সুনানুদ্দারা ক্বুতনী (উর্দু)
سنن الدار قطني
وراثت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১০০ টি
হাদীস নং: ৪০২৯
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب وراثت، سیر وغیرہ سے متعلق روایات
4029 ۔ ہزیل بن شرحبیل بیان کرتے ہیں : کہ حضرت ابوموسی اشعری (رض) سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا جو پس ماندگان میں ایک بیٹی ، ایک پوتی، اور ایک سگی بہن کو چھوڑ کرجاتا ہے ، توحضڑت ابوموسی نے فرمایا اس کی بیٹی کو نصف حصہ ملے گا، اور جو باقی مال بچ جائے گا وہ اس کی بہن کو مل جائے گا، پھر حضرت ابوموسی اشعری نے فرمایا : حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) بھی اسی کے مطابق جواب دیں گے جو میں نے کہا ہے۔ لوگوں نے حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) سے اس بارے میں دریافت کیا اور انھیں حضرت ابوموسی اشعری (رض) کے جواب کے بارے میں بھی بتایا، تو حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) نے فرمایا ، میں یہ کیسے کہہ سکتا ہوں جبکہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے (ایسی صورت حال میں) بیٹی کو نصف ملے گا پوتی کو چھٹا حصہ ملے گا، اس طرح دوتہائی حصے مکمل ہوجائیں گے اور جو باقی بچ جائے گا وہ سگی بہن کو مل جائے گا۔
4029 - قُرِئَ عَلَى أَبِى الْقَاسِمِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَأَنَا أَسْمَعُ حَدَّثَكُمْ عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَرْوَانَ عَنِ الْهُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ أَنَّ أَبَا مُوسَى الأَشْعَرِىَّ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ تَرَكَ ابْنَتَهُ وَبِنْتَ ابْنِهِ وَأُخْتَهُ لأَبِيهِ وَأُمِّهِ فَقَالَ لِلْبِنْتِ النِّصْفُ وَمَا بَقِىَ فَلِلأُخْتِ لِلأَبِ وَالأُمِّ وَقَالَ إِنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ سَيَقُولُ مِثْلَ مَا قُلْتُ فَسَأَلُوا ابْنَ مَسْعُودٍ وَأَخْبَرُوهُ بِمَا قَالَ أَبُو مُوسَى فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ كَيْفَ أَقُولُ وَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَقُولُ « لِلاِبْنَةِ النِّصْفُ وَلاِبْنَةِ الاِبْنِ السُّدُسُ تَكْمِلَةَ الثُّلُثَيْنِ وَمَا بَقِىَ فَلِلأُخْتِ مِنَ الأَبِ وَالأُمِّ ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪০৩০
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب وراثت، سیر وغیرہ سے متعلق روایات
4030 ۔ حضرت عبداللہ بن ابونمر (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پھوپھی اور خالہ کی وراثت کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خاموش رہے۔ آپ اس وقت سواری پر سوار تھے ‘ آپ نے اپنی رفتارکم کردی۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جبرائیل نے مجھے بتایا ہے کہ ان دونوں کو وراثت میں حصہ نہیں ملے گا۔ یہی روایت بعض دیگراسناد کے ہمراہ بھی منقول ہے۔
4030 - حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ أَخْبَرَنَا عَلِىُّ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْمُحَارِبِىُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو حَدَّثَنِى شَرِيكُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى نَمِرٍ قَالَ سُئِلَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- عَنْ مِيرَاثِ الْعَمَّةِ وَالْخَالَةِ فَسَكَتَ وَهُوَ رَاكِبٌ فَسَارَ هُنَيَّةً فَقَالَ « حَدَّثَنِى جِبْرِيلُ عَلَيْهِ الصَّلاَةُ وَالسَّلاَمُ أَنْ لاَ مِيرَاثَ لَهُمَا ». وَكَذَلِكَ رَوَاهُ عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِىُّ وَغَيْرُهُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو. وَرَوَاهُ مَسْعَدَةُ بْنُ الْيَسَعَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِى سَلَمَةَ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ وَوَهِمَ فِيهِ وَالأَوَّلُ أَصَحُّ وَحَدِيثُ مَسْعَدَةَ يَأْتِى بَعْدَ هَذَا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪০৩১
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب وراثت، سیر وغیرہ سے متعلق روایات
4031 ۔ امام جعفرصادق اپنے والد (امام محمد باقر) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : حضرت علی (رض) کی صاحبزادی ام کلثوم اور ان (خاتون) کے صاحبزادے زید (جو حضرت عمر (رض) کے صاحبزادے تھے) یہ دونوں ایک ہی دن انتقال کرگئے ‘ ان کے انتقال کا وقت قریب قریب تھا ‘ یہ پتہ نہیں چل سکا کہ ان دونوں میں سے کون پہلے انتقال کرگیا تھا ؟ تو وہ خاتون اس بچے کی وارث نہیں بنی اور وہبچہ اس خاتون کا وارث نہیں بنا۔ اسی طرح اہل صفین بھی ایک دوسرے کے وارث نہیں بنے تھے۔ اسی طرح واقعہ حرہ (میں مارے جانے والے لوگ) ایک دوسرے کے وارث نہیں بنے تھے۔
4031 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا ابْنُ الدَّرَاوَرْدِىِّ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ أُمَّ كُلْثُومٍ بِنْتَ عَلِىٍّ وَابْنَهَا زَيْدًا وَقَعَا فِى يَوْمٍ وَاحِدٍ وَالْتَقَتِ الصَّائِحَتَانِ فَلَمْ يُدْرَ أَيُّهُمَا هَلَكَ قَبْلُ فَلَمْ تَرِثْهُ وَلَمْ يَرِثْهَا وَأَنَّ أَهْلَ صِفِّينَ لَمْ يَتَوَارَثُوا وَأَنَّ أَهْلَ الْحَرَّةِ لَمْ يَتَوَارَثُوا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪০৩২
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب وراثت، سیر وغیرہ سے متعلق روایات
4032 ۔ شیخ ابوہانی عمربن بشیر فرماتے ہیں : حضرت عامر (رض) سے ایسے بچے کے بارے میں دریافت کیا گیا جو نہ مذک رہے نہ مونث ہے ‘ نہ اس میں مرد کا کوئی علامتی نشان ہے ‘ نہ مونث کا علامتی نشان ہے ‘ بلکہ اس کی ناف کی جگہ سے پیشاب یا پاخانہ نکل آتا ہے۔ حضرت عامر (رض) سے اس کی وراثت کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انھوں نے فرمایا : اسے مرد کی وراثت کا نصف حصہ ملے گا اور عورت کی وراثت کا نصف حصہ ملے گا۔
4032 - حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِى بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو هَانِئٍ عُمَرُ بْنُ بَشِيرٍ قَالَ سُئِلَ عَامِرٌ عَنْ مَوْلُودٍ لَيْسَ بِذَكَرٍ وَلاَ أُنْثَى لَيْسَ لَهُ مَا لِلذَّكَرِ وَلاَ مَا لِلأُنْثَى يَخْرُجُ مِنْ سُرَّتِهِ كَهَيْئَةِ الْبَوْلِ وَالْغَائِطِ فَسُئِلَ عَامِرٌ عَنْ مِيرَاثِهِ فَقَالَ عَامِرٌ نِصْفُ حَظِّ الذَّكَرِ وَنِصْفُ حَظِّ الأُنْثَى.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪০৩৩
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب وراثت، سیر وغیرہ سے متعلق روایات
4033 حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے فرمایا : قرآن کا علم حاصل کرو اور لوگوں کو اس کی تعلیم ‘ دو ‘ وراثت کا علم حاصل کرو اور لوگوں کو اس کی علیم دو ‘ علم حاصل کرو اور لوگوں کو اس کی تعلیم دو کیونکہ میں انتقال کرجاؤں گا اور عنقریب علم کو بھی اٹھالیا جائے گا اور فتنے ظاہر ہونا شروع ہوجائیں گے ‘ یہاں تک کہ وراثت کے حصے کے بارے میں دو آدمیوں کے درمیان اختلاف ہوگا تو ان دونوں کو کوئی ایسا شخص نہیں ملے گا جوان دونوں کے درمیان فیصلہ کرسکے۔
یہی رایت بعض دیگراسنا د کے حوالے سے بھی منقول ہے۔
یہی رایت بعض دیگراسنا د کے حوالے سے بھی منقول ہے۔
4033 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَأَحْمَدُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ الْعَلاَءِ قَالاَ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ حُمْرَانَ عَنْ عَوْفٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ جَابِرٍ الْهَجَرِىِّ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَ لِى رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « تَعَلَّمُوا الْقُرْآنَ وَعَلِّمُوهُ النَّاسَ وَتَعَلَّمُوا الْفَرَائِضَ وَعَلِّمُوهَا النَّاسَ وَتَعَلَّمُوا الْعِلْمَ وَعَلِّمُوهُ النَّاسَ فَإِنِّى امْرُؤٌ مَقْبُوضٌ وَإِنَّ الْعِلْمَ سَيُقْبَضُ وَتَظْهَرُ الْفِتَنُ حَتَّى يَخْتَلِفَ الاِثْنَانِ فِى الْفَرِيضَةِ لاَ يَجِدَانِ مَنْ يَفْصِلُ بَيْنَهُمَا ». تَابَعَهُ جَمَاعَةٌ عَنْ عَوْفٍ. وَرَوَاهُ الْمُثَنَّى بْنُ بَكْرٍ عَنْ عَوْفٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ جَابِرٍ عَنْ أَبِى الأَحْوَصِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بِهَذَا عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم-. قَالَ وَقَالَ الْفَضْلُ بْنُ دَلْهَمٍ عَنْ عَوْفٍ عَنْ شَهْرٍ بْنِ حَوْشَبٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪০৩৪
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب وراثت، سیر وغیرہ سے متعلق روایات
4034 حضرت ابوسعید خدری (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : علم حاصل کرو اور لوگوں کو اس کی تعلیم دو ‘ وراثت کا علم حاصل کرو اور لوگوں کو اس کی تعلیم دو ‘ قرآن کا علم حاصل کرو اور لوگوں کو اس کی تعلیم دو ‘ میں عنقریب انتقال کرجاؤں گا اور عنقریب علم کو بھی اٹھالیا جائے گا اور فتنے ظاہر ہوں گے ‘ یہاں تک کہ دو آدمیوں کے درمیان وراثت کے حصے کے بارے میں اختلاف ہوگا تو ان دونوں کو ایسا کوئی شخص نہیں ملے گاجوان دونوں کے درمیان فیصلہ کرسکے۔
4034 - حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نُصَيْرٍ حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِىُّ قَالَ قَرَأْتُ عَلَى إِبْرَاهِيمَ بْنِ يُوسُفَ الْبَلْخِىِّ حَدَّثَنَا الْمُسَيَّبُ بْنُ شَرِيكٍ حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا عَنْ عَطِيَّةَ عَنْ أَبِى سَعِيدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « تَعَلَّمُوا الْعِلْمَ وَعَلِّمُوهُ النَّاسَ وَتَعَلَّمُوا الْفَرَائِضَ وَعَلِّمُوهَا النَّاسَ وَتَعَلَّمُوا الْقُرْآنَ وَعَلِّمُوهُ النَّاسَ فَإِنِّى امْرُؤٌ مَقْبُوضٌ وَإِنَّ الْعِلْمَ سَيُقْبَضُ وَتَظْهَرُ الْفِتَنُ حَتَّى يَخْتَلِفَ الاِثْنَانِ فِى فَرِيضَةٍ فَلاَ يَجِدَانِ أَحَدًا يَفْصِلُ بَيْنَهُمَا ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪০৩৫
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب وراثت، سیر وغیرہ سے متعلق روایات
4035 ۔ سعید بن حسن بیان کرتے ہیں : میں نے سفیان ثوری سے کہا : اگر آپ وراثت کے بارے میں فیصلہ دینے کا عہدہ سنبھال لیں تو اس بارے میں کس سے رہنمائی حاصل کریں گے ؟ تو سفیان نے جواب دیا : حضرت زید بن ثابت (رض) کے وراثت سے متعلق (فیصلوں سے رہنمائی حاصل کروں گا) ۔
4035 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ زَيْدٍ الْحِنَّائِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ دَاوُدَ بْنِ أَبِى عَتَّابٍ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِى الْعَبَّاسِ الرَّمْلِىُّ حَدَّثَنَا ضَمْرَةُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحَسَنِ قَالَ قُلْتُ لِسُفْيَانَ الثَّوْرِىِّ أَرَأَيْتَ لَوْ وُلِّيتَ الْقَضَاءَ بِفَرَائِضِ مَنْ كُنْتَ تَأْخُذُ قَالَ بِفَرَائِضِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪০৩৬
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب وراثت، سیر وغیرہ سے متعلق روایات
4036 اسود بن یزید بیان کرتے ہیں کہ حضرت معاذبن جبل (رض) ہمارے پاس تشریف لائے ‘ یہ اس وقت کی بات ہے جب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں بھیجا تھا ‘ انھوں نے ہمارے درمیان (وراثت) تقسیم کی تو انھوں نے بیٹی کو نصف حصہ دیا ‘ بہن کو نصف حصہ دیا اور عصبہ رشتے داروں کو کچھ بھی نہیں دیا۔
4036 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِى إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى بْنِ طَلْحَةَ التَّيْمِىُّ عَنِ الْمُسَيَّبِ بْنِ رَافِعٍ عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ قَدِمَ عَلَيْنَا مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ حِينَ بَعَثَهُ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَقْسِمُ فِينَا فَأَعْطَى الاِبْنَةَ النِّصْفَ وَالأُخْتَ النِّصْفَ وَلَمْ يُوَرِّثِ الْعَصَبَةَ شَيْئًا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪০৩৭
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب وراثت، سیر وغیرہ سے متعلق روایات
4037 ۔ ابوسلمہ بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمربن خطاب (رض) نے بیٹی کو نصف حصہ دیا تھا اور باقی بچ جانے والامال کودے دیا تھا۔
4037 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ أَخْبَرَنَا بَحْرٌ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِى يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِى حَبِيبٍ عَنْ أَبِى سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَعْطَى الْبِنْتَ النِّصْفَ وَأَعْطَى الأُخْتَ مَا بَقِىَ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪০৩৮
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب وراثت، سیر وغیرہ سے متعلق روایات
4038 اسودبن یزید کوفی بیان کرتے ہیں کہ حضرت معاذبن جبل (رض) نے یمن میں ایک شخص کی وراثت تقسیم کی۔ جس نیپس ماندگان میں ایک بیٹی اور ایک بہن چھوڑی تھی ‘ حضرت معاذ (رض) نے اس کی بیٹی کو نصف حصہ دیا اور بہن کو نصف حصہ دیا ‘ یہ اس وقت کی بات ہے جب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگوں کے درمیان موجود ہے (یعنی نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ظاہری زندگی کی بات ہے) ۔
4038 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِىُّ أَخْبَرَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنِى أَبِى عَنْ قَتَادَةَ حَدَّثَنَا أَبُو حَسَّانَ الأَعْرَجُ عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ الْكُوفِىِّ أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ أُتِىَ بِالْيَمَنِ فِى مِيرَاثِ رَجُلٍ تَرَكَ ابْنَتَهُ وَأُخْتَهُ فَأَعْطَى ابْنَتَهُ النِّصْفَ وَأُخْتَهُ النِّصْفَ وَرَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- حَىٌّ بَيْنَ أَظْهُرِهِمْ .
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪০৩৯
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب وراثت، سیر وغیرہ سے متعلق روایات
4039 حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں کہ حضرت حمزہ (رض) کا غلام فوت ہوگیا ‘ اس نے ایک بیٹی اور حضرت حمزہ (رض) کی ایک صاحبزادی (اپنے پس ماندگان میں) چھوڑی تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس غلام کی بیٹی کو نصف حصہ دیا اور حضرت حمزہ (رض) کی صاحبزادی کو بھی نصف حصہ دیا۔
4039 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْمِنْقَرِىُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ مَوْلًى لِحَمْزَةَ تُوُفِّىَ وَتَرَكَ ابْنَتَهُ وَابْنَةَ حَمْزَةَ فَأَعْطَى النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- ابْنَتَهُ النِّصْفَ وَلاِبْنَةِ حَمْزَةَ النِّصْفَ. هَكَذَا أَخْبَرَنَاهُ مِنْ أَصْلِهِ بِهَذَا الإِسْنَادِ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪০৪০
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب وراثت، سیر وغیرہ سے متعلق روایات
4040 ۔ حضرت عمران بن حصین (رض) بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضرہوا اور اس نے عرض کی : میرے بیٹے کا انتقال ہوگیا ہے مجھے اس کی وراثت میں سے کیا ملے گا ؟ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تمہیں چھٹاحصہ ملے گا جب وہ واپس چلا گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے بلایا اور فرمایا : تمہیں ایک اور چھٹاحصہ بھی ملے گا ‘ جب وہ واپس چلا گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے بلایا اور فرمایا : تمہیں ایک اور چھٹاحصہ بھی اضافی طورپرملے گا۔
4040 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ إِنَّ ابْنَ ابْنِى مَاتَ فَمَا لِى مِنْ مِيرَاثِهِ قَالَ « لَكَ السُّدُسُ ». فَلَمَّا أَدْبَرَ دَعَاهُ فَقَالَ « لَكَ سُدُسٌ آخَرُ ». فَلَمَّا أَدْبَرَ دَعَاهُ فَقَالَ « لَكَ سُدُسٌ آخَرُ طُعْمَةً ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪০৪১
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب وراثت، سیر وغیرہ سے متعلق روایات
4041 ۔ حضرت ابوامامہ بن سہل حنیف (رض) بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے دوسرے کو تیرمارکرا سے قتل کردیا ‘ اس شخص ک اور اث صرف اس کا ایک ماموں تھا۔ حضرت ابوعبید ہ بن جراح (رض) نے اس بارے میں حضرت عمر (رض) کو خط لکھاتو حضرت عمر (رض) نے جوابی خط میں لکھا کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جس شخص کا کوئی مولیٰ نہ ہو ‘ اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول اس کے مولیٰ ہیں اور جس شخص کا کوئی وارث نہ ہو تو اس کا ماموں اس کا وارث بنے گا۔
4041 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ النُّعْمَانِىُّ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجَرْجَرَائِىُّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَيَّاشٍ عَنْ حَكِيمِ بْنِ حَكِيمِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ حُنَيْفٍ عَنْ أَبِى أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ قَالَ رَمَى رَجُلٌ رَجُلاً بِسَهْمٍ فَقَتَلَهُ وَلَيْسَ لَهُ وَارِثٌ إِلاَّ خَالٌ فَكَتَبَ فِى ذَلِكَ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ إِلَى عُمَرَ وَكَتَبَ عُمَرُ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « اللَّهُ وَرَسُولُهُ مَوْلَى مَنْ لاَ مَوْلَى لَهُ وَالْخَالُ وَارِثُ مَنْ لاَ وَارِثَ لَهُ ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪০৪২
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب وراثت، سیر وغیرہ سے متعلق روایات
4042 ۔ سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : بیشک جس شخص کا کوئی مولیٰ نہ ہو اللہ تعالیٰ اس کامولیٰ ہے اور جس کا کوئی وراث نہ ہو ‘ اس کا ماموں اس کا وارث بنے گا۔
4042 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ الْبُهْلُولِ حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِى زَائِدَةَ أَبُو زَائِدَةَ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ عَائِشَةَ رضى الله عنها قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « اللَّهُ مَوْلَى مَنْ لاَ مَوْلَى لَهُ وَالْخَالُ وَارِثُ مَنْ لاَ وَارِثَ لَهُ ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪০৪৩
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب وراثت، سیر وغیرہ سے متعلق روایات
4043 ۔ سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جس شخص کا کوئی مولیٰ نہ ہو ‘ اللہ تعالیٰ اس کامولیٰ ہے اور جس شخص کا کوئی وارث نہ ہو ‘ اس کا ماموں اس کا وارث بنے گا۔
سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول اس شخص کے مولیٰ ہوں گے جس کا کوئی مولیٰ نہ ہو اور ماموں اس شخص کا وارث بنے گا جس کا کوئی وارث نہ ہو۔
شیخ ابوعاصم سے دریافت کیا گیا کہ یہ بات نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حوالے سے منقول ہے ؟ تو وہ خاموش رہے ‘ تو شاذکونی نے ان سے کہا : آپ ہمیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حوالے سے حدیث سنائیں ‘ تو وہ پھر بھی خاموش رہے۔
سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول اس شخص کے مولیٰ ہوں گے جس کا کوئی مولیٰ نہ ہو اور ماموں اس شخص کا وارث بنے گا جس کا کوئی وارث نہ ہو۔
شیخ ابوعاصم سے دریافت کیا گیا کہ یہ بات نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حوالے سے منقول ہے ؟ تو وہ خاموش رہے ‘ تو شاذکونی نے ان سے کہا : آپ ہمیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حوالے سے حدیث سنائیں ‘ تو وہ پھر بھی خاموش رہے۔
4043 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ فَارِسٍ وَأَحْمَدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ صَخْرٍ وَأَبُو أُمَيَّةَ الطَّرَسُوسِىُّ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ عَائِشَةَ رضى الله عنها قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « اللَّهُ مَوْلَى مَنْ لاَ مَوْلَى لَهُ وَالْخَالُ وَارِثُ مَنْ لاَ وَارِثَ لَهُ ».- قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى وَأَخْبَرَنَا بِهِ أَبُو عَاصِمٍ مَرَّةً أُخْرَى عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتِ اللَّهُ وَرَسُولُهُ مَوْلَى مَنْ لاَ مَوْلَى لَهُ وَالْخَالُ وَارِثُ مَنْ لاَ وَارِثَ لَهُ. قَالَ فَقِيلَ لأَبِى عَاصِمٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فَسَكَتَ فَقَالَ لَهُ الشَّاذَكُونِىُّ حَدِّثْنَا عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم-. فَسَكَتَ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪০৪৪
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب وراثت، سیر وغیرہ سے متعلق روایات
4044 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے ‘ تاہم یہ روایت ” موقوف “ ہے۔
4044 - حَدَّثَنَا ابْنُ مَنِيعٍ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ مَوْقُوفًا .
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪০৪৫
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب وراثت، سیر وغیرہ سے متعلق روایات
4045 ۔ حضرت مقدام (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : میں ہر مومن کے لیے اس کی جان سے زیادہ قریب ہوں جو شخص مال چھوڑ کرجائے گا ‘ وہ اس کے ورثاء کو ملے گا اور جو شخص قرض یابال بچے چھوڑ کرجائے گا (ان کا کوئی پرسان حال نہ ہو) تو وہ میری طرف آئیں گے ‘ میں اس شخص کا قرض بھی اداکروں گا اور اس کی دیگرذمہ داریاں بھی پوری کروں گا ‘ ماموں اس شخص کا وارث بنتا ہے جس کا کوئی وارث نہیں ہوتا کیونکہ وہی اس کا قرض بھی اتارے گا اور اس کی ذمہ داریاں بھی پوری کرے گا۔
4045 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ حَمَّادٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ بُدَيْلِ بْنِ مَيْسَرَةَ عَنْ عَلِىِّ بْنِ أَبِى طَلْحَةَ عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِى عَامِرٍ الْهَوْزَنِىِّ عَنِ الْمِقْدَامِ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « أَنَا أَوْلَى بِكُلِّ مُؤْمِنٍ مِنْ نَفْسِهِ مَنْ تَرَكَ مَالاً فَلِوَرَثَتِهِ وَمَنْ تَرَكَ دَيْنًا أَوْ ضَيَاعًا فَإِلَىَّ أَقْضِى دَيْنَهُ وَأَفُكُّ عَانِيَهِ وَالْخَالُ وَارِثُ مَنْ لاَ وَارِثَ لَهُ يَقْضِى دَيْنَهُ وَيَفُكُّ عَانِيَهِ ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪০৪৬
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب وراثت، سیر وغیرہ سے متعلق روایات
4046 ۔ یہی روایت اور سند کے ہمراہ حضرت مقدام بن معد یکرب (رض) کے حوالے سے منقول ہے۔
4046 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ حَدَّثَنَاهُ الْقَوَارِيرِىُّ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالاَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ قَالَ إِسْحَاقُ عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِيَكْرِبَ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪০৪৭
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب وراثت، سیر وغیرہ سے متعلق روایات
4047 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ ” موقوف “ روایت کے طورپر منقول ہے۔
4047 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِى عَمْرُو بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ طَاوُسٍ قَالَ قَالَتْ عَائِشَةُ اللَّهُ مَوْلَى مَنْ لاَ مَوْلَى لَهُ وَالْخَالُ وَارِثُ مَنْ لاَ وَارِثَ لَهُ. مَوْقُوفٌ.- حَدَّثَنَا ابْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا الْجُرْجَانِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ بِإِسْنَادِهِ مَوْقُوفًا .
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪০৪৮
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب وراثت، سیر وغیرہ سے متعلق روایات
4048 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) کے حوالے سے سیدہ عائشہ (رض) سے منقول ہے کہ جس میں یہ الفاظ ہیں : اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول (اس کے مولیٰ ہوتے ہیں) ۔
4048 - حَدَّثَنَا النَّيْسَابُورِىُّ أَخْبَرَنَا أَبُو الأَزْهَرِ حَدَّثَنَا رَوْحٌ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتِ اللَّهُ وَرَسُولُهُ. مِثْلَهُ . قَالَ النَّيْسَابُورِىُّ أَخْطَأَ فِيهِ رَوْحٌ وَالصَّوَابُ عَمْرُو بْنُ مُسْلِمٍ.
তাহকীক: