মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

دعاؤں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৮০১ টি

হাদীস নং: ৩০২৭০
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو کہے : کنکریاں مارتے وقت کوئی دعا متعین نہیں
(٣٠٢٧١) حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطائ سے پوچھا؛ کیا جمرہ کے نزدیک کوئی دعا متعین ہے جس میں زیادتی نہیں کی جاسکتی ؟ آپ نے ارشاد فرمایا : نہیں، مگر حضرت جابر کے قول میں۔
(۳۰۲۷۱) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، قَالَ : قُلْتُ لِعَطَائٍ فِی الْجَمْرَۃِ شَیْئٌ مُؤقَّتٌ ، لاَ یُزَادُ عَلَیْہِ ؟ قَالَ : لاَ إِلاَّ قَوْلَ جَابِرٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০২৭১
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وقوف عرفہ کی رات میں یوں دعا کرے
(٣٠٢٧٢) حضرت علی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : میری اور مجھ سے پہلے تمام انبیاء کی عرفہ کے مقام پر زیادہ مانگی جانے والی دعا یہ ہے : اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کا ملک ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے۔ اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔ اے اللہ ! تو میرے دل میں نور کو ڈال دے۔ اور میرے کانوں میں بھی نور کو ڈال دے، اور میری آنکھوں میں بھی نور ڈال دے، اے اللہ ! میرے لیے میرے سینہ کو کھول دے، اور میرے لیے میرے معاملہ کو آسان فرما، اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں سہنش کے وساوس سے، اور معاملہ کے بگڑنے سے اور قبر کے فتنہ سے، اے اللہ ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں ہر اس چیز کے شر سے جو رات میں داخل ہوتی ہے اور ہر چیز کے شر سے جو دن میں داخل ہوتی ہے، اور اس چیز کے شر سے جس کو ہوائیں چلاتی ہیں۔
(۳۰۲۷۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن مُوسَی بْنِ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ أَخِیہِ ، عَنْ عَلِیٍّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَکْثَرُ دُعَائِی وَدُعَائِ الأَنْبِیَائِ قَبْلِی بِعَرَفَۃَ لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ ، اللَّہُمَّ اجْعَلْ فِی قَلْبِی نُورًا وَفِی سَمْعِی نُورًا وَفِی بَصَرِی نُورًا ، اللَّہُمَّ اشْرَحْ لِی صَدْرِی وَیَسِّرْ لِی أَمْرِی ، وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ وَسْوَاسِ الصَّدْرِ ، وَشَتَاتِ الأَمْرِ ، وَفِتْنَۃِ الْقَبْرِ ، اللَّہُمَّ إنِّی أَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا یَلِجُ فِی اللَّیْلِ ، وَشَرِّ مَا یَلِجُ فِی النَّہَارِ ، وَشَرِّ مَا تَہُبُّ بِہِ الرِّیَاحُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০২৭২
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وقوف عرفہ کی رات میں یوں دعا کرے
(٣٠٢٧٣) حضرت ابن ابی حسین فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : عرفہ کے مقام پر کثرت سے کی جانے والی میری دعا اور مجھ سے پہلے کے انبیاء کی دعا یہ ہے : اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کا ملک ہے اور اسی کی تعریف ہے، وہی زندگی دیتا ہے اور وہی موت دیتا ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔
(۳۰۲۷۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن نَضْرِ بْنِ عَرَبِیٍّ ، عَنِ ابْنِ أَبِی حُسَیْنٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَکْثَرُ دُعَائِی وَدُعَائِ الأَنْبِیَائِ قَبْلِی بِعَرَفَۃَ : لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ یُحْیِی وَیُمِیتُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০২৭৩
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وقوف عرفہ کی رات میں یوں دعا کرے
(٣٠٢٧٤) حضرت ابو شعبہ فرماتے ہیں کہ میں میدان عرفات میں حضرت ابن عمر کے پہلو میں تھا۔ اور میرا گھٹنا ان کے گھٹنے سے چھو رہا تھا، یا میری ران ان کی ران سے چھو رہی تھی، پس میں نے نہیں سنا کہ انھوں نے ان کلمات پر کچھ زیادتی کی ہو ، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کا ملک ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ یہاں تک کہ وہ میدان عرفات سے منیٰ کی طرف لوٹ گئے۔
(۳۰۲۷۴) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَن مَنْصُورٍ ، عَن ہِلالٍ ، عَنْ أَبِی شُعْبَۃَ ، قَالَ : کُنْتُ بِجَنْبِ ابْنِ عُمَرَ بِعَرَفَۃَ وَإِنَّ رُکْبَتَیَّ لَتَمَسُّ رُکْبَتَہُ ، أَوْ فَخِذِی تَمَسُّ فَخِذَہُ ، فَمَا سَمِعْتہ یَزِیدُ عَلَی ہَؤُلائِ الْکَلِمَاتِ : لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ حَتَّی أَفَاضَ مِنْ عَرَفَۃَ إِلَی جَمْعٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০২৭৪
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وقوف عرفہ کی رات میں یوں دعا کرے
(٣٠٢٧٥) حضرت عبد الرحمن بن بشر فرماتے ہیں کہ میں نے ابن حنفیہ سے پوچھا : سب سے بہتر کلمات کیا ہیں جو ہم اپنے حج کے دوران پڑھیں ؟ تو آپ نے ارشاد فرمایا : اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے۔
(۳۰۲۷۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شَترٍ ، قَالَ : قُلْتُ لابْنِ الْحَنَفِیَّۃِ : مَا خَیْرُ مَا نَقُولُ فِی حَجِّنَا ، قَالَ : لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، وَاللَّہُ أَکْبَرُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০২৭৫
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وقوف عرفہ کی رات میں یوں دعا کرے
(٣٠٢٧٦) اس مذکورہ سند کے ساتھ بھی حضرت ابن حنفیہ کا ما قبل جیسا ارشاد نقل کیا گیا ہے۔
(۳۰۲۷۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن مِسْعَرٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَن رَجُلٍ ، عَنِ ابْنِ الْحَنَفِیَّۃِ مِثْلُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০২৭৬
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وقوف عرفہ کی رات میں یوں دعا کرے
(٣٠٢٧٧) حضرت داؤد بن ابی عاصم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم بن عبداللہ کے ساتھ میدان عرفات میں وقوف کیا میں دیکھتا رہا کہ وہ کیا کرتے ہیں ؟ پس وہ ذکر اور دعا میں مشغول رہے یہاں تک کہ منیٰ واپس لوٹ گئے۔
(۳۰۲۷۷) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَن سَعِیدِ بْنِ السَّائِبِ ، عَن دَاوُد بْنِ أَبِی عَاصِمٍ ، قَالَ : وَقَفْت مَعَ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بِعَرَفَۃَ أَنْظُرُ کَیْفَ یَصْنَعُ ، فَکَانَ فِی الذِّکْرِ وَالدُّعَائِ حَتَّی أَفَاضَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০২৭৭
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص بیت اللہ کا طواف کرے تو یوں دعا کرے
(٣٠٢٧٨) حضرت ابو شعبہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر بیت اللہ کے گرد طواف کرتے ہوئے یہ کلمات پڑھ رہے تھے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ، اسی کا ملک ہے اور اسی کے لیے تعریف اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
(۳۰۲۷۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن سُفْیَانَ ، عَن مَنْصُورٍ ، عَن ہِلالٍ ، عَنْ أَبِی شُعْبَۃَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ حَوْلَ الْبَیْتِ : لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০২৭৮
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعاء کرتے ہوئے آواز بلند کرنے کا بیان
(٣٠٢٧٩) حضرت سعد فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : بہترین ذکر وہ ہے جو آہستہ ہو۔
(۳۰۲۷۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن أُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَبِیبَۃَ ، عَنْ سَعْدٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : خَیْرُ الذِّکْرِ الْخَفِیُّ۔ (احمد ۱۷۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০২৭৯
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعاء کرتے ہوئے آواز بلند کرنے کا بیان
(٣٠٢٨٠) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ آہستہ ذکر جس کو فرشتے نہیں لکھ سکتے۔ اس کا ثواب دوسرے ذکر کی نسبت ستر گنا بڑھا دیا جاتا ہے۔
(۳۰۲۸۰) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، عَن ہِشَامٍ ، عَن یَحْیَی ، عَن رَجُلٍ ، عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ : الذِّکْرُ الْخَفِیُّ الَّذِی لاَ یَکْتُبُہُ الْحَفَظَۃُ یُضَاعَفُ عَلَی مَا سِوَاہُ مِنَ الذِّکْرِ سَبْعِینَ ضِعْفًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০২৮০
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعاء کرتے ہوئے آواز بلند کرنے کا بیان
(٣٠٢٨١) حضرت ابو موسیٰ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ ایک سفر میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھے۔ پس لوگ بلند آواز میں تکبیر کہہ رہے تھے۔ تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اپنی جانوں پر نرمی کرو۔ تم لوگ کسی بہرے کو اور نہ ہی غیر موجود کو پکار رہے ہو۔ بلکہ تم لوگ ایسی ذات کو پکار رہے ہو جو سننے والا اور قریب ہے اور وہ ذات تمہارے ساتھ ہے۔
(۳۰۲۸۱) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، وَأَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِی عُثْمَانَ ، عَنْ أَبِی مُوسَی ، قَالَ : کُنَّا مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی سَفَرٍ فَجَعَلَ النَّاسَ یَجْہَرُونَ بِالتَّکْبِیرِ ، فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : ارْبَعُوا عَلَی أَنْفُسِکُمْ فَإِنَّکُمْ لیس تَدْعُونَ أَصَمَّ ، وَلا غَائِبًا ، إنَّکُمْ تَدْعُونَہُ سَمِیعًا قَرِیبًا وَہُوَ مَعَکُمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০২৮১
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعاء کرتے ہوئے آواز بلند کرنے کا بیان
(٣٠٢٨٢) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : نمازی جب نماز پڑھتا ہے تو وہ اپنے رب سے سرگوشی کرتا ہے۔ پس چاہیے کہ تم میں سے ہر ایک جان لے کہ وہ اس ذات سے کیا سرگوشی کررہا ہے۔ اور تم میں سے بعض لوگ دوسروں پر آواز بلند نہ کریں۔
(۳۰۲۸۲) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ ہَاشم ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَن صَدَقَۃَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، قَالَ : إنَّ الْمُصَلِّیَ إذا صلی یُنَاجِی رَبَّہُ فَلْیَعْلَمْ بِمَا یُنَاجِیہِ ، وَلا یَجْہَرْ بَعْضُکُمْ عَلَی بَعْضٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০২৮২
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعاء کرتے ہوئے آواز بلند کرنے کا بیان
(٣٠٢٨٣) حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر نے ارشاد فرمایا : اے لوگو ! تم کسی بہرے اور غائب کو نہیں پکارتے، یعنی وہ دعا میں آواز بلند کرنے سے متعلق بات کر رہے تھے۔
(۳۰۲۸۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن عِمْرَانَ بْنِ حُدَیْرٍ ، عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : أَیُّہَا النَّاسُ إنَّکُمْ لاَ تَدْعُونَ أَصَمَّ ، وَلا غَائِبًا یَعْنِی فِی رَفْعِ الصَّوْتِ فِی الدُّعَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০২৮৩
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعاء کرتے ہوئے آواز بلند کرنے کا بیان
(٣٠٢٨٤) حضرت عبداللہ بن نسیب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن المسیب کے پہلو میں نماز پڑھی ۔ پس جب میں دوسری رکعت میں بیٹھا۔ تو دعا کرتے ہوئے میری آواز بلند ہوگئی۔ تو انھوں نے مجھے خوب جھڑکا۔ جب میں نماز سے فارغ ہوا تو میں نے ان سے پوچھا : آپ کو میری کیا چیز ناپسند لگی ؟ انھوں نے فرمایا : تیرا کیا گمان ہے کیا اللہ تجھ سے قریب نہیں ہے ؟ !
(۳۰۲۸۴) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ نسیب ، قَالَ : صَلَّیْت إِلَی جَنْبِ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، فَلَمَّا جَلَسْت فِی الرَّکْعَۃِ الثَّانِیَۃِ رَفَعْت صَوْتِی بِالدُّعَائِ فَانْتَہَرَنِی ، فَلَمَّا انْصَرَفَت قُلْتُ لَہُ : مَا کَرِہْت مِنِّی ؟ قَالَ: ظَنَنْت أَنَّ اللَّہَ لَیْسَ بِقَرِیبٍ مِنْک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০২৮৪
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعاء کرتے ہوئے آواز بلند کرنے کا بیان
(٣٠٢٨٥) حضرت ابو ہاشم فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے ایک آدمی کو دعا کے دوران آواز بلند کرتے ہوئے سنا تو انھوں نے اس کو کنکری ماری۔
(۳۰۲۸۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی ہَاشِمٍ ، عَن مُجَاہِدٍ ، أَنَّہُ سَمِعَ رَجُلاً یَرْفَعُ صَوْتَہُ فِی الدُّعَائِ فَرَمَاہُ بِالْحَصَی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০২৮৫
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعاء کرتے ہوئے آواز بلند کرنے کا بیان
(٣٠٢٨٦) حضرت انس فرماتے ہیں کہ حضرت ربیع اور حضرت حسن دونوں حضرات ناپسند کرتے تھے : کہ آدمی کی دعا کو اس کا ہمنشین بھی سن لے۔
(۳۰۲۸۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن رَبِیعٍ ، عَن یَزِیدَ بْنِ أَبَانَ ، عَنْ أَنَسٍ ، وَعَنْ رَبِیعٍ ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّہُمَا کَرِہَا أَنْ یُسْمِعَ الرَّجُلُ جَلِیسَہُ شَیْئًا مِنَ الدُّعَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০২৮৬
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعاء کرتے ہوئے آواز بلند کرنے کا بیان
(٣٠٢٨٧) حضرت مبارک فرماتے ہیں کہ حضرت حسن نے ارشاد فرمایا : صحابہ دعا میں بہت زیادہ کوشش کرتے تھے۔ اور نہیں سنائی دیتی تھی مگر سرگوشی۔
(۳۰۲۸۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن مُبَارَکٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : کَانُوا یَجْتَہِدُونَ فِی الدُّعَائِ ، وَلا تَسْمَعُ إِلاَّ ہَمْسًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০২৮৭
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص ناپسند کرتا ہو کہ آدمی دعا کرتے ہوئے اپنے دونوں ہاتھو ں کو بلند کرے
(٣٠٢٨٨) حضرت سھل بن سعد فرماتے ہیں کہ میں نے نہیں دیکھا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اپنے ہاتھوں کو دعا میں بلند کرتے ہوئے منبر پر اور نہ ہی اس کے علاوہ، اور البتہ میں نے دیکھا کہ آپ کے دونوں ہاتھ کندھوں کے برابر تھے دعا کرتے ہوئے۔
(۳۰۲۸۸) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذُبَابٍ ، عَن سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ : مَا رَأَیْت رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ شَاہِرًا یَدَہُ فِی الدُّعَائِ عَلَی مِنْبَرٍ ، وَلا غَیْرِہِ ، وَلَقَدْ رَأَیْت یَدَیْہِ حَذْوَ مَنْکِبَیْہِ یَدْعُو۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০২৮৮
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص ناپسند کرتا ہو کہ آدمی دعا کرتے ہوئے اپنے دونوں ہاتھو ں کو بلند کرے
(٣٠٢٨٩) حضرت انس فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کسی بھی دعا میں اپنے ہاتھوں کو بلند نہیں کرتے تھے سوائے استسقاء کی دعا کے۔
(۳۰۲۸۹) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَن سَعِیدٍ ، عَن قَتَادَۃَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ لاَ یَرْفَعُ یَدَیْہِ فِی شَیْئٍ مِنَ الدُّعَائِ إِلاَّ فِی الاسْتِسْقَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০২৮৯
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص ناپسند کرتا ہو کہ آدمی دعا کرتے ہوئے اپنے دونوں ہاتھو ں کو بلند کرے
(٣٠٢٩٠) حضرت جابر بن سمرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم پر تشریف لائے اور فرمایا : مجھے کیا ہوا کہ میں تمہارے ہاتھوں کو اٹھتا ہوا دیکھتا ہوں بدکے ہوئے گھوڑوں کی دموں کی طرح ؟ تم نماز میں سکون سے رہو۔
(۳۰۲۹۰) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنِ الْمُسَیَّبِ بْنِ رَافِعٍ ، عَن تَمِیمِ بْنِ طَرَفَۃَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَۃَ ، قَالَ : خَرَجَ عَلَیْنَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : مَا لِی أَرَاکُمْ رَافِعِی أَیْدِیکُمْ کَأَنَّہَا أَذْنَابُ خَیْلٍ شُمْسٍ ، اسْکُنُوا فِی الصَّلاۃِ۔
tahqiq

তাহকীক: