মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
دعاؤں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৮০১ টি
হাদীস নং: ৩০০৫০
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی پاکی بیان کرنے کے ثواب میں
(٣٠٠٥١) حضرت عبداللہ بن عمرو ارشاد فرماتے ہیں کہ جو شخص یہ کلمات کہے : اللہ پاک ہے عظمت والا ہے اور اپنی تعریف کے ساتھ ہے۔ تو جنت میں اس کلمہ کی وجہ سے اس کے لیے ایک درخت لگا دیا جاتا ہے۔
(۳۰۰۵۱) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ عُمَرُ بْنُ سَعْدٍ ، عَن یُونُسَ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : مَنْ قَالَ سُبْحَانَ اللہِ الْعَظِیمِ وَبِحَمْدِہِ غُرِسَ لَہُ بِہَا نَخْلَۃٌ فِی الْجَنَّۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০০৫১
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استغفار کے بارے میں جو فضیلت ذکر کی گئی ہے
(٣٠٠٥٢) حضرت شداد بن اوس فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : سید الاستغفار یہ ہے کہ بندہ یوں کہے ! اے اللہ ! تو میرا رب ہے ، اور میں تیرا بندہ ہوں تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے تو نے ہی مجھے پیدا کیا ہے اور میں تیرا ہی بندہ ہوں میں نے صبح کی تیرے وعدے پر اور تیرے عہد پر اپنی استطاعت کے مطابق میں تیری پناہ مانگتا ہوں ان کاموں کے شر سے جو میں نے کیے ہیں، میں اعتراف کرتا ہوں مجھ پر ہونے والی تیری نعمتوں کا ، اور میں تیرے سامنے اپنے گناہوں کا بھی اعتراف کرتا ہوں، پس تو مجھے معاف فرما دے، بیشک تیرے علاوہ کوئی بھی گناہوں کو معاف نہیں کرسکتا۔
بخاری ٦٣٠٦۔ احمد ١٢٢
بخاری ٦٣٠٦۔ احمد ١٢٢
(۳۰۰۵۲) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَن حُسَیْنِ بْنِ ذَکْوَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ بُرَیْدَۃَ ، عَن بُشَیْرِ بْنِ کَعْبٍ ، عَن شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : سَیِّدُ الاسْتِغْفَارِ أَنْ یَقُولَ : اللَّہُمَّ أَنْتَ رَبِّی وَأَنَا عَبْدُک لاَ إلَہَ إِلاَّ أَنْتَ خَلَقْتنِی وَأَنَا عَبْدُک أَصْبَحْت عَلَی عَہْدِکَ وَوَعْدِکَ مَا اسْتَطَعْت ، أَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْت ، أَبُوئُ لَکَ بِنِعْمَتِکَ عَلَیَّ وَأَبُوئُ لَکَ بِذُنُوبِی فَاغْفِرْ لِی ، إِنَّہُ لاَ یَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلاَّ أَنْتَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০০৫২
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استغفار کے بارے میں جو فضیلت ذکر کی گئی ہے
(٣٠٠٥٣) حضرت شداد بن اوس فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے ارشاد فرمایا : کیا میں تمہاری سید الاستغفار کے بارے میں راہنمائی نہ فرماؤں ؟ تم یہ کلمات کہہ لیا کرو : اے اللہ ! تو ہی میرا معبود ہے۔ تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو نے ہی مجھے پیدا کیا ہے اور میں تیرا بندہ ہوں۔ اور میں تیرے وعدے اور عہد کو اپنی طاقت کے بقدر پورا کرتا ہوں میں تیری پناہ مانگتا ہوں ان اعمال کے شر سے جو میں نے کیے ہیں، اور میں اعتراف کرتا ہوں مجھ پر ہونے والی تیری نعمتوں کا ، اور میں تیرے سامنے اپنے گناہوں کا اعتراف کرتا ہوں، پس تو میری مغفرت فرما۔ پس بیشک تیرے سوا کوئی بھی گناہوں کی مغفرت نہیں کرسکتا۔ کوئی بندہ ایسا نہیں کہ وہ ان کلمات کو کہے اس دن میں پس اس کا وقت مقرر شام ہونے سے پہلے اس کے پاس آئے، یا شام میں کہے تو صبح ہونے سے پہلے موت آئے، مگر یہ کہ وہ شخص اہل جنت میں سے ہوگا۔
(۳۰۰۵۳) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ قَالَ: حَدَّثَنِی کَثِیرُ بْنُ زَیْدٍ ، قَالَ: حدَّثَنِی الْمُغِیرَۃُ بْنُ سَعِیدٍ بْنُ نَوْفَلٍ، عَن شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ لَہُ: أَلا أَدُلُّک عَلَی سَیِّدِ الاسْتِغْفَارِ؟ أَنْ تَقُولَ: اللہم أَنْتَ إلَہِی لاَ إلَہَ إِلاَّ أَنْتَ ، خَلَقْتنِی وَأَنَا عَبْدُک ، وَأَنَا عَلَی عَہْدِکَ وَوَعْدِکَ مَا اسْتَطَعْت، أَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْت وَأَبُوئُ لَکَ بِنِعْمَتِکَ عَلَیَّ ، وَأَبُوئُ لَکَ بِذُنُوبِی فَاغْفِرْ لِی فَإِنَّہُ لاَ یَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلاَّ أَنْتَ ، مَا مِنْ عَبْدٍ یَقُولُہَا فَیَأْتِیہِ قَدَرُہُ فِی یَوْمِہِ قَبْلَ یُمْسِیَ ، أَوْ فِی مَسَائِہِ قَبْلَ یُصْبِحَ ، إِلاَّ کَانَ مِنْ أَہْلِ الْجَنَّۃِ۔ (طبرانی ۷۱۸۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০০৫৩
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استغفار کے بارے میں جو فضیلت ذکر کی گئی ہے
(٣٠٠٥٤) حضرت حذیفہ ارشاد فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اپنی زبان کی تیزی و بدگوئی کی شکایت کی ، تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : پس تیری استغفار کہاں ہے ؟ ( استغفار کیوں نہیں کرتا ) بیشک میں ہر روزسو مرتبہ اللہ سے استغفار کرتا ہوں۔
(۳۰۰۵۴) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ الْمُغِیرَۃِ ، عَن حُذَیْفَۃَ ، قَالَ : شَکَوْت إِلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ذَرَبَ لِسَانِی فَقَالَ : أَیْنَ أَنْتَ مِنَ الاسْتِغْفَارِ ، إنِّی لأَسْتَغْفِرُ اللَّہَ فِی کُلِّ یَوْمٍ مِئَۃ مَرَّۃٍ۔
(احمد ۳۹۴۔ دارمی ۲۷۲۳)
(احمد ۳۹۴۔ دارمی ۲۷۲۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০০৫৪
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استغفار کے بارے میں جو فضیلت ذکر کی گئی ہے
(٣٠٠٥٥) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : میں بلاشبہ دن میں سو مرتبہ توبہ و استغفار کرتا ہوں۔
(۳۰۰۵۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: إنِّی لاسْتَغْفِرُ اللَّہَ وَأَتُوبُ إلَیْہِ فِی الْیَوْمِ مِئَۃ مَرَّۃٍ۔ (ابن ماجہ ۳۸۱۵۔ نسائی ۱۰۲۶۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০০৫৫
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استغفار کے بارے میں جو فضیلت ذکر کی گئی ہے
(٣٠٠٥٦) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ایک مجلس میں کہے ہوئے ان کلمات کو گنتے تو وہ سو مرتبہ ہوتے تھے۔ اے میرے رب ! تو مجھے معاف فرما دے۔ اور میری توبہ کو قبول فرما۔ بلاشبہ تو ہی توبہ قبول کرنے والا اور مغفرت کرنے والا ہے۔
(۳۰۰۵۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ حَدَّثَنَا نُمَیْرٍ مَالِکُ بْنُ مِغْوَلٍ ، عَن مُحَمَّدِ بْنِ سُوقَۃَ ، عَن نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : إِنْ کُنَّا لَنَعُدُّ لِرَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی الْمَجْلِسِ یَقُولُ : رَبِّ اغْفِرْ لِی وَتُبْ عَلَیَّ إنَّک أَنْتَ التَّوَّابُ الْغَفُورُ مِئَۃ مَرَّۃٍ۔ (ابوداؤد ۱۵۱۱۔ احمد ۲۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০০৫৬
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استغفار کے بارے میں جو فضیلت ذکر کی گئی ہے
(٣٠٠٥٧) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تم لوگ اپنے رب سے توبہ کیا کرو۔ بلاشبہ میں دن میں سو مرتبہ توبہ کرتا ہوں۔
(۳۰۰۵۷) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَن شُعْبَۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ أَبِی بُرْدَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ الأَغَرَّ وَکَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُحَدِّثُ ابْنَ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : تُوبُوا إِلَی رَبِّکُمْ فَإِنِّی أَتُوبُ إلَیْہِ فِی الْیَوْمِ مِئَۃ مَرَّۃٍ۔ (مسلم ۲۰۷۵۔ ابوداؤد ۱۵۱۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০০৫৭
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استغفار کے بارے میں جو فضیلت ذکر کی گئی ہے
(٣٠٠٥٨) حضرت ابو بردہ کے والد فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے اس حال میں کہ ہم بیٹھے تھے۔ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : میں نے کبھی صبح نہیں کی مگر یہ کہ اس میں سو مرتبہ استغفار کیا۔
(۳۰۰۵۸) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، حَدَّثَنَا مُغِیرَۃُ بْنُ أَبِی الْحُرِّ ، عَن سَعِیدِ بْنِ بُرْدَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَدِّہِ ، قَالَ : جَائَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ جُلُوسٌ فَقَالَ : مَا أَصْبَحْت غَدَاۃً إِلاَّ اسْتَغْفَرْت اللَّہَ فِیہَا مِئَۃ مَرَّۃٍ۔ (احمد ۴۱۰۔ ابن ماجہ ۳۸۱۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০০৫৮
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استغفار کے بارے میں جو فضیلت ذکر کی گئی ہے
(٣٠٠٥٩) حضرت عبداللہ بن شقیق فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الدردائ ارشاد فرمایا کرتے تھے : خوشخبری ہے اس شخص کے لیے جس کے نامہ اعمال میں استغفار کا بھی کچھ حصہ پایا جائے۔
(۳۰۰۵۹) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَن کَہَمْسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ شَقِیقٍ ، قَالَ : کَانَ أَبُو الدَّرْدَائِ یَقُولُ : طُوبَی لِمَنْ وُجِدَ فِی صَحِیفَتِہِ نَبْذٌ مِنِ اسْتِغْفَارِ۔ (نسائی ۱۰۲۸۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০০৫৯
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استغفار کے بارے میں جو فضیلت ذکر کی گئی ہے
(٣٠٠٦٠) حضرت ابو الصدیق الناجی فرماتے ہیں کہ حضرت ابو سعید الخدری نے ارشاد فرمایا : جو شخص پانچ مرتبہ استغفار کے یہ کلمات پڑھے : میں اس اللہ سے اپنے گناہوں کی مغفرت چاہتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ زندہ ہے اور قائم رکھنے والا، اور میں اسی سے توبہ کرتا ہوں تو اس کی مغفرت کردی جاتی ہے اگرچہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہوں۔
(۳۰۰۶۰) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا بُکَیْرُ بْنُ أَبِی السَّمیطِ ، حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ زَاذَانَ ، عَنْ أَبِی الصِّدِّیقِ النَّاجِی ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ ، قَالَ : مَنْ قَالَ أَسْتَغْفِرُ اللَّہَ الَّذِی لاَ إلَہَ إِلاَّ ہُوَ الْحَیُّ الْقَیُّومُ وَأَتُوبُ إلَیْہِ خَمْسَ مَرَّاتٍ غُفِرَ لَہُ ، وَإِنْ کَانَ عَلَیْہِ مِثْلُ زَبَدِ الْبَحْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০০৬০
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استغفار کے بارے میں جو فضیلت ذکر کی گئی ہے
(٣٠٠٦١) حضرت ابو بردہ فرماتے ہیں کہ میں کوفہ کی مسجد میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب میں سے ایک بزرگ کے پاس بیٹھا تھا وہ فرمانے لگے کہ میں نے سنا یا فرمایا : کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے لوگو ! اللہ سے توبہ و استغفار کرو۔ پس بلاشبہ میں دن میں سو مرتبہ اللہ سے توبہ و استغفار کرتا ہوں۔ ابو بردہ فرماتے ہیں : میں نے دو مرتبہ پڑھا، اے اللہ میں تجھ سے معافی مانگتا ہوں۔ وہ صحابی فرمانے لگے : میں اسی بات کی تو تلقین کررہا ہوں۔
(۳۰۰۶۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَن یُونُسَ ، عَن حُمَیْدِ بْنِ ہِلالٍ ، عَنْ أَبِی بُرْدَۃَ ، قَالَ : جَلَسْت إِلَی شَیْخٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی مَسْجِدِ الْکُوفَۃِ فَحَدَّثَنِی ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، أَوْ قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : یَا أَیُّہَا النَّاسُ ، تُوبُوا إِلَی اللہِ وَاسْتَغْفِرُوہُ فَإِنِّی أَتُوبُ إِلَی اللہِ وَأَسْتَغْفِرُ فِی کُلِّ یَوْمٍ مِئَۃ مَرَّۃٍ ، قَالَ : قُلْتُ : اللَّہُمَّ إنِّی أَسْتَغْفِرُک اثْنَتَیْنِ ، قَالَ : ہُوَ مَا أَقُولُ لَک۔ (نسائی ۱۰۲۷۸۔ احمد ۲۶۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০০৬১
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استغفار کے بارے میں جو فضیلت ذکر کی گئی ہے
(٣٠٠٦٢) حضرت معاذ بن جبل ارشاد فرماتے ہیں : کہ جو شخص تین مرتبہ یوں استغفار کے کلمات پڑھے ! میں اس اللہ سے معافی مانگتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ زندہ ہے سب کو قائم رکھنے والا ہے۔ اور میں اسی سے گناہوں کی توبہ کرتا ہوں۔ تو اس شخص کی مغفرت کردی جاتی ہے اگرچہ وہ شخص میدان جنگ سے ہی بھاگا ہو۔
(۳۰۰۶۲) حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ ہِشَامٍ ، حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَن مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، قَالَ : مَنْ قَالَ أَسْتَغْفِرُ اللَّہَ الَّذِی لاَ إلَہَ إِلاَّ ہُوَ الْحَیُّ الْقَیُّومُ وَأَتُوبُ إلَیْہِ ثَلاثًا غُفِرَ لَہُ ، وَإِنْ کَانَ فَرَّ مِنَ الزَّحْفِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০০৬২
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استغفار کے بارے میں جو فضیلت ذکر کی گئی ہے
(٣٠٠٦٣) حضرت عبداللہ بن مسعود نے ارشاد فرمایا : جو شخص تین مرتبہ یوں استغفار کے کلمات پڑھے : میں اس اللہ سے معافی مانگتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ ہمیشہ زندہ رہنے والا، سب کو قائم رکھنے والا ہے، اور میں اسی کے سامنے اپنے گناہوں کی توبہ کرتا ہوں۔ تو اس شخص کے گناہوں کو معاف کردیا جاتا ہے ، اگرچہ وہ میدان جنگ سے فرار ہی ہوا ہو۔
(۳۰۰۶۳) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ أَبِی سِنَانٍ ، عَنْ أَبِی الأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ : مَنْ قَالَ أَسْتَغْفِرُ اللَّہَ الَّذِی لاَ إلَہَ إِلاَّ ہُوَ الْحَیُّ الْقَیُّومُ وَأَتُوبُ إلَیْہِ ثَلاثًا غُفِرَ لَہُ ، وَإِنْ کَانَ فَرَّ مِنَ الزَّحْفِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০০৬৩
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استغفار کے بارے میں جو فضیلت ذکر کی گئی ہے
(٣٠٠٦٤) حضرت عبداللہ بن عمرو نے ارشاد فرمایا : جو شخص یہ کلمات پڑھے، اللہ تمام عیبوں سے پاک ہے عظمت والا ہے اور اپنی تعریف کے ساتھ ہے۔ تو اس کلمہ کی وجہ سے اس شخص کے لیے جنت میں ایک درخت لگا دیا جاتا ہے۔
(۳۰۰۶۴) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِیُّ عُمَرُ بْنُ سَعْدٍ ، عَن یُونُسَ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : مَنْ قَالَ سُبْحَانَ اللہِ الْعَظِیمِ وَبِحَمْدِہِ غُرِسَ لَہُ بِہَا نَخْلَۃٌ فِی الْجَنَّۃِ۔
(طبرانی ۳۵۲۔ احمد ۲۳۹)
(طبرانی ۳۵۲۔ احمد ۲۳۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০০৬৪
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ عزوجل کے ذکر کرنے کے ثواب کا بیان
(٣٠٠٦٥) حضرت معاذ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : آدم کے بیٹے کا کوئی عمل نہیں ہے جو اس کو جہنم سے زیادہ نجات دلا دے سوائے اللہ کے ذکر کے ، تو صحابہ نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! اللہ کے راستہ میں جہاد کرنا بھی نہیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : نہ ہی اللہ کے راستہ میں جہاد کرنا مگر یہ کہ تو تلوار استعمال کرے یہاں تک کہ وہ ٹوٹ جائے پھر تو تلوار چلائے یہاں تک کہ ٹوٹ جائے پھر تو تلوار چلائے یہاں تک کہ وہ ٹوٹ جائے۔
حدثنا أبو عبد الرحمن قَالَ حدثنا أبو بکر بن أبی شیبۃ قَالَ :
(۳۰۰۶۵) حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَیَّانَ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَن یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ، عَن طَاوُوس، عَن مُعَاذٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَا عَمِلَ ابْنُ آدَمَ عَمَلاً أَنْجَی لَہُ مِنَ النَّارِ مِنْ ذِکْرِ اللہِ ، قَالُوا : یَا رَسُولَ اللہِ ، وَلا الْجِہَادُ فِی سَبِیلِ اللہِ ؟ قَالَ : وَلا الْجِہَادُ فِی سَبِیلِ اللہِ ، إلاَّ أن تَضْرِبَ بِسَیْفِکَ حَتَّی یَنْقَطِعَ ، ثُمَّ تَضْرِبُ بہ حَتَّی یَنْقَطِعَ ، ثُمَّ تَضْرِبُ بِہِ حَتَّی یَنْقَطِعَ۔
(۳۰۰۶۵) حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَیَّانَ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَن یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ، عَن طَاوُوس، عَن مُعَاذٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَا عَمِلَ ابْنُ آدَمَ عَمَلاً أَنْجَی لَہُ مِنَ النَّارِ مِنْ ذِکْرِ اللہِ ، قَالُوا : یَا رَسُولَ اللہِ ، وَلا الْجِہَادُ فِی سَبِیلِ اللہِ ؟ قَالَ : وَلا الْجِہَادُ فِی سَبِیلِ اللہِ ، إلاَّ أن تَضْرِبَ بِسَیْفِکَ حَتَّی یَنْقَطِعَ ، ثُمَّ تَضْرِبُ بہ حَتَّی یَنْقَطِعَ ، ثُمَّ تَضْرِبُ بِہِ حَتَّی یَنْقَطِعَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০০৬৫
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ عزوجل کے ذکر کرنے کے ثواب کا بیان
(٣٠٠٦٦) حضرت عبداللہ بن بسر فرماتے ہیں کہ ایک دیہاتی نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں عرض کیا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! بیشک اسلام کے احکامات بہت زیادہ ہیں۔ پس آپ مجھے کوئی ایسا عمل بتلا دیں جس کو میں مضبوطی سے تھام لوں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : کہ ہر وقت تو اللہ کے ذکر سے رطب اللسان ہو۔
(۳۰۰۶۶) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، أَخْبَرَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ صَالِحٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی عَمْرُو بْنُ قَیْسٍ الْکِنْدِیُّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ بُسْرٍ ، أَنَّ أَعْرَابِیًّا ، قَالَ لِرَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، إنَّ شَرَائِعَ الإِسْلامِ قَدْ کَثُرَتْ ، فَأَنْبِئْنِی فیہ بِأَمْرٍ أَتَشَبَّثُ بِہِ ، قَالَ : لاَ یَزَالُ لِسَانُک رَطْبًا بِذِکْرِ اللہِ۔ (ترمذی ۲۳۲۹۔ احمد ۱۸۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০০৬৬
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ عزوجل کے ذکر کرنے کے ثواب کا بیان
(٣٠٠٦٧) حضرت ابوایوب انصاری فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص دس مرتبہ یہ کلمات پڑھے : اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ تنہا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کا ملک ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے۔ ہر قسم کی بھلائی اس کے قبضہ ٔ قدرت میں ہے۔ اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔ تو یہ کلمات اس کے لیے دس گردنیں آزاد کرنے کے برابر ہوں گے۔
(۳۰۰۶۷) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَن دَاوُد ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ أَبِی أَیُّوبَ الأَنْصَارِیِّ ، عَن رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : مَنْ قَالَ لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ بِیَدِہِ الْخَیْرُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ عَشْرَ مَرَّاتٍ ، کُنْ لَہُ کَعَدْلِ عَشْرِ رَقَباتٍ ، أَوْ رَقَبَۃٍ۔ (مسلم ۲۰۷۱۔ احمد ۴۲۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০০৬৭
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ عزوجل کے ذکر کرنے کے ثواب کا بیان
(٣٠٠٦٨) حضرت براء بن عازب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص یہ کلمات پڑھے : اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ تنہا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کا ملک ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے، تو یہ ثواب میں ایک غلام آزاد کرنے کی طرح ہے۔
(۳۰۰۶۸) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَن لَیْثٍ ، عَن طَلْحَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْسَجَۃَ ، عَنِ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ قَالَ لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ ، وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ ، کَانَ کَعِتْقِ رَقَبَۃٍ۔ (احمد ۲۸۵۔ حاکم ۵۰۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০০৬৮
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ عزوجل کے ذکر کرنے کے ثواب کا بیان
(٣٠٠٦٩) حضرت عبداللہ بن عمرو نے ارشاد فرمایا : صبح و شام اللہ کا ذکر کرنا۔ اللہ کے راستے میں تلواریں توڑنے اور لگاتار مال خرچ کرنے سے زیادہ عظیم کام ہے۔
(۳۰۰۶۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَن یَعْلَی بْنِ عَطَائٍ ، عَن بِشْرِ بْنِ عَاصِمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ : ذِکْرُ اللہِ بِالْغَدَاۃِ وَالْعَشِیِّ أَعْظَمُ مِنْ حَطْمِ السُّیُوفِ فِی سَبِیلِ اللہِ ، وَإِعْطَائِ الْمَالِ سَحًّا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০০৬৯
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ عزوجل کے ذکر کرنے کے ثواب کا بیان
(٣٠٠٧٠) حضرت معاذ بن جبل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص اس بات کو پسند کرتا ہے کہ وہ جنت کے باغات میں سے کھائے پیے ، پس اس کو چاہیے کہ وہ اللہ کے ذکر کی کثرت کرے۔
(۳۰۰۷۰) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ وَاضِحٍ ، عَن مُوسَی بْنِ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ أَبِی عَبْدِ اللہِ الْقَرَّاظِ ، عَن مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ أَحَبَّ أَنْ یَرْتَعَ فِی رِیَاضِ الْجَنَّۃِ فَلْیُکْثِرْ ذِکْرَ اللہِ۔ (طبرانی ۳۲۶)
তাহকীক: