মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
غزوات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১২২৩ টি
হাদীস নং: ৩৮৬৮৮
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٦٨٩) حضرت مجمع بن جاریہ سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا دجال کو حضرت عیسیٰ بن مریم باب لد پر قتل کریں گے۔
(۳۸۶۸۹) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ بْنِ جَارِیَۃَ ، عَنْ مُجَمِّعِ بْنِ جَارِیَۃَ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : الدَّجَّالُ یَقْتُلُہُ عِیسَی ابْنُ مَرْیَمَ عَلَی بَابِ لُدٍّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৬৮৯
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٦٩٠) حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے انھوں نے فرمایا کہ بلاشبہ دجال کے گدھے کے کان ستر ہزار کو ڈھانپ لیں گے۔
(۳۸۶۹۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ وَمُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ مَیْسَرَۃَ ، عَنْ حَوْطٍ الْعَبْدِیِّ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : إِنَّ أُذُنَ حِمَارِ الدَّجَّالِ لَتُظِلُّ سَبْعِینَ أَلْفًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৬৯০
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٦٩١) حضرت ابو الطفیل نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب میں سے ایک صحابی سے نقل کرتے ہیں انھوں نے فرمایا کہ دجال گدھے پر سوار ہو کر نکلے گا گندگی پر گندگی ہوگی۔
(۳۸۶۹۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ فِطْرٍ ، عَنْ أَبِی الطُّفَیْلِ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : یَخْرُجُ الدَّجَّالُ عَلَی حِمَارٍ ، رِجْسٌ عَلَی رِجْسٍ۔ (عبدالرزاق ۲۰۸۲۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৬৯১
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٦٩٢) حضرت عبید بن عمیر سے روایت ہے انھوں نے فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا دجال کے ساتھ کچھ لوگ ہوجائیں گے وہ کہیں گے ہم اس کے ساتھ ہوتے ہیں ہم جانتے ہیں کہ وہ جھوٹا ہے لیکن ہم تو اس کے ساتھ اس وجہ سے ہوتے ہیں کہ ہم کھانا کھائیں اور درختوں سے چرائیں اور جب اللہ کا غضب اترے گا تو ان سب پر اترے گا۔
(۳۸۶۹۲) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ وَہْبِ بْنِ کَیْسَانَ ، عَنْ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لَیَصْحَبَنَّ الدَّجَّالَ قَوْمٌ یَقُولُونَ : إنَّا لَنَصْحَبُہُ ، وَإِنَّا لَنَعْلَمُ أَنَّہُ کَذَّابٌ ، وَلَکِنَّا إنَّمَا نَصْحَبُہُ لِنَأْکُلَ مِنَ الطَّعَامِ وَنَرْعَی مِنَ الشَّجَرِ ، وَإِذَا نَزَلَ غَضَبُ اللہِ نَزَلَ عَلَیْہِمْ کُلِّہِمْ۔ (نعیم بن حماد ۱۵۳۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৬৯২
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٦٩٣) حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے انھوں نے فرمایا دجال مقام کوثی سے نکلے گا۔
(۳۸۶۹۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی الْمِقْدَامِ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ وَہْبٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : یَخْرُجُ الدَّجَّالُ مِنْ کُوثَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৬৯৩
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٦٩٤) حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے فرمایا کہ میں پہلے ان گھر والوں کو جانتا ہوں جن کا دروازہ دجال کھٹکائے گا تم اے کوفہ والے۔
(۳۸۶۹۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِی صَادِقٍ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : إنِّی لأَعْلَمُ أَوَّلَ أَہْلِ أَبْیَاتٍ یَقْرَعُہُمُ الدَّجَّالُ أَنْتُمْ أَہْلُ الْکُوفَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৬৯৪
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٦٩٥) حضرت خیثمہ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا لوگوں نے کہا اگر دجال نکلے گا تو ہم اس کے ساتھ ایسے کریں گے حضرت عبداللہ نے فرمایا اگر وہ بابل میں ہوگا تو تم شکایت کرو گے پاؤں کے گھسنے کی، تیزی کی وجہ سے۔
(۳۸۶۹۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ سَلَمَۃَ ، عَنْ خَیْثَمَۃ ، قَالَ : قالَوا : لَوْ خَرَجَ الدَّجَّالُ لَفَعَلْنَا ، فَقَالَ عَبْدُ اللہِ : لَوْ أَصْبَحَ بِبَابِلَ لَشَکَوْتُم الْحَفَاء مِنَ السُّرْعَۃِ۔ (طبرانی ۸۵۱۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৬৯৫
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٦٩٦) حضرت عبداللہ بن سلام سے روایت ہے انھوں نے فرمایا یاجوج اور ماجوج میں کوئی بھی نہیں مرے گا مگر وہ اپنی ایک ہزار صلبی اولاد چھوڑے گا۔
(۳۸۶۹۶) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ زَکَرِیَّا ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَیْمُونٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَلاَمٍ ، قَالَ: مَا مَاتَ رَجُلٌ مِنْ یَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ إِلاَّ تَرَکَ أَلْفَ ذُرِّی لِصُلْبِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৬৯৬
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٦٩٧) حضرت حذیفہ بن اسید غفاری سے روایت ہے فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے کمرے سے ہماری طرف جھانکا اس حال میں کہ ہم قیامت کا تذکرہ کر رہے تھے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ دس نشانیاں وقوع پذیر ہوں دجال اور دھواں اور سورج کا مغرب سے طلوع ہونا اور زمین سے چوپایہ نکلے گا ایک دھنسانا مشرق میں ہوگا دوسرا مغرب میں ہوگا اور تیسرا دھنسانا جزیرۃ العرب میں ہوگا اور آگ نکلے گی مقام عدن میں زمین کی گہرائی سے جو لوگوں کو محشر کی طرف ہانکے گی وہ آگ ان کے ساتھ اترے گی جب وہ کسی مقام پر (پراؤ کے لیے) اتریں گے اور ان کے ساتھ دو پہر کا آرام کرے گی جب وہ دوپہر کو آرام کریں گے۔
(۳۸۶۹۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ فُرَاتٍ الْقَزَّازِ ، عَنْ أَبِی الطُّفَیْلِ ، عَنْ حُذَیْفَۃَ بْنِ أَسِیدٍ الْغِفَارِیِّ ، قَالَ : اطَّلَعَ عَلَیْنَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِنْ غُرْفَۃٍ لَہُ وَنَحْنُ نَتَذَاکَرُ السَّاعَۃَ ، فَقَالَ : لاَ تَقُومُ السَّاعَۃُ حَتَّی تَکُونَ عَشْرُ آیَاتٍ : الدَّجَّالُ وَالدُّخَانُ وَطُلُوعُ الشَّمْسِ مِنْ مَغْرِبِہَا وَدَابَّۃُ الأَرْضِ وَیَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ وَثَلاَثَۃُ خُسُوفٍ خَسْفٌ بِالْمَشْرِقِ وَخَسْفٌ بِالْمَغْرِبِ وَخَسْفٌ فِی جَزِیرَۃِ الْعَرَبِ ، وَنَارٌ تَخْرُجُ مِنْ قَعْرِ عَدَنَ أَبْیَنُ تَسُوقُ النَّاسَ إِلَی الْمَحْشَرِ تَنْزِلُ مَعَہُمْ إِذَا نَزَلُوا ، وَتَقِیلُ مَعَہُمْ إِذَا قَالُوا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৬৯৭
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٦٩٨) حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا بیت اللہ کا حج اور عمرہ یاجوج وماجوج کے نکلنے کے بعد (بھی) ہوگا۔
(۳۸۶۹۸) حَدَّثَنَا عَفَّانُ، قَالَ: حدَّثَنَا أَبَانُ الْعَطَّارُ، عَنْ قَتَادَۃَ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی عُتْبَۃَ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : لَیُحَجَّنَّ الْبَیْتُ وَلَیُعْتَمَرَنَّ بَعْدَ خُرُوجِ یَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ۔ (بخاری ۱۵۹۳۔ احمد ۲۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৬৯৮
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٦٩٩) حضرت عبیداللہ بن ابی یزید سے روایت ہے انھوں نے فرمایا حضرت عبداللہ بن عباس نے بچوں کو ایک دوسرے کے اوپر کودتے دیکھا تو ارشاد فرمایا اسی طرح یاجوج اور ماجوج نکلیں گے۔
(۳۸۶۹۹) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ أَبِی یَزِیدَ ، قَالَ : رَأَی ابْنُ عَبَّاسٍ غِلْمَانًا یَنْزُو بَعْضُہُمْ عَلَی بَعْضٍ ، قَالَ : ہَکَذَا یَخْرُجُ یَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ۔ (ابن جریر ۸۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৬৯৯
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٧٠٠) حضرت عبداللہ بن سابط نے فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا بلاشبہ میری امت میں زمین میں دھنسایا جانا اور شکلوں کو بگاڑنا اور سنگ زنی ہوگی صحابہ کرام نے عرض کیا وہ لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ کی گواہی دیتے ہوں گے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہاں جب گانے بجانے کے آلات اور شراب عام ہوجائے گی اور ریشم پہنا جائے گا۔
(۳۸۷۰۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ ابْنِ سَابِطٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: إِنَّ فِی أُمَّتِی خَسْفًا وَمَسْخًا وَقَذْفًا ، قَالُوا : یَا رَسُولَ اللہِ ، وَہُمْ یَشْہَدُونَ أَنْ لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ؟ فَقَالَ : نَعَمْ ، إِذَا ظَہَرَتِ الْمَعَازِفُ وَالْخُمُورُ وَلُبِسَ الْحَرِیرُ۔ (نعیم ۱۷۱۶۔ بزار ۳۴۰۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭০০
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٧٠١) حضرت سماک بن حرب ایک صاحب سے نقل کرتے ہیں جن کو نبی کہا جاتا تھا انھوں نے کہا کہ قیس حضرت علی کے پاس آئے اور ان کو سجدہ کیا انھوں نے ان کو اس سے روکا اور فرمایا اللہ تعالیٰ کو سجدہ کرو راوی نے فرمایا کہ لوگوں نے ان سے کہا کہ تم پوچھو قیامت کب قائم ہوگی تو حضرت علی نے فرمایا تو نے مجھ سے ایسی چیز کے بارے میں سوال کیا ہے جسے نہ حضرت جبرائیل جانتے ہیں اور نہ ہی میکائیل لیکن میں ت میں ی ایسی اشیاء کے بارے میں بتلاتا ہوں کہ جب وہ ہوں گی تو پھر قیامت میں زیادہ وقت نہیں ہوگا جب زبانیں نرم ہوں گی اور دل نیزوں کی طرح ہوں گے اور لوگ دنیا میں رغبت کریں گے اور عمارتیں زمین پر ظاہر ہوں گی، بھائیوں میں اختلاف ہوجائے گا اور ان کی آراء مختلف ہوں گی، اور اللہ کا حکم بیچا جائے گا۔
(۳۸۷۰۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنْ رَجُلٍ یُقَالُ لَہُ نُبَیٌّ ، قَالَ : جَائَ قِسّ إِلَی عَلِیٍّ فَسَجَدَ لَہُ فَنَہَاہُ وَقَالَ : اسْجُدْ لِلَّہِ ، قَالَ : فَقَالَ : سَلُوہُ مَتَی السَّاعَۃُ ، فَقَالَ : لَقَدْ سَأَلْتُمُونِی عَنْ أَمْرٍ مَا یَعْلَمُہُ جَبْرَئِیلُ وَلاَ مِیکَائِیلُ ، وَلَکِنْ إِنْ شِئْتُمْ أَنْبَأْتُکُمْ بِأَشْیَائَ إِذَا کَانَتْ لَمْ یَکُنَ للسَّاعَۃِ کَبِیرَ لَبْثٍ ، إِذَا کَانَتِ الأَلْسُنُ لَیِّنَۃً وَالْقُلُوبُ نَیَازِکَ ، وَرَغِبَ النَّاسُ فِی الدُّنْیَا وَظَہَرَ الْبِنَائُ عَلَی وَجْہِ الأَرْضِ ، وَاخْتَلَفَ الأَخَوَانِ فَصَارَ ہَوَاہُمَا شَتَّی وَبِیعَ حُکْمُ اللہِ بَیْعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭০১
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٧٠٢) حضرت سلمان فارسی سے روایت ہے کہ انھوں نے فرمایا قیامت کے قریب کی علامتیں ہیں کہ زمین پر عمارتیں ظاہر ہوجائیں گی اور رشتے داریاں توڑی جائیں گی اور یہ کہ پڑوسی پڑوسی کو تکلیف دے گا۔
(۳۸۷۰۲) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِیِّ ، قَالَ : إِنَّ مِنَ اقْتِرَابِ السَّاعَۃِ أَنْ یَظْہَرَ الْبِنَائُ عَلَی وَجْہِ الأَرْضِ ، وَأَنْ تُقْطَعَ الأَرْحَامُ ، وَأَنْ یُؤْذِیَ الْجَارُ جَارَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭০২
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٧٠٣) حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے انھوں نے فرمایا کہ بلاشبہ قیامت کی علامتوں میں ہے کہ بدگوئی اور بدفعلی اور بدخلقی اور برا پڑوس عام ہوجائے گا۔
(۳۸۷۰۳) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : إِنَّ مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَۃِ أَنْ یَظْہَرَ الْفُحْشُ وَالتَّفَحُّشُ ، وَسُوئُ الْخُلُقِ ، وَسُوئُ الْجِوَارِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭০৩
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٧٠٤) حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص سے روایت ہے انھوں نے فرمایا کہ قیامت کی علامات میں سے ہے کہ باتیں ظاہر ہوں گی اور عمل بدل جائے گا شریر لوگ بلند ہوجائیں گے اور بھلے لوگ نیچے کردیے جائیں گے اور ان پر مثانی پڑھی جائے گی ان میں کوئی بھی اس پر عیب نہیں لگائے گا راوی نے کہا میں نے عرض کیا مثانی کیا ہے انھوں نے فرمایا ہر کتاب جو اللہ کی کتاب (یعنی قرآن مجید) کے علاوہ ہو۔
(۳۸۷۰۴) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ صَالِحٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی عَمْرُو بْنُ قَیْسٍ الْکِنْدِیُّ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ اللہِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، قَالَ : مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَۃِ أَنْ یَظْہَرَ الْقَوْلُ ، وَیَخْزُنَ وَیَرْتَفِعَ الأَشْرَارُ ، وَیُوضَعَ الأَخْیَارُ ، وَتُقْرَأُ الْمَثَانِی عَلَیْہِمْ ، فَلاَ یَعِیبُہَا أَحَدٌ مِنْہُمْ ، قَالَ : قُلْتُ : مَا الْمَثَانِی ، قَالَ : کُلُّ کِتَابٍ سِوَی کِتَابِ اللہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭০৪
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٧٠٥) حضرت رجاء بن حیوہ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا کہ قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ کھجور کے درخت پر صرف ایک کھجور ہوگی۔
(۳۸۷۰۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ رَجَائِ بْنِ حَیْوَۃَ ، قَالَ : لاَ تَقُومُ السَّاعَۃُ حَتَّی لاَ تَحْمِلَ النَّخْلَۃُ فیہ إِلاَّ تَمْرَۃً۔ (نعیم بن حماد ۱۸۱۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭০৫
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٧٠٦) حضرت قیس سے روایت ہے انھوں نے فرمایا کہ قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ گائے کے سر کی قیمت اوقیہ (چاندی) سے کی جائے گی۔
(۳۸۷۰۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ قَیْسٍ ، قَالَ : لاَ تَقُومُ السَّاعَۃُ حَتَّی یُقَوَّمَ رَأْسُ الْبَقَرَۃِ بِالأُوقِیَّۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭০৬
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٧٠٧) حضرت ابو الوداک سے روایت ہے انھوں نے فرمایا کہ قیامت کے قرب کی علامت میں سے ہے پہلے دن کے چاند کا بھول جانا۔
(۳۸۷۰۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِی الْوَدَّاکِ ، قَالَ : مِنَ اقْتِرَابِ السَّاعَۃِ انْتِفَاخُ الأَہِلَّۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭০৭
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
(٣٨٧٠٨) حضرت شعبی سے روایت ہے انھوں نے فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا قیامت کے قریب میں چاند سامنے (نکلتا) ہوا دیکھا جائے گا اور کہا جائے گا دو راتوں کا چاند ہے۔
(۳۸۷۰۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شَرِیکٍ ، عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ ذُرَیْحٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: مِنَ اقْتِرَابِ السَّاعَۃِ أَنْ یُرَی الْہِلاَلُ قَبَلاً فَیُقَالُ : ابْنُ لَیْلَتَیْنِ۔
তাহকীক: