সুনানুদ্দারা ক্বুতনী (উর্দু)

سنن الدار قطني

وراثت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১০০ টি

হাদীস নং: ৪০০৯
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب وراثت، سیر وغیرہ سے متعلق روایات
4009 ۔ ایاس بن عبد کے بارے میں یہ بات منقول ہے ان سے ایسے گھر کے بارے میں دریافت کیا گیا جو لوگوں پر گر جانا ہے اور وہ لوگ مرجاتے ہیں تو انھوں نے فرمایا وہ لوگ ایک دوسرے کے وارث بنیں گے۔
4009 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَمْدَوَيْهِ حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو عَنْ أَبِى الْمِنْهَالِ عَنْ إِيَاسِ بْنِ عَبْدٍ أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ بَيْتٍ سَقَطَ عَلَى نَاسٍ فَمَاتُوا فَقَالَ يُوَرَّثُ بَعْضُهُمْ مِنْ بَعْضٍ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০১০
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب وراثت، سیر وغیرہ سے متعلق روایات
4010 ۔ حضرت جابر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : کوئی بھی مسلمان کسی عیسائی کا وارث نہیں بن سکتا، البتہ اگر وہ (عیسائی 9 اس (مسلمان) کا غلام یاکنیز ہوں (تو وارث بن جائے گا) ۔
4010 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِى مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ أَبِى الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « لاَ يَرِثُ الْمُسْلِمُ النَّصْرَانِىَّ إِلاَّ أَنْ يَكُونَ عَبْدَهُ أَوْ أَمَتَهُ ».
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০১১
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب وراثت، سیر وغیرہ سے متعلق روایات
4011 ۔ حضرت جابر (رض) بیان کرتے ہیں : کوئی یہودی یا کوئی عیسائی کسی مسلمان کا وارث نہیں بن سکتا اور مسلمان ان لوگوں کا وارث نہیں بنے گا، البتہ اگر وہ یہودی یاعیسائی مسلمان کا) غلام ہو یا اس کی کینز ہو (تو حکم مختلف ہوگا) ۔
4011 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ وَأَبُو الأَزْهَرِ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِى أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ لاَ يَرِثُ الْيَهُودِىُّ وَلاَ النَّصْرَانِىُّ الْمُسْلِمَ وَلاَ يَرِثُهُمْ إِلاَّ أَنْ يَكُونَ عَبْدَ الرَّجُلِ أَوْ أَمَتَهُ. مَوْقُوفٌ وَهُوَ الْمَحْفُوظُ .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০১২
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب وراثت، سیر وغیرہ سے متعلق روایات
4012 ۔ حضرت جابر (رض) مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں کہ (نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہے ) ہم اہل کتاب کے وارث نہیں بن سکتے اور وہ ہمارے وار ث نہیں بن سکتے البتہ کوئی شخص اپنے (اہل کتاب سے تعلق رکھنے والے ) غلام یاکنیز کا وارث بن سکتا ہے ہمارے لیے ان کی خواتین (سے نکاح کرنا) حلال ہے البتہ ان کے لیے ہماری خواتین سے نکاح کرنا حلال نہیں ہے۔
4012 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ مِهْرَانَ السَّوَّاقُ حَدَّثَنَا أَبُو النَّصْرِ الْفَقِيهُ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَيْمُونٍ حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ أَشْعَثَ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ جَابِرٍ رَفَعَهُ قَالَ « لاَ نَرِثُ أَهْلَ الْكِتَابِ وَلاَ يُوَرَّثُوا إِلاَّ أَنْ يَرِثَ الرَّجُلُ عَبْدَهُ أَوْ أَمَتَهُ وَتَحِلُّ لَنَا نِسَاؤُهُمْ وَلاَ تَحِلُّ لَهُمْ نِسَاؤُنَا ».
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০১৩
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب وراثت، سیر وغیرہ سے متعلق روایات
4013 ۔ عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ ایک دوسرے کے وارث نہیں بن سکتے ہیں۔

آپ نے یہ بات بھی ارشاد فرمائی ہے : عورت اپنے شوہر کی دیت اور اس کے مال میں سے وارث بنے گی اور وہ مرد بھی اس عورت کی دیت کے مال میں سے وارث بنے گا، البتہ اگر ان میں سے کوئی ایک دوسرے کو قتل کردیتا ہے تو اگر اس نے اپنے ساتھی کو جان بوجھ کر قتل کیا ہے ، تو اس کے مال میں سے وارث نہیں بنے گا، اور دیت میں وارث نہیں بنے گا، لیکن اگر مقتول خطا کے طور پر قتل ہوا تو (دوسرافریق) اس کے مال میں سے وارث بنے گا لیکن دیت میں سے کسی چیز کا وارث نہیں بنے گا۔
4013 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَتْحِ الْقَلاَنِسِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « لاَ يَتَوَارَثُ أَهْلُ مِلَّتَيْنِ شَتَّى مُخْتَلِفَتَيْنِ ». قَالَ « وَالْمَرْأَةُ تَرِثُ مِنْ عَقْلِ زَوْجِهَا وَمَالِهِ وَهُوَ يَرِثُ مِنْ عَقْلِهَا وَمَالِهَا إِلاَّ أَنْ يَقْتُلَ أَحَدُهُمَا صَاحِبَهُ فَإِنْ هُوَ قَتَلَهُ عَمْدًا لَمْ يَرِثْ مِنْ مَالِهِ وَلاَ مِنْ دِيَتِهِ شَيْئًا فَإِنْ قُتِلَ خَطَأً وُرِّثَ مِنْ مَالِهِ وَلَمْ يَرِثْ مِنْ دِيَتِهِ شَيْئًا ».
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০১৪
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب وراثت، سیر وغیرہ سے متعلق روایات
4014 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ عمرو بن شعیب کے حوالے سے ان کے والد کے حوالے سے ان کے دادا کے حوالے سے ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اسی کی مانند منقول ہے۔
4014 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَتْحِ الْقَلاَنِسِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- مِثْلَهُ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০১৫
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب وراثت، سیر وغیرہ سے متعلق روایات
4015 ۔ حضرت مغیرہ بن شعبہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت ضحاک بن سفیان (رض) کو خط میں یہ لکھا تھا کہ وہ حضرت اشیم اضبابی کو اہلیہ کو ان صاحب کی دیت میں سے وارث قرار دیں۔
4015 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِى حَسَّانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الشُّعَيْثِىُّ عَنْ زُفَرَ بْنِ وَثِيمَةَ عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- كَتَبَ إِلَى الضَّحَّاكِ بْنِ سُفْيَانَ أَنْ يُوَرِّثَ امْرَأَةَ أَشْيَمَ الضِّبَابِىِّ مِنْ دِيَتِهِ .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০১৬
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب وراثت، سیر وغیرہ سے متعلق روایات
4016 ۔ حضرت مغیرہ بن شعبہ (رض) کے بارے میں منقول ہے وہ بیان کرتے ہیں : زرارہ بن جزئی یاشاید حرن نے حضرت عمر بن خطاب (رض) سے یہ کہا تھا کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت ضحاک بن سفیان کو خط میں یہ لکھا تھا کہ وہ وارث قرار دیں اس کے بعد حسب سابق روایت ہے۔

اس روایت کو دیگرراویوں نے بھی نقل کیا ہے۔
4016 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الصُّورِىُّ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الشُّعَيْثِىُّ عَنْ زُفَرَ بْنِ وَثِيمَةَ عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ أَنَّ زُرَارَةَ بْنَ أَبِى جُزَىٍّ أَوْ حَزَنٍ - شَكَّ الصُّورِىُّ - قَالَ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- كَتَبَ إِلَى الضَّحَّاكِ بْنِ سُفْيَانَ أَنْ يُوَرِّثَ مِثْلَهُ. رَوَاهُ زُهَيْرُ بْنُ هُنَيْدٍ الْبَصْرِىُّ عَنِ الشُّعَيْثِىِّ عَنْ مَكْحُولٍ عَنْ زُرَارَةَ بْنِ جُزَىٍّ عَنِ الْمُغِيرَةِ فَذَكَرَهُ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০১৭
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب وراثت، سیر وغیرہ سے متعلق روایات
4017 ۔ حضرت انس (رض) فرماتے ہیں : حضرت اشیم کو خطاء کے طور پر قتل کردیا گیا تھا۔
4017 - حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نُصَيْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُلَيْمَانَ الْحَضْرَمِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ مَالِكٍ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كَانَ قَتْلُ أَشْيَمَ خَطَأً.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০১৮
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب وراثت، سیر وغیرہ سے متعلق روایات
4018 ۔ سعید بن مسیب رحمہ اللہ تعالیٰ بیان کرتے ہیں : حضرت عمر بن خطاب (رض) کھڑے ہوئے انھوں نے دریافت کیا کیا آپ میں سے کسی کے پاس اس بارے میں علم ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قتل ہوجانے والے شوہر کی دیت میں عورت کی وراثت کے بارے میں کوئی فیصلہ دیاہو ؟ تو اس بات پر حضرت ضحاک بن سفیان (رض) نے یہ فرمایا تھا میرے پاس اس بارے میں علم ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں یہ خط لکھا تھا کہ ہم اشیم ضبابی کو اہلیہ کو ان کے شوہر اشیم کی دیت میں سے حصہ دیں۔
4018 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِىُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ مُسْلِمٍ أَخْبَرَهُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَامَ فَسَأَلَ هَلْ عِنْدَ أَحَدٍ عِلْمٌ بِقَضَاءِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فِى مِيرَاثِ الْمَرْأَةِ مِنْ عَقْلِ زَوْجِهَا فَقَالَ الضَّحَّاكُ بْنُ سُفْيَانَ أَنَا عِنْدِى مِنْ ذَلِكَ عِلْمٌ قَدْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- كَتَبَ إِلَيْنَا أَنْ نُوَرِّثَ امْرَأَةَ أَشْيَمَ الضِّبَابِىِّ مِنْ عَقْلِ زَوْجِهَا أَشْيَمَ .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০১৯
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب وراثت، سیر وغیرہ سے متعلق روایات
4019 ۔ سعید بن مسیب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں : حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا : میں یہ سمجھتاہوں کہ دیت صرف عصبہ رشتہ داروں کو ملے گی کیونکہ یہی لوگ دیت ادا بھی کرتے ہیں ،: کیا آپ میں سے کسی نے اس بارے میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زبان سے کچھ سنا ہے ؟ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث نقل کی ہے اور اسمیں یہ الفاظ بھی ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) نے اس کے مطابق فیصلہ دیا ۔

ابن جریج نامی راوی نے یہ الفاظ اضافی نقل کیے ہیں وہ صاحب خطا کے طور پر قتل ہوئے تھے۔
4019 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِىُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ وَابْنِ جُرَيْجٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ أَنَّ عُمَرَ قَالَ مَا أَرَى الدِّيَةَ إِلاَّ لِلْعَصَبَةِ لأَنَّهُمْ يَعْقِلُونَ عَنْهُ فَهَلْ سَمِعَ أَحَدٌ مِنْكُمْ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَهُ وَقَالَ فَأَخَذَ بِذَلِكَ عُمَرُ.زَادَ ابْنُ جُرَيْجٍ وَكَانَ قَتْلُهُ خَطَأً.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০২০
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب وراثت، سیر وغیرہ سے متعلق روایات
4020 ۔ سعید بن مسیب رحمہ اللہ تعالیٰ بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نے یہ فرمایا تھا دیت خاندان والوں کو ملے گی اور عورت اپنے شوہر کی دیت میں سے کسی چیز کی وارث نہیں بنے گی ، یہاں تک کہ حضرت ضحاک بن سفیان (رض) نے انھیں یہ بتایا کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے یہ خط لکھا تھا (اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے) ۔
4020 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْجَرَّاحِ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ حَدَّثَنِى سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ أَنَّ عُمَرَ كَانَ يَقُولُ الدِّيَةُ لِلْعَاقِلَةِ وَلاَ تَرِثُ الْمَرْأَةُ مِنْ دِيَةِ زَوْجِهَا شَيْئًا حَتَّى قَالَ الضَّحَّاكُ بْنُ سُفْيَانَ كَتَبَ إِلَىَّ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- مِثْلَهُ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০২১
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب وراثت، سیر وغیرہ سے متعلق روایات
4021 ۔ حضرت علی بن ابوطالب (رض) فرماتے ہیں : اللہ تعالیٰ کے مقرر کردہ فرائض کے مطابق دیت کو تقسیم کیا جائے گا اور وارث اس میں سے حصہ لے گا۔
4021 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِىُّ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَاصِمٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَالِمٍ عَنْ عَامِرٍ عَنْ عَلِىِّ بْنِ أَبِى طَالِبٍ قَالَ الدِّيَةُ تُقَسَّمُ عَلَى فَرَائِضِ اللَّهِ فَيَرِثُ مِنْهَا كُلُّ وَارِثٍ .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০২২
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب وراثت، سیر وغیرہ سے متعلق روایات
4022 ۔ حضرت جابر بن عبداللہ (رض) بیان کرتے ہیں : کہ ایک مرتبہ ہم نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ایک سفر پر تھے یہاں تک کہ اسواف، کے مقام پر ہم ایک خاتون کے پاس پہنچے جو خارجہ بن زید کی دادی تھیں ہم اس دن ان کے پاس ٹھہر گئے انھوں نے ہمارے لیے کپڑا بچھایا اور ہم کھجور کے درخت کے نیچے اس پر بیٹھ گئے ، اس خاتون نے ہمارے لیے بکری ذبح کروائی پانی کا مشکیزہ لاکر رکھا اس دوران ہم گفتگو بھی کرتے رہے اسی دوران ایک خاتون اپنی دوبچیوں کو لے کر حاضر خدمت ہوئی اور عر ض کی یارسول اللہ یہ ثابت بن قیس کی صاحبزادیاں ہیں (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) سعید بن ربیع کی صاحبزادیاں ہیں جو آپ کے ساتھ غزوہ احد میں شہید ہوگئے تھے ان کے چچا نے ان کا مال اور وراثت کا حصہ اپنے قبضے میں لے لیا ہے اس نے ان دونوں کے لیے کوئی مال نہیں چھوڑا، سب حاصل کرلیا ہے یارسول اللہ آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے اللہ کی قسم جب تک ان دونوں کے پاس مال موجود نہیں ہوگا ان دونوں کی شادی نہیں ہوسکتی۔ تو نبی کریم نے ارشاد فرمایا اللہ اس بارے میں فیصلہ دے گا توسورہ نساء کی آیت نازل ہوئی جس میں یہ حکم ہے۔:

'' اللہ تعالیٰ نے تمہاری اولاد کے بارے میں یہ حکم دیا ہے کہ ایک مذکر کا حصہ دومونث کے برابر ہوگا ''

تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے یہ فرمایا اس عورت کو میرے پاس بلا کر لاؤ اور اس کے دوسرے فریق کو بھی لاؤ، پھر نبی کریم نے ان بچیوں کے وصی سے یہ کہا کہ تم ان بچیوں کو دوتہائی حصہ دو اور ان کی والدہ کو آٹھواں حصہ دو جو باقی بچ جائے وہ تمہیں ملے گا۔
4022 - حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا أَبُو الأَشْعَثِ أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- حَتَّى جِئْنَا امْرَأَةً بِالأَسْوَافِ وَهِىَ جَدَّةُ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ فَزُرْنَاهَا ذَلِكَ الْيَوْمَ فَفَرَشَتْ لَنَا صَوْرًا فَقَعَدْنَا تَحْتَهُ بَيْنَ نَخْلٍ وَذَبَحَتْ لَنَا شَاةً وَعَلَّقَتْ لَنَا قِرْبَةً مِنْ مَاءٍ فَبَيْنَمَا نَحْنُ نَتَحَدَّثُ جَاءَتِ امْرَأَةٌ بِابْنَتَيْنِ لَهَا فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَاتَانِ ابْنَتَا ثَابِتِ بْنِ قَيْسٍ - أَوْ قَالَتْ سَعْدِ بْنِ الرَّبِيعِ - قُتِلَ مَعَكَ يَوْمَ أُحُدٍ وَقَدِ اسْتَفَاءَ عَمُّهُمَا مَالَهُمَا وَمِيرَاثَهُمَا فَلَمْ يَدَعْ لَهُمَا مَالاً إِلاَّ أَخَذَهُ فَمَا تَرَى يَا رَسُولَ اللَّهِ فَوَاللَّهِ مَا تُنْكَحَانِ أَبَدًا إِلاَّ وَلَهُمَا مَالٌ. قَالَ فَقَالَ « يَقْضِى اللَّهُ فِى ذَلِكَ ». فَنَزَلَتْ سُورَةُ النِّسَاءِ وَفِيهَا (يُوصِيكُمُ اللَّهُ فِى أَوْلاَدِكُمْ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الأُنْثَيَيْنِ) إِلَى آخِرِ الآيَةِ فَقَالَ لِى رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « ادْعُوا لِىَ الْمَرْأَةَ وَصَاحِبَهَا ». فَقَالَ لِعَمِّهِمَا « أَعْطِهِمَا الثُّلُثَيْنِ وَأَعْطِ أُمَّهُمَا الثُّمُنَ وَمَا بَقِىَ فَلَكَ ».
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০২৩
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب وراثت، سیر وغیرہ سے متعلق روایات
4023 ۔ حضرت جابر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم نے بیوی کے لیے آٹھواں حصہ دو بیٹیوں کے لیے دوتہائی حصہ اور باقی بچ جانے والامال سگے بھائی کے لیے مقرر کیا تھا۔
4023 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِىُّ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ أَبُو الزِّنْبَاعِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْغَنِىِّ بْنُ رِفَاعَةَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ سُلَيْمَانَ الأَعْوَرُ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- جَعَلَ لِلْمَرْأَةِ الثُّمُنَ وَلِلاِبْنَتَيْنِ الثُّلُثَيْنِ وَمَا بَقِىَ فَلِلأَخِ لِلأَبِ وَالأُمِّ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০২৪
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب وراثت، سیر وغیرہ سے متعلق روایات
4024 ۔ حضرت جابر (رض) بیان کرتے ہیں : کہ حضرت سعد بن ربیع (رض) کی اہلیہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئی اس نے عرض کی یارسول اللہ حضرت سعد (رض) آپ کے ساتھ شہید ہوگئے تھے (اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے جس میں یہ الفاظ ہیں) نبی کرم نے ان بچیوں کے چچا کو بلوایا اور فرمایا : تم ان دونوں بچیوں کو دوتہائی حصہ دو (مرحوم کی) بیوی کو آٹھواں حصہ دو، جو باقی بچے گا وہ تمہیں ملے گا۔
4024 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِىُّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ الأَشْعَثِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَلاَّمٍ حَدَّثَنِى أَبِى حَدَّثَنَا فُرَاتُ بْنُ سَلْمَانَ عَنِ ابْنِ عَقِيلٍ عَنْ جَابِرٍ قَالَ جَاءَتِ امْرَأَةُ سَعْدِ بْنِ الرَّبِيعِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ سَعْدًا قُتِلَ مَعَكَ شَهِيدًا . فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَقَالَ فَأَرْسَلَ إِلَى عَمِّهِمَا « أَعْطِ هَاتَيْنِ الثُّلُثَيْنِ وَالْمَرْأَةَ الثُّمُنَ وَلَكَ مَا بَقِىَ ».
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০২৫
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب وراثت، سیر وغیرہ سے متعلق روایات
4025 ۔ حضرت جابر بن عبداللہ (رض) بیان کرتے ہیں : کہ حضرت سعد بن ربیع (رض) کی اہلیہ نے عرض کی : یارسول اللہ حضرت سعد (رض) انتقال کرگئے ہیں انھوں نے (پس ماندگان میں) دوبیٹیاں اور ایک بھائی چھوڑا ہے ان کے بھائی نے حضرت سعد (رض) کا چھوڑا ہواسارامال اپنے قبضہ میں لے لیا ہے خواتین کے ساتھ ان کی مالی حیثیت کے حساب سے نکاح کیا جانا ہے۔ نبی کریم نے اس محفل کے دوران اس خاتون کو کوئی جواب نہیں دیا، پھر وہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور اس نے عرض کی یارسول اللہ ، حضرت سعد (رض) کی دوصاحبزادیوں کا معاملہ ہے ، نبی کریم نے فرمایا اس کے بھائی کو میر پاس بلاؤ، وہ شخص آیا تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا اس کی بیٹیوں کو دوتہائی حصہ دو اور اس کی اہلیہ کو آٹھواں حصہ دو اور جو باقی بچ جائے وہ تمہیں ملے گا۔
4025 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِى دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ وَيَزِيدُ بْنُ عِيَاضٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلِ بْنِ أَبِى طَالِبٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ امْرَأَةَ سَعْدِ بْنِ الرَّبِيعِ قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ سَعْدًا هَلَكَ وَتَرَكَ ابْنَتَيْنِ وَأَخَاهُ فَعَمَدَ أَخُوهُ فَقَبَضَ مَا تَرَكَ سَعْدٌ وَإِنَّمَا تُنْكَحُ النِّسَاءُ عَلَى أَمْوَالِهِنَّ . فَلَمْ يُجِبْهَا فِى مَجْلِسِهِ ذَلِكَ ثُمَّ جَاءَتْهُ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ ابْنَتَا سَعْدٍ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « ادْعُ لِى أَخَاهُ ». فَجَاءَ فَقَالَ « ادْفَعْ إِلَى ابْنَتَيْهِ الثُّلُثَيْنِ وَإِلَى امْرَأَتِهِ الثُّمُنَ وَلَكَ مَا بَقِىَ ».
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০২৬
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب وراثت، سیر وغیرہ سے متعلق روایات
4026 ۔ حضرت ہزیل بن شرحبیل بیان کرتے ہیں : ایک شخص حضرت ابوموسی اشعری (رض) اور سلمان بن ربیعہ (رض) کے پاس آیا، اس نے ان دونوں حضرات سے ایک بیٹی ایک پوتی اور ایک سگی بہن کی وراثت کا حکم دریافت کیا، تو ان دونوں حضڑات نے یہ فرمایا : بیٹی کو نصف حصہ ملے گا، اور باقی بچ جانے والامال اس کی بہن کو ملے گا، پھر ان دونوں نے فرمایا : تم حضرت عبداللہ کے پاس جاؤ، اور ان سے اس بارے میں دریافت کرو، وہ بھی ہمارے رائے کے مطابق جواب دیں گے ۔ وہ شخص حضرت عبداللہ کے پاس آیا، ان سے اس بارے میں دریافت کیا اور انھیں یہ بھی بتایا کہ ان دونوں حضرات نے یہ جواب دیا ہے تو حضرت عبداللہ (رض) نے فرمایا، میں اس بارے میں وہ فیصلہ دوں گا جو نبی کریم نے دیا تھا، نصف حصہ بیٹی کو ملے گا چھٹا حصہ پوتی کو ملے گاتا کہ دوتہائی حصے مکمل ہوجائیں، اور باقی بچ جانے والامال اس کی بہن کو ملے گا۔
4026 - قُرِئَ عَلَى ابْنِ صَاعِدٍ وَأَنَا أَسْمَعُ حَدَّثَكُمْ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجَوَيْهِ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِىُّ عَنْ أَبِى قَيْسٍ عَنْ هُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ قَالَ أَتَى رَجُلٌ أَبَا مُوسَى الأَشْعَرِىَّ وَسَلْمَانَ بْنَ رَبِيعَةَ فَسَأَلَهُمَا عَنْ بِنْتٍ وَبِنْتِ ابْنٍ وَأُخْتٍ لأَبٍ وَأُمٍّ فَقَالاَ لِلاِبْنَةِ النِّصْفُ وَلِلأُخْتِ مَا بَقِىَ وَقَالاَ انْطَلِقْ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ فَاسْأَلْهُ فَإِنَّهُ سَيُتَابِعُنَا. فَأَتَى عَبْدَ اللَّهِ فَسَأَلَهُ فَأَخْبَرَهُ بِمَا قَالاَ قَالَ وَلَكِنِّى أَقْضِى فِيهَا كَمَا قَضَى رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- النِّصْفُ لِلْبِنْتِ وَلاِبْنَةِ الاِبْنِ السُّدُسُ تَكْمِلَةَ الثُّلُثَيْنِ وَلِلأُخْتِ مَا بَقِىَ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০২৭
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب وراثت، سیر وغیرہ سے متعلق روایات
4027 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔
4027 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ النُّعْمَانِىُّ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجَرْجَرَائِىُّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِى قَيْسٍ الأَوْدِىِّ بِإِسْنَادِهِ نَحْوَهُ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪০২৮
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب وراثت، سیر وغیرہ سے متعلق روایات
4028 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔
4028 - قُرِئَ عَلَى ابْنِ صَاعِدٍ وَأَنَا أَسْمَعُ حَدَّثَكُمُ ابْنُ زَنْجَوَيْهِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِى قَيْسٍ بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ.
tahqiq

তাহকীক: