মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
غزوات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১২২৩ টি
হাদীস নং: ৩৮৭৪৮
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٧٤٩) حضرت ابو موسیٰ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا کہ درہم اور دیناروں نے تم سے پہلے والے لوگوں کو ہلاک کیا اور وہ دونوں تم کو بھی ہلاک کرنے والے ہیں۔
(۳۸۷۴۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ شَقِیقٍ ، عَنْ أَبِی مُوسَی ، قَالَ : إِنَّ الدِّینَارَ وَالدِّرْہَمَ أَہْلَکَا مَنْ کَانَ قَبْلَکُمْ ، وَہُمَا مُہْلِکَاکُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭৪৯
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٧٥٠) حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت ہے انھوں نے ارشاد فرمایا کہ جب سورج مغرب سے طلوع ہوگا تو آدمی اپنے اس مال کی طرف جائے گا جسے اس نے زمین میں دفن کیا ہوگا پس وہ اسے نکالے گا اور اپنی پشت پر اسے لاد کر کہے گا کس کو اس مال میں رغبت ہے اس سے کہا جائے گا تو اسے گزشتہ کل کیوں نہ لایا پس اس سے نہ قبول کیا جائے گا وہ اسے اسی جگہ لائے گا جہاں سے کھود کر اسے لایا تھا وہ زمین پر اسے مارے گا اور کہے گا کاش میں نے تجھے نہ دیکھا ہوتا۔
(۳۸۷۵۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ وَہْبِ بْنِ جَابِرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : إِذَا طَلَعَتِ الشَّمْسُ مِنْ مَغْرِبِہَا ذَہَبَ الرَّجُلُ إِلَی المَالِ کَنْزِہِ فَیَسْتَخْرِجُہُ فَیَحْمِلُہُ عَلَی ظَہْرِہِ فَیَقُولُ : مَنْ ضَلَّ لَہُ فِی ہَذِہِ فَیُقَالُ لَہُ : أَفَلاَ جِئْت بِہِ بِالأَمْسِ ، فَلاَ یُقْبَلُ منہ فَیَجِیئُ بہ إِلَی الْمَکَانِ الَّذِی احْتَفَرَہُ ، فَیَضْرِبُ بِہِ الأَرْضَ وَیَقُولُ : لَیْتَنِی لَمْ أَرَک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭৫০
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٧٥١) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا تین چیزیں جب نکل آئیں گی تو اس وقت کسی ایسے نفس کو جو ایمان نہ لایا ہو ایمان لانا نفع نہ دے گا سورج کا مغرب سے طلوع ہونا اور دجال اور چوپائے کا نکل آنا۔
(۳۸۷۵۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ فُضَیْلِ بْنِ غَزْوَانَ ، عَنْ أَبِی حَازِمٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ثَلاَثٌ إِذَا خَرَجْنَ لاَ یَنْفَعُ نَفْسًا إیمَانُہَا لَمْ تَکُنْ آمَنَتْ مِنْ قَبْلُ : طُلُوعُ الشَّمْسِ مِنْ مَغْرِبِہَا وَالدَّجَّالُ وَالدَّابَّۃُ۔ (مسلم ۱۳۸۔ احمد ۴۴۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭৫১
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٧٥٢) حضرت ابو سعید سے رواکیت ہے کہ آیت { یَوْمَ یَأْتِی بَعْضُ آیَاتِ رَبِّکَ لاَ یَنْفَعُ نَفْسًا إیمَانُہَا } (جس دن آپ کے رب کی بڑی نشانی آپہنچے گی کسی ایسے شخص کا ایمان اس کے کام نہ آئے گا جو پہلے ایمان نہیں رکھتا) ارشاد فرمایا اس سے مراد سورج کا مغرب سے طلوع ہونا ہے۔
(۳۸۷۵۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ عَطِیَّۃَ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ {یَوْمَ یَأْتِی بَعْضُ آیَاتِ رَبِّکَ لاَ یَنْفَعُ نَفْسًا إیمَانُہَا} قَالَ : طُلُوعُ الشَّمْسِ مِنْ مَغْرِبِہَا۔ (ترمذی ۳۰۷۱۔ احمد ۳۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭৫২
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٧٥٣) حضرت عبداللہ بن مسعودڈ سے روایت ہے ارشاد فرمایا سورج کا مغرب سے طلوع ہونا (اس آیت کی مراد ہے)
(۳۸۷۵۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ زُرَارَۃَ بْنِ أَوْفَی ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ : طُلُوعُ الشَّمْسِ مِنْ مَغْرِبِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭৫৩
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٧٥٤) حضرت عائشہ سے روایت ہے انھوں نے ارشاد فرمایا کہ جب (قیامت کی ) نشانیوں میں سے پہلی نشانی ظاہر ہوگی تو کراماً کاتبین کو روک دیا جائے گا اور قلمیں پھینک دی جائیں گی اور جسم اعمال پر گواہی دیں گے۔
(۳۸۷۵۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : إِذَا خَرَجَتْ أَوَّلُ الآیَاتِ حُبِسَتِ الْحَفَظَۃُ وَطُرِحَت الأَقْلاَمُ وَشَہِدَتِ الأَجْسَادُ عَلَی الأَعْمَالِ۔ (نعیم بن حماد ۱۸۱۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭৫৪
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٧٥٥) حضرت عبداللہ بن عمرو سے روایت ہے انھوں نے فرمایا کہ لوگ سورج کے مغرب سے طلوع ہونے کے بعد ایک سو بیس سال زندہ رہیں گے (حافظ ابن حجر فتح الباری میں فرماتے ہیں یہ مدت والی روایت اولاً مرفوعاً ثابت نہیں اگر ثابت ہو تو مراد یہ ہے کہ ایک سو بیس سال مہینوں یا اس سے کم میں گزرجائیں گے) ۔
(۳۸۷۵۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ خَیْثَمَۃ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : یَمْکُثُ النَّاسُ بَعْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ مِنْ مَغْرِبِہَا عِشْرِینَ وَمِئَۃً۔ (نعیم بن حماد ۱۸۴۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭৫৫
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٧٥٦) حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے ارشاد فرمایا ہر وہ چیز جس کا اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وعدہ کیا تھا وہ ہم نے دیکھ لیں سوائے چار کے سورج کا مغرب سے طلوع ہونا اور دجال اور جانور اور یاجوج اور ماجوج (کا نکلنا)
(۳۸۷۵۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ : کُلُّ مَا وَعَدَ اللَّہُ وَرَسُولُہُ قَدْ رَأَیْنَا غَیْرَ أَرْبَعٍ طُلُوعُ الشَّمْسِ مِنْ مَغْرِبِہَا وَالدَّجَّالُ وَالدَّابَّۃُ وَیَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭৫৬
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٧٥٧) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے انھوں نے ارشاد فرمایا کہ لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا کہ قوی اونٹ تم میں ہر کسی کو اپنے اہل اور مال سے زیادہ محبوب ہوگا۔
(۳۸۷۵۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : یَأْتِی عَلَی النَّاسِ زَمَانٌ یَکُونُ الْجَمَلُ الضَّابِطُ أَحَبَّ إِلَی أَحَدِکُمْ مِنْ أَہْلِہِ وَمَالِہِ۔ (عبدالرزاق ۱۸۲۵۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭৫৭
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٧٥٨) حضرت ابو العالیہ حضرت ابی سے نقل کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد { قُلْ ہُوَ الْقَادِرُ عَلَی أَنْ یَبْعَثَ عَلَیْکُمْ عَذَابًا مِنْ فَوْقِکُمْ أَوْ مِنْ تَحْتِ أَرْجُلِکُمْ أَوْ یَلْبِسَکُمْ شِیَعًا وَیُذِیقَ بَعْضَکُمْ بَأْسَ بَعْضٍ } آپ کہہ دیں اس پر بھی وہی قادر ہے کہ تم پر کوئی عذاب تمہارے اوپر سے بھیج دے یا تمہارے پاؤں تلے سے یا تم کو گروہ گروہ کر کے سب کو بھڑادے تمہیں ایک دوسرے کی لڑائی کا مزہ چکھا دے ارشاد فرمایا کہ وہ چار باتیں ہیں ان میں ہر ایک یقیناً واقع ہوگی دو تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وفات کے پچیس (٢٥) سال بعد گزر گئیں ان کو گروہ گروہ کر کے لڑایا گیا اور انھوں نے ایک دوسرے کی لڑائی کا مزہ چکھا اور دو لا محالہ طور پر وقوع پذیر ہوں گی زمین میں دھنسانا اور پتھروں کی بارش۔
(۳۸۷۵۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، عَنِ الرَّبِیعِ ، عَنْ أَبِی الْعَالِیَۃِ ، عَنْ أُبَیٍّ {قُلْ ہُوَ الْقَادِرُ عَلَی أَنْ یَبْعَثَ عَلَیْکُمْ عَذَابًا مِنْ فَوْقِکُمْ أَوْ مِنْ تَحْتِ أَرْجُلِکُمْ أَوْ یَلْبِسَکُمْ شِیَعًا وَیُذِیقَ بَعْضَکُمْ بَأْسَ بَعْضٍ} قَالَ : ہِیَ أَرْبَعُ خِلاَلٍ ، وَکُلُّہُنَّ وَاقِعٌ لاَ مَحَالَۃَ ، فَمَضَتِ اثْنَتَانِ بَعْدَ وَفَاۃِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِخَمْسَۃٍ وَعِشْرِینَ عَامًا ، أُلْبِسُوا شِیَعًا ، وَذَاقَ بَعْضُہُمْ بَأْسَ بَعْضٍ ، وَاثْنَتَانِ وَاقِعَتَانِ لاَ مَحَالَۃَ : الْخَسْفُ وَالرَّجْمُ۔
(احمد ۱۳۴۔ ابن جریر ۲۲۲)
(احمد ۱۳۴۔ ابن جریر ۲۲۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭৫৮
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٧٥٩) حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی دعا میں یوں کہتے تھے اے اللہ ! میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ میں اچانک اپنے نیچے سے ہلاک کردیا جاؤں مراد تھی دھنسانے کے ذریعے۔
(۳۸۷۵۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ مُسْلِمٍ الْفَزَارِیِّ ، عَنْ جُبَیْرِ بْنِ أَبِی سُلَیْمَانَ بْنِ جُبَیْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَقُولُ فِی دُعَائِہِ : اللَّہُمَّ إنِّی أَعُوذُ بِکَ مِنْ أَنْ أُغْتَالَ مِنْ تَحْتِی ، یَعْنِی الْخَسْفَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭৫৯
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٧٦٠) حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت ہے ارشاد فرمایا کہ جانور مزدلفہ کی رات نکلے گا اس حال میں کہ لوگ منی کی طرف جارہے ہوں گے وہ ان کو پچھلے حصہ اور دم کے درمیان سوار کرے گا کوئی منافق نہیں بچے گا مگر اسے نشانی لگائے گا مومن کو چھوئے گا لوگ اس وقت دجال سے بھی زیادہ شریر ہوجائیں گے۔
(۳۸۷۶۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الْوَلِیدِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ جُمَیْعٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ الْمُغِیرَۃِ ، عَنِ ابْنِ الْبَیْلَمَانِیِّ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : تَخْرُجُ الدَّابَّۃُ لَیْلَۃَ جَمْعٍ وَالنَّاسُ یَسِیرُونَ إِلَی مِنًی فَتَحْمِلُہُمْ بَیْنَ عَجُزِہَا وَذَنَبِہَا فَلاَ یَبْقَی مُنَافِقٌ إِلاَّ خَطَمَتْہُ ، قَالَ : وَتَمْسَحُ الْمُؤْمِنَ ، قَالَ : فَیُصْبِحُونَ وَہُمْ أَشَرُّ مِنَ الدَّجَّالِ۔ (نعیم بن حماد ۱۸۶۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭৬০
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٧٦١) حضرت ابراہیم سے روایت ہے ارشاد فرمایا کہ دابۃ الارض (چوپایہ) مکہ مکرمہ سے نکلے گا۔
(۳۸۷۶۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : دَابَّۃُ الأَرْضِ تَخْرُجُ مِنْ مَکَّۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭৬১
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٧٦٢) حضرت عائشہ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا کہ یہ جانور مقام اجیاد سے نکلے گا۔
(۳۸۷۶۲) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا زُہَیْرٌ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، قَالَ : قَالَتْ عَائِشَۃُ : الدَّابَّۃُ تَخْرُجُ مِنْ أَجْیَادَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭৬২
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٧٦٣) حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت ہے ارشاد فرمایا کہ وہ جانور ایام تشریق میں مقام اجیاد سے نکلے گا اس حال میں کہ لوگ منی میں ہوں گے انھوں نے فرمایا یہی وجہ ہے حاجیوں میں سے پہلے آنے والے کو مبارک دی جاتی ہے جبکہ وہ لوگوں کو سلامتی کے ساتھ لے آئے۔
(۳۸۷۶۳) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ جُدْعَانَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَیْرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : تَخْرُجُ الدَّابَّۃُ مِنْ جَبَلِ أَجْیَادَ أَیَّامَ التَّشْرِیقِ وَالنَّاسُ بِمِنًی ، قَالَ : فَلِذَلِکَ حُیِّیَ سَابِقُ الْحَاجِّ إِذَا جَائَ بِسَلاَمَۃِ النَّاسِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭৬৩
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٧٦٤) عائشہ سے روایت ہے فرمایا کہ جب نشانیوں میں (قیامت کی بڑی) نشانیوں میں سے پہلی نشانی ظاہر ہوگی تو قلمیں اٹھا لی جائیں گی اور جسم اعمال پر گواہی دیں گے اور کراماً کا تبین کو (لکھنے سے) روک دیا جائے گا۔
(۳۸۷۶۴) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : قالَتْ عَائِشَۃُ : إِذَا ظَہَرَ أَوَّلُ الآیَاتِ رُفِعَتِ الأَقْلاَمُ وَشَہِدَتِ الأَجْسَادُ عَلَی الأَعْمَالِ وَحُبِسَتِ الْحَفَظَۃُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭৬৪
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٧٦٥) حضرت ابو العالیہ سے روایت ہے ارشاد فرمایا انھوں نے فرمایا کہ پہلی نشانی اور آخری نشانی کے درمیان چھ مہینے کا فاصلہ ہوگا اور اس میں نشانیاں پے درپے واقع ہوں گی جیسے (لڑی ٹوٹنے پر) موتی ایک دوسرے کے پیچھے گرتے ہیں۔
(۳۸۷۶۵) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ہِشَامُ ، عَنْ حَفْصَۃَ ، عَنْ أَبِی الْعَالِیَۃِ ، قَالَ : مَا بَیْنَ أَوَّلِ الآیَاتِ وَآخِرِہَا سِتَّۃُ أَشْہُرٍ تَتَابَعُ کَمَا تَتَابَعُ الْخَرَزُ فِی النِّظَامِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭৬৫
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٧٦٦) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا کہ پہلی نشانی اور آخری نشانی کے درمیان آٹھ مہینے کا فاصلہ ہوگا۔
(۳۸۷۶۶) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِی الْمُہَزِّمِ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : مَا بَیْنَ أَوَّلِ الآیَاتِ وَآخِرِہَا ثَمَانیَۃُ أَشْہُرٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭৬৬
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٧٦٧) حضرت کعب سے روایت ہے انھوں نے فرمایا کہ گویا کہ میں کانے دجال کے لشکر کے اگلے حصے میں چھ لاکھ عربوں کو دیکھ رہا ہوں جو سبز چادریں اوڑھے ہوئے ہوں گے اور مجھے تصدیق میں بڑھا دیں گے وہ فتنے جو ان سے نکلتے ہوئے میں دیکھوں گا۔
(۳۸۷۶۷) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ حُدَیْرٍ، عَنِ السُّمَیْطِ بْنِ عُمَیْرٍ، عَنْ کَعْبٍ، قَالَ: کَأَنِّی بِمُقَدِّمَۃِ الأَعْوَرِ الدَّجَّالِ سِتُّمِئَۃِ أَلْفٍ مِنَ الْعَرَبِ یَلْبَسُونَ السِّیجَانَ ، وَیَزِیدنی تَصْدِیقًا مَا أَرَی یَفْشُوا مِنْہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭৬৭
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٧٦٨) حضرت ابو البختری سے روایت ہے فرمایا کہ حضرت حذیفہ سے عرض کیا گیا کیا ہم بھلائی کا حکم نہ دیں اور برائی سے نہ روکیں انھوں نے فرمایا یہ اچھا ہے لیکن یہ سنت میں سے نہیں ہے کہ تم اپنے امام کے خلاف اسلحہ اٹھاؤ۔
(۳۸۷۶۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ حَبِیبٍ ، عَنْ أَبِی الْبَخْتَرِیِّ ، قَالَ : قیلَ لِحُذَیْفَۃَ : أَلاَ نَأْمُرُ بِالْمَعْرُوفِ وَنَنْہَی عَنِ الْمُنْکَرِ ، قَالَ : إِنَّہُ لَحَسَنٌ ، وَلَکِنْ لَیْسَ مِنَ السُّنَّۃِ أَنْ تَرْفَعَ السِّلاَحَ عَلَی إمَامِک۔ (نعیم بن حماد ۳۸۸)
তাহকীক: