মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৫৮৭৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ارشاد { سَوَآئَ نِالْعَاکِفُ فِیْہِ وَ الْبَادِ } کی تفسیر
(١٥٨٨٠) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ مکہ مکرمہ والے اور دوسرے لوگ مرتبہ میں برابر ہیں۔
(۱۵۸۸۰) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : أَہْلُ مَکَّۃَ وَغَیْرُہُمْ فِی الْمَنَازِلِ سَوَائٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৮৮০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ارشاد { سَوَآئَ نِالْعَاکِفُ فِیْہِ وَ الْبَادِ } کی تفسیر
(١٥٨٨١) حضرت ابن سابط اللہ تعالیٰ کے ارشاد { سَوَآئَ نِالْعَاکِفُ فِیْہِ وَ الْبَادِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ البادی سے وہ شخص ہے جو حج کے لیے آئے اور مقیمین مرتبہ میں برابر ہیں، جہاں چاہیں اتریں گے، کوئی آدمی اپنے گھر سے نہیں نکلے گا۔
(۱۵۸۸۱) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ سَابِطٍ : {سَوَائَ نِالْعَاکِفُ فِیہِ وَالْبَادِ} قَالَ : الْبَادِی الَّذِی یَجِیئُ مِنَ الْحَجِّ وَالْمُقِیمُونَ سَوَائٌ فِی الْمَنَازِلِ یَنْزِلُونَ حَیْثُ شَاؤُوا لاَ یَخْرُجُ رَجُلٌ مِنْ بَیْتِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৮৮১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ارشاد { سَوَآئَ نِالْعَاکِفُ فِیْہِ وَ الْبَادِ } کی تفسیر
(١٥٨٨٢) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ بیت اللہ میں تمام لوگ برابر ہیں۔
(۱۵۸۸۲) حَدَّثَنَا عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ قَالَ : النَاس فِی البَیت سَوَاء ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৮৮২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ارشاد { سَوَآئَ نِالْعَاکِفُ فِیْہِ وَ الْبَادِ } کی تفسیر
(١٥٨٨٣) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ مکہ مکرمہ اور باہر والے کعبہ میں سب برابر ہیں۔
(۱۵۸۸۳) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : أَہْلُہُ وَغَیْرُہُ فِیہِ سَوَائٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৮৮৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ وادی محسّر میں اونٹ (سواری ) کو تیز چلانا
(١٥٨٨٤) حضرت عائشہ وادی محسّر میں سواری کو تیز چلاتی تھیں۔
(۱۵۸۸۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إبْرَاہِیمَ ، أَنَّ عَائِشَۃَ کَانَتْ تُسْرِعُ فِی وَادِی مُحَسِّرٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৮৮৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ وادی محسّر میں اونٹ (سواری ) کو تیز چلانا
(١٥٨٨٥) حضرت عمر جب وادی محسّر میں پہنچتے تو سواری کو تیز کرنے کے لیے مارتے۔
(۱۵۸۸۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُوسَی بْنِ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ زَید بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ لَمَّا أَتَی وَادِیَ مُحَسِّرٍ ضَرَبَ رَاحِلَتَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৮৮৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ وادی محسّر میں اونٹ (سواری ) کو تیز چلانا
(١٥٨٨٦) حضرت ابن مسعود وادی محسر میں سواری کو تیز چلاتے۔
(۱۵۸۸۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عُمَارَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ ، أَنَّ عَبْدَ اللہِ بْنَ مَسْعُودٍ أَوْضَعَ فِی وَادِی مُحَسِّرٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৮৮৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ وادی محسّر میں اونٹ (سواری ) کو تیز چلانا
(١٥٨٨٧) حضرت ابن عباس وادی محسر میں سواری کو تیز چلانے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے اور عرفات کی پہاڑیوں میں ایسا کرنے کو ناپسند سمجھتے تھے۔
(۱۵۸۸۷) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّہُ لَمْ یَرَ بَأْسًا بِالإِیضَاعِ فِی وَادِی مُحَسِّرٍ وَکَرِہَہُ فِی جِبَالِ عَرَفَاتٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৮৮৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ وادی محسّر میں اونٹ (سواری ) کو تیز چلانا
(١٥٨٨٨) حضرت عقبہ سے مروی ہے کہ وہ حضرت حسین بن علی کے ساتھ مزدلفہ سے نکلے، آپ تیز نہیں چلے، جب وادی محسّر میں آئے تو فرمایا کہ آواز بلند کرو اور پاؤں سے ایڑ لگا دو اور کوڑے سے سواری کو مارو اور وادی سے نکلو، یہاں تک کہ زمین ہموار ہوگئی اور وہ وادی محسّر سے نکل گئے۔
(۱۵۸۸۸) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ ذَرٍّ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عُقْبَۃَ مَوْلَی أَدْلَمَ بْنِ نَاعِمَۃَ الْحَضْرَمِیِّ ، أَنَّہُ دَفَعَ مَعَ الْحُسَیْنِ بْنِ عَلِیٍّ مِنْ جَمْعٍ فَلَمْ یَزِدْ عَلَی السَّیْرِ ، فَلَمَّا أَتَی وَادِیَ مُحَسِّرٍ ، قَالَ : اُرْجُزْ بِصَوْتِکَ وَارْکُضْ بِرِجْلِکَ وَاضْرِبْ بِسَوْطِکَ ، وَدَفَعَ فِی الْوَادِی حَتَّی اسْتَوَتْ بِہِ الأَرْضُ ، وَخَرَجَ مِنَ الْوَادِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৮৮৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ وادی محسّر میں اونٹ (سواری ) کو تیز چلانا
(١٥٨٨٩) حضرت عروہ سے مروی ہے کہ حضرت عمر سواری کو تیز کرتے اور یہ اشعار پڑھتے :
” تیری طرف سواری تیز رفتاری سے چلتی ہے، حتیٰ کہ کمزور ہوجاتی ہے۔ اس کے پیٹ میں اس کا بچہ حرکت کرتا ہے، اس کا دین نصاریٰ کے دین سے مختلف ہے۔ راوی کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن زبیر سواری کو بہت تیز چلاتے تھے۔

(۱۵۸۸۹) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ ہَاشِمٍ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کَانَ عُمَرُ یُوضِعُ یَقُولُ :
إلَیْکَ تَعْدُو قَلِقٌ وَضِینُہَا ۔۔۔ مُعْتَرِضٌ فِی بَطْنِہَا جَنِینُہَا
مُخَالِفٌ دِینَ النَّصَارَی دِینُہَا
قَالَ : وَکَانَ ابْنُ الزُّبَیْرِ یُوضِعُ أَشَدَّ الإِیضَاعِ۔
إلَیْکَ تَعْدُو قَلِقٌ وَضِینُہَا ۔۔۔ مُعْتَرِضٌ فِی بَطْنِہَا جَنِینُہَا
مُخَالِفٌ دِینَ النَّصَارَی دِینُہَا
قَالَ : وَکَانَ ابْنُ الزُّبَیْرِ یُوضِعُ أَشَدَّ الإِیضَاعِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৮৮৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ وادی محسّر میں اونٹ (سواری ) کو تیز چلانا
(١٥٨٩٠) حضرت خالد بن ابو عثمان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبد العزیز کو غیر عربی گھوڑے پر سوار وادی محسّر سے تیز چلتے ہوئے دیکھا۔
(۱۵۸۹۰) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِی عُثْمَانَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ یُوضِعُ فِی وَادِی مُحَسِّرٍ وَہُوَ عَلَی بِرْذَوْنٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৮৯০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ وادی محسّر میں اونٹ (سواری ) کو تیز چلانا
(١٥٨٩١) حضرت معاذ ابو العلائ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم بن محمد کو وادی محسّر میں تیز چلتے ہوئے دیکھا۔
(۱۵۸۹۱) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ مُعَاذٍ أَبِی الْعَلاَئِ ، قَالَ : رَأَیْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ یُوضِعُ فِی وَادِی مُحَسِّرٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৮৯১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ وادی محسّر میں اونٹ (سواری ) کو تیز چلانا
(١٥٨٩٢) حضرت جابر سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وادی محسّر میں سواری کو تیز فرما دیا۔
(۱۵۸۹۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَوْضَعَ فِی وَادِی مُحَسِّرٍ۔ (ترمذی ۸۸۶۔ احمد ۳/۳۳۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৮৯২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ وادی محسّر میں اونٹ (سواری ) کو تیز چلانا
(١٥٨٩٣) حضرت زید بن اسامہ سے مروی ہے کہ جب حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چلے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر سکینہ تھا اور ان کو بھی سکینہ کا حکم فرمایا اور وادی محسّر میں سواری کو تیز فرمایا۔
(۱۵۸۹۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ ذَرٍّ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنْ أُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَفَاضَ وَعَلَیْہِ السَّکِینَۃُ ، وَأَمَرَہُمْ بِالسَّکِینَۃِ ، وَأَوْضَعَ فِی وَادِی مُحَسِّرٍ۔ (احمد ۵/۲۰۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৮৯৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ وادی محسّر میں اونٹ (سواری ) کو تیز چلانا
(١٥٨٩٤) حضرت عمر نے وادی محسّر میں سواری کو تیز کیا۔
(۱۵۸۹۴) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ مِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَۃَ ، عَنْ عُمَرَ ، أَنَّہُ أَوْضَعَ فِی وَادِی مُحَسِّرٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৮৯৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ وادی محسّر میں اونٹ (سواری ) کو تیز چلانا
(١٥٨٩٥) حضرت ابن عباس اسی طرح فرماتے ہیں۔
(۱۵۸۹۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ التَّیْمِیِّ ، عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّہُ أَوْضَعَ فِی وَادِی مُحَسِّرٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৮৯৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ وادی محسّر میں اونٹ (سواری ) کو تیز چلانا
(١٥٨٩٦) حضرت عبیدہ بھی اسی طرح فرماتے ہیں۔
(۱۵۸۹۶) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ الأَسَدِیُّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنِ الْمُسَیَّبِ بْنِ رَافِعٍ ، عَنْ عَبِیْدَۃَ ، أَنَّہُ أَوْضَعَ فِی وَادِی مُحَسِّرٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৮৯৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اونٹ کو کھڑا کر کے نحر کریں گے، اور جو فرماتے ہیں کہ بٹھا کر کریں گے
(١٥٨٩٧) حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ میرے والد اونٹنی کو کھڑا کر کے نحر فرماتے۔
(۱۵۸۹۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، قَالَ : کَانَ أَبِی یَنْحَرُ بَدَنَتَہُ وَہِیَ قَائِمَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৮৯৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اونٹ کو کھڑا کر کے نحر کریں گے، اور جو فرماتے ہیں کہ بٹھا کر کریں گے
(١٥٨٩٨) حضرت ابراہیم اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ الصواف سے مراد جو چار ٹانگوں پر کھڑا ہو اور صوافن سے مراد وہ گھوڑا جو تین ٹانگوں پر کھڑا ہو۔
(۱۵۸۹۸) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، وَعَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالاَ : الصَّوَافُّ عَلَی أَرْبَعَۃٍ ، وَالصَّوَافِنُ عَلَی ثَلاَثَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৮৯৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اونٹ کو کھڑا کر کے نحر کریں گے، اور جو فرماتے ہیں کہ بٹھا کر کریں گے
(١٥٨٩٩) حضرت ابن عمر جب ھدی کا جانور ذبح کرنے کا ارادہ فرماتے تو اس کی کلائی کو ران سے ملا کر باندھتے اور اس کو تین ٹانگوں پر کھڑا کر کے پھر ذبح فرماتے۔
(۱۵۸۹۹) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدٍ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانَ ابْنُ عُمَرَ إذَا أَرَادَ أَنْ یَنْحَرَ ہَدْیَہُ عَقَلَہَا فَقَامَتْ عَلَی ثَلاَثٍ ، ثُمَّ نَحَرَہَا۔
তাহকীক: