কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৭৭৩ টি
হাদীস নং: ২৭১৭৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان چیزوں کا بیان جن سے وضو نہیں ٹوٹتا :
27178 ۔۔۔ ” مسند علی بن قیس بن ابی حازم “۔ ایک شخص نے حضرت سعد (رض) سے کہا : میں نے نماز میں عضو مخصوص کو چھو لیا ہے ، حضرت سعد (رض) نے فرمایا : یہ تو تمہارے بدن کا ایک ٹکڑا ہے۔ (رواہ سعید بن المنصور)
27178- "مسند علي بن قيس بن أبي حازم" قال: "قال رجل لسعد: إنه مس ذكره وهو في الصلاة قال: إنما هو بضعة منك". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭১৭৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان چیزوں کا بیان جن سے وضو نہیں ٹوٹتا :
27179 ۔۔۔ ” مسند جری حنفی “ حکم بن سلمہ بنی حنفیہ کے ایک شخص جری نامی سے روایت نقل کرتے ہیں کہ وہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا : یا رسول اللہ بسا اوقات میں نماز میں ہوتا ہوں میرا ہاتھ شرمگاہ پر پر جاتا ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھ سے بھی بسا اوقات ایسا ہوجاتا ہے اپنی نماز جاری رکھا کرو۔ رواہ ابو نعیم رسندہ ضعیف) ۔ کلام :۔۔۔ ابن حجر نے اس حدیث کو ضعیف کہا دیکھئے الاصابہ 781 ۔
27179- "مسند جري الحنفي" عن حكيم بن سلمة عن رجل من بني حنيفة يقال له جري "أن رجلا أتى النبي صلى الله عليه وسلم فقال: يا رسول الله صلى الله عليه وسلم إني ربما أكون في الصلاة فتقع يدي على فرجي؟ فقال النبي صلى الله عليه وسلم: "وأنا ربما ذلك امض في صلاتك". "أبو نعيم وسنده ضعيف
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭১৮০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان چیزوں کا بیان جن سے وضو نہیں ٹوٹتا :
27180 ۔۔۔ حضرت حذیفہ (رض) فرماتے ہیں۔ مجھے پروا نہیں ہوتی کہ میں نے اپنا عضو مخصوص چھوا ہے یا اپنی ناک کی ایک طرف چھولی ہے۔ (رواہ سعید بن المنصور)
27180- عن حذيفة قال: "ما أبالي مسست ذكري أو طرف أنفي". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭১৮১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان چیزوں کا بیان جن سے وضو نہیں ٹوٹتا :
27181 ۔۔۔ حضرت ابو درداء (رض) سے عضو مخصوص کو چھونے کے متعلق دریافت کیا گیا آپ (رض) نے فرمایا تو بس تمہارے بدن کا ایک حصہ ہے (رواہ سعید بن المنصور)
27181- عن أبي الدرداء "أنه سئل عن مس الذكر فقال: إنما هو بضعة منك". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭১৮২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان چیزوں کا بیان جن سے وضو نہیں ٹوٹتا :
27182 ۔۔۔ ” مسند طلق بن علی “ ہم وفد کی شکل میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے ہم نے آپ کے دست اقدس پر بیعت کی اور پھر آپ کے ساتھ نماز پڑھی اتنے میں ایک شخص آیا اور کہنے لگا : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دوران نماز عضو مخصوص کو چھو لینے کے متعلق آپ کیا فرماتے ہیں ؟ آپ نے فرمایا وہ تو بس تمہارے بدن کا ایک ٹکڑا ہے (رواہ عبدالرزاق وابن ابی شیبۃ)
27182- "مسند طلق بن علي" "خرجنا وفدا حتى قدمنا على نبي الله صلى الله عليه وسلم فبايعناه فصلينا معه فجاء رجل فقال: يا رسول الله ما ترى في مس الذكر في الصلاة؟ فقال: "وهل هو إلا بضعة منك". "عب، ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭১৮৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان چیزوں کا بیان جن سے وضو نہیں ٹوٹتا :
27183 ۔۔۔ ابن عباس (رض) مخصوص کو چھو لینے کے بعد وضو کرنے کے قائل نہیں تھے۔ (رواہ سعید بن المنصور)
27183- عن ابن عباس أنه "كان لا يرى في مس الذكر وضوءا". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭১৮৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان چیزوں کا بیان جن سے وضو نہیں ٹوٹتا :
27184 ۔۔۔ ابراہیم (رح) سے عضو کے چھونے کے متعلق سوال کیا گیا انھوں نے فرمایا : یہ بات ناپسند سمجھی جاتی تھی کہ مومن کا ایک عضو نجس بھی ہے (رواہ سعید بن المنصور 9
27184- عن إبراهيم "أنه سئل عن مس الذكر فقال: كان يكره أن يقال: إن في المؤمن عضوا نجسا". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭১৮৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان چیزوں کا بیان جن سے وضو نہیں ٹوٹتا :
27185 ۔۔۔ ابن مسعود (رض) فرماتے ہیں مجھے پروا نہیں آیا کہ میں نے اپنا عضو مخصوص چھو لیا ہے یا اپنے کان کی کوئی طرف۔ (رواہ سعید بن المنصور)
27185- عن ابن مسعود قال: "ما أبالي أذكري مسست أو أذني". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭১৮৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان چیزوں کا بیان جن سے وضو نہیں ٹوٹتا :
27186 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) فرماتے ہیں مجھے پروا نہیں ہوتی کہ میں نے اپنا عضو مخصوص چھو لیا ہے یا کان۔ (رواہ سعید بن المنصور)
27186- عن علي قال: "ما أبالي أمسست ذكري أو طرف أذني".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭১৮৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب قضائے حاجت :۔۔۔ استنجا اور نجاست زائل کرنے کے بیان میں :
قضائے حاجت کے آداب :
قضائے حاجت کے آداب :
27187 ۔۔۔ ” مسند صدیق “ ابن شہاب کی روایت ہے کہ ایک دن حضرت ابوبکر صدیق (رض) نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا : اللہ تبارک وتعالیٰ سے حیاء کرو بخدا میں جب بھی رفع حاجت کے لیے گیا ہوں اپنے اللہ تبارک وتعالیٰ سے مارے حیا کے اپنا سر ڈھانپ رکھا ہے۔ (رواہ ابن حبان فی روضۃ العقلاء وھو منقطع)
27187- "مسند الصديق" عن ابن شهاب أن أبا بكر الصديق قال: "يوما وهو يخطب: استحيوا من الله فوالله ما خرجت لحاجة منذ بايعت رسول الله صلى الله عليه وسلم إلا مقنعا رأسي حياء من ربي". "حب في روضة العقلاء وهو منقطع".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭১৮৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب قضائے حاجت :۔۔۔ استنجا اور نجاست زائل کرنے کے بیان میں :
قضائے حاجت کے آداب :
قضائے حاجت کے آداب :
27188 ۔۔۔ حضرت عائشۃ (رض) کی روایت ہے کہ حضرت ابوبکر (رض) نے فرمایا : جب میں بیت الخلاء میں داخل ہوتا ہوں اپنا سر ڈھانپ لیتا ہوں۔ (رواہ عبدالرزاق)
27188- عن عائشة قالت: قال أبو بكر: "إني لأقنع رأسي إذا دخلت الكنيف". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭১৮৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب قضائے حاجت :۔۔۔ استنجا اور نجاست زائل کرنے کے بیان میں :
قضائے حاجت کے آداب :
قضائے حاجت کے آداب :
27189 ۔۔۔ حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں : ایک مرتبہ مجھے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کھڑے ہو کر پیشاب کرتے دیکھا فرمایا : اے عمر ! کھڑے ہو کر مت پیشاب کرو اس کے بعد میں نے کھڑے ہو کر پیشاب نہیں کیا ۔ (رواہ عبدالرزاق وابن ماجہ والحاکم وذکرہ الترمذی تعلیقا وضعفہ)
27189- عن عمر قال: "رآني رسول الله صلى الله عليه وسلم وأنا أبول قائما فقال: "يا عمر لا تبل قائما" فما بلت قائما بعده". "عب، هـ ك وذكره ت تعليقا وضعفه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭১৯০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب قضائے حاجت :۔۔۔ استنجا اور نجاست زائل کرنے کے بیان میں :
قضائے حاجت کے آداب :
قضائے حاجت کے آداب :
27190 ۔۔۔ ابراہیم (رح) کی روایت ہے کہ حضرت سراقہ (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس سے اپنی قوم کے پاس آئے لوگوں نے کہا : تم اپنے اس صاحب کے پاس سے آئے ہو جو تمہیں تعلیم دیتا ہے کہ تم قضائے حاجت کے لیے کیسے جاؤ سراقہ (رض) نے فرمایا : جب تم یہ بات کرتے ہو تو میں کہتا ہوں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں منع کیا ہے کہ ہم پیشاب پاخانہ کرتے وقت قبلہ کی طرف منہ کریں یا پیٹھ کریں اور یہ کہ ہمیں گوبر اور ہڈی سے استنجاء کرنے سے منع فرمایا ہے نیز تین پتھروں سے کم پتھروں سے استنجاء کرنے سے بھی منع کیا ہے۔ (رواہ سعید بن المنصور)
27190- عن إبراهيم قال: "جاء سراقة من عند رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى قومه فقالوا: جئت من عند صاحبكم هذا الذي يعلمكم كيف يأتي أحدكم الغائط فقال: لئن قلتم ذلك لقد نهانا أن يستقبل أحدنا القبلة أو يستدبرها ببول أو غائط أو يستنجي بروثة أو عظم، أو يستنجي بدون ثلاثة أحجار". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭১৯১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب قضائے حاجت :۔۔۔ استنجا اور نجاست زائل کرنے کے بیان میں :
قضائے حاجت کے آداب :
قضائے حاجت کے آداب :
27191 ۔۔۔ حسن بصری (رح) کی روایت ہے کہ ان بیت الخلاؤں میں جنات پائے جاتے ہیں جب تم بیت الخلاء میں جاؤ یہ دعا پڑھ لو۔ (اعوذباللہ من الرجس الخبیث المخبث الشیطان الرجیم) یعنی میں گندگی اور گندے شیطان مردود سے اللہ تبارک وتعالیٰ کی پناہ مانگتا ہوں (رواہ عبدالرزاق)
27191- عن الحسن البصري قال: "إن هذه الحشوش محتضرة، فإذا دخل أحدكم فليقل: أعوذ بالله من الرجس الخبيث المخبث الشيطان الرجيم". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭১৯২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب قضائے حاجت :۔۔۔ استنجا اور نجاست زائل کرنے کے بیان میں :
قضائے حاجت کے آداب :
قضائے حاجت کے آداب :
27192 ۔۔۔ حسن بصری (رح) جب استنجاء کرتے تو یہ دعا پڑھتے تھے : (الحمدللہ الذی اذھب عنی الاذی وعافانی اللھم اجعلنی من التوابین واجعلنی من المتطھرین) تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے میں جس نے مجھ سے اذیت دور کی اور مجھے عافیت بخشی۔ یا اللہ ! مجھے توبہ کرنے والوں اور پاک رہنے والوں میں شامل کر دے ۔ (رواہ عبدالرزاق)
27192- عن الحسن البصري أنه "كان يقول إذا استنجى: الحمد لله الذي أذهب عني الأذى وعافاني، اللهم اجعلني من التوابين واجعلني من المتطهرين". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭১৯৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب قضائے حاجت :۔۔۔ استنجا اور نجاست زائل کرنے کے بیان میں :
قضائے حاجت کے آداب :
قضائے حاجت کے آداب :
27193 ۔۔۔ مجاہد کہتے ہیں : دو حالتوں میں فرشتہ انسان سے دور رہتا ہے پاخانہ کرتے وقت اور جماع کرتے وقت۔ (رواہ عبدالرزاق)
27193- عن مجاهد قال: "يجتنب الملك الإنسان في موطنين: عند غائطه وعند جماعه". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭১৯৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب قضائے حاجت :۔۔۔ استنجا اور نجاست زائل کرنے کے بیان میں :
قضائے حاجت کے آداب :
قضائے حاجت کے آداب :
27194 ۔۔۔ ابن سیرین کی روایت ہے کہ صحابہ کرام قبلتین (بیت المقدس اور بیت اللہ) کی طرف منہ کر کے پیشاب پاخانہ کرنا مکروہ سمجھتے تھے (رواہ سعید بن المنصور)
27194- عن ابن سيرين "كانوا يكرهون أن يستقبلوا واحدة من القبلتين". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭১৯৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب قضائے حاجت :۔۔۔ استنجا اور نجاست زائل کرنے کے بیان میں :
قضائے حاجت کے آداب :
قضائے حاجت کے آداب :
27195 ۔۔۔ اصبغ بن نباتہ کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) جب بیت الخلاء میں داخل ہوتے کہتے اللہ تبارک وتعالیٰ کے نام سے داخل ہوتا ہوں جو اذیت پہنچاتنے والی چیزوں سے حفاظت فرمانے والا ہے جب بیت الخلاء سے باہر آتے دونوں ہاتھ پیٹ پر ملتے اور کہتے : اگر لوگوں کو اس نعمت (اذیت سے راحت کی نعمت) کا علم ہوتا ضرور اس کا شکر ادا کرتے ۔ (رواہ ابن ابی الدنیا فی الشکر والبیھقی فی شعب الایمان)
27195- عن الأصبغ بن نباتة قال: "كان علي إذا دخل الخلاء قال: بسم الله الحافظ المؤذي وإذا خرج مسح بيديه بطنه وقال: يا لها نعمة لو يعلم الناس شكرها". "ابن أبي الدنيا في الشكر، هب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭১৯৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب قضائے حاجت :۔۔۔ استنجا اور نجاست زائل کرنے کے بیان میں :
قضائے حاجت کے آداب :
قضائے حاجت کے آداب :
27196 ۔۔۔ حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں اللہ تبارک وتعالیٰ اس شخص کو پاک نہ کرے جو غسل کرنے کی جگہ پر پیشاب کرے (رواہ الضیا )
27196- عن عائشة "ما طهر الله أحدا بال في مغتسله". "ض".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭১৯৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب قضائے حاجت :۔۔۔ استنجا اور نجاست زائل کرنے کے بیان میں :
قضائے حاجت کے آداب :
قضائے حاجت کے آداب :
27197 ۔۔۔ حضرت عائشہ (رض) جب تم بیت الخلاء سے فارغ ہو کر باہر نکلو پانی سے پاکی حاصل کرو چونکہ پانی بابرکت پاکی والی چیز ہے۔ (رواہ سعید بن المنصور)
27197- عن عائشة قالت: "إذا خرجت من الغائط فتطهر بالماء فإنه طهور بركة". "ص".
তাহকীক: