মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
دعاؤں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৮০১ টি
হাদীস নং: ২৯৯১০
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے کہا : جب آدمی اپنے بستر پر جائے اور بستر پر لیٹ جائے تو وہ کیا دعا کرے ؟
(٢٩٩١١) حضرت حذیفہ سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا مذکورہ ارشاد اس سند کے ساتھ بھی نقل کیا گیا ہے۔ اور سند میں شک حضرت جریر کی طرف ہے جو عبد الملک یا منصور کے بارے میں ہے۔
(۲۹۹۱۱) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَن مَنْصُورٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَیْرٍ ، عَن رِبْعِیٍّ ، عَن حُذَیْفَۃَ ، عن النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِہِ ، الشَّکُّ مِنْ جَرِیرٍ فِی عَبْدِ الْمَلِکِ ، أَوْ مَنْصُورٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৯১১
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے کہا : جب آدمی اپنے بستر پر جائے اور بستر پر لیٹ جائے تو وہ کیا دعا کرے ؟
(٢٩٩١٢) حضرت سائب فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمار کے پاس بیٹھا تھا کہ آدمی ان کی خدمت میں حاضر ہوا۔ تو آپ نے فرمایا : کیا میں تجھے چند کلمات نہ سکھاؤں۔ گویا وہ ان کلمات کو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف منسوب فرما رہے تھے۔ کہ جب تو رات کو اپنے بستر پر لیٹے تو ان کلمات کو کہہ لیا کر : اے اللہ ! میں نے اپنے نفس کو تیرے تابع کیا، اور میں نے اپنا چہرہ تیری طرف کیا، اور میں نے اپنا معاملہ تیرے سپرد کیا، اور میں نے اپنی پشت کو تیری طرف پھیرا، میں ایمان لایا تیری کتاب پر جو اتاری گئی ہے، اور تیرے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر جس کو بھیجا گیا ہے، اے اللہ ! میرے نفس کو تو نے ہی پیدا فرمایا ہے، تیرے لیے ہی اس کی زندگی ہے اور تیرے لیے ہی اس کا مرنا ہے، پس اگر تو اس کو موت دے گا تو پھر اس پر رحم فرما، اور اگر تو اس کی موت کو مؤخر کرے گا تو ایمان کو باقی رکھ کر اس کی حفاظت فرما۔
(۲۹۹۱۲) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِیہِ قَالَ : کُنْتُ قَاعِدًا عِنْدَ عَمَّارٍ فَأَتَاہُ رَجُلٌ فَقَالَ : أَلا أُعَلِّمُک کَلِمَاتٍ کَأَنَّہُ یَرْفَعُہُنَّ إِلَی النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إذَا أَخَذْت مَضْجَعَک مِنَ اللَّیْلِ فَقُلِ : اللَّہُمَّ أَسْلَمْت نَفْسِی إلَیْک ، وَفَوَّضْت أَمْرِی إلَیْک ، وَأَلْجَأْت ظَہْرِی إلَیْک ، آمَنْت بِکِتَابِکَ الْمُنَزَّلِ وَنَبِیِّکَ الْمُرْسَلِ ، اللَّہُمَّ نَفْسِی خَلَقْتہَا ، لَکَ مَحْیَاہَا وَلَک مَمَاتُہَا ، فَإِنْ کَفَتَّہَا فَارْحَمْہَا ، وَإِنْ أَخَّرْتہَا فَاحْفَظْہَا بِحِفْظِ الإِیمَانِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৯১২
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے کہا : جب آدمی اپنے بستر پر جائے اور بستر پر لیٹ جائے تو وہ کیا دعا کرے ؟
(٢٩٩١٣) حضرت برائ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب بیدار ہوتے تو یہ دعا فرماتے : سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں مارنے کے بعد زندہ کیا، اور اسی کی طرف اٹھ کر جانا ہے۔ حضرت شعبہ فرماتے ہیں : کہ یہی فرمایا یا اس جیسا فرمایا تھا۔ اور جب سوتے تو یہ دعا فرماتے : اے اللہ ! آپ کے نام کے ساتھ ہی میں زندہ ہوتا ہوں اور آپ کے نام کے ساتھ ہی میں مرتا ہوں۔
(۲۹۹۱۳) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَن شُعْبَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی السَّفَرِ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا بَکْرِ بْنَ أَبِی مُوسَی یُحَدِّثُ ، عَنِ الْبَرَائِ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ إذَا اسْتَیْقَظَ قَالَ : الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی أَحْیَانَا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا وَإِلَیْہِ النُّشُورُ قَالَ شُعْبَۃُ ہَذَا ، أَوْ نَحْوُہُ ، وَإِذَا نَامَ قَالَ : اللَّہُمَّ بِاسْمِکَ أَحْیَا وَبِاسْمِکَ أَمُوتُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৯১৩
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے کہا : جب آدمی اپنے بستر پر جائے اور بستر پر لیٹ جائے تو وہ کیا دعا کرے ؟
(٢٩٩١٤) حضرت انس فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ دعا فرمایا کرتے تھے : اے اللہ ! ہمیں دنیا میں خوبی عطا فرما، اور ہمیں آخرت میں خوبی عطا فرما ، اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا لے۔
(۲۹۹۱۴) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَن ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَدْعُو : اللَّہُمَّ آتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَفِی الآخِرَۃِ حَسَنَۃً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ۔ (احمد ۲۴۷۔ مسلم ۲۰۷۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৯১৪
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے کہا : جب آدمی اپنے بستر پر جائے اور بستر پر لیٹ جائے تو وہ کیا دعا کرے ؟
(٢٩٩١٥) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جب تم میں سے کوئی شخص اپنے بستر پر لیٹنے کا ارادہ کرے تو اسے چاہیے کہ اپنے زائد کپڑے اتار دے، پھر اپنے بستر کو اچھی طرح جھاڑے، کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ اس کے پیچھے اس بستر پر کیا تھا، پھر داہنی کروٹ پر لیٹ جائے۔ پھر یہ دعا پڑھے : میرے مالک تیرے نام کے ساتھ ہی میں اپنا پہلو رکھتا ہوں، اور تیرے نام کے ساتھ ہی میں اسے اٹھاتا ہوں، پس اگر تو نے میرے نفس کو روکا تو اس پر رحم فرما، اور اگر اس کو چھوڑ دیا تو اس کی حفاظت فرما جیسے تو اپنے نیک بندوں کی حفاظت فرماتا ہے۔
(۲۹۹۱۵) حَدَّثَنَا عَبْدُاللہِ بْنُ نُمَیْرٍ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ، عَن سَعِیدِ بْنِ أَبِی سَعِیدٍ الْمَقْبُرِیِّ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : إذَا أَرَادَ أَحَدُکُمْ أَنْ یَضْطَجِعَ عَلَی فِرَاشِہِ فَلْیَنْزِعْ دَاخِلَۃَ إزَارِہِ ، ثُمَّ لِیَنْفُضْ بِہَا فِرَاشَہُ فَإِنَّہُ لاَ یَدْرِی مَا خَلَفَہُ عَلَیْہِ، ثُمَّ لِیَضْطَجِعْ عَلَی شِقِّہِ الأَیْمَنِ، ثُمَّ لِیَقُلْ: بِاسْمِکَ رَبِّی وَضَعْت جَنْبِی وَبِکَ أَرْفَعُہُ، فَإِنْ أَمْسَکْت نَفْسِی فَارْحَمْہَا، وَإِنْ أَرْسَلْتہَا فَاحْفَظْہَا بِمَا تَحْفَظُ بِہِ عِبَادَک الصَّالِحِینَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৯১৫
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے کہا : جب آدمی اپنے بستر پر جائے اور بستر پر لیٹ جائے تو وہ کیا دعا کرے ؟
(٢٩٩١٦) حضرت نوفل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے پوچھا ؟ آنے والے کیا چیز تمہیں لے کر آئی ہے ؟ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ مجھے کوئی دعا سکھلا دیجیے جو میں سونے کے وقت پڑھ لیا کروں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم اپنے بستر پر لیٹو تو یہ سورت کافرون پڑھ لیا کرو !ً ” کہہ دیجیے ! اے کافرو ! “ پھر اس کے خاتمہ پر سو جایا کرو کہ یہ شرک سے بری ہونے کا پروانہ ہے۔
(۲۹۹۱۶) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ حَدَّثَنَا زُہَیْرٌ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَن فَرْوَۃَ بْنِ نَوْفَلٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ لَہُ : مَجِیئٌ مَا جَائَ بِکَ ؟ قَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، تُعَلِّمُنِی شَیْئًا أَقُولُہُ عِنْدَ مَنَامِی ، قَالَ : إذَا أَخَذْت مَضْجَعَک فَاقْرَأْ : (قُلْ یَا أَیُّہَا الْکَافِرُونَ) ثُمَّ نَمْ عَلَی خَاتِمَتِہَا فَإِنَّہَا بَرَائَ ۃٌ مِنَ الشِّرْکِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৯১৬
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے کہا : جب آدمی اپنے بستر پر جائے اور بستر پر لیٹ جائے تو وہ کیا دعا کرے ؟
(٢٩٩١٧) حضرت عبداللہ بن عمرو فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک انصاری صحابی سے فرمایا : جب تم سونے کا ارادہ کرتے ہو تو کس طرح دعا کرتے ہو ؟ اس صحابی نے فرمایا : میں یوں دعا کرتا ہوں ! تیرے ہی نام کے ساتھ میں اپنا پہلو رکھتا ہوں، تو میری مغفرت فرما، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تیری مغفرت کردی گئی ہے۔
(۲۹۹۱۷) حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، عَنِ الأَفْرِیقِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ یَزِیدَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ لِرَجُلٍ مِنَ الأَنْصَارِ : کَیْفَ تَقُولُ حِینَ تُرِیدُ أَنْ تَنَامَ ؟ قَالَ : أَقُولُ : بِاسْمِکَ وَضَعْت جَنْبِی فَاغْفِرْ لِی ، قَالَ : قَدْ غُفِرَ لَک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৯১৭
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے کہا : جب آدمی اپنے بستر پر جائے اور بستر پر لیٹ جائے تو وہ کیا دعا کرے ؟
(٢٩٩١٨) حضرت نوفل الاشجعی فرماتے ہیں کہ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! مجھے کوئی ایسی چیز بتا دیجیے جو میں صبح و شام پڑھا کروں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم سورت کافرون پڑھا کرو ! کہہ دیجیے ! اے کافرو ! پھر اس کے خاتمہ پر سو جایا کرو، پس یہ شرک سے بری ہونے کا پروانہ ہے۔
(۲۹۹۱۸) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ أَبِی مَالِکٍ الأَشْجَعِیِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ نَوْفَلٍ الأَشْجَعِیِّ ، عَنْ أَبِیہِ قَالَ : قُلْتُ : یَا رَسُولَ اللہِ أَخْبِرْنِی بِشَیْئٍ أَقُولُہُ إذَا أَصْبَحْت وَإِذَا أَمْسَیْت ، فَقَالَ : اقْرَأْ {قُلْ یَا أَیُّہَا الْکَافِرُونَ} ، ثُمَّ نَمْ عَلَی خَاتِمَتِہَا فَإِنَّہَا بَرَائَ ۃٌ مِنَ الشِّرْکِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৯১৮
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے کہا : جب آدمی اپنے بستر پر جائے اور بستر پر لیٹ جائے تو وہ کیا دعا کرے ؟
(٢٩٩١٩) حضرت عبداللہ ابن باباہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ نے ارشاد فرمایا : جو شخص بستر پر لیٹتے وقت یہ دعا پڑھے اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو اکیلا ہے، جس کا کوئی شریک نہیں ہے، اسی کا ملک ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے، اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے، اللہ پاک ہے اور اپنی تمام تعریفوں کے ساتھ ہے، سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور اللہ سب سے بڑا ہے۔ تو اللہ تعالیٰ اس شخص کے تمام گناہ معاف فرما دیتے ہیں اگرچہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں۔
(۲۹۹۱۹) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَن حَبِیبٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ بَابَاہُ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ : مَنْ قَالَ حِینَ یَأْوِی إِلَی فِرَاشِہِ لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ ، سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہِ ، الْحَمْدُ لِلَّہِ ، لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، وَاللَّہُ أَکْبَرُ غُفِرَ لَہُ ذُنُوبُہُ ، وَإِنْ کَانَتْ مِثْلَ زَبَدِ الْبَحْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৯১৯
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے کہا : جب آدمی اپنے بستر پر جائے اور بستر پر لیٹ جائے تو وہ کیا دعا کرے ؟
(٢٩٩٢٠) حضرت عفاق فرماتے ہیں کہ حضرت عمرو بن میمون نے ارشاد فرمایا : جو شخص بستر پر لیٹ کر چار مرتبہ یہ دعا پڑھے : میں گواہی دیتا ہوں اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کا ملک ہے، اور اسی کے لیے تعریف ہے، اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔ تو اس کے تمام گناہوں کو بخش دیا جاتا ہے اگرچہ اس کے گناہ زمین کو بھر دیں۔
(۲۹۹۲۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن مِسْعَرٍ ، عَنْ عِفَاقٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَیْمُونٍ قَالَ : مَنْ قَالَ إذَا أَوی إِلَی فِرَاشِہِ : أَشْہَدُ أَنْ لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ غُفِرَ لَہُ ذُنُوبُہُ ، وَإِنْ کَانَتْ طِفَاحَ الأَرْضِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৯২০
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے کہا : جب آدمی اپنے بستر پر جائے اور بستر پر لیٹ جائے تو وہ کیا دعا کرے ؟
(٢٩٩٢١) حضرت حفصہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بستر پر لیٹ کر یہ دعا فرماتے : میرے رب ! مجھے اپنے عذاب سے بچا لے جس دن تو اپنے بندوں کو اٹھائے گا۔
(۲۹۹۲۱) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَن سَوَائٍ ، عَن حَفْصَۃَ ، أنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ إذَا أَخَذَ مَضْجَعَہُ قَالَ : رَبِّ قِنِی عَذَابَک یَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৯২১
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے کہا : جب آدمی اپنے بستر پر جائے اور بستر پر لیٹ جائے تو وہ کیا دعا کرے ؟
(٢٩٩٢٢) حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ حضرت علی نے ارشاد فرمایا : جب تو اپنے بستر پر لیٹ جائے تو یہ کلمات کہہ لیا کر : اللہ کے نام کے ساتھ، اور اللہ کے راستہ میں ہوں، اور اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے طریقہ پر ہوں۔
(۲۹۹۲۲) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ حَدَّثَنَا زُہَیْرٌ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ عَلِیٍّ قَالَ : إذَا أَخَذْت مَضْجَعَک فَقُلْ : بِسْمِ اللہِ وَفِی سَبِیلِ اللہِ ، وَعَلَی مِلَّۃِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৯২২
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے کہا : جب آدمی اپنے بستر پر جائے اور بستر پر لیٹ جائے تو وہ کیا دعا کرے ؟
(٢٩٩٢٣) حضرت برائ فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سونے کا ارادہ فرماتے تو اپنے دائیں ہاتھ کو رخسار کے نیچے تکیہ بناتے اور یہ دعا فرماتے تھے : مجھے اپنے عذاب سے بچا لے جس دن تو اپنے بندوں کو اٹھائے گا۔
(۲۹۹۲۳) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَن زَکَرِیَّا ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَائِ قَالَ : کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إذَا نَامَ تَوَسَّدَ یَمِینَہُ تَحْتَ خَدِّہِ وَیَقُولُ : قِنِی عَذَابَک یَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৯২৩
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے کہا : جب آدمی اپنے بستر پر جائے اور بستر پر لیٹ جائے تو وہ کیا دعا کرے ؟
(٢٩٩٢٤) حضرت ابو عبیدہ کے والد فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سونے کا ارادہ فرماتے تو یہ دعا پڑھتے : اے اللہ ! تو مجھے اپنے عذاب سے بچا لے جس دن تو اپنے بندوں کو اٹھائے گا۔ اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنا داہنا ہاتھ رخسار کے نیچے رکھتے تھے۔
(۲۹۹۲۴) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، أَنَّہُ کَانَ إذَا نَامَ قَالَ : اللَّہُمَّ قِنِی عَذَابَک یَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَک ، وَکَانَ یَضَعُ یَمِینَہُ تَحْتَ خَدِّہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৯২৪
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے کہا : جب آدمی اپنے بستر پر جائے اور بستر پر لیٹ جائے تو وہ کیا دعا کرے ؟
(٢٩٩٢٥) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب بستر پر لیٹ جاتے تو یہ دعا فرماتے : اے اللہ ! آسمانوں کے مالک اور زمینوں کے مالک، اور ہمارے مالک اور ہر چیز کے مالک، دانے اور گٹھلی کے پیدا کرنے والے، توراۃ ، انجیل اور قرآن کے اتارنے والے، میں تیری پناہ مانگتا ہوں ہر شر والے کے شر سے جس کی پیشانی تو نے پکڑی ہو، تو ہی سب سے پہلا ہے، تجھ سے پہلے کوئی چیز نہیں تھی، اور تو ہی سب سے پچھلا ہے تیرے بعد بھی کوئی چیز نہیں ہوگی، اور تو ہی ظاہر و آشکارا ہے تیرے اوپر بھی کوئی چیز نہیں ہے ، اور تو ہی پوشیدہ ہے پس تیرے نیچے بھی کوئی چیز نہیں ہے، تو مجھ سے قرض کو دور فرما، اور مجھے فقر سے بےنیاز کر دے۔
(۲۹۹۲۵) حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَن سُہَیْلِ بْنِ أَبِی صَالِحٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ إذَا أَوی إِلَی فِرَاشِہِ قَالَ : اللَّہُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ وَرَبَّ الأَرَضِینَ ، ربنا وَرَبَّ کُلِّ شَیْئٍ ، فَالِقَ الْحَبِّ وَالنَّوَی ، مُنْزِلَ التَّوْرَاۃِ وَالإِنْجِیلِ وَالْقُرْآنِ ، أَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ کُلِّ ذِی شَرٍّ أَنْتَ آخِذٌ بِنَاصِیَتِہِ ، أَنْتَ الأَوَّلُ فَلَیْسَ قَبْلَک شَیْئٌ ، وَأَنْتَ الآخِرُ فَلَیْسَ بَعْدَکَ شَیْئٌ ، وَأَنْتَ الظَّاہِرُ فَلَیْسَ فَوْقَک شَیْئٌ ، وَأَنْتَ الْبَاطِنُ فَلَیْسَ دُونَک شَیْئٌ ، اقْضِ عَنی الدَّیْنَ وَأَغْنِنِی مِنَ الْفَقْرِ۔
(مسلم ۲۰۸۴۔ ابوداؤد ۵۰۱۲)
(مسلم ۲۰۸۴۔ ابوداؤد ۵۰۱۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৯২৫
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے کہا : جب آدمی اپنے بستر پر جائے اور بستر پر لیٹ جائے تو وہ کیا دعا کرے ؟
(٢٩٩٢٦) حضرت ابو معشر فرماتے ہیں کہ مجھے بیان کیا گیا ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب اپنے بستر پر لیٹ جاتے تو یہ دعا فرمایا کرتے تھے : اے اللہ ! مجھے میرے دین میں عافیت بخش دے، اور میرے بدن میں عافیت بخش دے، اور میرے دیکھنے میں عافیت عطا فرما، اور مجھے اس کا حق دار بنا دے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، جو کہ بلند وبالا ، عظمت والا ہے، ساتوں آسمانوں کا مالک، اور عرش کریم کا مالک ہے سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں۔
(۲۹۹۲۶) حَدَّثَنَا عَبِیدَۃُ بْنُ حُمَیْدٍ ، عَن مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ قَالَ : حُدِّثْتُ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَقُولُ إذَا أَوی إِلَی فِرَاشِہِ : اللَّہُمَّ عَافِنِی فِی دِینِی وَعَافِنِی فِی جَسَدِی وَعَافِنِی فِی بَصَرِی وَاجْعَلْہُ الْوَارِثَ مِنِّی ، لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ الْعَلِیُّ الْعَظِیمُ سُبْحَانَ اللہ رَبِّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْکَرِیمِ الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ۔ (ترمذی ۳۴۸۰۔ ابویعلی ۴۶۷۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৯২৬
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے کہا : جب آدمی اپنے بستر پر جائے اور بستر پر لیٹ جائے تو وہ کیا دعا کرے ؟
(٢٩٩٢٧) حضرت عبید بن عمرو الخارفی فرماتے ہیں کہ حضرت علی نے ارشاد فرمایا : کہ میں کسی کو عقل مند نہیں سمجھتا جو اسلام میں داخل ہوا ہو، یہاں تک کہ وہ سونے سے پہلے آیۃ الکرسی پڑھتا ہو۔
(۲۹۹۲۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَن عُبَیْدِ بْنِ عَمْرٍو الْخَارِِفِیِّ ، عَنْ عَلِیٍّ قَالَ : مَا أَرَی أَحَدًا یَعْقِلُ دَخَلَ فِی الإِسْلامِ یَنَامُ حَتَّی یَقْرَأَ آیَۃَ الْکُرْسِیِّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৯২৭
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے کہا : جب آدمی اپنے بستر پر جائے اور بستر پر لیٹ جائے تو وہ کیا دعا کرے ؟
(٢٩٩٢٨) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب بستر پر لیٹتے تو معوذتین پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر پھونکتے، پھر ان دونوں ہاتھوں کو پورے جسم پر پھیر لیتے۔
(۲۹۹۲۸) حَدَّثَنَا الحَسَنُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا لَیْثُ بْنُ سَعْدِ بْنِ خَالِدٍ ، عَن عُقَیْلِ بْنِ خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ ، أَنَّہُ قَالَ: أَخْبَرَنِی عُرْوَۃُ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ إذَا أَخَذَ مَضْجَعَہُ نَفَثَ فِی یَدَیْہِ وَقَرَأَ فِیہِمَا بِالْمُعَوِّذَتَیْنِ ، ثُمَّ مَسَحَ بِہِمَا جَسَدَہُ۔ (بخاری ۵۰۱۷۔ ابوداؤد ۵۰۱۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৯২৮
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے کہا : جب آدمی اپنے بستر پر جائے اور بستر پر لیٹ جائے تو وہ کیا دعا کرے ؟
(٢٩٩٢٩) حضرت ابو میسرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سوتے قت یہ دعا پڑھا کرتے تھے : (اے اللہ) میں آپ کی سخی ذات کی اور آپ کے مکمل کلمات کی پناہ مانگتا ہوں ہر اس چیز کے شر سے جس کی پیشانی آپ کی قبضہ میں ہو، اے اللہ ! آپ ہی گناہوں اور قرض سے چھٹکارا دلاتے ہیں، اے اللہ ! تیرے وعدے کی خلاف ورزی نہیں کی جاسکتی، اور تیرے لشکر کو شکست نہیں دی جاسکتی، اور کسی شان والے کو اس کی شان تیرے ہاں کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتی۔ تو سب عیبوں سے پاک ہے اور تو اپنی تعریف کے ساتھ ہے۔
(۲۹۹۲۹) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی مَیْسَرَۃَ قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ عِنْدَ مَنَامِہِ : أَعُوذُ بِوَجْہِکَ الْکَرِیمِ وَکَلِمَاتِکَ التَّامَّۃِ مِنْ شَرِّ مَا أَنْتَ بَاطِشٌ بِنَاصِیَتِہِ ، اللَّہُمَّ إنَّک انت تَکْشِفُ الْمَأْثَمَ وَالْمَغْرَمَ ، اللَّہُمَّ لاَ یُخْلَفُ وَعْدُک ، وَلا یُہْزَمُ جُنْدُک ، وَلا یَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْک الْجَدُ ، سُبْحَانَک وَبِحَمْدِک۔ (ابوداؤد ۵۰۱۳۔ نسائی ۱۰۶۰۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৯২৯
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بعض حضرات فرماتے ہیں ایسے آدمی کے بارے میں جس کو کوئی فکر یا غم پہنچے تو وہ یوں دعا کرے
(٢٩٩٣٠) حضرت عبداللہ بن مسعود فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ہرگز کوئی بندہ یہ دعا نہیں پڑھتا جب اسے کوئی فکر یا غم پہنچتا ہے : اے اللہ ! میں خود تیرا بندہ ہوں، اور تیرے بندے کا بیٹا ہوں، اور تیری لونڈی کی اولاد ہوں۔ میری پیشانی تیرے ہاتھ میں ہے۔ میرے حق میں تیرا جو بھی فیصلہ ہو وہ نافذ ہونے والا ہے، اور تیرا میرے بارے میں جو بھی حکم ہے وہ سب انصاف ہی انصاف ہے، اور میں تیرے ہر اس نام کے وسیلہ سے سوال کرتا ہوں جو خود تو نے اپنا مقرر فرمایا ہے یا اپنی کتاب میں اس کو اتارا ہے، یا اپنی مخلوق میں سے کسی کو سکھایا ہے، یا خاص اپنے ہی علم غیب میں اسے پوشیدہ رکھا ہے کہ تو قرآن کو میرے دل کی بہار، اور میرے سینہ کا نور ، میرے غم کو دور کرنے والا اور میرے غم کے ازالہ کا سبب بنا دے۔ مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ اس بندے کی فکر کو ختم فرما دیتے ہیں اور اس کے غم کے بدلے اس کو فرحت و خوشی عنایت فرماتے ہیں۔ صحابہ نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! تب تو ہمارے لیے مناسب ہے کہ ہم ان کلمات کو سیکھ لیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جی ہاں ! مناسب ہے ان لوگوں کے لیے جنہوں نے اس کو سنا ہے کہ وہ اس دعا کو سیکھ لیں۔
(۲۹۹۳۰) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَن فُضَیْلِ بْنِ مَرْزُوقٍ قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو سَلَمَۃَ الْجُہَنِیُّ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَا قَالَ عَبْدٌ قَطُّ إذَا أَصَابَہُ ہَمٌّ، أَوْ حَزَنٌ : اللَّہُمَّ إنِّی عَبْدُک ابْنُ عَبْدِکَ ابْنُ أَمَتِکَ، نَاصِیَتِی بِیَدِکَ، مَاضٍ فِی حُکْمُک عَدْلٌ فِی قَضَاؤُک، أَسْأَلُک بِکُلِّ اسْمٍ ہُوَ لَکَ سَمَّیْت بِہِ نَفْسَک، أَوْ أَنْزَلْتہ فِی کِتَابِکَ، أَوْ عَلَّمْتہ أَحَدًا مِنْ خَلْقِکَ، أَو اسْتَأْثَرْت بِہِ فِی عِلْمِ الْغَیْبِ عِنْدَکَ أَنْ تَجْعَلَ الْقُرْآنَ رَبِیعَ قَلْبِی وَنُورَ صَدْرِی وَجَلائَ حُزْنِی وَذَہَابَ ہَمِّی إِلاَّ أَذْہَبَ اللَّہُ ہَمَّہُ وَأَبْدَلَہُ مَکَانَ حُزْنِہِ فَرَحًا ، قَالُوا : یَا رَسُولَ اللہِ ، یَنْبَغِی لَنَا أَنْ نَتَعَلَّمَ ہؤلاء الْکَلِمَاتِ ؟ قَالَ : أَجَلْ ، یَنْبَغِی لِمَنْ سَمِعَہُنَّ أَنْ یَتَعَلَّمَہُنَّ۔ (احمد ۳۹۱۔ ابویعلی ۵۲۷۶)
তাহকীক: