মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

طلاق کا بیان۔ - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৬২৮ টি

হাদীস নং: ১৮২৪০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ بچے کی طلاق کا حکم
(١٨٢٤١) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ بچوں کے نکاح کو پوشیدہ رکھو۔
(۱۸۲۴۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَمَّنْ سَمِعَ عَلِیًّا یَقُولُ : اُکْتُمُوا الصِّبْیَانَ النِّکَاحَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৪১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ بچے کی طلاق کا حکم
(١٨٢٤٢) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۱۸۲۴۲) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ عَلِیٍّ ؛ بِنَحْوِ حَدِیثِ وَکِیعٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৪২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ بچے کی طلاق کا حکم
(١٨٢٤٣) حضرت ضحاک (رض) فرماتے ہیں کہ بچوں کے نکاح کو پوشیدہ رکھو۔ اور فرماتے ہیں کہ ہر طلاق جائز ہے سوائے معتوہ اور ایسے شخص کی طلاق جسے برسم ہو یعنی ایسی بیماری میں جس میں انسان الٹی سیدھی باتیں کرنے لگتا ہے۔
(۱۸۲۴۳) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ جُوَیْبِرٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ، قَالَ : اُکْتُمُوا الصِّبْیَانَ النِّکَاحَ ، وَقَالَ : کُل طَلاَقٍ جَائِزٌ، إلاَّ طَلاَقَ الْمُبَرْسَمِ وَالْمَعْتُوہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৪৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ بچے کی طلاق کا حکم
(١٨٢٤٤) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ بچے کی آزادی اور نکاح اور کسی دوسری چیز کا کوئی اعتبار نہیں ہے۔
(۱۸۲۴۴) حَدَّثَنَا أَبوُ بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : لَیْسَ عِتْقُ الصَّبِیِّ ، وَلاَ نِکَاحُہُ ، وَلاَ شَیْئٌ مِنْ أَمْرِہِ بِشَیْئٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৪৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ بچے کی طلاق کا حکم
(١٨٢٤٥) حضرت قعقاع (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم (رض) سے بچے کی طلاق کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ عورتیں بہت ہیں۔
(۱۸۲۴۵) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ الْقَعْقَاعِ ، قَالَ : سَأَلْتُ إبْرَاہِیمَ عَنْ طَلاَقِ الصَّبِیِّ ؟ قَالَ : النِّسَائُ کَثِیرٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৪৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ بچے کی طلاق کا حکم
(١٨٢٤٦) حضرت قعقاع (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم (رض) سے بچے کی طلاق کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ یہ کوئی چیز نہیں اور عورتیں بہت ہیں۔
(۱۸۲۴۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنِ الْقَعْقَاعِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ فِی طَلاَقِ الصَّبِیِّ قَالَ : لَیْسَ بِشَیْئٍ ، وَالنِّسَائُ کَثِیرٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৪৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ بچے کی طلاق کا حکم
(١٨٢٤٧) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ اسلاف بچوں کی شادیاں کرادیا کرتے تھے اور نکاح کو ان سے پوشیدہ رکھتے تھے کہ کہیں ان کی زبان پر طلاق جاری نہ ہوجائے۔ حضرت سفیان (رض) فرماتے ہیں کہ اگر طلاق کا لفظ ان کی زبان پر آبھی جاتا تو اسے کچھ نہیں سمجھتے تھے۔
(۱۸۲۴۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا یُزَوِّجُونَہُمْ وَہُمْ صِغَارٌ ، وَیَکْتُمُونَہُمُ النِّکَاحَ مَخَافَۃَ أَنْ یَقَعَ الطَّلاَقُ عَلَی أَلْسِنَتِہِمْ۔ قَالَ سُفْیَانُ : فَإِذَا وَقَعَ لَمْ یَرَوْہُ شَیْئًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৪৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ بچے کی طلاق کا حکم
(١٨٢٤٨) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ بچے کی طلاق کا کوئی اعتبار نہیں۔
(۱۸۲۴۸) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ مُصْعَبٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ؛ فِی طَلاَقِ الصَّبِیِّ : لَیْسَ بِشَیْئٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৪৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ بچے کی طلاق کا حکم
(١٨٢٤٩) حضرت شعبہ (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم (رض) اور حضرت حماد (رض) سے بچے کی طلاق کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ یہ درست نہیں۔
(۱۸۲۴۹) حدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَکَمَ ، وَحَمَّادًا عَنْ طَلاَقِ الصَّبِیِّ ؟ فَقَالاَ : لاَ یَجُوزُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৪৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ برسم نامی بیماری کے شکار اور الٹی سیدھی باتیں کرنے والے کی طلاق کا حکم
(١٨٢٥٠) حضرت یونس (رض) فرماتے ہیں کہ ایک شامی شخص نے مجھ سے بیان کیا کہ ہم ایک غزوہ میں تھے، کہ ہمارے ایک ساتھی کوالٹی سیدھی باتیں کرنے والی بیماری ہوگئی، اس نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دیں۔ جب اسے افاقہ ہوا تو لوگوں نے اس سے کہا کہ تو نے یہ یہ بات کی تھی، اس نے کہا کہ مجھے تو کوئی علم نہیں کہ میں نے اس طرح کی کوئی تھوڑی یا زیادہ بات کی ہو اور میں نہیں جانتا۔ ہم میں سے ایک سوار کسی ضرورت کے لیے حضرت عمر بن عبد العزیز (رض) کے پاس گیا جب اس نے ضرورت پوری کرلی تو اس بارے میں سوال کیا، انھوں نے فرمایا کہ اس سے کوئی اثر نہیں پڑتا۔
(۱۸۲۵۰) حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیِلُ بْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُس ، قَالَ : حدَثَنِیِ رَجُلٌ مِنْ أَہْلِ الشَّامِ ، لَمْ أَرَ بِہِ بَأْسًا ، قَالَ : کُنَّا فِی غَزَاۃٍ ، فَبَرْسَمَ صَاحِبٌ لَنَا ، فَطلَّّقَ امْرَأَتَہُ ثَلاثَا ، فَلَمَا أفَاَقَ قَالُوا لَہُ : قُلْتَ کَذَا وَکذَا ، قَالَ : مَاَ أَعْلَمَنِی ، قُلْتُ : مِنْ ہَذَا قَلِیلاً ، وَلاَ کَثِیِرًا ، وَمَا أَعْرِفْہُ ، فَرَکِبَ رَجُلٌ مِنَّا إِلی عُمَرَ بْنُ عَبْدِ العَزِیزِ فِی حَاجَۃٍ ، فلَمَّا قضَی حَاجتَہُ سَأَلَہُ عَنْ ذَلِکَ ، فَدَیَّنَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৫০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ برسم نامی بیماری کے شکار اور الٹی سیدھی باتیں کرنے والے کی طلاق کا حکم
(١٨٢٥١) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۱۸۲۵۱) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنْ مَیْمُونِ بْنِ مَہْرَانِ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ العَزِیزِ ؛ بِنَحْوِ حَدِیثِ ابْنِ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُس۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৫১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ برسم نامی بیماری کے شکار اور الٹی سیدھی باتیں کرنے والے کی طلاق کا حکم
(١٨٢٥٢) حضرت حکم (رض) فرماتے ہیں کہ برسم نامی بیماری کے شکار جو الٹی سیدھی باتیں کرتا ہو، اور بخار زدہ جو الٹی سیدھی باتیں کرتا ہو ان دونوں کی طلاق اور مجنون کا نکاح معتبر نہیں۔
(۱۸۲۵۲) حَدَّثَنَا أَبوُ مُعَاویَۃَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ الْحَکَم ، قَالَ : کَانَ یَقُولُ : طَلاَقُ الْمُبَرْسَمِ وَالْمَحْمومِ الَّذِی یَہْذِی ، ونِکَاحُ الْمَجْنُونِ لَیْسَ بِشَیْئٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৫২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ برسم نامی بیماری کے شکار اور الٹی سیدھی باتیں کرنے والے کی طلاق کا حکم
(١٨٢٥٣) حضرت ضحاک (رض) فرماتے ہیں کہ برسم کا شکار اور مغلوب العقل کی طلاق ان کے مرض میں درست نہیں۔
(۱۸۲۵۳) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ جُوَیْبِرٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ، قَالَ : لاَ یَجُوزُ طَلاَق الْمُبَرْسَمِ ، وَالْمَغْلُوبِ عَلَی عَقْلِہِ فِی مَرَضِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৫৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ برسم نامی بیماری کے شکار اور الٹی سیدھی باتیں کرنے والے کی طلاق کا حکم
(١٨٢٥٤) حضرت جابر بن زید (رض) فرماتے ہیں کہ برسم کے شکار شخص جو الٹی سیدھی باتیں کرتا ہو اور اسے اپنی باتوں کی سمجھ نہ ہو تو اس کی طلاق اور آزاد کرنے کا اعتبار نہیں۔
(۱۸۲۵۴) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حَبِیبٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ ہَرِمٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ ؛ فِی طَلاَقِ الْمُبَرْسَمِ الَّذِی یَہْذِی وَلاَ یَعْقِلُ ، مَا یَقُولُ ، قَالَ : لاَ طَلاَقَ لَہُ ، وَلاَ عِتَاقَ لَہُ مَا دَام عَلَی ذَلِک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৫৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ برسم نامی بیماری کے شکار اور الٹی سیدھی باتیں کرنے والے کی طلاق کا حکم
(١٨٢٥٥) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ برسم کا شکار شخص کی طلاق معتبر نہیں۔
(۱۸۲۵۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِر ، عَنْ عَامِرٍ (ح) وَعَنْ شَرِیکٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالاَ : لاَ یَجُوز طَلاَق الْمُبَرْسَمِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৫৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ برسم نامی بیماری کے شکار اور الٹی سیدھی باتیں کرنے والے کی طلاق کا حکم
(١٨٢٥٦) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ برسم کا شکار شخص کی طلاق معتبر نہیں، نیز وہ شخص جس پر نشے کے علاوہ کوئی آفت آئے اور اس کی عقل کو خراب کردے۔
(۱۸۲۵۶) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ زُہَیْرٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : لاَ یَجُوزُ طَلاَق الْمُبَرْسَمِ ، أَوْ مَنْ نَزلَ بِہِ بَلائٌ فِی غَیر نَشْوَی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৫৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ برسم نامی بیماری کے شکار اور الٹی سیدھی باتیں کرنے والے کی طلاق کا حکم
(١٨٢٥٧) حضرت ایوب (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو قلابہ (رض) کو خط لکھا اور ان سے برسم کے شکار شخص کی طلاق کے بارے میں سوال کیا۔ انھوں نے مجھے خط میں لکھا کہ اس میں گواہوں کی گواہی کا اعتبار ہوگا، اگر تو اسے سمجھ ہے تو اس کی طلاق جائز ہے اور اگر اسے سمجھ نہیں تو اس کی طلاق جائز نہیں ہے۔
(۱۸۲۵۷) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَیْدٍ، عَنْ أَیُّوبَ، قَالَ: کَتَبْتُ إِلَی أَبِی قِلاَبَۃَ أَسْأَلَہُ عَنْ طَلاَقِ الْمُبَرْسَمِ؟ فَکَتَبَ إِلَیَّ : إِنَّہُ مَا شَہِدَتْ بِہِ الشُّہُودُ إِنْ کَانَ یَعْقِلُ فَطَلاَقُہُ جَائِزٌ ، وَإِنْ کَانَ لاَ یَعْقِلُ فَطَلاَقُہُ لاَ یَجُوزُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৫৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ نشے میں مبتلا شخص کی طلاق کا حکم
(١٨٢٥٨) حضرت مجاہد (رض) فرماتے ہیں کہ نشے میں مبتلا شخص کی طلاق درست ہے۔
(۱۸۲۵۸) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : طَلاَقُ السَّکْرَانِ جَائِزٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৫৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ نشے میں مبتلا شخص کی طلاق کا حکم
(١٨٢٥٩) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ نشے میں مبتلاشخص کی طلاق درست ہے۔
(۱۸۲۵۹) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ قَالَ : طَلاَقُ النَّشْوَانِ جَائِزٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮২৫৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ نشے میں مبتلا شخص کی طلاق کا حکم
(١٨٢٦٠) حضرت عطائ (رض) نشے میں مبتلا شخص کی طلاق کو درست قرار نہیں دیتے تھے۔
(۱۸۲۶۰) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یُجِیزُ طَلاَقَ السَّکْرَانِ۔
tahqiq

তাহকীক: