কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

جہاد کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৩০০ টি

হাদীস নং: ১০৯০১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
10897 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جس پر راستہ تنگ ہوگیا تو اس کے لیے کوئی جہاد نہیں “۔ (ابن عساکر بروایت حضرت علی (رض))
10901 من ضيق طريقا فلا جهاد له (ابن عساكر عن علي).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৯০২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
10898 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اے اکثم ! تمہاری صحبت میں صرف امانت دار ہی بیٹھے اور تیرا کھانا بھی امانت دار ہی کھائے اور بہترین دستہ وہ ہے جو چار سو پر مشتمل ہو اور بہترین لشکر وہ ہے جو چار ہزار پر مشتمل ہے اور جو بارہ ہزار پر مشتمل ہو تو اس کو شکست نہیں ہوسکتی “۔ (ابو نعیم بروایت حضرت اکثم بن الجون رضی اللہ عنہ )
10902 يا أكثم لا يصحبك إلا أمين ، ولا يأكل طعامك إلا أمين وخير السرايا أربعمائة ، وخير الجيوش أربعة آلاف ، ولن يغلب قوم يبلغون اثنى عشر ألفا.

(أبو نعيم عن أكثم بن الجون).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৯০৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
10899 ۔۔۔ فرمایا کہ ” بہترین ساتھ وہ ہیں جو چارہوں، بہترین دستہ وہ ہے جو چار سو پر مشتمل ہو اور بہترین لشکر وہ ہے جو چار ہزار پر مشتمل ہو اور جو بارہ ہزار پر مشتمل ہو وہ کم سے شکست نہیں کھاسکتا “۔ (اور ابن عسا کرنے یہ اضافہ کیا ہے کہ ) جب وہ صبرکریں اور سچ بولیں۔ (مسند احمد، سنن ابی داؤد، ترمذی حسن غریب، متفق علیہ، مستدرک حاکم ابن عساکر بروایت حضرت ابن عباس (رض))
10903 خير الصحابة أربعة ، وخير السرايا أربعمائة ، وخير الجيوش أربعة آلاف ، ولا يهزم اثنا عشر ألفا من قلة (زاد ابن عساكر (إذا صبروا وصدقوا).(حم د ت حسن غريب ق ك ابن عساكر عن ابن عباس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৯০৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
10900 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اے انصاف، قانون اور فیصلے کے دن کے مالک ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں “۔ (بغوی عن ابی طلحۃ (رض) )

فرمایا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ایک غزوہ میں تھے جب دشمن سے سامنا ہوا تو میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مذکورہ بالا کلمات فرماتے سنا۔ (ابن السنی فی عمل الیوم واللیلۃ اور دیلمی بروایت حضرت انس (رض))
10904 يا مالك يوم الدين إياك نعبد وإياك نستعين.(البغوي عن أبي طلحة) قال : كنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم في غزاة ، فلقي العدو فسمعته يقوله ، (ذكره ابن السني في عمل اليوم والليلة والديلمي عن أنس مثله).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৯০৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
10901 ۔۔۔ فرمایا کہ ” دشمن سے سامنا ہونے کی تمنا نہ کرو اور اللہ تعالیٰ سے عافیت مانگو، اور جب دشمن سے سامنا ہوجائے تو ڈٹے رہو اور اللہ کا ذکر کثرت سے کرو اور اگر وہ ہانکا کریں اور چیخیں تو تم خاموشی کو لازم پکڑو “۔ (مصنف ابن ابی شیبہ، طبرانی، مستدرک حاکم بروایت حضرت ابن عمر (رض))
10905 لا تتمنوا لقاء العدو ، وسلوا الله العافية ، فإذا لقيتموهم فاثبتوا واذكروا الله كثيرا ، افن أجلبوا وصيحوا فعليكم بالصمت.(ش طب ك عن ابن عمرو).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৯০৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
10902 ۔۔۔ فرمایا کہ ” دشمن سے سامنا ہونے کی تمنا نہ کرو اور اللہ تعالیٰ سے عافیت مانگو کیونکہ تمہیں نہیں معلوم کہ تم ان سے کس آزمائش میں پڑو گے، سو جب ان سے سامنا ہوجائے تو کہو کہ : اے ہمارے اللہ ! تو ہی ہمارا بھی اور ان کا بھی رب ہے، ہماری پیشانیاں اور ان کی پیشانیاں بھی آپ ہی کے دست قدرت میں ہیں۔ سو جب وہ تمہیں گھیر لیں تو اٹھ کھڑے ہوا ور تکبیر کہو “۔ (مستدرک حاکم بروایت حضرت جابر (رض))
10906 لا تتمنوا لقاء العدو ، واسألوا الله العافية ، فانكم لا تدرون ما تبتلون منهم فإذا لقيتموهم فقولوا : اللهم ربنا وربهم ونواصينا ونواصيهم بيدك ، وإنما تفشلهم أنت ثم الزموا الارض جلوسا فإذا غشوكم فانهضوا وكبروا.(ك عن جابر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৯০৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
10903 ۔۔۔ فرمایا کہ ” دشمن سے سامنا ہونے کی تمنا نہ کرو، کیونکہ تمہیں نہیں معلوم کہ ان کی طرف سے تم کس آزمائش میں مبتلا کئے جاؤ گے۔ لہٰذا جب دشمن سے سامنا ہوجائے تو کہو : اے اللہ ! آپ ہی ہمارے رب ہیں اور ان کے بھی، ہماری دل اور ان کے دل آپ کے ہاتھ میں ہیں اور آپ ہی ان پر غالب ہوسکتے ہیں “۔ اور زمین پر بیٹھے رہو اور جب وہ تمہیں گھیر لیں تو اٹھ کر حملہ کردو اور تکبیر کہو “۔ (ابن السنی فی عمل الیوم واللیلۃ بروایت حضرت جابر (رض))
10907 لا تتمنوا لقاء العدو ، فانكم لا تدرون ما تبتلون به منهم ، فإذا لقيتموهم فقولوا : اللهم أنت ربنا وربهم وقلوبنا وقلوبهم بيدك ، وانما تغلبهم أنت ، والزموا الارض جلوسا ، فإذا غشوكم فثوروا وكبروا.(ابن السني في عمل يوم وليلة عن جابر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৯০৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
10904 ۔۔۔ فرمایا کہ ” یقیناً ہم صبح ان پر حملہ آور ہونے والے ہیں، لہٰذا کھاؤ پیو اور قوت حاصل کرو “۔ (طبرانی بروایت حضرت ابواسامۃ (رض))
10908 إنا مصبحوهم بغارة فأفطروا وتقووا.(طب عن أبي أمامة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৯০৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب۔۔۔ جہاد کے احکام کے بیان میں

اس میں پانچ فصلیں ہیں۔

پہلی فصل۔۔۔ امان، معاہدہ، صلح اور وعدہ پورا کرنے کے بیان میں
10905 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جب کوئی شخص تجھ سے اپنے خون کی حفاظت چاہے تو تو اس کو قتل مت کر “۔ (مسند احمد، ابن ماجہ بروایت حضرت سلیمان بن صرد (رض))
10909 إذا أمنك الرجل على دمه فلا تقتله.(حم ه عن سليمان بن صرد).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৯১০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب۔۔۔ جہاد کے احکام کے بیان میں

اس میں پانچ فصلیں ہیں۔

پہلی فصل۔۔۔ امان، معاہدہ، صلح اور وعدہ پورا کرنے کے بیان میں
10906 ۔۔۔ فرمایا کہ ” تمام مسلمانوں کا ذمہ ایک ہی ہے، سو جب ان پر ظالم ظلم کرے تو اس کو پناہ نہ دو ، کیونکہ قیامت کے دن ہر غدار کے پاس ایک جھنڈا ہوگا، جس سے وہ پہچانا جائے گا (مستدرک حاکم بروایت ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ (رض)
10910 ذمة المسلمين واحدة فإذا جارت عليهم جائرة فلا تخفروها فان لكل غادر لواء يوم القيامة يعرف به.(ك عن عائشة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৯১১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب۔۔۔ جہاد کے احکام کے بیان میں

اس میں پانچ فصلیں ہیں۔

پہلی فصل۔۔۔ امان، معاہدہ، صلح اور وعدہ پورا کرنے کے بیان میں
10907 ۔ فرمایا کہ ” اے ام ہانی ! جسے آپ نے پناہ دی اسے ہم نے بھی پناہ دی “ (متفق علیہ بروایت حضرت ام ھانی (رض)) اور ابوداؤد اور ترمذی نے یہ الفاظ زیادہ کئے ہیں کہ ” اور جسے آپ نے امان دی اسے ہم نے بھی امان دی “۔
10911 لقد أجرنا من أجرت يا أم هانئ.(ق عن أم هانئ) زاد (د ت) وآمنا من آمنت.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৯১২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب۔۔۔ جہاد کے احکام کے بیان میں

اس میں پانچ فصلیں ہیں۔

پہلی فصل۔۔۔ امان، معاہدہ، صلح اور وعدہ پورا کرنے کے بیان میں
10908 ۔۔۔ فرمایا ” بیشک عورت کو اس کی قوم کی بنیاد پر پکڑا جائے گا “۔ (ترمذی عن ابوہریرہ (رض))
10912 إن المرأة لتأخذ على القوم.(ت عن أبي هريرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৯১৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب۔۔۔ جہاد کے احکام کے بیان میں

اس میں پانچ فصلیں ہیں۔

پہلی فصل۔۔۔ امان، معاہدہ، صلح اور وعدہ پورا کرنے کے بیان میں
10909 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اگر کسی نے کسی ذمی کو تکلیف پہنچائی تو میں اس کے لیے لڑوں گا اور جس کے لیے میں لڑوں گا تو قیامت کے دن بھی اس کے لیے لڑوں گا “۔ (خطیب فی التاریخ بروایت حضرت ابن مسعود (رض))
10913 من آذى رميا فأنا خصمه ، ومن كنت خصمه خصمته يوم القيامة.(خط عن ابن مسعود).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৯১৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب۔۔۔ جہاد کے احکام کے بیان میں

اس میں پانچ فصلیں ہیں۔

پہلی فصل۔۔۔ امان، معاہدہ، صلح اور وعدہ پورا کرنے کے بیان میں
10910 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جس نے کسی معاہد کو قتل کیا تو وہ جنت کی خوشبو بھی نہ پائے گا اور کچھ شک نہیں کہ اس کی خوشبو چالیس سال کے فاصلے سے بھی آتی ہے “۔ (مسند احمد، بخاری، نسائی، ابن ماجہ بروایت حضرت ابن عمر (رض))
10914 من قتل معاهدا لم يرح رائحة الجنة ، وأن ريحها ليوجد من مسيرة أربعين عاما.(حم خ ن ه عن ابن عمرو).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৯১৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب۔۔۔ جہاد کے احکام کے بیان میں

اس میں پانچ فصلیں ہیں۔

پہلی فصل۔۔۔ امان، معاہدہ، صلح اور وعدہ پورا کرنے کے بیان میں
10911 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جس نے کسی معاہد (حلیف یا ذمی) کو بلاوجہ قتل کردیا تو اللہ تعالیٰ اس پر جنت کو حرام کردیں گے “۔ (مسند احمد، ابوداؤد، نسائی مستدرک حاکم بروایت حضرت ابوبکرۃ (رض))
10915 من قتل معاهدا في غير كهنه حرم الله عليه الجنة.(حم د ن ك عن أبي بكرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৯১৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب۔۔۔ جہاد کے احکام کے بیان میں

اس میں پانچ فصلیں ہیں۔

پہلی فصل۔۔۔ امان، معاہدہ، صلح اور وعدہ پورا کرنے کے بیان میں
10912 ۔ فرمایا کہ ” مجھے میرے رب نے منع کیا کہ کسی معاہد وغیرہ پر ظلم کروں (مستدرک حاکم بروایت حضرت علی (رض)
10916 منعني ربي أن أظلم معاهدا ولا غيره.(ك عن علي).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৯১৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب۔۔۔ جہاد کے احکام کے بیان میں

اس میں پانچ فصلیں ہیں۔

پہلی فصل۔۔۔ امان، معاہدہ، صلح اور وعدہ پورا کرنے کے بیان میں
10913 ۔۔۔ فرمایا کہ ” مسلمان اپنی شرطوں پر ہیں “۔ (سنن ابی داؤد، مستدرک حاکم بروایت حضرت ابوھریرۃ (رض))
10917 المسلمون على شروطهم.(د ك عن أبي هريرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৯১৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب۔۔۔ جہاد کے احکام کے بیان میں

اس میں پانچ فصلیں ہیں۔

پہلی فصل۔۔۔ امان، معاہدہ، صلح اور وعدہ پورا کرنے کے بیان میں
10914 ۔۔۔ فرمایا کہ ” مسلمان اپنی شرطوں کے پاس ہیں جو حق کے مطابق ہیں “۔ (مستدرک حاکم بروایت حضرت انس (رض) اور حضرت ام المومنین عائشہ صدیقہ (رض))
10918 المسلمن عند شروطهم ما وافق الحق من ذلك.(ك عن أنس وعن عائشة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৯১৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب۔۔۔ جہاد کے احکام کے بیان میں

اس میں پانچ فصلیں ہیں۔

پہلی فصل۔۔۔ امان، معاہدہ، صلح اور وعدہ پورا کرنے کے بیان میں
10915 ۔۔۔ فرمایا کہ ” مسلمان اپنی ان شرطوں کے پاس ہیں جو حلال ہیں “۔ (طبرانی بروایت حضرت رافع بن خدیج (رض)
10919 المسلون عند شروطهم فيما أحل.(طب عن رافع ابن خديج).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১০৯২০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب۔۔۔ جہاد کے احکام کے بیان میں

اس میں پانچ فصلیں ہیں۔

پہلی فصل۔۔۔ امان، معاہدہ، صلح اور وعدہ پورا کرنے کے بیان میں
10916 ۔۔۔ فرمایا کہ ” میں ان میں سے سب سے زیادہ شریف ہوں جو اپنے ذمہ کو پورا کرتے ہیں “۔ (بیھقی فی الشعب الایمان بروایت حضرت ابن عمر (رض))
10920 أنا أكرم من وفى بذمته.(هق عن ابن عمر).
tahqiq

তাহকীক: