মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭২ টি

হাদীস নং: ১২৮৭৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بعض حضرات فرماتے ہیں کہ ہر مہینے میں عمرہ ہے اور بعض حضرات فرماتے ہیں کہ جب چاہے عمرہ کر سکتا ہے ؟
(١٢٨٨٠) حضرت حسن سال میں صرف ایک ہی عمرہ کرنے کو پسند کرتے تھے۔
(۱۲۸۸۰) حدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ عَمْرٍو قَالَ : کَانَ الْحَسَنُ لاَ یَرَی الْعُمْرَۃَ إِلاَّ فِی کُلِّ سَنَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৮৮০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اپنی بیوی سے ہمکلام ہو اور اس کی مذی خارج ہو جائے
(١٢٨٨١) حضرت ابن عباس نے ایک شخص کو دیکھا وہ اپنی بیوی کو گالی نکال رہا تھا، آپ نے اس سے پوچھا تجھے کیا ہوا ہے ؟ اس نے عرض کیا میری مذی یا منی خارج ہوگئی، حضرت ابن عباس نے فرمایا اس کو گالی مت نکال، اس کے لیے دم (جانور کا خون بہا) دے۔
(۱۲۸۸۱) حدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ مُہَاجِرٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : رَأَی ابْنُ عَبَّاسٍ رَجُلاً وَہُوَ یَسُبُّ امْرَأَتَہُ ، فَقَالَ : مَا لَکَ ؟ فَقَالَ : إنِّی أَمْذَیْتُ ، أَوْ أَمْنَیْتُ ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : لاَ تََسُبَّہَا ، وَأَہْرِقْ لِذَلِکَ دَمًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৮৮১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اپنی بیوی سے ہمکلام ہو اور اس کی مذی خارج ہو جائے
(١٢٨٨٢) حضرت طائف والوں میں سے ایک شخص حج کا احرام باندھ کر آیا، اس نے چمن میں کچھ عورتیں دیکھیں اور دیکھتا ہی چلا گیا، یہاں تک کہ اس کی مذی خارج ہوگئی، پھر اس نے حضرت سعید بن جبیر سے دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا دم ادا کر دے اور تیرا حج مکمل ہوگیا ہے۔
(۱۲۸۸۲) حدَّثَنَا جَرِیرٌ، عَنْ أَبَانَ بْنِ تَغْلِبَ، عَنِ الْحَکَمِ، قَالَ: أَقْبَلَ رَجُلٌ مِنْ أَہْلِ الطَّائِفِ مُحْرِمًا بِحَجَّۃٍ ، فَرَأَی نِسْوَۃً فِی بُسْتَانٍ ، فَأَدَامَ النَّظَرَ إلَیْہِنَّ حَتَّی أَمْذَی ، فَسَأَلَ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ ؟ فَقَالَ : أَہْرِقْ دَمًا ، وَتِمَّ حَجَّکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৮৮২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اپنی بیوی سے ہمکلام ہو اور اس کی مذی خارج ہو جائے
(١٢٨٨٣) حضرت ھبیرہ الضبی فرماتے ہیں کہ میں اپنی بیوی کے ساتھ (حالت احرام میں) مکہ کے لیے نکلا، میں بیوی سے باتیں کررہا تھا کہ میری مذی خارج ہوگئی، میں نے حضرت عطائ سے دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا : دم میں بکری ذبح کرو۔
(۱۲۸۸۳) حدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ، عَنْ ہُبَیْرَۃَ الضَّبِّیِّ، قَالَ: خَرَجْتُ إلَی مَکَّۃَ وَمَعِی امْرَأَتِی، فَحَدَّثْتہَا فَأَمْذَیْتُ، فَسَأَلْتُ عَطَائً ؟ فَقَالَ : شَاۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৮৮৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اپنی بیوی سے ہمکلام ہو اور اس کی مذی خارج ہو جائے
(١٢٨٨٤) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ جب تک التقائے ختانین نہ ہو حج فاسد نہیں ہوتا، جب التقائے ختانین ہوگیا تو حج فاسد ہوگیا اور جرمانہ واجب ہوگیا۔
(۱۲۸۸۴) حدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : لاَ یَفْسُدُ الْحَجُّ حَتَّی یَلْتَقِیَ الْخِتَانَانِ ، فَإِذَا الْتَقَی الْخِتَانَانِ فَسَدَ الْحَجُّ وَوَجَبَ الْغُرْمُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৮৮৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی مرد یا عورت حج کرنے کی نذر مانے لیکن اس نے پہلے نہ حج کیا ہوا ہو
(١٢٨٨٥) حضرت زید بن جبیر کہتے ہیں کہ میں حضرت ابن عمر کے پاس بیٹھا ہوا تھا، آپ کے پاس ایک خاتون آئی اور اس نے عرض کیا : میں نے حج کرنے کی نذر مانی تھی لیکن میں نے اس حج سے پہلے کبھی حج نہیں کیا ؟ آپ نے فرمایا : یہ اسلام کا حج ہے پس تو اس چیز کی طرف متوجہ ہو جو تیری نذر پوری کر دے۔
(۱۲۸۸۵) حدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ، عَنْ زَیْدِ بْنِ جُبَیْرٍ، قَالَ: کُنْتُ عِنْدَ ابْنِ عُمَرَ قَاعِدًا، فَأَتَتْہُ امْرَأَۃٌ، فَقَالَتْ: إنِّی نَذَرْت أَنْ أَحُجَّ ، وَلَمْ أَحُجَّ قَبْلَ ہَذِہِ الْحَجَّۃِ قَطُّ ؟ قَالَ : ہَذِہِ حَجَّۃُ الإِسْلاَمِ ، فَالْتَمِسِی مَا تُوفِیَنَ بِہِ عَنْ نَذْرِک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৮৮৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی مرد یا عورت حج کرنے کی نذر مانے لیکن اس نے پہلے نہ حج کیا ہوا ہو
(١٢٨٨٦) حضرت ابن عباس سے ایک عورت نے آ کر دریافت کیا میں نے نذر مانی تھی کہ میں حج کروں گی اور میں نے اسلام کا حج ابھی تک نہیں کیا، حضرت ابن عباس نے اس سے فرمایا : رب کعبہ کی قسم تو نے دونوں کو ادا کردیا۔
(۱۲۸۸۶) حدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ وَاصِلٍ مَوْلَی أَبِی عُیَیْنَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنِی شَیْخٌ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ ، وَأَتَتْہُ امْرَأَۃٌ ، فَقَالَتْ : إنِّی نَذَرْت أَنْ أَحُجَّ ، وَلَمْ أَحُجَّ حَجَّۃَ الإِسْلاَمِ ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : قَضَیْتِہِمَا وَرَبِّ الْکَعْبَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৮৮৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی مرد یا عورت حج کرنے کی نذر مانے لیکن اس نے پہلے نہ حج کیا ہوا ہو
(١٢٨٨٧) حضرت عکرمہ سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے حج کرنے کی نذر مانی ہے اور اس نے حج نہیں کیا ہوا، آپ نے فرمایا : اس کے فرض حج اور نذر کی طرف سے وہ ایک حج ہی کافی ہوجائے گا۔
(۱۲۸۸۷) حدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ؛ أَنَّ رَجُلاً نَذَرَ أَنْ یَحُجَّ ، وَلَمْ یَحُجَّ ، قَالَ : یُجْزِئُ عَنْہُ الْفَرِیضَۃَ وَالنَّذْرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৮৮৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی مرد یا عورت حج کرنے کی نذر مانے لیکن اس نے پہلے نہ حج کیا ہوا ہو
(١٢٨٨٨) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ کسی شخص نے حج کرنے کی قسم اٹھائی ہے اور اس نے (ایک دفعہ) اسلام کا حج ابھی تک نہ کیا ہو پھر اس کو حج کا موقع مل جائے تو وہ ایک حج دونوں کی طرف سے ادا ہوجائے گا، پھر بعد میں اگر وہ کسی چیز پر قادر ہوجائے تو اس کو چاہیے کہ دوبارہ حج کرلے۔
(۱۲۸۸۸) حدَّثَنَا الْمُحَارِبِیُّ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ فِی رَجُلٍ کَانَتْ عَلَیْہِ یَمِینٌ فِی الْحَجِّ ، وَلَمْ یَحُجَّ حَجَّۃَ الإِسْلاَمِ ، فَیُسِّرلَہُ الْحَجُّ ، قَالَ : یُجْزِئُ مِنْہُمَا ، فَإِنْ قَدَرَ عَلَی شَیْئٍ فَلْیَحُجَّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৮৮৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی مرد یا عورت حج کرنے کی نذر مانے لیکن اس نے پہلے نہ حج کیا ہوا ہو
(١٢٨٨٩) حضرت لیث اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جس کے ذمہ اسلام کا حج اور نذر بھی ہو اور وہ (ایک دفعہ) اسلام کا حج ادا کرلے تو وہ دونوں کی طرف سے کافی ہوجائے گا۔
(۱۲۸۸۹) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی الرَّبِیعِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ (ح) وَعَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالاَ: یُجْزِئُہُ حَجَّۃُ الإِسْلاَمِ مِنْ حَجِّہِ وَنَذْرِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৮৮৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی مرد یا عورت حج کرنے کی نذر مانے لیکن اس نے پہلے نہ حج کیا ہوا ہو
(١٢٨٩٠) حضرت عطائ سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ میں نے حج ادا کرنے کی نذر مانی ہے لیکن میں نے ابھی تک اسلام کا حج نہیں کیا ہوا، تو میں پہلے کون سا حج ادا کروں ؟ آپ نے فرمایا اسلام کے حج سے ابتداء کرو۔
(۱۲۸۹۰) حدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : قَالَ لَہُ رَجُلٌ : إنَّ عَلَیَّ نَذْرًا بِالْحَجِّ ، وَلَمْ أَحُجَّ حَجَّۃَ الإِسْلاَمِ ، فَبِأَیِّہِمَا أَبْدَأُ ؟ قَالَ : ابْدَأْ بِحَجَّۃِ الإِسْلاَمِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৮৯০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی مرد یا عورت حج کرنے کی نذر مانے لیکن اس نے پہلے نہ حج کیا ہوا ہو
(١٢٨٩١) حضرت ابو سلیمان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس کو فرماتے ہوئے سنا ایک شخص نے حج ادا کرنے کی نذر مانی ہے اور اس نے ابھی تک اسلام کا ایک دفعہ کا حج ادا نہیں کیا ہوا تو وہ فرض حج سے ابتداء کرے۔
(۱۲۸۹۱) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِی سُلَیْمَانَ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَنْسَاً یَقُولُ فِی رَجُلٍ نَذَرَ أَنْ یَحُجَّ ، وَلَمْ یَحُجَّ حَجَّۃَ الإِسْلاَمِ ، قَالَ : یَبْدَأُ بِالْفَرِیضَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৮৯১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ پسند کرتے ہیں کہ نماز کے بعد احرام باندھا جائے
(١٢٨٩٢) حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز کے (فوراً ) بعد احرام باندھا۔
(۱۲۸۹۲) حدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ ، عَنْ خُصَیْفٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَحْرَمَ دُبُرَ الصَّلاَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৮৯২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ پسند کرتے ہیں کہ نماز کے بعد احرام باندھا جائے
(١٢٨٩٣) حضرت حسن سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز ظہر کے بعد احرام باندھا اور حضرت حسن بھی نماز ظہر کے بعد احرام باندھنے کو پسند کرتے تھے، اور اگر کوئی شخص نماز ظہر کے بعد احرام نہ باندھ سکے وہ نماز عصر کے بعد باندھ لے۔
(۱۲۸۹۳) حدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَحْرَمَ فِی دُبُرِ صَلاَۃِ الظُّہْرِ ، وَکَانَ الْحَسَنُ یَسْتَحِبُّ أَنْ یُحْرِمَ دُبُرَ الظُّہْرِ ، فَإِنْ لَمْ یَفْعَلْ فَفِی دُبُرِ صَلاَۃِ الْعَصْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৮৯৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ پسند کرتے ہیں کہ نماز کے بعد احرام باندھا جائے
(١٢٨٩٤) حضرت ابن سابط فرماتے ہیں تمہارے سلف صالحین چار جگہوں پر تلبیہ پڑھنا پسند کرتے تھے نماز کے بعد، جب کسی وادی میں اترتے یا وادی سے چڑھتے اور جب ساتھیوں کی جماعت کے ساتھ ملتے۔
(۱۲۸۹۴) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ، عَنِ ابْنِ سَابِطٍ، قَالَ: کَانَ سلَفُکَ یَسْتَحِبُّ التَّلْبِیَۃَ فِی أَرْبَعَۃِ مَوَاضِعَ؛ فِی دُبُرِ الصَّلاَۃِ ، وَإِذَا ہَبَطُوا وَادِیًا ، أَوْ عَلَوْہُ ، وَعِنْدَ انْضِمَامِ الرِّفَاقِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৮৯৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ پسند کرتے ہیں کہ نماز کے بعد احرام باندھا جائے
(١٢٨٩٥) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ چند جگہوں اور موقعوں پر تلبیہ پڑھنا مستحب ہے فرض نماز کے بعد، جب آپ کسی بلندی پر چڑھیں اور جب کسی وادی میں اتریں اور جب بھی آپ کے ساتھ آپ کا اونٹ برابر ہو کھڑے ہونے کی حالت میں اور آپ اس پر سوار ہونے لگے جب بھی آپ کی جماعت کے ساتھ ملاقات ہو۔
(۱۲۸۹۵) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : تُسْتَحَبُّ التَّلْبِیَۃُ فِی مَوَاطِنَ ؛ فِی دُبُرِ الصَّلاَۃِ الْمَکْتُوبَۃِ، وَحِینَ تَصْعَدُ شَرَفًا ، وَحِینَ تَہْبِطُ وَادِیًا ، وَکُلَّمَا اسْتَوَی بِکَ بَعِیرُکَ قَائِمًا ، وَکُلَّمَا لَقِیتَ رُفْقَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৮৯৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ پسند کرتے ہیں کہ نماز کے بعد احرام باندھا جائے
(١٢٨٩٦) حضرت اسود فرض نماز کے بعد احرام باندھا کرتے تھے۔
(۱۲۸۹۶) حدَّثَنَا شَرِیکٌ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَبْدِالرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَد، عَنْ أَبِیہِ؛ أَنَّہُ کَانَ یُحْرِمُ فِی دُبُرِ الصَّلاَۃِ الْمَکْتُوبَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৮৯৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ پسند کرتے ہیں کہ نماز کے بعد احرام باندھا جائے
(١٢٨٩٧) حضرت خیثمہ فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام چھ موقعوں پر تلبیہ پڑھنے کو مستحب سمجھتے تھے، نماز کے بعدجب سواری پر آپ سوار ہونے لگو اور جب کسی بلند جگہ پر چڑھو اور جب کسی وادی میں اترو اور جب ان میں سے بعض کی ملاقات بعض سے ہو۔
(۱۲۸۹۷) حدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ خَیْثَمَۃَ ، قَالَ : کَانُوا یَسْتَحِبُّونَ التَّلْبِیَۃَ عِنْدَ سِتٍّ ؛ دُبُرَ الصَّلاَۃِ، وَإِذَا اسْتَقَلَّتْ بِالرَّجُلِ رَاحِلَتُہُ ، وَإِذَا صَعِدَ شَرَفًا ، وَإِذَا ہَبَطَ وَادِیًا ، وَإِذَا لَقِیَ بَعْضُہُمْ بَعْضًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৮৯৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ پسند کرتے ہیں کہ نماز کے بعد احرام باندھا جائے
(١٢٨٩٨) حضرت عبد الملک فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطائ سے دریافت کیا کہ جب کوئی شخص احرام باندھنے کا ارادہ کرے تو وہ تلبیہ کب پڑھے ؟ آپ نے فرمایا اگر چاہے تو فرض نماز کے بعد، اور اگر چاہے تو جب اس کی سواری لائے جائے اور جب آپ سوار ہونے لگے تو ابتداء کرو اور یوں کہو : { سُبْحٰنَ الَّذِیْ سَخَّرَ لَنَا ہٰذَا وَمَا کُنَّا لَہٗ مُقْرِنِیْنَ }۔
(۱۲۸۹۸) حدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَطَائً عَنِ التَّلْبِیَۃِ ، إذَا أَرَادَ الرَّجُلُ یُحْرِمُ ؟ قَالَ : إِنْ شِئْتَ فَفِی دُبُرِ الصَّلاَۃِ ، وَإِنْ شِئْتَ فَإِذَا انْبَعَثَتْ بِکَ النَّاقَۃُ تَبْدَأُ حِینَ تَرْکَبُ ، فَتَقُولُ : {سُبْحَانَ الَّذِی سَخَّرَ لَنَا ہَذَا ، وَمَا کُنَّا لَہُ مُقْرِنِینَ}۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৮৯৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ پسند کرتے ہیں کہ نماز کے بعد احرام باندھا جائے
(٩٩ ١٢٨) حضرت جابر بن زید فرماتے ہیں کہ ان میں سے بعض (صحابہ کرام) سوار ہونے کی حالت میں محرم ہوتے اور ان میں سے بعض محرم بنتے اس حال میں کہ وہ کھانا کھا رہے ہوتے۔
(۱۲۸۹۹) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ حَیَّانَ ، عَنْ أَبِی الشَّعْثَائِ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ ، قَالَ : إِنْ کَانَ بَعْضُہُمْ لَیُحْرِمُ وَہُوَ رَاکِبٌ ، وَإِنْ کَانَ بَعْضُہُمْ لَیُحْرِمُ وَہُوَ یَأْکُلُ۔
tahqiq

তাহকীক: