মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
دعاؤں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৮০১ টি
হাদীস নং: ৩০২৯০
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے دعا میں ہاتھ بلند کرنے کی رخصت دی ہے
(٣٠٢٩١) حضرت ابو برزہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دو آدمیوں کے خلاف بد دعا فرمائی تو اپنے ہاتھوں کو بلند کیا۔
(۳۰۲۹۱) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَن یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، عَن سُلَیمَانَ بْنِ عَمْرِو بْنِ الأَحْوَصِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أَبُو ہِلالٍ ، عَنْ أَبِی بَرَزَۃَ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ دَعَا عَلَی رَجُلَیْنِ فَرَفَعَ یَدَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০২৯১
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے دعا میں ہاتھ بلند کرنے کی رخصت دی ہے
(٣٠٢٩٢) حضرت عبد الرحمن بن سمرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سورج گرہن کی نماز کے دوران اپنے دونوں ہاتھوں کو بلند کیا۔
(۳۰۲۹۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنِ الْجُرَیْرِیِّ ، عَن حَیَّانَ بْنِ عُمَیْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَۃَ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَفَعَ یَدَیْہِ حیث صَلَّی فِی الْکُسُوفِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০২৯২
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے دعا میں ہاتھ بلند کرنے کی رخصت دی ہے
(٣٠٢٩٣) حضرت حمید فرماتے ہیں کہ حضرت انس سے پوچھا گیا : کیا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے دونوں ہاتھوں کو اٹھاتے تھے یعنی دعا میں ؟ تو آپ نے ارشاد فرمایا : جی ہاں ! لوگوں نے جمعہ کے دن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے شکایت کی ۔ پس وہ کہنے لگے ! اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! بارش روک دی گئی اور زمین خشک ہوگئی اور مال مویشی ہلاک ہوگئے۔ حضرت انس فرماتے ہیں : پس آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے ہاتھوں کو بلند کیا۔ یہاں تک کہ میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بغلوں کی سفیدی کو دیکھ لیا۔
(۳۰۲۹۳) حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ یُوسُفَ ، عَن حُمَیْدٍ ، قَالَ : سُئِلَ أَنَسٌ : ہَلْ کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَرْفَعُ یَدَیْہِ یَعْنِی فِی الدُّعَائِ فَقَالَ : نَعَمْ ، شَکَا النَّاسُ إلَیْہِ ذَاتَ جُمُعَۃٍ فَقَالُوا : یَا رَسُولَ اللہِ ، قَحَطَ الْمَطَرُ وَأَجْدَبَتِ الأَرْضُ وَہَلَکَ الْمَالُ ،قال: فَرَفَعَ یَدَیْہِ حَتَّی رَأَیْت بَیَاضَ إبْطَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০২৯৩
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن لوگوں نے دعا میں ہاتھ بلند کرنے کی رخصت دی ہے
(٣٠٢٩٤) حضرت انس فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دعا میں اپنے دونوں ہاتھوں کو بلند کیا یہاں تک کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بغلوں کی سفیدی دکھائی دینے لگی۔
(۳۰۲۹۴) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، عَن ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَرْفَعُ یَدَیْہِ فِی الدُّعَائِ حَتَّی یُرَی بَیَاضُ إبْطَیْہِ۔ (مسلم ۶۱۲۔ طیالسی ۲۰۴۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০২৯৪
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص کہے : انگلی بلند کرکے دعاء کی جائے
(٣٠٢٩٥) حضرت وائل بن حجر فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی دائیں کو ہنی کی انتہاء کو اپنی دائیں ران پر رکھا اور انگوٹھے اور درمیانی انگلی کے ساتھ حلقہ بنایا ۔ اور شہادت کی انگلی کو بلند کر کے دعا مانگی۔
(۳۰۲۹۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ کُلَیْبٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَن وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَضَعَ حَدَّ مِرْفَقِہِ الأَیْمَنِ عَلَی فَخِذِہِ الْیُمْنَی وَحَلَّقَ بِالإِبْہَامِ وَالْوُسْطَی وَرَفَعَ الَّتِی تَلِی الإِبْہَامَ یَدْعُو بِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০২৯৫
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص کہے : انگلی بلند کرکے دعاء کی جائے
(٣٠٢٩٦) حضرت نمیر الخزاعی فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نماز میں بیٹھنے کی حالت میں دیکھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے داہنے ہاتھ کو اپنی دائیں ران پر رکھا ہوا تھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی انگلی سے اشارہ فرما رہے تھے۔
(۳۰۲۹۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن عِصَامِ بْنِ قُدَامَۃَ ، عَن مَالِکِ بْنِ نُمَیْرٍ الْخُزَاعِیِّ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : رَأَیْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ جَالِسًا فِی الصَّلاۃِ وَاضِعًا یَدَہُ الْیُمْنَی عَلَی فَخِذِہِ یشیر بِإِصْبَعِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০২৯৬
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص کہے : انگلی بلند کرکے دعاء کی جائے
(٣٠٢٩٧) حضرت عبداللہ بن زبیر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب بیٹھ کر دعا کرتے تھے تو اپنے دائیں ہاتھ کو دائیں ران پر رکھ لیتے اور اپنے بائیں ہاتھ کو بائیں ران پر رکھ لیتے۔ اور شہادت کی انگلی کے ساتھ اشارہ فرماتے، اس حال میں کہ انگوٹھے کو درمیانی انگلی کے سرے پر رکھتے تھے، اور اپنی بائیں ہتھیلی کو گھٹنے سے ملا دیتے۔
(۳۰۲۹۷) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ، عَنِ ابْنِ عَجْلاَنَ، عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ الزُّبَیْرِ، عَنْ أَبِیہِ، قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، إِذَا قَعَدَ یَدْعُو ، وَضَعَ یَدَہُ الْیُمْنَی عَلَی فَخِذِہِ الْیُمْنَی ، وَیَدَہُ الْیُسْرَی عَلَی فَخِذِہِ الْیُسْرَی، وَأَشَارَ بِإِصْبَعِہِ السَّبَّابَۃِ، وَوَضَعَ إِبْہَامَہُ عَلَی إِصْبَعِہِ الْوُسْطَی، وَیُلْقِمُ کَفَّہُ الْیُسْرَی رُکْبَتَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০২৯৭
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص کہے : انگلی بلند کرکے دعاء کی جائے
(٣٠٢٩٨) حضرت سعید بن عبدالرحمن بن ابزی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز کی حالت میں بیٹھتے تو اپنے ہاتھ کو اپنی ران پر رکھ لیتے۔ اور دعا میں اپنی انگلی سے اشارہ فرماتے تھے۔
(۳۰۲۹۸) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَن مَنْصُورٍ ، عَن رَاشِدٍ أَبِی سَعْدٍ ، عَن سَعِیدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَی ، قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إذَا جَلَسَ فِی الصَّلاۃِ وَضَعَ یَدَہُ عَلَی فَخِذِہِ وَیُشِیرُ بِإِصْبَعِہِ فِی الدُّعَائِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০২৯৮
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص کہے : انگلی بلند کرکے دعاء کی جائے
(٣٠٢٩٩) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت سعد کو دیکھا کہ وہ اپنی انگلیوں کے ساتھ دعا فرما رہے تھے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ایک سے کرو، ایک سے کرو۔ (یعنی ایک انگلی سے دعا کرو)
(۳۰۲۹۹) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : أَبْصَرَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ سَعْدًا وَہُوَ یَدْعُو بِأَصَابِعِہِ فَقَالَ : یَا سَعْدُ ، أَحِّدْ أَحِّدْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০২৯৯
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص کہے : انگلی بلند کرکے دعاء کی جائے
(٣٠٣٠٠) حضرت تمیمی فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس نے ارشاد فرمایا : وہ تو اخلاص ہے یعنی انگلی سے دعا کرنا۔
(۳۰۳۰۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ التَّمِیمِیِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : ہُوَ الإِخْلاصُ یَعْنِی الدُّعَائَ بِإِصْبَعٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৩০০
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص کہے : انگلی بلند کرکے دعاء کی جائے
(٣٠٣٠١) حضرت کثیر بن الافلح فرماتے ہیں کہ میں نے نماز پر ھی پس جب میں آخری قعدہ میں تھا، میں نے ایسے کیا : اور ابن علیہ نے اپنی انگلی کی طرف اشارہ کیا۔ تو حضرت ابن عمر نے اس کو بند کردیا یعنی بائیں انگلی کو۔
(۳۰۳۰۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَن سَلَمَۃَ بْنِ عَلْقَمَۃَ ، عَن مُحَمَّدِ عن کَثِیرِ بْنِ أَفْلَحَ ، قَالَ : صَلَّیْت ، قَالَ : فَلَمَّا کَانَ فِی آخِرِ الْقَعْدَۃِ قُلْتُ ہَکَذَا وأَشَارَ ابْنُ عُلَیَّۃَ بِإِصْبَعَیْہِ فَقَبَضَ ابْنُ عُمَرَ ہَذِہِ یَعْنِی الْیُسْرَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৩০১
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص کہے : انگلی بلند کرکے دعاء کی جائے
(٣٠٣٠٢) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمر نماز میں اپنی انگلی کے ساتھ اشارہ کرتے تھے۔
(۳۰۳۰۲) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَن حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّہُ کَانَ یُشِیرُ بِإِصْبَعِہِ فِی الصَّلاۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৩০২
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص کہے : انگلی بلند کرکے دعاء کی جائے
(٣٠٣٠٣) حضرت ابو علقمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ نے ارشاد فرمایا : اللہ ایک ہے ، اللہ پسند کرتا ہے کہ اس طرح دعا مانگی جائے : اور آپ نے اپنی ایک انگلی سے اشارہ کیا۔
(۳۰۳۰۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن مِسْعَرٍ ، عَنْ أَبِی عَلْقَمَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ : إنَّ اللَّہَ وِتْرٌ یُحِبُّ الْوِتْرَ أَنْ یُدْعَا ہَکَذَا وَأَشَارَتْ بِإِصْبَعٍ وَاحِدَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৩০৩
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص کہے : انگلی بلند کرکے دعاء کی جائے
(٣٠٣٠٤) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ اپنی دونوں انگلیوں کے ساتھ دعا کررہا تھا، تو آپ نے اس کو منع فرما دیا، اور ارشاد فرمایا : دائیں ہاتھ کی انگلی کے ساتھ دعا کرو۔
(۳۰۳۰۴) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَن ہِشَامٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، أَنَّہُ رَأَی رَجُلاً یَدْعُو بِإِصْبَعَیْہِ کِلَیْہِمَا فَنَہَاہُ ، وَقَالَ : بِإِصْبَعٍ وَاحِدٍ بِالْیُمْنَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৩০৪
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص کہے : انگلی بلند کرکے دعاء کی جائے
(٣٠٣٠٥) حضرت سلیمان بن ابی یحییٰ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ ان میں سے کچھ رکھتے تھے یعنی دعا میں انگلی سے اشارہ کرتے تھے۔
(۳۰۳۰۵) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ ، عَن سُلَیْمَانَ بْنِ أَبِی یَحْیَی ، قَالَ : کَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَأْخُذُ بَعْضُہُمْ عَلَی بَعْضٍ یَعْنِی الإِشَارَۃَ بِإِصْبَعٍ فِی الدُّعَائِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৩০৫
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص کہے : انگلی بلند کرکے دعاء کی جائے
(٣٠٣٠٦) حضرت عبد الملک بن عمیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن الزبیر نے ارشاد فرمایا : یقیناً تم لوگ دعا کرتے ہو۔ اور افضل دعا اس طرح سے ہے اور آپ نے اپنی انگلی کا اشارہ کر کے دکھایا۔
(۳۰۳۰۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن مِسْعَرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ الزُّبَیْرِ ، قَالَ : إنَّکُمْ لَتَدْعُونَ ، أَفْضَلُ الدُّعَائِ ہَکَذَا وَأَشَارَ بِإِصْبَعِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৩০৬
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص کہے : انگلی بلند کرکے دعاء کی جائے
(٣٠٣٠٧) حضرت معبد بن خالد فرماتے ہیں کہ حضرت قیس بن سعد نے ارشاد فرمایا : اس طرح سے زیادہ نہیں کیا جاتا تھا اور آپ نے اپنی انگلی سے اشارہ کیا۔
(۳۰۳۰۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَن مِسْعَرٍ، عن معبد بن خالد عن قیس بن سعد قَالَ: کان لاَ یزاد ہَکَذَا وَأَشَارَ بِإِصْبَعِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৩০৭
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص کہے : انگلی بلند کرکے دعاء کی جائے
(٣٠٣٠٨) حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا : جب کوئی شخص نماز میں اپنی انگلی سے اشارہ کرتا ہے تو یہ اچھی بات ہے ، اور یہ توحید ہے، اور لیکن وہ اپنی دو انگلیوں سے اشارہ مت کرے۔ کیونکہ یہ مکروہ ہے۔
(۳۰۳۰۸) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَن مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا أَشَارَ الرَّجُلُ بِإِصْبَعِہِ فِی الصَّلاۃِ ، فَہُوَ حَسَنٌ وَہُوَ التَّوْحِیدُ ، وَلَکِنْ لاَ یُشِیرُ بِإِصْبَعَیْہِ فَإِنَّہُ یُکْرَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৩০৮
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص کہے : انگلی بلند کرکے دعاء کی جائے
(٣٠٣٠٩) حضرت طلحہ فرماتے ہیں کہ حضرت خیثمہ تریپن تک گنتے تھے اور ایک انگلی سے اشارہ کرتے ہیں۔
(۳۰۳۰۹) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَن حَجَّاجٍ ، عَن طَلْحَۃَ ، عَن خَیْثَمَۃَ ، أَنَّہُ کَانَ یعقد ثَلاثًا وَخَمْسِینَ ، وَیُشِیرُ بِإِصْبَعِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৩০৯
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص کہے : انگلی بلند کرکے دعاء کی جائے
(٣٠٣١٠) حضرت عثمان بن الاسود فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے ارشاد فرمایا : دعا تو اس طرح ہوتی ہے۔ اور آپ نے ایک انگلی سے اشارہ فرمایا۔ شیطان کو قابو رکھنے کے لیے۔
(۳۰۳۱۰) حَدَّثَنَا حَفص بْنُ غِیَاثٍ ، عَن عُثْمَانَ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَن مُجَاہِدٍ ، أَنَّہُ قَالَ : الدُّعَائُ ہَکَذَا وَأَشَارَ بِإِصْبَعٍ وَاحِدَۃٍ مَقْمَعَۃٌ لِلشَّیْطَانِ۔
তাহকীক: