কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৭৭৩ টি
হাদীস নং: ২৬১১৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استنشاق یعنی ناک میں پانی ڈالنے کا بیان :
26118 ۔۔۔ کلی کرو اور ناک میں پانی ڈالو ، کانوں کا تعلق سر سے ہے۔ (رواہ ابو نعیم فی الخطیب ، عن ابن عباس (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الدارقطنی 62 ۔۔ فائدہ : ۔۔۔ کانوں کا تعلق سر سے ہونے سے یہ حکم مستنبط ہوتا ہے کہ سر کا مسح کرتے وقت ہاتھوں کے ساتھ بچے ہوئے پانی سے کانوں کا مسح کرلینا کافی ہے ، الگ سے کانوں کا مسح کرنے کے لیے مزید پانی لینے کی ضرورت نہیں ۔
26118- "تمضمضوا واستنشقوا والأذنان من الرأس". "حل عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬১১৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
26119 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص کلی کرے اور ناک میں پانی ڈال کر جھاڑے اسے یہ کام مبالغہ کے ساتھ دو یا تین مرتبہ کرلینا چاہیے ۔ (رواہ البیہقی ، عن ابن عباس (رض))
26119- "إذا تمضمض أحدكم واستنثر فليفعل ذلك مرتين بالغتين أو ثلاثا". "ق عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬১২০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
26120 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص وضو کرے وہ تین مرتبہ کلی کرے چنانچہ (ایسا کرنے سے) گناہ چہرے سے خارج ہوجاتے ہیں پھر چہرہ دھوئے ہاتھ دھوئے اور سر کا مسح کرے پھر اپنے کانوں میں انگلیاں داخل کرے (یعنی کانوں کا مسح کرے) تین بار اور پھر تین بار دونوں پاؤں پر پانی بہائے ۔ (رواہ الطبرانی فی الاوسط ، عن انس (رض))
26120- "إذا توضأ أحدكم فليمضمض ثلاثا فإن الخطايا تخرج من وجهه ويغسل وجهه ويديه ويمسح برأسه ثلاثا ثم يدخل يديه في أذنيه ثم يفرغ على رجليه ثلاثا". "طس عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬১২১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
26121 ۔۔۔ جب تم وضو کرو تو کلی اور ناک میں پانی ڈالنے میں مبالغہ کرو بشرطیکہ روزہ نہ ہو ۔ (رواہ ابو بشر الدولابی فیما جمع من حدیث النووی عن عاصم)
26121- "إذا توضأت فأبلغ في المضمضة والاستنشاق ما لم تكن صائما". "أبو بشر الدولابي فيما جمع من حديث النووي عن عاصم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬১২২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
26122 ۔۔۔ کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا اس وضو کا حصہ نہیں جس کے بغیر نماز نہیں ہوتی اور کانوں کا تعلق سر سے ہے۔ (رواہ البیہقی والدیلمی عن عائشۃ صدیقۃ (رض))
26122- "المضمضة والاستنشاق من الوضوء الذي لا تتم الصلاة إلا به والأذنان من الرأس". "ق والديلمي عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬১২৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
26123 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص وضو کرے ناک کے نتھنوں میں پانی ڈالے پھر ناک جھاڑے اور جب پتھر سے استنجاء کرے طاق عدد میں پتھر استعمال کرے ۔ (رواہ عبدالرزاق ، عن ابو ہریرہ (رض))
26123- "إذا توضأ أحدكم فليستنشق بمنخريه من الماء ثم ليستنثر وإذا استجمر فليوتر". "عب عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬১২৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
26124 ۔۔۔ ناک میں ود یا تین مرتبہ پانی ڈالو ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ والطبرانی ، عن ابو ہریرہ (رض))
26124- "استنشقوا ثنتين أو ثلاثا". "ش طب عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬১২৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
25 261 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص وضو کرے وہ ناک میں پانی ڈال کر جھاڑے اور جب پتھر سے استنجاء کرے تو طاق عدد میں پتھر استعمال کرے ۔ (رواہ عبدالرزاق ، عن ابو ہریرہ (رض))
26125- "إذا توضأ أحدكم فليستنثر، وإذا استجمر فليوتر". "عب عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬১২৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
26126 ۔۔۔ جو شخص وضو کرے وہ ناک میں پانی ڈالے اور کلی کرے، کانوں کا تعلق سر سے ہے۔ (رواہ عبدالرزاق فی مصنفہ وابن ابی شیبۃ فی مصنفہ و سعید بن المنصور فی سننہ عن سلمان بن مسوسی بلاغا) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے الجامع المصنف 270 ۔
26126- "من توضأ فليستنشق وليمضمض، والأذنان من الرأس". "عب ص ش عن سليمان بن موسى بلاغا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬১২৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
26127 ۔۔۔ جو شخص کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا بھول جائے وہ نماز جاری رکھے اور نماز سے واپس نہ ہو ۔ (رواہ الدیلمی عن جابر (رض))
26127- "من نسي المضمضة والاستنشاق فليمض ولا ينصرف". "الديلمي عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬১২৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسباغ (وضو پورا کرنے) کا بیان :
26128 ۔۔۔ جب تم نماز کا ارادہ کرو پورا وضو کرلو ہاتھوں اور پاؤں کی انگلیوں کے درمیان پانی ڈالو۔ (رواہ ابن ماجہ ، عن ابن عباس (رض))
26128- "إذا قمت إلى الصلاة فأسبغ الوضوء واجعل الماء بين أصابع يديك ورجليك". "هـ عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬১২৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسباغ (وضو پورا کرنے) کا بیان :
26129 ۔۔۔ وضو پورا کرو ، انگلیوں کے درمیان خلال کرو ناک میں پانی ڈالنے میں مبالغہ سے کام لو الا یہ کہ تم اگر روزہ میں ہو تو مبالغہ ترک کر دو ۔ (رواہ الشافعی واحمد بن حنبل و عبداللہ بن احمد بن حنبل وابن حبان والحاکم عن لقیط بن صبرۃ)
26129- "أسبغ الوضوء وخلل بين الأصابع وبالغ في الاستنشاق إلا أن تكون صائما". "الشافعي حم عم حب ك عن لقيط بن صبرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬১৩০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسباغ (وضو پورا کرنے) کا بیان :
26130 ۔۔۔ اس نے پورا وضو کیا ہے یہ میرا اور ابراہیم خلیل اللہ کا وضو ہے اور جو شخص اس طرح وضو کرے (یعنی تین تین بار) پھر وضو سے فارغ ہونے کے بعد یہ کلمہ پڑھے : ” اشھد ان لا الہ الا اللہ واشھد ان محمدا عبدہ ورسولہ “۔ اس کے لیے جنت کے آٹھ دروازے کھول دیئے جائیں گے جس دروازے سے چاہے داخل ہوجائے ۔ (رواہ ابن ماجہ عن ابن عمرو (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 6081 ۔
26130- "هذا أسبغ الوضوء وهو وضوئي ووضوء خليل الله إبراهيم ومن توضأ هكذا يعني ثلاثا. ثم قال عند فراغه: أشهد أن لا إله إلا الله وأشهد أن محمدا عبده ورسوله فتحت له ثمانية أبواب الجنة يدخل من أيها شاء". "هـ عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬১৩১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسباغ (وضو پورا کرنے) کا بیان :
26131 ۔۔۔ وضو پورا کرو ویل (خرابی) ہے ایڑیوں کے لیے آتش دوزخ سے ۔ (رواہ ابن ماجہ عن خالد بن الولید ویزید بن ابی سفیان وشرجیل بن حسنۃ وعمرو بن العاص)
26131- "أتموا الوضوء ويل للأعقاب من النار". "هـ عن خالد بن الوليد ويزيد بن أبي سفيان وشرحبيل بن حسنة وعمرو بن العاص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬১৩২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسباغ (وضو پورا کرنے) کا بیان :
26132 ۔۔۔ وضو پورا کرو ۔ (رواہ النسائی عن ابن عمرو (رض))
26132- "أسبغوا الوضوء". "ن عن ابن عمرو"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬১৩৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسباغ (وضو پورا کرنے) کا بیان :
26133 ۔۔۔ مجھے پورا وضو کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ (رواہ الدارمی ، عن ابن عباس (رض))
26133- "أمرت بإسباغ الوضوء". "الدارمي عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬১৩৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسباغ (وضو پورا کرنے) کا بیان :
26134 ۔۔۔ میری امت قیامت کے دن سفید پیشانی اور سفید اعضاء وضو سے پکارے جائیں گے ان کی یہ سفیدی وضو کے اثر کی وجہ سے ہوگی جو شخص اپنا غرہ طویل تر کرسکتا ہو وہ ضرور کرے ۔ (رواہ البخاری ومسلم ، عن ابو ہریرہ (رض))
26134- "إن أمتي يدعون يوم القيامة غرا محجلين من آثار الوضوء فمن استطاع أن يطيل غرته فليفعل". "ق عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬১৩৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسباغ (وضو پورا کرنے) کا بیان :
26135 ۔۔۔ پورا وضو کرنے کی وجہ سے قیامت کے دن تمہاری پیشانیاں اور وضو کے اعضاء (ہاتھ پاؤں) سفید ہوں گے تم میں سے جو شخص غرۃ طویل کرنے کی طاقت رکھتا ہو وہ اپنا غرہ اور تحجیل طویل کرے ۔ (رواہ مسلم ، عن ابو ہریرہ (رض)) ۔ فائدہ : ۔۔۔ اطالہ غرہ کا مطلب ہے کہ اعضاء وضو کو مقررہ مقدار سے بڑھ کر وضو کے لیے دھونا یعنی بازوؤں کو کہنیوں سے آگے بڑھ کر دھونا اور پاؤں کو ٹخنوں سے زیادہ دھونا غرہ کا معنی پیشانی کی سفیدی اور تحجیل کا معنی ہاتھ اور پاؤں کی سفیدی ، قیامت کے دن یہ سفیدی نور کی ہوگی وضو کے لیے اعضاء کی حدود مقرر کردی گئی ہیں اور ان سے تجاوز کرکے انھیں دھونا اطالہ غرہ ہے ، لیکن علمائے حدیث نے بایں معنی اطالہ غرہ کا انکار کیا ہے چونکہ دین میں تعمق اور تشدد غیر محبوب سمجھا گیا ہے لہٰذا استحباب نہیں رہا بلکہ اطالہ غرہ سے مراد بلحاظ سنت اچھا طرح پورا وضو کرنا ہے دیکھئے (فتح الملھم ج 2 کتاب الطھارۃ باب استجاج اطالہ الغرہ از مترجم)
26135- "أنتم الغر المحجلون يوم القيامة من إسباغ الوضوء، فمن استطاع منكم أن يطيل غرته فليطل غرته وتحجيله". "م "
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬১৩৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسباغ (وضو پورا کرنے) کا بیان :
26136 ۔۔۔ مؤمن کا زیور وہاں تک (اعضائے جسمانی پر) پہنچے گا جہاں تک وضو ہوگا ۔ (رواہ مسلم ، عن ابو ہریرہ (رض))
26136- "تبلغ الحلية من المؤمن حيث يبلغ الوضوء". "م عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬১৩৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب : ۔۔۔ از اکمال :
26137 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ نے جس چیز سے ابتداء کی ہے اسی سے ابتداء کرو ۔ (رواہ احمد بن حنبل ومسلم عن جابر (رض)) ۔ فائدہ : ۔۔۔ یعنی وضو میں پہلے وہی اعضاء دھوؤ جنہیں اللہ تعالیٰ نے پہلے بیان کیا ہے یعنی پہلے منہ پھر ہاتھ پھر مسح کرنا ہے اور آخر میں پاؤں دھونے ہیں۔
26137- " أبدأ بما بدأ الله به". "عبد بن حميد م عن جابر".
তাহকীক: