মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
دعاؤں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৮০১ টি
হাদীস নং: ২৯৮৯০
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ دعا جو دعا صبح کے وقت مانگنا مستحب ہے
(٢٩٨٩١) حضرت محمد بن منکدر فرماتے ہیں مجھے بیان کیا گیا ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب صبح ہوتی تو یوں فرماتے تھے : اے اللہ ! تیرے نام کے ساتھ ہم صبح کرتے ہیں، اور تیرے نام کے ساتھ ہم زندہ ہیں اور تیرے نام کے ساتھ ہی ہم مریں گے، اور تیری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے۔ اور جب شام ہوتی تو یوں دعا فرماتے : اے اللہ ! تیرے نام کے ساتھ ہم شام کرتے ہیں ، اور تیرے نام کے ساتھ ہم زندہ ہیں، اور تیرے نام کے ساتھ ہم مریں گے۔ اور تیری طرف ہی ٹھکانا ہے۔
(۲۹۸۹۱) حَدَّثَنَا عَبِیدَۃُ بْنُ حُمَیْدٍ ، عَن مَنْصُورٍ ، عَن مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ قَالَ : حُدِّثْتُ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَقُولُ إذَا أَصْبَحَ : بِکَ أَصْبَحْنَا وَبِکَ نَحْیَا وَبِکَ نَمُوتُ وَإِلَیْک النُّشُور وَإِذَا أَمْسَی قَالَ : اللہم بِکَ أَمْسَیْنَا وَبِکَ نَحْیَا وَبِکَ نَمُوتُ وَإِلَیْک الْمَصِیرُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৮৯১
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ دعا جو دعا صبح کے وقت مانگنا مستحب ہے
(٢٩٨٩٢) حضرت ابو سلام جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خادم ہیں ، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے : کوئی بھی مسلمان یا انسان یا بندہ ایسا نہیں ہے جو صبح و شام تین مرتبہ یہ دعا پڑھتا ہو : میں اللہ کو رب مان کر ، اور اسلام کو دین مان کر، اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نبی مان کر راضی ہوں، مگر اللہ تعالیٰ پر اس بندے کا یہ حق ہے کہ قیامت کے دن اسے راضی کردیں۔
(۲۹۸۹۲) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ قَالَ : حدَّثَنَی أَبُو عَقِیلٍ عَن سَابِقٍ ، عَنْ أَبِی سَلاَّمٍ خَادِمِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، عن رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَا مِنْ مُسْلِمٍ ، أَوْ إنْسَانٍ ، أَوْ عَبْدٍ یَقُولُ حِینَ یُمْسِی وَحِینَ یُصْبِحُ ثَلاثَ مَرَّاتٍ رَضِیت بِاللہِ رَبًّا ، وَبِالإِسْلامِ دِینًا ، وَبِمُحَمَّدٍ نَبِیًّا ، إِلاَّ کَانَ حَقًّا عَلَی اللہِ أَنْ یُرْضِیَہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৮৯২
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ دعا جو دعا صبح کے وقت مانگنا مستحب ہے
(٢٩٨٩٣) حضرت ابو سعید الخدری فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے : جو شخص کہتا ہے : میں اللہ کو رب مان کر، اور اسلام کو دین مان کر، اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو رسول مان کر راضی ہوں، تو اس شخص کے لیے جنت واجب ہوگئی۔
(۲۹۸۹۳) حَدَّثَنَا زَیْدٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ شُرَیْحٍ ، حَدَّثَنِی أَبُو ہَانِئٍ ، عَنْ أَبِی عَلِیٍّ الْجَنَبِیِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ یَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ قَالَ رَضِیت بِاللہِ رَبًّا وَبِالإِسْلامِ دِینًا وَبِمُحَمَّدٍ رَسُولا ، وَجَبَتْ لَہُ الْجَنَّۃُ۔ (ابوداؤد ۱۵۲۴۔ حاکم ۹۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৮৯৩
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ دعا جو دعا صبح کے وقت مانگنا مستحب ہے
(٢٩٨٩٤) حضرت عطاء بن یسار فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص شام کے وقت کہے : میں اللہ کو رب مان کر، اور اسلام کو دین مان کر ، اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو رسول مان کر راضی ہوں، تحقیق اس شخص نے ایمان کی حقیقت کو پا لیا۔
(۲۹۸۹۴) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْمُجَبَّرِ ، عَن صَفْوَانَ بْنِ سُلَیْمٍ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ قَالَ حِینُ یُمْسِی : رَضِیت بِاللہِ رَبًّا ، وَبِالإِسْلامِ دِینًا ، وَبِمُحَمَّدٍ رَسُولاً ، فَقَدْ أَصَابَ حَقِیقَۃَ الإِیمَانِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৮৯৪
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ دعا جو دعا صبح کے وقت مانگنا مستحب ہے
(٢٩٨٩٥) حضرت مسعر فرماتے ہیں کہ حضرت بکیر بن الاخنس نے ارشاد فرمایا : جو شخص صبح و شام تین مرتبہ یہ دعا پڑھے گا : اے اللہ ! میں نے شام کی میں گواہی دیتا ہوں، اور صبح کے وقت یوں کہے : اے اللہ ! میں نے صبح کی میں گواہی دیتا ہوں ، یقیناً آج کے دن ہم میں سے کسی پر جو عافیت اور نعمت ہے ، وہ صرف آپ کی جانب سے ہے، اس کی نعمت و عافیت کی عطا میں اور کوئی آپ کا شریک نہیں ہے، سو آپ کے لیے ہی تعریف ہے، اس آدمی کے پاس اس رات اور اس دن میں جو کوئی نعمت ہوگی اس کا سوال نہیں کیا جائے گا، مگر یہ کہ اس بندے نے اس نعمت کا شکر ادا کردیا ہوگا۔
(۲۹۸۹۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَن بُکَیْر بْنِ الأَخْنَسِ قَالَ : مَنْ قَالَ حِینَ یُمْسِی وَیُصْبِحُ ثَلاثًا، اللَّہُمَّ إنِّی أَمْسَیْت أَشْہَدُ ، وَإِذَا أَصْبَحَ قَالَ : اللَّہُمَّ أَصْبَحْت أَشْہَدُ ، أَنَّہُ مَا أَصْبَحَ بِنَا مِنْ عَافِیَۃٍ وَنِعْمَۃٍ، فَمِنْک وَحْدَک ، لاَ شَرِیکَ لَکَ ، فَلَکَ الْحَمْدُ لَمْ یُسْأَلْ عَن نِعْمَۃٍ کَانَتْ فِی لَیْلَتِہِ تِلْکَ ، وَلا یَوْمِہِ ، إِلاَّ قَدْ أَدَّی شُکْرَہَا۔ (ابوداؤد ۵۰۳۴۔ ابن حبان ۸۶۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৮৯৫
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ دعا جو دعا صبح کے وقت مانگنا مستحب ہے
(٢٩٨٩٦) حضرت عبداللہ بن عبید فرماتے ہیں کہ حضرت عبید بن عمیر صبح و شام کے وقت یہ دعا کرتے تھے : اے اللہ ! میں آپ سے سوال کرتا ہوں نمازوں کے حاضر ہونے کے وقت اور آپ کے پکارنے والوں کے قیام کے وقت کہ آپ میری مغفرت فرما دیں اور مجھ پر رحم فرما دیجیے۔
(۲۹۸۹۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ ، عَن عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ إذَا أَصْبَحَ وَأَمْسَی : اللَّہُمَّ إنِّی أَسْأَلُک عِنْدَ حَضْرَۃِ صَلاواتک وَقِیَامِ دُعَاتِکَ أَنْ تَغْفِرَ لِی وَتَرْحَمَنِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৮৯৬
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ دعا جو دعا صبح کے وقت مانگنا مستحب ہے
(٢٩٨٩٧) حضرت عبداللہ بن سبرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر صبح یا شام کے وقت یہ دعا فرماتے تھے : اے اللہ ! مجھے دن کو یا رات کو تیرے بندوں میں سب سے افضل و بہتر بنا دے، حصہ دیتے ہوئے اس خیر میں سے جس کو تو تقسیم کرتا ہے، اس نور سے جس کے ذریعہ تو ہدایت دیتا ہے، اور اس رحمت سے جس کو تو پھیلاتا ہے، اور اس رزق سے جس کو تو کشادہ کرتا ہے، اس تکلیف سے جس کو تو ہٹا دیتا ہے، اور اس بلاء سے جس کو تو رفع فرماتا ہے، اور اس شر سے جس کو تو دفع کرتا ہے، اور اس فتنہ سے جس کو تو پھیر دیتا ہے۔
(۲۹۸۹۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَن حُصَیْنٍ ، عَن تَمِیمِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَخْبَرَۃَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ إذَا أَصْبَحَ أو أَمْسَی : اللَّہُمَّ اجْعَلْنِی أَفْضَلِ عِبَادِکَ الْغَدَاۃَ ، أَو اللَّیْلَۃَ نَصِیبًا مِنْ خَیْرٍ تَقْسِمُہُ ، وَنُورٍ تَہْدِی بِہِ ، وَرَحْمَۃٍ تَنْشُرہا ، وَرِزْقٍ تَبْسُطُہُ ، وَضُرٍّ تَکْشِفُہُ ، وَبَلائٍ تَرْفَعُہُ ، وَشَرٍّ تَدْفَعُہُ ، وَفِتْنَۃٍ تَصْرِفُہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৮৯৭
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ دعا جو دعا صبح کے وقت مانگنا مستحب ہے
(٢٩٨٩٨) حضرت عمرو بن مُرّہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن المسیب سے پوچھا : کہ آپ لوگ صبح و شام کے وقت کون سی دعا مانگتے ہو ؟ وہ فرمانے لگے : ہم یوں دعا کرتے ہیں : میں پناہ پکڑتا ہوں اللہ کی ذات کے ساتھ جو بہت سخی ہے، اور اللہ کے نام کے ساتھ جو بہت عظمت والا ہے، اور اللہ کے پورے پورے کلمہ کے ساتھ، موت اور نظر بد کے شر سے، اے میرے مالک ! جس چیز سے میں ناواقف ہوں اس کے شر سے، اور جس کی پیشانی تو نے پکڑی ہوئی ہے اس کے شر سے، اور اس دن کے شر سے، اور جو کچھ اس دن کے بعد ہے اس کے شر سے، اور دنیا و آخرت کے شر سے۔
(۲۹۸۹۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَن حُصَیْنٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ قَالَ : قُلْتُ لِسَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ مَا تَقُولُونَ إذَا أَصْبَحْتُمْ وَأَمْسَیْتُمْ مِمَّا تَدْعُونَ بِہِ ، قَالَ : نَقُولُ : أَعُوذُ بِوَجْہِ اللہِ الْکَرِیمِ وَاسْمِ اللہِ الْعَظِیمِ وَکَلِمَۃِ اللہِ التَّامَّۃِ مِنْ شَرِّ السَّامَّۃِ وَاللاَّمَّۃِ وَمِنْ شَرِّ مَا جَہِلت أَیْ رَبِ ، وَشَرِّ مَا أَنْتَ آخِذٌ بِنَاصِیَتِہِ ، وَمِنْ شَرِّ ہَذَا الْیَوْمِ وَشَرِّ مَا بَعْدَہُ ، وَشَرِّ الدُّنْیَا وَالآخِرَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৮৯৮
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ دعا جو دعا صبح کے وقت مانگنا مستحب ہے
(٢٩٨٩٩) حضرت سلمان ارشاد فرماتے ہیں : جو شخص صبح کے وقت اور شام کے وقت یہ کلمات کہے : اے اللہ ! آپ میرے پالنے والے ہیں آپ کا کوئی شریک نہیں ہے، ہم نے صبح کی اور اللہ کے ملک و سلطنت نے صبح کی، جس کا کوئی شریک نہیں، تو ان دونوں وقتوں کے درمیان اس نے جو گناہ کیے ہوں ان کی مغفرت کردی جاتی ہے۔
(۲۹۸۹۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن سُفْیَانَ ، عَن مَنْصُورٍ ، عَن رِبْعِیٍّ ، عَن رَجُلٍ مِنَ النَّخَعِ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَن سَلْمَانَ قَالَ: مَنْ قَالَ إذَا أَصْبَحَ وَإِذَا أَمْسَی اللَّہُمَّ أَنْتَ رَبِّی لاَ شَرِیکَ لَکَ ، أَصْبَحْنَا وَأَصْبَحَ الْمُلْکُ لَکَ لاَ شَرِیکَ لَہ ، غفر لہ ما أَحَدَثَ بَیْنَہُمَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৮৯৯
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ دعا جو دعا صبح کے وقت مانگنا مستحب ہے
(٢٩٩٠٠) حضرت سلمان ارشاد فرماتے ہیں : جو شخص صبح کے وقت یہ کلمات کہے : اے اللہ ! آپ میرے پالنے والے ہیں آپ کا کوئی شریک نہیں ہے، تو یہ کلمات کفارہ بن جائیں گے اس کے ان کاموں کے لیے جو اس نے صبح و شام کے درمیان کیے ہوں گے۔
(۲۹۹۰۰) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَن مَنْصُورٍ ، عَن رِبْعِیٍّ بن حراش عَن رَجُلٍ مِنَ النَّخَعِ ، عَن سَلْمَانَ قَالَ : مَنْ قَالَ إذَا أَصْبَحَ اللَّہُمَّ أَنْتَ رَبِّی لاَ شَرِیکَ لَکَ کَانَ کَفَّارَۃً لِمَا أَحْدَثَ بَیْنَہُمَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৯০০
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ دعا جو دعا صبح کے وقت مانگنا مستحب ہے
(٢٩٩٠١) حضرت موسیٰ الجھنی ایک شخص کے حوالے سے حضرت سعید بن جُبیر کا ارشاد نقل فرماتے ہیں : جو شخص تین مرتبہ اس آیت کو پڑھے گا : اللہ کی پاکی ہے جب تم شام کرتے ہو اور جب تم صبح کرتے ہو، جب وہ یہ آیت پڑھ لے گا ، جو عمل اس سے گزری ہوئی رات میں رہ گیا تھا تو اس کے برابر ثواب پالے گا، اور اگر ان کلمات کو دن میں کہا تو جو عمل اس سے گزرے ہوئے دن میں رہ گیا تھا اس کے برابر ثواب پالے گا۔
(۲۹۹۰۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَن مُوسَی الْجُہَنِیِّ قَالَ : حدَّثَنِی رَجُلٌ ، عَن سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ قَالَ : مَنْ قَالَ سُبْحَانَ اللہِ حِینَ تُمْسُونَ وَسُبْحَانَ اللہِ حِینَ تُصْبِحُونَ حَتَّی یَفْرُغَ مِنَ الآیَۃِ ثَلاثَ مَرَّاتٍ أَدْرَکَ مَا فَاتَہُ مِنْ یَوْمِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৯০১
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ دعا جو دعا صبح کے وقت مانگنا مستحب ہے
(٢٩٩٠٢) حضرت ابو عیاش الزرقی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص صبح کے وقت یہ کلمات کہے : نہیں ہے کوئی معبود سوائے اللہ کے جو تنہا ہے جس کا کوئی شریک نہیں ہے، اسی کا ملک ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے، اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے تو اس شخص کو حضرت اسماعیل کی اولاد میں سے ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب ملے گا، اور اس شخص کے لیے اس عمل کی وجہ سے دس نیکیاں لکھی جائیں گی، اور اس کے دس گناہوں کو مٹا دیا جائے گا، اور اس کے دس درجات بلند کیے جائیں گے، اور وہ شخص شام تک شیطان سے حفاظت میں رہے گا، اور جب شام کے وقت یہ کلمات کہے گا تو صبح تک یہ فوائد حاصل ہوں گے۔
(۲۹۹۰۲) حَدَّثَنَا الحَسَنُ بْنُ مُوسَی ، عَن حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَن سُہَیْلٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی عَیَّاشٍ الزُّرَقِیِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ قَالَ حِینَ یُصْبِحُ : لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ کَانَ لَہُ کَعَدْلِ رَقَبَۃٍ مِنْ وَلَدِ إسْمَاعِیلَ ، وَکُتِبَتْ لَہُ بِہَا عَشْرُ حَسَنَاتٍ، وَحُطَّتْ بِہَا عَنہُ عَشْرُ سَیِّئَاتٍ ، وَرُفِعَتْ لَہُ بِہَا عَشْرُ دَرَجَاتٍ ، وَکَانَ فِی حِرْزٍ مِنَ الشَّیْطَانِ حَتَّی یُمْسِیَ ، وَإِذَا أَمْسَی مِثْلُ ذَلِکَ حَتَّی یُصْبِحَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৯০২
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ دعا جو دعا صبح کے وقت مانگنا مستحب ہے
(٢٩٩٠٣) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب صبح ہوتی تو یہ کلمات کہا کرتے تھے : اے اللہ ! تجھ سے ہم نے صبح کی اور تجھ سے ہم نے شام کی، اور تیری وجہ سے ہم زندہ ہیں، اور تیرے حکم سے ہی ہم مریں گے، اور تیری طرف ہی لوٹنا ہے۔
(۲۹۹۰۳) حَدَّثَنَا الحَسَنُ بْنُ مُوسَی ، عَن حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَن سُہَیْلٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ : کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ إذَا أَصْبَحَ : اللَّہُمَّ بِکَ أَصْبَحْنَا وَبِکَ أَمْسَیْنَا ، وَبِکَ نَحْیَا وَبِکَ نَمُوتُ ، وَإِلَیْک الْمَصِیرُ۔ (ابوداؤد ۵۰۲۹۔ ترمذی ۳۳۹۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৯০৩
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ دعا جو دعا صبح کے وقت مانگنا مستحب ہے
(٢٩٩٠٤) حضرت عبداللہ بن عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ میں سے ایک شخص نے فرمایا : جو شخص صبح کے وقت دس مرتبہ یہ کلمات پڑھے گا : اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے جو تنہا ہے، جس کا کوئی شریک نہیں ہے، اسی کے لیے ملک ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے، اسی کے قبضہ میں بھلائی ہے، اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔ تو اس کے دس درجہ بلند کیے جاتے ہیں، اور اس کی دس برائیاں مٹا دی جاتی ہیں، اور وہ شخص اس دن شام تک نفاق سے بری ہوجاتا ہے، اور اگر شام کے وقت یہ کلمات کہے گا، تو اتنا ہی ثواب ملے گا، اور صبح تک نفاق سے بری ہوگا۔
(۲۹۹۰۴) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ قَالَ : حدَّثَنَی فِطْرٌ قَالَ : حَدَّثَنَی عَبْدُ اللہِ بْنُ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ ، عَن رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ قَالَ : مَنْ قَالَ حِینَ یُصْبِحُ لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ ، لاَ شَرِیکَ لَہُ ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ ، بِیَدِہِ الْخَیْرُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ عَشْرَ مَرَّاتٍ ، رُفِعَ لَہُ عَشْرُ دَرَجَاتٍ ، وَمُحِیَ عَنہُ عَشْرُ سَیِّئَاتٍ ، وَبَرِئَ یَوْمَئِذٍ مِنَ النِّفَاقِ حَتَّی یُمْسِی ، وَإِنْ قَالَ حِینَ یُمْسِی کَانَ مِثْلَ ذَلِکَ ، وَبَرِئَ مِنَ النِّفَاقِ حَتَّی یُصْبِحَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৯০৪
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ دعا جو دعا صبح کے وقت مانگنا مستحب ہے
(٢٩٩٠٥) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ حضرت کعب نے ارشاد فرمایا : میں نے توراۃ میں لکھا پایا تھا جو شخص صبح کے وقت یہ کلمات کہے : اے اللہ ! میں آپ کے نام کے ساتھ اور آپ کے کامل کلمات کے ساتھ شیطان مردود سے پناہ مانگتا ہوں، اے اللہ ! میں آپ کے نام کے ساتھ اور آپ کے کامل کلمات کے ساتھ آپ کے عذاب سے اور آپ کے بندوں کے شر سے پناہ مانگتا ہوں ، اے اللہ ! میں آپ کے نام کے ساتھ اور آپ کے کامل کلمات کے ساتھ آپ سے ہر اس خیر کا سوال کرتا ہوں جو آپ سے مانگی جاسکتی ہے، اور ہر اس خیر کا جو آپ عطا کرتے ہیں، اور ہر اس خیر کا جو آپ ظاہر کرتے ہیں، اور ہر اس خیر کا جو آپ چھپاتے ہیں، اے اللہ ! میں آپ کی آپ کے نام کے ساتھ اور آپ کے کامل کلمات کے ساتھ پناہ مانگتا ہوں ہر اس شر سے جو دن میں ظاہر ہوتا ہے۔ تو شیطان اس شخص کے قریب بھی نہیں پھٹکیں گے، اور نہ ہی کوئی چیز اسے ناپسند لگے گی، اور جب ان کلمات کو شام کے وقت کہے گا تب بھی یہ فوائد حاصل ہوں گے، مگر یہ کہ آخری جملہ کی بجائے یوں کہے : اور ہر اس چیز کے شر سے جس کو رات نے چھپایا ہوا ہے۔
(۲۹۹۰۵) حَدَّثَنَا الحَسَنُ بْنُ مُوسَی ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَن یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ بْنِ حَیَّانَ ، عَنْ أَبِی زُرْعَۃَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِیرٍٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، عَن کَعْبٍ قَالَ : أَجِدُ فِی التَّوْرَاۃِ : مَنْ قَالَ إِذَا أَصْبحَ : اللَّہُمَّ إنِّی أَعُوذُ بِاسْمِکَ وَبِکَلِمَاتِکَ التَّامَّۃِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیمِ ، اللَّہُمَّ إنِّی أَعُوذُ بِاسْمِکَ وَبِکَلِمَاتِکَ التَّامَّۃِ مِنْ عذابک وَشَرِّ عِبَادِکَ ، اللَّہُمَّ إنِّی أَسْأَلُکَ بِاسْمِکَ وَکَلِمَاتِکَ التَّامَّۃِ مِنْ خَیْرِ مَا تُسْأَلُ وَمِنْ خَیْرِ مَا تُعْطِی وَمِنْ خَیْرِ مَا تُبْدِی وَمِنْ خَیْرِ مَا تُخْفِی : اللَّہُمَّ إنِّی أَعُوذُ بِکَ بِاسْمِکَ وَبِکَلِمَاتِکَ التَّامَّۃِ مِنْ شَرِّ مَا تَجَلَّی بِہِ النَّہَارُ ، لَمْ تُطِفْ بِہِ الشَّیَاطِینُ ، وَلا لِشَیْئٍ یَکْرَہُہُ ، وَإِذَا قَالَہُنَّ إذَا أَمْسَی کَمِثْلِ ذَلِکَ غَیْرَ أَنَّہُ یَقُولُ : مِنْ شَرِّ مَا دَجَا بِہِ اللَّیْلُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৯০৫
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے کہا : جب آدمی اپنے بستر پر جائے اور بستر پر لیٹ جائے تو وہ کیا دعا کرے ؟
(٢٩٩٠٦) حضرت برائ فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب بستر پر لیٹتے تھے تو یہ دعا فرماتے : اے اللہ ! میں نے اپنے نفس کو تیرے ہی تابع کیا، اور اپنا چہرہ تیری طرف ہی پھیرلیا، اور اپنا معاملہ تیرے سپرد کیا، اور اپنی پشت تیری طرف جھکائی تیری طرف رغبت کرتے ہوئے اور تجھ سے ڈرتے ہوئے، نہ تجھ سے پناہ کی کوئی جگہ ہے اور نہ بھاگ کر جانے کی مگر تیری ہی طرف، میں ایمان لایا تیری کتاب پر جو تو نے اتاری، اور تیرے نبی پر، یا تیرے رسول پر، جو تو نے بھیجا۔
(۲۹۹۰۶) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَائِ قَالَ کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إذَا أَخَذَ مَضْجَعَہُ قَالَ : اللَّہُمَّ إلَیْک أَسْلَمْت نَفْسِی ، وَوَجَّہْت وَجْہِی ، وَإِلَیْک فَوَّضْت أَمْرِی : وَإِلَیْک أَلْجَأْت ظَہْرِی رَغْبَۃً وَرَہْبَۃً إلَیْک ، لاَ مَلْجَأَولا مَنْجَی مِنْک إِلاَّ إلَیْک : آمَنْت بِکِتَابِکَ الَّذِی أَنْزَلْت ، وَبِنَبِیِّکَ ، أَوْ رَسُولِکَ الَّذِی أَرْسَلْت۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৯০৬
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے کہا : جب آدمی اپنے بستر پر جائے اور بستر پر لیٹ جائے تو وہ کیا دعا کرے ؟
(٢٩٩٠٧) حضرت برائ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک آدمی سے فرمایا : اے فلاں ! جب تو اپنے بستر پر لیٹے تو یہ کلمات کہہ : ” اے اللہ ! میں نے اپنے نفس کو تیرے تابع کیا، اور اپنی پشت کو تیری طرف جھکایا۔ “ پھر ما قبل جیسا مضمون ذکر فرمایا مگر یہ بھی فرمایا : پس اگر تو اس رات کو مرگیا تو تیری موت فطرت پر واقع ہوگی، اور اگر تو نے صبح کی تو پھر خیر کو پالے گا۔
(۲۹۹۰۷) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَائِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِرَجُلٍ : یَا فُلانُ ، إذَا أَویْت إِلَی فِرَاشِکَ فَقُلِ : اللَّہُمَّ أَسْلَمْت نَفْسِی إلَیْک ، وَوَلَّیْت ظَہْرِی إلَیْک ، ثُمَّ ذَکَرَ نَحْوَہُ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ : فَإِنْ مِتَّ مِنْ لَیْلَتِکَ مِتَّ عَلَی الْفِطْرَۃِ ، وَإِنْ أَصْبَحْت أَصَبْت خَیْرًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৯০৭
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے کہا : جب آدمی اپنے بستر پر جائے اور بستر پر لیٹ جائے تو وہ کیا دعا کرے ؟
(٢٩٩٠٨) حضرت براء بن عازب فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک آدمی سے ارشاد فرمایا : جب تو اپنے بستر پر لیٹے تو یہ کلمات کہہ لیا کر : اے اللہ ! میں نے اپنے نفس کو تیرے تابع کیا، اور تیری طرف اپنا چہرہ کیا، اور تیری طرف اپنے معاملہ کو سپرد کیا، اور تیری طرف ہی اپنی پشت کو پھیرا ، تیری طرف رغبت کرتے ہوئے اور تجھ سے ڈرتے ہوئے، اور نہ تجھ سے بھاگ کر جانے کی کوئی جگہ ہے اور نہ ہی تجھ سے پناہ کی کوئی جگہ ہے مگر تیری طرف، میں ایمان لایا تیری کتاب پر جو تو نے اتاری، اور میں ایمان لایا تیرے نبی پر جو تو نے بھیجا۔ پھر اگر تو اس رات کو مرگیا تو تیری موت فطرت پر واقع ہوگی۔
(۲۹۹۰۸) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَن شُعْبَۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَن سَعْدِ بْنِ عُبَیْدَۃَ ، عَنِ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، أَنَّہُ قَالَ لِرَجُلٍ : إذَا أَخَذْت مَضْجَعَک فَقُلِ : اللَّہُمَّ إنِّی أَسْلَمْت نَفْسِی إلَیْک ، وَوَجَّہْت وَجْہِی إلَیْک ، وَفَوَّضْت أَمْرِی إلَیْک ، وَأَلْجَأْت ظَہْرِی إلَیْک رَہْبَۃً وَرَغْبَۃً إلَیْک ، لاَ مَنْجَی ، وَلا مَلْجَأَ مِنْک إِلاَّ إلَیْک ، آمَنْت بِکِتَابِکَ الَّذِی أَنْزَلْت وَنَبِیِّکَ الَّذِی أَرْسَلْت فَإِنْ مِتَّ مِتَّ عَلَی الْفِطْرَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৯০৮
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے کہا : جب آدمی اپنے بستر پر جائے اور بستر پر لیٹ جائے تو وہ کیا دعا کرے ؟
(٢٩٩٠٩) حضرت حذیفہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب بستر پر لیٹتے تو یہ دعا فرماتے : اے اللہ ! میں تیرے ہی نام کے ساتھ مرتا ہوں اور زندہ ہوتا ہوں، اور جب نیند سے اٹھتے تو یہ دعا فرماتے : سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں مارنے کے بعد زندہ کیا اور اسی کی طرف اٹھ کر جانا ہے۔
(۲۹۹۰۹) حَدَّثَنَا عَبِیدَۃُ بْنُ حُمَیْدٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَیْرٍ ، عَن رِبْعِیِّ بْنِ حِرَاشٍ ، عَن حُذَیْفَۃَ قَالَ : کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إذَا أَخَذَ مَضْجَعَہُ قَالَ : اللَّہُمَّ بِاسْمِکَ أَمُوتُ وَأَحْیَا ، وَإِذَا قَامَ قَالَ : الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی أَحْیَانَا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا وَإِلَیْہِ النُّشُورُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৯০৯
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے کہا : جب آدمی اپنے بستر پر جائے اور بستر پر لیٹ جائے تو وہ کیا دعا کرے ؟
(٢٩٩١٠) حضرت حذیفہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سوتے وقت یہ دعا فرماتے : تیرے نام کے ساتھ زندہ ہوتا ہوں اور مرتا ہوں۔ اور جب بیدار ہوتے تو یہ دعا فرماتے : سب تعریفیں اللہ کے لیے جس نے ہمیں مارنے کے بعد زندہ کیا ۔ اور اسی کی طرف اٹھ کر جانا ہے۔
(۲۹۹۱۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن سُفْیَانَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَیْرٍ ، عَن رِبْعِیٍّ ، عَن حُذَیْفَۃَ قَالَ : کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إذَا نَامَ قَالَ : بِاسْمِکَ أَحْیَا وَأَمُوتُ ، وَإِذَا اسْتَیْقَظَ قَالَ : الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی أَحْیَانَا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا وَإِلَیْہِ النُّشُورُ۔
তাহকীক: