মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

شکار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪১১ টি

হাদীস নং: ২০০৭৫
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ معراض کے ذریعہ شکار کا بیان
(٢٠٠٧٦) عبید بن سعد فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے لاٹھی سے خرگوش اس طرح شکار کیا کہ اس کے پاؤں بھی توڑ دئیے پھر اسے ذبح کیا تو اسے کھا سکتا ہے۔
(۲۰۰۷۶) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ مَیْسَرَۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ بْنِ سَعْدٍ ، أَنَّ رَجُلاً رَمَی أَرْنَبًا بِعَصًا فَکَسَرَ قَوَائِمَہَا ، ثُمَّ ذَبَحَہَا فَأَکَلَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৭৬
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ معراض کے ذریعہ شکار کا بیان
(٢٠٠٧٧) حضرت خصیف فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر سے معراض کے ذریعے شکار کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ یہ مسلمانوں کے تیروں میں سے نہ تھا، اس کا شکار نہ کھاؤ البتہ اگر وہ جانور کی کھال کو چیر دے تو کاٹ سکتے ہیں۔
(۲۰۰۷۷) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ خُصَیْف ، فَقَالَ : سَأَلْتُ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ ، عَنِ الْمِعْرَاضِ ، فَقَالَ : لَمْ یَکُنْ مِنْ نُبَالِ الْمُسْلِمِینَ فَلاَ تَأْکُلْ مِنْہُ شَیْئًا إِلاَّ شَیْئًا قَدْ خُزِقَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৭৭
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ معراض کے ذریعہ شکار کا بیان
(٢٠٠٧٨) حضرت حصین فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عامر سے معراض کے شکار کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ اگر تیر کی طرح اس کا نوکیلا حصہ شکار کو لگے تو اسے کھالو اور اگر یہ عرض کے اعتبار سے لگے اور ذبح نہ کرسکو تو نہ کھاؤ۔
(۲۰۰۷۸) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : سَأَلْتُہُ عَنِ الْمِعْرَاضِ ، فَقَالَ : إذَا کُنت أَصَبْت بِحَدِّہِ فَخَزَقَ کَمَا یَخْزِقُ السَّہْمُ فَکُلْ ، فَإِنْ أَصَابَہُ بِعَرْضِہِ فَلاَ تَأْکُلْ إِلاَّ أَنْ تُذْکِیَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৭৮
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ معراض کے ذریعہ شکار کا بیان
(٢٠٠٧٩) حضرت سعید معراض کے ذریعے کیے شکار میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔
(۲۰۰۷۹) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، عَنْ سَعِیدٍ، أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا بِمَا أُصِیبَ بِالْمِعْرَاضِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৭৯
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ معراض کے ذریعہ شکار کا بیان
(٢٠٠٨٠) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ تم معراض کا شکار اس وقت تک نہیں کھا سکتے جب تک وہ اس کی کھال کو کاٹ نہ دے۔
(۲۰۰۸۰) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : لاَ تَأْکُلْ مَا أَصَابَ الْمِعْرَاضُ إِلاَّ أَنْ یَخْزِقَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৮০
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ معراض کے ذریعہ شکار کا بیان
(٢٠٠٨١) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ معراض اگر جانور کی کھال کو نہ کاٹے تو اس کا شکار مت کھاؤ۔
(۲۰۰۸۱) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ: لاَ تَأْکُلْ مَا أَصَابَ الْمِعْرَاضُ إِلاَّ أَنْ یَخْزِقَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৮১
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ معراض کے ذریعہ شکار کا بیان
(٢٠٠٨٢) حضرت ابراہیم جانور کی کھال نہ کٹنے کی صورت میں معراض کے شکار کو ممنوع قرار دیتے تھے۔
(۲۰۰۸۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، أَنَّہُ کَرِہَ مَا أَصَابَ الْمِعْرَاضُ إِلاَّ مَا خَزَقَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৮২
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ معراض کے ذریعہ شکار کا بیان
(٢٠٠٨٣) حضرت قاسم اور حضرت سالم معراض کے شکار کو مکروہ قرار دیتے تھے، البتہ اگر ذبح کا موقع مل جائے تو پھر کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔
(۲۰۰۸۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنِ الْقَاسِمِ وَسَالِمٍ أَنَّہُمَا کَانَا یَکْرَہَانِ الْمِعْرَاضَ إِلاَّ مَا أَدْرَکْت ذَکَاتَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৮৩
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ معراض کے ذریعہ شکار کا بیان
(٢٠٠٨٤) حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ اسلاف معراض سے کئے گئے شکار کو مکروہ قرار دیتے تھے۔ حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ معراض اگر جانور کی کھال کو نہ کاٹے تو یہ جانور مردار ہے۔
(۲۰۰۸۴) حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَیُّوبَ ، عَنْ مُغِیرَۃَ بْنِ زِیَادٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، قَالَ: أَمَّا الْمِعْرَاضُ فَقَدْ کَانَ نَاسٌ یَکْرَہُونَہُ، قَالَ : ہُوَ مَوْقُوذَۃٌ وَلَکِنْ إذَا خَزَقَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৮৪
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ معراض کے ذریعہ شکار کا بیان
(٢٠٠٨٥) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر (رض) مٹی کی گولی، پتھر اور معراض سے کیا گیا شکار نہ کھاتے تھے۔
(۲۰۰۸۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّہُ کَانَ لاَ یَأْکُلُ مَا أَصَابَتِ الْبُنْدُقَۃُ وَالْحَجَرُ وَالْمِعْرَاضُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৮৫
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر مٹی کی گولی یا پتھر کو شکار پر پھینکا جائے اور شکار مر جائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٢٠٠٨٦) حضرت عمار فرماتے ہیں کہ جب تم اللہ کا نام لے کر مٹی کی گولی یا پتھر شکار کی طرف پھینکو تو اس شکار کو کھاؤ خواہ وہ اس کو مار ڈالے۔
(۲۰۰۸۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو عن سَعِیدٍ ، قَالَ : قَالَ عَمَّارٌ : إذَا رَمَیْت بِالْحَجَرِ ، أَوِ الْبُنْدُقَۃِ وَذَکَرْت اسْمَ اللہِ فَکُلْ ، وَإِنْ قَتَلَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৮৬
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر مٹی کی گولی یا پتھر کو شکار پر پھینکا جائے اور شکار مر جائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٢٠٠٨٧) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر (رض) مٹی کی گولی اور پتھر سے شکار کردہ جانور نہیں کھاتے تھے۔
(۲۰۰۸۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّہُ کَانَ لاَ یَأْکُلُ مَا أَصَابَتِ الْبُنْدُقَۃُ وَالْحَجَرُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৮৭
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر مٹی کی گولی یا پتھر کو شکار پر پھینکا جائے اور شکار مر جائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٢٠٠٨٨) حضرت قاسم اور حضرت سالم مٹی کی گولی سے شکار کردہ جانور کو مکروہ قرار دیتے تھے البتہ جسے ذبح کرنے کا موقع مل جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔
(۲۰۰۸۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنِ الْقَاسِمِ وَسَالِمٍ أَنَّہُمَا کَانَا یَکْرَہَانِ الْبُنْدُقَۃَ إِلاَّ مَا أُدْرِکْت ذَکَاتَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৮৮
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر مٹی کی گولی یا پتھر کو شکار پر پھینکا جائے اور شکار مر جائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٢٠٠٨٩) حضرت عیسیٰ بن مغیرہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی سے معراض اور مٹی کی گولی سے شکار کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ اہل شام اس کے بارے میں کیا فتویٰ دیں حالانکہ انھوں نے اسے دیکھا ہی نہیں۔
(۲۰۰۸۹) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ عِیسَی بْنِ الْمُغِیرَۃِ ، قَالَ : سَأَلْتُ الشَّعْبِیَّ عَنِ الْمِعْرَاضِ وَالْبُنْدُقَۃِ ، فَقَالَ : ذَلِکَ مَا یُفْتِی بِہِ أَہْلُ الشَّامِ ، وَإِذَا ہُوَ لاَ یَرَاہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৮৯
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر مٹی کی گولی یا پتھر کو شکار پر پھینکا جائے اور شکار مر جائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٢٠٠٩٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ مٹی کی گولی سے شکار کردہ جانور کو بغیر ذبح کئے مت کھاؤ۔
(۲۰۰۹۰) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ تَأْکُلْ مَا أَصَبْت بِالْبُنْدُقَۃِ ، إِلاَّ أَنْ تُذَکِّیَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৯০
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر مٹی کی گولی یا پتھر کو شکار پر پھینکا جائے اور شکار مر جائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٢٠٠٩١) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ مٹی کی گولی سے شکار کردہ جانور کو بغیر ذبح کیے مت کھاؤ۔
(۲۰۰۹۱) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ لیث ، عن مجاہد ، قَالَ : ما أصبت بالبندقۃ أو بالحجر فلا تأکل إلا أن تذکی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৯১
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر مٹی کی گولی یا پتھر کو شکار پر پھینکا جائے اور شکار مر جائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٢٠٠٩٢) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ پتھر سے جو شکار کرو اسے کھالو ، حضرت عکرمہ اسے مکروہ قرار دیتے اور مردہ کہا کرتے تھے۔
(۲۰۰۹۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الْمُبَارَکِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : مَا رَدَّ عَلَیْک حَجَرُک فَکُلْ ، وَکَانَ عِکْرِمَۃُ یَکْرَہُہُ وَیَقُولُ : ہُوَ مَوْقُوذَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৯২
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر مٹی کی گولی یا پتھر کو شکار پر پھینکا جائے اور شکار مر جائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٢٠٠٩٣) حضرت مجاہد نے اسے مکروہ قرار دیا ہے۔
(۲۰۰۹۳) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَک ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ ابن أبی نجیح ، عن مجاہد : أنہ کرہہ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৯৩
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر مٹی کی گولی یا پتھر کو شکار پر پھینکا جائے اور شکار مر جائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٢٠٠٩٤) حضرت سعید فرماتے ہیں کہ ہر وہ جنگلی جانور جسے تم لاٹھی، پتھر یا پانی کی گولی سے شکار کرو اور اس پر اللہ کا نام لو تو اسے کھالو۔
(۲۰۰۹۴) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ حَرْمَلَۃَ ، قَالَ : کُلُ وَحْشِیَّۃٍ أَصَبْتہَا بِعَصًا ، أَوْ بِحَجَرٍ ، أَوْ بِبُنْدُقَۃٍ وَذَکَرْت اسْمَ اللہِ عَلَیْہِ فکلہا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৯৪
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر مٹی کی گولی یا پتھر کو شکار پر پھینکا جائے اور شکار مر جائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٢٠٠٩٥) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب پتھر جانور کو مار ڈالے تو اسے مت کھاؤ۔
(۲۰۰۹۵) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا قَتَلَ الْحَجَرُ فَلاَ تَأْکُلْ۔
tahqiq

তাহকীক: