মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১২৮৩৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے جلدی احرام باندھنے کو ناپسند کیا ہے
(١٢٨٤٠) حضرت علقمہ اپنے کپڑوں میں ہی فائدہ اٹھاتے۔
(۱۲۸۴۰) حدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانَ عَلْقَمَۃُ یَسْتَمْتِعُ مِنْ ثِیَابِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৮৪০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے جلدی احرام باندھنے کو ناپسند کیا ہے
(١٢٨٤١) حضرت عمر نے ایک شخص کو دیکھا جس نے قطرسیّ الھیہ (واسط اور بصرہ کا درمیانی علاقہ) سے احرام باندھا ہوا تھا آپ نے فرمایا : اس شخص کو دیکھو اس نے اپنی طرف سے کیا بنایا ہوا ہے حالانکہ اللہ پاک نے اس پر آسانی فرمائی ہے۔
(۱۲۸۴۱) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ شَیْخٍ یُقَالُ لَہُ : مُسْلِمٌ ؛ أَنَّ عُمَرَ رَأَی رَجُلاً قَدْ أَحْرَمَ مِنْ قَطْرٍ سَیِّئَ الْہَیْئَۃِ ، فَقَالَ : اُنْظُرُوا إلَی مَا صَنَعَ ہَذَا بِنَفْسِہِ ، وَقَدْ یَسَّرَ اللَّہُ عَلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৮৪১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے جلدی احرام باندھنے کو ناپسند کیا ہے
(١٢٨٤٢) حضرت عمران بن حصین نے بصرہ سے احرام بندھا، پھر وہ حضرت عمر کے پاس آئے تو آپ نے ان سے سخت کلام کیا اور فرمایا : لوگ بیان کریں گے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب میں سے ایک شخص شہروں میں سے کسی شہر سے احرام باندھتا تھا۔
(۱۲۸۴۲) حدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّ عِمْرَانَ بْنَ حُصَیْنٍ أَحْرَمَ مِنَ الْبَصْرَۃِ ، فَقَدِمَ عَلَی عُمَرَ ، فَأَغْلَظَ لَہُ وَقَالَ : یَتَحَدَّثُ النَّاسُ أَنَّ رَجُلاً مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَحْرَمَ مِنْ مِصْرَ مِنَ الأَمْصَارِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৮৪২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے جلدی احرام باندھنے کو ناپسند کیا ہے
(١٢٨٤٣) حضرت مسلم ابی سلمان کہتے ہیں ایک شخص نے کوفہ سے احرام باندھا، حضرت عمر نے اس کو خستہ حالت میں دیکھا تو اس کو بازو سے پکڑا اور لوگوں کی مجلسوں میں گھمایا اور ساتھ یہ فرما رہے تھے اس شخص کو دیکھو اس نے اپنی طرف سے یہ کام کیا ہے حالانکہ اللہ تعالیٰ نے اس پر آسانی فرمائی ہے۔
(۱۲۸۴۳) حدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، عَنِ مُسْلِمٍ أَبِی سَلْمَانَ؛ أَنَّ رَجُلاً أَحْرَمَ مِنَ الْکُوفَۃِ ، فَرَآہُ عُمَرُ سَیِّئَ الْہَیْئَۃِ ، فَأَخَذَ بِیَدِہِ وَجَعَلَ یَدُورُ بِہِ فِی الْحِلَقِ ، وَیَقُولُ : اُنْظُرُوا إلَی مَا صَنَعَ ہَذَا بِنَفْسِہِ ، وَقَدْ وَسَّعَ اللَّہُ عَلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৮৪৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے جلدی احرام باندھنے کو ناپسند کیا ہے
(١٢٨٤٤) حضرت مجاہد سے ایک شخص نے دریافت کیا کونسا شخص زیادہ افضل ہے، جو اپنے گھر سے احرام باندھے، قوم و قبیلہ کی مسجد سے باندھے یا شہر کی مسجد سے باندھے یا میقات سے باندھے ؟ حضرت مجاہد نے فرمایا میں تو یوم الترویہ کے دن احرام باندھتا ہوں پھر مجھے خوف رہتا ہے کہ میں حلال نہ ہو جاؤں یہاں تک کہ میرا احرام مجھے حرج اور مصیبت میں ڈال دے۔
(۱۲۸۴۴) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مِسْکِینُ أَبُو ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ مُجَاہِدًا وَسَأَلَہُ رَجُلٌ : أَیُّہُمَا أَفْضَلُ أُحْرِمُ مِنْ بَیْتِی ، أَوْ مِنْ مَسْجِدِ قَوْمِی ، أَوْ مِنْ مَسْجِدِ مِصْرِی ، أَوْ مِنَ الْوَقْتِ ؟ فَقَالَ مُجَاہِدٌ : إنِّی لأَحْرِمُ یَوْمَ التَّرْوِیَۃِ ، فَأَخَافُ أَنْ لاَ أُحِلَّ حَتَّی أُحْرِجَ إِحْرَامِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৮৪৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو احرام باندھنے کا ارادہ کرے تو وہ جانور کو قلادہ ڈالے گا اور اس کا اشعار کرے گا
(١٢٨٤٥) حضرت ابن عباس ارشاد فرماتے ہیں کہ جب حج یا عمرہ کے ارادے سے ھدی کو قلادہ ڈال (باندھ) دیا جائے تو وہ شخص محرم ہوگیا۔
(۱۲۸۴۵) حدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : إذَا قلّد الْہَدْیُ ،وَصَاحِبُہُ یُرِیدُ الْعُمْرَۃَ ، أَوِ الْحَجَّ فَقَدْ أَحْرَمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৮৪৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو احرام باندھنے کا ارادہ کرے تو وہ جانور کو قلادہ ڈالے گا اور اس کا اشعار کرے گا
(١٢٨٤٦) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں جب ھدی کو احرام کے ارادہ سے قلادہ ڈال (باندھ) دیا جائے تو احرام واجب ہوگیا۔
(۱۲۸۴۶) حدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا قلّد الْہَدْیَُ ، وَصَاحِبُہُ یُرِیدُ الإِحْرَامَ ، فَقَدْ وَجَبَ الإِحْرَامُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৮৪৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو احرام باندھنے کا ارادہ کرے تو وہ جانور کو قلادہ ڈالے گا اور اس کا اشعار کرے گا
(١٢٨٤٧) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ میں نے قادسیہ میں ایک شخص کو دیکھا اس نے ھدیہ قلادہ ڈالا (باندھا) ہوا ہے اور خود قباء پہنی ہے اور عمامہ باندھا ہوا ہے، انھوں نے اس کو حکم دیا کہ وہ اپنا عمامہ اتار دے، کیونکہ جب کوئی شخص ھدی پر قلادہ ڈالدے وہ محرم ہوجاتا ہے۔
(۱۲۸۴۷) حدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : رَأَیْتُ رَجُلاً بِالْقَادِسِیَّۃِ قَدْ قَلَّدَ ہَدْیَہُ ، وَعَلَیْہِ قبَاؤہُ وَعِمَامَتُہُ ، فَأَمَرْتُہُ أَنْ یَنْزِعَ عِمَامَتَہُ ، وَقَالَ : إنَّ الرَّجُلَ إذَا قَلَّدَ ، أَوْ جَلَّلَ فَقَدْ أَحْرَمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৮৪৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو احرام باندھنے کا ارادہ کرے تو وہ جانور کو قلادہ ڈالے گا اور اس کا اشعار کرے گا
(١٢٨٤٨) حضرت ابو الشعثائ فرماتے ہیں کہ جب حج کرنے والا ھدی کو قلادہ ڈال دے وہ محرم ہوگیا۔
(۱۲۸۴۸) حدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِی الشَّعْثَائِ ، قَالَ : إذَا قَلَّدَ الْحَاجُّ أَحْرَمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৮৪৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو احرام باندھنے کا ارادہ کرے تو وہ جانور کو قلادہ ڈالے گا اور اس کا اشعار کرے گا
(١٢٨٤٩) حضرت عطائ اور حضرت اسود فرماتے ہیں حاجی کے لیے جائز نہیں کہ اس کا قلادہ ڈال دیا (باندھ) جائے اور وہ محرم نہ ہو ہاں اگر ایک یا دو دن چاہے تو (کوئی حرج نہیں) ۔
(۱۲۸۴۹) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ الْحَجَّاجِ ، عَنْ عَطَائٍ ، وَابْنِ الأَسْوَدِ ، قَالاَ : لَیْسَ لَہُ أَنْ یُقَلِّدَ ، وَلاَ یُحْرِمَ ، إِلاَّ أَنْ یَشَائَ یَوْمًا ، أَوْ یَوْمَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৮৪৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو احرام باندھنے کا ارادہ کرے تو وہ جانور کو قلادہ ڈالے گا اور اس کا اشعار کرے گا
(١٢٨٥٠) حضرت سعید بن جبیر نے ایک شخص کو دیکھا کہ اس نے قلادہ ڈالا (باندھا) ہوا ہے آپ نے فرمایا جب یہ ہوگیا تو وہ محرم بن گیا۔
(۱۲۸۵۰) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : رَأَی رَجُلاً قَدْ قَلَّدَ ، فَقَالَ : أَمَّا ہَذَا فَقَدْ أَحْرَمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৮৫০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو احرام باندھنے کا ارادہ کرے تو وہ جانور کو قلادہ ڈالے گا اور اس کا اشعار کرے گا
(١٢٨٥١) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ جب قلادہ ھدی پر ڈال دیا گیا تو اب اس پر احرام ضروری ہوگیا۔
(۱۲۸۵۱) حدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، وَعَطَائٌ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : مَنْ جَلَّلَ ، أَوْ قَلَّدَ فَقَدْ وَجَبَ عَلَیْہِ الإِحْرَامُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৮৫১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو احرام باندھنے کا ارادہ کرے تو وہ جانور کو قلادہ ڈالے گا اور اس کا اشعار کرے گا
(١٢٨٥٢) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ جب قلادہ ڈال (باندھ) دیا گیا یا اشعار کر دے تو اب اس پر احرام واجب ہوگیا۔
(۱۲۸۵۲) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ حَبِیبِ بْن أَبِی ثَابِتٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : مَنْ قَلَّدَ ، أَوْ جَلَّلَ ، أَوْ أَشْعَرَ ، فَقَدْ أَحْرَمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৮৫২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو احرام باندھنے کا ارادہ کرے تو وہ جانور کو قلادہ ڈالے گا اور اس کا اشعار کرے گا
(١٢٨٥٣) حضرت سعید بن المیسب اور حضرت سلیمان بن یسار فرماتے ہیں کہ حضرت سعد بن قیس حج یا عمرہ کی غرض سے نکلے، جب وہ مقام ذوالحلیفہ میں تھے اس وقت ان کی بیوی ان کو کنگھا کر رہی تھی، ان کے اونٹ کو قلادہ ڈال (باندھ) دیا گیا تو اپنے سر کو عورت کے ہاتھوں سے نکال (ہٹا) لیا اور فرمایا : جس نے اس اونٹ کو قلادہ ڈال (باندھ) دیا اس پر احرام مکمل ہوگیا۔
(۱۲۸۵۳) حدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، وَسُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ قَالاَ : خَرَجَ سَعْدُ بْنُ قَیْسٍ ، حَتَّی إذَا کَانَ بِذِی الْحُلَیْفَۃِ وَامْرَأَتُہُ تُرَجِّلُہُ ، إذَا ہُوَ بِبَدَنَتِہِ قَدْ قُلِّدَتْ ، فَنَزَعَ رَأْسَہُ مِنْ یَدِ الْمَرْأَۃِ ، وَقَالَ : مَنْ قَلَّدَ ہَذِہِ الْبُدْنَ تَمَّ عَلَی إحْرَامِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৮৫৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو احرام باندھنے کا ارادہ کرے تو وہ جانور کو قلادہ ڈالے گا اور اس کا اشعار کرے گا
(١٢٨٥٤) حضرت عطائ، حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں جس شخص نے احرام کی نیت سے ھدی کو قلادہ (باندھا) ڈالا تو وہ محرم ہوگیا۔
(۱۲۸۵۴) حدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، وطَاوُوسٍ ، وَمُجَاہِدٍ ، قَالُوا : إذَا قَلَّدَ ہَدْیَہُ ، أَوْ جَلَّلَہُ وَہُوَ یُرِیدُ الإِحْرَامَ ، فَقَدْ أَحْرَمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৮৫৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو احرام باندھنے کا ارادہ کرے تو وہ جانور کو قلادہ ڈالے گا اور اس کا اشعار کرے گا
(١٢٨٥٥) حضرت میمون بن ابو شبیب فرماتے ہیں کہ جب ھدی کو قلادہ (باندھا) ڈالا گیا یا اس کا اشعار کیا گیا تو وہ محرم ہوگیا۔
(۱۲۸۵۵) حدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ حَبِیبِ بْنِ أَبِی ثَابِتٍ ، عَنْ مَیْمُونِ بْنِ أبی شَبِیبٍ قَالَ : إذَا قَلَّدَ ، أَوْ جَلَّلَ، أَوْ أَشْعَرَ فَقَدْ أَحْرَمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৮৫৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو احرام باندھنے کا ارادہ کرے تو وہ جانور کو قلادہ ڈالے گا اور اس کا اشعار کرے گا
(١٢٨٥٦) حضرت حسن سے ایک شخص نے ھدی کے اشعار کے بارے میں دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا جب ھدی کو اشعار کیا جائے یا حج کے مہینوں میں اس پر قلادہ ڈال (باندھا) دیا جائے تو اس پر حج واجب ہوگیا اور اگر اس شخص نے یہ کام حج کے مہینوں کے علاوہ اواقات میں کیا ہے تو اس پر حج واجب نہیں۔
(۱۲۸۵۶) حدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ سُئِلَ عَنِ الرَّجُلِ یُشْعِرُ الْہَدْیَ ؟ فَقَالَ : إذا أَشْعَرَ الْہَدْیَ، وَقَلَّدَ فِی أَشْہُرِ الْحَجِّ ، فَقَدْ وَجَبَ عَلَیْہِ الْحَجُّ ، وَإِنْ فَعَلَ ذَلِکَ فِی غَیْرِ أَشْہُرِ الْحَجِّ لَمْ یجِبْ عَلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৮৫৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو احرام باندھنے کا ارادہ کرے تو وہ جانور کو قلادہ ڈالے گا اور اس کا اشعار کرے گا
(١٢٨٥٧) حضرت حماد سے ایک شخص کے متعلق دریافت کیا گیا جو اپنے اونٹ پر قلادہ ڈالتا (باندھتا) ہے ؟ آپ نے فرمایا اگر وہ چاہے تو محرم نہ بنے۔
(۱۲۸۵۷) حدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ حَمَّادًا عَنِ الرَّجُلِ یُقَلِّدُ بَدَنَتَہُ ؟ قَالَ : إِنْ شَائَ لَمْ یُحْرِمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৮৫৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو احرام باندھنے کا ارادہ کرے تو وہ جانور کو قلادہ ڈالے گا اور اس کا اشعار کرے گا
(١٢٨٥٨) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں جس نے قلادہ باندھا وہ محرم بن گیا۔
(۱۲۸۵۸) حدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : مَنْ قَلَّدَ فَقَدْ أَحْرَمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৮৫৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص ھدی بھیج دے لیکن وہ خود مقیم ہو تو کیا وہ احرام باندھے گا ؟
(١٢٨٥٩) حضرت عائشہ فرماتی ہیں میں نے حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ھدی کے جانور کے قلادوں کی رسی کو بٹا، پھر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ھدی پر قلادہ باندھا اور اس کو بھیج دیا لیکن مقیم رہے، اور ان چیزوں میں سے کسی سے بھی اجتناب نہ کیا جن سے محرم کرتا ہے۔
(۱۲۸۵۹) حدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : کُنْت أَفْتِلُ الْقَلاَئِدَ لِہَدْیِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَیُقَلِّدُ ہَدْیَہُ ، ثُمَّ یَبْعَثُ بِہِ ، ثُمَّ یُقِیمُ ، لاَ یَجْتَنِبُ شَیْئًا مِمَّا یَجْتَنِبُ الْمُحْرِمُ۔ (بخاری۱۷۰۲۔ مسلم ۳۶۵)
তাহকীক: