কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৭৭৩ টি
হাদীস নং: ২৬৯১৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26918 ۔۔۔ ” مسند ابی امامہ “ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وضو کیا تین بار ہاتھ دھوئے تین بار کلی کی ، تین بار ناک میں پانی ڈالا ، اعضاء وضو کو تین تین بار دھویا ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
26918 (مسند أبي أمامة) أن رسول الله صلى الله عليه وسلم توضأ فغسل يديه ثلاثا ، وتمضمض وأستنشق ثلاثا ثلاثا ، وتوضأ ثلاثا ثلاثا.
(ش).
(ش).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৯১৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26919 ۔۔۔ ابو غالب کہتے ہیں میں نے حضرت ابو امامہ (رض) سے کہا : مجھے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وضو کے متعلق خبر دیں چنانچہ ابو امامہ (رض) نے اعضاء وضو کو تین تین بار دھویا اور داڑھی کا خلال کیا اور پھر فرمایا : میں نے اسی طرح نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وضو کرتے دیکھا ہے۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
26919 عن أبي غالب قال : قلت لابي أمامة : أخبرنا عن وضوء رسول الله صلى الله عليه وسلم ، فتوضأ ثلاثا ، وخلل لحيته وقال : هكذا رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يفعل.
(ش).
(ش).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৯২০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26920 ۔۔۔ مسند ابوہریرہ ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ نے وضو میں اعضائے وضو تین تین بار دھوئے اور سر پر مسح کیا اور دو مرتبہ پاؤں دھوئے۔ رواہ ابن ابی شیبہ۔
26920 (مسند أبي هريرة) أن رسول الله صلى الله عليه وسلم توضأ مرتين مرتين.
(ش).
(ش).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৯২১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26921: حضرت ابو ہریرہ (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں وضو کا پانی ڈھانپنے ، مشکیزوں کو باندھنے اور برتنوں کو ڈھاپنے کا حکم دیا ہے۔ (رواہ الضیاء)
26921 عن أبي هريرة قال : أمرنا رسول الله صلى الله عليه وسلم بتغطية الوضوء وإيكاء السقاء وإكفاء الاناء.
(ض).
(ض).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৯২২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26922 ۔۔۔ ” مسند عبداللہ بن زید مازنی “ ۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وضو کیا تین بار چہرہ دھویا ، دو بار ہاتھ دھوئے اور سر پر مسح کیا اور دو مرتبہ پاؤں دھوئے ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
26922 (من مسند عبد الله بن زيد المازني) أن النبي صلى الله عليه وسلم توضأ فغسل وجهه ثلاثا ، ويديه مرتين ، ومسح رأسه ، ورجليه مرتين (ش).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৯২৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26923 ۔۔۔ عمرو بن یخی مازنی روایت کی ہے کہ ایک شخص نے حضرت عبداللہ بن زید (رض) سے کہا : کیا آپ مجھے دکھا سکتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیسے وضو کرتے تھے ؟ جواب دیا جی ہاں ۔ چنانچہ عبداللہ بن زید (رض) نے وضو کے لیے پانی منگوایا اپنے ہاتھوں پر پانی ڈالا اور دو مرتبہ دھوئے پھر تین بار کلی کی اور تین بار ناک میں پانی ڈالا ، تین بار چہرہ دھویا ، پھر دونوں ہاتھ کہنیوں تک دھوئے پھر دونوں ہاتھوں سے سر کا مسح کیا پہلے دونوں ہاتھ آگے سے پیچھے لے گئے پھر پیچھے سے آگے اور سر کے اگلے حصہ سے ابتداء کی اور دونوں ہاتھوں کو گدی تک لے گئے پھر دونوں ہاتھوں کو واپس کیا اور وہاں لے آئے جہاں سے مسح کی ابتداء کی تھی پھر دونوں پاؤں دھوئے ۔ (رواہ عبدالرزاق ومالک واخرجہ البخاری کتاب الطھارۃ باب العمل فی الوضو واخرجہ مسلم کتاب الطھارۃ باب فی وضوء النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
26923 (أيضا) عن عمرو بن يحيى المازني أن رجلا قال لعبدالله بن زيد : هل تستطيع أن تريني كيف كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يتوضأ ؟ قال : نعم فدعا عبد الله بن زيد بوضوء فأفرغ على يديه فغسلهما مرتين ، ثم مضمض وأستنثر ثلاثا ، وغسل وجهه ثلاثا ، ثم غسل يديه إلى المرفقين ، ثم مسح رأسه بيديه فأقبل بهما وأدبر ، وبدأ بمقدم رأسه ، ثم ذهب بهما إلى قفاه ، ثم ردهما حتى رجع إلى المكان الذي بدأ منه ، ثم غسل رجليه.
(مالك عب)
(مالك عب)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৯২৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26924 ۔۔۔ حضرت عبداللہ بن زید مازنی (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اعضاء وضو کو دو دو بار دھویا ۔ (رواہ سعید بن المنصور والبخاری)
26924 عن عبد الله بن زيد المازني أن رسول الله صلى الله عليه وسلم توضأ مرتين مرتين.
(ص خ).
(ص خ).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৯২৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
25 269 ۔۔۔ حبان بن واسع انصاری کی روایت ہے کہ ان کے والد نے انھیں حدیث سنائی کہ انھوں نے حضرت عبداللہ بن زید بن عاصم (رض) کو تذکرہ کرتے سنا کہ انھوں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وضو کرتے دیکھا آپ نے کلی کی پھر ناک میں پانی ڈالا پھر تین بار چہرہ دھویا پھر تین بار دایاں ہاتھ دھویا پھر تین ہی بار دوسرا ، سر کا مسح کیا اور مسح کے لیے نیا پانی لیا ، دونوں پاؤں دھوئے اور اچھی طرح صاف کیے ۔ (رواہ سعید بن المنصور ومسلم وابو داؤد والترمذی)
26925 (أيضا) عن حبان بن واسع الانصاري أن أباه حدثه أنه سمع عبد الله بن زيد بن عاصم المازني يذكر أنه رأى رسول الله صلى الله عليه وسلم يتوضأ تمضمض ، ثم أستنثر ، ثم غسل وجهه ثلاثا : ثم يده اليمنى ثلاثا ، والاخرى ثلاثا ، ومسح رأسه بماء غير فضل يديه ، وغسل رجليه حتى أنقاهما.
(ص م د ت)
(ص م د ت)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৯২৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26926 ۔۔۔ عمرو بن ابی حسن کی روایت ہے کہ انھوں نے حضرت عبداللہ بن زید (رض) سے کہا : کیا آپ مجھے بتاسکتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیسے وضو کرتے تھے ؟ عبداللہ بن زید (رض) نے فرمایا جی ہاں ۔ چنانچہ آپ (رض) نے پانی سے بھرا ہوا ایک برتن منگوایا برتن کو سرنگوں کرکے ہاتھوں پر پانی ڈالا اور تین بار ہاتھ دھوئے پھر برتن میں ہاتھ ڈال کر تین بار کلی کی اور تین بار ناک میں پانی ڈالا ایک ہی چلو سے کلی کی اور نام میں بھی پانی ڈالا پھر دونوں ہاتھ برتن میں داخل کیے اور پانی لے کر تین بار چہرہ دھویا پھر کہنیوں تک ہاتھ دھوئے اور دو دو مرتبہ دھوئے پھر دونوں ہاتھوں میں پانی لے کر سر کا مسح کیا پہلے ہاتھ پیچھے لے گئے اور پھر پیچھے سے آگے لائے پھر ٹخنوں تک پاؤں دھوئے ۔ پھر فرمایا : میں نے اسی طرح رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وضو کرتے دیکھا ہے۔ (رواہ سعید بن المنصور)
26926 (أيضا) عن عمرو بن أبي حسن أنه قال لعبد الله بن زيد : أتستطيع أن تريني كيف كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يتوضأ ؟ قال : نعم ، فدعا بتور من ماء فأكفأ على يديه فغسلهما ثلاث مرات ، ثم أدخل يده في التور فمضمض وأستنثر ثلاث مرات يمضمض ويستنثر من غرفة واحدة ، ثم أدخل يديه فأغترف بهما فغسل وجهه ثلاث مرات ، ثم غسل يديه إلى المرفقين مرتين مرتين ، ثم أخذ بيديه ماء فمسح رأسه فأدبر بيديه وأقبل ،
ثم غسل رجليه إلى الكعبين ، ثم قال : هكذا رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يتوضأ.
صلى الله عليه وآله.
ثم غسل رجليه إلى الكعبين ، ثم قال : هكذا رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يتوضأ.
صلى الله عليه وآله.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৯২৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26927 ۔۔۔ حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں : جب تم وضو کرو تمہیں وضو کی ناک سے ابتدا کرنی چاہیے چونکہ اس سے شیطان بھاگ جاتا ہے اور اس کی خباثت کو ختم کردیتا ہے۔ (رواہ عبدالرزاق)
26927 عن أبي هريرة قال : ليكن إذا توضأت أول ما تبدأ به أن تستنشق فإنه منفرة للشيطان أو مقمعة.
(عب).
(عب).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৯২৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26928 ۔۔۔ عمروبن یحییٰ ، اپنے والد سے اور وہ عبداللہ بن زید (رض) جنہیں خواب میں اذان سکھلائی گئی تھی سے روایت نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تین مرتبہ چہرہ دھویا اور دو دو مرتبہ ہاتھ دھوئے ۔ (رواہ سعید بن المنصور)
26928 عن عمرو بن يحيى عن أبيه عن عبد الله بن زيد الذي أري الاذان أن رسول الله صلى الله عليه وسلم غسل وجهه ثلاثا ، ويديه مرتين مرتين.
صلى الله عليه وآله.
صلى الله عليه وآله.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৯২৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26929 ۔۔۔ ” مسند عبداللہ بن عباس (رض) “۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وضو کیا ایک چلو لیا اور اس سے کلی کی اور ناک میں بھی پانی ڈالا ۔ پھر چلو بھر پانی لیا اور چہرہ دھویا ، پھر ایک چلو پانی لیا اور دایاں ہاتھ دھویا ، پھر چلو میں پانی لیا اور بایاں ہاتھ دھویا ، پھر چلو بھر پانی لیا سر کا اور کانوں کا مسح کیا بایں طور کہ دونوں ہاتھوں کی شہادت کی انگلیاں کانوں میں داخل کیں اور انگوٹھوں سے کانوں کے ظاہری حصہ کا مسح کرلیا ، پھر چلو بھر کر دایاں پاؤں دھویا اور پھر چلو بھر کر بایاں پاؤں دھویا۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
26929 (مسند عبد الله بن عباس) أن رسول الله صلى الله عليه وسلم توضأ فغرف غرفة تمضمض منها وأستنثر ، ثم غرف غرفة فغسل وجهه ، ثم غرف غرفة فغسل يديه اليمنى ، ثم غرف غرفة فغسل يديه اليسرى ثم غرف غرفة فمسح رأسه وأذنيه داخلهما بالسبابتين وخالف بابهاميه إلى ظاهر أذنيه فمسح ظاهرهما وباطنهما ، ثم غرف غرفة فغسل رجله اليمنى ، ثم غرف غرفة فغسل رجله اليسرى.
(ش).
(ش).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৯৩০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26930 ۔۔۔ ” ایضا “ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دو وضو کیے اعضاء وضو کو ایک بار بھی دھویا اور اعضاء وضو کو تین تین بار بھی دھویا۔ (رواہ عبدالزراق)
26930 (أيضا) أن رسول الله صلى الله عليه وسلم توضأ وضوءين مرة وثلاثا.
(عب).
(عب).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৯৩১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26931 ۔۔۔ ” مسند ابوہریرہ (رض) “ اے ابوہریرہ (رض) جب تم وضو کرو تو کہو : بسم اللہ الحمد اللہ “ چنانچہ تمہاری حفاظت کرنے والے فرشتے راحت میں نہیں رہیں گے تمہارے لیے نیکیاں لکھتے رہیں گے حتی کہ تمہارا یہ وضو ٹوٹ جائے ۔ (رواہ الطبرانی فی الاوسط) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے الاسرار المرفوعۃ 606 وتذکرۃ الموضوعات 31 ۔
26931 (مسند أبي هريرة) يا أبا هريرة إذا توضأت فقل : بسم الله والحمد لله فإن حفظتك لا تستريح تكتب لك الحسنات حتى تحدث من ذلك الوضوء. (الحمد لله فأن حفظتك لا تستريح تكتب لك الحسنات حتى تحدث من ذلك الوضوء.
(طس).
(طس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৯৩২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26932 ۔۔۔ حضرت ابو ہریرہ (رض) کی روایت ہے کہ جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وضو کرتے تو دائیں طرف سے ابتداء کرتے تھے ۔ (رواہ ابن النجار)
26932 عن أبي هريرة قال : كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا توضأ بدأ بميامينه.
(أبن النجار).
(أبن النجار).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৯৩৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26933 ۔۔۔ حضرت ابوہریرہ (رض) روایت کی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے کا حکم دیا ہے۔ (رواہ ابن عساکر)
26933 عن أبي هريرة أن النبي صلى الله عليه وسلم أمر بالمضمضة والاستنشاق (كر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৯৩৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26934 ۔۔۔ دیلمی نے مسند فردوس میں اس سند سے حدیث نقل کی ہے ، محمد بن طاہر حافظ ابو قاسم جبیش موصلی ، ابو الحسن نحشل ابوبکر محمد بن علی بن جابر ، ابوالحسن بن حجر عسقلانی محمد بن عبداللہ صنابحی وہ اپنے والد سے اور وہ حضرت ابو ہریرہ (رض) سے روایت نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جب تم وضو کرو تو اپنی آنکھوں کو وضو کا پانی پلاؤ اور اپنے ہاتھوں سے پانی نہ جھاڑو چونکہ یہ شیطان کے پنکھے ہیں۔
26934 قال الديلمي في مسند الفردوس أنا محمد بن طاهر الحافظ أنا أبو القاسم حبيش الموصلي أنا أبو الحسن بن نحشل حدثني أبو بكر محمد أبن علي بن جابر بتنيس حدثنا أبو الحسن بن حجر العسقلاني حدثني محمد بن عبد الله الصنابحي عن أبيه عن أبي هريرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : إذا توضأتم فأشربوا أعينكم الماء من الوضوء ، ولا تنفضوا أيديكم فإنها مراوح الشيطان.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৯৩৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26935 ۔۔۔ ابن عباس (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وضو کیا ہاتھ برتن میں داخل کیے ایک ایک بار کلی اور ناک میں پانی ڈالا ، پھر ہاتھ برتن میں داخل کیا اور ایک بار چہرے پر پانی ڈالا ایک ایک بار ہاتھوں پر پانی ڈالا پھر ایک بار سر اور کانوں کا مسح کیا پھر آپ نے چلو بھر کر پانی لیا اور پاؤں پر چھینٹے مارے چونکہ آپ نے جوتے پہن رکھے تھے ۔ (رواہ سعید بن المنصور)
26935 عن أبن عباس قال : توضأ النبي صلى الله عليه وسلم فأدخل يده في الاناء فمضمض وأستنشق مرة واحدة ، ثم أدخل يده فصب على وجهه مرة ، وصب على يديه مرة مرة ، ومسح برأسه وأذنيه مرة ، ثم أخذ ملء كفه من ماء فرش على قدميه وهو منتعل.
صلى الله عليه وآله.
صلى الله عليه وآله.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৯৩৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26936 ۔۔۔ ابو جمرہ (رض) روایت کی ہے کہ میں نے ابن عباس (رض) کو وضو کرتے دیکھا انھوں نے داڑھی کا خلال کیا ۔ (رواہ عبدالرزاق)
26936 عن أبي جمرة مولى بني أسد قال : رأيت أبن عباس توضأ فخلل لحيته.
(عب).
(عب).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৯৩৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (آداب الوضوء)
26937 ۔۔۔ ابن عباس (رض) روایت کی ہے کہ ان سے ایک شخص نے شکایت کی کہ میں نماز میں ہوتا ہوں اور مجھے خیال ہوتا ہے کہ میرے عضو مخصوص میں تری آگئی ہے ابن عباس (رض) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ شیطان کو قتل کرے چونکہ شیطان ہی دوران نماز انسان کے عضو کو چھوتا ہے تاکہ اسے دکھائے کہ وضو ٹوٹ گیا ہے لہٰذا جب تم وضو کرو شرمگاہ پر پانی کے چھینٹے مار لیا کرو ، اگر پھر یہی صورت نماز میں پیش آئے خیال کرلیا کرو کہ یہ پانی ہے چنانچہ اس شخص نے ایسا ہی کیا اور یوں اس کی مشکل جاتی رہی ۔ (رواہ عبدالرزاق)
26937 عن أبن عباس أنه شكا إليه رجل فقال : إني أكون في الصلاة فيخيل إلي أن بذكري بللا ؟ فقال : قاتل الله الشيطان إنه يمس ذكر الانسان في صلاته ليريه أنه قد أحدث ، فإذا توضأت فنأضح فرجك بالماء ، فأن وجدت فقل هو من الماء ، ففعل الرجل ذلك فذهب.
(عب).
(عب).
তাহকীক: