মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

غزوات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১২২৩ টি

হাদীস নং: ৩৮৫৮৮
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انھوں نے س سے پناہ مانگی ہے
(٣٨٥٨٩) حضرت ابو العالیہ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا کہ ہم آپس میں گفتگو کرتے تھے کہ عنقریب لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا اپنے اہل میں سب سے بہترین آدمی وہ ہوگا جو خیر اور بھلائی کو دیکھے گا پس وہ اس پر چلنا شروع ہوجائے گا۔
(۳۸۵۸۹) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عَوْفٍ ، عَنْ أَبِی الْمِنْہَالِ ، عَنْ أَبِی الْعَالِیَۃِ ، قَالَ : کُنَّا نَتَحَدَّثُ ، أَنَّہُ سَیَأْتِی عَلَی النَّاسِ زَمَانٌ خَیْرُ أَہْلِہِ الَّذِی یَرَی الْخَیْرَ فَیُجَانِبَہُ قَرِیبًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫৮৯
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انھوں نے س سے پناہ مانگی ہے
(٣٨٥٩٠) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ انھوں نے فرمایا کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ مومن کو دھوکے سے قتل نہیں کیا جائے گا ایمان نے دھوکے سے قتل کرنے کو روک دیا۔
(۳۸۵۹۰) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ نَصْرٍ ، عَنِ السُّدِّیِّ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لاَ یَفْتِکُ مُؤْمِنٌ ، الإِیمَانُ قَیَّدَ الْفَتْکِ۔ (حاکم ۳۵۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫৯০
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انھوں نے س سے پناہ مانگی ہے
(٣٨٥٩١) حضرت حسن بصری سے روایت ہے انھوں نے فرمایا کہ جنگ جمل کے دنوں میں ایک آدمی حضرت زبیر کے پاس آیا اور کہنے لگا کیا میں آپ کے لیے علی کو قتل کردوں انھوں نے کہا کیسے اس نے کہا میں اس کے پاس جاؤں گا اور اسے بتلاؤں گا کہ میں اس کے ساتھ ہوں پھر دھوکے سے موقع پا کر قتل کردوں گا حضرت زبیر نے فرمایا نہیں میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا کہ ایمان دھوکے سے قتل کرنے کو روکتا ہے مومن کو دھوکے سے قتل نہیں کیا جائے گا۔
(۳۸۵۹۱) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عَوْفٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إِلَی الزُّبَیْرِ أَیَّامَ الْجَمَلِ ، فَقَالَ : أَقْتُلُ لَکَ عَلِیًّا ، قَالَ : وَکَیْفَ ، قَالَ : آتِیہِ فَأُخْبِرُہُ أَنِّی مَعَہُ ، ثُمَّ أَفْتِکُ بِہِ ، فَقَالَ الزُّبَیْرُ : لاَ ، سَمِعْت رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : الإِیمَانُ قَیَّد الْفَتْک ، لاَ یَفْتِکُ مُؤْمِنٌ۔ (عبدالرزاق ۹۶۷۶۔ احمد ۱۶۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫৯১
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انھوں نے س سے پناہ مانگی ہے
(٣٨٥٩٢) حضرت حذیفہ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا میرے ساتھیوں نے بھلائی کو سیکھا اور میں نے برائی کو سیکھا لوگوں نے عرض کیا آپ کو اس بات پر کس چیز نے ابھارا انھوں نے فرمایا بلاشبہ جو آدمی برائی کے مکان کو جانتا ہو وہ اس سے بچ جائے گا۔
(۳۸۵۹۲) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ أَبِی الْبَخْتَرِیِّ ، عَنْ حُذَیْفَۃَ ، قَالَ : إِنَّ أَصْحَابِی تَعَلَّمُوا الْخَیْرَ ، وَإِنِّی تَعَلَّمْت الشَّرَّ ، قَالُوا : وَمَا حَمَلَک عَلَی ذَلِکَ ، قَالَ : إِنَّہُ مَنْ یَعْلَمُ مَکَانَ الشَّرِّ یَتَّقْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫৯২
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انھوں نے س سے پناہ مانگی ہے
(٣٨٥٩٣) حضرت ابو زرعہ بن عمرو حضرت ابوہریرہ سے روایت کرتے ہیں انھوں نے فرمایا بلاشبہ ایک آدمی کو قیامت والے دن ہزار مرتبہ قتل کیا جائے گا حضرت ابو زرعہ سے عاصم بن ابی البخود نے عرض کیا اے ابو زرعہ ہزار مرتبہ قتل کیا جائے گا انھوں نے فرمایا مقتولین کی ضربوں کے بدلے میں۔
(۳۸۵۹۳) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَیُّوبَ ، عَنْ أَبِی زُرْعَۃَ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : إِنَّ الرَّجُلَ لَیُقْتَلُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ أَلْفَ قَتْلَۃٍ ، فَقَالَ لَہُ عَاصِمُ بْنُ أَبِی النَّجُودِ : یَا أَبَا زُرْعَۃَ ، أَلْفَ قَتْلَۃٍ ، قَالَ : بِضُرُوبِ مَا قَتَلَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫৯৩
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انھوں نے س سے پناہ مانگی ہے
(٣٨٥٩٤) حضرت علی سے روایت ہے انھوں نے فرمایا تم میرے ساتھ قریب آبادیوں میں کھیتی باڑی نہ کرو کیونکہ اگر تم نے کھیتی باڑی اختیار کی تو اس کے پانی پر تلواروں سے لڑو گے اور اگر تم نے لڑائی شروع کردی تو تم کفر اختیار کرلو گے۔
(۳۸۵۹۴) حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ شَرِیکٍ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِی زُرْعَۃَ ، عَنْ صَالِحٍ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : لاَ تَزْرَعُوا مَعِی فِی السَّوَادِ فَإِنَّکُمْ إِنْ تَزْرَعُوا تَقْتَتِلُوا عَلَی مائہِ بِالسُّیُوفِ ، وَإِنَّکُمْ إِنْ تَقْتَتِلُوا تَکْفُرُوا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫৯৪
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انھوں نے س سے پناہ مانگی ہے
(٣٨٥٩٥) حضرت علی سے روایت ہے انھوں نے فرمایا کہ عرینہ و عقیدہ اور عصیہ اور قطیعہ ان سب قبائل نے ملامت پر معاہدہ کیا ہے۔
(۳۸۵۹۵) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ حَارِثَۃَ بْنِ مُضَرِّبٍ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : عُرَیْنَۃُ وَعَقِیدَۃُ وَعُصِیَّۃُ وَقَطِیعَۃُ عَقَدُوا اللُّؤْمِ۔

حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ بَقِیُّ بْنُ مَخْلَدٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ عَبْدُ اللہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ ، قَالَ :
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫৯৫
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انھوں نے س سے پناہ مانگی ہے
(٣٨٥٩٦) حضرت ابو ظبیان سے روایت ہے فرمایا کہ وہ حضرت عبداللہ بن عمر کے پاس تھے حضرت عبداللہ بن عمر نے ان سے فرمایا مال جمع کرو اور کثیر مال جمع کرلو قریب ہے کہ عطا یا تم سے روک لیے جائیں گے۔
(۳۸۵۹۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ ، عَنْ أَبِی ظَبْیَانَ ، أَنَّہُ کَانَ عِنْدَ عُمَرَ ، قَالَ : فَقَالَ لَہُ : اعْتَقِدْ مَالاً وَاتَّخِذْ سَابیاء ، فَیُوشِکُ أَنْ تُمْنَعُوا الْعَطَائَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫৯৬
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انھوں نے س سے پناہ مانگی ہے
(٣٨٥٩٧) حضرت علی سے روایت ہے انھوں نے ارشاد فرمایا وہ عطا یا لو جو تمہارے لیے روزی ہیں جب یہ عطا یا دین کے بدلے میں ہوں تو ان کو سخت انداز میں چھوڑ دو ۔
(۳۸۵۹۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنْ فُضَیْلٍ ، قَالَ : قَالَ عَلِیٌّ : خُذُوا الْعَطَائَ مَا کَانَ طُعْمَۃً ، فَإِذَا کَانَ عَنْ دِینِکُمْ فَارْفُضُوہُ أَشَدَّ الرَّفْضِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫৯৭
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انھوں نے س سے پناہ مانگی ہے
(٣٨٥٩٨) حضرت سلمان سے روایت ہے انھوں نے فرمایا ان عطا یا کو جو خالص تمہارے لیے ہیں ان کو لے لو اور جب وہ تم پر مکدر ہوجائیں تو ان کو بالکل چھوڑ دو ۔
(۳۸۵۹۸) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الْعَلاَئِ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، قَالَ : قَالَ سَلْمَانُ : خُذُوا الْعَطَائَ مَا صَفَا لَکُمْ ، فَإِذَا کُدِّرَ عَلَیْکُمْ فَاتْرُکُوہُ أَشَدَّ التَّرْکِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫৯৮
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انھوں نے س سے پناہ مانگی ہے
(٣٨٥٩٩) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا تم پر تھوڑا سازمانہ آئے گا جس میں لومڑی اپنی اونگھ مسجد کے ستونوں میں سے دوستونوں کے درمیان پورا کرے گی راوی عبدالملک بن عمیر نے فرمایا اس سے مراد مدینہ کی مسجد ہے اور یہ صورتحال ویرانی کی وجہ سے ہوگی۔
(۳۸۵۹۹) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَیْرٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : لاَ یَأْتِی عَلَیْکُمْ إِلاَّ قَلِیلٌ حَتَّی یَقْضِیَ الثَّعْلَبُ وَسْنَتَہُ بَیْنَ سَارِیَتَیْنِ مِنْ سَوَارِی الْمَسْجِدِ ، قَالَ عَبْدُ الْمَلِکِ ، ہُوَ مَسْجِدُ الْمَدِینَۃِ ، یَقُولُ : مِنَ الْخَرَابِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫৯৯
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انھوں نے س سے پناہ مانگی ہے
(٣٨٦٠٠) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا یہ امت ہلاک نہیں ہوگی یہاں تک (کہ ایسی صورتحال ہوگی) قاتل قتل کرے گا اسے معلوم نہیں ہوگا کہ اس نے کس چیز پر قتل کیا اور نہ مقتول کو معلوم ہوگا کہ اسے کس چیز پر قتل کیا گیا۔
(۳۸۶۰۰) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ کَیْسَانَ ، عَنْ أَبِی حَازِمٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : لاَ تُقتل ہَذِہِ الأُمَّۃُ حَتَّی یَقْتُلَ الْقَاتِلُ لاَ یَدْرِی عَلَی أَیِّ شَیْئٍ قَتَلَ ، وَلاَ یَدْرِی الْمَقْتُولُ عَلَی أَیِّ شَیْئٍ قُتِلَ۔ (مسلم ۲۲۳۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬০০
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انھوں نے س سے پناہ مانگی ہے
(٣٨٦٠١) حضرت طاؤس سے روایت ہے انھوں نے فرمایا قرآء کو قتل کیا جائے گا یہاں تک کہ ان کے مقتولین یمن تک پہنچ جائیں گے ان سے ایک صاحب نے عرض کیا کیا حجاج نے ایسا نہیں کیا تو انھوں نے فرمایا ایسا ابھی تک نہیں ہوا۔
(۳۸۶۰۱) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃُ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، قَالَ : لَیُقْتَلَنَّ الْقُرَّائُ قَتْلاً حَتَّی تَبْلُغَ قَتْلاَہُمُ الْیَمَنَ ، فَقَالَ لَہُ رَجُلٌ : أَوَ لَیْسَ قَدْ فَعَلَ ذَلِکَ الْحَجَّاجُ ، قَالَ : مَا کَانَتْ تِلْکَ بَعْدُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬০১
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انھوں نے س سے پناہ مانگی ہے
(٣٨٦٠٢) حضرت زبیر بن عدی سے روایت ہے انھوں نے فرمایا کہ مجھ سے حضرت ابراہیم نے فرمایا فتنہ میں قتل ہونے سے بچنا۔
(۳۸۶۰۲) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٌ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنِ الزُّبَیْرِ بْنِ عَدِیٍّ، قَالَ: قَالَ لِی إبْرَاہِیمُ : إیَّاکَ أَنْ تَقْتُلَ مَعَ فتنۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬০২
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انھوں نے س سے پناہ مانگی ہے
(٣٨٦٠٣) حضرت حذیفہ بن یمان سے روایت ہے انھوں نے فرمایا خبردار تم میں سے کوئی آدمی کسی اقتدار والے کو ذلیل کرنے کے لیے ایک بالشت بھی نہ چلے اللہ کی قسم وہ لوگ جنہوں نے کسی بادشاہ کو ذلیل کیا وہ مسلسل قیامت والے دن ذلیل ہوں گے۔
(۳۸۶۰۳) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، قَالَ : أَخْبَرَنِی شَیْبَانُ ، عَنْ زِیَادِ بْنِ عِلاَقَۃَ ، عَنْ قُطْبَۃَ بْنِ مَالِکٍ ، عَنْ حُذَیْفَۃَ بْنِ الْیَمَانِ ، قَالَ : أَلاَ لاَ یَمْشِیَنَّ رَجُلٌ مِنْکُمْ شِبْرًا إِلَی ذِی سُلْطَانٍ لِیُذِلَّہُ ، فَلاَ وَاللہِ لاَ یَزَالُ قَوْمٌ أَذَلُّوا السُّلْطَانَ أَذِلاَّئَ إِلَی یَوْمِ الْقِیَامَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬০৩
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انھوں نے س سے پناہ مانگی ہے
(٣٨٦٠٤) حضرت حذیفہ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا اس براز کی وجہ سے دو گروہوں کی لڑائی ہوگی مجھے اس کی پروا نہیں ہے کہ میں تمہیں ان دونوں میں سے کس کے اندر پہچانتا ہوں ان سے ایک صاحب نے عرض کیا کیا یہ جنت میں ہوں گے یا جہنم میں ہوں گے انھوں نے فرمایا یہی وہ بات ہے جو میں تم سے کہہ رہا ہوں اس نے پوچھا ان کے مقتولین کی کیا حالت ہوگی ارشاد فرمایا وہ زمانہ جاہلیت کے مقتولین کی طرح ہوں گے۔
(۳۸۶۰۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ وَہْبٍ ، قَالَ : قَالَ حُذَیْفَۃُ : تَقْتَتِلُ بِہَذَا الْغَائِطِ فِئَتَانِ لاَ أُبَالِی فِی أَیِّہِمَا عَرَفْتُک ، فَقَالَ لَہُ رَجُلٌ : أَفِی الْجَنَّۃِ ہَؤُلاَئِ أَمْ فِی النَّارِ ؟ قَالَ : ذَاکَ الَّذِی أَقُولُ لَکَ ، قَالَ : فَمَا قَتْلاَہُمْ ، قَالَ : قَتْلَی جَاہِلِیَّۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬০৪
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انھوں نے س سے پناہ مانگی ہے
(٣٨٦٠٥) حضرت سحیم بن نوفل سے روایت ہے انھوں نے فرمایا کہ مجھ سے حضرت عبداللہ بن مسعود نے ارشاد فرمایا تمہاری کیا حالت ہوگی جب نمازی آپس میں لڑیں گے میں نے عرض کیا کیا ایسا ہوگا انھوں نے فرمایا ہاں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب ہوں گے راوی نے فرمایا میں نے عرض کیا میں اس وقت کیا کروں انھوں نے فرمایا اپنی زبان کو روکنا اور اپنی رہنے کی جگہ کو مخفی رکھنا اور تم پر معروف کا کرنا لازم ہے اور منکر کی وجہ سے معروف کو ترک نہ کرنا۔
(۳۸۶۰۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الأَسَدِیُّ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ طَہْمَانَ ، عَنْ سُلَیْمِ بْنِ قَیْسٍ الْعَامِرِیِّ ، عَنْ سُحَیْمِ بْنِ نَوْفَلٍ ، قَالَ : قَالَ لِی عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْعُودٍ : کَیْفَ أَنْتُمْ إِذَا اقْتَتَلَ الْمُصَلُّونَ قُلْتُ : وَیَکُونُ ذَلِکَ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، أَصْحَابُ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قُلْتُ : وَکَیْفَ أَصْنَعُ ، قَالَ : کُفَّ لِسَانَک وَأَخِفَّ مَکَانَک ، وَعَلَیْک بِمَا تَعْرِفُ ، وَلاَ تَدَعْ مَا تَعْرِفُ لِمَا تُنْکِرُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬০৫
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انھوں نے س سے پناہ مانگی ہے
(٣٨٦٠٦) حضرت حارث بن قیس سے روایت ہے انھوں نے فرمایا کہ مجھ سے حضرت عبداللہ بن مسعود نے ارشاد فرمایا کیا تم یہ پسند کرتے ہو کہ اللہ تعالیٰ تمہں ک جنت کے درمیان میں ٹھہرائیں راوی نے فرمایا میں نے عرض کیا میں آپ پر قربان میں تو یہ ہی چاہتا ہوں انھوں نے ارشاد فرمایا تم پر جماعت لازم ہے یا فرمایا لوگوں کی جماعت لازم ہے۔
(۳۸۶۰۶) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ رَبِّہِ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَمْرٍو الْفُقَیْمِیِّ ، عنْ یَحْیَی بْنِ ہَانِئٍ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ قَیْسٍ ، قَالَ : قَالَ لِی عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْعُودٍ : أَتُحِبُّ أَنْ یُسْکِنَک اللَّہُ وَسَطَ الْجَنَّۃِ ، قَالَ : فَقُلْتُ : جُعِلْت فِدَاک ، وَہَلْ أُرِیدُ إِلاَّ ذَاکَ ، فقَالَ : عَلَیْک بِالْجَمَاعَۃِ ، أَوْ بِجَمَاعَۃِ النَّاسِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬০৬
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انھوں نے س سے پناہ مانگی ہے
(٣٨٦٠٧) حضرت ایوب سے روایت ہے انھوں نے فرمایا کہ مجھ سے حضرت حسن نے ارشاد فرمایا کیا تم سعید بن جبیر کی جرأت سے تعجب نہیں کرتے میرے پاس آئے اور مجھ سے حجاج کے ساتھ لڑائی کے بارے میں پوچھا اور ان کے ساتھ کچھ رؤسا بھی تھے ان کی مراد ابن الاشعث کے ساتھی تھے۔
(۳۸۶۰۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، قَالَ : قَالَ لِی الْحَسَنُ : أَلاَ تَعْجَبُ مِنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، دَخَلَ عَلِیَّ فَسَأَلَنِی عَنْ قِتَالِ الْحَجَّاجِ وَمَعَہُ بَعْضُ الرُّؤَسَائِ ، یَعْنِی أَصْحَابَ ابْنِ الأَشْعَثِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬০৭
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انھوں نے س سے پناہ مانگی ہے
(٣٨٦٠٨) حضرت ابن عون سے روایت ہے انھوں نے فرمایا کہ مسلم بن یسار بصرہ والوں کے نزدیک حضرت حسن سے بلند مرتبہ تھے یہاں تک کہ ابن الاشعث کے ساتھ ملتے تھے ان کی ساخت گرگئی اور حضرت حسن رکے رہے ابو سعید بصرہ میں ہمیشہ غالب رہا اور دوسرے گرے رہے۔
(۳۸۶۰۸) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُلَیْمُ بْنُ أَخْضَرَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ ، قَالَ : کَانَ مُسْلِمُ بْنُ یَسَارٍ أَرْفَعَ عِنْدَ أَہْلِ الْبَصْرَۃِ مِنَ الْحَسَنِ حَتَّی خَفَّ مَعَ ابْنِ الأَشْعَثِ ، وَکَفَّ الْحَسَنُ ، فَلَمْ یَزَلْ أَبُو سَعِیدٍ فِی عُلُوٍّ مِنْہَا بَعْدُ وَسَقَطَ الآخَرُ۔
tahqiq

তাহকীক: