মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৮৬৯ টি

হাদীস নং: ১৭১১১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { وَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ فِیمَا عَرَّضْتُمْ بِہِ مِنْ خِطْبَۃِ النِّسَائِ } (ترجمہ)” اور تم پر کوئی حرج نہیں کہ تم عورتوں کو نکاح کا پیغام دو “ کی تفسیر
(١٧١١٢) حضرت ابو سلمہ فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فاطمہ بنت قیس (رض) سے فرمایا تھا کہ آپ ام شریک کے یہاں منتقل ہوجائیں اور ہمیں اپنی ذات سے محروم نہ رکھیں۔
(۱۷۱۱۲) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ لِفَاطِمَۃَ بِنْتِ قَیْسٍ : انْتَقِلِی إلَی أُمِّ شَرِیکٍ وَلاَ تَفُوتِینَا بِنَفْسِکِ۔ (مسلم ۳۹۔ ابوداؤد ۲۲۸۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭১১২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { وَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ فِیمَا عَرَّضْتُمْ بِہِ مِنْ خِطْبَۃِ النِّسَائِ } (ترجمہ)” اور تم پر کوئی حرج نہیں کہ تم عورتوں کو نکاح کا پیغام دو “ کی تفسیر
(١٧١١٣) حضرت سعید بن جبیر قرآن مجید کی آیت {إلاَّ أَنْ تَقُولُوا قَوْلاً مَعْرُوفًا } کے بارے میں فرماتے ہیں کہ وہ یہ کہے کہ مجھے تجھ میں رغبت ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ تجھے اور مجھے جمع فرمادیں گے۔
(۱۷۱۱۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ سَلَمَۃَ ، عَنْ مُسْلِمٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ {إلاَّ أَنْ تَقُولُوا قَوْلاً مَعْرُوفًا} قَالَ : یقول : إنِّی فِیک لَرَاغِبٌ وَإِنِّی لأَرْجُو أَنْ یَجْمَعَ اللَّہُ بَیْنَکِ وَبَیْنِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭১১৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { وَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ فِیمَا عَرَّضْتُمْ بِہِ مِنْ خِطْبَۃِ النِّسَائِ } (ترجمہ)” اور تم پر کوئی حرج نہیں کہ تم عورتوں کو نکاح کا پیغام دو “ کی تفسیر
(١٧١١٤) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ وہ یہ کہہ سکتا ہے کہ آپ خوبصورت ہیں، آپ خرچ کرنے والی ہیں۔ اگر اللہ کا فیصلہ ہوا تو بندھن ہوجائے گا۔
(۱۷۱۱۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ قَالَ : یَقُولُ : إنَّک لَجَمِیلَۃٌ وَإِنَّک لَنَافِقَۃٌ ، وَإِنْ قَضَی اللَّہُ أَمْرًا کَانَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭১১৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { وَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ فِیمَا عَرَّضْتُمْ بِہِ مِنْ خِطْبَۃِ النِّسَائِ } (ترجمہ)” اور تم پر کوئی حرج نہیں کہ تم عورتوں کو نکاح کا پیغام دو “ کی تفسیر
(١٧١١٥) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ پیام نکاح بھیجتے ہوئے کوئی ہدیہ دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
(۱۷۱۱۵) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ عن إبراہیم قَالَ : لاَ بَأْسَ بالہدیۃ فِی تَعْرِیضِ النِّکَاحِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭১১৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { وَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ فِیمَا عَرَّضْتُمْ بِہِ مِنْ خِطْبَۃِ النِّسَائِ } (ترجمہ)” اور تم پر کوئی حرج نہیں کہ تم عورتوں کو نکاح کا پیغام دو “ کی تفسیر
(١٧١١٦) حضرت ابو سلمہ فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فاطمہ بنت قیس (رض) سے فرمایا تھا کہ ہمیں اپنی ذات سے محروم نہ رکھنا۔
(۱۷۱۱۶) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بشر ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ لَفَاطِمَۃَ : لاَ تَفُوتِینَا بِنَفْسِکِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭১১৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { وَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ فِیمَا عَرَّضْتُمْ بِہِ مِنْ خِطْبَۃِ النِّسَائِ } (ترجمہ)” اور تم پر کوئی حرج نہیں کہ تم عورتوں کو نکاح کا پیغام دو “ کی تفسیر
(١٧١١٧) حضرت ابن عباس (رض) قرآن مجید کی آیت { وَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ فِیمَا عَرَّضْتُمْ بِہِ مِنْ خِطْبَۃِ النِّسَائِ } (ترجمہ)” اور تم پر کوئی حرج نہیں کہ تم عورتوں کو نکاح کا پیغام دو “ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ آدمی نکاح کا پیغام دیتے ہوئے یوں کہے گا کہ میں شادی کرنا چاہتا ہوں اور پیام نکاح میں اسی عورت کو مقرر نہیں کرے گا۔
(۱۷۱۱۷) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ {وَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ فِیمَا عَرَّضْتُمْ بِہِ مِنْ خِطْبَۃِ النِّسَائِ} قَالَ : یَعْرِضُ الرَّجُلُ فَیَقُولُ : إنِّی أُرِیدُ أَنْ أَتَزَوَّجَ ، وَلاَ یَنْصِبْ فِی الْخِطْبَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭১১৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { وَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ فِیمَا عَرَّضْتُمْ بِہِ مِنْ خِطْبَۃِ النِّسَائِ } (ترجمہ)” اور تم پر کوئی حرج نہیں کہ تم عورتوں کو نکاح کا پیغام دو “ کی تفسیر
(١٧١١٨) حضرت ابن عباس (رض) قرآن مجید کی آیت { وَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ فِیمَا عَرَّضْتُمْ بِہِ مِنْ خِطْبَۃِ النِّسَائِ } (ترجمہ)” اور تم پر کوئی حرج نہیں کہ تم عورتوں کو نکاح کا پیغام دو “ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ وہ کہے گا کہ مجھے تم میں رغبت ہے اور میں چاہتا ہوں کہ تم سے شادی کروں۔ پس کوئی معاہدہ یا وعدہ کئے بغیر اسے بتادے کہ وہ اس سے شادی کرنا چاہتا ہے۔
(۱۷۱۱۸) حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ ہِشَامٍ ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ رُزَیْقٍ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِی قَوْلِہِ : {وَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ فِیمَا عَرَّضْتُمْ بِہِ مِنْ خِطْبَۃِ النِّسَائِ} قَالَ : یَقُولُ ، إنِّی فِیکِ لَرَاغِبٌ وَلَوَدِدْتُ أَنِّی تَزَوَّجْتُکِ حَتَّی یُعْلِمَہَا إِنَّہُ یُرِیدُ تَزْوِیجَہَا مِنْ غَیْرِ أَنْ یُوجِبَ عُقْدَۃً ، أَوْ یُعَاہِدَہَا عَلَی عَہْدٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭১১৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { وَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ فِیمَا عَرَّضْتُمْ بِہِ مِنْ خِطْبَۃِ النِّسَائِ } (ترجمہ)” اور تم پر کوئی حرج نہیں کہ تم عورتوں کو نکاح کا پیغام دو “ کی تفسیر
(١٧١١٩) حضرت قاسم قرآن مجید کی آیت { وَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ فِیمَا عَرَّضْتُمْ بِہِ مِنْ خِطْبَۃِ النِّسَائِ } (ترجمہ)” اور تم پر کوئی حرج نہیں کہ تم عورتوں کو نکاح کا پیغام دو “ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ عدت میں عورت سے کہے گا کہ میں تجھے پسند کرتا ہوں اور تجھ میں رغبت رکھتاہوں اور اس جیسے الفاظ کہہ سکتا ہے۔
(۱۷۱۱۹) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِیہِ قَالَ : تَلاَ ہَذِہِ الآیَۃَ {وَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ فِیمَا عَرَّضْتُمْ بِہِ مِنْ خِطْبَۃِ النِّسَائِ} قَالَ : یَقُولُ فِی الْعِدَّۃِ : إنِّی عَلَیْکِ لَحَرِیصٌ وَإِنِّی فِیکِ لَرَاغِبٌ وَنَحْوَ ہَذَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭১১৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { وَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ فِیمَا عَرَّضْتُمْ بِہِ مِنْ خِطْبَۃِ النِّسَائِ } (ترجمہ)” اور تم پر کوئی حرج نہیں کہ تم عورتوں کو نکاح کا پیغام دو “ کی تفسیر
(١٧١٢٠) حضرت عامر قرآن مجید کی آیت { وَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ فِیمَا عَرَّضْتُمْ بِہِ مِنْ خِطْبَۃِ النِّسَائِ }(ترجمہ)” اور تم پر کوئی حرج نہیں کہ تم عورتوں کو نکاح کا پیغام دو “ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ وہ کہے گا تو خوبصورت ہے، خرچ کرنے والی ہے اور اگر اللہ کا فیصلہ ہوا تو یہ بندھن ہوجائے گا۔
(۱۷۱۲۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ : { وَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ فِیمَا عَرَّضْتُمْ بِہِ مِنْ خِطْبَۃِ النِّسَائِ} قَالَ : یَقُولُ : إنَّکِ لَجَمِیلَۃٌ وَإِنَّکِ لَنَافِقَۃٌ ، وَإِنْ قَضَی اللَّہُ شَیْئًا کَانَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭১২০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { وَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ فِیمَا عَرَّضْتُمْ بِہِ مِنْ خِطْبَۃِ النِّسَائِ } (ترجمہ)” اور تم پر کوئی حرج نہیں کہ تم عورتوں کو نکاح کا پیغام دو “ کی تفسیر
(١٧١٢١) حضرت مجاہد قرآن مجید کی آیت { وَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ فِیمَا عَرَّضْتُمْ بِہِ مِنْ خِطْبَۃِ النِّسَائِ } (ترجمہ)” اور تم پر کوئی حرج نہیں کہ تم عورتوں کو نکاح کا پیغام دو “ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ آدمی عورت سے کہے گا کہ تو خوبصورت ہے، تو خرچ کرنے والی ہے اور خیر کے راستے پر ہے۔ البتہ بہتر ہے کہ پیام نکاح کا تذکرہ اس کے دل میں ہو ۔ اسے عورت کے سامنے ظاہر نہ کرے اور یہ سب حلال اور نیکی ہے۔
(۱۷۱۲۱) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، عَنْ وَرْقَائَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ : {فِیمَا عَرَّضْتُمْ بِہِ مِنْ خِطْبَۃِ النِّسَائِ} قَالَ: قَوْلُ الرَّجُلِ لِلْمَرْأَۃِ : إنَّکِ لَجَمِیلَۃٌ وَإِنَّکِ لَنَافِقَۃٌ وَإِنَّکِ لإِلَی خَیْرٍ ، وَلْیَکُنْ ذِکْرُ خِطْبَتِہَا فِی نَفْسِہِ ، لاَ یُبْدِیہِ لَہَا ، ہَذَا کُلُّہُ حِلٌّ مَعْرُوفٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭১২১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { وَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ فِیمَا عَرَّضْتُمْ بِہِ مِنْ خِطْبَۃِ النِّسَائِ } (ترجمہ)” اور تم پر کوئی حرج نہیں کہ تم عورتوں کو نکاح کا پیغام دو “ کی تفسیر
(١٧١٢٢) حضرت ابو ضحی قرآن مجید کی آیت {إلاَّ أَنْ تَقُولُوا قَوْلاً مَعْرُوفًا } کے بارے میں فرماتے ہیں کہ وہ عورت سے کہے گا کہ میں تیری چاہت رکھتا ہوں۔
(۱۷۱۲۲) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ أَبِی الضُّحَی فِی قَوْلِہِ : {إلاَّ أَنْ تَقُولُوا قَوْلاً مَعْرُوفًا} قَالَ : یَقُولُ : إنِّی لأَشْتَہِیکِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭১২২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی غلام آقا کی اجازت کے بغیر شادی کرے اور مہر دے اور پھر آقاکو علم ہو تو کیا حکم ہے ؟
(١٧١٢٣) حضرت عبداللہ بن قیس فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ اشعری (رض) کا ایک غلام تھا، جو ان کے اونٹوں کا نگران بھی تھا۔ اس نے بنو جعدہ کی ایک باندی سے شادی کی اور اسے مہر میں پانچ اونٹ دیئے۔ جب حضرت ابو موسیٰ (رض) کو اس بات کا پتہ چلا تو انھوں نے بنو جعدہ کو پیغام بھجوایا کہ میرا غلام اور میرا مال مجھے واپس کرو۔ انھوں نے کہا کہ غلام تو آپ کا ہی ہے البتہ وہ مال اب عورت کا مہر بن گیا۔ یہ مقدمہ حضرت عثمان (رض) کے پاس پیش کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ پورے مال کے دو خمس تو عورت کا مہر ہوں گے اور تین خمس ابو موسیٰ اشعری کو دے دیئے جائیں۔
(۱۷۱۲۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ قَیْسٍ أَنَّ غُلاَمًا لأَبِی مُوسَی ، وَکَانَ صَاحِبَ إبِلِہِ تَزَوَّجَ أَمَۃً لِبَنِی جَعْدَۃَ وَسَاقَ إلَیْہَا خَمْسَ ذَوْدٍ فَحُدِّثَ أَبُو مُوسَی فَأَرْسَلَ إلَیْہِمْ: أَرْسِلُوا إلَیَّ غُلاَمِی وَمَالِی، فَقَالُوا : أَمَّا الْغُلاَمُ فَغُلاَمُکَ ، وَأَمَّا الْمَالُ فَقَدِ اسْتَحَلَّ بِہِ فَرْجَ صَاحِبَتِنَا فَاخْتَصَمُوا إلَی عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ فَقَضَی لَہُمْ عُثْمَانُ بِخُمُسَی مَا اسْتَحَلَّ بِہِ فَرْجَ صَاحِبَتِہِمْ وَرَدَّ عَلَی أَبِی مُوسَی ثَلاَثَۃَ أَخْمَاسِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭১২৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی غلام آقا کی اجازت کے بغیر شادی کرے اور مہر دے اور پھر آقاکو علم ہو تو کیا حکم ہے ؟
(١٧١٢٤) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) کے زمانہ خلافت میں حضرت ابو موسیٰ اشعری (رض) کے ایک غلام نے پانچ اونٹنیوں کے عوض شادی کی۔ پھر یہ مقدمہ حضرت عمر (رض) کے پاس پیش ہوا تو انھوں نے تین اونٹنیاں حضرت ابو موسیٰ (رض) کو دینے کا حکم دیا یا عورت کا مہر تین اونٹنیوں کو بنایا اور دو اونٹنیاں حضرت ابو موسیٰ (رض) کو واپس کیں۔ راوی کہتے ہیں کہ میرے خیال میں اس غلام نے حضرت ابو موسیٰ (رض) کی اجازت کے بغیر نکاح کیا تھا۔
(۱۷۱۲۴) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ قَالَ : تَزَوَّجَ عَبْدٌ لأَبِی مُوسَی فِی إمْرَۃِ عُمَرَ عَلَی خَمْسِ قَلاَئِصَ فَرُفِعَ ذَلِکَ إلَی عُمَرَ فَجَعَلَ لِلْمَرْأَۃِ قَلُوصَیْنِ وَِلأَبِی مُوسَی ثَلاَثَ قَلاَئِصَ ، أَوْ أَعْطَاہَا ثَلاَثَ قَلاَئِصَ وَرَدَّ عَلَی أَبِی مُوسَی قَلُوصَیْنِ قَالَ : أُرَاہُ تَزَوَّجَ بِغَیْرِ إذْنِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭১২৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی غلام آقا کی اجازت کے بغیر شادی کرے اور مہر دے اور پھر آقاکو علم ہو تو کیا حکم ہے ؟
(١٧١٢٥) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ ایسی عورت کو بالکل مہر نہیں ملے گا، اس نے خود اپنے فرج کو حلال کیا ہے۔
(۱۷۱۲۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ تَمَّامٍ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : لاَ صَدَاقَ لَہَا ، ہِیَ أَبَاحَتْ فَرْجَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭১২৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی غلام آقا کی اجازت کے بغیر شادی کرے اور مہر دے اور پھر آقاکو علم ہو تو کیا حکم ہے ؟
(١٧١٢٦) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ ایسی عورت سے وہ تمام مہر واپس لیا جائے گا جو اس نے خرچ کردیا اور جو اس نے خرچ نہیں کیا۔
(۱۷۱۲۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ فِرَاسٍ ، عَنْ عَامِرٍ قَالَ : یَأْخُذُ مِنْہَا مَا اسْتَہْلَکَتْ ، وَمَا لَمْ تَسْتَہْلِکْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭১২৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی غلام آقا کی اجازت کے بغیر شادی کرے اور مہر دے اور پھر آقاکو علم ہو تو کیا حکم ہے ؟
(١٧١٢٧) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ایسی عورت سے وہ مال واپس لیا جائے گا جو اس نے خرچ نہ کیا ہو اور جو خرچ کردیا اس کی واپسی کا مطالبہ نہیں کیا جائے گا۔
(۱۷۱۲۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : یُؤْخَذُ مِنْہَا مَا لَمْ تَسْتَہْلِکْ ، فَأَمَّا مَا اسْتَہْلَکَتْ فَلاَ شَیْئَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭১২৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی غلام آقا کی اجازت کے بغیر شادی کرے اور مہر دے اور پھر آقاکو علم ہو تو کیا حکم ہے ؟
(١٧١٢٨) حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے سوال کیا کہ اگر کسی غلام نے کسی عورت سے اپنے آقا کی اجازت کے بغیر شادی کرلی تو اس کا کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ دونوں کے درمیان جدائی کرائی جائے گی، عورت کو مہر نہیں ملے گا اور جو کچھ دیا گیا ہے واپس لیا جائے گا۔
(۱۷۱۲۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ قَالَ : سَأَلْتُ الْحَکَمَ وَحَمَّادًا ، عَنِ الْعَبْدِ یَتَزَوَّجُ الْمَرْأَۃَ بِغَیْرِ إذْنِ مَوَالِیہِ ، قَالَ: یُفَرَّقُ بَیْنَہُمَا وَلاَ صَدَاقَ لَہَا ، یُؤْخَذُ مِنْہَا مَا أَخَذَتْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭১২৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی غلام آقا کی اجازت کے بغیر شادی کرے اور مہر دے اور پھر آقاکو علم ہو تو کیا حکم ہے ؟
(١٧١٢٩) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر کسی غلام نے آقا کی اجازت کے بغیر شادی کرلی اور عورت سے دخول بھی کرلیا تو جو مہر عورت کو دے چکا ہے وہ عورت کا ہوگا۔
(۱۷۱۲۹) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ؛ فِی مَمْلُوکٍ تَزَوَّجَ بِغَیْرِ إذْنِ سَیِّدِہِ فَدَخَلَ بِہَا قَالَ لَہَا مَا أَخَذَتْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭১২৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی غلام آقا کی اجازت کے بغیر شادی کرے اور مہر دے اور پھر آقاکو علم ہو تو کیا حکم ہے ؟
(١٧١٣٠) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ اگر غلام نے آقا کی اجازت کے بغیر شادی کی تو شادی نہیں ہوئی اور عورت کو مہر بھی نہیں ملے گا۔
(۱۷۱۳۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ فِی الْعَبْدِ إذَا تَزَوَّجَ بِغَیْرِ إذْنِ سَیِّدِہِ فَلَیْسَ بِنِکَاحٍ وَلَیْسَ لَہَا بِشَیْئٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭১৩০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی غلام آقا کی اجازت کے بغیر شادی کرے اور مہر دے اور پھر آقاکو علم ہو تو کیا حکم ہے ؟
(١٧١٣١) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر کسی غلام نے آقا کی اجازت کے بغیر شادی کی اور عورت کو مہر بھی دے دیا تو اگر دخول کرچکا ہے تو عورت کو پورا مہر ملے گا اور اگر دخول نہ کیا ہو تو مہر کی رقم آقا کو حاصل ہوگی۔
(۱۷۱۳۱) حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ یُوسُفَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی عَبْدٍ تَزَوَّجَ بِغَیْرِ إذْنِ مَوْلاَہُ وَسَاقَ صَدَاقًا ، قَالَ: إِنْ کَانَ دَخَلَ بِہَا فَلَہَا الصَّدَاقُ ، وَإِنْ لَمْ یَدْخُلْ بِہَا أَخَذَ الْمَوْلَی الصَّدَاقَ۔
tahqiq

তাহকীক: