মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
غزوات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১২২৩ টি
হাদীস নং: ৩৮৭০৮
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٧٠٩) حضرت انس سے روایت ہے انھوں نے فرمایا کیا میں تمہارے سامنے ایسی حدیث نہ بیان کروں کوئی بھی میرے بعد تم سے وہ بیان نہ کرے گا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ پچاس عورتوں میں ایک آدمی منتظم ہوگا۔
(۳۸۷۰۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامٍ الدَّسْتَوَائِیِّ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : أَلاَ أُحَدِّثُکُمْ حَدِیثًا لاَ یُحَدِّثُکُمْ بِہِ أَحَدٌ بَعْدِی ، قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لاَ تَقُومُ السَّاعَۃُ حَتَّی یَکُونَ فِی الْخَمْسِینَ امْرَأَۃً الرَّجُلُ الْوَاحِدُ۔ (بخاری ۵۲۳۱۔ مسلم ۲۰۵۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭০৯
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٧١٠) حضرت ابو سعید سے روایت ہے فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ درندے انسانوں سے باتیں کریں گے اور یہاں تک کہ آدمی سے اس کے کوڑے کا کنارہ بات کرے گا اور اس کے جوتے کا تسمہ اور اس کی ران خبر دے گی جو اس کے گھر میں بات پیش آئی۔
(۳۸۷۱۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ الْفَضْلِ ، عَنْ أَبِی نَضْرَۃَ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : وَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ ، لاَ تَقُومُ السَّاعَۃُ حَتَّی تُکَلِّمَ السِّبَاعُ الإِنْسَ ، وَحَتَّی تُکَلِّمَ الرَّجُلَ عَذَبَۃُ سَوْطِہِ وَشِرَاکُ نَعْلِہِ وَتُخْبِرَہُ فَخِذُہُ بِمَا حَدَثَ فِی أَہْلِہِ بَعْدَہُ۔ (ترمذی ۲۱۸۱۔ احمد ۸۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭১০
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٧١١) حضرت قیس سے روایت ہے انھوں نے فرمایا مجھے یہ خبر دی گئی کہ قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ پتھر کہیں گے اے مومن یہ یہودی ہے یہ نصرانی ہے اسے قتل کردو۔
(۳۸۷۱۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ قَیْسٍ ، قَالَ : أُخْبِرْت أَنَّ السَّاعَۃَ لاَ تَقُومُ حَتَّی تَقُولَ الْحَجَرُ وَالشَّجَرُ : یَا مُؤْمِنُ ، ہَذَا یَہُودِی ، ہَذَا نَصْرَانِی ، فَاقْتُلْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭১১
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٧١٢) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے عرض کی اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قیامت کب آئے گی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جس سے پوچھا جا رہا ہے وہ پوچھنے والے سے زیادہ نہیں جانتا لیکن میں تمہارے سامنے اس کی علامات بیان کرتا ہوں جب باندی اپنا آقا جنے گی یہ قیامت کی نشانوکں میں سے ہے اور جب ننگے پاؤں اور ننگے بدن والے لوگوں کے سردار ہوں گے یہ قیامت کی علامتوں میں ہے اور بکریاں چرانے والے عمارتوں میں تفاخر کریں گے یہ بھی قیامت کی علامتوں میں ہے قیامت کا علم ان پانچ چیزوں میں ہے جن کو سوائے اللہ کے کوئی نہیں جانتا {إنَّ اللَّہَ عِنْدَہُ عِلْمُ السَّاعَۃِ وَیُنَزِّلُ الْغَیْثَ وَیَعْلَمُ مَا فِی الأَرْحَامِ وَمَا تَدْرِی نَفْسٌ مَاذَا تَکْسِبُ غَدًا وَمَا تَدْرِی نَفْسٌ بِأَیِّ أَرْضٍ تَمُوتُ إِنَّ اللَّہَ عَلِیمٌ خَبِیرٌ}۔ بلاشبہ اللہ کے پاس ہے قیامت کا علم اور وہ بارش اتارتا ہے اور جانتا ہے جو کچھ رحموں میں ہے اور نہیں کوئی بھی جانتا کہ وہ کل کو کیا کمائے گا اور نہیں جانتا کوئی جی کہ وہ کہاں مرے گا بلاشبہ اللہ تعالیٰ جاننے والے باخبر ہیں۔
(۳۸۷۱۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَبِی حَیَّانَ ، عَنْ أَبِی زُرْعَۃَ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، أَنَّ رَجُلاً قَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، مَتَی السَّاعَۃُ ؟ قَالَ : مَا الْمَسْؤُولُ عَنْہَا بِأَعْلَمَ مِنَ السَّائِلِ ، وَلَکِنْ سَأُحَدِّثُک عَنْ أَشْرَاطِہَا : إِذَا وَلَدَتِ الأَمَۃُ رَبَّتَہَا فَذَاکَ مِنْ أَشْرَاطِہَا ، وَإِذَا کَانَتِ الْحُفَاۃُ الْعُرَاۃُ رُؤُوسَ النَّاسِ ، فَذَاکَ مِنْ أَشْرَاطِہَا ، وَإِذَا تَطَاوَلَ رِعَائُ الْغَنَمِ فِی الْبُنْیَانِ ، فَذَاکَ مِنْ أَشْرَاطِہَا ، فِی خَمْسٍ لاَ یَعْلَمُہُنَّ إِلاَّ اللَّہُ : {إنَّ اللَّہَ عِنْدَہُ عِلْمُ السَّاعَۃِ وَیُنَزِّلُ الْغَیْثَ وَیَعْلَمُ مَا فِی الأَرْحَامِ وَمَا تَدْرِی نَفْسٌ مَاذَا تَکْسِبُ غَدًا وَمَا تَدْرِی نَفْسٌ بِأَیِّ أَرْضٍ تَمُوتُ إِنَّ اللَّہَ عَلِیمٌ خَبِیرٌ}۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭১২
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٧١٣) حضرت عمر سے روایت ہے انھوں نے فرمایا کہ ہم نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بیٹھے ہوئے تھے پس آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بہت زیادہ سفید کپڑوں والے بہت زیادہ سیاہ بالوں والے ایک صاحب آئے ان پر سفر کے اثرات دکھائی نہیں دے رہے تھے اور ہم میں کوئی بھی ان کو پہچانتا نہیں تھا وہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قریب ہوئے یہاں تک کہ انھوں نے اپنے گھٹنے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے گھٹنوں کے قریب کردیے اور اپنی ہتھیلیاں اپنی رانوں پر رکھ لیں اور عرض کیا اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! قیامت کب قائم ہوگی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا جس سے پوچھا جا رہا ہے وہ پوچھنے والے سے زیادہ نہیں جانتا لیکن اس کی نشانیوں میں ہے کہ باندی اپنے آقا کو جنے گی اور یہ کہ ننگے پاؤں والے اور ننگے بدن والے بکریاں چرانے والے لوگ عمارتوں میں ایک دوسرے پر فخر کریں گے۔
(۳۸۷۱۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ کَہْمَسِ بْنِ الْحَسَنِ ، عَنِ ابْنِ بُرَیْدَۃَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ یَعْمَُرَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ عُمَرَ، قَالَ: کُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَجَائَہُ رَجُلٌ شَدِیدُ بَیَاضِ الثِّیَابِ شَدِیدُ سَوَادِ الشَّعْرِ لاَ یُرَی عَلَیْہِ أَثَرُ السَّفَرِ ، وَلاَ یَعْرِفُہُ مِنَّا أَحَدٌ فَدَنَا مِنْہُ حَتَّی أَدْنَی رُکْبَتَیْہِ مِنْ رُکْبَتَیْہِ ، وَوَضَعَ کَفَّیْہِ عَلَی فَخِذَیْہِ ، فَقَالَ : یَا مُحَمَّدُ مَتَی السَّاعَۃُ ؟ فَقَالَ : مَا الْمَسْؤُولُ عَنْہَا بِأَعْلَمَ مِنَ السَّائِلِ ، وَلَکِنَّ مِنْ أَمَارَاتِہَا أَنْ تَلِدَ الأَمَۃُ رَبَّتَہَا ، وَأَنْ تَرَی الْحُفَاۃَ الْعُرَاۃَ أَصْحَابَ الشَّائِ قَدْ تَطَاوَلُوا فِی الْبُنْیَانِ۔ (مسلم ۳۶۔ احمد ۲۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭১৩
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٧١٤) حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ دیہاتی جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے تو پوچھتے ہیں قیامت کب ہوگی پس آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان میں سے نو عمر آدمی کی طرف دیکھتے اور فرماتے اگر یہ زندہ رہا تو اسے موت نہیں آئے گی کہ تم پر قیامت قائم ہوجائے گی۔
(۳۸۷۱۴) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : کَانَ الأَعْرَابُ إِذَا قَدِمُوا عَلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ سَأَلُوہُ مَتَی السَّاعَۃُ ، فَنَظَرَ إِلَی أَحْدَثِ إنْسَانٍ مِنْہُمْ ، فَقَالَ : إِنْ یَعِشْ ہَذَا فَلَمْ یُدْرِکْہُ الْہَرَمُ قَامَتْ عَلَیْکُمْ سَاعَتُکُمْ۔ (بخاری ۹۵۱۱۔ مسلم ۲۲۶۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭১৪
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٧١٥) حضرت ابو سعید سے روایت ہے فرمایا کہ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تبوک سے واپس تشریف لائے تو صحابہ کرام نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا قیامت کے بارے میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ سو سال گزرنے پر آج موجود زندہ جان میں کوئی جان زمین پر نہ ہوگی۔
(۳۸۷۱۵) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنْ أَبِی نَضْرَۃَ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ ، قَالَ : لَمَّا رَجَعَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِنْ تَبُوکَ سَأَلُوہُ عَنِ السَّاعَۃِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لاَ تَأْتِی مِئَۃُ سَنَۃٍ وَعَلَی الأَرْضِ نَفْسٌ مَنْفُوسَۃٌ الْیَوْمَ۔ (مسلم ۱۹۶۷۔ ابن حبان ۲۹۸۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭১৫
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٧١٦) حضرت انس سے روایت ہے کہ ایک صاحب نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے قیامت کے بارے میں پوچھا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تو نے اس کے لیے کیا تیاری کی ہے اس نے کوئی چیز ذکر کی (اور کہا) مگر میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہوں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا آدمی اس کے ساتھ ہوگا جس سے اس نے محبت کی۔
(۳۸۷۱۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ النَّبِیّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: عن السَّاعَۃُ؟ فَقَالَ : مَا أَعْدَدْت لَہَا ؟ فَذَکَرَ شَیْئًا إِلاَّ أَنِّی أُحِبُّ اللَّہَ وَرَسُولَہُ ، فَقَالَ : الْمَرْئُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ۔ (مسلم ۲۰۳۲۔ احمد ۱۱۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭১৬
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٧١٧) حضرت کعب سے روایت ہے انھوں نے فرمایا کہ قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ ایک آدمی پچاس عورتوں کا منتظم ہوگا۔
(۳۸۷۱۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ شِمْرٍ ، عَنْ أَبِی یَحْیَی ، عَنْ کَعْبٍ ، قَالَ : لاَ تَقُومُ السَّاعَۃُ حَتَّی یَکُونَ الرَّجُلُ الْوَاحِدُ قَیِّمَ خَمْسِینَ امْرَأَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭১৭
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٧١٨) حضرت جابر سے روایت ہے انھوں نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی زندہ جان سو سال گزرنے پر زندہ نہ ہوگی۔
(۳۸۷۱۸) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا سُلَیْمَانُ التَّیْمِیُّ ، عَنْ أَبِی نَضْرَۃَ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : مَا مِنْکُمْ مِنْ نَفْسٍ مَنْفُوسَۃٍ تَأْتِی عَلَیْہَا مِئَۃُ سَنَۃٍ وَہِیَ حَیَّۃٌ یَوْمَئِذٍ۔ (مسلم ۱۹۶۷۔ احمد ۳۰۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭১৮
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٧١٩) حضرت جابر سے اوپر والی روایت کے مثل نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل کیا ہے حضرت جابر نے اس کی تفسیر عمر میں کمی سے کی تھی۔
(۳۸۷۱۹) حَدَّثَنَا یَزِیدُ ، عَنْ سُلَیْمَانَ التَّیْمِیِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ صَاحِبِ السِّقَایَۃِ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِثْلُہُ ، وَفَسَّرَ جَابِرٌ : نُقْصَانٌ مِنَ الْعُمُرِ۔ (مسلم ۱۹۶۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭১৯
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٧٢٠) حضرت عبید بن عمیر لیثی سے روایت ہے انھوں نے فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ قیامت سے پہلے تیس جھوٹے نکلیں گے ان میں سے ہر ایک دعویٰ کرے گا کہ وہ نبی ہے۔
(۳۸۷۲۰) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ رُفَیْعٍ ، عَنْ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ اللَّیْثِیِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: لاَ تَقُومُ السَّاعَۃُ حَتَّی یَخْرُجَ ثَلاَثُونَ کَذَّابًا کُلُّہُمْ یَزْعُمُ ، أَنَّہُ نَبِیٌّ قَبْلَ یَوْمِ الْقِیَامَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭২০
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٧٢١) حضرت سماک سے روایت ہے حضرت جابر بن سمرہ نے ارشاد فرمایا کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا فرمایا کہ قیامت سے پہلے چھوٹے آئیں گے میں نے عرض کیا کہا آپ نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا ہے انھوں نے فرمایا ہاں۔
(۳۸۷۲۱) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : إِنَّ بَیْنَ یَدَیِ السَّاعَۃِ کَذَّابِینَ ، فَقُلْتُ : أَنْتَ سَمِعْتہ مِنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ : نَعَمْ۔ (مسلم ۲۲۳۹۔ طبرانی ۱۹۸۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭২১
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٧٢٢) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ تیس جھوٹے دجال نکلیں گے ان میں سے ہر ایک اللہ اور اس کے رسول پر جھوٹ باندھے گا۔
(۳۸۷۲۲) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لاَ تَقُومُ السَّاعَۃُ حَتَّی یَخْرُجَ ثَلاَثُونَ کَذَّابًا دَجَّالاً کُلُّہُمْ یَکْذِبُ عَلَی اللہِ وَعَلَی رَسُولِہِ۔ (ابوداؤد ۴۳۳۴۔ احمد ۵۲۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭২২
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٧٢٣) حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک دن ارشاد فرمایا اخیر زمانے میں چار فتنے ہوں گے ان کے اخیر میں ہلاکت ہوگی۔
(۳۸۷۲۳) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا بَدْرُ بْنُ عُثْمَانَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا الشَّعْبِیُّ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، أَنَّہُ قَالَ یَوْمًا : یَکُونُ فِی آخِرِ الزَّمَانِ أَرْبَعُ فِتَنٍ یَکُونُ فِی آخِرِہَا الْفَنَائُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭২৩
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٧٢٤) حضرت عامر سے روایت ہے فرمایا کہ حضرت حذیفہ سے پوچھا گیا کونسا فتنہ زیادہ سخت ہے انھوں نے فرمایا کہ تمہارے سامنے بھلائی اور برائی لائی جائے اور تم یہ نہ جان سکو کہ دونوں میں سے کس کی پیروی کروں۔
(۳۸۷۲۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : سُئِلَ حُذَیْفَۃُ : أَیُّ الْفِتْنَۃِ أَشَدُّ ؟ قَالَ : أَنْ یُعْرَضَ عَلَیْک الْخَیْرُ وَالشَّرُّ لاَ تَدْرِی أَیَّہُمَا تَتْبَعُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭২৪
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٧٢٥) حضرت حذیفہ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا کہ مجھے تمہارے بارے میں سب سے زیادہ اس بات کا خوف ہے کہ تم جو دیکھو اسے اس پر ترجیح دو جو تم جانتے ہو اور یہ کہ تم گمراہ ہوجاؤ اور تم کو اس بات کا شعور تک نہ ہو۔
(۳۸۷۲۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ، عَنْ حُذَیْفَۃَ ، قَالَ : إِنَّ أَخْوَف مَا أَتَخَوَّفُ عَلَیْکُمْ أَنْ تُؤْثِرُوا مَا تَرَوْنَ عَلَی مَا تَعْلَمُونَ ، وَأَنْ تَضِلُّوا وَأَنْتُمْ لاَ تَشْعُرُونَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭২৫
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٧٢٦) حضرت عمر سے روایت ہے ارشاد فرمایا کہ مجھے اس امت پر ان لوگوں سے زیادہ خوف ہے جو قرآن کی (صحیح) تفسیر کے علاوہ سے قرآن کی تفسیر کریں گے۔
(۳۸۷۲۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : أَخْوَفُ مَا أَتَخَوَّفُ عَلَی ہَذِہِ الأُمَّۃِ قَوْمٌ یَتَأَوَّلُونَ الْقُرْآنَ عَلَی غَیْرِ تَأْوِیلِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭২৬
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٧٢٧) حضرت عمر سے روایت ہے ارشاد فرمایا بلاشبہ سب سے زیادہ خوف مجھے تم پر اس بخل کا ہے جس کے تقاضوں کی اطاعت کی جائے اور خواہش کا ہے جس کی پیروی کی جائے اور آدمی کا اپنی رائے پر خوش ہونے کا ہے جو ان سب سے زیادہ سخت ہے۔
(۳۸۷۲۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُوسَی بْنِ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ طَلْحَۃَ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ کَرِیزٍ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : إِنَّ أَخْوَف مَا أَتَخَوَّفُ عَلَیْکُمْ شُحٌّ مُطَاعٌ ، وَہَوًی مُتَّبَعٌ ، وَإِعْجَابُ الْمَرْئِ بِرَأْیِہِ ، وَہِیَ أَشَدُّہُنَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭২৭
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٧٢٨) حضرت مطلب بن عبداللہ بن حنطب سے روایت ہے ارشاد فرمایا دو آدمیوں میں سے کسی ایک کے بارے میں مجھے خوف نہیں ایک مومن جس کا ایمان واضح ہے اور دوسرا کافر جس کا کفر واضح ہے لیکن مجھے خوف تم پر اس آدمی کے بارے میں ہے جو ایمان کے ذریعے پناہ پکڑنے والا ہے اور عمل اسلام کے علاوہ کرتا ہے۔
(۳۸۷۲۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا کَثِیرُ بْنُ زَیْدٍ ، عَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ حَنْطَبٍ ، قَالَ : قَالَ : مَا أَتَخَوَّفُ عَلَیْکُمْ أَحَدُ رَجُلَیْنِ : مُؤْمِنٌ قَدِ اسْتَبَانَ إیمَانُہُ ، وَکَافِرٌ قَدْ تَبَیَّنَ کُفْرُہُ ، وَلَکِنْ أتَخَوَّفُ عَلَیْکُمْ مُتَعَوِّذًا بِالإِیمَانِ یَعْمَلُ بِغَیْرِہِ۔
তাহকীক: