মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
غزوات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১২২৩ টি
হাদীস নং: ৩৮৩৮৮
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انھوں نے س سے پناہ مانگی ہے
(٣٨٣٨٩) حضرت عبدالرحمن بن بشر سے روایت ہے انھوں نے فرمایا ایک آدمی حضرت عبداللہ کے پاس آیا اور پوچھا میں کب گمراہ ہوں گا حضرت عبداللہ نے ارشاد فرمایا جب تم پر ایسے امراء ہوں کہ اگر تم ان کی اطاعت کرو تو تمہیں گمراہ کردیں گے اور اگر تم ان کی نافرمانی کرو گے تو وہ تمہیں قتل کردیں گے۔
(۳۸۳۸۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی حَصِینٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ بِشْرٍ، قَالَ: جَائَ رَجُلٌ إِلَی عَبْدِاللہِ، فَقَالَ : مَتَی أَضِلُّ ، فَقَالَ : إِذَا کَانَ عَلَیْک أُمَرَائُ إِنْ أَطَعْتَہُمْ أَضَلُّوک ، وَإِنَّ عَصَیْتَہُمْ قَتَلُوک۔ (حاکم ۴۶۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৩৮৯
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انھوں نے س سے پناہ مانگی ہے
(٣٨٣٩٠) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگو ستر (ہجری) کی ابتداء سے اور بچوں کی امارت سے۔
(۳۸۳۹۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ کَامِلٍ أَبِی الْعَلاَئِ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: تَعَوَّذُوا بِاللہِ مِنْ رَأْسِ السَّبْعِینَ وَمِنْ إمْرَۃِ الصِّبْیَانِ۔ (احمد ۳۲۶۔ بزار ۳۳۵۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৩৯০
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انھوں نے س سے پناہ مانگی ہے
(٣٨٣٩١) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے ارشاد فرمایا ہلاکت ہے عرب کے لیے اس شر سے جو قریب ہے (اور وہ ہے) بچوں کی امارت اگر لوگ ان کی اطاعت کریں گے تو وہ ان کو جہنم میں داخل کردیں گے اور اگر وہ ان کی نافرمانی کریں گے تو وہ ان کی گردنیں مار دیں گے۔
(۳۸۳۹۱) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنْ أَبِی الرَّبِیعِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : وَیْلٌ لِلْعَرَبِ مِنْ شَرٍّ قَدِ اقْتَرَبَ : إمَارَۃُ الصِّبْیَانِ إِنْ أَطَاعُوہُمْ أَدْخَلُوہُمُ النَّارَ ، وَإِنْ عَصَوْہُمْ ضَرَبُوا أَعْنَاقَہُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৩৯১
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انھوں نے س سے پناہ مانگی ہے
(٣٨٣٩٢) حضرت عبادہ بن صامت سے روایت ہے ارشاد فرمایا میں اپنے دوست کے لیے تمنا کرتا ہوں کہ اس کا مال کم ہو یا اسے جلدی موت آجائے ان کے اصحاب نے کہا ہم نے نہیں دیکھا کہ اپنے محبوب کے لیے کوئی محب ایسی تمنا کرنے والا ہو تو انھوں نے ارشاد فرمایا مجھے یہ خوف ہے کہ تمہیں ایسے امراء پالیں کہ اگر تم ان کی اطاعت کرو تو وہ تمہیں جہنم میں داخل کردیں اور اگر تم ان کی نافرمانی کرو تو وہ تمہیں قتل کردیں ایک صاحب نے عرض کیا ہمیں بتلائیں وہ کون ہیں ہم ان کی آنیں ے پھوڑ دیں گے شعبہ فرماتے ہیں (یہ الفاظ ہے) یا ہم ان کے چہروں پر مٹی ڈال دیں گے حضرت عبادہ بن صامت نے ارشاد فرمایا قریب ہے کہ تم ان کے زمانے کو پاؤ پس وہی تیری آنکھ پھوڑیں گے اور تیرے چہرے میں مٹی ڈالیں گے۔
(۳۸۳۹۲) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : سَمِعْتُ مَیْمُونَ بْنَ أَبِی شبیب یُحَدِّثُ ، عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ ، قَالَ : أَتَمَنَّی لِحَبِیبِی أَنْ یَقِلَّ مَالُہُ ، أَوْ یُعَجَّلَ مَوْتُہُ ، فَقَالُوا : مَا رَأَیْنَا مُتَمَنِّیًا مُحِبًّا لِحَبِیبِہِ ، فَقَالَ : أَخْشَی أَنْ یُدْرِکَکُمْ أُمَرَائُ ، إِنْ أَطَعْتُمُوہُمْ أَدْخَلُوکُمُ النَّارَ ، وَإِنْ عَصَیْتُمُوہُمْ قَتَلُوکُمْ ، فَقَالَ رَجُلٌ : أَخْبِرْنَا مَنْ ہُمْ حَتَّی نَفْقَأَ أَعْیُنَہُمْ ، قَالَ شُعْبَۃُ : أَوْ نَحْثُوَ فِی وُجُوہِہِمُ التُّرَابَ ، فَقَالَ : عَسَی أَنْ تُدْرِکُوہُمْ فَیَکُونُوا ہُمُ الَّذِینَ یَفْقَئُونَ عَیْنَک ، وَیَحْثُونَ فِی وَجْہِکَ التُّرَابَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৩৯২
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انھوں نے س سے پناہ مانگی ہے
(٣٨٣٩٣) حضرت حذیفہ سے روایت ہے کوئی ایک بھی ایسا نہیں ہے کہ اسے فتنہ پہنچے مگر یہ کہ مجھے اس کے بارے میں اندیشہ ہے سوائے محمد بن مسلمہ کے کیونکہ ان کے بارے میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ تجھے فتنہ نقصان نہیں دے گا۔
(۳۸۳۹۳) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ہِشَامٌ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : قَالَ حُذَیْفَۃُ : مَا أَحَدٌ تُدْرِکُہُ الْفِتْنَۃُ إِلاَّ وَأَنَا أَخَافُہَا عَلَیْہِ إِلاَّ مُحَمَّدَ بْنَ مَسْلَمَۃَ ، فَإِنِّی سَمِعْت رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ لَہُ : لاَ تَضُرُّک الْفِتْنَۃُ۔ (ابوداؤد ۴۶۳۰۔ حاکم ۴۳۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৩৯৩
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انھوں نے س سے پناہ مانگی ہے
(٣٨٣٩٤) حضرت علی بن زید سے روایت ہے کہ حضرت علی نے حضرت محمد بن مسلمہ کی طرف پیغام بھیجا کہ وہ ان کے پاس آئیں اور ان کی طرف پیغام بھیجا اور کہا اگر وہ میرے پاس نہ آئیں تو ان کو اٹھا کرلے آنا حضرت علی کے بھیجے ہوئے حضرت محمد بن مسلمہ کے پاس آئے انھوں نے ان کے پاس جانے سے انکار کردیا انھوں نے کہا ہمیں حکم دیا گیا ہے اگر آپ نہ جائیں تو ہم آپ کو اٹھا کر ان کے پاس لے جائیں حضرت محمد بن مسلمہ نے ارشاد فرمایا ان کی طرف لوٹ جاؤ اور ان سے کہو آپ کے چچا کے بیٹے میرے خلیل (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے وصیت کی کہ عنقریب فتنے اور تفرقے اور اختلاف ہوں گے جب یہ ہوجائے تو تو اپنے گھر میں بیٹھ جانا اور اپنی تلوار توڑ دینا یہاں تک کہ تیرے پاس فیصلہ کرنے والی موت یا غلیا کرنے والا ہاتھ آجائے اے علی اللہ سے ڈر اور ایسا نہ ہو کہ یہ غلطی کرنے والا ہاتھ ہو (حضرت علی کے بھیجے ہوئے) وہ ان کے پاس آئے اور حضرت علی کو بتلایا انھوں نے فرمایا اسے چھوڑ دو ۔
(۳۸۳۹۴) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ زَیْدٍ ، أَنَّ عَلِیًّا أَرْسَلَ إِلَی مُحَمَّدِ بْنِ مَسْلَمَۃَ أَنْ یَأْتِیَہُ ، فَأَرْسَلَ إلَیْہِ ، وَقَالَ : إِنْ ہُوَ لَمْ یَأْتِنِی فَاحْمِلُوہُ ، فَأَتَوْہُ فَأَبَی أَنْ یَأْتِیَہُ ، فَقَالُوا : إنَّا قَدْ أُمِرْنَا إِنْ لَمْ تَأْتِہِ أَنْ نَحْمِلَک حَتَّی نَأْتِیَہُ بِکَ ، قَالَ : ارْجِعُوا إلَیْہِ فَقُولُوا لَہُ : إِنَّ ابْنَ عَمِّکَ وَخَلِیلِی عَہِدَ إلَیَّ ، أَنَّہُ سَتَکُونُ فِتْنَۃٌ وَفُرْقَۃٌ وَاخْتِلاَفٌ ، فَإِذَا کَانَ ذَلِکَ فَاجْلِسْ فِی بَیْتِکَ وَاکْسِرْ سَیْفَک حَتَّی تَأْتِیَک مَنِیَّۃٌ قَاضِیَۃٌ ، أَوْ یَدٌ خَاطِئَۃٌ ، فَاتَّقِ اللَّہَ یَا عَلِیُّ وَلاَ تَکُنْ تِلْکَ الْیَدَ الْخَاطِئَۃَ ، فَأَتَوْہُ فَأَخْبَرُوہُ ، فَقَالَ : دَعُوہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৩৯৪
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انھوں نے س سے پناہ مانگی ہے
(٣٨٣٩٥) حضرت حذیفہ سے روایت ہے کہ ایک فتنہ وقوع پذیر ہوگا پھر اس کے بعد توبہ ہوگی اور جماعت ہوگی پھر فتنہ وقوع پذیر ہوگا اس کے بعد نہ توبہ ہوگی اور نہ جماعت ہوگی (یعنی پہلے فتنے کے بعد توبہ ہوگی اور اجتماعیت قائم ہوجائے گی دوسرے کے بعد دونوں میں سے کچھ نہ ہوگا)
(۳۸۳۹۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی عَاصِمٍ ، عَنْ أَشْیَاخٍ ، قَالُوا : قَالَ حُذَیْفَۃُ : تَکُونُ فِتْنَۃٌ ، ثُمَّ تَکُونُ بَعْدَہَا تَوْبَۃٌ وَجَمَاعَۃٌ ، ثُمَّ تَکُونُ فِتْنَۃٌ لاَ تَکُونُ بَعْدَہَا تَوْبَۃٌ وَلاَ جَمَاعَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৩৯৫
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انھوں نے س سے پناہ مانگی ہے
(٣٨٣٩٦) حضرت بشیر بن غوث سے روایت ہے انھوں نے فرمایا میں نے حضرت علی کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا جب ایک سو پینتالیسواں سال ہوگا تو سمندر اپنی جانب کو روک لے گا اور جب ایک سو پچاسواں سال ہوگا تو خشکی اپنی جانب کو روک لے گی اور جب ایک سو ساٹھواں سال ہوگا تو زمین میں دھنسنا اور چہروں کا بدلنا اور بھونچال ظاہر ہوں گے۔
(۳۸۳۹۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سَوَّارِ بْنِ مَیْمُونٍ ، قَالَ : حدَّثَنِی شَیْخٌ لَنَا مِنْ عَبْدِ الْقَیْسِ یُقَالُ لَہُ بَشِیرُ بْنُ غَوْثٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَلِیًّا یَقُولُ : إِذَا کَانَتْ سَنَۃَ خَمْسٍ وَأَرْبَعِینَ وَمِئَۃٍ مَنَعَ الْبَحْرُ جَانِبَہُ ، وَإِذَا کَانَتْ سَنَۃَ خَمْسِینَ وَمِئَۃٍ مَنَعَ الْبَرُّ جَانِبَہُ ، وَإِذَا کَانَتْ سَنَۃَ سِتِّینَ وَمِئَۃٍ ظَہَرَ الْخَسْفُ وَالْمَسْخُ وَالرَّجْفَۃُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৩৯৬
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انھوں نے س سے پناہ مانگی ہے
(٣٨٣٩٧) حضرت سعید بن جبیر سے روایت ہے ارشاد فرمایا فتنے کے زمانے میں مجھے ایک راھب ملا میں نے کہا اے سعید بن جبیر تحقیق کرو کون اللہ کی عبادت کرتا ہے اور کون شیطان کی عبادت کرتا ہے۔
(۳۸۳۹۷) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَبِی سِنَانٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : لَقِیَنِی رَاہِبٌ فِی الْفِتْنَۃِ ، فَقَالَ : یَا سَعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ ، تَبَیَّنْ مَنْ یَعْبُدُ اللَّہَ ، أَوْ یَعْبُدُ الطَّاغُوتَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৩৯৭
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انھوں نے س سے پناہ مانگی ہے
(٣٨٣٩٨) حضرت ابوہریرہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے حدیث نقل کرتے ہیں انھوں نے فرمایا جس آدمی نے (امام کی ) اطاعت کو ترک کردیا اور جماعت سے جدا ہوگیا پس وہ مرا تو جاہلیت کی موت مرا اور جو آدمی اندھے جھنڈے تلے نکلا غصے کرتے ہوئے اپنے اقارب کے لے ر یا مدد کرتے ہوئے اپنے اقارب کی یا دعوت دیتے ہوئے اپنے اقارب کی طرف اس کا قتل جاہلیت کا قتل ہے جو آدمی میری امت پر خروج کرے ان کے نیکوں اور فاجروں کو مارے نہ مومن کو چھوڑے اور نہ کسی عہد والے کا عہد پورا کرے وہ مجھ سے نہیں اور میں اس سے نہیں ہوں۔
(۳۸۳۹۸) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ حَازِمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا غَیْلاَنُ بْنُ جَرِیرٍ ، عَنْ أَبِی قَیْسِ بْنِ رِیَاحٍ الْقَیْسِیِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ یُحَدِّثُ ، عَنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، أَنَّہُ قَالَ : مَنْ تَرَکَ الطَّاعَۃَ وَفَارَقَ الْجَمَاعَۃَ فَمَاتَ مَاتَ مِیتَۃ جَاہِلِیَّۃ ، وَمَنْ خَرَجَ تَحْتَ رَایَۃٍ عِمِّیَّۃٍ یَغْضَبُ لِعَصَبَتِہِ ، أَوْ یَنْصُرُ عَصَبَتَہُ ، أَوْ یَدْعُو إِلَی عَصَبَتِہِ فَقُتِلَ فَقِتْلَۃٌ جَاہِلِیَّۃٌ ، وَمَنْ خَرَجَ عَلَی أُمَّتِی یَضْرِبُ بَرَّہَا وَفَاجِرَہَا لاَ یَتَحَاشَی مِنْ مُؤْمِنِہَا وَلاَ یَفِی لِذِی عَہْدٍ فَلَیْسَ مِنِّی وَلَسْت مِنْہُ۔ (مسلم ۵۳۔ احمد ۳۰۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৩৯৮
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انھوں نے س سے پناہ مانگی ہے
(٣٨٣٩٩) حضرت ابوہریرہ حضرت ابو قتادہ سے اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل کرتے ہیں ارشاد فرمایا ایک آدمی کی رکن یمانی اور مقام ابراہیم کے درمیان بیعت کی جائے گی اور ہرگز نہیں حلال سمجھے گا بیت اللہ کو مگر اس آدمی کے گھروالے جب وہ اسے حلال سمجھ گئے تو عرب کے ہلاک ہونے والوں کے بارے میں مت پوچھو پھر حبشہ کے لوگ آئیں گے بیت اللہ کو ایسا ویران کریں گے کہ پھر اسے اس کے بعد آباد نہ کیا جائے گا اور وہی ہوں گے جو اس کا خزانہ نکالیں گے۔
(۳۸۳۹۹) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ سَمْعَانَ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ یُخْبِرُ أَبَا قَتَادَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : یُبَایَعُ لِرَجُلٍ بَیْنَ الرُّکْنِ وَالْمَقَامِ ، وَلَنْ یَسْتَحِلَّ الْبَیْتَ إِلاَّ أَہْلُہُ ، فَإِذَا اسْتَحَلُّوہُ فَلاَ تَسْأَلْ عَنْ ہَلَکَۃِ الْعَرَبِ ، ثُمَّ تَأْتِی الْحَبَشَۃُ فَیُخَرِّبُونَ خَرَابًا لاَ یُعْمَرُ بَعْدَہُ أَبَدًا وَہُمُ الَّذِینَ یَسْتَخْرِجُونَ کَنْزَہُ۔ (احمد ۲۹۱۔ احمد ۳۱۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৩৯৯
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انھوں نے س سے پناہ مانگی ہے
(٣٨٤٠٠) حضرت علی سے روایت ہے قسم ہے اس ذات کی جس نے دانے کو پھاڑ کر نکالا اور جان کو پیدا کیا پہاڑ کو اس کی جگہ سے ہٹانا آسان ہے مقرر بادشاہت کے ہٹانے سے جب ان کا آپس میں اختلاف ہوگا قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے اگر وہ بجو بھی ہوتے تو ان پر بھی غالب آجاتے۔
(۳۸۴۰۰) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرو بْنِ عَلِیٍّ ، قَالَ : حدَّثَنِی أَبِی ، قَالَ : قَالَ عَلِیٌّ : وَالَّذِی فَلَقَ الْحَبَّۃَ وَبَرَأَ النَّسَمَۃَ ، لإِزَالَۃُ الْجِبَالِ مِنْ مَکَانِہَا أَہْوَنُ مِنْ إزَالَۃِ مُلْکٍ مُؤَجَّلٍ ، فَإِذَا اخْتَلَفُوا بَیْنَہُمْ فَوَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ لَوْ کَادَتْہُمُ الضِّبَاعُ لَغَلَبَتْہُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪০০
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انھوں نے س سے پناہ مانگی ہے
(٣٨٤٠١) حضرت عبداللہ بن عمرو سے روایت ہے انھوں نے ارشاد فرمایا قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ عورتوں کی سرینیں بتوں کے گرد حرکت کریں گی۔
(۳۸۴۰۱) حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ ہِشَامٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ خَیْثَمَۃ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : لاَ تَقُومُ السَّاعَۃُ حَتَّی تَضْطَرِبَ أَلْیَاتُ النِّسَائِ حَوْلَ الأَصْنَامِ۔ (بخاری ۷۱۱۶۔ مسلم ۲۲۳۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪০১
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انھوں نے س سے پناہ مانگی ہے
(٣٨٤٠٢) حضرت ثوبان سے روایت ہے انھوں نے ارشاد فرمایا قریب ہے کہ لوگ تمہارے خلاف ایک دوسرے کو ایسے دعوت دیں گے جیسے لوگ اپنے پیالے کی طرف ایک دوسرے کو دعوت دیتے ہیں وھن (دنیا کی محبت اور موت سے کراہت) تمہارے دشمنوں کے دلوں سے نکال لیا جائے گا اور تمہارے قلوب میں ڈال دیا جائے گا دنیا تمہارے نزدیک محبوب ہوجائے گی لوگوں نے عرض کیا ایسا قلت کی وجہ سے ہوگا ارشاد فرمایا تمہاری کثرت جھاگ کے برابر ہوگی سیلاب کے جھاگ کی طرح۔
(۳۸۴۰۲) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ أَبِی الأَشْہَبِ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُبَیْدٍ ، عَنْ ثَوْبَانَ ، قَالَ : تُوشِکُ الأُمَمُ أَنْ تَدَاعَی عَلَیْکُمْ کَمَا تَدَاعَی الْقَوْمُ عَلَی قَصْعَتِہِمْ ، یُنْزَعُ الْوَہْنُ مِنْ قُلُوبِ عَدُوِّکُمْ وَیُجْعَلُ فِی قُلُوبِکُمْ وَتُحَبَّبُ إلَیْکُمُ الدُّنْیَا ، قَالُوا : مِنْ قِلَّۃٍ ، قَالَ : أَکْثَرُکُمْ غُثَائٌ کَغُثَائِ السَّیْلِ۔ (احمد ۲۷۸۔ طیالسی ۹۹۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪০২
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انھوں نے س سے پناہ مانگی ہے
(٣٨٤٠٣) حضرت حذیفہ بن یمان سے روایت ہے ارشاد فرمایا ایک فتنہ وقوع پذیر ہوگا ایک جماعت اس کے مقابلے کے لیے کھڑی ہوگی اس فتنے کے ناک پر ماریں گے یہاں تک کہ وہ ختم ہوجائے گا پھر دوسرا فتنہ وقوع پذیر ہوگا اس کے مقابلے میں لوگ کھڑے ہوں گے اس فتنے کے ناک پر ماریں گے یہاں تک کہ وہ ختم ہوجائے گا پھر تیسرا فتنہ وقوع پذیر ہوگا لوگ اس کے مقابلے میں کھڑے ہوں گے اس کے ناک پر ماریں گے یہاں تک کہ وہ ختم ہوجائے گا۔ پھر چوتھا فتنہ وقوع پذیر ہوگا لوگ اس کے مقابلے میں کھڑے ہوں گے اس کے ناک پر ماریں گے یہاں تک کہ وہ ختم ہوجائے گا تم پر پانچواں فتنہ ہوگا سیاہ چھانے والا وہ زمین میں ایسے بہے گا جیسے پانی بہتا ہے۔
(۳۸۴۰۳) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ: حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَاصِمٌ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ حُذَیْفَۃَ بْنِ الْیَمَانِ ، قَالَ: تَکُونُ فِتْنَۃٌ فَیَقُومُ لَہَا رِجَالٌ فَیَضْرِبُونَ خَیْشُومَہَا حَتَّی تَذْہَبَ ، ثُمَّ تَکُونُ أُخْرَی فَیَقُومُ لَہَا رِجَالٌ فَیَضْرِبُونَ خَیْشُومَہَا حَتَّی تَذْہَبَ ، ثُمَّ تَکُونُ أُخْرَی فَیَقُومُ لَہَا رِجَالٌ فَیَضْرِبُونَ خَیْشُومَہَا حَتَّی تَذْہَبَ ، ثُمَّ تَکُونُ الْخَامِسَۃُ دَہْمَائُ مُجَلّلَۃٌ تنبثق فِی الأَرْضِ کَمَا ینبثق الْمَائُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪০৩
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انھوں نے س سے پناہ مانگی ہے
(٣٨٤٠٤) حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں ایک آدمی نے ندا لگائی اے آلِ بنو تمیم ! (جاہلیت کی ندا لگائی) تو حضرت عمر نے ان قبیلہ والوں کو ان کے عطیہ سے ایک سال کے لیے محروم کردیا پھر اگلے سال ان کو عطیہ عطا فرمایا۔
(۳۸۴۰۴) حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ ہِشَامٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ ، قَالَ : قَالَ رَجُلٌ : یَا آلَ بَنِی تَمِیمٍ ، فَحَرَمَہُمْ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ عَطَائَہُمْ سَنَۃً ، ثُمَّ أَعْطَاہُمْ إیَّاہُ مِنَ الْعَامِ الْمُقْبِلِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪০৪
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انھوں نے س سے پناہ مانگی ہے
(٣٨٤٠٥) حضرت علی بن ابی طالب سے روایت ہے ارشاد فرمایا : جو آدمی یہ زمانہ پائے تو نہ تیروں سے مارے اور نہ تلوار سے مارے اور نہ پتھر (کسی کی طرف) پھینکے اور صبر کرو بلاشبہ اچھا انجام پرہیزگاروں کے لیے ہے۔
(۳۸۴۰۵) حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ ہِشَامٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ ، عَنْ أَبِی إدْرِیسَ ، عَنِ الْمُسَیَّبِ بْنِ نَجَبَۃَ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ ، قَالَ : مَنْ أَدْرَکَ ذَلِکَ الزَّمَانَ فَلاَ یَطْعَنْ بِرُمْحٍ وَلاَ یَضْرِبْ بِسَیْفٍ وَلاَ یَرْمِ بِحَجَرٍ ، وَاصْبِرُوا فَإِنَّ الْعَاقِبَۃَ لِلْمُتَّقِینَ۔ (طبرانی ۲۸۰۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪০৫
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انھوں نے س سے پناہ مانگی ہے
(٣٨٤٠٦) حضرت عمیر بن اسحاق سے روایت ہے انھوں نے ارشاد فرمایا : میں نے حضرت ابوہریرہ کو فرماتے ہوئے سنا ہلاکت ہے، عرب کے لیے ایسی برائی سے جو قریب ہوچکی قریب ہوگی رب کعبہ کی قسم قریب ہوگی اللہ کی قسم وہ ان کو تیز رفتار دبلے گھوڑے سے بھی جلدی پہنچے گی۔ اندھا بہرا اشتباہ میں ڈالنے والا فتنہ ہوگا اس میں یک آدمی ایک امر پر جمع کرے گا اور دوسرے امر پر شام کرے گا اس میں بیٹھنے والا کھڑے ہونے والے سے بہتر ہوگا اور کھڑا ہونے والا اس میں چلنے والے سے بہتر ہوگا اور اس میں چلنے والا اس میں کوشش کرنے والے سے بہتر ہوگا اگر میں تم سے تمام وہ باتیں بیان کروں جو میں جانتا ہوں تو تم میری گردن یہاں سے کاٹ دو (یہ کہتے ہوئے) حضرت عبداللہ نے اشارہ کیا اپنی گدی کی طرف اپنی ہتھیلی کے کنارے سے اسے حرکت دیتے ہوئے اور فرمایا اے اللہ ! ابوہریرہ کو بچوں کی امارت (کا زمانہ) نہ پالے۔
(۳۸۴۰۶) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ عَوْنٍ ، عَنْ عُمَیْرِ بْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ یَقُولُ: وَیْلٌ لِلْعَرَبِ مِنْ شَرٍّ قَدِ اقْتَرَبَ ، أَظَلَّتْ وَرَبِّ الْکَعْبَۃِ أَظَلَّتْ ، وَاللہِ لَہِیَ أَسْرَعُ إلَیْہِمْ مِنَ الْفَرَسِ الْمُضَمَّرِ السَّرِیعِ ، الْفِتْنَۃُ الْعَمْیَائُ الصَّمَّائُ الْمُشْبِہَۃُ ، یُصْبِحُ الرَّجُلُ فِیہَا عَلَی أَمْرٍ وَیُمْسِی عَلَی أَمْرٍ ، الْقَاعِدُ فِیہَا خَیْرٌ مِنَ الْقَائِمِ ، وَالْقَائِمُ فِیہَا خَیْرٌ مِنَ الْمَاشِی ، وَالْمَاشِی فِیہَا خَیْرٌ مِنَ السَّاعِی ، وَلَوْ أُحَدِّثُکُمْ بِکُلِّ الَّذِی أَعْلَمُ لَقَطَعْتُمْ ، عُنُقِی مِنْ ہَاہُنَا ، وَأَشَارَ عَبْدُ اللہِ إِلَی قَفَاہُ بِحَرْفِ کَفِّہِ یَحُزّہ ، وَیَقُولُ : اللَّہُمَّ لاَ یُدْرِکُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ إمْرَۃُ الصِّبْیَانِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪০৬
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انھوں نے س سے پناہ مانگی ہے
(٣٨٤٠٧) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے ارشاد فرمایا ہلاکت ہے عرب کے لیے ایسی برائی سے جو قریب ہوچکی (اس سے) فلاح پائے گا وہ آدمی جس نے اپنے ہاتھ کو روکا۔
(۳۸۴۰۷) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : وَیْلٌ لِلْعَرَبِ مِنْ شَرٍّ قَدِ اقْتَرَبَ ، قَدْ أَفْلَحَ مَنْ کَفَّ یَدَہُ۔ (ابوداؤد ۴۲۴۸۔ احمد ۴۴۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪০৭
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انھوں نے س سے پناہ مانگی ہے
(٣٨٤٠٨) حضرت منخل بن غضبان سے روایت ہے انھوں نے فرمایا میں حضرت عاصم بن عمرو بجلی کے ساتھ رہا میں نے ان کو فرماتے ہوئے سنا اے بھتیجے جب مغرب کا دروازہ کھول دیا جائے گا تو اسے بند نہیں کیا جائے گا۔
(۳۸۴۰۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ مُنَخِّلِ بْن غَضْبَانَ ، قَالَ : صَحِبْت عَاصِمَ بْنَ عَمْرٍو الْبَجَلِیَّ فَسَمِعْتہ یَقُولُ : یَا ابْنَ أَخِی ، إِذَا فُتِحَ بَابُ الْمَغْرِبِ لَمْ یُغْلَقْ۔
তাহকীক: