মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭২ টি

হাদীস নং: ১২৮৫৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص ھدی بھیج دے لیکن وہ خود مقیم ہو تو کیا وہ احرام باندھے گا ؟
(١٢٨٦٠) حضرت انس نے ھدی بھیجی اور جن چیزوں سے محرم اجتناب کرتا ہے ان میں سے کسی چیز سے اجتناب نہ کیا۔
(۱۲۸۶۰) حدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ أَنَسٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَبْعَثُ بِالْہَدْیِ ، ثُمَّ لاَ یُمْسِکُ عَنْ شَیْئٍ مِمَّا کَانَ یُمْسِکُ عَنْہُ الْمُحْرِمُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৮৬০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص ھدی بھیج دے لیکن وہ خود مقیم ہو تو کیا وہ احرام باندھے گا ؟
(١٢٨٦١) حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ جو شخص ھدی کا جانور بھیج دے وہ ان چیزوں میں سے کسی چیز سے اجتناب نہیں کرے گا جن سے محرم کرتا ہے، صرف مزدلفہ کی رات میں بیوی سے دور رہے۔
(۱۲۸۶۱) حدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : مَنْ بَعَثَ بِہَدْیِہِ ، فَإِنَّہُ لاَ یُمْسِکُ عَنْ شَیْئٍ مِمَّا یُمْسِکُ عَنْہُ الْمُحْرِمُ ، إِلاَّ لَیْلَۃَ جَمْعٍ ، فَإِنَّہُ یُمْسِکُ عَنِ النِّسَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৮৬১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص ھدی بھیج دے لیکن وہ خود مقیم ہو تو کیا وہ احرام باندھے گا ؟
(١٢٨٦٢) حضرت حسن یہی فتویٰ دیتے ہیں اور یہی فرماتے ہیں کہ وہ ان چیزوں میں سے کسی چیز سے اجتناب نہیں کرے گا جن سے محرم بچتا ہے۔
(۱۲۸۶۲) حدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُفْتِی بِذَلِکَ ، وَیَقُولُ : لاَ یُمْسِکُ عَنْ شَیْئٍ مِمَّا یُمْسِکُ عَنْہُ الْمُحْرِمُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৮৬২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص ھدی بھیج دے لیکن وہ خود مقیم ہو تو کیا وہ احرام باندھے گا ؟
(١٢٨٦٣) حضرت عائشہ فرماتی ہیں جو تکبیر کہے اور تلبیہ کہے وہ محرم ہوگیا۔
(۱۲۸۶۳) حدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، عَنْ عَمْرَۃَ، عَنْ عَائِشَۃَ، قَالَتْ: إنَّمَا یُحْرِمُ مَنْ أَہَلَّ، وَمَنْ لَبَّی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৮৬৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص ھدی بھیج دے لیکن وہ خود مقیم ہو تو کیا وہ احرام باندھے گا ؟
(١٢٨٦٤) حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ نے اپنی ھدی کا جانور میرے ساتھ روانہ فرمایا لیکن محرم نہ بنے۔
(۱۲۸۶۴) حدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَلْقَمَۃَ ، قَالَ : بَعَثَ مَعِیْ عَبْدُ اللہِ بِہَدْیِہِ ، وَلَمْ یُحْرِمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৮৬৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص ھدی بھیج دے لیکن وہ خود مقیم ہو تو کیا وہ احرام باندھے گا ؟
(١٢٨٦٥) حضرت عبداللہ نے ھدی بھیجی لیکن ان چیزوں سے اجتناب نہ کیا جن سے محرم حالت احرام میں کرتا ہے۔
(۱۲۸۶۵) حدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَلْقَمَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَبْعَثُ بِالْہَدْیِ ، وَلاَ یُمْسِکُ عَمَّا یُمْسِکُ عَنْہُ الْمُحْرِمُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৮৬৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ ھدی بھیجنے والا ان چیزوں سے اجتناب کرے گا جن سے محرم اجتناب کرتا ہے
(١٢٨٦٦) حضرت عمر، حضرت علی اور حضرت ابن عباس اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو ھدی کا جانور بھیجے وہ ان چیزوں سے اجتناب کرے گا جن سے محرم حالت احرام میں اجتناب کرتا ہے اور یہ بھی نہیں ہے کہ وہ تلبیہ نہ پڑھے اور حضرت جعفر فرماتے ہیں کہ جن لوگوں کے ہاتھ ھدی بھیج رہا ہے ان سے ایک دن مقرر کر کے وعدہ لے لے، پھر جب وہ وعدے والا دن آجائے تو وہ ان سب چیزوں سے اجتناب کرے جن سے محرم کرتا ہے۔
(۱۲۸۶۶) حدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ عُمَرَ ، وَعَلِیًّا ، وَابْنَ عَبَّاسٍ ، کَانُوا یَقُولُونَ فِی الرَّجُلِ یُرْسِلُ بِبَدَنَتِہِ : إِنَّہُ یُمْسِکُ عَمَّا یُمْسِکُ عَنْہُ الْمُحْرِمُ ، لَیْسَ أَنْ لاَ یُلَبِّی ، قَالَ جَعْفَرٌ : یُوَاعِدُہُمْ یَوْمًا ، فَإِذَا کَانَ ذَلِکَ الْیَوْمُ الَّذِی یُوَاعِدُہُمْ أَنْ یُشْعِرَ ، أَمْسَکَ عَمَّا یُمْسِکُ عَنْہُ الْمُحْرِمُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৮৬৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ ھدی بھیجنے والا ان چیزوں سے اجتناب کرے گا جن سے محرم اجتناب کرتا ہے
(١٢٨٦٧) حضرت ابن عمر جب اپنی ھدی کا جانور بھیج دیتے تو ان سب چیزوں سے اجتناب کرتے جن سے محرم کرتا ہے سوائے اس کے کہ تلبیہ نہ پڑھتے۔
(۱۲۸۶۷) حدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ؛ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ کَانَ إذَا بَعَثَ بِالْہَدْیِ ، یُمْسِکُ عَمَّا یُمْسِکُ عَنْہُ الْمُحْرِمُ ، غَیْرَ أَنْ لاَ یُلَبِّیَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৮৬৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ ھدی بھیجنے والا ان چیزوں سے اجتناب کرے گا جن سے محرم اجتناب کرتا ہے
(١٢٨٦٨) حضرت ربیعہ بن عبداللہ الھدیر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس کو بصرہ کے منبر پر برہنہ (حالت احرام میں) دیکھا جب وہ حضرت علی کے زمانہ خلافت میں بصرہ کے امیر تھے، لوگوں نے ان سے اس بارے میں دریافت کیا ؟ تو لوگوں نے بتایا کہ انھوں نے ھدی کو قلادہ باندھنے کا حکم دے دیا ہے اس لیے برہنہ ہیں، پھر میں حضرت ابن زبیر کو ملا تو میں نے آپ کو اس بارے میں بتایا، آپ نے فرمایا رب کعبہ کی قسم یہ بدعت ہے۔
(۱۲۸۶۸) حدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی مُحَمَّدُ بْنُ إبْرَاہِیمَ ، أَنَّ رَبِیعَۃَ بْنَ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْہَدِیرِ أَخْبَرَہُ ؛ أَنَّہُ رَأَی ابْنَ عَبَّاسٍ وَہُوَ أَمِیرٌ عَلَی الْبَصْرَۃِ ، فِی زَمَانِ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ ، مُتَجَرِّدًا عَلَی مِنْبَرِ الْبَصْرَۃِ ، فَسَأَلَ النَّاسَ عَنْہُ ؟ فَقَالوا : إِنَّہُ أَمَرَ بِہَدْیِہِ أَنْ یُقَلَّدَ ، فَلِذَلِکَ تَجَرَّدَ ، فَلَقِیتُ ابْنَ الزُّبَیْرِ ، فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لَہُ ، فَقَالَ : بِدْعَۃٌ وَرَبِّ الْکَعْبَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৮৬৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ ھدی بھیجنے والا ان چیزوں سے اجتناب کرے گا جن سے محرم اجتناب کرتا ہے
(١٢٨٦٩) حضرت محمد فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص کسی کے ہاتھ ھدی کا جانور بھیجے تو وہ اس کو کہہ دے کہ فلان دن فلان وقت اس کو قلادہ باندھے، پھر اس دن وہ ان تمام چیزوں سے اجتناب کرے جن سے محرم حالت احرام میں کرتا ہے۔
(۱۲۸۶۹) حدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی بْنُ عَبْدِ الأَعْلَی، عَنْ ہِشَامٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ: إذَا بَعَثَ الرَّجُلُ بِالْہَدْیِ، أَمَرَ الَّذِی یَبْعَثُ بِہِ مَعَہُ أَنْ یُقَلِّدَ یَوْمَ کَذَا وَکَذَا مِنْ ذَلِکَ الْیَوْمِ ، ثُمَّ یُمْسِکُ عَنِ أَشیَائٍ مِمَّا یُمْسِکُ عَنْہَا الْمُحْرِمُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৮৬৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بعض حضرات فرماتے ہیں کہ ہر مہینے میں عمرہ ہے اور بعض حضرات فرماتے ہیں کہ جب چاہے عمرہ کر سکتا ہے ؟
(١٢٨٧٠) حضرت عائشہ ارشاد فرماتی ہیں تین دنوں کے علاوہ ساری زندگی عمرہ کرنا درست ہے، یوم النحر اور دو دن ایام التشریق کے ان میں عمرہ نہیں کرسکتا۔
(۱۲۸۷۰) حدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ مُعَاذََۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : حَلَّتِ الْعُمْرَۃُ الدَّہْرَ ، إِلاَّ ثَلاَثَۃَ أَیَّامٍ؛ یَوْمَ النَّحْرِ ، وَیَوْمَیْنِ مِنْ أَیَّامِ التَّشْرِیقِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৮৭০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بعض حضرات فرماتے ہیں کہ ہر مہینے میں عمرہ ہے اور بعض حضرات فرماتے ہیں کہ جب چاہے عمرہ کر سکتا ہے ؟
(١٢٨٧١) حضرت طاؤس سے عمرہ کے متعلق دریافت کیا گیا تو آپ نے فرمایا : ایام تشریق کے گذرنے کے بعد جب چاہے آئندہ سال کے لیے عمرہ کرلے۔
(۱۲۸۷۱) حدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ؛ أَنَّہُ سُئِلَ عَنِ الْعُمْرَۃِ ؟ فَقَالَ : إذَا مَضَتْ أَیَّامُ التَّشْرِیقِ ، فَاعْتَمِرْ مَتَی شِئْتَ إلَی قَابِلٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৮৭১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بعض حضرات فرماتے ہیں کہ ہر مہینے میں عمرہ ہے اور بعض حضرات فرماتے ہیں کہ جب چاہے عمرہ کر سکتا ہے ؟
(١٢٨٧٢) حضرت علی فرماتے ہیں کہ ہر مہینے میں (ایک) عمرہ ہے اور حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں سال میں ایک عمرہ ہے۔
(۱۲۸۷۲) حدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : قَالَ عَلِیٌّ : فِی کُلِّ شَہْرٍ عُمْرَۃٌ ، وَقَالَ سَعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ : فِی کُلِّ سَنَۃٍ عُمْرَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৮৭২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بعض حضرات فرماتے ہیں کہ ہر مہینے میں عمرہ ہے اور بعض حضرات فرماتے ہیں کہ جب چاہے عمرہ کر سکتا ہے ؟
(١٢٨٧٣) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں جتنا تو قادر ہو استرے پر (اتنے) عمرہ کر (جب بال استرا پھیرنے کے قابل ہوں عمرہ کرلے) ۔
(۱۲۸۷۳) حدَّثَنَا عَبَّادٌ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : اعْتَمِرْ مَا أَمْکَنَکَ الْمُوسَی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৮৭৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بعض حضرات فرماتے ہیں کہ ہر مہینے میں عمرہ ہے اور بعض حضرات فرماتے ہیں کہ جب چاہے عمرہ کر سکتا ہے ؟
(١٢٨٧٤) حضرت انس بن مالک مکہ سے عمرہ کرتے اور جب بھی ان کے بال استرا پھیرنے کے قابل ہوتے وہ عمرہ کے لیے نکل جاتے۔
(۱۲۸۷۴) حدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی حُسَیْنٍ ، عَنْ بَعْضِ وَلَدِ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ، قَالَ : کَانَ أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ یَعْتَمِرُ ہَاہنَا بِمَکَّۃَ ، وَکُلَّمَا حَمَّمَ رَأْسُہُ خَرَجَ فَاعْتَمَرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৮৭৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بعض حضرات فرماتے ہیں کہ ہر مہینے میں عمرہ ہے اور بعض حضرات فرماتے ہیں کہ جب چاہے عمرہ کر سکتا ہے ؟
(١٢٨٧٥) حضرت ابن عمر ہر سال صرف ایک عمرہ فرماتے، سوائے جنگ کے سال کے اس سال آپ نے شوال اور رجب میں دو عمرہ کئے۔
(۱۲۸۷۵) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَعْتَمِرُ فِی کُلِّ سَنَۃٍ عُمْرَۃً ، إِلاَّ عَامَ الْقِتَالِ ، فَإِنَّہُ اعْتَمَرَ فِی شَوَّالٍ وَفِی رَجَبٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৮৭৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بعض حضرات فرماتے ہیں کہ ہر مہینے میں عمرہ ہے اور بعض حضرات فرماتے ہیں کہ جب چاہے عمرہ کر سکتا ہے ؟
(١٢٨٧٦) حضرت محمد سال میں ایک عمرہ کرنا بہتر سمجھتے تھے۔
(۱۲۸۷۶) حدَّثَنَا أَزْہَرُ السَّمَّانُ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : کَانَ لاَ یَرَی الْعُمْرَۃَ إِلاَّ فِی السَّنَۃِ مَرَّۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৮৭৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بعض حضرات فرماتے ہیں کہ ہر مہینے میں عمرہ ہے اور بعض حضرات فرماتے ہیں کہ جب چاہے عمرہ کر سکتا ہے ؟
(١٢٨٧٧) حضرت قاسم ہر مہینے دو عمرے کرنے کو ناپسند سمجھتے تھے۔
(۱۲۸۷۷) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ، عَنْ صَدَقَۃَ، عَنِ الْقَاسِمِ؛ أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یُعْتَمَرَ فِی کُلِّ شَہْرٍ مَرَّتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৮৭৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بعض حضرات فرماتے ہیں کہ ہر مہینے میں عمرہ ہے اور بعض حضرات فرماتے ہیں کہ جب چاہے عمرہ کر سکتا ہے ؟
(١٢٨٧٨) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں (اکثر) صحابہ کرام سال میں ایک ہی عمرہ کرتے تھے۔
(۱۲۸۷۸) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : مَا کَانُوا یَعْتَمِرُونَ فِی السَّنَۃِ ، إِلاَّ مَرَّۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৮৭৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بعض حضرات فرماتے ہیں کہ ہر مہینے میں عمرہ ہے اور بعض حضرات فرماتے ہیں کہ جب چاہے عمرہ کر سکتا ہے ؟
(١٢٨٧٩) حضرت حجاج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطائ سے مہینے میں دو عمروں کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۲۸۷۹) حدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنْ حَجَّاجٍ، قَالَ: سَأَلْتُ عَطَائً عَنِ الْعُمْرَۃِ فِی الشَّہْرِ مَرَّتَیْنِ؟ قَالَ: لاَ بَأْسَ۔
tahqiq

তাহকীক: