মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
دعاؤں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৮০১ টি
হাদীস নং: ৩০০৩০
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی پاکی بیان کرنے کے ثواب میں
(٣٠٠٣١) حضرت ابو ذر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے ارشار فرمایا : کیا میں تمہیں خبر نہ دوں اس کلام کی جو اللہ کے نزدیک سب سے پسندیدہ ہے ؟ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! مجھے ضرور بتلا دیں وہ کلام جو اللہ کے نزدیک پسندیدہ ہے۔ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اللہ کے نزدیک سب سے پسندیدہ کلام یہ ہے : پاک ہے اللہ اور اپنی تعریف کے ساتھ ہے۔
(۳۰۰۳۱) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی بُکَیْرٍ ، عَن شُعْبَۃَ ، عَنِ الْجُرَیْرِیِّ ، عَنْ أَبِی عَبْدِ اللہِ الْجَسْرِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنْ أَبِی ذَرٍّ قَالَ : قَالَ لِی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَلا أُخْبِرُک بِأَحَبِّ الْکَلامُ إِلَی اللہِ ؟ قُلْتُ : یَا رَسُولَ اللہِ أَخْبِرْنِی بِأَحَبِّ الْکَلامُ إِلَی اللہِ ، قَالَ : أَحَبَّ الْکَلامُ إِلَی اللہِ : سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہِ۔
(مسلم ۲۰۹۳۔ ترمذی ۳۵۹۳)
(مسلم ۲۰۹۳۔ ترمذی ۳۵۹۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০০৩১
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی پاکی بیان کرنے کے ثواب میں
(٣٠٠٣٢) حضرت عبداللہ بن ابی اوفی فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا۔ پس اس نے ذکر کیا کہ وہ قرآن کو سیکھنے کی طاقت نہیں رکھتا۔ اور اس نے سوال کیا ایسی چیز کے بارے میں جو قرآن کے برابر ہو ثواب میں۔ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو ارشاد فرمایا : تو یہ کلمات کہہ لیا کر : اللہ پاک ہے ، اور سب تعریف اللہ کے لیے ہے۔ اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، اور اللہ سب سے بڑا ہے ، گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی قوت صرف اللہ ہی کی مدد سے ہے۔
(۳۰۰۳۲) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَن مِسْعَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ السَّکْسَکِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی أَوْفَی قَالَ : أَتَی رَجُلٌ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَذَکَرَ أَنَّہُ لاَ یَسْتَطِیعُ أَنْ یَأْخُذَ مِنَ الْقُرْآنِ ، وَسَأَلَہُ شَیْئًا یُجْزِئُ بِالْقُرْآنِ ، فَقَالَ لَہُ : قُلْ سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلَّہِ ، وَلا إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، وَاللَّہُ أَکْبَرُ ، وَلا حَوْلَ وَلا قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللہِ۔
(ابوداؤد ۸۲۸۔ احمد ۳۵۳)
(ابوداؤد ۸۲۸۔ احمد ۳۵۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০০৩২
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی پاکی بیان کرنے کے ثواب میں
(٣٠٠٣٣) حضرت ابو ذر فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ہر تسبیح ایک صدقہ ہے۔
(۳۰۰۳۳) حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَی ، حَدَّثَنَا مَہْدِیُّ بْنُ مَیْمُونٍ ، عَن وَاصِلٍ ، عَن یَحْیَی بْنِ عُقَیْلٍ ، عَن یَحْیَی بْنِ یَعْمَُرَ ، عَنْ أَبِی الأَسْوَدِ الدُّؤَلِیِّ ، عَنْ أَبِی ذَرٍّ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : بکُلِّ تَسْبِیحَۃٍ صَدَقَۃٌ۔
(مسلم ۴۹۸۔ احمد ۱۶۸)
(مسلم ۴۹۸۔ احمد ۱۶۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০০৩৩
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی پاکی بیان کرنے کے ثواب میں
(٣٠٠٣٤) حضرت ابو عبیدہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ نے ارشاد فرمایا : میرے لیے ان کلمات کا کہنا : اللہ پاک ہے ، اور سب تعریف اللہ کے لیے ہے اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، اور اللہ سب سے بڑا ہے، زیادہ پسندیدہ ہے اس بات سے کہ میں اس کی تعداد کے بقدر دینار صدقہ کروں۔
(۳۰۰۳۴) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَن شُعْبَۃَ ، عَن مَنْصُورٍ ، عَن ہِلالِ بْنِ یَِسَافٍ ، عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ قَالَ : لأَنْ أَقُولَ : سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلَّہِ ، وَلا إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَاللَّہُ أَکْبَرُ أَحَبُّ إلَیَّ مِنْ أَنْ أَتَصَدَّقَ بِعَدَدِہَا دَنَانِیرَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০০৩৪
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی پاکی بیان کرنے کے ثواب میں
(٣٠٠٣٥) حضرت ھلال بن یساف فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ نے ارشاد فرمایا : مجھے تسبیحات بیان کرنا اس بات سے زیادہ پسندیدہ ہے کہ اس کی تعداد کے بقدر دنانیر کو اللہ کے راستے میں خرچ کروں ۔
(۳۰۰۳۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن مِسْعَرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَیْسَرَۃَ ، عَن ہِلالِ بْنِ یَِسَافٍ قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : لأَنْ أُسَبِّحَ تَسْبِیحَاتٍ أَحَبُّ إلَیَّ مِنْ أَنْ أُنْفِقَ عَدَدَہُنَّ دَنَانِیرَ فِی سَبِیلِ اللہِ عز وجل۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০০৩৫
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی پاکی بیان کرنے کے ثواب میں
(٣٠٠٣٦) حضرت طلق بن حبیب فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمرو ارشاد فرماتے ہیں : مجھے ان کلمات کا کہنا یعنی اللہ پاک ہے اور سب تعریف اللہ کے لیے ہے، اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، اور اللہ سب سے بڑا ہے، زیادہ پسندیدہ ہے اس بات سے کہ میں ان کے برابر گھوڑوں پر سوار ہوں۔
(۳۰۰۳۶) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَن شُعْبَۃَ ، عَن مَنْصُورٍ ، عَن طَلْقِ بْنِ حَبِیبٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : لأَنْ أَقُولَہَا یَعْنِی سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلَّہِ ، وَلا إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَاللَّہُ أَکْبَرُ أَحَبُّ إلَیَّ مِنْ أَنْ أَحْمِلَ عَلَی عِدَّتِہَا مِنْ خَیْلٍ بِأَرْسَانِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০০৩৬
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی پاکی بیان کرنے کے ثواب میں
(٣٠٠٣٧) حضرت مصعب بن سعد ارشاد فرماتے ہیں کہ جب کوئی بندہ کہتا ہے : اللہ پاک ہے، تو فرشتے کہتے ہیں، اور اسی کی تعریف ہے۔ اور جب بندہ کہتا ہے : اللہ پاک ہے اور اپنی تعریف کے ساتھ ہے، تو فرشتے اس کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں، اور ابو اسامہ نے مونث کا صغہہ ذکر کیا ہے کہ ملائکہ اس کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں۔
(۳۰۰۳۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، وَأَبُو أُسَامَۃَ ، عَن مِسْعَرٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَن مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ : إذَا قَالَ الْعَبْدُ سُبْحَانَ اللہِ ، قَالَتِ الْمَلائِکَۃُ : وَبِحَمْدِہِ ، فَإِذَا قَالَ : سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہِ ، صَلُّوْا عَلَیْہِ ، وَقَالَ أَبُو أُسَامَۃَ صَلَّتْ عَلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০০৩৭
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی پاکی بیان کرنے کے ثواب میں
(٣٠٠٣٨) حضرت جابر بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : کیا میں تم لوگوں کو وہ کلمات نہ سکھاؤں جو حضرت نوح نے اپنے بیٹے کو سکھائے تھے ؟ تو صحابہ نے فرمایا کیوں نہیں ؟ ضرور ، حضرت نوح نے فرمایا تھا، میں تجھے حکم دیتا ہوں ان کلمات کے پڑھنے کا : اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ تنہا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے، اسی کا ملک ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ پس بلاشبہ اگر تمام آسمانوں کو ایک ترازو کے پلڑے میں رکھا جائے تو کلمہ والا پلڑا جھک جائے۔ اور اگر کسی دائرہ میں ہو تو یہ کلمات ان کو توڑ دیں اور میں تجھے حکم دیتا ہوں اللہ کی پاکی اور اس کی تعریف بیان کرنے کا ۔ پس بیشک یہ مخلوق کی دعا ہے اور مخلوق کی تسبیح ہے۔ اور اسی کے ذریعے مخلوق کو رزق دیا جاتا ہے۔
(۳۰۰۳۸) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَن مُوسَی بْنِ عُبَیْدۃَ ، عَن زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عْن جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَلا أُعَلِّمُکُمْ مَا عَلَّمَ نُوحٌ ابْنَہُ ؟ قَالُوا : بَلَی ، قَالَ : آمُرُک بِقَوْلِ : لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ ، فَإِنَّ السَّمَاوَاتِ لَوْ کَانَتْ فِی کِفَّۃٍ لَرَجَحَتْ بِہَا ، وَلَوْ کَانَتْ حَلْقَۃً قَصَمَتْہَا ، وَآمُرُک تُسَبِّحُ اللَّہَ وَتَحْمَدُہُ ، فَإِنَّہُ صَلاۃُ الْخَلْقِ وَتَسْبِیحُ الْخَلْقِ ، وَبِہَا یُرْزَقُ الْخَلْقُ۔ (بخاری ۵۴۸۔ احمد ۱۶۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০০৩৮
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی پاکی بیان کرنے کے ثواب میں
(٣٠٠٣٩) حضرت عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ مومن کے نامہ اعمال میں اللہ کی تعریف کی ایک تسبیح کا ہوجانا بہتر ہے اس بات سے کہ اس کے ساتھ دنیا کے پہاڑ سونا بن کر بہہ پڑیں یا چل پڑیں۔
(۳۰۰۳۹) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَن عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ قَالَ : تَسْبِیحَۃٌ بِحَمْدِ اللہِ فِی صَحِیفَۃِ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِنْ أَنْ تَسِیلَ ، أَوْ تَسِیرَ مَعَہُ جِبَالُ الدُّنْیَا ذَہَبًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০০৩৯
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی پاکی بیان کرنے کے ثواب میں
(٣٠٠٤٠) حضرت ولید بن العیزار فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو الاحوص کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ کسی ضرورت کو پورا کرنے میں تسبیح کرنا قحط سالی کے زمانہ میں دودھ سے بھرئے ہوئے تھنوں والی اونٹنی سے بہتر ہے۔
(۳۰۰۴۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن مِسْعَرٍ ، عَنِ الْوَلِیدِ بْنِ الْعَیْزَارِ ، عَنْ أَبِی الأَحْوَصِ قَالَ : قَالَ سَمِعْتہ یَقُولُ : تَسْبِیحَۃٌ فِی طَلَبِ حَاجَۃٍ خَیْرٌ مِنْ لُقُوحِ صَفِیٍّ فِی عَامٍ أَزِبَۃً ، أَوْ لَزِبَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০০৪০
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی پاکی بیان کرنے کے ثواب میں
(٣٠٠٤١) حضرت عمرو بن میمون ارشاد فرماتے ہیں کہ کیا تم میں سے کوئی سو مرتبہ تسبیح پڑھنے سے عاجز ہے اور وہ ثواب میں اس کے لیے ہزار تسبیح کے برابر ہوجائیں۔
(۳۰۰۴۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن مِسْعَرٍ ، عَنْ عفاق ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَیْمُونٍ قَالَ : أَیَعْجَزُ أَحَدُکُمْ أَنْ یُسَبِّحَ مِئَۃ تَسْبِیحَۃٍ وَتَکُونَ لَہُ أَلْفُ تَسْبِیحَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০০৪১
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی پاکی بیان کرنے کے ثواب میں
(٣٠٠٤٢) حضرت ثابت بنانی فرماتے ہیں کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ میں سے ایک آدمی نے مجھے بیان کیا ہے کہ : جو شخص یہ کلمات کہے : اللہ پاک ہے اور اپنی تعریف کے ساتھ ہے ، میں اللہ سے معافی چاہتا ہوں اور اسی سے اپنے گناہوں کی توبہ کرتا ہوں تو ایک سفید تختہ پر اس کے لیے ان کا ثواب لکھا جاتا ہے، پھر اس پر مشک کی ایک مہر لگا دی جاتی ہے۔ پھر نہیں توڑا جاتا اس مہر کو یہاں تک کہ وہ قیامت کے دن ان کلمات کا پورا پورا ثواب حاصل کرلے۔
(۳۰۰۴۲) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَن ثَابِتٍ الْبُنَانِیِّ قَالَ : حدَّثَنَی رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عِنْدَ ہَذِہِ السَّارِیَۃِ قَالَ : مَنْ قَالَ سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہِ أَسْتَغْفِرُ اللَّہَ وَأَتُوبُ إلَیْہِ کُتِبَتْ لَہُ فِی رِقٍّ ، ثُمَّ طُبِعَ عَلَیْہَا خَاتَمٌ مِنْ مِسْکٍ فَلَمْ یُکْسَرْ حَتَّی یُوَافِیَ بِہَا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০০৪২
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی پاکی بیان کرنے کے ثواب میں
(٣٠٠٤٣) حضرت ابو الدردائ فرماتے ہیں کہ سو مرتبہ میں اللہ کی پاکی بیان کروں یہ مجھے زیادہ پسندیدہ ہے اس بات سے کہ میں سو دینار مساکین پر خرچ کروں۔
(۳۰۰۴۳) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ قَالَ : أَخْبَرَنَی ہِشَامُ أَبِی عَبْدِ اللہِ ، عَن یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، عَنْ أَبِی الدَّرْدَائِ قَالَ : لأَنْ أُسَبِّحَ مِئَۃ تَسْبِیحَۃٍ أَحَبُّ إلَیَّ مِنْ أَنْ أَتَصَدَّقَ بِمِئَۃِ دِینَارٍ عَلَی الْمَسَاکِینِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০০৪৩
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی پاکی بیان کرنے کے ثواب میں
(٣٠٠٤٤) حضرت محمد بن عمرو بن عطاء فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت سودہ سے ارشاد فرمایا : تم ہر صبح کو دس مرتبہ اللہ کی پاکی بیان کیا کرو۔ اور دس مرتبہ اس کی بڑائی بیان کرو۔ اور دس مرتبہ اس کی تعریف بیان کرو۔ اور دس مرتبہ یہ کلمات کہو ! مجھے معاف فرما دے۔ تو اللہ فرماتے ہیں : تحقیق میں نے ایسا کیا، میں نے ایسا کیا۔
(۳۰۰۴۴) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنِ دُکَیْنٍ ، أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ ، عَن شَبِیبِ بْنِ غَرْقَدَۃَ ، عَن مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَائٍ قَالَ : قَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِسَوْدَۃِ : سَبِّحِی اللَّہَ کُلَّ غَدَاۃٍ عَشْرًا وَکَبِّرِی عَشْرًا وَاحْمَدِی عَشْرًا وَقُولِی : اغْفِرْ لِی عَشْرًا ، فَإِنَّہُ یَقُولُ : قَدْ فَعَلْت قَدْ فَعَلْت۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০০৪৪
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی پاکی بیان کرنے کے ثواب میں
(٣٠٠٤٥) حضرت سعد فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھے۔ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : کیا تم میں سے کوئی شخص عاجز ہے اس بات سے کہ وہ روز ایک ہزار نیکیاں کمائے ؟ تو ایک پوچھنے والے نے پوچھا : ہم میں سے کوئی ایک کیسے ہزار نیکیاں کما سکتا ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : وہ سو مرتبہ اللہ کی پاکی بیان کرے تو اس کے لیے ہزار نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں یا اس کے ہزار گناہوں کو مٹا دیا جاتا ہے۔
(۳۰۰۴۵) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَن مُوسَی الْجُہَنِیِّ ، عَن مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِیہِ قَالَ : کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَنَا : أَیَعْجَزُ أَحَدُکُمْ أَنْ یَکْسِبَ فِی الْیَوْمِ أَلْفَ حَسَنَۃٍ ؟ فَسَأَلَہُ سَائِلٌ : کَیْفَ یَکْسِبُ أَحَدُنَا أَلْفَ حَسَنَۃٍ ، قَالَ : یُسَبِّحُ اللَّہَ مِئَۃ تَسْبِیحَۃٍ ، فتُکْتَبُ لَہُ أَلْفُ حَسَنَۃٍ ، أو تُحَطُّ عَنہُ أَلْفُ خَطِیئَۃٍ۔ (مسلم ۲۰۷۳۔ احمد ۱۸۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০০৪৫
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی پاکی بیان کرنے کے ثواب میں
(٣٠٠٤٦) حضرت عبداللہ بن شقیق فرماتے ہیں کہ حضرت کعب نے ارشاد فرمایا : بلاشبہ بہترین بات سبحۃ الحدیث ہے : حضرت عبداللہ فرماتے ہیں میں نے پوچھا : سبحۃ الحدیث کیا ہے ؟ اے ابو عبد الرحمن ! انھوں نے فرمایا کہ : آدمی تسبیح کررہا ہو اور لوگ باتیں کر رہے ہوں۔
(۳۰۰۴۶) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، أَخْبَرَنَا الْجُرَیْرِیُّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ شَقِیقٍ ، عَن کَعْبٍ قَالَ : إنَّ مِنْ خَیْرِ الْقِیلِ سُبْحَۃَ الْحَدِیثِ، قَالَ: قُلْتُ: یَا أَبَا عَبْدَ الرَّحْمَان، وَمَا سَبْحَۃُ الْحَدِیثِ، قَالَ: یُسَبِّحُ الرَّجُلُ، وَالْقَوْمُ یُحَدِّثُونَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০০৪৬
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی پاکی بیان کرنے کے ثواب میں
(٣٠٠٤٧) حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ ہم حضرت سعد بن مالک کے پاس تھے پس ان پر سکتہ طاری ہوگیا۔ پھر وہ فرمانے لگے : البتہ تحقیق مجھے جو یہ سکتہ لاحق ہوا جسے دریائے نیل و فرات نے سراب کردیا ہو۔ حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں۔ ہم نے پوچھا : آپ کو کا چیز لاحق ہوئی تھی۔ انھوں نے فرمایا اللہ پاک ہے، اور سب تعریف اللہ کے لیے ہے، اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، اور اللہ سب سے بڑا ہے۔
(۳۰۰۴۷) حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍحَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ زَیْدٍ ، عَن سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ قَالَ : کُنَّا عِنْدَ سَعْدِ بْنِ مَالِکٍ فَسَکَتَ سَکْتَۃً فَقَالَ : لَقَدْ أَصَبْت بِسَکْتَتِی ہَذِہِ مِثْلَ مَا سَقَی النِّیلُ وَالْفُرَاتُ ، قَالَ : قُلْنَا : وَمَا أَصَبْت ؟ قَالَ : سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلَّہِ ، وَلا إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَاللَّہُ أَکْبَرُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০০৪৭
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی پاکی بیان کرنے کے ثواب میں
(٣٠٠٤٨) حضرت ابو سعید نے ارشاد فرمایا : جب بندہ کہتا ہے۔ سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، تو فرشتہ عرض کرتا ہے، میں کیا لکھوں ؟ راوی کہتے ہیں : اللہ فرماتے ہیں۔ تم اس کے لیے میری ڈھیر ساری رحمت لکھ دو ۔ جب بندہ کہتا ہے اللہ اکبر کبیرا تو فرشتہ کہتا ہے کہ میں کاس لکھوں۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اس کے لیے میری بہت ساری رحمت لکھ دو اور جب بندہ کہتا ہے کہ : اللہ تمام عیوب سے پاک ہے ، تو فرشتہ کہتا ہے میں کیا لکھوں ؟ پس ارشاد ہوتا ہے، تم اس کے لیے میری ڈھیر ساری رحمت لکھ دو ۔
(۳۰۰۴۸) حَدَّثَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ ، عَن مِسْعَرٍ ، عَنْ عَطِیَّۃَ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ قَالَ : إذَا قَالَ الْعَبْدُ : الْحَمْدُ لِلَّہِ کَثِیرًا ، قَالَ الْمَلَکُ : کَیْفَ أَکْتُبُ ؟ قَالَ : یقول : اکْتُبْ لَہُ رَحْمَتِی کَثِیرًا ، وَإِذَا قَالَ الْعَبْدُ : اللَّہُ أَکْبَرُ کَبِیرًا ، قَالَ الْمَلَکُ : کَیْفَ أَکْتُبُ ؟ قَالَ : اکْتُبْ رَحْمَتِی کَثِیرًا ، وَإِذَا قَالَ : سُبْحَانَ اللہِ کَثِیرًا ، قَالَ الْمَلَکُ : کَیْفَ أَکْتُبُ ؟ قَالَ : اکْتُبْ لہ رَحْمَتِی کَثِیرًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০০৪৮
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی پاکی بیان کرنے کے ثواب میں
(٣٠٠٤٩) حضرت ابو الدردائ ارشاد فرماتے ہیں کہ شاباش ہے پانچ لوگوں کے لیے ! اللہ کی پاکی بیان کرنے والے کے لیے، اور اللہ کی تعریف بیان کرنے والے کے لیے، اور کلمہ اخلاص کہنے والے کے لیے ( اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں) اور اللہ کی بڑائی کرنے والے کے لیے۔ اور اس نیک لڑکے کے لیے جو جوانی میں مرجائے۔
(۳۰۰۴۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن شَرِیکٍ ، عَن یَعْلَی بْنِ عَطَائٍ ، عَنْ أَبِی یحنس ، عَنْ أَبِی الدَّرْدَائِ قَالَ : بَخٍ بَخٍ لِخَمْسٍ : سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلَّہِ ، وَلا إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَاللَّہُ أَکْبَرُ وَوَلَدٌ صَالِحٌ یَمُوتُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০০৪৯
دعاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی پاکی بیان کرنے کے ثواب میں
(٣٠٠٥٠) حضرت ابو الأحوص فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود یوں پاکی بیان کیا کرتے تھے۔ اللہ ہر عیب سے پاک ہے کنکریوں کی تعداد کے بقدر۔
(۳۰۰۵۰) حَدَّثَنَا عَبِیْدَۃُ بْنُ حُمَیْدٍ ، عَنْ أَبِی الزَّعْرَائِ الْجُشَمِیِّ ، عَنْ أَبِی الأَحْوَصِ قَالَ : کَانَ عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْعُودٍ یَقُولُ : سُبْحَانَ اللہِ عَدَدَ الْحَصَی۔
তাহকীক: