মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

غزوات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১২২৩ টি

হাদীস নং: ৩৭৮৬৮
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑا غزوہ بدر، اور جو کچھ ہوا ، اور غزوہ بدر کے واقعات۔
(٣٧٨٦٩) حضرت حذیفہ بن یمان سے روایت ہے کہ میری بدر میں حاضری سے یہ بات مانع ہوئی کہ میں اور ابو حسیل نکلے۔ فرماتے ہیں : تو ہمیں کفارِ قریش نے پکڑ لیا۔ اور انھوں نے کہا : تم لوگ محمد کا ارادہ رکھتے ہو ؟ ہم نے کہا : ہمارا ارادہ محمد کی طرف (جانے کا) نہیں ہے۔ ہمارا ارادہ تو صرف مدینہ (میں جانے کا) ہے۔ اس پر کفار نے ہم سے خدا کا عہد و پیمان لیا کہ ہم ضرور بالضرور مدینہ کی طرف جائیں گے اور ہم محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ قتال نہیں کریں گے۔ پھر ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے اور ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ بات بتلائی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم دونوں چلے جاؤ۔ ہم ان کے لیے بہت ہیں۔ ہم ان کے خلاف اللہ تعالیٰ سے مدد کے طالب ہں ۔
(۳۷۸۶۹) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ الْوَلِیدِ بْنِ جُمَیْعٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو الطُّفَیْلِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حُذَیْفَۃُ بْنُ الْیَمَانِ ، قَالَ : مَا مَنَعَنِی أَنْ أَشْہَدَ بَدْرًا إِِلاَّ أَنِّی خَرَجْتُ أَنَا ، وَأَبِی حُسَیْلٌ ، قَالَ : فَأَخَذَنَا کُفَّارُ قُرَیْشٍ ، فَقَالُوا : إِنَّکُمْ تُرِیدُونَ مُحَمَّدًا ؟ فَقُلْنَا : مَا نُرِیدُہُ ، مَا نُرِیدُ إِلاَّ الْمَدِینَۃَ ، فَأَخَذُوا مِنَّا عَہْدَ اللہِ وَمِیثَاقَہُ لَنَنْصَرِفَنَّ إِلَی الْمَدِینَۃِ ، وَلاَ نُقَاتِلُ مَعَہُ ، فَأَتَیْنَا رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرْنَاہُ الْخَبَرَ ، فَقَالَ : انْصَرِفَا نَفِی لَہُمْ، وَنَسْتَعِینُ اللَّہَ عَلَیْہِمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৮৬৯
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑا غزوہ بدر، اور جو کچھ ہوا ، اور غزوہ بدر کے واقعات۔
(٣٧٨٧٠) حضرت حمزہ بن ابی اسید اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ سول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بدر کے دن، جبکہ ہم نے قریش کے خلاف صف بندی کرلی اور قریش نے ہمارے خلاف صف بندی کرلی : فرمایا : جب وہ تمہارے قریب آئیں گے تب تم ان پر نیزہ بازی کرنا۔
(۳۷۸۷۰) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ الْغَسِیلِ ، عَنْ حَمْزَۃَ بْنِ أَبِی أُسَیْدَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَوْمَ بَدْرٍ حِینَ صَفَفْنَا لِقُرَیْشٍ وَصَفُّوا لَنَا : إِذَا أَکْثَبُوکُمْ فَارْمُوہُمْ بِالنَّبْلِ۔

(بخاری ۲۹۰۰۔ ابوداؤد ۲۶۵۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৮৭০
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑا غزوہ بدر، اور جو کچھ ہوا ، اور غزوہ بدر کے واقعات۔
(٣٧٨٧١) حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ بدر کے دن طلحہ مشرکین کی طرف سے جھنڈا بردار تھا پس اس کو حضرت علی بن ابی طالب نے مبارزۃً قتل فرمایا تھا۔
(۳۷۸۷۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : کَانَ طَلْحَۃُ صَاحِبَ رَایَۃِ الْمُشْرِکِینَ یَوْمَ بَدْرٍ ، فَقَتَلَہُ عَلِیُّ بْنُ أَبِی طَالِبٍ مُبَارَزَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৮৭১
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑا غزوہ بدر، اور جو کچھ ہوا ، اور غزوہ بدر کے واقعات۔
(٣٧٨٧٢) حضرت عکرمہ سے روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بدر کے دن ارشاد فرمایا تھا۔ تم میں سے جو کوئی بنو ہاشم کو ملے تو وہ ان کو قتل نہ کرے کیونکہ انھیں زبردستی (جنگ میں) نکالا گیا ہے۔
(۳۷۸۷۲) حَدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ یَوْمَ بَدْرٍ : مَنْ لَقِیَ مِنْکُمْ أَحَدًا مِنْ بَنِی ہَاشِمٍ فَلاَ یَقْتُلْہُ ، فَإِنَّہُمْ أُخْرِجُوا کُرْہًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৮৭২
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑا غزوہ بدر، اور جو کچھ ہوا ، اور غزوہ بدر کے واقعات۔
(٣٧٨٧٣) حضرت ابراہیم تیمی سے روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بدر کے دن قریش کے ایک مشرک کو قتل کیا اور اس کو درخت پر لٹکا دیا۔
(۳۷۸۷۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْرَائِیلَ ، عَنْ أَبِی الْہَیْثُمَّ ، قَالَ إِبْرَاہِیمُ التَّیْمِیُّ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَتَلَ رَجُلاً مِنَ الْمُشْرِکِینَ مِنْ قُرَیْشٍ یَوْمَ بَدْرٍ ، وَصَلَبَہُ إِلَی شَجَرَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৮৭৩
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑا غزوہ بدر، اور جو کچھ ہوا ، اور غزوہ بدر کے واقعات۔
(٣٧٨٧٤) حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ اہل بدر تین سو تیرہ تھے۔ ان میں پچھتر مہاجرین تھے اور بدر (میں کفار) کی شکست شبِ جمعہ سترہ رمضان کو ہوئی تھی۔
(۳۷۸۷۴) حَدَّثَنَا عَائِذُ بْنُ حَبِیبٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّ أَہْلَ بَدْرٍ کَانُوا ثَلاَثُ مِئَۃٍ وَثَلاَثَۃَ عَشَرَ ، الْمُہَاجِرُونَ مِنْہُمْ خَمْسَۃٌ وَسَبْعُونَ ، وَکَانَتْ ہَزِیمَۃُ بَدْرٍ لِسَبْعَ عَشْرَۃَ مِنْ رَمَضَانَ لَیْلَۃَ جُمُعَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৮৭৪
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑا غزوہ بدر، اور جو کچھ ہوا ، اور غزوہ بدر کے واقعات۔
(٣٧٨٧٥) حضرت برائ سے روایت ہے کہ تین سو دس سے کچھ اوپر تھے اور ان میں مہاجرین کی تعداد چھہتر تھی۔
(۳۷۸۷۵) حَدَّثَنَا عَائِذُ بْنُ حَبِیبٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَائِ ، قَالَ : کَانَ أَہْلُ بَدْرٍ ثَلاَثُ مِئَۃٍ وَبِضْعَۃَ عَشَرَ ، الْمُہَاجِرُونَ مِنْہُمْ سِتَّۃٌ وَسَبْعُونَ۔ (احمد ۲۴۸۔ بزار ۱۷۸۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৮৭৫
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑا غزوہ بدر، اور جو کچھ ہوا ، اور غزوہ بدر کے واقعات۔
(٣٧٨٧٦) حضرت براء بن عازب سے روایت ہے کہ بدر کے دن رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ کی تعداد تین سو دس سے کچھ اوپر تھی اور ہم باہم یہ گفتگو کرتے تھے کہ ان کی تعداد حضرت طالوت کے ان ساتھیوں جتنی ہے جنہوں نے حضرت طالوت کے ساتھ نہر کو پار کیا تھا۔ اور حضرت طالوت کے ساتھ صرف مومنوں نے ہی نہر پار کی تھی۔
(۳۷۸۷۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ زَکَرِیَّا ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ ، قَالَ : کَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَوْمَ بَدْرٍ بِضْعَۃَ عَشَرَ وَثَلاَثُ مِئَۃٍ ، وَکُنَّا نَتَحَدَّثُ أَنَّہُمْ عَلَی عِدَّۃِ أَصْحَابِ طَالُوتَ الَّذِینَ جَاوَزُوا مَعَہُ النَّہَرَ ، وَمَا جَاوَزَ مَعَہُ إِلاَّ مُؤْمِنٌ۔ (بخار ی۳۹۵۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৮৭৬
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑا غزوہ بدر، اور جو کچھ ہوا ، اور غزوہ بدر کے واقعات۔
(٣٧٨٧٧) حضرت عبیدہ سے روایت ہے۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ بدر میں حاضر ہونے والوں کی تعداد حضرت طالوت کے ہمراہ نہر پار کرنے والوں جتنی تھی اور ان کی تعداد تین سو تیرہ تھی۔
(۳۷۸۷۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، عَنْ عَبِیْدَۃَ ، قَالَ : عِدَّۃُ الَّذِینَ شَہِدُوا مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بَدْرًا کَعِدَّۃِ الَّذِینَ جَاوَزُوا مَعَ طَالُوتَ النَّہَرَ ، عِدَّتُہُمْ ثَلاَثُ مِئَۃٍ وَثَلاَثَۃَ عَشَرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৮৭৭
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑا غزوہ بدر، اور جو کچھ ہوا ، اور غزوہ بدر کے واقعات۔
(٣٧٨٧٨) حضرت ابو موسیٰ سے روایت ہے۔ یوم جالوت کو حضرت طالوت کے ساتھیوں کی تعداد تین سو دس سے کچھ اوپر تھی۔
(۳۷۸۷۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُمَارَۃَ ، عَنْ غُنَیْمِ بْنِ قَیْسٍ ، عَنْ أَبِی مُوسَی ، قَالَ : کَانَ عِدَّۃُ أَصْحَابِ طَالُوتَ یَوْمَ جَالُوتَ ثَلاَثُ مِئَۃٍ وَبِضْعَۃَ عَشَرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৮৭৮
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑا غزوہ بدر، اور جو کچھ ہوا ، اور غزوہ بدر کے واقعات۔
(٣٧٨٧٩) حضرت براء بن عازب سے روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ کی تعداد (یوم بدر کو) تین سو دس سے کچھ اوپر تھی۔ اور صحابہ کا خیال یہ تھا کہ وہ اس تعداد میں ہیں جس تعداد نے یوم جالوت کو حضرت طالوت کے ہمراہ نہر کو پار کیا تھا۔ اور ان کے ہمراہ نہر کو صرف اہل ایمان ہی نے پار کیا تھا۔
(۳۷۸۷۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، وَإِسْرَائِیلُ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ ، قَالَ : کَانَ عِدَّۃُ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ثَلاَثُ مِئَۃٍ وَبِضْعَۃَ عَشَرَ ، وَکَانُوا یُرَوْنَ أَنَّہُمْ عِدَّۃُ أَصْحَابِ طَالُوتَ یَوْمَ جَالُوتَ ، الَّذِینَ جَاوَزُوا مَعَہُ النَّہَرَ ، وَمَا جَاوَزَ مَعَہُ النَّہَرَ إِلاَّ مُؤْمِنٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৮৭৯
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑا غزوہ بدر، اور جو کچھ ہوا ، اور غزوہ بدر کے واقعات۔
(٣٧٨٨٠) حضرت معاذ بن رفاعہ بن رافع انصاری سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس فرشتہ حاضر ہوا اور اس نے کہا۔ صحابہ میں اصحابِ بدر کا کیا مقام ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ سب سے افضل لوگ ہیں۔ فرشتہ نے عرض کیا۔ فرشتوں میں یہی مقام ان فرشتوں کا ہے جو بدر کی جنگ میں شریک ہوئے ہیں۔
(۳۷۸۸۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ رِفَاعَۃَ بْنِ رَافِعٍ الأَنْصَارِیِّ ؛ أَنَّ مَلَکًا أَتَی رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : کَیْفَ أَصْحَابُ بَدْرٍ فِیکُمْ ؟ فَقَالَ : أَفْضَلُ النَّاسِ ، فَقَالَ الْمَلَکُ : وَکَذَلِکَ مَنْ شَہِدَ بَدْرًا مِنَ الْمَلاَئِکَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৮৮০
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑا غزوہ بدر، اور جو کچھ ہوا ، اور غزوہ بدر کے واقعات۔
(٣٧٨٨١) حضرت علی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : بلاشبہ یہ، حاطب بن ابی بلتعہ ، بدر میں شریک ہوچکا ہے۔ اور تمہیں کیا معلوم ہے : شاید اللہ تعالیٰ نے اہل بدر کے دل پر جھانک کر فرمایا : تم جو کچھ چاہو کرو۔ تحقیق میں نے تمہیں بخش دیا ہے۔
(۳۷۸۸۱) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، أَنَّ عُبَیْدَ اللہِ بْنَ أَبِی رَافِعٍ کَاتِبَ عَلِیٍّ أَخْبَرَہُ ، أَنَّہُ سَمِعَ عَلِیًّا ، یَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِنَّہُ قَدْ شَہِدَ بَدْرًا ، یَعْنِی حَاطِبَ بْنَ أَبِی بَلْتَعَۃَ ، وَمَا یَدْرِیکَ لَعَلَّ اللَّہَ قَدَ اطَّلَعَ عَلَی أَہْلِ بَدْرٍ ، فَقَالَ : اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ فَقَدْ غَفَرْتُ لَکُمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৮৮১
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑا غزوہ بدر، اور جو کچھ ہوا ، اور غزوہ بدر کے واقعات۔
(٣٧٨٨٢) حضرت علی فرماتے ہیں : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : کیا یہ ، حاطب اہل ِ بدر میں سے نہیں ہیں ؟ اور تمہیں کیا خبر ہے ہوسکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اہل بدر کے دلوں میں جھانک کر دیکھا ہو تو فرمایا : تم جو چاہو کرو۔ تحقیق تمہارے لیے جنت واجب ہوگئی ہے۔
(۳۷۸۸۲) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَلِیًّا : یَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَوَلَیْسَ مِنْ أَہْلِ بَدْرٍ ؟ وَمَا یُدْرِیکَ لَعَلَّ اللَّہَ اطَّلَعَ إِلَی أَہْلِ بَدْرٍ ، فَقَالَ : اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ فَقَدْ وَجَبَتْ لَکُمُ الْجَنَّۃُ۔ (بخاری ۳۰۸۱۔ مسلم ۱۹۴۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৮৮২
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑا غزوہ بدر، اور جو کچھ ہوا ، اور غزوہ بدر کے واقعات۔
(٣٧٨٨٣) حضرت ابن عمر بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عمر سے کہا : تمہیں کیا خبر ہے ، ہوسکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اہل بدر کے دلوں میں جھانک کر دیکھا تو فرمایا : تم جو چاہو کرو ؟
(۳۷۸۸۳) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ حَمْزَۃَ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی سَالِمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی ابْنُ عُمَرَ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ لِعُمَرَ : وَمَا یُدْرِیکَ ، لَعَلَّ اللَّہَ قَدَ اطَّلَعَ إِلَی أَہْلِ بَدْرٍ ، فَقَالَ : اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ۔ (احمد ۱۰۹۔ ابویعلی ۵۴۹۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৮৮৩
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑا غزوہ بدر، اور جو کچھ ہوا ، اور غزوہ بدر کے واقعات۔
(٣٧٨٨٤) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے اہل بدر پر جھانک کر دیکھا تو فرمایا : تم جو چاہو کرو تحقیق میں نے تمہیں بخش دیا ہے۔
(۳۷۸۸۴) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِی النَّجُودِ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِنَّ اللَّہَ تَبَارَکَ وَتَعَالَی اطَّلَعَ إِلَی أَہْلِ بَدْرٍ ، فَقَالَ : اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ فَقَدْ غَفَرْتُ لَکُمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৮৮৪
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑا غزوہ بدر، اور جو کچھ ہوا ، اور غزوہ بدر کے واقعات۔
(٣٧٨٨٥) حضرت جابر سے روایت ہے کہ حاطب بن ابی بلتعہ کا غلام نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حضرت حاطب کی شکایت کرنے کے لیے آیا اور عرض کیا۔ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! حاطب ضرور بالضرور آگ میں داخل کیا جائے گا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو جھوٹ بولتا ہے۔ حاطب ، آگ میں نہیں جائے گا۔ (کیونکہ) تحقیق وہ بدر اور حدیبیہ میں حاضر ہوا ہے۔
(۳۷۸۸۵) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ بْنُ سَوَّارٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا لَیْثٌ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ؛ أَنَّ عَبْدًا لِحَاطِبِ بْنِ أَبِی بَلْتَعَۃَ جَائَ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَشْتَکِی حَاطِبًا ، فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، لَیَدْخُلَنَّ حَاطِبٌ النَّارَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : کَذَبْتَ ، لاَ یَدْخُلُہَا ، إِنَّہُ قَدْ شَہِدَ بَدْرًا وَالْحُدَیْبِیَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৮৮৫
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑا غزوہ بدر، اور جو کچھ ہوا ، اور غزوہ بدر کے واقعات۔
(٣٧٨٨٦) حضرت رافع بن خدیج بیان کرتے ہیں کہ جبرائیل یا کوئی دوسرا فرشتہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے پوچھا : جو لوگ بدر میں حاضر ہوئے ہیں۔ انھیں آپ کیا شمار کرتے ہیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اپنے میں افضل شمار کرتے ہیں۔ اس نے جواب میں کہا : اسی طرح وہ فرشتے ہمارے ہاں بہترین فرشتے ہیں۔
(۳۷۸۸۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ عَبَایَۃَ بْنِ رِفَاعَۃَ ، عَنْ جَدِّہِ رَافِعِ بْنِ خَدِیجٍ ، قَالَ : جَائَ جِبْرَائِیلُ ، أَوْ مَلَکٌ إِلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : مَا تَعُدُّونَ مَنْ شَہِدَ بَدْرًا فِیکُمْ ؟ قَالَ : خِیَارُنَا ، قَالَ : کَذَلِکَ ہُمْ عِنْدَنَا خِیَارُ الْمَلاَئِکَۃِ۔ (ابن ماجہ ۱۶۰۔ احمد ۴۶۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৮৮৬
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑا غزوہ بدر، اور جو کچھ ہوا ، اور غزوہ بدر کے واقعات۔
(٣٧٨٨٧) حضرت ضحاک سے { وَمَنْ یُوَلِّہِمْ یَوْمَئِذٍ دُبُرَہُ } کے بارے میں منقول ہے کہ یہ حکم خاص طور پر بدر کے دن تھا۔
(۳۷۸۸۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ؛ { وَمَنْ یُوَلِّہِمْ یَوْمَئِذٍ دُبُرَہُ } قَالَ : ہَذَا یَوْمَ بَدْرٍ خَاصَّۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৮৮৭
غزوات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بڑا غزوہ بدر، اور جو کچھ ہوا ، اور غزوہ بدر کے واقعات۔
(٣٧٨٨٨) حضرت حسن { وَمَنْ یُوَلِّہِمْ یَوْمَئِذٍ دُبُرَہُ إِلاَّ مُتَحَرِّفًا لِقِتَالٍ ، أَوْ مُتَحَیِّزًا إِلَی فِئَۃٍ } کے بارے میں منقول ہے کہ یہ یوم بدر کی خاصیت تھی۔ لشکر سے فرار کبیرہ گناہوں میں سے نہیں ہے۔
(۳۷۸۸۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الرَّبِیعِ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ {وَمَنْ یُوَلِّہِمْ یَوْمَئِذٍ دُبُرَہُ إِلاَّ مُتَحَرِّفًا لِقِتَالٍ ، أَوْ مُتَحَیِّزًا إِلَی فِئَۃٍ} قَالَ : ہَذَا یَوْمَ بَدْرٍ خَاصَّۃً ، لَیْسَ الْفِرَارُ مِنَ الزَّحْفِ مِنَ الْکَبَائِرِ۔
tahqiq

তাহকীক: