মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

شکار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪১১ টি

হাদীস নং: ২০০৫৫
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی بھی آدمی شکار کو تیر مارے اور اس کا عضو ٹوٹ جائے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠٠٥٦) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ جب کوئی شکار پر وار کرے اور اس کا کوئی عضو کٹ جائے تو کٹے ہوئے عضو کو نہ کھائے باقی کو کھالے۔
(۲۰۰۵۶) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : إذَا ضَرَبَ الصَّیْدَ فَبَانَ عُضْوٌ لَمْ یَأْکُلْ مَا أَبَانَ وَأَکَلَ مَا بَقِیَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৫৬
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی بھی آدمی شکار کو تیر مارے اور اس کا عضو ٹوٹ جائے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠٠٥٧) حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص شکار پر وار کرے اور اس کا کوئی عضو الگ ہوجائے تو وہ گرے ہوئے عضو کو چھوڑ دے اور باقی ماندہ کو کھالے۔
(۲۰۰۵۷) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَلْقَمَۃَ ، قَالَ : إذَا ضَرَبَ الرَّجُلُ الصَّیْدَ فَبَانَ عُضْوٌ مِنْہُ تَرَکَ مَا سَقَطَ وَأَکَلَ مَا بَقِیَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৫৭
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی بھی آدمی شکار کو تیر مارے اور اس کا عضو ٹوٹ جائے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠٠٥٨) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ ٹوٹے ہوئے عضو کو چھوڑ دے اور باقی کو کھالے اگر اسے بری طرح پھاڑ کے رکھ دے تو پھر بھی کھالو۔
(۲۰۰۵۸) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : یَدَعُ مَا أَبَانَ وَیَأْکُلُ مَا بَقِیَ ، فَإِنْ جَزَلَہُ جَزْلاً فَلْیَأْکُلْہ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৫৮
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی بھی آدمی شکار کو تیر مارے اور اس کا عضو ٹوٹ جائے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠٠٥٩) حضرت عطاء سے بھی یہی منقول ہے۔
(۲۰۰۵۹) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ، عَنْ مُجَاہِدٍ، وَعَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ مِثْلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৫৯
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی بھی آدمی شکار کو تیر مارے اور اس کا عضو ٹوٹ جائے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠٠٦٠) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر شکار سے کوئی عضو الگ ہوجائے تو اسے چھوڑ دے اور باقی کو ذبح کر کے کھالے، اگر وار نے اسے دو ٹکڑے کردیا ہو تو پھر بھی کھالے۔
(۲۰۰۶۰) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : إذَا أَبَانَ مِنْہُ عُضْوًا تَرَکَ مَا أَبَانَ وَذَکَّی مَا بَقِیَ ، وَإِنْ جَزَلَہُ بِاثْنَیْنِ أَکَلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৬০
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی بھی آدمی شکار کو تیر مارے اور اس کا عضو ٹوٹ جائے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠٠٦١) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر آدمی نے کسی شکار کو تیر مارا اور اس کا ہاتھ یا پاؤں توڑ دیا جبکہ جانور زندہ تھا، پھر وہ مرگیا تو اسے کھالے اور اس کے کٹے ہوئے حصے کو نہ کھائے۔ البتہ اگر اس نے اتنا شدید وار کیا کہ اس عضو کے کٹتے ہی مرگیا تو اس صورت میں سارا ہی کھالے۔
(۲۰۰۶۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی رَجُلٍ ضَرَبَ صَیْدًا فَأَبَانَ مِنْہُ یَدًا ، أَوْ رِجْلاً وَہُوَ حَیٌّ ، ثُمَّ مَاتَ، قَالَ: یَأْکُلُہُ، وَلاَ یَأْکُلُ مَا بَانَ مِنْہُ إِلاَّ أَنْ یَضْرِبَہُ فَیَقْطَعَہُ فَیَمُوتَ مِنْ سَاعَتہ فَإِذَا کَانَ ذَلِکَ فَلْیَأْکُلْہُ کُلَّہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৬১
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی بھی آدمی شکار کو تیر مارے اور اس کا عضو ٹوٹ جائے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠٠٦٢) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شکاری شکار کو کوئی چیز مارے جس سے اس کا عضو ہی الگ ہوجائے تو یہ اس سر والے حصے کو اٹھائے اور باقی حصے کو نہ کھائے، اگر اس کا جسم دو ٹکڑے ہوگیا تو پھر اسے کھالے۔
(۲۰۰۶۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ فِی الرَّجُلِ یَضْرِبُ الصَّیْدَ بِالشَّیْئِ فَیَبِینُ مِنْہُ الشَّیئُ وَیَتَحَامَلُ مَا کَانَ فِیہِ الرَّأْسُ ، قَالَ : لاَ یَأْکُلُ مَا بَانَ مِنْہُ ، وَإِنْ وَقَعَا جَمِیعًا أَکَلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৬২
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی بھی آدمی شکار کو تیر مارے اور اس کا عضو ٹوٹ جائے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠٠٦٣) حضرت حسن اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر شکار پر وار کیا اور اس کا کوئی عضو کاٹ دیا تو اس عضو کو نہ کھائے۔
(۲۰۰۶۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الرَّبِیعِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَعَطَائٍ ، قَالاَ : إذَا ضَرَبَ الصَّیْدَ فَسَقَطَ عَنْہُ عُضْوٌ فَلاَ یَأْکُلہ یعْنِی الْعُضْوَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৬৩
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر درانتیاں شکار کے لیے لگائی جائیں اور ان کی زد میں کوئی شکار آجائے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠٠٦٤) حضرت مسروق نے حضرت ابن عمر (رض) سے سوال کیا کہ درانتیوں کے ذریعے شکار کا کیا حکم ہے یہ خفیہ جگہوں میں لگائی جاتی ہیں اور بعض اوقات ہرنوں اور حماروحشی کے عضو کو کاٹ دیتی ہیں جبکہ جانور زندہ ہوتا ہے۔ حضرت ابن عمر (رض) نے فرمایا کہ اس کے کٹے ہوئے عضو کو چھوڑ دو اور باقی حصے کو کھالو۔
(۲۰۰۶۴) حَدَّثَنَا ہُشَیْمُ بْنُ بَشِیرٍ ، عَنْ حُصَیْنٍ بن عبد الرحمن ، عن مَسْرُوق سُئِلَ عَنْ صَیْدِ الْمَنَاجِلِ ، قَالَ : إِنَّہَا تَقْطَعُ مِنَ الظِّبَائِ وَالْحُمُرِ فَیَبِینُ مِنْہُ الشَّیئُ وَہُوَ حَیٌّ ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : مَا أَبَانَ مِنْہُ وَہُوَ حَیٌّ فَدَعْہُ وَکُلْ مَا سِوَی ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৬৪
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر درانتیاں شکار کے لیے لگائی جائیں اور ان کی زد میں کوئی شکار آجائے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠٠٦٥) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر درانتیاں لگائی جائیں اور ان سے جانور کا کوئی عضو کٹ جائے تو اسے کھانا جائز نہیں۔
(۲۰۰۶۵) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، أَنَّہُ قَالَ فِی الْمَنَاجِلِ الَّتِی تُوضَعُ فَتَمُرُّ بِہَا فَتَقْطَعُ مِنْہَا ، قَالَ : لاَ تَأْکُلْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৬৫
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر درانتیاں شکار کے لیے لگائی جائیں اور ان کی زد میں کوئی شکار آجائے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠٠٦٦) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر جانور کسی جال میں گرا اور اس میں لوہے کے آلات لگے اور وہ لوہا اس کو چھو گیا تو کھالو اور اگر لوہا اس کو نہیں چبھا اور تمہیں وہ جانور ذبح کرنے کا موقع بھی نہیں ملا تو اسے مت کھاؤ۔
(۲۰۰۶۶) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إذَا وَقَعَ الصَّیْدُ فِی الْحِبَالَۃِ ، فَکَانَ فِیہَا حَدِیدَۃٌ فَأَصَابَ الصَّیْدُ الْحَدِیدَۃَ فَکُلْ ، وَإِنْ لَمْ تُصِبہ الْحَدِیدَۃَ ، فَإِنْ لَمْ تُدْرِکْ ذَکَاتَہُ فَلاَ تَأْکُلْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৬৬
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر درانتیاں شکار کے لیے لگائی جائیں اور ان کی زد میں کوئی شکار آجائے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠٠٦٧) حضرت عامر نے درانتیوں سے شکار کو مکروہ قرار دیا اور حضرت سالم فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۰۰۶۷) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَمَانٍ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، أَنَّہُ کَرِہَ صَیْدَ الْمَنَاجِلِ ، وَقَالَ سَالِمٌ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৬৭
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ معراض کے ذریعہ شکار کا بیان
(٢٠٠٦٨) حضرت عدی بن حاتم (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے معراض کے ذریعے شکار کرنے کے بارے میں سوال کیا تو آپ نے فرمایا کہ اگر جانور کو اس کی نوک لگے تو کھالو اور اگر اس کا عرض لگے تو یہ مردار ہے۔

( ! معراض اس تیر کو کہتے ہیں جس کے پر نہ ہوں، یہ ہدف کو عرض کے اعتبار سے لگتا ہے نوک کی جانب سے نہیں لگتا۔ )
(۲۰۰۶۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ زَکَرِیَّا ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ عَدِیِّ بْنِ حَاتِمٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، عَنْ صَیْدِ الْمِعْرَاضِ ، فَقَالَ : مَا أَصَبْت بِحَدِّہِ فَکُلْ وَمَا أَصَبْت بِعَرْضِہِ فَہُوَ وَقِیذٌ۔

(بخاری ۵۴۷۵۔ مسلم ۱۵۲۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৬৮
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ معراض کے ذریعہ شکار کا بیان
(٢٠٠٦٩) حضرت عدی بن حاتم فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! اگر ہم معراض سے شکار کریں تو کیا وہ ہمارے لیے حلال ہے ؟ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ معراض سے شکار کیا گیا صرف وہ جانور تمہارے لیے حلال ہے جسے تم ذبح کرو۔
(۲۰۰۶۹) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ ، قَالَ أَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُجَالِدٌ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ عَدِیِّ بْنِ حَاتِمٍ ، قَالَ : قُلْتُ : یَا رَسُولَ اللہِ ، إنَّا قَوْمٌ نَرْمِی بِالْمِعْرَاضِ فَمَا یَحِلُّ لَنَا ؟ قَالَ : لاَ تَأْکُلْ مَا أَصَبْت بِالْمِعْرَاضِ إِلاَّ مَا ذَکَّیْت۔ (احمد ۲۵۷۔ طبرانی ۱۶۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৬৯
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ معراض کے ذریعہ شکار کا بیان
(٢٠٠٧٠) حضرت حذیفہ (رض) معراض سے کیا گیا شکار کھالیتے تھے۔
(۲۰۰۷۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ ، عَنْ حُذَیْفَۃَ ، أَنَّہُ کَانَ یَأْکُلُ مَا قَتَلَ الْمِعْرَاض۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৭০
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ معراض کے ذریعہ شکار کا بیان
(٢٠٠٧١) حضرت سلمان فرماتے ہیں کہ اگر معراض شکار کے اندر گھس جائے تو اسے کھالو۔
(۲۰۰۷۱) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ ہَاشِمٍ ، وَعَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : قَالَ سَلْمَان : مَا خَزَقَ الْمِعْرَاضُ فَکُلْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৭১
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ معراض کے ذریعہ شکار کا بیان
(٢٠٠٧٢) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ معراض کا شکار اس وقت تک حلال نہیں اس کے جسم کو کاٹ نہ ڈالے۔
(۲۰۰۷۲) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : لاَ تَأْکُلْ مَا أَصَابَ الْمِعْرَاضُ إِلاَّ أَنْ یَخْزِقَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৭২
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ معراض کے ذریعہ شکار کا بیان
(٢٠٠٧٣) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۲۰۰۷۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ مِثْلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৭৩
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ معراض کے ذریعہ شکار کا بیان
(٢٠٠٧٤) حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ ایک آدمی صحابی رسول حضرت فضالہ بن عبید کے پاس کچھ پرندے لے کر آیا جنہیں اس نے معراض سے شکار کیا تھا۔ ان میں سے بعض اس نے تھیلے میں رکھے تھے اور کچھ دھاگے سے باندھ رکھے تھے۔ اس نے کہا کہ ان میں سے کچھ کو میں نے ذبح کیا ہے اور کچھ ذبح کرنے سے پہلے مرگئے۔ حضرت فضالہ نے فرمایا کہ جنہیں تم نے ذبح کیا ہے انھیں کھالو اور جنہیں تم نے ذبح نہیں کیا انھیں مت کھاؤ۔
(۲۰۰۷۴) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ بْنِ جَابِرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا مَکْحُولٌ ، أَنَّ رَجُلاً أَتَی فَضَالَۃَ بْنَ عُبَیْدٍ صَاحِبَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِعَصَافِیرَ صَادَہُنَّ بِمِعْرَاضٍ فَمِنْہَا مَا جَعَلَہُ فِی مِخْلاَتِہِ وَمِنْہَا مَا جَعَلَہُ فِی خَیْطٍ ، فَقَالَ : ہَذَا مَا صِدْتُ بِمِعْرَاضٍ ، مِنْہَا مَا أَدْرَکْت ذَکَاتَہُ ، وَمِنْہَا مَا لَمْ أُدْرِکْ ذَکَاتَہُ ، فَقَالَ : مَا أَدْرَکْت ذَکَاتَہُ فَکُلْ ، وَمَا لَمْ تُدْرِکْ ذَکَاتَہُ فَلاَ تَأْکُلْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৭৪
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ معراض کے ذریعہ شکار کا بیان
(٢٠٠٧٥) حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ حضرت فضالہ بن عبید اور حضرت ابو مسلم خولانی معراض سے کیے گئے شکار کو کھالیتے تھے۔
(۲۰۰۷۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، أَنَّ فَضَالَۃَ بْنَ عُبَیْدٍ وَأَبَا مُسْلِمٍ الْخَوْلاَنِیَّ کَانَا یَأْکُلاَنِ مَا قَتَلَ الْمِعْرَاضُ۔
tahqiq

তাহকীক: