মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
دعاؤں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৮০১ টি
হাদীস নং: ৩০২৩০
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی جب سفر سے لوٹے تو یوں دعا کرے
(٣٠٢٣١) حضرت عبداللہ بن عمر سے ما قبل والا ارشاد اس سند سے بھی نقل کیا گیا ہے۔
(۳۰۲۳۱) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، عَن نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، ثُمَّ ذَکَرَ مِثْلَہُ ، أَوْ نَحْوَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০২৩১
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی جب سفر سے لوٹے تو یوں دعا کرے
(٣٠٢٣٢) حضرت انس بن مالک فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ سفر میں تھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا گزر جب بھی کسی جنگل یا پتھریلی زمین میں ہوتا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ کلمات پڑھتے : ہم لوٹنے والے ہیں، توبہ کرنے والے ہیں، بندگی کرنے والے ہیں، اگر اللہ نے چاہا ، تو اپنے رب کی حمد کرنے والے ہیں۔
(۳۰۲۳۲) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَن یَحْیَی بْنِ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ، أَنَّہُ کَانَ مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَلَمَّا کَانَ بِظَہْرِ الْبَیْدَائَ ، أَو بالْحَرَّۃَ ، قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ آیِبُونَ تَائِبُونَ عَابِدُونَ إِنْ شَائَ اللَّہُ لِرَبِّنَا حَامِدُونَ۔ (بخاری ۳۰۸۵۔ مسلم ۹۸۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০২৩২
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی جب سفر سے لوٹے تو یوں دعا کرے
(٣٠٢٣٣) حضرت ابراہیم تیمی فرماتے ہیں کہ جب صحابہ سفر سے لوٹتے تھے تو یہ کلمات پڑھتے تھے، ہم لوٹنے والے ہیں اگر اللہ نے چاہا ، توبہ کرنے والے ہیں ، اپنے رب کی حمد کرنے والے ہیں۔
(۳۰۲۳۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، أَخْبَرَنَا الْعَوَّامُ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ التَّیْمِیِّ ، قَالَ : کَانُوا إذَا قَفَلُوا قَالُوا : آیِبُونَ إِنْ شَائَ اللَّہُ تَائِبُونَ لِرَبِّنَا حَامِدُونَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০২৩৩
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص رات سے ڈرتا ہو تو وہ یوں دعا کرے
(٣٠٢٣٤) حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب مکہ میں داخل ہوئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کچھ جن ملے جنہوں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر انگارے پھینکے، تو حضرت جبرائیل نے فرمایا : اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! پناہ مانگیے : تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کلمات کے ذریعہ پناہ مانگی، پھر ان جنوں کو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ہٹا دیا گیا : میں پناہ مانگتا ہوں اللہ کے مکمل کلمات کے ساتھ کہ جن سے کوئی نیکو کار اور بدکار تجاوز نہیں کرسکتا۔ ہر اس چیز کے شر سے جو آسمان سے اترتی ہے، اور جو آسمان میں بلند ہوتی ہے، اور ہر اس چیز کے شر سے جو زمین میں پھیلتی ہے، اور زمین سے نکلتی ہے، اور دن اور رات کے شر سے ، اور ہر رات کو آنے والے خیر کی توقع کرتے ہوئے اے رحم کرنے والے !
(۳۰۲۳۴) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ ، قَالَ : حدَّثَنَا مَکْحُولٌ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَمَّا دَخَلَ مَکَّۃَ تَلَقَّتْہُ الْجِنُّ بِالشَّرَرِ یَرْمُونَہُ ، فَقَالَ جِبْرِیلُ : تَعَوَّذْ یَا مُحَمَّدُ ، فَتَعَوَّذَ بِہَؤُلائِ الْکَلِمَاتِ فَدُحِرُوا عَنْہُ ، أَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّاتِ الَّتِی لاَ یُجَاوِزُہُنَّ بَرٌّ ، وَلا فَاجِرٌ ، مِنْ شَرِّ مَا یَنْزِلُ مِنَ السَّمَائِ ، وَمَا یَعْرُجُ فِیہَا ، وَمِنْ شَرِّ مَا بُثَّ فِی الأَرْضِ ، وَمَا یَخْرُجُ مِنْہَا ، وَمِنْ شَرِّ اللَّیْلِ وَالنَّہَارِ ، وَمِنْ کُلِّ طَارِقٍ یَطْرُقُ بِخَیْرٍ یَا رَحْمَنُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০২৩৪
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص رات سے ڈرتا ہو تو وہ یوں دعا کرے
(٣٠٢٣٥) حضرت محمد بن یحییٰ بن حبان فرماتے ہیں کہ حضرت ولید بن مغیرہ نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دل میں آنے والے خیالات کی شکایت کی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے ارشاد فرمایا : جب تو اپنے بستر میں آئے تو یہ کلمات پڑھ ، میں پناہ مانگتا ہوں اللہ کے مکمل کلمات کے ساتھ، اس کے غصہ اور اس کی پکڑ سے اور اس کے بندوں کے شر سے، اور شیطان کے وسوسوں سے کہ وہ میرے پاس حاضر ہوں پس قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے تجھے کوئی بھی چیز نقصان نہیں پہنچا سکے گی یہاں تک کہ تو صبح کرلے گا۔
(۳۰۲۳۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَن یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَن مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی بْنِ حَبَّانَ ، أَنَّ الْوَلِیدَ بْنَ الْوَلِیدِ بْنِ الْمُغِیرَۃِ الْمَخْزُومِیَّ شَکَا إِلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حَدِیثَ نَفْسٍ وَجَدَہُ وَأَنَّہُ قَالَ لَہُ : إذَا أَتَیْتَ إِلَی فِرَاشِکَ فَقُلْ : أَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّۃِ مِنْ غَضَبِہِ وَعِقَابِہِ ، وَشَرِّ عِبَادِہِ ، وَمِنْ ہَمَزَاتِ الشَّیَاطِینِ وَأَنْ یَحْضُرُونِ ، فَو الَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ لاَ یَضُرُّک شَیْئٌ حَتَّی تُصْبِحَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০২৩৫
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص رات سے ڈرتا ہو تو وہ یوں دعا کرے
(٣٠٢٣٦) حضرت یحییٰ بن جعدہ فرماتے ہیں کہ حضرت خالد بن ولید رات سے ڈرتے تھے، یہاں تک کہ وہ نکلے اس حال میں کہ ان کے پاس تلوار تھی۔ پس ان پر خوف طاری ہوگیا کہ وہ کسی کو تکلیف پہنچا دیں گے پس انھوں نے اس بات کی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے شکایت کی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جبرائیل نے مجھ سے فرمایا ہے : کہ جنوں کی ایک جماعت تیرے ساتھ مکر و فریب کرتی ہے، پس تو یہ کلمات پڑھ لے : میں پناہ مانگتا ہوں اللہ کے مکمل کلمات کے ساتھ کہ جن سے کوئی نیکو کار اور بدکار تجاوز نہیں کرسکتا، ہر اس چیز کے شر سے جو آسمان سے نازل ہوتی ہے اور جو آسمان میں بلند ہوتی ہے، اور اس چیز کے شر سے جو زمین میں پیدا ہوتی ہے اور جو زمین سے نکلتی ہے، اور دن اور رات کے فتنوں کے شر سے، اور ہر رات کو آنے والے سے مگر جو خیر لائے، اے رحم کرنے والے، پس حضرت خالد نے ان کلمات کو پڑھا، تو ان کی یہ حالت ختم ہوگئی۔
(۳۰۲۳۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَن زَکَرِیَّا بْنِ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَن مُصْعَبٍ ، عَن یَحْیَی بْنِ جَعْدَۃَ ، قَالَ : کَانَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِیدِ یَفْزَعُ مِنَ اللَّیْلِ حَتَّی یَخْرُجَ ، وَمَعَہُ سَیْفُہُ فَخُشِیَ عَلَیْہِ أَنْ یُصِیبَ أَحَدًا ، فَشَکَا ذَلِکَ إِلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : إنَّ جِبْرِیلَ ، قَالَ لِی : إنَّ عِفْرِیتًا مِنَ الْجِنِّ یَکِیدُک ، فَقُلْ أَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّۃِ الَّتِی لاَ یُجَاوِزُہُنَّ بَرٌّ ، وَلا فَاجِرٌ ، مِنْ شَرِّ مَا یَنْزِلُ مِنَ السَّمَائِ ، وَمَا یَعْرُجُ فِیہَا ، وَمِنْ شَرِّ مَا ذَرَأَ فِی الأَرْضِ ، وَمَا یَخْرُجُ مِنْہَا ، وَشَرِّ فِتَنِ اللَّیْلِ وَالنَّہَارِ ، وَکُلِّ طَارِقٍ إِلاَّ طَارِقًا یَطْرُقُ بِخَیْرٍ یَا رَحْمَنُ فَقَالَہُنَّ خَالِدٌ فَذَہَبَ ذَلِکَ عَنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০২৩৬
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص رات سے ڈرتا ہو تو وہ یوں دعا کرے
(٣٠٢٣٧) حضرت عبداللہ بن عمرو فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جب تم میں سے کوئی شخص رات کو اپنی نیند میں ڈر جائے ، تو یہ کلمات پڑھے : اللہ کے نام کے ساتھ : میں پناہ مانگتا ہوں اللہ کے مکمل کلمات کی، اس کے غضب سے اور اس کی بری پکڑ سے، اور اس کے بندوں کے شر سے، اور شیطانوں کے شر سے، اور جو کچھ وہ حاضر ہوتے ہیں۔
(۳۰۲۳۷) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَن مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَدِّہِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إذَا فَزِعَ أَحَدُکُمْ مِنْ نَوْمِہِ فَلْیَقُلْ : بِسْمِ اللہِ أَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّۃِ مِنْ غَضَبِہِ وَسُوئِ عِقَابِہِ وَشَرِّ عِبَادِہِ وَمِنْ شَرِّ الشَّیَاطِینِ ، وَمَا یَحْضُرُونِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০২৩৭
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص رات سے ڈرتا ہو تو وہ یوں دعا کرے
(٣٠٢٣٨) حضرت ابو التیاح فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت عبداللہ بن خنبش سے سوال کیا : جب شیاطین رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دھوکا دیتے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا کرتے تھے ؟ آپ نے ارشاد فرمایا : ایک مرتبہ کچھ شیاطین وادیوں سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے، اور پہاڑ سے اتر کر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آگئے، اس حال میں کہ ان میں ایک شیطان تھا جس کے پاس ایک انگارہ تھا، اس کا ارادہ تھا کہ اس سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جلا دے گا، تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر ان کا رعب طاری ہوگیا، حضرت جعفر فرماتے ہیں : میرا گمان ہے کہ راوی نے کہا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پیچھے ہٹنے لگے۔ راوی فرماتے ہیں : کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حضرت جبرائلب حاضر ہوئے۔ اور فرمایا : اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ پڑھیے : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کہا : میں کیا پڑھوں ؟ حضرت جبرائیل نے ارشاد فرمایا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پڑھیے ! میں پناہ مانگتا ہوں اللہ کے مکمل کلمات کے ساتھ جن سے کوئی نیکو کار اور بدکار تجاوز نہیں کرسکتا، ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی ، جس کو وجود بخشا اور جسے پیدا کیا اور ہر اس چیز کے شر سے جو آسمان میں بلند ہوتی ہے، اور اس چیز کے شر سے جو زمین میں پیدا ہوتی ہے، اور اس چیز کے شر سے جو زمین سے نکلتی ہے، اور دن اور رات کے فتنوں کے شر سے، اور ہر رات کو نمودار ہونے والی چیز کے شر سے مگر جو رات کو خیر لائے، اے رحمن ! راوی کہتے ہیں پس شیاطین کی آگ کو بجھا دیا گیا، کہتے ہیں پس اللہ نے ان شیاطین کو شکست دی۔
(۳۰۲۳۸) حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو التَّیَّاحِ ، قَالَ : سَأَلَ رَجُلٌ عَبْدَ اللہ بْنَ خَنْبَش : کَیْفَ صَنَعَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حِینَ کَادَتْہُ الشَّیَاطِینُ ؟ قَالَ : جَائَتِ الشَّیَاطِینُ إِلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِنَ الأَوْدِیَۃِ ، وَتَحَدَّرَتْ عَلَیْہِ مِنَ الْجِبَالِ ، وَفِیہِمْ شَیْطَانٌ مَعَہُ شُعْلَۃُ نَارٍ یُرِیدُ أَنْ یَحْرِقَ بِہَا رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَأُرْعِبَ مِنْہُمْ ، قَالَ جَعْفَرٌ : أَحْسَبُہُ ، قَالَ : جَعَلَ یَتَأَخَّرُ ، قَالَ : وَجَائَہُ جِبْرِیلُ فَقَالَ : یَا مُحَمَّدُ ، قُلْ ، قَالَ : مَا أَقُولُ ؟ قَالَ : قُلْ : أَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّاتِ الَّتِی لاَ یُجَاوِزُہُنَّ بَرٌّ ، وَلا فَاجِرٌ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَذَرَأَ وَبَرَأَ ، وَمِنْ شَرِّ مَا یَنْزِلُ مِنَ السَّمَائِ ، وَمِنْ شَرِّ مَا یَعْرُجُ فِیہَا ، وَمِنْ شَرِّ مَا ذَرَأَ فِی الأَرْضِ وَمِنْ شَرِّ مَا یَخْرُجُ مِنْہَا وَمِنْ شَرِّ فِتَنِ اللَّیْلِ وَالنَّہَارِ ، وَمِنْ شَرِّ کُلِّ طَارِقٍ إِلاَّ طَارِقًا یَطْرُقُ بِخَیْرٍ یَا رَحْمَنُ ، قَالَ : فَطُفِئَتْ نَارُ الشَّیْطَانِ ، قَالَ : وَہَزَمَہُمَ اللَّہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০২৩৮
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص رات سے ڈرتا ہو تو وہ یوں دعا کرے
(٣٠٢٣٩) حضرت ابن سابط فرماتے ہیں کہ حضرت خالد بن ولید کو رات میں نیند نہیں آتی تھی، تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے ارشاد فرمایا : کیا میں تمہیں چند کلمات نہ سکھاؤں جب تم ان کو کہو گے تو تمہیں نیند آجائے گی ؟ تم یہ کلمات پڑھا کرو ! اے اللہ ! ساتوں آسمانوں کے رب اور جن چیزوں پر انھوں نے سایہ کیا ہوا ہے اور ساتوں زمینوں کے رب اور جن چیزوں کو انھوں نے اٹھا رکھا ہے اور شیاطین کے رب اور جو یہ گمراہ کرتے ہیں، تو میرا محافظ بن جا ! اپنی تمام مخلوق کے شر سے، کہ ان میں سے کوئی مجھ پر زیادتی کرے یا سرکشی کرے ، تیری پناہ غالب ہے ، اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔
(۳۰۲۳۹) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ عَلْقَمَۃَ بْنِ مَرْثَدٍ ، عَنِ ابْنِ سَابِطٍ ، قَالَ : أَصَابَ خَالِدَ بْنَ الْوَلِیدِ أَرَقٌ فَقَالَ لَہُ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَلا أُعَلِّمُک کَلِمَاتٍ إذَا قُلْتہنَّ نِمْت اللَّہُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ، وَمَا أَظَلَّتْ ، وَرَبَّ الأَرْضِینَ ، وَمَا أَقَلَّتْ وَرَبَّ الشَّیَاطِینِ ، وَمَا أَضَلَّتْ ، کُنْ لِی جَاری مِنْ شَرِّ خَلْقِکَ کُلِّہِمْ جَمِیعًا أَنْ یَفْرُطَ عَلَیَّ أَحَدٌ مِنْہُمْ ، أَوْ یَبْغِی ، عَزَّ جَارُک ، وَلا إلَہَ غَیْرُک۔ (ترمذی ۳۵۲۳۔ طبرانی ۹۸۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০২৩৯
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب کوئی شخص مسجد حرام میں داخل ہو تو یوں دعا کرے
(٣٠٢٤٠) حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیت اللہ کو دیکھتے تو یوں دعا فرماتے : اے اللہ ! تو اس گھر کی عزت، عظمت اور ہیبت میں اضافہ فرما، اور جو شخص اس کا حج یا عمرہ کرے اس کی عزت ، عظمت ، اکرام اور نیکی میں بھی اضافہ فرما۔
(۳۰۲۴۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن سُفْیَانَ ، عَن رَجُلٍ مِنْ أَہْلِ الشَّامِ ، عَن مَکْحُولٍ ، أن النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ إذَا رَأَی الْبَیْتَ قَالَ : اللَّہُمَّ زِدْ ہَذَا الْبَیْتَ تَشْرِیفًا وَتَعْظِیمًا وَمَہَابَۃً ، وَزِدْ مَنْ حَجَّہُ ، أَو اعْتَمَرَہُ تَشْرِیفًا وَتَعْظِیمًا وَتَکْرِیمًا وَبِرًّا۔ (بیہقی ۷۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০২৪০
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب کوئی شخص مسجد حرام میں داخل ہو تو یوں دعا کرے
(٣٠٢٤١) حضرت محمد بن سعید فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن المسیب جب کعبہ کی مسجد میں داخل ہوتے اور بیت اللہ کی طرف دیکھتے تو یہ دعا پڑھتے : اے اللہ ! تو سلامتی والا ہے، اور تجھ ہی سے سلامتی ہے، اے ہمارے رب ! تو ہمیں سلامتی کا تحفہ دے۔
(۳۰۲۴۱) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَن یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِیدٍ ، عَن سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ، أَنَّہُ کَانَ إذَا دَخَلَ مَسْجِدَ الْکَعْبَۃَ، وَنَظَرَ إِلَی الْبَیْتِ، قَالَ: اللَّہُمَّ أَنْتَ السَّلامُ وَمِنْک السَّلامُ فَحَیِّنَا رَبَّنَا بِالسَّلامِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০২৪১
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب کوئی شخص مسجد حرام میں داخل ہو تو یوں دعا کرے
(٣٠٢٤٢) حضرت شعبی ارشاد فرماتے ہیں جب تو پہلی مرتبہ مکہ میں داخل ہو تو حجر اسود پر جا کر اللہ کی حمد کر آسانی پر اور آرام سے پہنچنے پر۔
(۳۰۲۴۲) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَن مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : أَوَّلُ مَا تَدْخُلُ مکۃ فَانْتَہَیْت إِلَی الْحِجْرِ فَاحْمَدَ اللَّہَ عَلَی حُسْنِ تَیْسِیرِہِ وَبَلاغِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০২৪২
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب کوئی شخص مسجد حرام میں داخل ہو تو یوں دعا کرے
(٣٠٢٤٣) حضرت سعید فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب جب بیت المقدس میں داخل ہوتے تو یوں دعا پڑھتے : اے اللہ ! تو سلامتی والا ہے، اور تجھ ہی سے سلامتی ہے، ہمارے رب ! تو ہمیں سلامتی کا تحفہ دے۔
(۳۰۲۴۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الْعُمَرِیِّ ، عَن مُحَمَّدِ بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، أَنَّ عُمَرَ کَانَ إذَا دَخَلَ الْبَیْتَ ، قَالَ : اللَّہُمَّ أَنْتَ السَّلامُ وَمِنْک السَّلامُ فَحَیِّنَا رَبَّنَا بِالسَّلامِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০২৪৩
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب کوئی شخص حجر اسود کا استلام کرے تو یہ کلمات پڑھے
(٣٠٢٤٤) حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر جب حجر اسود کا استلام فرماتے تو یہ کلمات پڑھتے : میں اللہ پر ایمان لایا اور میں نے بتوں کی تکفیر کی۔
(۳۰۲۴۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن مُوسَی بْنِ عُبَیْدَۃَ ، عَن وَہْبِ بْنِ وَہْبٍ ، عَن سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَن عُمَرَ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ إذَا اسْتَلَمَہُ یَعْنِی الْحَجَرَ : آمَنْت بِاللہِ وَکَفَرْت بِالطَّاغُوتِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০২৪৪
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب کوئی شخص حجر اسود کا استلام کرے تو یہ کلمات پڑھے
(٣٠٢٤٥) حضرت حارث فرماتے ہیں کہ حضرت علی جب حجر اسود کا استلام فرماتے تو یہ کلمات پڑھتے، اے اللہ ! تیری کتاب کی تصدیق کرتے ہوئے اور تیرے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت پر عمل کرتے ہوئے ( استلام کرتا ہوں)
(۳۰۲۴۵) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنِ الْمَسْعُودِیِّ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : کَانَ یَقُولُ إذَا اسْتَلَمَ الْحَجَرَ : اللَّہُمَّ تَصْدِیقًا بِکِتَابِکَ وَسُنَّۃِ نَبِیِّک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০২৪৫
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب کوئی شخص حجر اسود کا استلام کرے تو یہ کلمات پڑھے
(٣٠٢٤٦) حضرت عبیدالمکتب فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا : جب بھی تو حجر اسود کا استلام کرے تو یہ کلمات پڑھ لیا کر : اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے۔
(۳۰۲۴۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن سُفْیَانَ ، عَن عُبَیْدٍ الْمُکْتِبِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا اسْتَلَمْت الْحَجَرَ فَقُلْ : لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، وَاللَّہُ أَکْبَرُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০২৪৬
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب کوئی شخص حجر اسود کا استلام کرے تو یہ کلمات پڑھے
(٣٠٢٤٧) حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے ارشاد فرمایا : مستحب ہے کہ حجر اسود کا استلام کرتے ہوئے یوں کہا جائے ! اے اللہ ! تیری کتاب کی تصدیق کرتے ہوئے اور تیرے نبی کی سنت پر عمل کرتے ہوئے (استلام کرتا ہوں)
(۳۰۲۴۷) حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ ہِشَامٍ ، عَن شَرِیکٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَن مُجَاہِدٍ ، قَالَ : کَانَ یُسْتَحَبُّ أَنْ یُقَالَ عِنْدَ اسْتِلامِ الْحَجَرِ : اللَّہُمَّ تَصْدِیقًا بِکِتَابِکَ وَسُنَّۃِ نَبِیِّک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০২৪৭
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رکن یمانی اور حجر اسود کے درمیان آدمی یوں دعا کرے
(٣٠٢٤٨) حضرت عبداللہ بن السائب فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو رکن یمانی اور حجر اسود کے درمیان یہ دعا پڑھتے ہوئے سنا ہے : اے ہمارے رب ! دے ہمیں دنیا میں بھلائی اور آخرت میں بھلائی، اور ہمیں جہنم کے عذاب سے بچا۔
(۳۰۲۴۸) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَن یَحْیَی بْنِ عُبَیْدٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ السَّائِبِ ، قَالَ سَمِعْت رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ بَیْنَ الرُّکْنِ وَالْحَجَرِ : {رَبَّنَا آتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَفِی الآخِرَۃِ حَسَنَۃً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ}۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০২৪৮
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رکن یمانی اور حجر اسود کے درمیان آدمی یوں دعا کرے
(٣٠٢٤٩) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عباس کی دعاؤں میں سے ایک دعا یہ بھی تھی جسے وہ کبھی بھی حجر اسود اور رکن یمانی کے درمیان پڑھنا نہیں بھولتے تھے۔ اے اللہ ! مجھے قناعت عطا فرما اس رزق میں جو تو نے مجھے عطا فرمایا ہے، اور تو میرے لیے اس میں برکت عطا فرما، اور تو میرا جانشین بن جا اس غیر موجود چیز میں جس میں میرے لیے بھلائی ہو۔
(۳۰۲۴۹) حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَطَائٍ ، عَن سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ: کَانَ مِنْ دُعَائِ ابْنِ عَبَّاسٍ الَّذِی لاَ یَدَعُ بَیْنَ الرُّکْنِ وَالْمَقَامِ أَنْ یَقُولَ : اللَّہُمَّ قَنِّعْنِی بِمَا رَزَقْتنِی وَبَارِکْ لِی فِیہِ وَاخْلُفْ عَلَیَّ کُلَّ غَائِبَۃٍ لِی بِخَیْرٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০২৪৯
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رکن یمانی اور حجر اسود کے درمیان آدمی یوں دعا کرے
(٣٠٢٥٠) حضرت ابو شعبہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رکن یمانی اور حجر اسود کے درمیان یہ دعا پڑھا کرتے تھے، ہمارے رب ! دے ہمیں خوبی دنیا میں ، اور آخرت میں خوبی اور ہمیں جہنم کے عذاب سے بچا لے۔
(۳۰۲۵۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن سُفْیَانَ ، عَن مَنْصُورٍ ، عَن ہِلالِ بْنِ یَِسَافٍ ، عَنْ أَبِی شُعْبَۃَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ عِنْدَ الرُّکْنِ أو الْحَجَرِ : {رَبَّنَا آتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَفِی الآخِرَۃِ حَسَنَۃً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ}۔
তাহকীক: