মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
شکار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪১১ টি
হাদীস নং: ২০০৩৫
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شکار کی طرف تیر مارے لیکن وہ نظروں سے اوجھل ہو جائے، بعد میں اسے اپنا تیر جانور کو لگا ہوا ملے کیا حکم ہے ؟
(٢٠٠٣٦) ایک حبشی غلام نے حضرت ابن عباس (رض) سے سوال کیا کہ اگر میں کسی جانور پر تیر چلاؤں اور میں اسے اپنے تیر سے ہلاک کر دوں یا تیر لگنے کے بعد وہ کسی اور وجہ سے ہلاک ہو تو کیا حکم ہے ؟ حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا کہ اگر وہ تمہارا تیر لگنے سے ہلاک ہو تو کھالو اور اگر بعد میں ہلاک ہو تو اسے مت کھاؤ۔
(۲۰۰۳۶) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنِ الأَجْلَحِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی الْہُذَیْلِ ، قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ وَسَأَلَہُ عَبْدٌ أَسْوَدُ ، فَقَالَ لَہُ : یَا أَبَا عَبَّاسٍ ، إنِّی أَرْمِی الصَّیْدَ فَأُصْمِی وَأُنْمِی ، فَقَالَ : مَا أَصْمَیْتَ فَکُلْ وَمَا أَنْمَیْت فَلاَ تَأْکُلْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০০৩৬
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شکار کی طرف تیر مارے لیکن وہ نظروں سے اوجھل ہو جائے، بعد میں اسے اپنا تیر جانور کو لگا ہوا ملے کیا حکم ہے ؟
(٢٠٠٣٧) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۲۰۰۳۷) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ بِنَحْوٍ مِنْ حَدِیثِ حَفْصٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০০৩৭
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شکار کی طرف تیر مارے لیکن وہ نظروں سے اوجھل ہو جائے، بعد میں اسے اپنا تیر جانور کو لگا ہوا ملے کیا حکم ہے ؟
(٢٠٠٣٨) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ اگر آدمی شکار کو تیر مارے اور اگلے دن اپنا تیر اس میں لگا دیکھے تو اسے نہ کھائے۔
(۲۰۰۳۸) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : إذَا رَمَی ، ثُمَّ وَجَدَ سَہْمَہُ مِنَ الْغَدِ فَلْیَأْکُلْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০০৩৮
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شکار کی طرف تیر مارے لیکن وہ نظروں سے اوجھل ہو جائے، بعد میں اسے اپنا تیر جانور کو لگا ہوا ملے کیا حکم ہے ؟
(٢٠٠٣٩) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص شکار کو تیر مارے اور وہ غائب ہوجائے تو اب اگر وہ اسے پانی میں، یا پہاڑ سے گرا ہوا یا کسی درندے کا روندا ہوا نہ پائے تو کھالے۔
(۲۰۰۳۹) حَدَّثَنَا ابن فُضَیْل ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ عَامِرٍ ؛ فِی الرَّجُلِ یَرْمِی الصَّیْدَ فَیَغِیبُ عَنْہُ ، قَالَ : فَإِنْ وَجَدْتہ لَمْ یَقَعْ فِی مَائٍ ، وَلَمْ یَقَعْ مِنْ جَبَلٍ ، وَلَمْ یَأْکُلْ مِنْہُ سَبُعٌ فَکُلْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০০৩৯
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شکار کی طرف تیر مارے لیکن وہ نظروں سے اوجھل ہو جائے، بعد میں اسے اپنا تیر جانور کو لگا ہوا ملے کیا حکم ہے ؟
(٢٠٠٤٠) حضرت جابر بن زید فرماتے ہیں کہ اگر تم اگلے دن شکار میں اپنا تیر لگا پاؤ تو اس کے کھانے میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۰۰۴۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ ، قَالَ : إذَا وَجَدْت سَہْمَک فِیہِ مِنَ الْغَدِ فَعَرَفْتہ فَلاَ بَأْسَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০০৪০
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شکار کی طرف تیر مارے لیکن وہ نظروں سے اوجھل ہو جائے، بعد میں اسے اپنا تیر جانور کو لگا ہوا ملے کیا حکم ہے ؟
(٢٠٠٤١) حضرت مکحول فرمایا کرتے تھے کہ شکار اگر رات کو تم سے غائب ہوجائے اور اگلے دن تم اپنا تیر اس میں لگا دیکھو اور اسے پہچان لو تو اسے مت کھاؤ۔
(۲۰۰۴۱) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : إذَا غَابَ عَنْک لَیْلَۃً ، وَإِنْ وَجَدْت سَہْمَک فِیہِ مِنَ الْغَدِ فَعَرَفْتہ ، فَلاَ تَأْکُلْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০০৪১
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شکار کی طرف تیر مارے لیکن وہ نظروں سے اوجھل ہو جائے، بعد میں اسے اپنا تیر جانور کو لگا ہوا ملے کیا حکم ہے ؟
(٢٠٠٤٢) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب تم شکار کو تیر مارو اور وہ تم سے غائب ہو کر مرجائے تو تم اس میں اپنا تیر بھی دیکھو تو اسے مت کھاؤ۔
(۲۰۰۴۲) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إذَا رَمَیْت الصَّیْدَ فَغَابَ عَنْک لَیْلَۃً فَمَاتَ فَوَجَدْت سَہْمَک فِیہِ فَلاَ تَأْکُلْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০০৪২
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شکار کی طرف تیر مارے لیکن وہ نظروں سے اوجھل ہو جائے، بعد میں اسے اپنا تیر جانور کو لگا ہوا ملے کیا حکم ہے ؟
(٢٠٠٤٣) حضرت حبیب بن ابی عمرہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت سعید بن جبیر سے سوال کیا کہ میں اگر شکار کو تیر ماروں اور وہ مجھ سے غائب ہوجائے اور پھر بعد میں مل جائے تو کیا حکم ہے ؟ حضرت سعید (رض) نے فرمایا کہ اگر اس میں صرف تمہارے تیرکا نشان ہو تو کھالو اور اگر اس کے علاوہ بھی کچھ ہو تو مت کھاؤ۔
(۲۰۰۴۳) حَدَّثَنَا عَبِیْدَۃُ بْنُ حُمَیْدٍ ، عَنْ حَبِیبِ بْنِ أَبِی عَمْرَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : سَأَلَہُ رَجُلٌ ، فَقَالَ : إنِّی أَرْمِی الصَّیْدَ فَیَغِیبُ عَنِّی ، ثُمَّ أَجِدُہُ بَعْدَ ذَلِکَ ، فَقَالَ لَہُ : سَعِیدٌ : إِنْ وَجَدْتہ وَلَیْسَ فِیہِ إِلاَّ سَہْمُک فَکُلْ ، وَإِنْ لاَ فَلاَ تَأْکُلْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০০৪৩
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شکار کی طرف تیر مارے لیکن وہ نظروں سے اوجھل ہو جائے، بعد میں اسے اپنا تیر جانور کو لگا ہوا ملے کیا حکم ہے ؟
(٢٠٠٤٤) حضرت عدی بن حاتم (رض) نے سوال کیا یا رسول اللہ ! ہم میں سے کوئی شکار پر تیر چلاتا ہے اور دو تین دن تک اسے تلاش کرتا ہے، وہ شکار اسے مردہ حالت میں ملتا ہے اور تیر اس میں پیوست ہوتا ہے تو اس کا کھانا کیسا ہے ؟ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اگر چاہے تو اسے کھا سکتا ہے۔
(۲۰۰۴۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، أَنَّ عَدِیَّ بْنَ حَاتِمٍ ، قَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، أَحَدُنَا یَرْمِی الصَّیْدَ فَیَقْتَفِی أَثَرَہُ الْیَوْمَیْنِ وَالثَّلاَثَۃَ ، ثُمَّ یَجِدُہُ مَیِّتًا وفِیہِ سَہْمُہُ أَیَأْکُلُ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، إِنْ شَائَ ، أَوَ قَالَ : یَأْکُلُ إِنْ شَائَ۔ (بخاری ۵۴۸۴۔ مسلم ۱۵۳۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০০৪৪
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شکار کی طرف تیر مارے لیکن وہ نظروں سے اوجھل ہو جائے، بعد میں اسے اپنا تیر جانور کو لگا ہوا ملے کیا حکم ہے ؟
(٢٠٠٤٥) حضرت عدی بن حاتم (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا کہ اگر میں شکار پر تیر چلاؤں اور وہ اگلے دن ملے تو کیا حکم ہے ؟ آپ نے فرمایا : کہ اگر تمہارا تیر اس میں پیوست ہو اور اس کو کسی درندے نے نہ کھایا ہو تو تم کھاسکتے ہو۔
(۲۰۰۴۵) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ مَیْسَرَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنْ عَدِیِّ بْنِ حَاتِمٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الصَّیْدِ أَرْمِیہ فَأَطْلُبُ الأَثَرَ بَعْدَ لَیْلِۃٍ؟ قَالَ : إذَا وَجَدْت سَہْمَک فِیہِ، وَلَمْ یَأْکُلْ مِنْہُ سَبُعٌ فَکُلْ۔ (ترمذی ۱۴۶۸۔ احمد ۴/۳۷۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০০৪৫
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر شکار کو تیر لگے اور وہ پانی میں گر جائے
(٢٠٠٤٦) حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ جب تم شکار کو تیر مارو اور وہ پانی میں گرجائے تو اسے مت کھاؤ، کیونکہ مجھے خوف ہے کہ کہیں اسے پانی نے نہ مار ڈالا ہو اور اگر تم شکار کو تیر مارو اور وہ پہاڑ سے گرجائے تو اسے مت کھاؤ کیونکہ مجھے ڈر ہے کہ کہیں گرنے کی وجہ سے اس کی موت واقع نہ ہوئی ہو۔
(۲۰۰۴۶) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَص ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : إذَا رَمَیْت طَیْرًا فَوَقَعَ فِی المَائِ فَلاَ تَأْکُلْ ، فَإِنِّی أَخَافُ ، أَنَّ الْمَائَ قَتَلَہُ ، وَإِنْ رَمَیْت صَیْدًا وَہُوَ عَلَی جَبَلٍ فَتَرَدَّی فَلاَ تَأْکُلْہُ فَإِنِّی أَخَافُ ، أَنَّ التَّرَدِّی الذی أَہْلَکَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০০৪৬
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر شکار کو تیر لگے اور وہ پانی میں گر جائے
(٢٠٠٤٧) حضرت حسن سے بھی یونہی منقول ہے۔
(۲۰۰۴۷) حَدَّثَنَا عبدۃ بن سلیمان ، عن عاصم ، عن الحسن : مثلہ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০০৪৭
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر شکار کو تیر لگے اور وہ پانی میں گر جائے
(٢٠٠٤٨) حضرت عامر (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص شکار کو تیر مارے اور وہ اس سے غائب ہوجائے اگر وہ اسے پانی میں گرا ہوا، یا پہاڑ سے گرا ہوا یا درندے سے محفوظ حالت میں پائے تو کھالے۔
(۲۰۰۴۸) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ عَامِرٍ ؛ فِی الرَّجُلِ یَرْمِی الصَّیْدَ فَیَغِیبُ عَنْہُ ، قَالَ : إِنْ وَجَدْتہ لَمْ یَقَعْ فِی المَائِ ، وَلَمْ یَقَعْ مِنْ جَبَلٍ ، وَلَمْ یَأْکُلْ مِنْہُ سَبُعٌ فَکُلْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০০৪৮
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر شکار کو تیر لگے اور وہ پانی میں گر جائے
(٢٠٠٤٩) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر مرغی کو ذبح کیا جائے اور وہ پانی میں گرجائے تو اس کا کھانا مکروہ ہے۔
(۲۰۰۴۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عِیسَی بْنِ أَبِی عَزَّۃَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ فِی دَجَاجَۃٍ ذُبِحَتْ فَوَقَعَتْ فِی مَائٍ فَکَرِہَ أَکْلَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০০৪৯
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر شکار کو تیر لگے اور وہ پانی میں گر جائے
(٢٠٠٥٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب تم جانور کو پکڑو اور وہ پانی میں گرجائے تو اسے مت کھاؤ اور اگر تم اسے تیر مارو اور وہ پہاڑ سے گرجائے تو بھی اسے مت کھاؤ۔
(۲۰۰۵۰) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا رَمَیْتہ فَوَقَعَ فِی مَائٍ فَلاَ تَأْکُلْہُ ، وَإِذَا رَمَیْتہ فَتَرَدَّی مِنْ جَبَلٍ فَلاَ تَأْکُلْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০০৫০
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر شکار کو تیر لگے اور وہ پانی میں گر جائے
(٢٠٠٥١) حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ جب شکار پانی میں گرجائے تو اسے مت کھاؤ۔
(۲۰۰۵۱) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، قَالَ : إذَا وَقَعَ فِی مَائٍ فَلاَ تَأْکُلْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০০৫১
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر شکار کو تیر لگے اور وہ پانی میں گر جائے
(٢٠٠٥٢) حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ جب شکار پانی میں گرجائے تو اسے مت کھاؤ اور جب پہاڑ سے گرجائے تو بھی اسے مت کھاؤ۔
(۲۰۰۵۲) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ زَمْعَۃَ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوس ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : إذَا رَمَیْت الصَّیْدَ فَوَقَعَ فِی مَائٍ فَلاَ تَأْکُلْ ، وَإِنْ تَرَدَّی مِنْ جَبَلٍ فَلاَ تَأْکُلْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০০৫২
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر شکار کو تیر لگے اور وہ پانی میں گر جائے
(٢٠٠٥٣) حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ اگر تم اسے اس حال میں پاؤ کہ وہ پہاڑ سے نہ گرا ہو اور وہ پانی میں نہ ڈوبا ہو تو اسے کھا سکتے ہو۔
(۲۰۰۵۳) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ جُوَیْبِرٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ، قَالَ : إِنْ وَجَدْتہ لَمْ یَتَرَدَّ مِنْ جَبَلٍ ، وَلَمْ یُجَاوِزْ مَائً فَلْتَأْکُلْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০০৫৩
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر شکار کو تیر لگے اور وہ پانی میں گر جائے
(٢٠٠٥٤) حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ اگر کسی شکاری نے بلندی پر بیٹھے شکار کو تیر مارا اور وہ نیچے آ لگا تو اگر وہ جانتا ہو کہ وہ اس کے تیر لگنے سے مرا ہے تو کھالے اور اگر اس کو شک ہو کہ وہ نیچے گرنے سے مرا ہے تو اسے نہ کھائے۔
(۲۰۰۵۴) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ الْحَنَفِیُّ ، عَنْ أُسَامَۃَ ، عَنِ الْقَاسِمِ ؛ فِی رَجُلٍ رَمَی صَیْدًا عَلَی شَاہِقٍ فَتَرَدَّی حَتَّی وَقَعَ عَلَی الأَرْضِ وَہُوَ مَیِّتٌ ، قَالَ : إِنْ کَانَ یَعْلَمُ أَنَّہُ مَاتَ مِنْ رَمْیَتِہِ أَکَلَ ، وَإِنْ کان شَکَّ أَنَّہُ مَاتَ مِنَ التَّرَدِّی لَمْ یَأْکُلْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০০৫৪
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی بھی آدمی شکار کو تیر مارے اور اس کا عضو ٹوٹ جائے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠٠٥٥) حضرت ابن مسعود (رض) سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شکار حمار وحشی کے پاؤں پر وار کر کے اس کا پاؤں کاٹ دے تو کیا حکم ہے ؟ حضرت عبداللہ (رض) نے فرمایا کہ جو حصہ کٹ گیا ہے اسے پھینک دو اور باقی جانور کو ذبح کر کے کھالو۔
(۲۰۰۵۵) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ وَہْبٍ ، قَالَ : سُئِلَ ابْنُ مَسْعُودٍ ، عَنْ رَجُلٍ ضَرَبَ رِجْلَ حِمَارٍ وَحْشٍ فَقَطَعَہَا ، فَقَالَ : دَعُوا مَا سَقَطَ وَذَکُّوا مَا بَقِیَ فَکُلُوہُ۔
তাহকীক: