মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৮৬৯ টি

হাদীস নং: ১৭০৫১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کسی عورت سے زنا کرنے کے بعد اس سے شادی کرسکتا ہے
(١٧٠٥٢) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت علقمہ سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص کسی عورت سے زنا کرے اور پھر اس سے شادی کرلے تو ایسا کرنا جائز ہے ؟ انھوں نے فرمایا ہاں، پھر قرآن مجید کی یہ آیت پڑھی : (ترجمہ)” وہ اللہ اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور ان کی لغزشات کو معاف کرتا ہے “
(۱۷۰۵۲) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنْ عَلْقَمَۃَ قَالَ : سَأَلَہُ رَجُلٌ ، عَنْ رَجُلٍ فَجَرَ بِامْرَأَۃٍ ، أَیَتَزَوَّجُہَا ؟ قَالَ : نَعَمْ ، وَتَلاَ ہَذِہِ الآیَۃَ : {وَہُوَ الَّذِی یَقْبَلُ التَّوْبَۃَ ، عَنْ عِبَادِہِ وَیَعْفُو ، عَنِ السَّیِّئَاتِ}۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭০৫২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کسی عورت سے زنا کرنے کے بعد اس سے شادی کرسکتا ہے
(١٧٠٥٣) حضرت شیبہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت سعید بن جبیر سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص کسی عورت سے زنا کرے اور پھر اس سے شادی کرلے تو ایسا کرنا جائز ہے ؟ انھوں نے فرمایا اس معاملے کی ابتداء برائی اور انتہاء نکاح ہے اور مال نے اس عورت کو مرد کے لیے حلال کردیا۔
(۱۷۰۵۳) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ شَیْبَۃَ أَبِی نَعَامَۃَ قَالَ : سُئِلَ سَعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ وَأَنَا أَسْمَعُ ، عَنْ رَجُلٍ فَجَرَ بِامْرَأَۃٍ ، أَیَتَزَوَّجُہَا ؟ قَالَ : أَوَّلُہُ سِفَاحٌ وَآخِرُہُ نِکَاحٌ أَحَلَّہَا لَہُ مَالُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭০৫৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کسی عورت سے زنا کرنے کے بعد اس سے شادی کرسکتا ہے
(١٧٠٥٤) حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت جابر بن زید سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص کسی عورت سے زنا کرے اور پھر اس سے شادی کرلے تو ایسا کرنا جائز ہے ؟ انھوں نے فرمایا وہ اس عورت کا زیادہ حق دار ہے کیونکہ اسی نے اسے خراب کیا ہے۔
(۱۷۰۵۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ قَالَ : سُئِلَ عَنِ الرَّجُلِ یَفْجُرُ بِالْمَرْأَۃِ ثُمَّ یَتَزَوَّجُہَا ، قَالَ : ہُوَ أَحَقُّ بِہَا ، ہُوَ أَفْسَدَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭০৫৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کسی عورت سے زنا کرنے کے بعد اس سے شادی کرسکتا ہے
(١٧٠٥٥) حضرت عکرمہ اس نکاح کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔ اس شخص کی مثال ایسے ہے جیسے کوئی شخص کھجور چوری کرے پھر اسے خرید لے۔
(۱۷۰۵۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْوَلِیدِ، عَنْ عِکْرِمَۃَ قَالَ: لاَ بَأْسَ ، ہُوَ بِمَنْزِلَۃِ رَجُلٍ سَرَقَ نَخْلَۃً ثُمَّ اشْتَرَاہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭০৫৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کسی عورت سے زنا کرنے کے بعد اس سے شادی کرسکتا ہے
(١٧٠٥٦) حضرت سالم فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۷۰۵۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ حَسَّانَ ، قَالَ : سَمِعْتُ حَنْظَلَۃَ قَالَ : سَأَلْتُ سَالِمًا عَنْہُ ، فَقَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭০৫৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کسی عورت سے زنا کرنے کے بعد اس سے شادی کرسکتا ہے
(١٧٠٥٧) حضرت جابر بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ جب دونوں توبہ کرلیں اور اپنی اصلاح کرلیں تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۷۰۵۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ قَالَ : إذَا تَابَا وَأَصْلَحَا فَلاَ بَأْسَ بہ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭০৫৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کسی عورت سے زنا کرنے کے بعد اس سے شادی کرسکتا ہے
(١٧٠٥٨) حضرت صلہ بن اشیم فرماتے ہیں کہ ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں ، اگر وہ دونوں توبہ کرلیں تو اللہ ان کی توبہ کو قبول کرنے والا ہے، اگر وہ بدکار ہیں تو بدکار ہی بدکار کے لائق ہے۔
(۱۷۰۵۸) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَوَّامٍ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی مَنْصُورٍ ، أَوِ ابْنِ مَنْصُورٍ ، عَنْ صِلَۃَ بْنِ أَشْیَمَ قَالَ : لاَ بَأْسَ إِنْ کَانَا تَائِبَیْنِ فَاللَّہُ أَوْلَی بِتَوْبَتِہِمَا ، وَإِنْ کَانَا زَانِیَیْنِ فَالْخَبِیثُ عَلَی الْخَبِیثِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭০৫৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کسی عورت سے زنا کرنے کے بعد اس سے شادی کرسکتا ہے
(١٧٠٥٩) حضرت یحییٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عمر بن عبد العزیز سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک عورت کسی مرد سے مبتلاء گناہ ہو، پھر بعد میں اس عورت کے اعمال و افعال سے خیرکا صدور ہونے لگے تو کیا وہ اس مرد سے شادی کرسکتی ہے ؟ حضرت عمر بن عبد العزیز نے فرمایا کہ کیا تم یہ گمان کرتے ہو کہ میں اس سے منع کروں گا ؟ !
(۱۷۰۵۹) حَدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ قَالَ : بَلَغَنِی أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ سُئِلَ عَنِ امْرَأَۃٍ أَصَابَتْ خَطِیئَۃً ثُمَّ رُئِیَ مِنْہَا خَیْرًا ، أَیَنْکِحُہَا الرَّجُلُ ؟ فَقَالَ لَہُ عمر کَمَا بَلَغَنِی : أتظن أنی أنہاک ؟۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭০৫৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کسی عورت سے زنا کرنے کے بعد اس سے شادی کرسکتا ہے
(١٧٠٦٠) حضرت عبید اللہ بن ابی یزید فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت ابن عباس (رض) سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص کسی عورت سے زنا کرے اور پھر اس سے شادی کرلے تو ایسا کرنا جائز ہے ؟ انھوں نے فرمایا اب تو اسے حلال کا راستہ ملا ہے۔
(۱۷۰۶۰) حَدَّثَنَا سفیان بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ أَبِی یَزِیدَ قَالَ : سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ ، عَنْ رَجُلٍ زَنَی بِامْرَأَۃٍ فَأَرَادَ أَنْ یَتَزَوَّجَہَا ، قَالَ : الآنَ أَصَابَ الْحَلاَلَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭০৬০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کسی عورت سے زنا کرنے کے بعد اس سے شادی کرسکتا ہے
(١٧٠٦١) حضرت مجاہد اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص کسی عورت سے زنا کرے تو اس عورت سے نکاح کرنا حلال ہے۔
(۱۷۰۶۱) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، وَعَطَائٍ قَالاَ : إذَا فَجَرَ الرَّجُلُ بِالْمَرْأَۃِ فَإِنَّہَا تَحِلُّ لَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭০৬১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کسی عورت سے زنا کرنے کے بعد اس سے شادی کرسکتا ہے
(١٧٠٦٢) حضرت سعید بن مسیب ، حضرت جابر بن عبداللہ اور حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص کسی عورت سے زناکرے اور پھر اس سے شادی کرلے تو اس اگر وہ دونوں توبہ کرکے زندگی بدل لیں تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۷۰۶۲) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بشر ، عَنْ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا قَتَادَۃُ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ وَجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ وسعید بْنِ جُبَیْرٍ فِی الرَّجُلِ یَفْجُرُ بِالْمَرْأَۃِ ثُمَّ یَتَزَوَّجُہَا قَالُوا : لاَ بَأْسَ بِذَلِکَ إذَا تَابَا وَأَصْلَحَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭০৬২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کسی عورت سے زنا کرنے کے بعد اس سے شادی کرسکتا ہے
(١٧٠٦٣) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص کسی عورت سے زنا کرے اور پھر اس سے شادی کرلے تو ایسا کرنا جائز ہے ؟ انھوں نے فرمایا اس کی ابتدا برائی اور انجام نکاح سے ہوا، اس کا اول حرام اور انتہا حلال ہے۔
(۱۷۰۶۳) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بشر قَالَ حَدَّثَنَا : سَعِیدٌ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِی الرَّجُلِ یَفْجُرُ بِالْمَرْأَۃِ ثُمَّ یَتَزَوَّجُہَا ، قَالَ : کَانَ أَوَّلَہُ سِفَاحٌ وَآخِرَہُ نِکَاحٌ ، أَوَّلُہُ حَرَامٌ وَآخِرُہُ حَلاَلٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭০৬৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک اس عورت سے نکاح کرنا مکروہ ہے جس سے زنا کیا
(١٧٠٦٤) حضرت عبدالرحمن صدائی کہتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت علی (رض) کے پاس آیا اور اس نے عرض کیا کہ میری ایک چچا زاد بہن ہے، میں اس سے محبت کرتا ہوں اور شادی کرنا چاہتا ہوں۔ البتہ میں نے اس سے تلذذ بھی حاصل کیا ہے۔ حضرت علی (رض) نے فرمایا کہ اگر شیء باطن یعنی دخول کیا ہے تو شادی نہیں کرسکتے اور اگر شیء ظاہر یعنی بوسہ وغیرہ لیا ہے تو کوئی حرج نہیں۔
(۱۷۰۶۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَرْوَانَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الصُّدَائِیِّ ، عَنْ علِیٍّ قَالَ : جَائَ إلَیْہِ رَجُلٌ ، فَقَالَ : إنَّ لِی ابْنَۃَ عَمٍّ أَہْوَاہَا وَقَدْ کُنْت نِلْت مِنْہَا ، فَقَالَ : إِنْ کَانَ شَیْئًا بَاطِنًا یَعْنِی الْجِمَاعَ فَلاَ ، وَإِنْ کَانَ شَیْئًا ظَاہِرًا یَعْنِی الْقُبْلَۃَ فَلاَ بَأْسَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭০৬৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک اس عورت سے نکاح کرنا مکروہ ہے جس سے زنا کیا
(١٧٠٦٥) حضرت عبداللہ (اس شخص کے بارے میں جو کسی عورت سے زنا کرنے کے بعد شادی کرنا چاہے) فرماتے ہیں کہ وہ دونوں پھر بھی زانی ہی رہیں گے۔
(۱۷۰۶۵) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ عن الحکم ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ قَالَ : لاَ یَزَالاَنِ زَانِیَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭০৬৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک اس عورت سے نکاح کرنا مکروہ ہے جس سے زنا کیا
(١٧٠٦٦) حضرت عائشہ (رض) (اس شخص کے بارے میں جو کسی عورت سے زنا کرنے کے بعد شادی کرنا چاہے) فرماتی ہیں کہ وہ ساتھ رہ کر بھی زانی ہی رہیں گے۔
(۱۷۰۶۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : قالَتْ عَائِشَۃُ : لاَ یَزَالاَنِ زَانِیَیْنِ مَا اصْطَحَبَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭০৬৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک اس عورت سے نکاح کرنا مکروہ ہے جس سے زنا کیا
(١٧٠٦٧) حضرت جابر بن زید (اس شخص کے بارے میں جو کسی عورت سے زنا کرنے کے بعد شادی کرنا چاہے) فرماتے ہیں کہ وہ دونوں زانی ہیں ان کے درمیان تو سمندر ہونا چاہیے۔
(۱۷۰۶۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ أَنَّہُ قَالَ : ہُمَا زَانِیَانِ ، لِیَجْعَلَ بَیْنَہُ وَبَیْنَہَا الْبَحْرُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭০৬৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک اس عورت سے نکاح کرنا مکروہ ہے جس سے زنا کیا
(١٧٠٦٨) حضرت براء بن عازب (رض) اس شخص کے بارے میں جو کسی عورت سے زنا کرنے کے بعد شادی کرنا چاہے فرماتے ہیں کہ وہ ہمیشہ زانی ہی رہیں گے۔
(۱۷۰۶۸) حَدَّثَنَا أَسْبَاطٌ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ أَبِی الْجَہْمِ ، عَنِ الْبَرَائِ فِی الرَّجُلِ یَفْجُرُ بِالْمَرْأَۃِ ثُمَّ یَتَزَوَّجُہَا ، قَالَ : لاَ یَزَالاَنِ زَانِیَیْنِ أَبَدًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭০৬৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بیوی سے لواطت کی حرمت کا بیان
(١٧٠٦٩) حضرت علی بن طلق (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اللہ تعالیٰ حق سے نہیں شرماتا، پس تم عورتوں کی سرین میں جماع نہ کرو۔ (یعنی لواطت نہ کرو۔ )
(۱۷۰۶۹) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ عِیسَی بن حِطَّان ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ سَلاَّمٍ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ طَلْقٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : إنَّ اللَّہَ لاَ یَسْتَحْیِی مِنَ الْحَقِّ ، لاَ تَأْتُوا النِّسَائَ فِی أَعْجَازِہِنَّ ، أَوْ قَالَ : فِی أَدْبَارِہِنَّ۔ (ترمذی ۱۱۶۶۔ دارمی ۱۱۴۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭০৬৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بیوی سے لواطت کی حرمت کا بیان
(١٧٠٧٠) حضرت ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اس شخص کو محبت کی نظر سے نہیں دیکھیں گے جس نے کسی مرد یا کسی عورت کے ساتھ لواطت کی۔
(۱۷۰۷۰) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنِ الضَّحَّاکِ بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ مَخْرَمَۃَ بْنِ سُلَیْمَانَ ، عَنْ کُرَیْبٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لاَ یَنْظُرُ اللَّہُ إلَی رَجُلٍ أَتَی رَجُلاً ، أَوِ امْرَأَۃً فِی دُبُرِہَا۔

(ترمذی ۱۱۶۵۔ ابن حبان ۴۴۱۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭০৭০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بیوی سے لواطت کی حرمت کا بیان
(١٧٠٧١) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس بات سے منع فرمایا کہ عورتوں سے لواطت کی جائے اور فرمایا کہ اللہ تعالیٰ حق کہنے سے نہیں شرماتا۔
(۱۷۰۷۱) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ تُؤْتَی النِّسَائُ فِی أَعْجَازِہِنَّ وَقَالَ : إنَّ اللَّہَ لاَ یَسْتَحْیِی مِنَ الْحَقِّ۔
tahqiq

তাহকীক: