মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

شکار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪১১ টি

হাদীস নং: ২০০৯৫
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر مٹی کی گولی یا پتھر کو شکار پر پھینکا جائے اور شکار مر جائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٢٠٠٩٦) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ مٹی کی گولی سے کیا گیا شکار اس وقت تک نہ کھاؤ جب تک تم اسے ذبح نہ کرو۔
(۲۰۰۹۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : لاَ تَأْکُلْ مِنْ صَیْدِ الْبُنْدُقَۃِ إِلاَّ مَا ذَکَّیْت۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৯৬
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر مٹی کی گولی یا پتھر کو شکار پر پھینکا جائے اور شکار مر جائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٢٠٠٩٧) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر آدمی شکار کو پتھر یا مٹی کی گولی مارے تو اسے اس وقت تک نہیں کھا سکتا جب تک اسے ذبح کرنے کا موقع نہ پالے۔
(۲۰۰۹۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إذَا رَمَی الرَّجُلُ الصَّیْدَ بِالْحَجَرِ ، وبالجُلاَّہِقۃ فَلاَ تَأْکُلْہُ إِلاَّ أَنْ تُدْرِکَ ذَکَاتَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৯৭
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ٹڈی اور مچھلی کا شکار اور ان کی حلت کی صورت
(٢٠٠٩٨) حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ ٹڈی اور مچھلی ہر حال میں حلال ہیں اس لیے انھیں کھالو۔
(۲۰۰۹۸) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ بْنِ جابر ، عَنْ مَکْحُولٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : الْجَرَادُ وَالنُّونُ ذَکِیٌّ کُلُّہُ فَکُلُوہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৯৮
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ٹڈی اور مچھلی کا شکار اور ان کی حلت کی صورت
(٢٠٠٩٩) حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ مچھلیاں ساری کی ساری پاک ہیں اور ٹڈی ساری کی ساری حلال ہے۔
(۲۰۰۹۹) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : الْحِیتَانُ ذَکِیٌّ کُلُّہَا وَالْجَرَادُ ذَکِیٌّ کُلُّہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৯৯
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ٹڈی اور مچھلی کا شکار اور ان کی حلت کی صورت
(٢٠١٠٠) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ مچھلی اور ٹڈی ساری کی ساری حلال ہیں البتہ اگر وہ سمندر میں مرجائے تو مردار ہے۔
(۲۰۱۰۰) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قَالَ عَلِیٌّ : الْجَرَادُ وَالْحِیتَانُ ذَکِیٌّ کُلُّہُ ، إِلاَّ مَا مَاتَ فِی الْبَحْرِ ، فَإِنَّہُ مَیْتَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১০০
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ٹڈی اور مچھلی کا شکار اور ان کی حلت کی صورت
(٢٠١٠١) حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ مچھلی کی حلت اس کے جبڑوں کو کھولنا ہے۔
(۲۰۱۰۱) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ حَفْصٍ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : ذَکَاۃُ الْحُوتِ فَکُّ لَحْیَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১০১
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ٹڈی اور مچھلی کا شکار اور ان کی حلت کی صورت
(٢٠١٠٢) حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ مچھلی کی حلت اسے پکڑنا ہے۔
(۲۰۱۰۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوس ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : ذَکَاۃُ الْحُوتِ أَخْذُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১০২
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ٹڈی اور مچھلی کا شکار اور ان کی حلت کی صورت
(٢٠١٠٣) حضرت ابن الحنفیہ فرماتے ہیں کہ مچھلی کی حلت اسے پکڑنا ہے اور ٹڈی ساری حلال ہے۔
(۲۰۱۰۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ إسْرَائِیلَ، عَنْ عَبْدِ الأَعْلَی، عَنِ ابْنِ الْحَنَفِیَّۃِ، قَالَ: ذَکَاۃُ الْحُوتِ أَخْذُہُ وَالْجَرَادُ ذَکِیٌّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১০৩
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ مچھلی جو سمندر میں مر جائے اور خراب ہو جائے اس کا کیا حکم ہے ؟
(٢٠١٠٤) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ جو مچھلی سمندر میں مرجائے اور خراب ہوجائے اسے مت کھاؤ۔
(۲۰۱۰۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : مَا مَاتَ فِیہِ فَطَفَا فَلاَ تَأْکُلْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১০৪
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ مچھلی جو سمندر میں مر جائے اور خراب ہو جائے اس کا کیا حکم ہے ؟
(٢٠١٠٥) حضرت قتادہ اور حضرت سعید بن مسیب نے سمندر میں مر کر خراب ہونے والی مچھلی کو مکروہ قرار دیا ہے۔
(۲۰۱۰۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ وَعَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عن سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ أَنَّہُمَا کَرِہَا الطَّافِیَ مِنَ السَّمَکِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১০৫
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ مچھلی جو سمندر میں مر جائے اور خراب ہو جائے اس کا کیا حکم ہے ؟
(٢٠١٠٦) حضرت خالد بن محمد صرف اس مچھلی کو مکروہ قرار دیتے تھے جو سمندر میں مر کر خراب ہوجائے۔
(۲۰۱۰۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : کَانَ لاَ یَکْرَہُ مِنَ السَّمَکِ شَیْئًا إِلاَّ الطَّافِیَ مِنْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১০৬
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ مچھلی جو سمندر میں مر جائے اور خراب ہو جائے اس کا کیا حکم ہے ؟
(٢٠١٠٧) حضرت ابو الشعشاء سمندر میں مر کر ہلاک ہونے والی مچھلی کو مکروہ قرار دیتے تھے اور فرماتے تھے کہ جو تازہ مری ہو اسے کھالو۔
(۲۰۱۰۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عن عمرو ، عن أبی الشعثاء قَالَ : یکرہ الطافی منہ ، وکل ما جزرہ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১০৭
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ مچھلی جو سمندر میں مر جائے اور خراب ہو جائے اس کا کیا حکم ہے ؟
(٢٠١٠٨) حضرت عبداللہ بن ابی ہذیل فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت ابن عباس (رض) سے سوال کیا کہ میں سمندر کے کنارے پر بہت سی مچھلیوں کو گرا ہو ادیکھتا ہوں، ان کا کیا حکم ہے ؟ حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا کہ جو مچھلی خراب نہ ہو اسے کھالو۔
(۲۰۱۰۸) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الأَجْلَحِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْن أَبِی الْہُذَیْلِ ، قَالَ : سَأَلَ رَجُلٌ ابْنَ عَبَّاسٍ ، فَقَالَ : إنِّی آتِی الْبَحْرَ فَأَجِدُہُ قَدْ جَفَلَ سَمَکًا کَثِیرًا ، فَقَالَ : کُلْ مَا لَمْ تَرَ سَمَکًا طَافِیًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১০৮
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ مچھلی جو سمندر میں مر جائے اور خراب ہو جائے اس کا کیا حکم ہے ؟
(٢٠١٠٩) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ جو جانور سمندر میں مرجائے وہ مردار ہے۔
(۲۰۱۰۹) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قَالَ عَلِیٌّ : مَا مَاتَ فِی الْبَحْرِ ، فَإِنَّہُ مَیْتَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১০৯
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ مچھلی جو سمندر میں مر جائے اور خراب ہو جائے اس کا کیا حکم ہے ؟
(٢٠١١٠) حضرت ابراہیم نے سمندر میں مرنے والی مچھلی کو مکروہ قرار دیا اور فرمایا کہ اگر کوئی مچھلی آدمی کے جا ل میں پھنس کرمرے تو وہ جائز ہے۔
(۲۰۱۱۰) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، أَنَّہُ کَرِہَ مِنَ السَّمَکِ مَا یَمُوتُ فِی الْمَائِ إِلاَّ أَنْ یَتَّخِذَ الرَّجُلُ حَظِیرَۃً فَمَا دَخَلَ فِیہَا فَمَاتَ فَلَمْ یَرَ بِأَکْلِہِ بَأْسًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১১০
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ مچھلی جو سمندر میں مر جائے اور خراب ہو جائے اس کا کیا حکم ہے ؟
(٢٠١١١) حضرت طاوس نے اس مچھلی کے کھانے سے منع کیا جو مردار حالت میں سمندر میں پائی جائے۔
(۲۰۱۱۱) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوس ، عَنْ أَبِیہِ فِی الْحُوتِ یُوجَدُ فِی الْبَحْرِ مَیِّتًا فَنَہَی عَنْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১১১
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ مچھلی جو سمندر میں مر جائے اور خراب ہو جائے اس کا کیا حکم ہے ؟
(٢٠١١٢) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ سمندر میں مر کر خراب ہونے والی مچھلی کھانا مکروہ ہے۔
(۲۰۱۱۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، أَنَّہُ کَرِہَ الطَّافِیَ مِنْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১১২
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ مچھلی جو سمندر میں مر جائے اور خراب ہو جائے اس کا کیا حکم ہے ؟
(٢٠١١٣) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ سمندر میں مر کر خراب ہونے والی مچھلی کھانا مکروہ ہے۔
(۲۰۱۱۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَسَنٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، أَنَّہُ کَرِہَ الطَّافِیَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১১৩
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے سمندر میں مر کر خراب ہو جانے والی مچھلی کو کھانے کی اجازت دی ہے
(٢٠١١٤) حضرت معاویہ بن قرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو ایوب نے سمندر میں ایک مچھلی دیکھی جو مر کر خراب ہوچکی تھی انھوں نے اسے کھالیا۔
(۲۰۱۱۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ خَالِدِ الْحَذَّائِ ، عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ قُرَّۃَ ، أَنَّ أَبَا أَیُّوبَ وَجَدَ سَمَکَۃً طَافِیَۃً فَأَکَلَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১১৪
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے سمندر میں مر کر خراب ہو جانے والی مچھلی کو کھانے کی اجازت دی ہے
(٢٠١١٥) حضرت ابن عباس نے حضرت ابوبکر (رض) کا یہ قول قسم کھا کر نقل کیا کہ پانی کی سطح پر تیرتی مچھلی حلال ہے۔
(۲۰۱۱۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِی بَشِیرٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّہُ قَالَ : أَشْہَدُ عَلَی أَبِی بَکْرٍ ، أَنَّہُ قَالَ : السَّمَکَۃُ الطَّافِیَۃُ عَلَی الْمَائِ حَلاَلٌ۔
tahqiq

তাহকীক: