মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

طلاق کا بیان۔ - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৬২৮ টি

হাদীস নং: ১৯৪৪০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { ولا یحل لھنَّ أن یَّکتمن ما خلق اللّٰہ فی أرحامھن } کی تفسیر کا بیان
(١٩٤٤١) حضرت مجاہد (رض) قرآن مجید کی آیت { وَلاَ یَحِلُّ لَہُنَّ أَنْ یَکْتُمْنَ مَا خَلَقَ اللَّہُ فِی أَرْحَامِہِنَّ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد حمل اور حیض ہے اور حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ اس سے مراد حیض ہے۔
(۱۹۴۴۱) حدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ وَإِبْرَاہِیمَ قَالَ أَحَدُہُمَا : الْحَبَلُ ، والحیض وَقَالَ الآخَرُ الْحَیْضُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৪১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { ولا یحل لھنَّ أن یَّکتمن ما خلق اللّٰہ فی أرحامھن } کی تفسیر کا بیان
(١٩٤٤٢) حضرت مجاہد (رض) قرآن مجید کی آیت { وَلاَ یَحِلُّ لَہُنَّ أَنْ یَکْتُمْنَ مَا خَلَقَ اللَّہُ فِی أَرْحَامِہِنَّ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد یہ ہے کہ عورت یہ کہے کہ میں حاملہ ہوں حالانکہ وہ حاملہ نہ ہو۔ یا وہ یہ کہے کہ میں حائل ہونے والی ہوں حالانکہ وہ حائل ہونے والی نہ ہو۔
(۱۹۴۴۲) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ قَالَ : أَنْ تَقُولَ : أَنَا حَامِلٌ ، وَلَیْسَتْ بِحَامِلٍ ، أَوْ تَقُولَ : أَنَا حَائِلٌ ، وَلَیْسَتْ بِحَائِلٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৪২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { ولا یحل لھنَّ أن یَّکتمن ما خلق اللّٰہ فی أرحامھن } کی تفسیر کا بیان
(١٩٤٤٣) حضرت ابن عباس (رض) قرآن مجید کی آیت { وَلاَ یَحِلُّ لَہُنَّ أَنْ یَکْتُمْنَ مَا خَلَقَ اللَّہُ فِی أَرْحَامِہِنَّ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مرادحیض اور حمل ہے اور حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اس سے مراد حمل ہے۔
(۱۹۴۴۳) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ عُبَیْدَۃَ ، عَنِ ابْنِ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : الْحَیْضُ وَالْحَبَلُ ، وَقَالَ إبْرَاہِیمُ الْحَبَلُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৪৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { ولا یحل لھنَّ أن یَّکتمن ما خلق اللّٰہ فی أرحامھن } کی تفسیر کا بیان
(١٩٤٤٤) حضرت ضحاک قرآن مجید کی آیت { وَلاَ یَحِلُّ لَہُنَّ أَنْ یَکْتُمْنَ مَا خَلَقَ اللَّہُ فِی أَرْحَامِہِنَّ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراداولاد اور حیض ہے۔
(۱۹۴۴۴) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ جُوَیْبِرٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ قَالَ : الْوَلَدُ وَالْحَیْضُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৪৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { ولا یحل لھنَّ أن یَّکتمن ما خلق اللّٰہ فی أرحامھن } کی تفسیر کا بیان
(١٩٤٤٥) حضرت مجاہد قرآن مجید کی آیت { وَلاَ یَحِلُّ لَہُنَّ أَنْ یَکْتُمْنَ مَا خَلَقَ اللَّہُ فِی أَرْحَامِہِنَّ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مرادیہ ہے کہ طلاق شدہ عورت کے لیے یہ کہنا حلال نہیں کہ میں حائضہ ہوں حالانکہ وہ حائضہ نہ ہو اور یہ کہنا بھی جائز نہیں کہ میں حاملہ ہوں حالانکہ وہ حاملہ نہ ہو اور جب وہ حاملہ ہو تو یہ کہنا درست نہیں کہ میں حاملہ نہیں ہوں۔
(۱۹۴۴۵) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، عَنْ وَرْقَائَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ : {وَلاَ یَحِلُّ لَہُنَّ أَنْ یَکْتُمْنَ مَا خَلَقَ اللَّہُ فِی أَرْحَامِہِنَّ} قَالَ : لاَ یَحِلُّ لِلْمُطَلَّقَۃِ أَنْ تَقُولَ : أنا حَائِضٌ ، وَلَیْسَتْ بِحَائِضٍ ، وَلاَ تَقُولُ : إنِّی حُبْلَی ، وَلَیْسَتْ بِحُبْلَی وَلاَ تَقُولُ : لَسْت بِحُبْلَی ، وَہِیَ حُبْلَی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৪৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { ولا یحل لھنَّ أن یَّکتمن ما خلق اللّٰہ فی أرحامھن } کی تفسیر کا بیان
(١٩٤٤٦) حضرت عکرمہ قرآن مجید کی آیت { وَلاَ یَحِلُّ لَہُنَّ أَنْ یَکْتُمْنَ مَا خَلَقَ اللَّہُ فِی أَرْحَامِہِنَّ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مرادحیض ہے۔
(۱۹۴۴۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ (وَلاَ یَحِلُّ لَہُنَّ أَنْ یَکْتُمْنَ مَا خَلَقَ اللَّہُ فِی أَرْحَامِہِنَّ) قَالَ : الْحَیْضُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৪৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { ولا یحل لھنَّ أن یَّکتمن ما خلق اللّٰہ فی أرحامھن } کی تفسیر کا بیان
(١٩٤٤٧) حضرت مجاہد قرآن مجید کی آیت { وَلاَ یَحِلُّ لَہُنَّ أَنْ یَکْتُمْنَ مَا خَلَقَ اللَّہُ فِی أَرْحَامِہِنَّ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مرادحمل اور حیض ہے اور حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اس سے مراد حیض ہے۔
(۱۹۴۴۷) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ {وَلاَ یَحِلُّ لَہُنَّ أَنْ یَکْتُمْنَ مَا خَلَقَ اللَّہُ فِی أَرْحَامِہِنَّ} قَالَ : الْحَبَلُ وَالْحَیْضُ قَالَ : وَقَالَ إبْرَاہِیمُ : الْحَیْضُ وَحْدَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৪৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تجھے طلاق ہے تو کیا حکم ہے ؟
(١٩٤٤٨) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تجھے طلاق ہے تو کیا حکم ہے ؟ وہ فرماتے ہیں کہ انھوں نے اس بارے میں حضرت سالم (رض) اور حضرت قاسم (رض) سے سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ ہماری رائے یہ ہے کہ اس سے قسم لی جائے کہ اس نے حتمی طلاق کا ارادہ نہیں کیا۔
(۱۹۴۴۸) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إبْرَاہِیمَ أَنَّ رَجُلاً قَالَ لامْرَأَتِہِ : أَنْتِ طَالِقٌ فَسَأَلَ الْقَاسِمَ وَسَالِمًا فَقَالاَ : نَرَی أَنْ نُحَلِّفَہُ مَا أَرَادَ البَتَّۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৪৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تجھے طلاق ہے تو کیا حکم ہے ؟
(١٩٤٤٩) حضرت سعید بن مسیب (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تجھے طلاق ہے اور اس نے تعداد کا تذکرہ نہیں کیا تو اس کی نیت کا اعتبار ہوگا کہ ایک دی ہے یاد و یا تین۔
(۱۹۴۴۹) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ، عَنِ ابْنِ لَہِیعَۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ أَبِی جَعْفَرٍ ، عَنْ بُکَیْرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ الأَشَجِّ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ فِی رَجُلٍ قَالَ لامْرَأَتِہِ : أَنْتِ طَالِقٌ ، ولَمْ یُسَمِّ عَدَدَ الطَّلاَقِ قَالَ : نحملہ ذَلِکَ ، إِنْ نَوَی وَاحِدَۃً ، أَوِ اثْنَتَیْنِ ، أَوْ ثَلاَثَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৪৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ مطلقہ کانفقہ کتنا ہوگا ؟
(١٩٤٥٠) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ مطلقہ پر ہر روز گندم کا نصف صاع خرچ کیا جائے گا۔
(۱۹۴۵۰) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : نَفَقَۃُ الْمُطَلَّقَۃِ کُلَّ یَوْمٍ نِصفُ صَاعٍ مِنْ بُرٍّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৫০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ مطلقہ کانفقہ کتنا ہوگا ؟
(١٩٤٥١) حضرت شعبی (رض) نے اس عورت کے لیے ہر مہینے میں گندم کے پندرہ صاع اور دو درہم لازم کئے جس کے خاوند نے اسے نقصان پہنچایا تھا۔
(۱۹۴۵۱) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ فِی امْرَأَۃٍ أَضَرَّ بِہَا زَوْجُہَا فَفَرَضَ لَہَا الشَّعْبِیُّ فِی کُلِّ شَہْرٍ خَمْسَۃَ عَشَرَ صَاعًا مِنْ حِنْطَۃٍ وَدِرْہَمَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৫১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ مطلقہ کانفقہ کتنا ہوگا ؟
(١٩٤٥٢) حضرت علی (رض) نے نفقہ میں عورت اور اس کی خادمہ کے لیے ہر مہینے بارہ درہم مقرر کئے، چار خادمہ کے لیے اور آٹھ عورت کے لئے۔
(۱۹۴۵۲) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَمَانٍ ، عَنْ مِنْہَالِ بْنِ خَلِیفَۃَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ خِلاَسٍ ، عَنْ عَلِیٍّ أنَّہُ فَرَضَ لاِمْرَأَۃٍ وَخَادِمِہَا اثْنَیْ عَشَرَ دِرْہَمًا کُلَّ شَہْرٍ : أَرْبَعَۃً لِلْخَادِمِ وَثَمَانِیَۃً لِلْمَرْأَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৫২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ مطلقہ کانفقہ کتنا ہوگا ؟
(١٩٤٥٣) حضرت ام خصیب وابشیہ (رض) فرماتی ہیں کہ ان کے خاوند کا انتقال ہوگیا اور وہ حاملہ تھیں۔ وہ اپنا مقدمہ لے کر حضرت شریح کے پاس گئیں تو انھوں نے فرمایا کہ کل مال میں سے ان پر پندرہ دراہم خرچ کئے جائیں گے۔
(۱۹۴۵۳) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأحمر ، عَنْ أُمِّ خَصِیبٍ الْوَابِشِیَّۃِ أَنَّ زَوْجَہَا تُوُفِّیَ وَتَرَکَہَا حَامِلاً ، فَخَاصَمَتْ إلَی شُرَیْحٍ ، فَقَضَی أَنْ یُنْفَقَ عَلَیْہَا مِنْ جَمِیعِ الْمَالِ خَمْسَۃَ عَشَرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৫৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ مطلقہ کانفقہ کتنا ہوگا ؟
(١٩٤٥٤) حضرت حکم (رض) فرماتے ہیں کہ خادمہ پر ایک درہم خرچ کیا جائے گا۔
(۱۹۴۵۴) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : یُنْفِقُ عَلَی خَادِمٍ وَاحِدَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৫৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص کسی عورت کو طلاق دے اور اس کا چھوٹا بچہ ہو تو وہ کس کے پاس رہے گا ؟
(١٩٤٥٥) حضرت عکرمہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے ام عاصم کو فریق بنا کر حضرت عاصم کی پرورش کا مسئلہ حضرت ابوبکر (رض) کے پاس پیش کیا۔ انھوں نے فیصلہ فرمایا کہ بچہ حضرت ام عاصم کے پاس رہے گا جب تک بالغ نہ ہوجائے اور یا جب تک شادی نہ کرلے۔ اور فرمایا کہ ماں بچے پر زیادہ مہربان، رحم کرنے والی، نرم دل اور شفقت کرنے والی ہوتی ہے۔
(۱۹۴۵۵) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ قَالَ : خَاصَمَ عُمَرُ أُمَّ عَاصِمٍ فِی عَاصِمٍ إلَی أَبِی بَکْرٍ فَقَضَی لَہَا بِہِ مَا لَمْ یَکْبَرْ ، أَوْ یَتَزَوَّجْ فَیَخْتَارُ لِنَفْسِہِ قَالَ : ہِیَ أَعْطَفُ وَأَلْطَفُ وَأَرَقُّ وَأَحْنَی وَأَرْحَمُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৫৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص کسی عورت کو طلاق دے اور اس کا چھوٹا بچہ ہو تو وہ کس کے پاس رہے گا ؟
(١٩٤٥٦) حضرت عبد الرحمن بن غنم (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے بچے کو ماں اور باپ کے درمیان اختیار دیا۔
(۱۹۴۵۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ یَزِیدَ بْنِ جَابِرٍ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنم قَالَ : شَہِدْت عُمَرَ خَیَّرَ صَبِیًّا بَیْنَ أَبِیہِ وَأُمِّہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৫৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص کسی عورت کو طلاق دے اور اس کا چھوٹا بچہ ہو تو وہ کس کے پاس رہے گا ؟
(١٩٤٥٧) حضرت شریح (رض) فرماتے ہیں کہ باپ زیادہ حقدار ہے اور ماں زیادہ نرمی کرنے والی ہے۔
(۱۹۴۵۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ وَیُونُسَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، عَنْ شُرَیْحٍ قَالَ : الأَبُ أَحَقُّ ، وَالأُمُّ أَرْفَقُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৫৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص کسی عورت کو طلاق دے اور اس کا چھوٹا بچہ ہو تو وہ کس کے پاس رہے گا ؟
(١٩٤٥٨) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بچے کو ماں باپ کے درمیان اختیار دیا۔
(۱۹۴۵۸) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ زِیَادِ بْنِ سَعْدٍ ، أَوْ حُدِّثْت عَنْہُ ، عَنْ ہِلاَلِ بْنِ أَبِی مَیْمُونَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ خَیَّرَ صَبِیًّا بَیْنَ أَبَوَیْہِ۔ (ترمذی ۱۳۵۷۔ احمد ۲/۲۴۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৫৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص کسی عورت کو طلاق دے اور اس کا چھوٹا بچہ ہو تو وہ کس کے پاس رہے گا ؟
(١٩٤٥٩) حضرت حسن فرماتے ہیں عورت بچے کی زیادہ حق دار ہے خواہ شادی بھی کرلے۔
(۱۹۴۵۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : ہِیَ أَحَقُّ بِوَلَدِہَا ، وَإِنْ تَزَوَّجَتْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৫৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص کسی عورت کو طلاق دے اور اس کا چھوٹا بچہ ہو تو وہ کس کے پاس رہے گا ؟
(١٩٤٦٠) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ جب آدمی اپنی بیوی کو طلاق دے دے تو عورت اس وقت تک بچے کی زیادہ حق دار ہے جب تک شادی نہ کرلے اور جب تک وہ علاقہ نہ چھوڑنا چاہے۔
(۱۹۴۶۰) حَدَّثَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ ، عَنْ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : إذَا طَلَّقَ الرَّجُلُ امْرَأَتَہُ فَہِیَ أَحَقُّ بِوَلَدِہَا مَا لَمْ تَتَزَوَّجْ ، أَوْ تَخْرُجْ بِہِ مِنَ الأَرْضِ۔
tahqiq

তাহকীক: