মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
دعاؤں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৮০১ টি
হাদীস নং: ৩০২৫০
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رکن یمانی اور حجر اسود کے درمیان آدمی یوں دعا کرے
(٣٠٢٥١) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس نے ارشاد فرمایا : کہ رکن یمانی پر ایک فرشتہ مقرر ہوتا ہے جو دعاؤں پر آمین کہتا ہے، پس جب بھی تم اس کے پاس سے گزرو تو یہ دعا پڑھو ! اے اللہ ! ہمارے رب دے ہمیں دنیا میں خوبی اور آخرت میں خوبی اور ہمیں جہنم کے عذاب سے بچا۔
(۳۰۲۵۱) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ ہُرْمُزَ ، عَن مُجَاہِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : عَلَی الرُّکْنِ الْیَمَانِیِّ مَلَکٌ یَقُولُ آمِینَ ، فَإِذَا مَرَرْتُمْ بِہِ فَقُولُوا : اللَّہُمَّ رَبَّنَا آتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَفِی الآخِرَۃِ حَسَنَۃً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০২৫১
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب کوئی شخص صفا اور مروہ پر چڑھے تو یوں دعا کرے
(٣٠٢٥٢) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صفا پہاڑی سے ابتدا کی اور اس پر چڑھ گئے یہاں تک کہ بیت اللہ کو دیکھ لیا ۔ اور اللہ کی وحدانیت بیان کی اور تکبیر کہی ۔ اور یہ کلمات پڑھے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کا ملک ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے، اس نے اپنا وعدہ پورا کیا اور اپنے بندے کی مدد کی، اور اس اکیلے نے تمام گروہوں کو شکست دی ، پھر ان دونوں کے درمیان دعا کی اور اسی طرح تین مرتبہ یہ کلمات پڑھے، پھر مروہ پہاڑی پر تشریف لائے، اور مروہ پر بھی ویسا ہی کیا جیسا کہ صفاء پر کیا تھا۔
(۳۰۲۵۲) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، أَنَّہُ بَدَأَ بِالصَّفَا فَرَقَیَ عَلَیْہِ حَتَّی رَأَی الْبَیْتَ وَوَحَّدَ اللَّہَ وَکَبَّرَہُ ، وَقَالَ : لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ لَہُ الْمُلْک، وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ، لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وحدہ أَنْجَزَ وَعْدَہُ وَنَصَرَ عَبْدَہُ وَہَزَمَ الأَحْزَابَ وَحْدَہُ، ثُمَّ دَعَا بَیْنَ ذَلِکَ فَقَالَ: مِثْلَ ہَذَا ثَلاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ أَتَی الْمَرْوَۃَ فَفَعَلَ عَلَی الْمَرْوَۃِ کَمَا فَعَلَ عَلَی الصَّفَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০২৫২
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب کوئی شخص صفا اور مروہ پر چڑھے تو یوں دعا کرے
(٣٠٢٥٣) حضرت وھب بن الاجدع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کو یوں ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے کہ : جب تم لوگ صفا پہاڑی پر کھڑے ہو ، تو سات مرتبہ تکبیرکہو اور ہر دو تکبیروں کے درمیان اللہ کی حمد و ثنا بیان کرو، اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود بھیجو، اور اپنی ذات کے لیے دعا مانگو اور مروہ پہاڑی پر بھی ایسا ہی کرو۔
(۳۰۲۵۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ ، عَن سُفْیَانَ ، عَن فِرَاسٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ وَہْبِ بْنِ الأَجْدَعِ ، قَالَ سَمِعْت عُمَرَ یَقُولُ : إذَا قُمْتُمْ عَلَی الصَّفَا فَکَبِّرُوا سَبْعَ تَکْبِیرَاتٍ ، بَیْنَ کُلِّ تَکْبِیرَتَیْنِ حَمْدُ اللہِ وَثَنَاؤٌ عَلَیْہِ وَصَلاۃ اللہِ عَلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَدُعَائٌ لِنَفْسِکَ ، وَعَلَی الْمَرْوَۃِ مِثْلُ ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০২৫৩
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب کوئی شخص صفا اور مروہ پر چڑھے تو یوں دعا کرے
(٣٠٢٥٤) حضرت وھب بن الاجدع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کو یوں فرماتے ہوئے سنا ہے کہ صفا پہاڑی سے ابتدا کی جائے گی ، اور پہلے بیت اللہ کی طرف استقبال کرو، پھر سات مرتبہ تکبیر کہو، اور ہر دو تکبیروں کے درمیان اللہ کی حمدو ثنا بیان ہو، اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود ہو، اور اپنی ذات کے لیے سوال ہو، اور مروہ پہاڑی پر بھی ایسے ہی کیا جائے گا۔
(۳۰۲۵۴) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَن زَکَرِیَّا ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَن وَہْبِ بْنِ الأَجْدَعِ أَنَّہُ سَمِعَ عُمَرَ یَقُولُ : یَبْدَأُ بِالصَّفَا وَیَسْتَقْبِلُ الْقِبْلَۃَ الْبَیْتَ ، ثُمَّ یُکَبِّرُ سَبْعَ تَکْبِیرَاتٍ ، بَیْنَ کُلِّ تَکْبِیرَتَیْنِ حَمْدُ اللہِ ، وَصَلاۃٌ عَلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَمَسْأَلَۃٌ لِنَفْسِکَ ، وَعَلَی الْمَرْوَۃِ مِثْلُ ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০২৫৪
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب کوئی شخص صفا اور مروہ پر چڑھے تو یوں دعا کرے
(٣٠٢٥٥) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر جب صفا پہاڑی پر چڑھتے تو بیت اللہ کی طرف رخ کرتے پھر تین مرتبہ تکبیر کہتے پھر یہ کلمات پڑھتے : اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کا ملک ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے، اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے، اور ان کلمات میں اپنی آواز کو بلند فرماتے۔ پھر تھوڑی دیر دعا کرتے، پھر یہی عمل مروہ پہاڑی پر بھی فرماتے یہاں تک کہ سات مرتبہ ایسے چکر لگاتے، تو تکبیر کی تعداد اکیس بن جاتی، ہم نوجوان ہونے کے باوجود فارغ ہونے کے قریب بہت زیادہ تھک جاتے تھے۔
(۳۰۲۵۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَن عُبَیْدِ اللہِ ، عَن نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّہُ کَانَ إذَا صَعِدَ علی الصَّفَا اسْتَقْبَلَ الْبَیْتَ ، ثُمَّ کَبَّرَ ثَلاثًا ، ثُمَّ قَالَ : لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ ، یَرْفَعُ بِہَا صَوْتَہُ ، ثُمَّ یَدْعُو قَلِیلاً ، ثُمَّ یَفْعَلُ ذَلِکَ عَلَی الْمَرْوَۃِ حَتَّی یَفْعَلَ ذَلِکَ سَبْعَ مَرَّاتٍ فَیَکُونُ التَّکْبِیرُ واحِدًا وَعِشْرِینَ تَکْبِیرَۃً ، فَمَا یَکَادُ یَفْرُغُ حَتَّی یَشُقَّ عَلَیْنَا وَنَحْنُ شَبَابٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০২৫৫
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب کوئی شخص صفا اور مروہ پر چڑھے تو یوں دعا کرے
(٣٠٢٥٦) حضرت قاسم بن ابی ایوب فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر ارشاد فرمایا کرتے تھے : آدمی صفا اور مروہ پہاڑی پر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سورت پڑھنے کی مقدار کے بقدر کھڑا ہوگا۔
(۳۰۲۵۶) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنِ الأَصْبَغِ بْنِ یَزِیدَ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ أَبِی أَیُّوبَ ، عَن سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، أَنَّہُ کَانَ یقول : یَقُومُ الرجل عَلَی الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ قَدْرَ قِرَائَۃِ سُورَۃِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০২৫৬
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب کوئی شخص صفا اور مروہ پر چڑھے تو یوں دعا کرے
(٣٠٢٥٧) حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت حکم نے حضرت ابراہیم سے ارشاد فرمایا کہ میں نے حضرت ابوبکر بن عبد الرحمن بن حارث کو صفا پہاڑی پر دیکھا کہ انھوں نے ایک آدمی کے ایک سو بیس آیات پڑھنے کے بقدر قیام فرمایا : تو حضرت ابراہیم نے فرمایا ! یقیناً وہ تو فقیہ ہیں۔
(۳۰۲۵۷) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَن شُعْبَۃَ ، عَن مُغِیرَۃَ ، قَالَ : قَالَ الْحَکَمُ لإِبْرَاہِیمَ ، رَأَیْت أَبَا بَکْرِ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ یَقُومُ عَلَی الصَّفَا قَدْرَ مَا یَقْرَأُ الرَّجُلُ عِشْرِینَ وَمِئَۃَ آیَۃٍ فَقَالَ : إِنَّہُ لَفَقِیہٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০২৫৭
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو کہے : صفا اور مروہ پر کوئی دعا متعین نہیں
(٣٠٢٥٨) حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا : صفا اور مروہ پر کوئی دعا متعین نہیں جو چاہے دعا کرو۔
(۳۰۲۵۸) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لَیْسَ عَلَی الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ دُعَائٌ مُؤقَّتٌ فَادْعُ مَا شِئْت۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০২৫৮
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو کہے : صفا اور مروہ پر کوئی دعا متعین نہیں
(٣٠٢٥٩) حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطائ نے ارشاد فرمایا : میں نے نہیں سنا کہ صفا اور مروہ پر کوئی دعا متعین ہو۔
(۳۰۲۵۹) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ، عَنْ عَطَائٍ، قَالَ: لَمْ أَسْمَعْ، أَنَّ عَلَی الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ دُعَائً مُوَقَّتًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০২৫৯
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو کہے : صفا اور مروہ پر کوئی دعا متعین نہیں
(٣٠٢٦٠) حضرت افلح فرماتے ہیں کہ حضرت قاسم ارشاد فرماتے ہیں کہ ان دونوں پر کوئی دعا متینم نہیں جو چاہے دعا کرو اور جو چاہے سوال کرو۔
(۳۰۲۶۰) حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِیُّ ، عَنْ أَفْلَحَ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، قَالَ : لَیْسَ فِیہَا دُعَائٌ مُوَقَّتٌ فَادْعُ بِمَا شِئْت وَسَلْ مَا شِئْت۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০২৬০
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو کہے : صفا اور مروہ پر کوئی دعا متعین نہیں
(٣٠٢٦١) حضرت معاذ بن العلائ فرماتے ہیں کہ میں حضرت عکرمہ بن خالد المخزومی کے پاس حاضر تھا وہ ارشاد فرما رہے تھے : میں نہیں جانتا کہ صفا اور مروہ پر کوئی متعین دعا ہو۔
(۳۰۲۶۱) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَن مُعَاذِ بْنِ الْعَلائِ ، قَالَ : شَہِدْت عِکْرِمَۃَ بْنَ خَالِدٍ المخزومی یَقُولُ : لاَ أَعْلَمُ عَلَی الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ دُعَائً مُؤَقَّتًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০২৬১
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص صفا اور مروہ کے درمیان سعی کرے تو وہ یوں دعامانگے
(٣٠٢٦٢) حضرت المسیب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر جب صفا اور مروہ کی وادی میں سعی کرتے ہوئے گزرتے تھے تو یوں دعا فرماتے : اے میرے رب ! مغفرت فرما اور رحم فرما ، اور تو بہت عزت والا اور کرم والا ہے۔
(۳۰۲۶۲) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فضیل ، عَنِ الْعَلائِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کَانَ عُمَرُ إذَا مَرَّ بِالْوَادِی بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ یَسْعَی فِیہِ ویَقُولُ : رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ ، وَأَنْتَ الأَعَزُّ الأَکْرَمُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০২৬২
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص صفا اور مروہ کے درمیان سعی کرے تو وہ یوں دعامانگے
(٣٠٢٦٣) حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود جب صفا اور مروہ کی وادی میں سعی کرتے تو یوں دعا فرماتے : اے میرے رب مغفرت فرما اور رحم فرما، یقیناً تو عزت والا اور کرم کرنے والا ہے۔
(۳۰۲۶۳) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَن شَقِیقٍ ، عَن مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : کَانَ إذَا سَعَی فِی بَطْنِ الْوَادِی ، قَالَ : رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ إنَّک أَنْتَ الأَعَزُّ الأَکْرَمُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০২৬৩
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص صفا اور مروہ کے درمیان سعی کرے تو وہ یوں دعامانگے
(٣٠٢٦٤) حضرت الھیثم بن حنش فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر یوں دعا مانگا کرتے تھے، میرے رب ! مغفرت فرما اور رحم فرما، یقیناً تو بہت زیادہ عزت والا اور کرم کرنے والا ہے۔
(۳۰۲۶۴) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنِ حَجَّاجِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْہَیْثمِ بْنِ حَنَشٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : رَبّ اغْفِرْ وَارْحَمْ ، وأَنْتَ الأَعَزُّ الأَکْرَمُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০২৬৪
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص صفا اور مروہ کے درمیان سعی کرے تو وہ یوں دعامانگے
(٣٠٢٦٥) حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت عروہ صفا اور مروہ کی سعی کے درمیان یہ شعر پڑھا کرتے تھے۔ یقیناً یہ ایک (چکر) اگر مکمل ہوا تو اللہ نے اس کو مکمل کیا۔ اور تحقیق وہ مکمل ہوگیا۔
(۳۰۲۶۵) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَن ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، أَنَّ أَبَاہُ کَانَ یَقُولُ وَہُوَ یَسْعَی بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ اللَّہُمَّ إنَّ ہَذَا وَاحِدٌ إِنْ تَما أَتَمَّہ اللہ ، وَقَد أَتَمَّا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০২৬৫
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب شیطان کو کنکری مارے تو یوں دعا کرے
(٣٠٢٦٦) حضرت محمد بن عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبداللہ بن مسعود کے ساتھ وقوف عرفہ کے اختتام پر منیٰ واپس لوٹا، تو آپ نے سات کنکریاں ماریں، آپ ہر کنکری کے ساتھ تکبیر پڑھتے تھے، اور پھر واوی میں اترے اور یوں دعا فرمائی، اے اللہ ! اس حج کو مقبول بنا دے اور گناہ کی بخشش فرما دے، پھر یوں ارشاد فرمایا : اس طرح میں نے دیکھا تھا جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر سورة بقرہ نازل ہوئی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایسا کیا۔
(۳۰۲۶۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَن لَیْثٍ ، عَن مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ ، عَنْ أبِیہِ ، قَالَ : أَفَضْت مَعَ عَبْدِ اللہِ فَرَمَی سَبْع حَصَیَاتٍ ، یُکَبِّرُ مَعَ کُلِّ حَصَاۃٍ ، وَاسْتَبْطَنَ الْوَادِی حَتَّی إذَا فَرَغَ ، قَالَ : اللَّہُمَّ اجْعَلْہُ حَجًّا مَبْرُورًا ، وَذَنْبًا مَغْفُورًا ، ثُمَّ قَالَ : ہَکَذَا رَأَیْت الَّذِی أُنْزِلَتْ عَلَیْہِ سُورَۃُ الْبَقَرَۃِ صَنَعَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০২৬৬
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب شیطان کو کنکری مارے تو یوں دعا کرے
(٣٠٢٦٧) حضرت الھیثم بن حنش فرماتے ہیں کہ میں نے رمی جمار کے وقت حضرت ابن عمر کو یوں دعا کرتے ہوئے سنا : اے اللہ ! اس حج کو مقبول بنا دے، اور گناہوں کی بخشش فرما دے۔
(۳۰۲۶۷) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْہَیْثمِ بْنِ حَنَشٍ ، قَالَ سَمِعْت ابْنَ عُمَرَ حِینَ رَمَی الْجِمَارَ یَقُولُ : اللَّہُمَّ اجْعَلْہُ حَجًّا مَبْرُورًا وَذَنْبًا مَغْفُورًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০২৬৭
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب شیطان کو کنکری مارے تو یوں دعا کرے
(٣٠٢٦٨) حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے پوچھا : جب میں شیطان کو کنکری ماروں تو کیا دعا پڑھوں ؟ آپ نے ارشاد فرمایا : یہ دعا پڑھو : اے اللہ ! اس حج کو مقبول بنا دے، اور گناہوں کو بخش دے، مغیرہ کہتے ہیں : میں نے پوچھا : کیا یہ کلمات میں ہر کنکری کے ساتھ پڑھوں ؟ تو آپ نے ارشاد فرمایا ! جی ہاں ! اگر تم چاہو۔
(۳۰۲۶۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَن مُغِیرَۃَ ، قَالَ : قُلْتُ لإِبْرَاہِیمَ : مَا أَقُولُ إذَا رَمَیْت الْجَمْرَۃَ ؟ قَالَ : قُلِ : اللَّہُمَّ اجْعَلْہُ حَجًّا مَبْرُورًا وَذَنْبًا مَغْفُورًا ، قَالَ : قلت أَقُولُہُ مَعَ کُلِّ حَصَاۃٍ ؟ قَالَ : نَعَمْ إِنْ شِئْت۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০২৬৮
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو کہے : کنکریاں مارتے وقت کوئی دعا متعین نہیں
(٣٠٢٦٩) حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا : دونوں جمروں کے پاس وقوف کے وقت کوئی دعا متعین نہیں جو چاہے دعا کرو۔
(۳۰۲۶۹) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لَیْسَ عَلَی الْوُقُوفِ عِنْدَ الْجَمْرَتَیْنِ دُعَائٌ مُوَقَّتٌ فَادْعُ بِمَا شِئْت۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০২৬৯
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو کہے : کنکریاں مارتے وقت کوئی دعا متعین نہیں
(٣٠٢٧٠) حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت حسن فرمایا کرتے تھے : جمار کے پاس تمام دعائیں مانگا کرو، وہاں کوئی دعا متعین نہیں کی گئی۔
(۳۰۲۷۰) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ أَشْعَثَ ، قَالَ : کَانَ الْحَسَنُ یَقُولُ : یَدْعُو عِنْدَ الْجِمَارِ کُلِّہَا ، وَلا یُؤقِّتُ شَیْئًا۔
তাহকীক: