কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৭৭৩ টি
হাদীস নং: ২৬০৯৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں خلال کرنے کا بیان :
26098 ۔۔۔ اپنے ہاتھوں اور پاؤں کی انگلیوں کا خلال کرو۔ (رواہ احمد بن حنبل ، عن ابن عباس (رض))
26098- "خلل أصابع يديك ورجليك". "حم عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬০৯৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں خلال کرنے کا بیان :
26099 ۔۔۔ انگلیوں کے درمیان خلال کرو کہیں اللہ تعالیٰ آگ سے انگلیوں کے درمیان خلال نہ کر دے ایڑیوں کے لیے دوزخ کی آگ سے ہلاکت ہے۔ رواہ الدارقطنی عن عائشۃ صدیقۃ (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 2645 ۔
26099- "خللوا بين أصابعكم، لا يخلل الله بينها بالنار، ويل للأعقاب من النار." "قط عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬১০০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں خلال کرنے کا بیان :
26100 ۔۔۔ اپنی انگلیوں کے درمیان خلال کرو ایسا نہ ہو کہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ آت دوزخ سے ان کا خلال کردیں ۔ (رواہ الدارقطنی ، عن ابو ہریرہ (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعاف الدارقطنی 56 و ضعیف الجامع 2846 ۔
26100- "خللوا بين أصابعكم لا يخللها الله بالنار يوم القيامة." "قط عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬১০১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں خلال کرنے کا بیان :
26101 ۔۔۔ اپنی داڑھیوں کا خلال کرو ، ناخن تراشو چونکہ شیطان گوشت اور ناخنوں کے درمیان چلتا ہے۔ (رواہ الخطیب فی الجامع وابن عساکر عن جابر) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 2847 ۔
26101- "خللوا لحاكم، وقصوا أظفاركم فإن الشيطان يجري ما بين اللحم والظفر." "خط في الجامع وابن عساكر عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬১০২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں خلال کرنے کا بیان :
26102 ۔۔۔ جب تم وضو کرو توانگلیوں کے درمیان خلال کرو ۔ (رواہ الترمذی والحاکم عن لقیط بن صبرۃ)
26102- "إذا توضأت فخلل الأصابع". "ت، ك عن لقيط ابن صبرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬১০৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وضو میں خلال کرنے کا بیان :
26103 ۔۔۔ جب تم وضو کرو ہاتھوں اور پاؤں کی انگلیوں کے درمیان خلال کرو ۔ (رواہ الترمذی والحاکم ، عن ابن عباس (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے حسن الاثر 16 ۔
26103- "إذا توضأت فخلل بين أصابع يديك ورجليك". "ت، ك عن ابن عباس"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬১০৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26104 ۔۔۔ وہ لوگ بہت اچھے ہیں جو پانی سے اپنی انگلیوں کے درمیان خلال کرتے ہیں اور کھانے کے بعد (دانتوں میں) خلال کرتے ہیں۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ عن ابی ایوب)
26104- "حبذا المتخللون أن تخلل بين أصابعك بالماء، وأن تخلل من الطعام". "ش عن أبي أيوب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬১০৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26105 ۔۔۔ میرے پاس حضرت جبرائیل (علیہ السلام) تشریف لائے اور فرمایا : رب تعالیٰ نے آپ کو حکم دیا ہے کہ آپ فنیک دھوئیں ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : فنیک سے کیا مراد ہے ؟ حضرت جبرائیل (علیہ السلام) نے جواب دیا : فنیک سے مراد ٹھوڑی ہے۔ (رواہ عبدالرزاق ، عن انس (رض))
26105- "جاءني جبريل فقال: إن ربك يأمرك أن تغسل الفنيك 1" قال: ما الفنيك؟ قال: الذقن". "عبد الرزاق عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬১০৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انتضاح وضو کے بعد پانی کے چھینٹے مارنے کا بیان :
26106 ۔۔۔ شروع شروع میں جب میری طرف وحی بھیجی گئی میرے پاس حضرت جبرائیل (علیہ السلام) تشریف لائے مجھے وضو اور نماز کی تعلیم دی جب حضرت جبرائیل (علیہ السلام) وضو سے فارغ ہوئے چلو بھر پانی لیا اور اپنی شرمگاہ پر اس کے چھینٹے مارے ۔ (رواہ احمد بن حنبل ، والدارقطنی ، والحاکم عن اسامۃ بن زید (رض) عن ابیہ زید بن حارثۃ (رض))
26106- "أتاني جبريل في أول ما أوحي إلي فعلمني الوضوء والصلاة فلما فرغ من الوضوء أخذ غرفة من الماء فنضح بها فرجه". "حم قط ك عن أسامة بن زيد عن أبيه زيد بن حارثة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬১০৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انتضاح وضو کے بعد پانی کے چھینٹے مارنے کا بیان :
26107 ۔۔۔ جب تم وضو کرو تو شرمگاہ پر چھینٹے مار لو ۔ (رواہ ابن ماجہ ، عن ابو ہریرہ (رض))
26107- "إذا توضأت فانتضح". "هـ عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬১০৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انتضاح وضو کے بعد پانی کے چھینٹے مارنے کا بیان :
26108 ۔۔۔ میرجے پاس جبرائیل امین تشریف لائے اور کہا : اے محمد ! جب وضو کرو تو شرمگاہ پر چھینٹے مار لیا کرو ۔ (رواہ الترمذی ، عن ابو ہریرہ (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الترمذی 6 و ضعیف الجامع 2622 ۔
26108- "جاءني جبريل فقال: يا محمد إذا توضأت فانتضح". "ت عن أبي هريرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬১০৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انتضاح وضو کے بعد پانی کے چھینٹے مارنے کا بیان :
26109 ۔۔۔ حضرت جبرائیل (علیہ السلام) نے مجھے وضو کی تعلیم دی اور مجھے حکم دیا کہ وضو کے بعد اپنے کپڑوں کے نیچے پیشاب نکلنے والی جگہ پانی کے چھینٹے مار لوں ۔ (رواہ ابن ماجہ عن زید بن حارثۃ (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے الضعیفۃ 1312 ۔۔ فائدہ : ۔۔۔ انتضاح کے معنی شرمگاہ پر پانی کے چھینٹے مارنا ہے دوسرا معنی استنجاء کرنا ہے لیکن وضو کے بعد استنجاء کرنے کا کوئی مقصد نہیں ، لامحالہ پہلا معنی مراد ہوگا پھر اس میں بھی قدرے تفصیل ہے کہ ازار (شلوار) پر چھینٹے مارنے ہیں یا شرمگاہ پر سو چھینٹے مارنے کا فائدہ دفع وساوس ہے یعنی نماز میں یہ وسوسہ پیدا ہوجاتا ہے کہ پیشاب کا قطرہ نکلا ہے لہٰذا شرمگاہ سے متصل شلوار کے حصہ پر چھینٹے مارنا مراد ہے تاکہ دفع وساوس کا مقصد حاصل ہوجائے ۔
26109- "علمني جبريل الوضوء فأمرني أن أنضح تحت ثوبي مما يخرج من البول بعد الوضوء". "هـ عن زيد بن حارثة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬১১০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استنشاق یعنی ناک میں پانی ڈالنے کا بیان :
26110 ۔۔۔ جب ناک میں پانی ڈالو ناک جھاڑ لو اور جب پتھر سے اسنتجا کرو تو طاق عدد میں پتھر استعمال کرو ۔ (رواہ الطبرانی عن سلمۃ بن قیس) ۔ فائدہ : ۔۔۔ دوسری احادیث کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ استنجاء میں طاق پتھروں کا استعمال مستحب ہے نہ کہ واجب ، چونکہ مقصود انقاء (صفائی ہے) ۔
26110- "إذا استنشقت فانتثر وإذا استجمرت فأوتر". "طب عن سلمة بن قيس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬১১১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استنشاق یعنی ناک میں پانی ڈالنے کا بیان :
26111 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص نیند سے بیدار ہو اور وہ وضو کرنا چاہے تو اسے ناک میں تین بار پانی ڈال کر جھاڑ لینا چاہیے چونکہ ناک کے بانسے میں شیطان رات گزارتا ہے۔ (رواہ البخاری ومسلم ، عن ابو ہریرہ (رض))
26111- "إذا استيقظ أحدكم من منامه فتوضأ فلينتثر ثلاث مرات فإن الشيطان يبيت على خياشيمه". "ق عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬১১২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استنشاق یعنی ناک میں پانی ڈالنے کا بیان :
26112 ۔۔۔ مبالغہ کرکے (پانی ڈال کر) ناک کو دو یا تین مرتبہ جھاڑو ، (رواہ احمد بن حنبل وابو داؤد وابن ماجہ والحاکم ، عن ابن عباس (رض))
26112- "استنثروا مرتين بالغتين أو ثلاثا". "حم، د، هـ، ك عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬১১৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استنشاق یعنی ناک میں پانی ڈالنے کا بیان :
26113 ۔۔۔ کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا سنت ہیں جبکہ کانوں کا تعلق سر سے ہے۔ (رواہ الخطیب عن ابن عباس (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعاف الدارقطنی 60 و ضعیف الجامع 5938 ۔
26113- "المضمضة والاستنشاق سنة الأذنان من الرأس". "خط عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬১১৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استنشاق یعنی ناک میں پانی ڈالنے کا بیان :
26114 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص وضو کرنا چاہے وہ اپنی ناک میں پانی ڈالے اور ناک جھاڑ لے اور جب پتھر سے استنجاء کرنا چاہے تو طاق عدد میں پتھر استعمال کرے ۔ (رواہ مالک واحمد بن حنبل والبخاری ومسلم وابو داؤد والنسائی ، عن ابو ہریرہ (رض))
26114- "إذا توضأ أحدكم فليجعل في أنفه ماء ثم ليستنثر، وإذا استجمر فليوتر". "مالك حم ق د ن عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬১১৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استنشاق یعنی ناک میں پانی ڈالنے کا بیان :
26115 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص وضو کرنا چاہے ناک میں پانی ڈالے اور جھاڑے جب ناک جھاڑنا چاہے تو طاق عدد میں (پانی ڈال) کر جھاڑے ۔ (رواہ ابو نعیم فی المستخرج ، عن ابو ہریرہ (رض))
26115- "إذا توضأ أحدكم فليجعل في أنفه ماء ثم ليستنثر، وإذا استنثر فليستنثر وترا". "أبو نعيم في المستخرج عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬১১৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استنشاق یعنی ناک میں پانی ڈالنے کا بیان :
26116 ۔۔۔ جب تم وضو کرو ناک میں پانی ڈال کر اسے جھاڑ لو اور جب پتھر سے استنجا کرو تو طاق عدد میں پتھر استعمال کرو۔ (رواہ احمد بن حنبل والترمذی والنسائی وابن ماجہ عن سلمۃ بن قیس الاشجعی)
26116- "إذا توضأت فاستنثر وإذا استجمرت فأوتر". "حم ت ن هحب عن سلمة بن قيس الأشجعي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬১১৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استنشاق یعنی ناک میں پانی ڈالنے کا بیان :
26117 ۔۔۔ جو شخص وضو کرے اسے ناک میں پانی ڈال کر جھاڑ لینا چاہیے اور جو شخص پتھر سے استنجاء کرے وہ طاق عدد میں پتھر استعمال کرے ۔ (رواہ احمد بن حنبل والبخاری ومسلم والنسائی وابن ماجہ عن ابو ہریرہ (رض) ومسلم عن ابی سعید)
26117- "من توضأ فليستنثر، ومن استجمر فليوتر". "حم ق ن هـ عن أبي هريرة م عن أبي سعيد".
তাহকীক: