মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

شکار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪১১ টি

হাদীস নং: ২০১১৫
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے سمندر میں مر کر خراب ہو جانے والی مچھلی کو کھانے کی اجازت دی ہے
(٢٠١١٦) حضرت ابن عمر (رض) مر کر سمندر کے اوپر تیرتی مچھلی کو حلال قرار دیتے تھے۔
(۲۰۱۱۶) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَزِیدَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّہُ لَمْ یَکُنْ یَرَی بِالسَّمَکِ الطَّافِی بَأْسًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১১৬
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر سمندر مچھلی کو باہر پھینک دے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٢٠١١٧) حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں حضرت ابو عبیدہ (رض) کے ساتھ ایک لشکر میں روانہ کیا اس سفر میں ہمارا توشہ سفر ختم ہوگیا۔ اس اثناء میں ہم نے ایک (بہت بڑی) مچھلی دیکھی جسے سمندر نے باہر پھینک دیا تھا۔ ہم نے اسے کھانے کا ارادہ کیا تو پہلے تو حضرت ابو عبیدہ نے ہمیں منع کردیا پھر فرمایا کہ ہم اللہ کے رسول کے بھیجے ہوئے ہیں اور ہم اللہ کے راستے میں ہیں۔ اس مچھلی کو کھالو۔ چنانچہ ہم نے اسے کھالیا۔ پھر جب ہم واپس آئے تو ہم نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کا تذکرہ کیا۔ آپ نے فرمایا کہ اگر اس مچھلی کا کچھ حصہ تمہارے پاس ہو تو مجھے بھی دو ۔
(۲۰۱۱۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : بَعَثَنَا النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَعَ أَبِی عُبَیْدَۃَ فِی سَرِیَّۃٍ فَنَفِذَ زَادُنَا فَمَرَرْت بِحُوتٍ قَدْ قَذَفَہُ الْبَحْرُ فَأَرَدْنَا أَنْ نَأْکُلَ مِنْہُ فَنَہَانَا أَبُو عُبَیْدَۃَ ، ثُمَّ قَالَ : نَحْنُ رُسُلُ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَفِی سَبِیلِ اللہِ تبارک وتعالی کُلُوا فَأَکَلْنَا ، قَالَ : فَلَمَّا قَدِمْنَا عَلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ذَکَرْنَا ذَلِکَ ، فَقَالَ : إِنْ کَانَ بَقِیَ مَعَکُمْ مِنْہُ شَیْئٌ فَابْعَثُوا بِہِ إلَیَّ۔

(بخاری ۲۴۸۳۔ مسلم ۱۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১১৭
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر سمندر مچھلی کو باہر پھینک دے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٢٠١١٨) حضرت ابو سعید خدری (رض) فرماتے ہیں کہ جس مچھلی کو سمندر باہر پھینکے اسے کھالو۔
(۲۰۱۱۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ عَطِیَّۃَ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ فِی السَّمَکِ یَجْزُرُ عَنْہُ الْمَائُ ، قَالَ : کُلْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১১৮
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر سمندر مچھلی کو باہر پھینک دے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٢٠١١٩) حضرت ابو الشعشاء فرماتے ہیں کہ جس مچھلی کو سمندر باہر پھینکے اسے کھالو۔
(۲۰۱۱۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عن عمرو ، عن أبی الشعثاء قَالَ : کل ما جزر عنہ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১১৯
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر سمندر مچھلی کو باہر پھینک دے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٢٠١٢٠) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ جس مچھلی کو سمندر باہر پھینکے اسے کھالو۔
(۲۰۱۲۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : مَا جَزَرَ عَنْہُ ضَفِیرُ الْبَحْرِ فَکُلْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১২০
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر سمندر مچھلی کو باہر پھینک دے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٢٠١٢١) حضرت عبد الرحمن بن عوف فرماتے ہیں کہ جس مچھلی کو سمندر باہر پھینکے وہ حلال ہے۔
(۲۰۱۲۱) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ رَبِیعَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، قَالَ : مَا قَذَفَ الْبَحْرُ فَہُوَ حَلاَلٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১২১
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر سمندر مچھلی کو باہر پھینک دے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٢٠١٢٢) حضرت زید اور حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ جس مچھلی کو سمندر باہر پھینکے اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۰۱۲۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی الزِّنَادِ ، عن الأعرج عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ ، عَنْ زَیْدٍ ، وَأَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالاَ : لاَ بَأْسَ بِمَا قَذَفَ الْبَحْرُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১২২
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر سمندر مچھلی کو باہر پھینک دے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٢٠١٢٣) حضرت سعید بن مسیب اور حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جس مچھلی کو سمندر باہر پھینکے پھر وہ مرجائے تو اس کے کھانے میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۰۱۲۳) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، وَالْحَسَنِ أَنَّہُمَا قَالاَ : إذَا نَضَبَ عَنْہُ الْمَائُ ، ثُمَّ مَاتَ فَلاَ یَرَیَانِ بِأَکْلِہِ بَأْسًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১২৩
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر سمندر مچھلی کو باہر پھینک دے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٢٠١٢٤) حضرت ابو ایوب قرآن مجید کی آیت { مَتَاعًا لَکُمْ وَلِلسَّیَّارَۃِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد وہ جانور ہیں جنھیں سمندر باہر پھینک دے خواہ وہ مردہ ہی کیوں نہ ہوں۔
(۲۰۱۲۴) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ شَہْرِ بْنِ حَوْشَبَ ، عَنْ أَبِی أَیُّوبَ فِی قَوْلِہِ : {مَتَاعًا لَکُمْ وَلِلسَّیَّارَۃِ} قَالَ: مَا لَفَظَ الْبَحْرُ ، وَإِنْ کَانَ مَیْتًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১২৪
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر سمندر مچھلی کو باہر پھینک دے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٢٠١٢٥) حضرت ابن عباس (رض) قرآن مجید کی آیت { أحِلَّ لَکُمْ صَیْدُ الْبَحْرِ وَطَعَامُہُ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد وہ مچھلی ہے جسے سمندر مردہ حالت میں باہر پھینک دے۔
(۲۰۱۲۵) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ حُمَیْدِ بْنِ صَخْرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ کَعْبِ الْقُرَظِیِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِی قَوْلِہِ : {أحِلَّ لَکُمْ صَیْدُ الْبَحْرِ وَطَعَامُہُ} مَا أَلْقَی الْبَحْرُ عَلَی ظَہْرِہِ مَیِّتًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১২৫
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر سمندر مچھلی کو باہر پھینک دے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٢٠١٢٦) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ آیت قرآنی میں وطعامہ سے مراد وہ مچھلی ہے جسے سمندر باہر پھینک دے۔
(۲۰۱۲۶) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : مَا لَفَظَ عَلَی ظَہْرِہِ مَیِّتًا فَہُوَ طَعَامُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১২৬
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر سمندر مچھلی کو باہر پھینک دے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٢٠١٢٧) حضرت ابو ایوب فرماتے ہیں کہ آیت قرآنی میں (وطعامہ) سے مراد وہ مچھلی ہے جسے سمندر باہر پھینک دے خواہ وہ مردار ہی کیوں نہ ہو۔
(۲۰۱۲۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ شَہْرٍ ، عَنْ أَبِی أَیُّوبَ ، قَالَ : مَا لَفَظَ الْبَحْرُ فَہُوَ طَعَامُہُ ، وَإِنْ کَانَ مَیْتًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১২৭
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر سمندر مچھلی کو باہر پھینک دے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٢٠١٢٨) حضرت ابو الشعشاء فرماتے ہیں کہ آیت میں (وطعامہ) سے مراد نمکین مچھلی ہے۔
(۲۰۱۲۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِی الشَّعْثَائَ ، قَالَ : مَا کُنَّا نَتَحَدَّثُ إِلاَّ أَنَّ طَعَامَہُ مَالِحُہ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১২৮
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر سمندر مچھلی کو باہر پھینک دے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٢٠١٢٩) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ آیت میں وطعامہ سے مراد وہ مچھلی ہے جسے سمندر باہر پھینک دے۔
(۲۰۱۲۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ التَّیْمِیِّ ، عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : طَعَامُہُ مَا قَذَفَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১২৯
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر سمندر مچھلی کو باہر پھینک دے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٢٠١٣٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ آیت میں وطعامہ سے مراد وہ مچھلی ہے جسے سمندر باہر پھینک دے۔
(۲۰۱۳۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : مَا قَذَفَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১৩০
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر سمندر مچھلی کو باہر پھینک دے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٢٠١٣١) حضرت سعید بن مسیب سے سمندر کے شکار اور اس کے طعام کے بارے میں سوال کیا گیا تو فرمایا کہ اس سے مراد وہ زندہ جاندار ہیں جنہیں سمندر باہر پھینک دے۔
(۲۰۱۳۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ سُئِلَ عَنْ صَیْدِ الْبَحْرِ وَطَعَامِہِ ، قَالَ : طَعَامُہُ مَا لَفَظَ وَہُوَ حَیٌّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১৩১
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس مچھلی کا حکم جسے دوسری مچھلی مار ڈالے
(٢٠١٣٢) حضرت سعد جامدی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر اور حضرت ابن عمرو (رض) سے ان مچھلیوں کے بارے میں سوال کیا جو سردی سے مرجائیں یا دوسری مچھلیوں نے انھیں مار ڈالا ہو۔ دونوں حضرات نے فرمایا کہ وہ حلال ہیں۔
(۲۰۱۳۲) حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ سَعْدِ الْجَارِی ، قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ ، وَابْنَ عَمْرٍو ، عَنِ الْحِیتَانِ تَمُوتُ صَرْدًا ، أَوْ یَقْتُلُ بَعْضُہَا بَعْضًا ، قَالاَ : حَلاَلٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১৩২
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس مچھلی کا حکم جسے دوسری مچھلی مار ڈالے
(٢٠١٣٣) حضرت طاوس اس مچھلی کو مکروہ قرار دیتے ہیں تھے جسے دوسری مچھلی نے مار دیا ہو۔
(۲۰۱۳۳) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ زَمْعَۃَ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوس ، عَنْ أَبِیہِ ، أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ الْحُوتَ الَّتِی قَتَلَتْہَا الْحُوتُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১৩৩
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس مچھلی کا حکم جسے دوسری مچھلی مار ڈالے
(٢٠١٣٤) حضرت عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ ایسی مچھلی کو کھانے میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۰۱۳۴) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ مَالِکٍ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ سَعْدٍ الْجَارِی ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১৩৪
شکار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس مچھلی کا حکم جسے دوسری مچھلی مار ڈالے
(٢٠١٣٥) حضرت عبداللہ بن عبید بن عمیر سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی آدمی مچھلی پکڑنے کے لیے کانٹا پانی میں ڈالے۔ اس میں ایک مچھلی پھنس جائے لیکن دوسری مچھلی آ کر اس پر حملہ کرے اور اس کا آدھا حصہ لے جائے تو کیا حکم ہے ؟ فرمایا وہ باقی حصے کو کھا سکتا ہے۔
(۲۰۱۳۵) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، قَالَ : سُئِلَ عَبْدُ اللہِ بْنُ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ ، عَنْ رَجُلٍ رَمَی بِشِصِّہ فَأَخَذَ سَمَکَۃٌ ، فَجَائَتْ سَمَکَۃٌ أُخْرَی فَضَرَبَتْہَا ، فَذَہَبَتْ بِنِصْفِہَا ، قَالَ : یَأْکُلُ مَا بَقِیَ۔
tahqiq

তাহকীক: