মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭২ টি

হাদীস নং: ১৫৮৯৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اونٹ کو کھڑا کر کے نحر کریں گے، اور جو فرماتے ہیں کہ بٹھا کر کریں گے
(١٥٩٠٠) حضرت ایمن بن نابل ابی عمران فرماتی ہیں کہ میں نے حضرت طاؤس سے اللہ تعالیٰ کے ارشاد صواف کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا اونٹ کو کھڑا کر کے ذبح کرنا مراد ہے۔
(۱۵۹۰۰) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، عَنْ أَیْمَنَ بْنِ نَابِلٍ أَبِی عِمْرَانَ ، قَالَ : سَأَلْتُ طَاوُوسًا ، عَنْ قَوْلِ اللہِ (صَوَاف) قَالَ : تُنْحَرُ قِیَامًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৯০০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اونٹ کو کھڑا کر کے نحر کریں گے، اور جو فرماتے ہیں کہ بٹھا کر کریں گے
(١٥٩٠١) حضرت مجاہد اللہ تعالیٰ کے ارشاد { وَ الْبُدْنَ جَعَلْنٰھَا لَکُمْ مِّنْ شَعَآئِرِ اللّٰہِ لَکُمْ فِیْھَا خَیْرٌ فَاذْکُرُوا اسْمَ اللّٰہِ عَلَیْھَا صَوَآفَّ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اونٹ کو کھڑا کر کے ذبح کیا جائے گا۔
(۱۵۹۰۱) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، عَنْ عُثْمَانَ ، عَنْ مُجَاہِدٍ فِی قولہ تعالی : {وَالْبُدْنَ جَعَلْنَاہَا لَکُمْ مِنْ شَعَائِرِ اللہِ لَکُمْ فِیہَا خَیْرٌ فَاذْکُرُوا اسْمَ اللہِ عَلَیْہَا صَوَافَّ} قَالَ : إذَا نَحَرَہَا قِیَامًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৯০১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اونٹ کو کھڑا کر کے نحر کریں گے، اور جو فرماتے ہیں کہ بٹھا کر کریں گے
(١٥٩٠٢) حضرت ابن عمر عمر رسیدہ ہونے کے بعد اونٹ کو بٹھا کر ذبح کرتے تھے۔
(۱۵۹۰۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ، قَالَ: رَأَیْتُ ابْنَ عُمَرَ بَعْدَ مَا کَبِرَ یَنْحَرُہَا بَارِکَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৯০২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اونٹ کو کھڑا کر کے نحر کریں گے، اور جو فرماتے ہیں کہ بٹھا کر کریں گے
(١٥٩٠٣) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ اگر چاہو تو کھڑا کر کے ذبح کرلو اور اگر چاہو تو بٹھا کر ذبح کرلو۔
(۱۵۹۰۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : إِنْ شَائَ قِیَامًا ، وَإِنْ شَائَ بَارِکَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৯০৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اونٹ کو کھڑا کر کے نحر کریں گے، اور جو فرماتے ہیں کہ بٹھا کر کریں گے
(١٥٩٠٤) حضرت قاسم نے اونٹ کو کھڑا کر کے ذبح فرمایا۔
(۱۵۹۰۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَفْلَحَ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، أَنَّہُ نَحَرَہَا وَہِیَ قَائِمَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৯০৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اونٹ کو کھڑا کر کے نحر کریں گے، اور جو فرماتے ہیں کہ بٹھا کر کریں گے
(١٥٩٠٥) حضرت ابن عباس ارشاد با ری تعالیٰ { فَاذْکُرُوا اسْمَ اللّٰہِ عَلَیْھَا صَوَآفَّ } کے متعلق فرماتے ہیں کہ کھڑا کر کے ذبح کیا جائے گا۔
(۱۵۹۰۵) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ ابن أَبِی مُلَیْکَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِی آیَۃِ : {فَاذْکُرُوا اسْمَ اللہِ عَلَیْہَا صَوَافَّ} قَالَ : قِیَامٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৯০৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اونٹ کو کھڑا کر کے نحر کریں گے، اور جو فرماتے ہیں کہ بٹھا کر کریں گے
(١٥٩٠٦) حضرت ابن عباس نے ایک شخص کو دیکھا جو اونٹ کو بٹھا کر ذبح کررہا تھا آپ نے فرمایا اس کو کھڑا کر کے ذبح کرو یہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت ہے۔
(۱۵۹۰۶) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَمَّنْ یَذْکُرُ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : رَأَی رَجُلاً یَنْحَرُ بَدَنَتَہُ بَارِکَۃً : فقال : قِیَامًا سُنَّۃُ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৯০৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اونٹ کو کھڑا کر کے نحر کریں گے، اور جو فرماتے ہیں کہ بٹھا کر کریں گے
(١٥٩٠٧) حضرت ابن عمر جب جوان تھے تو اونٹ کو کھڑا کر کے ذبح فرماتے جب آپ عمر رسیدہ ہوگئے تو اس کو بٹھا کر ذبح فرماتے۔
(۱۵۹۰۷) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ کَانَ یَنْحَرُہَا شَابًّا قِیَامًا ، فَلَمَّا کَبِرَ نَحَرَہَا وَہِیَ بَارِکَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৯০৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اونٹ کو کھڑا کر کے نحر کریں گے، اور جو فرماتے ہیں کہ بٹھا کر کریں گے
(١٥٩٠٨) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اونٹ کو بٹھا کر ذبح کرنے میں اونٹ کے لیے بھی آسانی ہے اور ذبح کرنے والے کے لیے بھی آسانی ہے۔
(۱۵۹۰۸) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ، عَنْ ہِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: یَنْحَرُہَا وَہِیَ بَارِکَۃٌ أَہْوَنُ عَلَیْہَا وَعَلَی مَنْ یَنْحَرُہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৯০৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اونٹ کو کھڑا کر کے نحر کریں گے، اور جو فرماتے ہیں کہ بٹھا کر کریں گے
(١٥٩٠٩) حضرت ابن عمر ایک شخص کے پاس آئے جو اونٹ کو بٹھا کر ذبح کررہا تھا آپ نے فرمایا اس کو کھڑا کر کے ذبح کرو یہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت ہے۔
(۱۵۹۰۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ یُونُسَ ، عَنْ زِیَادِ بْنِ جُبَیْرٍ ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ أَتَی عَلَی رَجُلٍ قَدْ أَنَاخَ بَدَنَتَہُ ، فَقَالَ: انْحَرْہَا قِیَامًا سُنَّۃُ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔ (بخاری ۱۷۱۳۔ ابوداؤد ۱۷۶۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৯০৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اونٹ کو کھڑا کر کے نحر کریں گے، اور جو فرماتے ہیں کہ بٹھا کر کریں گے
(١٥٩١٠) حضرت ابن عمر نے اپنے تین اونٹ کھڑا کر کے ذبح فرمائے۔
(۱۵۹۱۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ یُونُسَ ، عَنْ زِیَادِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّہُ نَحَرَ ثَلاَثَ بُدْنٍ لَہُ قِیَامًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৯১০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اونٹ کو کھڑا کر کے نحر کریں گے، اور جو فرماتے ہیں کہ بٹھا کر کریں گے
(١٥٩١١) حضرت عمرو بن دینار فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن زبیر کو دیکھا وہ اونٹ کو کھڑا کر کے اس کا ایک ہاتھ باندھ کر اس کو ذبح فرما رہے تھے۔
(۱۵۹۱۱) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، قَالَ : حدَّثَنَا ورقَائُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ الزُّبَیْرِ یَنْحَرُہَا وَہِیَ قِیَامٌ مَعْقُولَۃٌ إحْدَی یَدَیْہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৯১১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ارشاد { لِیَقْضُوْا تَفَثَھُمْ } کی تفسیر کا بیان
(١٥٩١٢) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حلق کروانا ‘ مونچھیں کاٹنا ‘ ناخن کاٹنا اور بغلوں کے بال کاٹنا مراد ہے۔
(۱۵۹۱۲) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : الْحَلْقُ وَأَخْذٌ مِنَ الشَّوَارِبِ وَتَقْلِیمُ الأَظْفَارِ وَنَتْفُ الإِبْطِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৯১২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ارشاد { لِیَقْضُوْا تَفَثَھُمْ } کی تفسیر کا بیان
(١٥٩١٣) حضرت محمد بن کعب القرظی فرماتے ہیں کہ محرم حلال ہونے کے بعد حلق کروائے گا، بغلوں کے بال کاٹے گا، مونچھیں کاٹے گا اور ناخن کاٹے گا۔
(۱۵۹۱۳) حَدَّثَنَا الْعُکْلِیُّ ، عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ کَعْبٍ الْقُرَظِیِّ ، قَالَ : التَّفَثُ : حَلْقُ الْعَانَۃِ ، وَنَتْف الإِبْطِ ، وَالأَخْذُ مِنَ الشَّارِبِ ، وَتَقْلِیمُ الأَظْفَارِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৯১৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ارشاد { لِیَقْضُوْا تَفَثَھُمْ } کی تفسیر کا بیان
(١٥٩١٤) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ حلق کروانا، قربانی ذبح کرنا، ناخن کاٹنا اور مناسک حج ادا کرنا۔
(۱۵۹۱۴) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عن حجاج ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : الْحَلْقُ وَالذَّبْحُ وَتَقْلِیمُ الأَظْفَارِ وَمَنَاسِکُ الْحَجِّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৯১৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ارشاد { لِیَقْضُوْا تَفَثَھُمْ } کی تفسیر کا بیان
(١٥٩١٥) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ جو اس کے ذمہ مناسک حج ہیں وہ مراد ہیں۔
(۱۵۹۱۵) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : مَا عَلَیْہِمْ فِی الْمَنَاسِکِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৯১৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ارشاد { لِیَقْضُوْا تَفَثَھُمْ } کی تفسیر کا بیان
(١٥٩١٦) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ بال اور ناخن کاٹنا مراد ہے۔
(۱۵۹۱۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : الشَّعْرُ وَالظُّفْرُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৯১৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ارشاد { لِیَقْضُوْا تَفَثَھُمْ } کی تفسیر کا بیان
(١٥٩١٧) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ التفث سے مراد رمی، قربانی، حلق، بال چھوٹے کروانا اور مونچھیں، ناخن اور داڑھی کے بال کم کرنا ہے۔
(۱۵۹۱۷) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : التَّفَثُ : الرَّمْیُ وَالذَّبْحُ وَالْحَلْقُ وَالتَّقْصِیرُ ، وَالأَخْذُ مِنَ الشَّارِبِ ، وَالأَظْفَارِ ، وَاللِّحْیَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৯১৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ حج صرف ایک مرتبہ فرض ہے
(١٥٩١٨) حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ حضرت اقرع بن حابس نے حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا کہ اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! حج ہر سال فرض ہے یا صرف ایک مرتبہ ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا نہیں صرف ایک مرتبہ، جو زائد حج کرے گا وہ نفلی ہیں۔
(۱۵۹۱۸) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ سُفْیَانَ بْنِ حُسَیْنٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ أَبِی سِنَانٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ الأَقْرَعَ بْنَ حَابِسٍ سَأَلَ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، الْحَجُّ فِی کُلِّ عَامٍ ، أَوْ مَرَّۃً وَاحِدَۃً؟ قَالَ : لاَ ، بَلْ مَرَّۃٌ ، فَمَنْ زَادَ فَتَطَوُّعٌ۔ (ابوداؤد ۱۷۱۸۔ دارمی ۱۷۸۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৯১৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ حج صرف ایک مرتبہ فرض ہے
(١٥٩١٩) حضرت انس سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ حج صرف ایک مرتبہ فرض ہے یا ہر سال ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا صرف ایک مرتبہ، یا اس جیسا فرمایا۔
(۱۵۹۱۹) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عُبَیْدَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبِی ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی سُفْیَانَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَجُلاً سَأَلَ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : الْحَجُّ فِی کُلِّ عَامٍ ، أَوْ مَرَّۃً ؟ فَقَالَ : مَرَّۃً ، أَوْ کَلاَمًا نَحْوَ ہَذَا۔

(ابن ماجہ ۲۸۸۵)
tahqiq

তাহকীক: