কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
جہاد کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৩০০ টি
হাদীস নং: ১০৮৬১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
10857 ۔۔۔ فرمایا کہ ” بیشک اللہ ایک تیر کے بدلے تین افراد کو جنت میں داخل فرمائیں گے، اس کو بنانے والا جو ثواب کی نیت رکھتا تھا اور مددگار اور اللہ کے راستے میں اس تیر کو چلانے والا “۔ (خطیب بروایت حضرت ابوھریرہ (رض))
10861 إن الله تعالى ليدخل بالسهم الواحد ثلاثة : صانعه محتسا به ، والمعين به ، والرامي في سبيل الله.(الخطيب عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৮৬২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
10858 ۔۔۔ فرمایا کہ ” بیشک اللہ ایک تیر کے بدلے تین افراد کو جنت میں داخل فرمائیں گے، تیر کو بنانے والا جو اس کے بنانے میں بھلائی کی نیت رکھتا تھا اور چلانے والا اور اس کی نوک بنانے والا اور تیر چلاؤ اور سوار ہوجاؤ اور تمہارا تیر چلانا مجھے سوار ہونے سے زیادہ پسند ہے، کوئی کھیل قابل تعریف نہیں علاوہ تین کھیلوں کے۔ کسی شخص کا اپنے گھوڑے کی تربیت کرنا، اپنی گھر والی سے کھیلنا اور اپنے تیر کمان سے تیر چلانا، اور جس نے تیر اندازی سیکھ کر دلچسپی نہ ہونے کی وجہ سے چھوڑ دی تو اس نے ایک نعمت کی ناشکری کی “۔ (ابوداؤد، نسائی، بروایت حضرت عقبہ بن عامر (رض))
10862 إن الله تعالى يدخل بالسهم الواحد ثلاثة نفر الجنة : صانعه يحتسب في صنعته الخير ، والرامي به ، ومنبله ، وارموا واركبوا ، وأن ترموا أحب إلي من أن تركبوا ، ليس من اللهو محمود إلا ثلاث : تأديب الرجل فرسه ، وملاعبته أهله ، ورميه بقوسه ونبله ، ومن ترك الرمي بعد ما علمه رغبة عنه فانها نعمة تركها.(د ن عن عقبة بن عامر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৮৬৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
10859 ۔۔۔ فرمایا کہ ” دنیا کے کھیلوں میں سے ہر کھیل باطل ہے علاوہ تین کھیلوں کے، تیرے اپنی کمان سے تیر اندازی کرنا، تیرا اپنے گھوڑے کی تربیت کرنا اور تیرا اپنی گھر والی سے کھیلنا، کیونکہ یہ بھی حق ہے، تیر اندازی کرو اور سوار ہوجاؤ اور تمہاری تیری اندازی کرنا مجھے زیادہ پسند ہے، بیشک اللہ تعالیٰ ایک تیر کے بدلے تین آدمیوں کو جنت میں داخل فرمائیں گے، تیر بنانے والا جو اس کے بنانے میں ثواب اور بھلائی کی نیت رکھتا تھا، مددگار اور تیر چلانے والا “۔ (مستدرک حاکم بروایت حضرت ابوھریرۃ (رض))
10863 كل شئ من لهو الدنيا باطل إلا ثلاثة : انتضالك بقوسك ، وتأديبك فرسك ، وملاعبتك أهلك ، فانها من الحق ، انتضلوا واركبوا ، وأن تنتضلوا أحب إلي ، إن الله ليدخل بالسهم الواحد ثلاثة الجنة : صانعه يحتسب فيه الخير ، والممد به ، والرامي به.(ك عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৮৬৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
10860 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جس نے اپنے گھر میں کمان رکھی، اللہ تعالیٰ اس گھر سے چالیس سال تک فقر کو دور رکھتے ہیں “۔ (الشیرازی فی الالقاب والخطیب بروایت حضرت انس (رض))
10864 من اتخذ قوسا في بيته نفى الله عنه الفقر أربعين سنة.الشيرازي في الالقاب والخطيب عن أنس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৮৬৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
10861 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جس نے تیر اندازی سیکھی، پھر اس کو بھلادیا تو یہ ایک نعمت تھی جو اللہ نے دی تھی اور اس نے اس نعمت کو چھوڑ دیا “۔ (القرب فی فضل الدمی بروایت حضرت ابوہریرہ وحضرت ابن عمر (رض))
10865 من تعلم الرمي فنسيه كان نعمة أنعمها الله عليه فتركها.(القراب في فضل الرمي عن أبي هريرة وعن ابن عمر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৮৬৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
10862 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جس نے تیر اندازی سیکھی اور پھر بھلادی تو یہ نعمت تھی جس کا اس نے انکار کیا “۔ (ابن النجار بروایت حضرت ابوھریرہ (رض))
10866 من تعلم الرمي ثم نسيه فهي نعمة جحدها.(ابن النجار عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৮৬৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
10863 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جسے تیر اندازی سکھائی گئی اور پھر اس نے بھلادیا تو یہ ایک نعمت تھی جس کا اس نے انکار کیا “۔ (خطیب بروایت حضرت ابوھریرہ (رض))
10867 من علم الرمي ونسيه فهي نعمة جحدها.(الخطيب عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৮৬৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
10864 ۔۔۔ فرمایا کہ ” مومن کے لیے تیر اندازی کیا ہی عمدہ کھیل ہے اور جس نے تیر اندازی سیکھ کر چھوڑ دی تو اس نے میری نافرمانی کی “۔ (ابونعیم بروایت حضرت ابن عمر (رض))
10868 نعم لهو المؤمن الرمي ، ومن تعلم الرمي ثم تركه فقد عصاني.(أبو نعيم عن ابن عمرو).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৮৬৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
10865 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جس نے اللہ کے راستے میں ایک تیر بھی چلایا۔۔۔ “(معجم الاوسط طبرانی، سنن سعید بن منصور، بروایت حضرت انس (رض))
10869 من رمي رمية في سبيل الله.(طس ص عن أنس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৮৭০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
10866 ۔۔۔ جس نے رات کو نشانے بازی کی (تیر چلائے) وہ ہم میں سے نہیں اور جو کوئی ایسی چھت پر سویا جس کی چار دیواری نہیں تھی اور گر کر مرگیا تو اس کا خون بیکار گیا۔ (طبرانی عن عبداللہ بن جعفر (رض) )
مطلب یہ ہے کہ اندھیرے میں رات کو تیر کسی کو بھی لگ سکتا ہے، اندھیرے میں نشانہ درست نہیں ہوسکتا۔
مطلب یہ ہے کہ اندھیرے میں رات کو تیر کسی کو بھی لگ سکتا ہے، اندھیرے میں نشانہ درست نہیں ہوسکتا۔
10870 من رمى بالليل فليس منا ، ومن رقد على سطح لا جدار له فسقط فمات فدمه هدر.(طب عن عبد الله بن جعفر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৮৭১
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
10867 ۔۔۔ فرمایا کہ ” تیر اندازی اور قرآن سیکھو اور مومن کا بہترین وقت وہ ہے جس میں وہ اللہ کا ذکر کرتا ہے “۔ (دیلمی بروایت حضرت ابو سعید (رض))
10871 تعلموا الرمي والقرآن ، وخير ساعات المؤمن حين يذكر الله عزوجل.(الديلمي عن أبى سعيد).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৮৭২
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
10868 ۔۔۔ فرمایا کہ ” تیر اندازی سیکھو کیونکہ دونشانوں کے درمیان جنت کے باغوں میں سے باغ ہے “۔ (دیلمی بروایت حضرت ابوھریرہ (رض))
10872 تعلموا الرمي فان ما بين الهدفين روضة من رياض الجنة (الديلمي عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৮৭৩
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
10869 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جس نے اپنی چادر رکھ دی اور دونشانوں کے درمیان چلا تو اس کے لیے ہر قدم کے بدلے غلام آزاد کرنے کا ثواب ہوگا “۔ (دارقطنی فی الافراد بروایت حضرت ابوھریرہ (رض))
10873 من وضع رداءه فمشى بين الهدفين كان له بكل خطوة عتق رقبة.(قط في الافراد عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৮৭৪
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
10870 ۔۔۔ فرمایا کہ ” لوگ سلامتی اور بھلائی کی جس چیز کی طرف بھی ہاتھ بڑھاتے ہیں ان میں کمان کو فضیلت حاصل ہے “۔ (دیلمی بروایت حضرت ابن عباس (رض))
10874 ما مد الناس أيديهم إلى شئ من السلاح إلى وللقوس عليه فضل.(الديلمي عن ابن عباس)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৮৭৫
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
10871 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جب دشمن تم سے قریب ہوجائیں تو تیر اندازی کو لازم پکڑو “۔ (بخاری بروایت حضرت حمزۃ بن اسید عن ابیہ (رض))
10875 إذا أكثبوكم فعليكم بالنبل.(خ عن حمزة بن أسيد عن أبيه).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৮৭৬
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
10872 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جب دشمن تم سے قریب ہوجائیں تو ان کو تیر سے مارو اور اس وقت تک تلواریں نہ کھینچو جب تک وہ تمہیں ڈھانپ نہ لیں “۔ (ابوداؤد، متفق علیہ، بروایت حضرت مالک بن حمزۃ بن اسید الساعدی عن ابیہ عن جدہ)
10876 إذا أكثبوكم فارموهم بالنبل ولا تسلوا السيوف حتى يغشوكم.(د ق عن مالك بن حمزة بن أسيد الساعدي عن أبيه عن جده).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৮৭৭
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکملہ
10873 ۔۔۔ فرمایا کہ ” پتھر مت برساؤ، کیونکہ اس سے شکار نہیں کیا جاتا، نہ دشمن میں خونریزی ہوسکتی ہے اس سے دانت ٹوٹتے ہیں اور آنکھ پھوٹتی ہے “۔ (طبرانی بروای حضرت عبداللہ بن مفضل (رض))
10877 لا تخذفوا فانه لا يصاد به الصيد ولا ينكأ به العدو ويكسر السن ويفقأ العين.(طب عن عبد الله بن مغفل).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৮৭৮
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا مضمون۔۔۔ مختلف آداب کے بارے میں
10874 ۔۔۔ فرمایا کہ ” جب جہاد تم میں سے کسی کے دروازے پر آپہنچے تو وہ اپنے والدین کی اجازت کے بغیر نہ نکلے “۔ (کامل ابن عدی بروایت حضرت ابن عمر (رض))
10878 إذا كان الجهاد على باب أحدكم فلا يخرج إلا باذن أبويه.(عد عن ابن عمر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৮৭৯
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا مضمون۔۔۔ مختلف آداب کے بارے میں
10875 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اللہ کے راستے میں ذکر کرنا خرچے میں سات سو گنا اضافے کا باعث ہے “۔ (مسند احمد، طبرانی، بروایت حضرت معاذ بن انس (رض))
10879 إن الذكر في سبيل الله يضعف فوق النفقة بسبعمائة ضعف.(حم طب عن معاذ بن أنس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৮৮০
جہاد کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا مضمون۔۔۔ مختلف آداب کے بارے میں
10876 ۔۔۔ فرمایا کہ ” اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : بیشک میرا بندہ ہر وہ بندہ ہے جو اپنے دوستوں سے ملاقات کے وقت بھی مجھے یاد رکھتا ہے “۔ (ترمذی عن عمارہ بن زعکرہ)
10880 إن الله تعالى يقول إن عبدي كل عبدي الذي يذكرني وهو ملاق قرنه.(ت عن عمارة بن زعكرة)
তাহকীক: