মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

دعاؤں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৮০১ টি

হাদীস নং: ৩০০৭০
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ عزوجل کے ذکر کرنے کے ثواب کا بیان
(٣٠٠٧١) حضرت ابن سابط فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ نے ارشاد فرمایا کہ میں صبح سے لے کر سورج کے طلوع ہونے تک اللہ رب العزت کا ذکر کروں یہ مجھے زیادہ پسندیدہ ہے اس بات سے کہ میں صبح سے لے کر سورج طلوع ہونے تک اللہ کے راستہ میں جہاد کرنے کے لیے سواری پر سوار ہوں۔
(۳۰۰۷۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَن مِسْعَرٍ، عَنْ عَلْقَمَۃَ بْنِ مَرْثَدٍ، عَنِ ابْنِ سَابِطٍ، عَن مُعَاذٍ، قَالَ: لأَنْ أَذْکُرَ اللَّہَ مِنْ غُدْوَۃٍ حَتَّی تَطْلُعَ الشَّمْسُ أَحَبُّ إلَیَّ مِنْ أَنْ أُحْمَلَ عَلَی الْجِہَادِ فِی سَبِیلِ اللہِ مِنْ غُدْوَۃٍ حَتَّی تَطْلُعَ الشَّمْسُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০০৭১
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ عزوجل کے ذکر کرنے کے ثواب کا بیان
(٣٠٠٧٢) حضرت جبیر بن نفیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الدردائ نے ارشاد فرمایا : یقیناً وہ لوگ جو ہر وقت اللہ کے ذکر سے رطب اللسان ہوتے ہیں وہ لوگ جنت میں ہنستے ہوئے داخل ہوں گے۔
(۳۰۰۷۲) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ جُبَیْرِ بْنِ نُفَیْرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی الدَّرْدَائِ ، قَالَ : إنَّ الَّذِینَ لاَ تَزَالُ أَلْسِنَتُہُمْ رَطْبَۃً مِنْ ذِکْرِ اللہِ یَدْخُلُونَ الْجَنَّۃَ وَہُمْ یَضْحَکُونَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০০৭২
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ عزوجل کے ذکر کرنے کے ثواب کا بیان
(٣٠٠٧٣) حضرت ربیع بن خثیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ نے ارشاد فرمایا : جو شخص دس مرتبہ یہ کلمات پڑھے : اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ تنہا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے، اسی کا ملک ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے، اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔ تو اسے ان کلمات کا ثواب چار غلاموں کو آزاد کرنے کے برابر ملے گا۔ راوی کہتے ہیں میرا خیال ہے کہ یوں فرمایا : حضرت اسماعیل کی نسل کے غلاموں کا۔
(۳۰۰۷۳) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ مَیْسَرَۃَ ، عَن ہِلالِ بْنِ یَِسَافٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَیْمُونٍ، عَنِ الرَّبِیعِ بْنِ خُثَیْمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ: مَنْ قَالَ عَشْرَ مَرَّاتٍ: لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ ، کُنَّ لہ کَعَدْلِ أَرْبَعِ رِقَابٍ ، أُرَاہُ قَالَ : مِنْ وَلَدِ إسْمَاعِیلَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০০৭৩
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ عزوجل کے ذکر کرنے کے ثواب کا بیان
(٣٠٠٧٤) حضرت ھلال فرماتے ہیں کہ حضرت ام الدردائ نے ارشاد فرمایا : جو شخص سو (١٠٠) مرتبہ صبح اور سو مرتبہ شام کو یہ کلمات پڑھے گا، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ تنہا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے، اسی کا ملک ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔ تو نہیں آئے گا قیامت کے دن کوئی شخص اس جیسا عمل لے کر مگر وہ جو شخص جس نے اس کے برابر یا اس سے زیادہ مرتبہ ان کلمات کو پڑھا ہوگا۔
(۳۰۰۷۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن مِسْعَرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ مَیْسَرَۃَ ، عَن ہِلالٍ ، عَن أُمِّ الدَّرْدَائِ قَالَتْ : مَنْ قَالَ مِئَۃ مَرَّۃٍ غَدْوَۃً وَمِئَۃَ مَرَّۃٍ عَشِیَّۃً : لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ ، لَمْ یَجِئْ أَحَدٌ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ بِمِثْلِ مَا جَائَ بِہِ إِلاَّ مَنْ قَالَ مِثْلَہُنَّ ، أَوْ زَادَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০০৭৪
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ عزوجل کے ذکر کرنے کے ثواب کا بیان
(٣٠٠٧٥) حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ بن جبل نے ارشاد فرمایا : کہ اگر دو آدمی ہوں ان میں سے ایک اللہ کے راستہ میں جہاد کرنے کے لیے گھوڑے پر سوار ہو اور دوسرا اللہ کا ذکر کرے تو فضیلت یا زیادہ اجر کے حاصل کرنے والا ذکر کرنے والا شمار ہوگا۔
(۳۰۰۷۵) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَن یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَن سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : قَالَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ : لَوْ أَنَّ رَجُلَیْنِ یَحْمِلُ أَحَدُہُمَا عَلَی الْجِیَادِ فِی سَبِیلِ اللہِ وَالآخَرُ یَذْکُرُ اللَّہَ لَکَانَ أَفْضَلَ ، أَوْ أَعْظَمَ أَجْرًا الذَّاکِرُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০০৭৫
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ عزوجل کے ذکر کرنے کے ثواب کا بیان
(٣٠٠٧٦) حضرت کعب فرماتے ہیں کہ حضرت موسیٰ نے عرض کیا : اے میرے رب ! میری راہنمائی فرما دیں کسی ایسے عمل کی جانب جب میں اس عمل کو کروں تو یہ میری طرف سے آپ کا شکر ہوجائے ان تمام کاموں کے بدلے جو آپ نے میرے ساتھ بھلائی کے کیے ہیں۔ اللہ رب العزت نے ارشاد فرمایا : اے موسیٰ ! تم یہ کلمات پڑھ لیا کرو ! اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں یا یوں ارشاد فرمایا : اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ تنہا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اس ہی کا ملک ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے۔ اور وہ ہرچیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔ حضرت کعب فرماتے ہیں۔ گویا حضرت موسیٰ کوئی ایسا عمل چاہ رہے تھے کہ جس چیز کا حکم دیا جائے وہ ان کے جسم کو بہت زیادہ تھکا دے۔ حضرت کعب فرماتے ہیں کہ پس اللہ نے ان سے ارشاد فرمایا : اے موسیٰ ! اگر ساتوں آسمانوں کو اور ساتوں زمینوں کو ترازو کے ایک پلڑے میں رکھ دیا جائے اور کلمہ طیبہ ( اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ) اس کے دوسرے پلڑے میں رکھ دیا جائے تو کلمہ والا پلڑا جھک جائے۔
(۳۰۰۷۶) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، عَن مُفَضَّلٍ ، عَن مَنْصُورٍ ، عَن مُجَاہِدٍ ، عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الحارث بن ہِشَامٍ ، عَن کَعْبٍ ، قَالَ : قَالَ مُوسَی : یَا رَبِّ دُلَّنِی عَلَی عَمَلٍ إذَا عَمِلْتہ کَانَ شُکْرًا لَکَ فِیمَا اصْطَنَعْت إلَیَّ ، قَالَ : یَا مُوسَی قُلْ : لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، أَوْ قَالَ : لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ ، قَالَ : فَکَأَنَّ مُوسَی أَرَادَ مِنَ الْعَمَلِ مَا ہُوَ أَنْہَکُ لِجِسْمِہِ مِمَّا أُمِرَ بِہِ ، قَالَ : فَقَالَ لَہُ : یَا مُوسَی لَوْ أَنَّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعَ وَالأَرْضِینَ السَّبْعَ وُضِعَتْ فِی کِفَّۃٍ ، وَوُضِعَتْ لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ فِی کِفَّۃٍ لَرَجَحَتْ بِہِنَّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০০৭৬
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ عزوجل کے ذکر کرنے کے ثواب کا بیان
(٣٠٠٧٧) حضرت سالم فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الدردائ کو بتلایا گیا کہ ابو سعد بن منبہ نے اپنے مال میں سے سو غلام آزاد کیے ہیں۔ حضرت ابودردائ نے فرمایا کہ سو غلام تو بہت ہیں لیکن میں تمہیں اس سے بہتر بتاؤں وہ یہ کہ تم دن رات ایمان کے ساتھ اپنی زبان کو اللہ کے ذکر سے تر رکھو۔
(۳۰۰۷۷) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَن سَالِمٍ ، قَالَ ، قِیلَ لأَبِی الدَّرْدَائِ : إنَّ أَبَا سَعْدِ بْنَ مُنَبِّہٍ جَعَلَ فِی مَالِہِ مِئَۃ مُحَرَّرَۃً ، فَقَالَ : إنَّ مِئَۃ مُحَرَّرَۃً فِی مَالِ رَجُلٍ لَکَثِیرٌ ، أَلا أُخْبِرُکُمْ بِأَفْضَلَ مِنْ ذَلِکَ ، إیمَانًا بلْزُومِ اللَّیْلِ وَالنَّہَارِ ، وَلا یَزَالُ لِسَانُک رَطْبًا مِنْ ذِکْرِ اللہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০০৭৭
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ عزوجل کے ذکر کرنے کے ثواب کا بیان
(٣٠٠٧٨) حضرت سوید بن جُھیل نے ارشاد فرمایا : جو شخص عصر کے بعد یہ کلمات پڑھے : اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اسی کے لیے تعریف ہے ، اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے تو فرشتے ان کلمات کے کہنے والے کا دفاع کرتے ہیں اگلے دن کے اسی وقت تک۔
(۳۰۰۷۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن مِسْعَرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ مَیْسَرَۃَ ، عَن مُسْلِمٍ ، عَن سُوَیْد بْنِ جُہَیْلٍ ، قَالَ : مَنْ قَالَ بَعْدَ الْعَصْرِ : لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ لَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ ، قَاتَلْنَ عَن قَائِلِہَا إِلَی مِثْلِہَا مِنَ الْغَدِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০০৭৮
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ عزوجل کے ذکر کرنے کے ثواب کا بیان
(٣٠٠٧٩) حضرت سوید بن جھیل سے جو کہ حضرت عمر کے اصحاب میں سے ہیں بعینہ ماقبل والا ارشاد اس سند سے بھی منقول ہے۔
(۳۰۰۷۹) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، عَن مِسْعَرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ مَیْسَرَۃَ ، عَن مُسْلِمٍ مَوْلَی سُوَیْد بْنِ جُہَیْلٍ ، عَن سُوَیْد ، قَالَ : کَانَ مِنْ أَصْحَابِ عُمَرَ ، ثُمَّ ذَکَرَ نَحْوَ حَدِیثِ وَکِیعٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০০৭৯
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ عزوجل کے ذکر کرنے کے ثواب کا بیان
(٣٠٠٨٠) حضرت سعد بن ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت ابو عبیدہ نے ارشاد فرمایا : جو بندہ بھی اللہ کا ذکر کرتا ہے وہ نماز کی حالت میں ہوتا ہے۔
(۳۰۰۸۰) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَن سَعْدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ ، عَن أَبِی عُبَیْدَۃَ ، قَالَ : الْعَبْدُ مَا ذُکِرَ اللَّہَ ، فَہُوَ فِی صَلاۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০০৮০
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ عزوجل کے ذکر کرنے کے ثواب کا بیان
(٣٠٠٨١) حضرت سالم فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق تابعی نے ارشاد فرمایا : جس آدمی کا دل مسلسل اللہ کا ذکر کرتا ہے تو وہ شخص نماز کی حالت میں ہوتا ہے اگرچہ وہ بازار ہی میں ہو۔
(۳۰۰۸۱) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَن مَنْصُورٍ ، عَن سَالِمٍ ، عَن مَسْرُوقٍ ، قَالَ : مَا دَامَ قَلْبُ الرَّجُلِ یَذْکُرُ اللَّہَ ، فَہُوَ فِی صَلاۃٍ ، وَإِنْ کَانَ فِی السُّوقِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০০৮১
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ عزوجل کے ذکر کرنے کے ثواب کا بیان
(٣٠٠٨٢) حضرت ھلال فرماتے ہیں کہ حضرت ابو عبیدہ نے ارشاد فرمایا : جس آدمی کا دل مسلسل اللہ کا ذکر کرے تو وہ نماز کی حالت میں ہوتا ہے اگرچہ وہ بازار میں ہی ہو۔ اگر وہ ہونٹوں کو بھی ذکر کرتے ہوئے حرکت دے تو یہ سب سے زیادہ فضیلت کی بات ہے۔
(۳۰۰۸۲) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَن مَنْصُورٍ ، عَن ہِلالٍ عَن أَبِی عُبَیْدَۃَ قَالَ : مَا دَامَ قَلْبُ الرَّجُلِ یَذْکُرُ اللہ ، فَہُوَ فِی صَلاۃٍ ، وَإِنْ کَانَ فِی السُّوقِ ، وَإِنْ یُحَرِّکْ بِہِ شَفَتَیْہِ ، فَہُوَ أَفْضَلُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০০৮২
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ عزوجل کے ذکر کرنے کے ثواب کا بیان
(٣٠٠٨٣) حضرت ابو سعید الخدری ارشاد فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ مسجد میں لگے ایک حلقہ میں تشریف لائے، پھر فرمانے لگے : کس چیز نے تمہیں یہاں بٹھا رکھا ہے ؟ لوگوں نے عرض کیا : ہم اللہ کا ذکر کر رہے ہیں اور اللہ کی تعریف بیان کر رہے ہیں کہ اس نے ہمیں اسلام کے ذریعہ ہدایت بخشی۔ اور اسلام کے ذریعہ ہم پر احسان فرمایا۔ حضرت معاویہ فرمانے لگے : اللہ کی قسم ! کیا واقعی تم لوگ اس مقصد کے لیے بیٹھے ہو ؟ لوگوں نے کہا ! اللہ کی قسم ! ہم صرف اسی وجہ سے بیٹھے ہیں تو حضرت معاویہ نے ارشاد فرمایا : بہرحال میں نے کسی تہمت کی وجہ سے تمہیں قسم نہیں دی، اور کوئی ایک بھی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی حدیث کے معاملہ میں مجھ سے کم درجہ کا نہیں۔ اور یقیناً رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) صحابہ کے ایک حلقہ میں تشریف لائے پھر فرمانے لگے : کس چیز نے تمہیں یہاں بٹھا رکھا ہے ؟ صحابہ نے عرض کیا : ہم بیٹھ کر اللہ کا ذکر کر رہے ہیں اور ہم اس کی حمد بیان کر رہے ہیں کہ اللہ نے ہمیں اسلام کی ہدایت عطا فرمائی۔ اور اس کے ذریعہ ہم پر احسان فرمایا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ کی قسم ! کیا تم لوگ واقعی اس لیے بیٹھے ہو ؟ صحابہ نے عرض کیا : اللہ کی قسم ! ہم لوگ صرف اسی وجہ سے بیٹھے ہیں۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : یقیناً میں نے کسی تہمت کی وجہ سے تم سے قسم نہیں اٹھوائی۔ لیکن میرے پاس جبرائیل تشریف لائے تھے پس انھوں نے مجھے بتلایا ہے کہ اللہ رب العزت تمہاری وجہ سے ملائکہ کے سامنے فخر فرما رہے ہیں۔
(۳۰۰۸۳) حَدَّثَنَا مَرْحُومُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ ، عَنْ أَبِی نَعَامَۃَ السَّعْدِیِّ ، عَنْ أَبِی عُثْمَانَ النَّہْدِیِّ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ ، قَالَ : خَرَجَ مُعَاوِیَۃُ عَلَی حَلْقَۃٍ فِی الْمَسْجِدِ فَقَالَ : مَا أَجْلَسَکُمْ قَالُوا : جَلَسْنَا نَذْکُرُ اللَّہَ وَنَحْمَدُہُ عَلَی مَا ہَدَانَا لِلإِسْلامِ وَمَنَّ عَلَیْنَا بِہِ ، قَالَ : آللہِ مَا أَجْلَسَکُمْ إِلاَّ ذَاکَ ، قَالُوا : وَاللہِ مَا أَجْلَسَنَا إِلاَّ ذَاکَ ، فَقَالَ : أَمَّا إنِّی لَمْ أَسْتَحْلِفْکُمْ تُہْمَۃً لَکُمْ ، وَمَا مِنْ أَحَدٍ بِمَنْزِلَۃٍ مِنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَقَلَّ عَنْہُ حَدِیثًا مِنِّی ، وَإِنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ خَرَجَ عَلَی حَلْقَۃٍ مِنْ أَصْحَابِہِ فَقَالَ : مَا أَجْلَسَکُمْ ؟ فَقَالُوا : جَلَسْنَا نَذْکُرُ اللَّہَ وَنَحْمَدُہُ عَلَی مَا ہَدَانَا لِلإِسْلامِ وَمَنَّ عَلَیْنَا بِہِ ، قَالَ : آللہِ مَا أَجْلَسَکُمْ إِلاَّ ذَاکَ ، قَالُوا : وَاللہِ مَا أَجْلَسَنَا إِلاَّ ذَاکَ ، فَقَالَ : أَمَّا إنِّی لَمْ أَسْتَحْلِفْکُمْ تُہْمَۃً لَکُمْ وَلَکِنِّی أَتَانِی جِبْرِیلُ فَأَخْبَرَنِی ، أَنَّ اللَّہَ یُبَاہِی بِکُمَ الْمَلائِکَۃَ۔ (مسلم ۲۰۷۵۔ ترمذی ۳۳۷۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০০৮৩
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ عزوجل کے ذکر کرنے کے ثواب کا بیان
(٣٠٠٨٤) حضرت محمد بن ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبادہ بن الصامت نے ارشاد فرمایا کہ میں ایسے لوگوں میں بیٹھوں جو صبح کی نماز سے لے کر سورج کے طلوع ہونے تک ذکر کرتے ہیں یہ مجھے زیادہ پسند ہے اس بات سے کہ میں گھوڑے کی پشت پر بیٹھ کر اللہ کے راستہ میں سورج کے طلوع ہونے تک جہاد کروں۔ اور میں ایسے ہی لوگوں میں رہوں جو عصر کی نماز سے لے کر سورج غروب ہونے تک ذکر کرتے ہیں یہ مجھے زیادہ پسند ہے اس بات سے کہ میں گھوڑے کی پشت پر بیٹھ کر سورج غروب ہونے تک اللہ کے راستہ میں جہاد کروں۔
(۳۰۰۸۴) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَن مُحَمَّدِ بْنِ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : قَالَ عبَادَۃُ بْنُ الصَّامِتِ : لأَنْ أَکُونَ فِی قَوْمٍ یَذْکُرُونَ اللَّہَ مِنْ حِینَ یُصَلُّونَ الْغَدَاۃَ إِلَی حِینَ تَطْلُعُ الشَّمْسُ أَحَبُّ إلَیَّ مِنْ أَنْ أَکُونَ عَلَی مُتُونِ الْخَیْلِ أُجَاہِدُ فِی سَبِیلِ اللہِ إِلَی أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ ، وَلأَنْ أَکُونَ فِی قَوْمٍ یَذْکُرُونَ مِنْ حِینَ یُصَلُّونَ الْعَصْرَ حَتَّی تَغْرُبَ الشَّمْسُ أَحَبُّ إلَیَّ مِنْ أَنْ أَکُونَ عَلَی مُتُونِ الْخَیْلِ أُجَاہِدُ فِی سَبِیلِ اللہِ حَتَّی تَغْرُبَ الشَّمْسُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০০৮৪
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ عزوجل کے ذکر کرنے کے ثواب کا بیان
(٣٠٠٨٥) حضرت ابو عثمان فرماتے ہیں کہ حضرت سلمان نے ارشاد فرمایا : اگر ایک شخص اس حال میں رات گزارے کہ وہ غلام اور لونڈیوں کو آزاد کرے اور ایک دوسرا شخص اس حال میں رات گزارے کہ وہ قرآن مجید کی تلاوت کرے یا اللہ کا ذکر کرے، تو میری رائے یہ ہے کہ یہ شخص ، یا یوں فرمایا : اللہ کا ذکر کرنے والا افضل ہے۔
(۳۰۰۸۵) حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، عَن سُلَیْمَانَ التَّیْمِیِّ ، عَنْ أَبِی عُثْمَانَ ، عَن سَلْمَانَ ، قَالَ : لَوْ بَاتَ رَجُلٌ یُعْطِی الْقنَان الْبِیضَ وَبَاتَ آخَرُ یَقْرَأُ الْقُرْآنَ أَوْ یَذْکُرُ اللَّہَ تعالی لَرَأَیْت أَنَّ ذَلِکَ ، أَوْ قَالَ : أَنَّ ذَاکِرَ اللہِ أَفْضَلُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০০৮৫
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ عزوجل کے ذکر کرنے کے ثواب کا بیان
(٣٠٠٨٦) حضرت ابو الوازع جابر الراسبی فرماتے ہیں کہ حضرت ابو برزہ نے ارشاد فرمایا : اگر دو آدمی ہوں ان میں سے ایک کی گود میں دینار ہوں جنہیں وہ لوگوں کو دے رہا ہو، اور دوسرا شخص اللہ کا ذکر کررہا ہو تو اللہ کا ذکر کرنے والا افضل شمار ہوگا۔
(۳۰۰۸۶) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ أَبِی ہِلالٍ ، عَنْ أَبِی الْوَازِعِ جَابِرٍ الرَّاسِی ، عَنْ أَبِی بَرْزَۃَ ، قَالَ : لَوْ أَنَّ رَجُلَیْنِ أَحَدُہُمَا فِی حِجْرِہِ دَنَانِیرَ یُعْطِیہَا ، وَالآخَرُ یَذْکُرُ اللَّہَ ، کَانَ ذَاکِرُ اللہِ أَفْضَلَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০০৮৬
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ عزوجل کے ذکر کرنے کے ثواب کا بیان
(٣٠٠٨٧) حضرت عمرو بن سعید فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمرو نے ارشاد فرمایا : کہ اگر دو آدمی ہوں ان میں سے ایک مشرق سے آیا ہو اور دوسرا مغرب سے آیا ہو، ان مں اسے ایک کے پاس سونا ہو جسے وہ صرف حق کے کاموں میں خرچ کرے اور دوسرا شخص وہ اللہ کا ذکر کرے یہاں تک کہ ان دونوں کی راستہ میں ملاقات ہوجائے تو جو شخص اللہ کا ذکر کرنے والا تھا ان دونوں میں سے افضل شمار ہوگا۔
(۳۰۰۸۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، قَالَ : حدَّثَنِی ثَعْلَبَۃُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : لَوْ أَنَّ رَجُلَیْنِ أَقْبَلَ أَحَدُہُمَا مِنَ الْمَشْرِقِ وَالآخَرُ مِنَ الْمَغْرِبِ ، مَعَ أَحَدِہِمَا ذَہَبٌ لاَ یَضَعُ مِنْہُ شَیْئًا إِلاَّ فِی حَقٍّ وَالآخَرُ یَذْکُرُ اللَّہَ حَتَّی یَلْتَقِیَا فِی طَرِیقٍ کَانَ الَّذِی یَذْکُرُ اللَّہَ أَفْضَلَہُمَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০০৮৭
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ عزوجل کے ذکر کرنے کے ثواب کا بیان
(٣٠٠٨٨) حضرت محمد بن عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت ابو جعفر نے ارشاد فرمایا : کوئی بھی چیز اللہ کے نزدیک شکر ادا کرنے اور ذکر کرنے سے زیادہ پسندیدہ نہیں ہے۔
(۳۰۰۸۸) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَن مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، قَالَ : مَا مِنْ شَیْئٍ أَحَبَّ إلی اللہ مِنَ الشُّکْرِ وَالذِّکْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০০৮৮
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ عزوجل کے ذکر کرنے کے ثواب کا بیان
(٣٠٠٨٩) حضرت ابوہریرہ اور حضرت ابو سعید ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : کسی مسلمان قوم نے مجلس میں بیٹھ کر اللہ کا ذکر نہیں کیا مگر یہ کہ فرشتوں نے ان کو گھیر لیا اور رحمت نے ان کو ڈھانپ لیا اور ان پر سکینہ نازل ہوتی ہے اور اللہ ان کا ذکر فرشتوں کی مجلس میں فرماتے ہیں۔
(۳۰۰۸۹) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ رُزَیْقٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الأَغَرِّ أَبِی مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ، وَأَبِی سَعِیدٍ یَشْہَدَانِ بِہِ عَلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَّہُ قَالَ: مَا جَلَسَ قَوْمٌ مُسْلِمُونَ مَجْلِسًا یَذْکُرُونَ اللَّہَ فِیہِ إِلاَّ حَفَّتْہُمُ الْمَلائِکَۃُ وَتَغَشَّتْہُمُ الرَّحْمَۃُ ، وَنَزَلَتْ عَلَیْہِمُ السَّکِینَۃُ ، وَذَکَرَہُمَ اللَّہُ فِیمَنْ عِنْدَہُ۔ (ترمذی ۳۳۷۸۔ ابن ماجہ ۳۷۹۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০০৮৯
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ عزوجل کے ذکر کرنے کے ثواب کا بیان
(٣٠٠٩٠) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص دن میں سو مرتبہ یہ کلمات پڑھے : اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ تنہا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اسی کا ملک ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے، اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے، تو یہ اس کے لیے دس غلام آزاد کرنے کے برابر ہے، اور اس کے لیے سو نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں اور اس کے سو گناہوں کو مٹا دیا جاتا ہے، اور یہ کلمات اس کے لیے سارا دن رات تک شیطان سے حفاظت کا ذریعہ ہیں، اور نہیں لائے گا قیامت کے دن اس سے افضل عمل کوئی بھی شخص مگر جس نے اس سے زیادہ مرتبہ ان کلمات کو پڑھا ہوگا۔
(۳۰۰۹۰) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، أَخْبَرَنِی مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی سُمِیٌّ مَوْلَی أَبِی بَکْرٍ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ قَالَ فِی یَوْمٍ مِئَۃ مَرَّۃٍ : لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ ، کَانَ لَہُ کَعَدْلِ عَشْرِ رِقَابٍ ، وَکُتِبَتْ لَہُ مِئَۃ حَسَنَۃٍ ، وَمُحِیَ عَنْہُ مِئَۃ سَیِّئَۃٍ ، وَکَانت لَہُ حِرْزًا مِنَ الشَّیْطَانِ سَائِرَ یَوْمہ إِلَی اللَّیْلِ ، وَلَمْ یَأْتِ أَحَدٌ بِأَفْضَلَ مِمَّا أَتَی بِہِ إِلاَّ مَنْ قَالَ أَکْثَرَ۔ (بخاری ۳۲۹۳۔ مسلم ۲۰۷۱)
tahqiq

তাহকীক: