কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি
হাদীস নং: ১৮০৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر اور عصر کے بعد ذکر کرنا
١٨٠٧۔۔ کوئی قوم اللہ کا ذکر کرنے نہیں بیٹھتی مگر آسمان سے ایک منادی نداء دیتا ہے کہ اٹھو ! تمہاری مغفرت کردی گئی ۔ مسنداحمد، الضیاء ، بروایت انس (رض)۔
1807 – "ما جلس قوم يذكرون الله تعالى إلا ناداهم مناد من السماء قوموا مغفورا لكم". (حم والضياء عن أنس) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر اور عصر کے بعد ذکر کرنا
١٨٠٨۔۔ کوئی قوم اللہ کا ذکر کرنے نہیں بیٹھتی پھر وہ فارغ ہوتی ہے مگر یہاں تک ان کو کہا جاتا ہے کہ اٹھو، اللہ نے تمہارے گناہوں کی مغفرت کردی اور تمہاری برائیوں کو نیکیوں میں بدل دیا، الکبیر للطبرانی ، شعب الایمان، بروایت سہیل بن الحنظلیہ۔
1808 – "ما جلس قوم يذكرون الله تعالى فيقومون حتى يقال لهم قوموا قد غفر الله لكم ذنوبكم وبدلت سيئاتكم حسنات". (طب هب عن سهيل بن الحنظلية) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮০৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر اور عصر کے بعد ذکر کرنا
١٨٠٩۔۔ کوئی قوم اللہ کے ذکر کے لیے جمع ہو کر نہیں بیٹھتی پھر جب وہ جدا ہوتی ہے تو ان کو کہا جاتا ہے اٹھو، تمہاری مغفرت کردی گئی۔ الحسین بن سفیان، بروایت سھیل بن الحنظلیہ۔
1809 – "ما اجتمع قوم على ذكر، فتفرقوا عنه إلا قيل لهم، قوموا مغفورا لكم". (الحسن بن سفيان عن سهيل بن الحنظلية) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر اور عصر کے بعد ذکر کرنا
١٨١٠۔۔ جو قوم کسی مجلس میں جمع ہو کر اللہ کا ذکر نبی پر درود بھیجے بغیر اٹھ جاتی ہے وہ مجلس ان کے لیے قیامت کے دن حسرت و افسوس کا باعث بنے گی۔ مسند احمد، الصحیح لابن حبان بروایت ابوہریرہ۔
1810 – "ما اجتمع قوم في مجلس فتفرقوا ولم يذكروا الله ولم يصلوا على النبي صلى الله عليه وسلم إلا كان مجلسهم ترة عليهم يوم القيامة". (حم حب عن أبي هريرة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر اور عصر کے بعد ذکر کرنا
١٨١١۔۔ کوئی قوم کسی مجلس میں نہیں بیٹھتی، پھر وہ اللہ کا ذکر کرتی ہے اور نہ نبی پر درود بھیجتی ہے مگر ان پر یہ وبال و نقصان ہوگا کہ اللہ تعالیٰ چاہے تو ان کو عذاب کرے ، یا مغفرت فرمادے ۔ الصحیح للترمذی، ابن ماجہ، بروایت ابوہریرہ (رض)۔ وابی سعید۔
1811 – "ما جلس قوم مجلسا لم يذكروا الله تعالى، ولم يصلوا على نبيهم، إلا كان عليهم ترة فإن شاء عذبهم وإن شاء غفر لهم". (ت هـ عن أبي هريرة وأبي سعيد) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر اور عصر کے بعد ذکر کرنا
١٨١٢۔۔ جو قوم کسی مجلس میں جمع ہو کراللہ کا ذکر کیے بغیر اور نبی پر درود بھیجے بغیر اٹھ جاتی ہے تو وہ ایسا ہے جیسے بدبودار مردار پر سے اٹھے ہوں۔ الطیالسی ، شعب الایمان، بروایت جابر (رض)۔
1812 – "ما اجتمع قوم ثم تفرقوا عن غير ذكر الله، وصلاة على النبي صلى الله عليه وسلم، إلا قاموا عن أنتن جيفة". (الطيالسي هب عن جابر) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر اور عصر کے بعد ذکر کرنا
١٨١٣۔۔ جو قوم کسی مجلس میں جمع ہو کراللہ کا ذکر کیے بغیر اور نبی پر درود بھیجے بغیر اٹھ جاتی ہے تو وہ ایسا ہے جیسے بدبو مرے ہوئے گدھے پر سے اٹھے ہوں۔ مسنداحمد، ابوہریرہ۔ (رض) ۔
1813 – "ما اجتمع قوم فتفرقوا عن غير ذكر الله، إلا كأنما تفرقوا عن جيفة حمار، وكان ذلك المجلس عليهم حسرة". (حم عن أبي هريرة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر اور عصر کے بعد ذکر کرنا
١٨١٤۔۔ ابن آدم نے ذکراللہ کے سوا ایسا کوئی عمل انجام نہیں دیا، جو اس کو اللہ کے عذاب سے زیادہ نجات دینے والا ہو۔ مسنداحمد، بروایت معاذ (رض)۔
1814 – "ما عمل ابن آدم عملا أنجى له من عذاب من ذكر الله". (حم عن معاذ) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر اور عصر کے بعد ذکر کرنا
١٨١٥۔۔ کسی بندے نے اخلاص کے ساتھ، لاالہ الا اللہ ، کبھی نہیں کہا مگر اس کلمہ کے لیے آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں حتی کہ وہ عرش پر پہنچ جاتا ہے جب تک کہ بندہ کبائر سے اجتناب کرتا رہے۔ الصحیح للترمذی، بروایت ابوہریرہ (رض)۔
1815 – "ما قال عبد لا إله لا الله قط مخلصا إلا فتحت له أبواب السماء حتى يفضي إلى العرش، ما اجتنب الكبائر". (ت عن أبي هريرة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر اور عصر کے بعد ذکر کرنا
١٨١٦۔۔ لاالہ الا اللہ، سے بڑھ کر کوئی ذکرافضل نہیں ہے اور استغفار سے بڑھ کر کوئی دعا افضل نہیں ہے۔ الکبیر للطبرانی، بروایت ابن عمر (رض)۔
1816 – "ما من الذكر أفضل من لا إله إلا الله، ولا من الدعاء أفضل من الاستغفار". (طب عن ابن عمر) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قطعہ زمین کا مقرر ہونا
١٨١٧۔۔ جس کسی قطعہ زمین پر اللہ کا نام لیاجاتا ہے وہ قطعہ زمین اللہ کے ذکر کی وجہ سے ساتوں زمین سے لے کر اپنی انتہاء تک خوش ہوجاتا ہے ، اور زمین کے دوسرے ٹکڑوں پر فخرکنا ہوتا ہے۔ اور جب مومن بندہ کسی زمین کو نماز کے لیے منتخب کرنے کا ارادہ کرتا ہے تو وہ زمین اس کے لیے سنور جاتی ہے۔ ابوالشیخ فی العظمہ، بروایت انس (رض)۔
1817 – "ما من بقعة يذكر اسم الله فيها، إلا استبشرت بذكر الله إلى منتهاها من سبع أرضين، وإلا فخرت على ما حولها من بقاع الأرض، وإن المؤمن إذا أراد الصلاة من الأرض، تزخرفت له الأرض". (أبو الشيخ في العظمه عن أنس) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قطعہ زمین کا مقرر ہونا
١٨١٨۔۔ وہ گھر جس میں اللہ کا نام لیا جائے آسمان والوں کے لیے اس طرح چمکتا ہے جس طرح زمین والوں کے لیے ستارے چمکتے ہیں۔ ابونعیم فی المعرفہ، بروایت سابط۔
1818 – "إن البيت الذي يذكر فيه اسم الله ليضيء لأهل السماء كما تضيء النجوم لأهل الأرض". (أبو نعيم في المعرفة عن سابط) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮১৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قطعہ زمین کا مقرر ہونا
١٨١٩۔۔ ابن آدم پر جو گھڑی بھی بغیر ذکراللہ کے بیت جاتی ہے وہ اس کے لیے قیامت کے روز حسرت و افسوس کا سبب بنے گی۔ الحلیہ، شعب الایمان، بروایت عائشہ (رض)۔
1819 – "ما من ساعة تمر بابن آدم لم يذكر الله فيها إلا حسر عليها يوم القيامة". (حل هب عن عائشة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮২০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قطعہ زمین کا مقرر ہونا
١٨٢٠۔۔ وہ گھر جس میں کا نام لیا جائے اور وہ گھر جس میں اللہ کا نام نہ لیا جائے زندہ اور مردہ کے مثل ہے۔ بخاری و مسلم، بروایت ابی موسیٰ (رض) ۔
1820 – " مثل البيت الذي يذكر الله فيه، والبيت الذي لا يذكر الله تعالى فيه مثل الحي والميت". (ق عن أبي موسى) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮২১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قطعہ زمین کا مقرر ہونا
١٨٢١۔۔ مجالس ذکر پر سکینہ نازل ہوتی ہے اور ملائکہ ان کو گھیر لیتے ہیں، اور رحمت ان کو ڈھانپ لیتی ہے اور اللہ عزوجل عرش پر ان کا تذکرہ فرماتے ہیں۔ الحلیہ، بروایت ابوہریرہ (رض) ابی سعید (رض) ۔
1821 – "مجالس الذكر تنزل عليهم السكينة، وتحف بهم الملائكة وتغشاهم الرحمة ويذكرهم الله على عرشه". (حل عن أبي هريرة وأبي سعيد) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮২২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قطعہ زمین کا مقرر ہونا
١٨٢٢۔۔ جو قوم اللہ کے ذکر میں مشغول ہوتی ہے ملائکہ ان کو گھیر لیتے ہیں اور رحمت ان کو ڈھانپ لیتی ہے اور سکینہ نازل ہوتی ہے اور اللہ اپنے پاس والوں سے ان کا ذکر کرتے ہیں۔ ابن ماجہ، ترمذی، بروایت ابوہریرہ عنہ وابی سعید (رض) ۔
1822 – "ما من قوم يذكرون الله إلا حفت بهم الملائكة وغشيتهم الرحمة، ونزلت عليهم السكينة وذكرهم الله فيمن عنده". (هـ ت عن أبي هريرة وأبي سعيد) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮২৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قطعہ زمین کا مقرر ہونا
١٨٢٣۔۔ کوئی قوم اللہ کا ذکر کرنے نہیں بیٹھتی، مگر ملائکہ ان کو گھیرلیتے ہیں اور رحمت ان کو ڈھانپ لیتی ہے اور سکینہ نازل ہوتی ہے اور اللہ اپنے پاس والوں سے ان کا ذکر کرتے ہیں۔ ابن حبان، ابوہریرہ وابی سعید (رض) ۔
1823 – "ما جلس قوم يذكرون الله إلا حفتهم الملائكة وغشيتهم الرحمة ونزلت عليهم السكينه وذكرهم الله فيمن عنده". (حب عن أبي سعيد وأبي هريرة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮২৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قطعہ زمین کا مقرر ہونا
١٨٢٤۔۔ کوئی قوم اللہ کا ذکر کرنے نہیں بیٹھتی مگر ملائکہ ان کو گھیر لیتے ہیں اور رحمت ان کو ڈھانپ لیتی ہے اور سکینہ نازل ہوجاتی ہے اور اللہ اپنے پاس والوں سے ان کا ذکر کرتے ہیں۔ مسنداحمد، مسلم، بروایت ابوہریرہ (رض)۔ وابی سعید۔
1824 – "لا يقعد قوم يذكرون الله إلا حفتهم الملائكة وغشيتهم الرحمة ونزلت عليهم السكينة وذكرهم الله فيمن عنده". (حم م عن أبي هريرة وأبي سعيد) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮২৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قطعہ زمین کا مقرر ہونا
١٨٢٥۔۔ جنت کی چابیاں، لاالہ الا اللہ، کی شہادت ہے۔ مسنداحمد، بروایت معاذ (رض)۔
1825 – "مفاتيح الجنة شهادة أن لا إله إلا الله". (حم عن معاذ) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮২৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قطعہ زمین کا مقرر ہونا
١٨٢٦۔۔ جس نے اللہ کی اطاعت کی، اس نے اللہ کا ذکر کیا، خود اس کی نماز روزے اور تلاوت قرآن قلیل ہی ہو۔ الکبیر لطبرانی، بروایت واقد۔
1826 – "من أطاع الله فقد ذكر الله، وإن قلت صلاته وصيامه وتلاوته للقرآن". (طب عن واقد) .
তাহকীক: