মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২১৩০ টি
হাদীস নং: ২০০১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جرابوں پر مسح کرنے کا حکم
(٢٠٠١) حضرت فرات فرماتے ہیں کہ میں نے سعید بن جبیر کو دیکھا کہ انھوں نے وضو کیا اور جرابوں اور جوتوں پر مسح فرمایا۔
(۲۰۰۱) حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، عَنْ أَبِی الْعُمَیْسِ ، عَنْ فُرَاتٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَی الْجَوْرَبَیْنِ وَالنَّعْلَیْنِ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০০২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جرابوں پر مسح کرنے کا حکم
(٢٠٠٢) حضرت ابو حازم کہتے ہیں کہ حضرت سہل بن سعد نے جرابوں پر مسح فرمایا۔
(۲۰۰۲) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِی حَازِمٍ ، عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ ؛ أَنَّہُ مَسَحَ عَلَی الْجَوْرَبَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০০৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جرابیں موزوں کی طرح ہیں
(٢٠٠٣) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جرابوں پر مسح کرنا موزوں پر مسح کرنے کی طرح ہے۔
(۲۰۰۳) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : الْمَسْحُ عَلَی الْجَوْرَبَیْنِ بِمَنْزِلَۃِ الْمَسْحِ عَلَی الْخُفَّیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০০৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جرابیں موزوں کی طرح ہیں
(٢٠٠٤) حضرت عباد بن راشد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع سے جرابوں پر مسح کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ وہ موزوں پر مسح کی طرح ہے۔
(۲۰۰۴) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ رَاشِدٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ نَافِعًا عَنِ الْمَسْحِ عَلَی الْجَوْرَبَیْنِ ؟ فَقَالَ : ہُمَا بِمَنْزِلَۃِ الْخُفَّیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০০৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جرابیں موزوں کی طرح ہیں
(٢٠٠٥) حضرت حسن فرمایا کرتے تھے کہ جرابیں اور جوتیاں موزوں کی طرح ہیں ان میں سے ہر ایک پر مسح کیا جاسکتا ہے۔
(۲۰۰۵) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : کَانَ یَقُولُ : الْجَوْرَبَانِ وَالنَّعْلاَنِ بِمَنْزِلَۃِ الْخُفَّیْنِ ، وَکَانَ لاَ یَرَی أَنْ یُمْسَح عَلَی وَاحِدٍ مِنْہُمَا دُونَ صَاحِبِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০০৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جرابیں موزوں کی طرح ہیں
(٢٠٠٦) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ جرابوں پر مسح کرنا موزوں پر مسح کرنے کی طرح ہے۔
(۲۰۰۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِیُّ ، عَنْ یَحْیَی الْبَکَّائِ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ یَقُولُ : الْمَسْحُ عَلَی الْجَوْرَبَیْنِ کَالْمَسْحِ عَلَی الْخُفَّیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০০৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بغیر جرابوں کے جوتیوں پر مسح کرنے کا حکم
(٢٠٠٧) حضرت زید فرماتے ہیں کہ حضرت علی نے پیشاب کیا اور جوتیوں پر مسح فرمایا۔
(۲۰۰۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ حَبِیبٍ ، عَنْ زَیْدٍ ؛ أَنَّ عَلِیًّا بَالَ وَمَسَحَ عَلَی النَّعْلَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০০৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بغیر جرابوں کے جوتیوں پر مسح کرنے کا حکم
(٢٠٠٨) حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ جوتیوں پر مسح نہیں کیا جائے گا۔
(۲۰۰۸) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ قَالَ : عَنْ حَسَنٍ ، عَنِ سَدِیرٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، قَالَ : لاَ یُمْسَحُ عَلَی النَّعْلَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০০৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بغیر جرابوں کے جوتیوں پر مسح کرنے کا حکم
(٢٠٠٩) حضرت اوس بن ابی اوس فرماتے ہیں کہ میں اپنے والد کے ساتھ دیہاتیوں کے ایک چشمے پر گیا۔ انھوں نے وہاں وضو کیا اور جوتیوں پر مسح کیا، پھر میں نے ان سے اس بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یونہی کرتے دیکھا ہے۔
(۲۰۰۹) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ یَعْلَی بْنِ عَطَائٍ ، عَنْ أَوْسِ بْنِ أَبِی أَوْسٍ قَالَ : انْتَہَیْتُ مَعَ أَبِی إِلَی مَائٍ مِنْ مِیَاہِ الأَعْرَابِ ، فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَی نَعْلَیْہِ ، فَقُلْتُ لَہُ ؟ فَقَالَ : رَأَیْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَعَلَہُ۔
(ابوداؤد ۱۶۱۔ احمد ۴/۱۰۔ ابن حبان ۱۳۳۹)
(ابوداؤد ۱۶۱۔ احمد ۴/۱۰۔ ابن حبان ۱۳۳۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بغیر جرابوں کے جوتیوں پر مسح کرنے کا حکم
(٢٠١٠) حضرت ابو ظبیان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی کو دیکھا کہ انھوں نے کھڑے ہو کر پیشاب کیا پھر وضو کیا اور جوتوں پر مسح فرمایا، پھر مؤذن نے اقامت کہی تو انھوں نے جوتے اتار دئیے۔
(۲۰۱۰) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ ، عَنِ ابْنِ إِدْرِیسَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی ظَبْیَانَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلِیًّا بَالَ قَائِمًا ، ثُمَّ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَی نَعْلَیْہِ ، ثُمَّ أَقَامَ الْمُؤَذِّنُ فَخَلَعَہُمَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بغیر جرابوں کے جوتیوں پر مسح کرنے کا حکم
(٢٠١١) حضرت سوید بن غفلہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی نے پیشاب کیا اور جوتوں پر مسح فرمایا۔
(۲۰۱۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ سُفْیَان ، عَنِ الزُّبَیْرِ بْنِ عَدِیٍّ ، عَنْ أُکَیْلٍ ، عَنْ سُوَیْدِ بْنِ غَفَلَۃَ ؛ أَنَّ عَلِیًّا بَالَ وَمَسَحَ عَلَی النَّعْلَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بغیر جرابوں کے جوتیوں پر مسح کرنے کا حکم
(٢٠١٢) حضرت ابو ظبیان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی کو مقام رحب میں پیشاب کرتے دیکھا پھر انھوں نے وضو کیا اور جوتوں پر مسح فرمایا۔
(۲۰۱۲) حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ رُفَیْعٍ ، عَنْ أَبِی ظَبْیَانَ ؛ أَنَّہُ رَأَی عَلِیًّا بَالَ فِی الرَّحْبَۃِ ، ثُمَّ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَی نَعْلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جرموق پر مسح کا حکم
(٢٠١٣) حضرت یزید بن ابی زیاد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم کو جرموق پہنے ہوئے دیکھا انھوں نے ان پر مسح بھی فرمایا۔
(۲۰۱۳) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ ، عَنِ ابْنِ إِدْرِیسَ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی إِبْرَاہِیمَ جُرْمَوْقَیْنِ مِنْ لُبُودٍ، یَمْسَحُ عَلَیْہِمَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر جنبی کا پسینہ کپڑے کو لگ جائے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠١٤) حضرت حسن سے سوال کیا گیا کہ اگر جنبی کو اتنا پسینہ آئے کہ کپڑے سے ٹپکنے لگے تو اس کا کیا حکم ہے ؟ فرمایا انہی کپڑوں میں نماز پڑھ سکتا ہے۔
(۲۰۱۴) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ ، عَنْ ابْنِ مُبَارَکٍ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، فِی الْجُنُبِ یَعْرَقُ فِی الثَّوْبِ حَتَّی یَتَعَصَّر ؟ قَالَ : یُصَلِّی فِیہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر جنبی کا پسینہ کپڑے کو لگ جائے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠١٥) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس جنبی اور حائضہ کے پسینے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔
(۲۰۱۵) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ہِشَامٌ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا بِعَرَقِ الْجُنُبِ وَالْحَائِضِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر جنبی کا پسینہ کپڑے کو لگ جائے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠١٦) حضرت حسن جنبی اور حائضہ کے پسینے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔
(۲۰۱۶) حَدَّثَنَا ہُشیمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا یُونُسُ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا بِعَرَقِ الْجُنُبِ وَالْحَائِضِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر جنبی کا پسینہ کپڑے کو لگ جائے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠١٧) حضرت سعید بن جبیر سے سوال کیا گیا کہ اگر جنبی کا پسینہ کپڑے کو لگ جائے تو کیا کرے ؟ فرمایا اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۰۱۷) حَدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُثْمَانَ بْنَ خُثَیْمٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ؛ فِی الْجُنُبِ یَعْرَقُ فِی الثَّوْبِ ، فَیَأْخُذُ عَرَقُہُ ، فَیَتَمَسَّحُ بِہِ : لَمْ یَرَ بِہِ بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر جنبی کا پسینہ کپڑے کو لگ جائے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠١٨) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس جنبی اور حائضہ کے پسینے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔
(۲۰۱۸) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ، عَنْ ہِشَامٍ، عَنْ عِکْرِمَۃَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا بِعَرَقِ الْجُنُبِ وَالْحَائِضِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر جنبی کا پسینہ کپڑے کو لگ جائے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠١٩) حضرت عائشہ جنبی کے پسینہ میں کوئی حرج نہیں سمجھتی تھیں۔
(۲۰۱۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ عَائِشَۃَ؛ أَنَّہَا کَانَتْ لاَ تَرَی بِعَرَقِ الْجُنُبِ بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০২০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر جنبی کا پسینہ کپڑے کو لگ جائے تو کیا حکم ہے ؟
(٢٠٢٠) حضرت عطا فرماتے ہیں کہ جنبی کا پسینہ کپڑے پہ لگ جائے تو اس میں کوئی نہ حرج ہے اور نہ کوئی ناپاکی۔
(۲۰۲۰) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سُلَیْمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : کَانَ لاَ یَرَی بِعَرَقِ الْجُنُبِ بَأْسًا فِی الثَّوْبِ ، وَلَیْسَ عَلَیْہِ فِیہِ نَجَاسَۃٌ۔
তাহকীক: