মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭২ টি

হাদীস নং: ১৫৯১৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مناسک حج سے متعلق سب سے زیادہ جاننے والے کون تھے
(١٥٩٢٠) حضرت محمد سے مروی ہے کہ سب سے زیادہ مناسک حج کا علم حضرت ابن عفان کے پاس تھا پھر اس کے بعد حضرت ابن عمر تھے۔
(۱۵۹۲۰) حَدَّثَنَا مُعَاذٌ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : کَانُوا یَرَوْنَ ، أَنَّ أَعْلَمَ النَّاسِ بِالْمَنَاسِکِ ابْنُ عَفَّانَ ، ثُمَّ بَعْدَہُ ابْنُ عُمَرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৯২০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مناسک حج سے متعلق سب سے زیادہ جاننے والے کون تھے
(١٥٩٢١) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ موجودہ لوگوں میں حضرت ابن عباس مناسک حج کے سب سے زیادہ جاننے والے ہیں۔
(۱۵۹۲۱) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَیْفٍ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، أَنَّہَا قَالَتْ : ابْنُ عَبَّاسٍ أَعْلَمُ مَنْ بَقِیَ بِالْحَجِّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৯২১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مناسک حج سے متعلق سب سے زیادہ جاننے والے کون تھے
(١٥٩٢٢) حضرت اسلم المنقری فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابو جعفر کے پاس بیٹھا ہوا تھا، حضرت عطائ گزرے تو حضرت ابو جعفر نے فرمایا : زمین کے اوپر اس شخص سے زیادہ مناسک حج کا علم رکھنے والا کوئی نہیں بچا۔
(۱۵۹۲۲) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ أَسْلَمَ الْمُنْقِرِیِّ ، قَالَ : کُنْتُ جَالِسًا مَعَ أَبِی جَعْفَرٍ فَمَرَّ عَطَائٌ ، فَقَالَ أَبُو جَعْفَرٍ : مَا بَقِیَ مَا بَقِیَ عَلَی ظَہْرِ الأَرْضِ أَحَدٌ أَعْلَمُ بِمَنَاسِکَ الْحَجِّ مِنْ عَطَائٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৯২২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ صفا میں کس جگہ کھڑا ہوا جائے گا
(١٥٩٢٣) حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ سنت طریقہ یہ ہے کہ صفا پر چڑھے یہاں تک کہ بیت اللہ نظر آنے لگے تو اس کی طرف رخ کر کے کھڑا ہوجائے۔
(۱۵۹۲۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : مِنَ السُّنَّۃِ أَنْ تَصْعَدَ عَلَی الصَّفَا حَتَّی یَبْدُوَ لَکَ الْبَیْتُ فَتَسْتَقْبِلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৯২৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ صفا میں کس جگہ کھڑا ہوا جائے گا
(١٥٩٢٤) حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ صفا پر چڑھا جائے گا یہاں تک کہ بیت اللہ کی طرف رخ کیا جائے گا۔
(۱۵۹۲۴) حَدَّثَنَا حُمَیْدٌ ، عَنْ حُسَیْنِ بْنِ عُقَیلٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ، قَالَ : یَصْعَدُ عَلَی الصَّفَا حَتَّی یَسْتَقْبِلَ الْبَیْتَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৯২৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ صفا میں کس جگہ کھڑا ہوا جائے گا
(١٥٩٢٥) حضرت ابن عمر جب کوہ صفا پر چڑھتے تو بیت اللہ کی طرف رخ کر کے تین بار یہ دعا پڑھتے، لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ یہ پڑھتے وقت آواز بلند کرلیتے پھر اس کے بعد لمبی دعا مانگتے۔
(۱۵۹۲۵) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّہُ کَانَ إذَا صَعِدَ عَلَی الصَّفَا اسْتَقْبَلَ الْبَیْتَ وَکَبَّرَ ثَلاَثًا ، وَقَالَ : لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ ، یَرْفَعُ بِہَا صَوْتَہُ ، ثُمَّ یَدْعُو طَوِیلاً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৯২৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ صفا میں کس جگہ کھڑا ہوا جائے گا
(١٥٩٢٦) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب کوہ صفا پر چڑھو تو ایس جگہ پر کھڑے ہو جہاں سے بیت اللہ نظر آئے۔
(۱۵۹۲۶) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا قَامَ عَلَی الصَّفَا قَامَ عَلَیْہِ مَقَامًا یَرَی مِنْہُ الْبَیْتَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৯২৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ صفا میں کس جگہ کھڑا ہوا جائے گا
(١٥٩٢٧) حضرت جابر سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) صفا پر چڑھے یہاں تک کہ بیت اللہ نظر آنے لگا۔
(۱۵۹۲۷) حَدَّثَنَا حَاتِمٌ، عَنْ جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِیہِ، عَنْ جَابِرٍ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَقَیَ عَلَیْہِ حَتَّی رَأَی الْبَیْتَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৯২৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ صفا میں کس جگہ کھڑا ہوا جائے گا
(١٥٩٢٨) حضرت طاؤس کوہ صفا پر اس مقام پر کھڑے ہوتے جہاں سے بیت اللہ نظر آتا۔
(۱۵۹۲۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، عَنْ وَہَیب ، عَنِ ابْنِ طَاوُوس ، عَنْ أَبِیہِ ، أَنَّہُ کَانَ یَقِفُ عَلَی الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ حَیْثُ یَرَی الْبَیْتَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৯২৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ صفا میں کس جگہ کھڑا ہوا جائے گا
(١٥٩٢٩) حضرت سالم کوہ صفا پر چڑھے اس مقام پر جہاں سے بیت اللہ سامنے نظر آ رہا تھا۔
(۱۵۹۲۹) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَاب ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، أَنَّ سَالِمًا صَعِدَ الصَّفَا مَکَانًا یَرَی مِنْہُ الْبَیْتَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৯২৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب منیٰ کی طرف جائے اس وقت حج کا احرام باندھے
(١٥٩٣٠) حضرت مجاہد اور حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ آٹھ ذی الحجہ تک حج کا احرام نہ باندھے، جب تک منیٰ کی طرف متوجہ نہ ہو۔
(۱۵۹۳۰) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ عُثْمَانَ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، وَعَطَائٍ ، قَالاَ : لاَ یُحْرِمُ بِالْحَجِّ یَوْمَ التَّرْوِیَۃِ حَتَّی یَتَوَجَّہَ إلَی مِنًی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৯৩০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب منیٰ کی طرف جائے اس وقت حج کا احرام باندھے
(١٥٩٣١) حضرت اسماعیل بن عبد الملک فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر آٹھ ذی الحجہ کو چلتے ہوئے نکلے میں آپ کے ساتھ تھا، آپ مسجد میں داخل ہوئے اور دو رکعتیں ادا فرمائیں پھر آپ مسجد سے نکلے اور جب منیٰ جانے لگے تو تلبیہ پڑھنا شروع کردیا۔
(۱۵۹۳۱) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِکِ ، قَالَ : خَرَجَ سَعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ یَوْمَ التَّرْوِیَۃِ مَاشِیًا وَخَرَجْت مَعَہُ ، فَدَخَلَ الْمَسْجِدَ فَصَلَّی رَکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ خَرَجَ مِنَ الْمَسْجِدِ وَلَبَّی حِینَ تَوَجَّہَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৯৩১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مکہ کا رہائشی اگر عمرہ کرنا چاہے تو کہاں سے عمرہ کرے ؟
(١٥٩٣٢) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ اے مکہ والو ! کوئی حرج نہیں ہے اگر تم عمرہ نہ کرو، پس اگر کرنا چاہو تو اپنے اور حرم کے درمیان بطن وادی کو رکھو۔
(۱۵۹۳۲) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ ، عَنِ ابْنِ کَیْسَانَ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ یَقُولُ : لاَ یَضُرُّکُمْ یَا أَہْلَ مَکَّۃَ أَنْ لاَ تَعْتَمِرُوا ، فَإِنْ أَبَیْتُمْ فَاجْعَلُوا بَیْنَکُمْ وَبَیْنَ الْحَرَمِ بَطْنَ الْوَادِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৯৩২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مکہ کا رہائشی اگر عمرہ کرنا چاہے تو کہاں سے عمرہ کرے ؟
(١٥٩٣٣) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ مکہ مکرمہ والے عمرہ کے لیے تو نکلیں گے اور حج کے لیے اپنی جگہ سے ہی احرام باندھیں گے۔
(۱۵۹۳۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : أَہْلُ مَکَّۃَ یَخْرُجُونَ لِلْعُمْرَۃِ وَیُہِلُّونَ بِالْحَجِّ مِنْ مَکَانِہِمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৯৩৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مکہ والوں پر عمرہ نہیں ہے۔
(١٥٩٣٤) حضرت سالم فرماتے ہیں کہ اگر میں مکہ مکرمہ کا رہائشی ہوتا تو عمرہ نہ کرتا۔
(۱۵۹۳۴) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ الْقَطَّانُ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، قَالَ : لَوْ کُنْت مِنْ أَہْلِ مَکَّۃَ مَا اعْتَمَرْت۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৯৩৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مکہ والوں پر عمرہ نہیں ہے۔
(١٥٩٣٥) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ مکہ مکرمہ کے رہنے والوں پر عمرہ نہیں ہے عمرہ تو وہ کرتا ہے جو بیت اللہ کی زیارت اور اس کا طواف کرنے کا خواہشمند ہو، اور مکہ مکرمہ والے تو جب چاہیں طواف کرسکتے ہیں۔
(۱۵۹۳۵) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، عَنْ عُثْمَانَ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : لَیْسَ عَلَی أَہْلِ مَکَّۃَ عُمْرَۃٌ ، إنَّمَا یَعْتَمِرُ مَنْ زَارَ الْبَیْتَ لِیَطُوفَ بِہِ وَأَہْلُ مَکَّۃَ یَطُوفُونَ مَتَی شَاؤُوا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৯৩৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مکہ والوں پر عمرہ نہیں ہے۔
(١٥٩٣٦) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ مکہ مکرمہ والوں پر عمرہ نہیں ہے، حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ اے مکہ والو ! تم پر عمرہ نہیں ہے، بیشک تمہارا عمرہ تو یہ ہے کہ تم بیت اللہ کی زیارت کرلو، پس جس شخص کے اور حرم کے درمیان بطن وادی ہو وہ بغیر احرام کے مکہ مکرمہ میں داخل نہ ہو، حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطائ سے دریافت کیا کہ کیا حضرت ابن عباس بطن وادی کو حل سمجھتے تھے ؟ آپ نے فرمایا بطن وادی مقام حل ہی ہے (یعنی حرم میں داخل نہیں ہے) ۔
(۱۵۹۳۶) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : لَیْسَ عَلَی أَہْلِ مَکَّۃَ عُمْرَۃٌ ، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : أَنْتُمْ یَا أَہْلَ مَکَّۃَ لاَ عُمْرَۃَ لَکُمْ إنَّمَا عُمْرَتُکُمَ الطَّوَافُ بِالْبَیْتِ فَمَنْ جَعَلَ بَیْنَہُ وَبَیْنَ الْحَرَمِ بَطْنَ ْوَادٍ فَلاَ یَدْخُلُ مَکَّۃَ إِلاَّ بِإِحْرَامٍ ، فَقَالَ: فَقُلْتُ لِعَطَائٍ: یُرِیدُ ابْنُ عَبَّاسٍ بطن وَادٍ مِنَ الْحِلِّ؟ قَالَ: بَطْنُ وَادٍ مِنَ الْحِلِّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৯৩৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مکہ والوں پر عمرہ نہیں ہے۔
(١٥٩٣٧) حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ مکہ والوں پر عمرہ نہیں ہے۔
(۱۵۹۳۷) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، عَنْ وَہَیب ، عَنِ ابْنِ طَاوُوس ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : لَیْسَ عَلَی أَہْلِ مَکَّۃَ عُمْرَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৯৩৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ مکہ والوں پر تمتع نہیں ہے۔
(١٥٩٣٨) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ مکہ والوں پر تمتع نہیں ہے۔
(۱۵۹۳۸) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ خُصَیْفٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : لَیْسَ عَلَی أَحَدٍ مِنْ أَہْلِ مَکَّۃَ مُتْعَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৯৩৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ مکہ والوں پر تمتع نہیں ہے۔
(١٥٩٣٩) حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ مکہ والوں پر تمتع نہیں ہے اور ان پر احصار (رکاوٹ) بھی نہیں ہے، بیشک ان کا احصار یہ ہے کہ وہ بیت اللہ کا طواف کریں۔
(۱۵۹۳۹) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : لَیْسَ عَلَی أَہْلِ مَکَّۃَ مُتْعَۃٌ وَلَیْسَ عَلَیْہِمْ إحْصَارٌ ، إنَّمَا إحْصَارُہُمْ أَنْ یَطُوفُوا بِالْبَیْتِ۔
tahqiq

তাহকীক: