কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৭৭৩ টি

হাদীস নং: ২৭৫৯৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27597 ۔۔۔ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی شخص وضو کرے اور موزے پہن لے وہ ان پر مسح کرے اور انھیں پہن کر نماز پڑھے چاہے تو موزے نہ اتارے ہاں البتہ جنابت کی صورت میں اتارے (رواہ الدار قطنی)
27597- عن عمر قال: "إذا توضأ أحدكم ولبس خفيه فليمسح عليهما وليصل فيهما ولا يخلعها إن شاء إلا من جنابة". "قط".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৫৯৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27598 ۔۔۔ عبدالرحمبن بن ابی لیلی کی روایت ہے کہ میں نے سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کو کھڑے ہو کر پیشاب کرتے دیکھا پڑھ پانی منگوایا وضو کیا اور موزوں پر مسح کرلیا گویا میں موزوں پر انگلیوں سے کھینچے ہوئے خطوط دیکھ رہا ہوں (رواہ سعید بن المنصور ومسدد)
27598- عن عبد الرحمن بن أبي ليلى قال: "رأيت عمر بال قائما، ثم دعا بماء فتوضأ ومسح على الخفين فكأني أنظر إلى أثر أصابعه على خفيه خطوطا". "ص ومسدد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৫৯৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27599 ۔۔۔ ابن عمر (رض) کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے جرابوں اور جوتوں پر مسح کیا ہے (رواہ العقیلی)
27599- عن ابن عمر "أن عمر مسح على جوربيه ونعليه". "عق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৬০০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27600 ۔۔۔ ابراہیم کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا : جب تم اپنے پاؤں کو پاک کر کے موزوں میں داخل کرو تو مسح کرسکتے ہو مسافر تین دن تک اور مقیم ایک دن ایک رات تک مسح کرسکتا ہے (رواہ ابن جریر)
27600- عن إبراهيم "أن عمر قال: إذا أدخلت رجليك في الخفين وهما طاهرتان فثلاثة للمسافر ويوم وليلة للمقيم". "ابن جرير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৬০১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27601 ۔۔۔ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کی روایت ہے کہ انھوں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حدث کے بعد وضو کرتے دیکھا اور آپ نے موزوں پر مسح کیا۔ (رواہ سعید بن المنصور)
27601- عن عمر "أنه رأى النبي صلى الله عليه وسلم توضأ بعد الحدث ومسح على الخفين". "ص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৬০২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27602 ۔۔۔ معاویہ بن خدیج کی روایت ہے کہ انھوں نے سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کو بیت الخلاء میں داخل ہوتے دیکھا پھر آپ (رض) باہر تشریف لائے وضو کیا اور موزوں پر مسح کرلیا پھر نماز لیے تشریف لے گئے (رواہ سعید بن المنصور)
27602- عن معاوية بن خديج أنه "رأى عمر بن الخطاب دخل المرحاض؛ ثم خرج فتوضأ ومسح على خفيه، ثم خرج إلى الصلاة". "ص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৬০৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27603 ۔۔۔ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کہتے ہیں میں نے سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) سے پوچھا : کیا آدمی وضو کرسکتا ہے دارآں حالیکہ اس کے پاؤں موزوں میں ہوں ؟ فرمایا : جی ہاں بشرطیکہ پاؤں پاک کر کے موزوں میں داخل کیے ہوں (رواہ سعید بن المنصور)
27603- عن ابن عمر قال: "سألت عمر أيتوضأ الرجل ورجلاه في الخفين؟ قال: نعم إذا أدخلهما وهما طاهرتان". "ص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৬০৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27604 ۔۔۔ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کی روایت ہے کہ موزوں پر مسح کرنے کے متعلق میرا اور سعد (رض) کا اختلاف ہوگیا سعد (رض) نے حضرت سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) سے اس کا تذکرہ کیا سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے حضرت سعد (رض) سے فرمایا : تم بڑے فقیہ ہو اور مجھ سے فرمایا : کیا تم موزوں پر مسح کرنے کا انکارا کرتے ہو ؟ میں نے عرض کیا اے امیر المؤمنین ! سعد (رض) تو حدث کے بعد بھی مسح کرنے کی بات کرنے کی بات کرتے ہیں سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا : ہاں حدث کے بعد ہاں حدث کے بعد ہاں پاخانہ کرنے کے بعد بھی مسح کرسکتا ہے (رواہ سعید بن المنصور) ۔ فائدہ :۔۔۔ یہ انکار ضد وہٹ دھرمی پر مجمول نہیں ہے بلکہ مراد یہ ہے کہ حضرت ابن عمر (رض) کو موزوں پر مسح کرنے کی ایک صورت پر اختلاف تھا جیسا کہ اس حدیث سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ آیا بول وبراز کے بعد بھی مسح کرنا جائز ہے یا نہیں جب تحقیق ہوگئی فورا اپنی رائے تبدیل کردی کہ حق حضرت سعد بن ابی وقاص (رض) کے ساتھ ہے (ازمترجم)
27604- عن ابن عمر قال: "اختلفت أنا وسعد في المسح على الخفين فذكر سعد ذلك لعمر فقال عمر لسعد: أنت أفقه، وقال لي: أتنكر المسح على الخفين؟ فقلت: يا أمير المؤمنين إنه يقول بعد الحدث، فقال عمر: إلا بعد الحدث إلا بعد الحدث إلا بعد الخراءة". "ص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৬০৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27605 ۔۔۔ ابن عمر (رض) کہتے ہیں کہ حضرت سعد بن مالک (رض) نے وضو کیا اور اچھی طرح وضو کیا پھر پیشاب کرنے کے لیے باہر نکل گئے پھر وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا میں نے کہا : تمہارے لیے مناسب یہ تھا کہ تم موزوں اتارتے اور پاؤں دھوتے ۔ سعد بن مالک (رض) نے کہا دونوں پاؤں پاک ہیں اور اس کو ابھی عمر (رض) سے پوچھتا ہوں سعد (رض) نے سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) سے پوچھا سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا : تم نے اچھا کیا اور خوبصورت کام کیا :(رواہ سعید بن المنصور) ۔ فائدہ :۔۔۔ حدیث کے پہلے حصہ کا مطلب یہ ہے کہ حضرت سعد (رض) نے پہلے پورا وضو کیا اور موزے پہن لیے پھر بعد میں پیشاب کیا وضو کیا اور موزوں پر مسح کرلیا ۔ اس سے بھی صاف واضح ہوتا ہے کہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کا اختلاف مخصوص صورت میں تھا آیا کہ بول وبراز کے بعد بھی موزوں پر مسح کیا جاسکتا ہے یا کہ نہیں ۔
27605- عن ابن عمر قال: "توضأ سعد بن مالك فأحسن الوضوء ثم خرج ليهريق الماء، ثم توضأ ومسح على خفيه فقلت: كان ينبغي لك أن تخلعهما فقال: إنهما طاهرتان وسأسأل عن ذلك عمر، فسأله فقال: أحسنت وأجملت". "ص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৬০৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27606 ۔۔۔ ” مسند عمر “ خالد بن عبداللہ مغیرہ ابراہیم کی سند سے مروی ہے کہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) ابن مسعود سعد بن مالک یا ابن عمر (خالد کو سعد (رض) اور ابن عمر کی تعیین میں شک ہوا) جریر بن عبداللہ بجلی موزوں پر مسح کرتے تھے ابراہیم کہتے ہیں میرے لیے یہ بات تعجب خیز رہی کہ جریر (رض) نے سورت مائدہ کے نزول کے بعد اسلام قبول کیا ہے اور وہ بھی موزوں پر مسح کرتے تھے ھشیم عبیدہ کی سند سے حدیث مروی ہے کہ ابراہیم کہتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے آٹھ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین موزوں پر مسح کرتے تھے وہ یہ ہیں سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) ، حضرت سعد ، حضرت عبداللہ بن مسعود ، ابو مسعود انصاری حضرت حذیفہ بن یمان ، حضرت مغیرہ بن شعبہ ، حضرت براء بن عازب اور حضرت جریر بن عبداللہ (رض) ۔
27606- "مسند عمر" حدثنا خالد بن عبد الله عن مغيرة عن إبراهيم أن عمر وابن مسعود وسعد بن مالك أو ابن عمر شك خالد في أحدهما وجرير بن عبد الله البجلي يمسحون على الخفين قال إبراهيم: "أعجب ذلك إلي أن جريرا كان يمسح وكان إسلامه بعد نزول المائدة ثنا هشيم ثنا عبيدة عن إبراهيم قال: مسح على الخفين ثمانية من أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم: عمر وسعد وابن مسعود وأبو مسعود الأنصاري وحذيفة بن اليمان والمغيرة بن شعبة والبراء بن عازب وجرير بن عبد الله".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৬০৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27607 ۔۔۔ ابو عثمان نہدی کی روایت ہے کہ حضرت سعد (رض) اور ابن عمر (رض) کا موزوں پر مسح کرنے کے متعلق اختلاف ہوگیا سعد (رض) نے کہا : موزوں پر مسح کرو ابن عمر (رض) نے کہا : میں مسح نہیں کرتا ۔ سعد (رض) نے کہا موزوں پر مسح کرو ابن عمر (رض) نے کہا : میں مسح نہیں کرتا سعد (رض) نے کہا میرے اور تمہارے درمیان تمہارے والد فیصلہ کریں گے چنانچہ ہم دونوں سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کے پاس آئے اور آپ سے مسئلہ بیان کیا سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا تمہارا چچا تم سے زیادہ علم رکھتا ہے جب تم موزے طہارت کی حالت میں پہنو پھر تمہیں حدث لاحق ہو وضو کرو اور موزوں پر مسح کرلو موزوں پر مسح کرلینا تمہیں اسی گھڑی تک ایک دن اور ایک رات کے لیے کافی ہے۔ (رواہ سعید بن المنصور) ۔ فائدہ :۔۔۔ یعنی اسی وقت تک ایک دن اور ایک رات تک جب وضو ٹوٹے تو دوبارہ وضو کرنے کی صورت میں موزوں پر دوبارہ مسح کرنا ہوا (ازمترجم)
27607- عن أبي عثمان النهدي قال: "اختلف سعد وابن عمر في المسح على الخفين فقال سعد: امسح على الخفين فقال ابن عمر: لا أمسح، فقال سعد: بيني وبينك أبوك، فقدمنا على عمر فذكرنا ذلك له فقال عمر: عمك أعلم منك إذا لبست خفيك على طهارة، ثم أحدثت توضأت ومسحت على خفيك أجزأ مسح ذلك إلى ساعتك تلك من ليل كان أو نهار". "ص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৬০৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27608 ۔۔۔ ابو عثمان کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا : مسح ایک دن اور ایک رات کے لیے ہے اسی وقت تک جس وقت مسح کیا تھا ۔ رواہ سعید بن المنصور)
27608- عن أبي عثمان قال: قال عمر: "المسح إلى مثل ساعته من يومه وليلته". "ص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৬০৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27609 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) فرماتے ہیں اگر دین کی بنیاد رائے پر ہوتی تو پاؤں کے تلوے مسح کرنے کے زیادہ سزا وار تھے بنسبت ظاہری حصہ (پشت) کے لیکین میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو پاؤں کے ظاہری حصہ پر مسح کرتے دیکھا ہے (رواہ عبدالرزاق وابن ابی شیبۃ وابو داؤد)
27609- عن علي قال: "لو كان الدين بالرأي لكان باطن القدمين أحق بالمسح من ظاهرهما، ولكن رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم مسح ظاهرهما". "عب، ش، د"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৬১০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27610 ۔۔۔ شریح بن ہانی کہتے ہیں میں نے حضرت عائشہ (رض) سے موزوں پر مسح کرنے کے متعلق پوچھا حضرت عائشہ (رض) نے فرمایا : سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کے پاس جاؤ چونکہ وہ اس کے متعلق مجھ سے زیادہ جانتے ہیں اور وہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ سفر بھی کرتے رہے ہیں۔ لہٰذا ان سے پوچھو ۔ میں سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کے پاس آیا اور ان سے پوچھا ۔ آپ (رض) نے فرمایا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیں مسح کرنے کا حکم دیتے تھے کہ مقیم ایک دن ایک رات تک موزوں پر مسح کرسکتا ہے اور مسافر تین دن تین رات تک (رواہ ابو داؤد الطیاسی والحمیدی و سعید بن المنصور وعبدالرزاق وابن ابی شیبۃ واحمد بن حنبل والدارمی ومسلم والنسائی وابن خزیمۃ والطحاوی وابن حبان)
27610- عن شريح بن هانيء قال: "سألت عائشة عن المسح على الخفين فقالت: ائت عليا فإنه أعلم بذلك مني كان يسافر مع رسول الله صلى الله عليه وسلم فاسأله فأتيت عليا فسألته فقال كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يأمرنا أن يمسح المقيم يوما وليلة والمسافر ثلاثة أيام ولياليهن". "ط والحميدي، ص، عب، ش، حم والعدني والدارمي، م، ن وابن خزيمة والطحاوي، حب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৬১১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27611 ۔۔۔ ” مسند علی “ شعبی کی روایت ہے کہ مجھے ایک شخص نے خبر دی اس نے سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کو سنا سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) سے موزوں پر مسح کرنے کے متعلق سوال کیا گیا سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے فرمایا : جی ہاں موزوں پر اور اوڑھنی پر بھی مسح کرسکتے ہو (رواہ عبدالرزاق)
27611- "مسند علي" عن الشعبي قال: "أخبرني من سمع عليا، وسئل عن المسح على الخفين فقال: نعم وعلى النعلين وعلى الخمار". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৬১২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27612 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) فرماتے ہیں اگر دین کی بنیاد رائے پر ہوتی تو موزوں کے تلوے مسح کرنے کے زیادہ لائق تھے حالانکہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو موزوں کی پشت پر مسح کرتے دیکھا ہے (رواہ الدارمی وابو داؤد والطحاوی والدر قطنی)
27612- عن علي قال: "لو كان الدين بالرأي لكان أسفل الخف أولى بالمسح من أعلاه وقد رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يمسح على ظهر خفيه". "الدارمي د والطحاوي، قط".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৬১৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27613 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کی روایت ہے کہ میں سمجھتا تھا موزوں کے تلوے پشت کی بنسبت مسح کرنے کے زیادہ لائق ہیں حتی کہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو موزوں کی پشت پر مسح کرتے دیکھا (رواہ ابو داؤد وابو یعلی و عبداللہ بن احمد بن حنبل والدر قطنی و سعید بن المنصور)
27613- عن علي قال: "كنت أرى أن باطن القدمين -وفي لفظ: أن باطن الخفين - أحق بالمسح من ظاهرهما حتى رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يمسح على ظاهرهما". "د، ع، عم، قط، ص"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৬১৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27614 ۔۔۔ زاذان کی راویت ہے کہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) بن ابی طالب (رض) نے حضرت ابو مسعود (رض) سے کہا : تم فقیہ ہو جو تم یہ حدیث بیان کرتے ہو کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے موزوں پر مسح کیا ؟ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) نے کہا : کیوں یہ چیز واقع میں ایسی نہیں ؟ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے کہا : تمہیں معلوم نہیں کہ جس نے جان بوجھ کر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر جھوٹ بولا وہ دوزخ میں اپنا ٹھکانا بنا لے ۔ (رواہ العقیلی وفیہ زکریا بن یحییٰ الکسانی قال فیہ یحییٰ رجل سوء یحدث باحادیث سوء)
27614- عن زاذان قال: "قال علي بن أبي طالب لأبي مسعود: أنت فقيه أنت المحدث أن رسول الله صلى الله عليه وسلم مسح على الخفين؟ قال: أو ليس كذلك؟ قال: أقبل المائدة أو بعدها؟ قال: لا أدري قال: لا دريت إنه من كذب على رسول الله صلى الله عليه وسلم متعمدا فليتبوأ مقعده من النار". "عق وفيه زكريا بن يحيى الكسائي قال فيه يحيى رجل سوء يحدث بأحاديث سوء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৬১৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27615 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے فرمایا : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب آدمی مسافر ہو تین دن اور تین راتیں موزوں پر مسح کرسکتا ہے اور اگر مقیم ہو تو ایک دن اور ایک رات مسح کرسکتا ہے۔ (رواہ سعید بن المنصور والدارقطنی فی الافراد وابن عساکر)
27615- عن علي قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "يمسح على الخفين إذا كان مسافرا ثلاثة أيام ولياليهن وإن كان مقيما يوما وليلة". "ص، قط في الأفراد، كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৬১৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل :۔۔۔ موزوں پر مسح کرنے کا بیان :
27616 ۔۔۔ کعب بن عبداللہ کہتے ہیں : میں نے سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کو دیکھا کہ انھوں نے جرابوں اور جوتوں پر مسح کیا پھر نماز کے لیے کھڑے ہوگئے ۔ (رواہ عبدالرزاق) فائدہ : ۔۔۔ موٹی جرابیں جن کے نیچے چمڑا لگا ہو اور پانی اس میں جذب نہ ہوتا ہو ایسی جرابوں پر مسح کرنا جائز ہے سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے بھی ایسی ہی جرابیں پہن رکھی تھیں ۔
27616- عن كعب بن عبد الله قال: "رأيت عليا بال فمسح على جوربيه ونعليه ثم قام يصلي". "عب".
tahqiq

তাহকীক: