মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

دعاؤں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৮০১ টি

হাদীস নং: ৩০১৭০
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بندے کا اپنے رب سے سوال کرنے کا بیان وہ اسے نامراد نہیں کرتا
(٣٠١٧١) حضرت ابو عثمان فرماتے ہیں کہ حضرت سلمان نے ارشاد فرمایا : یقیناً اللہ شرم کرتے ہیں اس بات سے کہ اس کا بندہ اس کی طرف ہاتھ پھیلائے۔ اور وہ ان ہاتھوں کے ساتھ بھلائی کا سوال کرے پھر اس کا رب ان کو نامراد لوٹا دے !۔
(۳۰۱۷۱) حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، عَنِ التَّیْمِیِّ ، عَنْ أَبِی عُثْمَانَ ، عَن سَلْمَانَ ، قَالَ : إنَّ اللَّہَ یَسْتَحْیِی أَنْ یَبْسُطَ إلَیْہِ عَبْدُہُ یَدَیْہِ یَسْأَلُہُ بِہِمَا خَیْرًا فَیَرُدَّہُمَا خَائِبَتَیْنِ۔ (ابوداؤد ۱۴۸۳۔ ترمذی ۳۵۵۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০১৭১
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بندے کا اپنے رب سے سوال کرنے کا بیان وہ اسے نامراد نہیں کرتا
(٣٠١٧٢) حضرت ابوہریرہ اور حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : یقیناً اللہ مہلت دیتے ہیں یہاں تک کہ رات کا تہائی حصہ گزر جاتا ہے، پھر اللہ تعالیٰ آسمان دنیا پر نازل ہوتے ہیں ، اور یوں فرماتے ہیں : ہے کوئی مغفرت چاہنے والا ؟ ہے کوئی توبہ کرنے والا ؟ ہے کوئی دعا کرنے والا ؟ ہے کوئی مانگنے والا ؟ یہاں تک کہ فجر طلوع ہوجاتی ہے۔
(۳۰۱۷۲) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَن مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الأَغَرِّ أَبِی مُسْلِمٍ یَشْہَدُ بہ عَلَی أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، وَأَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ ، قَالا : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إنَّ اللَّہَ یُمْہِلُ حَتَّی یَذْہَبَ ثُلُثُ اللَّیْلِ ، ثُمَّ یَنْزِلُ إِلَی السَّمَائِ الدُّنْیَا فَیَقُولُ : ہَلْ مِنْ مُسْتَغْفِرٍ ؟ ہَلْ مِنْ تَائِبٍ ؟ ہَلْ مِنْ دَاعٍ ؟ ہَلْ مِنْ سَائِلٍ ؟ حَتَّی یَنْفَجِرَ الْفَجْرُ۔ (بخاری ۶۳۲۱۔ مسلم ۵۲۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০১৭২
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بندے کا اپنے رب سے سوال کرنے کا بیان وہ اسے نامراد نہیں کرتا
(٣٠١٧٣) حضرت ابوذر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اللہ فرماتے ہیں ! اے میرے بندو ! تم سب گناہ گار ہو مگر وہ جس کو میں نے عافیت بخشی۔ پس تم مجھ سے مغفرت مانگو میں تمہاری مغفرت کر دوں گا۔ اور جو شخص جان لے کہ میں قدرت والا ہوں کہ میں اس کی مغفرت کرسکتا ہوں تو میں اس کی مغفرت کر دوں گا اور مجھے کوئی پروا نہیں ہوگی۔ اے میرے بندو ! تم سب گمراہ ہو مگر جس کو میں نے ہدایت دی۔ پس تم مجھے سے ہدایت مانگو میں تمہیں ہدایت دوں گا۔ اے میرے بندو ! تم سب فقیر ہو مگر جس کو میں نے غنی کیا۔ پس تم مجھ سے مانگو میں تمہیں عطا کروں گا۔
(۳۰۱۷۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِیُّ ، عَن لَیْثٍ ، عَن شَہْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ ، عَنْ أَبِی ذَرٍّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : یَقُولُ اللَّہُ : یَا عِبَادِی ، کُلُّکُمْ مُذْنِبٌ إِلاَّ مَنْ عَافَیْتہ ، فَاسْتَغْفِرُونِی أَغْفِرْ لَکُمْ ، وَمَنْ عَلِمَ أَنِّی ذُو قُدْرَۃٍ عَلَی أَنْ أَغْفِرَ لَہُ غَفَرْت لَہُ ، وَلا أُبَالِی ، یَا عِبَادِی ، کُلُّکُمْ ضَالٌّ إِلاَّ مَنْ ہَدَیْتہ فَاسْتَہْدُونِی أَہْدِکُمْ ، یَا عِبَادِی ، کُلُّکُمْ فَقِیرٌ إِلاَّ مَنْ أَغْنَیْتہ فَاسْأَلُونِی أُعْطِکُمْ۔

(ترمذی ۲۴۹۵۔ احمد ۱۵۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০১৭৩
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان دعاؤں کا بیان جو حضرت عبداللہ بن رواحہ کیا کرتے تھے
(٣٠١٧٤) حضرت ربعی بن حراش فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن رواحہ نے یوں دعا مانگی : اے اللہ ! میں آپ سے سوال کرتا ہوں آنکھ کی ٹھنڈک کا جو کبھی واپس نہ لی جائے۔ اور ایسی نعمت کا جو کبھی ختم نہ ہو۔
(۳۰۱۷۴) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَعْلَی ، عَن مَنْصُورٍ ، عَن رِبْعِیِّ بْنِ حِرَاشٍ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ بْنُ رَوَاحَۃَ : اللَّہُمَّ إنِّی أَسْأَلُک قُرَّۃَ عَیْنٍ لاَ تَرْتَدُّ وَنَعِیمًا لاَ یَنْفَدُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০১৭৪
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان دعاؤں کا بیان جو حضرت عبداللہ بن رواحہ کیا کرتے تھے
(٣٠١٧٥) حضرت ربعی بن حراش فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن رواحہ نے یوں دعا مانگی : اے اللہ ! میں آپ سے سوال کرتا ہوں آنکھ کی ٹھنڈک کا جو کبھی واپس نہ لی جائے ۔ اور ایسی نعمت کا جو کبھی ختم نہ ہو۔ تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ان دونوں میں سے کوئی چیز بھی دنیا میں موجود نہیں ہے۔
(۳۰۱۷۵) حَدَّثَنَا عَبِیْدَۃُ بْنُ حُمَیْدٍ ، عن منصور ، عَن رِبْعِیِّ بْنِ حِرَاشٍ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ بْنُ رَوَاحَۃَ : اللَّہُمَّ إنِّی أَسْأَلُک قُرَّۃَ عَیْنٍ لاَ تَرْتَدُّ ، وَنَعِیمًا لاَ یَنْفَدُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لَیْسَ مِنْ ہَاتَیْنِ شَیْئٌ فِی الدُّنْیَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০১৭৫
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب کوئی شخص کھانے سے فارغ ہو جائے تو یوں دعا مانگے
(٣٠١٧٦) حضرت عمرو بن مرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کھانے سے فارغ ہوتے تو یہ دعا کرتے سب تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے ہم پر احسان فرمایا پس ہمیں ہدایت عطا فرمائی۔ اور سب تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں سیر کیا اور ہمیں سیراب کیا۔ اور ہر وہ اچھی نعمت جو اس نے ہمیں عطا کی۔
(۳۰۱۷۶) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الْعَلائِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، قَالَ : کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إذَا فَرَغَ مِنْ طَعَامِہِ ، قَالَ : الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی مَنَّ عَلَیْنَا فَہَدَانَا، وَالْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی أَشْبَعَنَا وَأَرْوَانَا، وَکُلُّ بَلائٍ حَسَنٍ ، أَوْ صَالِحٍ أَبْلانَا۔ (نسائی ۱۰۱۳۳۔ ابن حبان ۵۲۱۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০১৭৬
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب کوئی شخص کھانے سے فارغ ہو جائے تو یوں دعا مانگے
(٣٠١٧٧) حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کھانا کھالیتے تو یوں دعا فرماتے : سب تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں کھلایا اور پلایا اور ہمیں مسلمان بنایا۔
(۳۰۱۷۷) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ، عَن حَجَّاجٍ ، عَن رِیَاحِ بْنِ عَبِیْدَۃَ مَوْلَی أَبِی سَعِیدٍ، عَنْ أبِی سَعِیدٍ ، قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إذَا أَکَلَ طَعَامًا ، قَالَ : الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مُسْلِمِینَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০১৭৭
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب کوئی شخص کھانے سے فارغ ہو جائے تو یوں دعا مانگے
(٣٠١٧٨) حضرت حارث بن سوید فرماتے ہیں کہ حضرت سلمان جب کھانا کھالیتے تو یوں دعا فرماتے سب تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمارے خرچ کی کفایت کی۔ اور ہمارے رزق میں وسعت بخشی۔
(۳۰۱۷۸) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ التَّیْمِیِّ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ سُوَیْد ، قَالَ کَانَ سَلْمَانُ إذَا طَعِمَ ، قَالَ : الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی کَفَانَا الْمُؤْنَۃَ ، وَأَوْسَعَ لَنَا الرِّزْقَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০১৭৮
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب کوئی شخص کھانے سے فارغ ہو جائے تو یوں دعا مانگے
(٣٠١٧٩) حضرت اسماعیل بن ابو سعید فرماتے ہیں کہ جب کھانا رکھ دیا جاتا تو حضرت ابو سعید یوں فرماتے : سب تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں کھلایا اور پلایا۔ اور ہمیں مسلمان بنایا۔
(۳۰۱۷۹) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَن حُصَیْنٍ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی سَعِیدٍ ، قَالَ : کَانَ أَبُو سَعِیدٍ إذَا وُضِعَ لَہُ الطَّعَامُ ، قَالَ : الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مُسْلِمِینَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০১৭৯
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب کوئی شخص کھانے سے فارغ ہو جائے تو یوں دعا مانگے
(٣٠١٨٠) حضرت ابن اعبد یا ابن معبد فرماتے ہیں کہ حضرت علی نے ارشاد فرمایا : کیا تم جانتے ہو کہ کھانے کا حق کیا ہے ؟ راوی کہتے ہیں کہ میں نے پوچھا ! کہ کھانے کا حق کیا ہے ؟ حضرت علی نے ارشاد فرمایا : تو یہ کلمات کہے : اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں۔ اے اللہ ! جو رزق تو نے ہمیں عطا فرمایا تو ہمارے لیے اس میں برکت عطا فرما۔ پھر فرمایا : تم جانتے ہو کہ کھانے کا شکر کیا ہے ؟ میں نے پوچھا : کھانے کا شکر کیا ہے ؟ ارشاد فرمایا : کہ تم یہ کلمات کہو : سب تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں کھلایا اور پلایا۔
(۳۰۱۸۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن سُفْیَانَ ، عَنِ الْجُرَیْرِیِّ ، عَنْ أَبِی الْوَرْدِ ، عَنِ ابْنِ أَعْبَدَ ، أَو ابْنِ مَعْبَدٍ ، قَالَ ، قَالَ عَلِیٌّ : تَدْرِی مَا حَقُّ الطَّعَامِ ؟ قَالَ : قُلْتُ : وَمَا حَقُّہُ ؟ قَالَ : تَقُولُ : بِسْمِ اللہِ اللَّہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیمَا رَزَقْتنَا ، قَالَ: تَدْرِی مَا شُکْرُہُ ؟ قُلْتُ : وَمَا شُکْرُہُ ؟ قَالَ : تَقُولُ : الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০১৮০
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب کوئی شخص کھانے سے فارغ ہو جائے تو یوں دعا مانگے
(٣٠١٨١) حضرت ذکوان بن ابی صالح فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ کے سامنے کھانا پیش کیا گیا تو آپ نے ارشاد فرمایا : کھانے کو اس کا حق دو اور اس کا حق فارغ ہو کر اللہ کا شکر ادا کرنا ہے۔
(۳۰۱۸۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن سُفْیَانَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِی النَّجُودِ ، عَن ذَکْوَانَ أَبِی صَالِحٍ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، أَنَّہُ قُدِّمَ إلَیْہَا طَعَامٌ فَقَالَتْ : ائْدِمُوہُ ، فَقَالُوا : وَمَا إدَامُہُ ؟ قَالَتْ : تَحْمَدُونَ اللَّہَ عَلَیْہِ إذَا فَرَغْتُمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০১৮১
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب کوئی شخص کھانے سے فارغ ہو جائے تو یوں دعا مانگے
(٣٠١٨٢) حضرت انس بن مالک فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : یقیناً اللہ راضی ہوتے ہیں اپنے اس بندے سے جو ایک لقمہ کھاتا ہے پھر اس پر اللہ کی تعریف کرتا ہے یا ایک گھونٹ پیتا ہے پھر اس پر اللہ کی تعریف کرتا ہے۔
(۳۰۱۸۲) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، وَأَبُو أُسَامَۃَ ، عَن زَکَرِیَّا بْنِ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَن سَعِیدِ بْنِ أَبِی بُرْدَۃَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إنَّ اللَّہَ لَیَرْضَی عَنِ الْعَبْدِ أَنْ یَأْکُلَ الأَکْلَۃَ فَیَحْمَدَہُ عَلَیْہَا ، أَوْ یَشْرَبَ الشَّرْبَۃَ فَیَحْمَدَہُ عَلَیْہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০১৮২
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب کوئی شخص کھانے سے فارغ ہو جائے تو یوں دعا مانگے
(٣٠١٨٣) حضرت عتریس بن عرقوب فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ نے ارشاد فرمایا جو شخص کھانا رکھے جانے کے وقت یہ کلمات پڑھے : اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں جو ناموں میں سب سے بہتر ہے ، اللہ ہی کے لیے ہے جو کچھ زمین میں ہے اور جو کچھ آسمانوں میں ہے۔ اس کے نام کے ساتھ کوئی بیماری نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ اے اللہ ! اس کھانے میں برکت اور عافیت اور شفا رکھ دے۔ پس یہ کھانا کسی کو بھی نقصان نہیں دے گا۔
(۳۰۱۸۳) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ، عَنْ عَبْدِالرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ بْنِ جَابِرٍ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ زِیَادٍ، عَن سُلَیْمَانَ بْنِ عَبْدِاللہِ، عَن عِتْرِیسِ بْنِ عُرْقُوبَ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ: مَنْ قَالَ حِینَ یُوضَعُ طَعَامُہُ: بِسْمِ اللہِ، خَیْرُ الأَسْمَائِ فِی الأَرْضِ وَفِی السَّمَائِ لاَ یَضُرُّ مَعَ اسْمِہِ دَائٌ ، اللَّہُمَّ اجْعَلْ فِیہِ بَرَکَۃً وَعَافِیَۃً وَشِفَائً فَلا یَضُرُّہُ ذَلِکَ الطَّعَامُ مَا کَانَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০১৮৩
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب کوئی شخص کھانے سے فارغ ہو جائے تو یوں دعا مانگے
(٣٠١٨٤) حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ میرے والد کوئی بھی کھانا یا پینے کی چیز یہاں تک دوائی کا قطرہ بھی نہیں پیتے یا کھاتے تھے یہاں تک کہ یہ کلمات پڑھ لیا کرتے تھے سب تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں ہدایت بخشی اور ہمیں کھلایا اور ہمیں پلایا اور ہمیں نعمتیں عطا فرمائیں اللہ ہی سب سے بڑا ہے۔ اے اللہ ! تیری نعمت نے ہمیں ہر شر سے مانوس بنا لیا ہے پس ہم نے صبح کی اور ہم نے شام کی تمام بھلائی کے ساتھ اس نعمت کی وجہ سے ۔ ہم تجھ سے سوال کرتے ہیں نعمت کے تمام ہونے کا اور اس کے شکر کا۔ تیری خیر کے سوا کوئی خیر نہیں ہے۔ اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔ نیکو کاروں کے معبود ! اور تمام جہانوں کے پرور دگار، سب تعریف اس اللہ کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ جو اللہ چاہے۔ اس کی مدد کے بغیر نیکی کرنے کی طاقت نہیں ہے۔ اے اللہ ! جو رزق تو نے ہمیں عطا فرمایا ہے تو ہمارے لیے اس میں برکت فرما دے اور ہمیں جہنم کے عذاب سے بچا لے۔
(۳۰۱۸۴) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَن ہِشَامٍ ، قَالَ : کَانَ أَبِی لاَ یُؤْتَی بِطَعَامٍ وَلا شَرَابٍ حَتَّی الشَّرْبَۃِ مِنَ الدَّوَائِ فَیَشْرَبُہُ ، أَوْ یَطْعَمُہُ حَتَّی یَقُولَ : الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی ہَدَانَا وَأَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَنَعَّمَنَا ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُمَّ أَلْفَتْنَا نِعْمَتَکَ بِکُلِّ شَرٍّ ، فَأَصْبَحْنَا وَأَمْسَیْنَا مِنْہَا بِکُلِّ خَیْرٍ نَسْأَلُک تَمَامَہَا وَشُکْرَہَا ، لاَ خَیْرَ إِلاَّ خَیْرُک ، وَلا إلَہَ غَیْرُک ، إلَہَ الصَّالِحِینَ وَرَبَّ الْعَالَمِینَ ، الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ ، لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، مَا شَائَ اللَّہُ ، لاَ قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللہِ ، اللَّہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیمَا رَزَقْتنَا وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০১৮৪
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب کوئی شخص کھانے سے فارغ ہو جائے تو یوں دعا مانگے
(٣٠١٨٥) حضرت ھلال فرماتے ہیں کہ حضرت عروہ کے سامنے جب کھانا رکھ دیا جاتا تو یہ کلمات پڑھتے : تو تمام عیوب سے پاک ہے کیا اچھی نعمتوں سے تو نے ہمیں سرفراز فرمایا تو تمام عیوب سے پاک ہے کیا اچھی نعمتیں تو نے ہمیں عطا فرمائیں ۔ اے ہمارے پروردگار ، رب اور ہمارے آباؤ اجداد کے پروردگار، پھر آپ تسمیہ پڑھتے اور اپنا ہاتھ رکھتے۔
(۳۰۱۸۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، عَن مِسْعَرٍ ، عَن ہِلالٍ ، عَن عُرْوَۃَ ، أَنَّہُ کَانَ إذَا وَضَعَ الطَّعَامَ ، قَالَ : سُبْحَانَک مَا أَحْسَنَ مَا تُبْلِینَا ، سُبْحَانَک مَا أَحْسَنَ مَا تُعْطِینَا ، رَبَّنَا وَرَبَّ آبَائِنَا الأَوَّلِینَ ، ثُمَّ یُسَمِّی اللَّہَ وَیَضَعُ یَدَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০১৮৫
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب کوئی شخص کھانے سے فارغ ہو جائے تو یوں دعا مانگے
(٣٠١٨٦) حضرت تمیم بن سلمہ فرماتے ہیں کہ مجھے بیان کیا گیا ہے کہ جب کوئی شخص کھانے کے شروع میں اللہ کا نام لیتا ہے اور کھانے کے آخر میں اللہ کی حمد بیان کرتا ہے، تو اس سے اس کھانے کی نعمت کے متعلق سوال نہیں کیا جائے گا۔
(۳۰۱۸۶) حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ اللہِ ، عَن مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَن تَمِیمِ بْنِ سَلَمَۃَ ، قَالَ : حُدِّثْتُ أَنَّ الرَّجُلَ إذَا ذَکَرَ اسْمَ اللہِ عَلَی طَعَامِہِ وَحَمِدَہُ عَلَی آخِرِہِ لَمْ یُسْأَلْ عَن نَعِیمِ ذَلِکَ الطَّعَامِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০১৮৬
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب بارش بہت زیادہ ہوتی تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یوں دعا کیا کرتے تھے
(٣٠١٨٧) حضرت حمید فرماتے ہیں کہ حضرت انس سے پوچھا گیا : کیا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دعا کرتے ہوئے اپنے دونوں ہاتھوں کو اٹھاتے تھے ؟ آپ نے ارشاد فرمایا : جی ہاں ! جمعہ کے دن لوگوں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے شکایت کی ۔ پس کہنے لگے : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! بارش نہیں ہو رہی زمین خشک ہوگئی، اور مال مویشی ہلاک ہوگئے ! حضرت انس فرماتے ہیں ! پس آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دعا کے لیے اپنے دونوں ہاتھ اتنے بلند کیے حتیٰ کہ میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بغلوں کی سفیدی کو دیکھ لیا۔ اور آسمان میں کوئی بادل کا ٹکڑا نہیں تھا۔ پس ہم نے نماز پڑھی تھی یہاں تک کہ ایک طاقت ور جوان جس کا گھر قریب ہی تھا اور وہ اپنے گھر کی طرف لوٹنے کا ارادہ کررہا تھا حضرت انس فرماتے ہیں پس ایک ہفتہ مسلسل ہم پر بارش ہوتی رہی ہے۔ حضرت انس فرماتے ہیں : لوگوں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! گھر گرگئے اور سوار رک گئے ! حضرت انس فرماتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ابن آدم کے اتنی جلدی تنگ آنے سے مسکرائے پھر یوں دعا فرمائی : اے اللہ ! ہمارے ارد گرد نازل فرما، اور ہم پر مت نازل کر ، انس فرماتے ہیں : پس آسمان صاف ہوگیا۔
(۳۰۱۸۷) حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ یُوسُفَ ، عَن حُمَیْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : سُئِلَ ہَلْ کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَرْفَعُ یَدَیْہِ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، شَکَا النَّاسُ إلَیْہِ ذَاتَ جُمُعَۃٍ فَقَالُوا : یَا رَسُولَ اللہِ ، قُحِطَ الْمَطَرُ ، وَأَجْدَبَتِ الأَرْضُ ، وَہَلَکَ الْمَالُ ، قَالَ : فَرَفَعَ یَدَیْہِ حَتَّی رَأَیْت بَیَاضَ إبْطَیْہِ ، وَمَا فِی السَّمَائِ قَزَعَۃُ سَحَابٍ ، فَمَا صَلَّیْنَا حَتَّی إنَّ الشَّابَّ الْقَوِیَّ الْقَرِیبَ الْمَنْزِلِ لَیَہُمُّہُ الرُّجُوعُ إِلَی مَنْزِلِہِ ، قَالَ : فَدَامَتْ عَلَیْنَا جُمُعَۃٌ قَالَ فقالوا یا رسول اللہ تَہَدَّمَتِ الدُّورُ وَاحْتَبَسَ الرُّکْبَانُ ، قَالَ : فَتَبَسَّمَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِنْ سُرْعَۃِ مَلالَۃِ ابْنِ آدَمَ فَقَالَ : اللَّہُمَّ حَوَالَیْنَا لاَ عَلَیْنَا ، قَالَ فأصحت السماء ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০১৮৭
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ کلمات جن کے کہنے یا جن کے ذریعہ دعا مانگنے سے منع کیا گیا ہے
(٣٠١٨٨) حضرت حذیفہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تم یوں مت کہا کرو کہ جو اللہ نے چاہا اور فلاں نے چاہا، لیکن یوں کہا کرو : جو اللہ نے چاہا اور پھر فلاں نے چاہا۔
(۳۰۱۸۸) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَن شُعْبَۃَ ، عَن مَنْصُورٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ یَسَارٍ ، عَن حُذَیْفَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لاَ تَقُولُوا : مَا شَائَ اللَّہُ وَشَائَ فُلانٌ ، وَلَکِنْ قُولُوا : مَا شَائَ اللَّہُ ، ثُمَّ شَائَ فُلانٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০১৮৮
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ کلمات جن کے کہنے یا جن کے ذریعہ دعا مانگنے سے منع کیا گیا ہے
(٣٠١٨٩) حضرت عبداللہ بن عباس فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک شخص کو یوں کہتے ہوئے سنا : جو اللہ نے چاہا اور فلاں نے چاہا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تو نے مجھے اللہ کے برابر بنادیا ! تو یوں کہہ : جو کچھ اللہ نے چاہا۔
(۳۰۱۸۹) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الأَجْلَحِ ، عَن یَزَیْدَ بْنِ الأَصَمِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ سَمِعَ رَجُلاً یَقُولُ : مَا شَائَ اللَّہُ وَشَائَ فُلانٌ ، فَقَالَ : جَعَلْتنِی لِلَّہِ عَدْلا ، قُلْ : مَا شَائَ اللَّہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০১৮৯
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ کلمات جن کے کہنے یا جن کے ذریعہ دعا مانگنے سے منع کیا گیا ہے
(٣٠١٩٠) حضرت عدی بن حاتم فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس خطاب کیا پس وہ کہنے لگا : جس شخص نے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت و فرمان برداری کی، تحقیق وہ ہدایت پا گیا، اور جس شخص نے ان دونوں کی نافرمانی کی تحقیق وہ گمراہ ہوگیا۔ تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تو بُرا خطیب ہے، یوں کہہ : جس شخص نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی۔
(۳۰۱۹۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ رُفَیْعٍ ، عَن تَمِیمِ بْنِ طَرَفَۃَ الطَّائِیِّ ، عَنْ عَدِیِّ بْنِ حَاتِمٍ ، أَنَّ رَجُلاً خَطَبَ عِنْدَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : مَنْ یُطِعِ اللَّہَ وَرَسُولَہُ ، فَقَدْ رَشَدَ ، وَمَنْ یَعْصِہِمَا ، فَقَدْ غَوَی ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : بِئْسَ الْخَطِیبُ أَنْتَ ، قُلْ : وَمَنْ یَعْصِ اللَّہَ وَرَسُولَہُ۔ (مسلم ۵۹۴۔ ابوداؤد ۱۰۹۲)
tahqiq

তাহকীক: