মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
غزوات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১২২৩ টি
হাদীস নং: ৩৭৮০৮
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑا غزوہ بدر، اور جو کچھ ہوا ، اور غزوہ بدر کے واقعات۔
(٣٧٨٠٩) حضرت عامر بن ربیعہ بدری بیان کرتے ہیں کہ بدر کا واقعہ بروز پیر، سترہ رمضان کو رونما ہوا تھا۔
(۳۷۸۰۹) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ یَحْیَی ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ الزُّبَیْرِ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِیعَۃَ الْبَدْرِیِّ ، قَالَ : کَانَتْ بَدْرٌ یَوْمَ الاِثْنَیْنِ ، لِسَبْعَ عَشْرَۃَ مِنْ رَمَضَانَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৮০৯
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑا غزوہ بدر، اور جو کچھ ہوا ، اور غزوہ بدر کے واقعات۔
(٣٧٨١٠) حضرت عبداللہ سے روایت ہے۔ صحابہ کرام نے بدر کا قصد چاند کے طلوع سے گیارہ راتیں پہلے کیا تھا۔
(۳۷۸۱۰) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : قَالَ : تَحَرُّوہَا لإِحْدَی عَشْرَۃَ تَبْقَی صَبِیحَۃَ بَدْرٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৮১০
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑا غزوہ بدر، اور جو کچھ ہوا ، اور غزوہ بدر کے واقعات۔
(٣٧٨١١) عمرو بن شیبہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ابوبکر بن عبد الرحمن سے پوچھا : بدر کا واقعہ کس رات کو رونما ہوا ؟ انھوں نے جواب دیا۔ شبِ جمعہ کو۔ اور رمضان کی سترہ تاریخ کو۔
(۳۷۸۱۱) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ، قَالَ: حدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ شَیْبَۃَ، قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا بَکْرِ بْنَ عَبْدِالرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ ہِشَامٍ : أَیُّ لَیْلَۃٍ کَانَتْ لَیْلَۃَ بَدْرٍ ؟ فَقَالَ : ہِیَ لَیْلَۃُ الْجُمُعَۃِ ، لِسَبْعِ عَشْرَۃَ لَیْلَۃً مَضَتْ مِنْ رَمَضَانَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৮১১
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑا غزوہ بدر، اور جو کچھ ہوا ، اور غزوہ بدر کے واقعات۔
(٣٧٨١٢) حضرت عامر بیان فرماتے ہیں کہ بدر (کی جگہ پر) ایک آدمی کا کنواں تھا ۔ جس آدمی کا نام بھی بدر تھا۔
(۳۷۸۱۲) حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ، عَنْ زَکَرِیَّا، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: إِنَّ بَدْرًا إِنَّمَا کَانَتْ بِئْرًا لِرَجُلٍ یُدْعَی بَدْرًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৮১২
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑا غزوہ بدر، اور جو کچھ ہوا ، اور غزوہ بدر کے واقعات۔
(٣٧٨١٣) حضرت مجاہد بیان کرتے ہیں کہ ملائکہ نے صرف بدر کے دن ہی قتال کیا تھا۔
(۳۷۸۱۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ خُثَیْمٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : لَمْ تُقَاتِلَ الْمَلاَئِکَۃُ إِلاَّ یَوْمَ بَدْرٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৮১৩
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑا غزوہ بدر، اور جو کچھ ہوا ، اور غزوہ بدر کے واقعات۔
(٣٧٨١٤) حضرت علی سے روایت ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق سے اور مجھے یوم بدر میں کہا گیا کہ تم میں سے ایک کے ہمراہ جبرائیل اور دوسرے کے ہمراہ میکائیل ہے اور اسرافیل بڑا فرشتہ بھی قتال میں حاضر ہے۔ یا فرمایا : وہ بھی صف میں کھڑا ہے۔
(۳۷۸۱۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ أَبِی عَوْنٍ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ الْحَنَفِیِّ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : قیلَ لأَبِی بَکْرٍ الصِّدِّیقِ وَلِی ، یَوْمَ بَدْرٍ : مَعَ أَحَدِکُمَا جِبْرِیلُ ، وَمَعَ الآخَرِ مِیکَائِیلُ ، وَإِسْرَافِیلُ مَلَکٌ عَظِیمٌ یَشْہَدُ الْقِتَالَ ، أَوْ یَقِفُ فِی الصَّفِّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৮১৪
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑا غزوہ بدر، اور جو کچھ ہوا ، اور غزوہ بدر کے واقعات۔
(٣٧٨١٥) حضرت محمد بن عمرو اپنے والد کے واسطے سے اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بدر کی طرف نکلے یہاں تک کہ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مقامِ روحاء پر پہنچے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لوگوں کو خطبہ دیا اور پوچھا تم لوگوں کی کیا رائے ہے ؟ حضرت ابوبکر نے جواباً عرض کیا۔ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ہمیں یہ خبر ملی ہے کہ وہ فلاں جگہ میں اور اتنی مقدار میں ہیں۔ راوی کہتے ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پھر لوگوں کو خطبہ ارشاد فرمایا اور پوچھا : تم لوگوں کی کیا رائے ہے ؟ تو حضرت عمر نے (بھی) حضرت ابوبکر کی طرح جواب دیا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خطبہ ارشاد فرمایا اور پوچھا۔ تم لوگوں کی کیا رائے ہے ؟ تو حضرت سعد بن معاذ نے جواباً عرض کیا۔ آپ کی مراد ہم ہیں ؟ قسم اس ذات کی ! جس نے آپ کو عزت بخشی اور آپ پر کتاب کو نازل کیا۔ میں اس راہ پر کبھی نہیں چلا اور نہ ہی مجھے اس کا علم ہے۔ لیکن اگر چلتے چلتے ذی یمن مقام میں برک غماد تک بھی پہنچ جائیں گے تو البتہ ہم ضرور بالضرور آپ کے ہمراہ چلتے رہیں گے۔ اور ہم ان لوگوں کی مثال نہیں بنیں گے۔ جنہوں نے بنی اسرائیل میں سے (ہو کر) موسیٰ سے کہا۔ { اذْہَبْ أَنْتَ وَرَبُّک فَقَاتِلاَ ، إِنَّا ہَاہُنَا قَاعِدُونَ }۔
بلکہ (ہم یہ کہیں گے) آپ اور آپ کا رب جا کر قتال کرے اور ہم آپ کے ہمراہ پیروی کرنے والے ہوں گے۔ اور ہوسکتا ہے کہ آپ کسی کام کے لیے نکلے ہوں اور اللہ تعالیٰ نے آپ کے لیے کسی دوسرے امر کو رونما کر دے۔ پس آپ اس موملہ کو دیکھیں جس کو اللہ تعالیٰ آپ کے لیے رونما کرے اور آپ اسی کو پورا کریں۔ سو جس سے آپ چاہیں تعلق قائم کریں اور جس سے آپ چاہیں تعلق کاٹ لیں۔ اور جس سے چاہیں صلح کرلیں اور جس سے چاہیں دشمنی کرلیں۔ اور ہمارے اموال میں سے جو دل چاہے لے لیں۔ حضرت سعد کی بات پر یہ آیت قرآنی نازل ہوئی۔ { کَمَا أَخْرَجَک رَبُّکَ مِنْ بَیْتِکَ بِالْحَقِّ ، وَإِنَّ فَرِیقًا مِنَ الْمُؤْمِنِینَ لَکَارِہُونَ سے لے کر وَیَقْطَعَ دَابِرَ الْکَافِرِینَ }
اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارادہ ابو سفیان کے پاس موجود مال غنیمت بنا کرلینا تھا لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کے لیے قتال کا واقعہ رونما کردیا۔
بلکہ (ہم یہ کہیں گے) آپ اور آپ کا رب جا کر قتال کرے اور ہم آپ کے ہمراہ پیروی کرنے والے ہوں گے۔ اور ہوسکتا ہے کہ آپ کسی کام کے لیے نکلے ہوں اور اللہ تعالیٰ نے آپ کے لیے کسی دوسرے امر کو رونما کر دے۔ پس آپ اس موملہ کو دیکھیں جس کو اللہ تعالیٰ آپ کے لیے رونما کرے اور آپ اسی کو پورا کریں۔ سو جس سے آپ چاہیں تعلق قائم کریں اور جس سے آپ چاہیں تعلق کاٹ لیں۔ اور جس سے چاہیں صلح کرلیں اور جس سے چاہیں دشمنی کرلیں۔ اور ہمارے اموال میں سے جو دل چاہے لے لیں۔ حضرت سعد کی بات پر یہ آیت قرآنی نازل ہوئی۔ { کَمَا أَخْرَجَک رَبُّکَ مِنْ بَیْتِکَ بِالْحَقِّ ، وَإِنَّ فَرِیقًا مِنَ الْمُؤْمِنِینَ لَکَارِہُونَ سے لے کر وَیَقْطَعَ دَابِرَ الْکَافِرِینَ }
اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارادہ ابو سفیان کے پاس موجود مال غنیمت بنا کرلینا تھا لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کے لیے قتال کا واقعہ رونما کردیا۔
(۳۷۸۱۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو اللَّیْثِیِّ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَدِّہِ ، قَالَ : خَرَجَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إِلَی بَدْرٍ ، حَتَّی إِذَا کَانَ بِالرَّوْحَائِ خَطَبَ النَّاسَ ، فَقَالَ : کَیْفَ تَرَوْنَ ؟ قَالَ أَبُو بَکْرٍ : یَا رَسُولَ اللہِ ، بَلَغَنَا أَنَّہُمْ بِکَذَا وَکَذَا ، قَالَ : ثُمَّ خَطَبَ النَّاسَ ، فَقَالَ : کَیْفَ تَرَوْنَ ؟ فَقَالَ عُمَرُ مِثْلَ قَوْلِ أَبِی بَکْرٍ ، ثُمَّ خَطَبَ ، فَقَالَ : مَا تَرَوْنَ ؟ فَقَالَ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ : إیَّانَا تُرِیدُ ، فَوَالَّذِی أَکْرَمَکَ وَأَنْزَلَ عَلَیْکَ الْکِتَابَ مَا سَلَکْتُہَا قَطُّ ، وَلاَ لِی بِہَا عِلْمٌ ، وَلَئِنْ سِرْتَ حَتَّی تَأْتِیَ بَرْکَ الْغِمَادِ مِنْ ذِی یَمَنٍ لَنَسِیرَنَّ مَعَکَ ، وَلاَ نَکُونُ کَاَلَّذِینَ قَالُوا لِمُوسَی مِنْ بَنِی إِسْرَائِیلَ : اذْہَبْ أَنْتَ وَرَبُّک فَقَاتِلاَ ، إِنَّا ہَاہُنَا قَاعِدُونَ ، وَلَکِنِ اذْہَبْ أَنْتَ وَرَبُّکَ فَقَاتِلاَ إِنَّا مَعَکُمَا مُتَّبِعُونَ ، وَلَعَلَّکَ أَنْ تَکُونَ خَرَجْتَ لأَمْرٍ ، وَأَحْدَثَ اللَّہُ إِلَیْک غَیْرَہُ ، فَانْظُرَ الَّذِی أَحْدَثَ اللَّہُ إِلَیْکَ فَامْضِ لَہُ ، فَصِلْ حِبَالَ مَنْ شِئْتَ ، وَاقْطَعْ حِبَالَ مَنْ شِئْتَ، وَسَالِمْ مَنْ شِئْتَ ، وَعَادِ مَنْ شِئْتَ ، وَخُذْ مِنْ أَمْوَالِنَا مَا شِئْتَ ، فَنَزَلَ الْقُرْآنُ عَلَی قَوْلِ سَعْدٍ : {کَمَا أَخْرَجَک رَبُّکَ مِنْ بَیْتِکَ بِالْحَقِّ ، وَإِنَّ فَرِیقًا مِنَ الْمُؤْمِنِینَ لَکَارِہُونَ} إِلَی قَوْلِہِ: {وَیَقْطَعَ دَابِرَ الْکَافِرِینَ} وَإِنَّمَا خَرَجَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُرِیدُ غَنِیمَۃَ مَا مَعَ أَبِی سُفْیَانَ ، فَأَحْدَثَ اللَّہُ لِنَبِیِّہِ الْقِتَالَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৮১৫
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑا غزوہ بدر، اور جو کچھ ہوا ، اور غزوہ بدر کے واقعات۔
(٣٧٨١٦) حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ جب بدر کا دن تھا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص یہ یہ کام کرے تو اس کے لیے یہ یہ ہے۔ راوی کہتے ہیں : یہ بات سن کر جوان آدمی تیزی دکھانے لگے۔ اور صرف بوڑھے افراد جھنڈوں کے نیچے رہ گئے۔ پھر جب غنیمتیں (اکٹھی) ہوئں ی تو یہ جوان اپنا اپنا (مقررہ) اجر لینے کے لیے آگئے۔ بوڑھوں نے کہا۔ تم لوگ ہم پر زیادتی کے مستحق نہیں ہو ۔ کیونکہ ہم تو تمہارے مددگار تھے اور ہم جھنڈوں کے نیچے تھے۔ اگر تم واپس پلٹے تو تم ہمارے طرف ہی واپس پلٹے۔ پس یہ لوگ آپس میں جھگڑنے لگے۔ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیات نازل فرمائیں۔ { یَسْأَلُونَک عَنِ الأَنْفَالِ } سے لے کر { وَأَطِیعُوا اللَّہَ وَرَسُولَہُ إِنْ کُنْتُمْ مُؤْمِنِینَ } تک۔
(۳۷۸۱۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی بْنُ عَبْدِ الأَعْلَی ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : لَمَّا کَانَ یَوْمُ بَدْرٍ ، قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ صَنَعَ کَذَا وَکَذَا فَلَہُ کَذَا وَکَذَا ، قَالَ : فَتَسَارَعَ فِی ذَلِکَ شُبَّانُ الرِّجَالِ ، وَبَقِیَتِ الشُّیُوخُ تَحْتَ الرَّایَاتِ ، فَلَمَّا کَانَتِ الْغَنَائِمُ جَاؤُوا یَطْلُبُونَ الَّذِی جُعِلَ لَہُمْ ، فَقَالَ الشُّیُوخُ : لاَ تَسْتَأْثِرُونَ عَلَیْنَا ، فَإِنَّا کُنَّا رِدْأَکُمْ وَکُنَّا تَحْتَ الرَّایَاتِ ، وَلَوَ انْکَشَفْتُمَ انْکَشَفْتُمْ إِلَیْنَا ، فَتَنَازَعُوا ، فَأَنْزَلَ اللَّہُ : {یَسْأَلُونَک عَنِ الأَنْفَالِ} إِلَی قَوْلِہِ : {وَأَطِیعُوا اللَّہَ وَرَسُولَہُ إِنْ کُنْتُمْ مُؤْمِنِینَ}۔
(ابوداؤد ۲۷۳۱۔ ابن حبان ۵۰۹۳)
(ابوداؤد ۲۷۳۱۔ ابن حبان ۵۰۹۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৮১৬
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑا غزوہ بدر، اور جو کچھ ہوا ، اور غزوہ بدر کے واقعات۔
(٣٧٨١٧) حضرت ابن عباس آیت قرآنی { سَیُہْزَمُ الْجَمْعُ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں۔ یہ واقعہ یوم بدر کو ہوا تھا۔ کفار نے کہا۔ نَحْنُ جَمِیعٌ مُنْتَصِرٌ تو اس پر یہ آیت نازل ہوئی۔
(۳۷۸۱۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَلْحَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ {سَیُہْزَمُ الْجَمْعُ} ، قَالَ : کَانَ ذَلِکَ یَوْمَ بَدْرٍ ، قَالُوا : نَحْنُ جَمِیعٌ مُنْتَصِرٌ ، فَنَزَلَتْ ہَذِہِ الآیَۃُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৮১৭
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑا غزوہ بدر، اور جو کچھ ہوا ، اور غزوہ بدر کے واقعات۔
(٣٧٨١٨) حضرت ابو العالیہ سے قرآن مجید کی آیت { سَیُہْزَمُ الْجَمْعُ وَیُوَلُّونَ الدُّبُرَ } کی تفسیر میں منقول ہے۔ فرماتے ہیں۔ یہ بدر کا دن تھا۔
(۳۷۸۱۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، عَنِ الرَّبِیعِ ، عَنْ أَبِی الْعَالِیَۃِ ؛ {سَیُہْزَمُ الْجَمْعُ وَیُوَلُّونَ الدُّبُرَ} قَالَ : یَوْمَ بَدْرٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৮১৮
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑا غزوہ بدر، اور جو کچھ ہوا ، اور غزوہ بدر کے واقعات۔
(٣٧٨١٩) حضرت ابن عباس سے قرآن مجید کی آیت { حَتَّی إِذَا فَتَحْنَا عَلَیْہِمْ بَابًا ذَا عَذَابٍ شَدِیدٍ ، إِذَا ہُمْ فِیہِ مُبْلِسُونَ } کے بارے میں منقول ہے کہ یہ یوم بدر کا واقعہ ہے۔
(۳۷۸۱۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَلْحَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ {حَتَّی إِذَا فَتَحْنَا عَلَیْہِمْ بَابًا ذَا عَذَابٍ شَدِیدٍ ، إِذَا ہُمْ فِیہِ مُبْلِسُونَ} قَالَ : ذَاکَ یَوْمُ بَدْرٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৮১৯
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑا غزوہ بدر، اور جو کچھ ہوا ، اور غزوہ بدر کے واقعات۔
(٣٧٨٢٠) حضرت عکرمہ سے روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بدر کے دن زرہ پہنے ہوئے تھے اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے تھے۔ لشکروں کو شکست ہوگی لشکروں کو شکست ہوگی۔
(۳۷۸۲۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَثِبُ فِی الدِّرْعِ یَوْمَ بَدْرٍ ، وَیَقُولُ : ہُزِمَ الْجَمْعُ ، ہُزِمَ الْجَمْعُ۔ (بخاری ۲۹۱۵۔ احمد ۳۲۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৮২০
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑا غزوہ بدر، اور جو کچھ ہوا ، اور غزوہ بدر کے واقعات۔
(٣٧٨٢١) حضرت علی سے روایت ہے کہ البتہ تحقیق مں ن نے بدر کے دن اپنے آپ (یعنی صحابہ ) کو دیکھا کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اوٹ میں پناہ لے رہے تھے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم میں سے سب سے زیادہ دشمن کے قریب تھے۔
(۳۷۸۲۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْرَائِیلَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ حَارِثَۃَ بْنِ مُضَرِّبٍ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : لَقَدْ رَأَیْتُنَا یَوْمَ بَدْرٍ وَنَحْنُ نَلُوذُ بِرَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَہُوَ أَقْرَبُنَا إِلَی الْعَدُوِّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৮২১
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑا غزوہ بدر، اور جو کچھ ہوا ، اور غزوہ بدر کے واقعات۔
(٣٧٨٢٢) حضرت عکرمہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بدر کے دن ارشاد فرمایا : یہ جبرائیل ہے، اپنے گھوڑے کے سر کو پکڑے ہوئے ہے، اس پر آلات حرب ہیں۔
(۳۷۸۲۲) حَدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ یَوْمَ بَدْرٍ : ہَذَا جِبْرِیلُ آخِذٌ بِرَأْسِ فَرَسِہِ ، عَلَیْہِ أَدَاۃُ الْحَرْبِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৮২২
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑا غزوہ بدر، اور جو کچھ ہوا ، اور غزوہ بدر کے واقعات۔
(٣٧٨٢٣) حضرت عمیر بن اسحاق سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : نشان لگا لو کیونکہ فرشتوں نے بھی نشان لگا رکھے ہیں۔ راوی کہتے ہیں کہ اس دن پہلی مرتبہ اون استعمال کی گئی۔
(۳۷۸۲۳) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ عُمَیْرِ بْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : تَسَوَّمُوا ، فَإِنَّ الْمَلاَئِکَۃَ قَدْ تَسَوَّمَتْ ، قَالَ : فَہُوَ أَوَّلُ یَوْمٍ وَضَعَ الصُّوفَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৮২৩
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑا غزوہ بدر، اور جو کچھ ہوا ، اور غزوہ بدر کے واقعات۔
(٣٧٨٢٤) حضرت علی سے روایت ہے کہ یوم بدر کو اصحابِ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی علامت سفید رنگ کی اون تھا۔
(۳۷۸۲۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْرَائِیلَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ حَارِثَۃَ بْنِ مُضَرِّبٍ الْعَبْدِیِّ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : کَانَ سِیمَا أَصْحَابِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَوْمَ بَدْرٍ الصُّوفُ الأَبْیَضُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৮২৪
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑا غزوہ بدر، اور جو کچھ ہوا ، اور غزوہ بدر کے واقعات۔
(٣٧٨٢٥) حضرت عامر روایت کرتے ہیں کہ جب بدر کا دن تھا تو مسلمان کہنے لگے۔ کرز بن جابر ، مشرکین کی مدد کررہا ہے۔ تو یہ بات مسلمانوں پر شاق گزری۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی۔ { بَلَی إِنْ تَصْبِرُوا وَتَتَّقُوا وَیَأْتُوکُمْ مِنْ فَوْرِہِمْ ہَذَا ، یُمْدِدْکُمْ رَبُّکُمْ بِخَمْسَۃِ آلاَفٍ مِنَ الْمَلاَئِکَۃِ مُسَوِّمِینَ }۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ۔ اگر مشرکین کی مدد کُرز کرے گا تو میں ان فرشتوں کے ذریعہ سے تمہاری مدد کروں گا۔ پھر کرز نے مشرکین کی مدد نہیں کی۔
(۳۷۸۲۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِی ہِنْدٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : لَمَّا کَانَ یَوْمُ بَدْرٍ تَحَدَّثَ الْمُسْلِمُونَ أَنَّ کُرْزَ بْنَ جَابِرٍ یُمِدُّ الْمُشْرِکِینَ ، فَشَقَّ ذَلِکَ عَلَی الْمُسْلِمِینَ ، فَنَزَلَتْ : {بَلَی إِنْ تَصْبِرُوا وَتَتَّقُوا وَیَأْتُوکُمْ مِنْ فَوْرِہِمْ ہَذَا ، یُمْدِدْکُمْ رَبُّکُمْ بِخَمْسَۃِ آلاَفٍ مِنَ الْمَلاَئِکَۃِ مُسَوِّمِینَ} یَقُولُ : إِنْ أَمَدَّہُمْ کُرْزٌ أَمَدَدْتُکُمْ بِہَؤُلاَئِ الْمَلاَئِکَۃِ ، فَلَمْ یُمْدِدْہُمْ کُرْزٌ بِشَیْئٍ۔ (طبری ۷۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৮২৫
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑا غزوہ بدر، اور جو کچھ ہوا ، اور غزوہ بدر کے واقعات۔
(٣٧٨٢٦) حضرت شعبی اور سعید بن مسیب قرآن مجید کی آیت { وَیُنَزِّلُ عَلَیْکُمْ مِنَ السَّمَائِ مَائً لِیُطَہِّرَکُمْ بِہِ } کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد یوم بدر کی ہلکی بارش ہے۔
(۳۷۸۲۶) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، وَسَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ؛ {وَیُنَزِّلُ عَلَیْکُمْ مِنَ السَّمَائِ مَائً لِیُطَہِّرَکُمْ بِہِ} قَالاَ : طَشٌّ یَوْمَ بَدْرٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৮২৬
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑا غزوہ بدر، اور جو کچھ ہوا ، اور غزوہ بدر کے واقعات۔
(٣٧٨٢٧) حضرت جابر سے روایت ہے کہ میں بدر کے دن اپنے ساتھیوں کے لیے پانی بھر رہا تھا۔
(۳۷۸۲۷) حَدَّثَنَا أَبُومُعَاوِیَۃَ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ أَبِی سُفْیَانَ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: کُنْتُ أَمَیحُ أَصْحَابِی الْمَائَ یَوْمَ بَدْرٍ۔ (بخاری ۲۲۰۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৮২৭
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑا غزوہ بدر، اور جو کچھ ہوا ، اور غزوہ بدر کے واقعات۔
(٣٧٨٢٨) حضرت عبداللہ سے روایت ہے کہ انھوں نے آیت قرآنی { یَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَۃَ الْکُبْرَی } کے بارے میں فرمایا : کہ یہ بدر کا دن ہے۔
(۳۷۸۲۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِی الضُّحَی ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ؛ {یَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَۃَ الْکُبْرَی} قَالَ : یَوْمَ بَدْرٍ۔
তাহকীক: