সুনানুদ্দারিমী (উর্দু)
مسند الدارمي (سنن الدارمي)
نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯২ টি
হাদীস নং: ১২৭৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رکوع سے سر اٹھانے کے بعد کیا پڑھا جائے۔
حضرت ابوسعید خدری (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب رکوع سے سر اٹھاتے تو یہ دعا پڑھتے اے ہمارے پروردگار آسمان جتنی اور زمین جتنی حمد تیرے لیے مخصوص ہے اور اس کے بعد جو چیز تو چاہے اس جتنی حمد بھی تیرے لیے ہے تو تعریف و بزرگی کا مستحق ہے اور بندہ جو کچھ کہے اس کا سب سے زیادہ حق دار ہے ہم سب تیرے بندے ہیں اے اللہ جسے تو عطا کرنا چاہے اسے کوئی روک نہیں سکتا اور جسے تو نہ دینا چاہے اسے کوئی کچھ دے نہیں سکتا اور تیری مرضی کے آگے کسی کی کوششیں کام نہیں آتی۔
أَخْبَرَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنْ عَطِيَّةَ بْنِ قَيْسٍ عَنْ قَزَعَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ الرُّكُوعِ قَالَ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ مِلْءَ السَّمَوَاتِ وَمِلْءَ الْأَرْضِ وَمِلْءَ مَا شِئْتَ مِنْ شَيْءٍ بَعْدُ أَهْلَ الثَّنَاءِ وَالْمَجْدِ أَحَقُّ مَا قَالَ الْعَبْدُ وَكُلُّنَا لَكَ عَبْدٌ اللَّهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৮০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رکوع سے سر اٹھانے کے بعد کیا پڑھا جائے۔
حضرت علی بن ابوطالب (رض) فرماتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب رکوع سے سر اٹھاتے تو یہ پڑھتے سمع اللہ لمن حمدہ ربنالک الحمد۔ ملء السموات والارض و ملء ما بینھما و ملء ما شئت من شیء بعد قبیل لعبداللہ۔ اللہ نے اس شخص کی حمد سن لی جس نے اس کی حمد بیان کی اے پروردگار ساری حمد تیرے لیے ہے آسمانوں کے برابر زمین جتنی اور ان دونوں کے درمیان موجود خلا جتنی اور اس کے بعد جو چاہے اس جتنی۔ امام ابومحمد عبداللہ دارمی سے سوال کیا گیا آپ اس روایت پر عمل کرتے ہیں انھوں نے جواب دیا نہیں ان سے دریافت کیا آپ فرض نماز میں یہ پڑھتے ہیں انھوں نے جواب دیا شاید۔ انھوں نے یہ بھی جواب دیا یہ سب پاکیزہ کلمات ہیں۔
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَمِّهْ الْمَاجِشُونَ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ الرُّكُوعِ قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ مِلْءَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمِلْءَ مَا بَيْنَهُمَا وَمِلْءَ مَا شِئْتَ مِنْ شَيْءٍ بَعْدُ قِيلَ لِعَبْدِ اللَّهِ تَأْخُذُ بِهِ قَالَ لَا وَقِيلَ لَهُ تَقُولُ هَذَا فِي الْفَرِيضَةِ قَالَ عَسَى وَقَالَ كُلُّهُ طَيِّبٌ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৮১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رکوع و سجود میں امام سے آگے نکلنے کی ممانعت
حضرت معاویہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا میں عمر رسیدہ ہوگیا ہوں اس لیے تم مجھ سے پہلے رکوع و سجود میں نہ چلے جایا کرو ہوسکتا ہے میں تم سے پہلے رکوع میں چلا جاؤں لیکن جب میں اٹھنے لگوں تو تم مجھ سے پہلے رکوع سے نہ اٹھ جاؤ ہوسکتا ہے کہ میں سجدے میں چلا جاؤں میں اٹھنے لگوں گا لیکن تم مجھ سے پہلے سجدے میں اٹھ چکے ہو۔
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ عَنْ ابْنِ مُحَيْرِيزٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنِّي قَدْ بَدَّنْتُ فَلَا تَسْبِقُونِي بِالرُّكُوعِ وَلَا بِالسُّجُودِ فَإِنِّي مَهْمَا أَسْبِقُكُمْ حِينَ أَرْكَعُ تُدْرِكُونِي حِينَ أَرْفَعُ وَمَهْمَا أَسْبِقُكُمْ حِينَ أَسْجُدُ تُدْرِكُونِي حِينَ أَرْفَعُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৮২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رکوع و سجود میں امام سے آگے نکلنے کی ممانعت
حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کیا تم اس بات سے نہیں ڈرتے کہ جب کوئی شخص امام سے پہلے اپنا سر اٹھاتے تو اللہ تعالیٰ اس شخص کا سر گدھے کے سر جیسا کردے۔ اس کی شکل کو گدھے کی شکل میں تبدیل کردے۔
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَا يَخْشَى أَحَدُكُمْ أَوْ أَلَا يَخْشَى أَحَدُكُمْ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ قَبْلَ الْإِمَامِ أَنْ يَجْعَلَ اللَّهُ رَأْسَهُ رَأْسَ حِمَارٍ أَوْ صُورَتَهُ صُورَةَ حِمَارٍ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৮৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رکوع و سجود میں امام سے آگے نکلنے کی ممانعت
حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لوگوں کو نماز پڑھنے کی تلقین کی اور اس بات سے منع کیا کہ وہ اپنے امام سے پہلے رکوع و سجود میں چلے جائیں یا نماز ختم کریں۔ آپ نے فرمایا میں تمہیں اپنے پیچھے یا اپنے آگے سے دیکھ لیتا ہوں۔
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ حَدَّثَنَا الْمُخْتَارُ بْنُ فُلْفُلٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَثَّهُمْ عَلَى الصَّلَاةِ وَنَهَاهُمْ أَنْ يَسْبِقُوهُ إِذَا كَانَ يَؤُمُّهُمْ بِالرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ وَأَنْ يَنْصَرِفُوا قَبْلَ انْصِرَافِهِ مِنْ الصَّلَاةِ وَقَالَ إِنِّي أَرَاكُمْ مِنْ خَلْفِي وَأَمَامِي
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৮৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سات اعضاء پر سجدہ کرنا سجدہ کرنے کا طریقہ۔
حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں آپ لوگوں کے نبی کو حکم دیا گیا کہ وہ سات ہڈیوں پر سجدہ کیا کریں اور انھیں یہ بھی حکم دیا گیا کہ نماز پڑھتے ہوئے وہ بالوں یا کپڑوں کو نہ سمیٹیں۔ شعبہ بیان کرتے ہیں یہی روایت ایک اور سند کے ساتھ بھی منقول ہے جب میرے استاد نے مجھے سنائی تو اس کے الفاظ کچھ مختلف تھے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں مجھے سجدہ کا حکم دیا گیا ہے اور بالوں اور کپڑوں کو سمیٹنے سے منع کیا گیا ہے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو النَّضْرِ هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ قَالَ سَمِعْتُ طَاوُسًا يُحَدِّثُ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أُمِرَ نَبِيُّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَسْجُدَ عَلَى سَبْعَةٍ وَأُمِرَ أَنْ لَا يَكُفَّ شَعَرًا وَلَا ثَوْبًا قَالَ شُعْبَةُ وَحَدَّثَنِيهِ مَرَّةً أُخْرَى قَالَ أُمِرْتُ بِالسُّجُودِ وَلَا أَكُفَّ شَعَرًا وَلَا ثَوْبًا
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৮৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سات اعضاء پر سجدہ کرنا سجدہ کرنے کا طریقہ۔
حضرت ابن عباس (رض) نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں سات ہڈیوں پر سجدہ کروں۔ پیشانی راوی کہتے ہیں آپ نے اپنے دست اقدس کے ذریعے ناک کی طرف اشارہ کیا دونوں ہاتھ دونوں گھٹنے اور دونوں پاؤں کپڑوں اور بالوں کو نہ چھیڑوں۔
أَخْبَرَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَيَحْيَى بْنُ حَسَّانَ قَالَا حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أُمِرْتُ أَنْ أَسْجُدَ عَلَى سَبْعَةِ أَعْظُمٍ الْجَبْهَةِ قَالَ وُهَيْبٌ وَأَشَارَ بِيَدِهِ إِلَى أَنْفِهِ وَالْيَدَيْنِ وَالرُّكْبَتَيْنِ وَأَطْرَافِ الْقَدَمَيْنِ وَلَا نَكُفَّ الثِّيَابَ وَلَا الشَّعَرَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৮৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدے میں جاتے وقت جسم کا کون سا حصہ پہلے زمین پر رکھا جائے۔
حضرت وائل بن حجر بیان کرتے ہیں میں نے نبی اکرم کو دیکھا جب آپ سجدے میں گئے تو آپ نے ہاتھوں سے پہلے گھٹنے زمین پر رکھے لیکن جب اٹھے تو پہلے ہاتھوں کو اٹھایا۔
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَجَدَ يَضَعُ رُكْبَتَيْهِ قَبْلَ يَدَيْهِ وَإِذَا نَهَضَ رَفَعَ يَدَيْهِ قَبْلَ رُكْبَتَيْهِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৮৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدے میں جاتے وقت جسم کا کون سا حصہ پہلے زمین پر رکھا جائے۔
حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا جب کوئی شخص نماز پڑھے تو اونٹ کی طرح نہ بیٹھے بلکہ دونوں ہاتھ گھٹنوں پر رکھے۔ امام ابومحمد دارمی سے سوال کیا گیا کہ آپ کیا کہتے ہیں تو انھوں نے جواب دیا سب ٹھیک ہے انھوں نے یہ بتایا اہل کوفہ پہلا طریقہ اختیار کرتے ہیں۔
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَسَنِ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فَلَا يَبْرُكْ كَمَا يَبْرُكُ الْبَعِيرُ وَلْيَضَعْ يَدَيْهِ قَبْلَ رُكْبَتَيْهِ قِيلَ لِعَبْدِ اللَّهِ مَا تَقُولُ قَالَ كُلُّهُ طَيِّبٌ وَقَالَ أَهْلُ الْكُوفَةِ يَخْتَارُونَ الْأَوَّلَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৮৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پاؤں بچھا کر بیٹھنے اور کوے کی طرح ٹھونگ مارنے کی ممانعت
حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا رکوع میں اعتدال اختیار کرو اور کوئی بھی شخص کتے کی طرح پاؤں بچھا کر نہ بیٹھے۔
أَخْبَرَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ وَسَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اعْتَدِلُوا فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ وَلَا يَبْسُطْ أَحَدُكُمْ ذِرَاعَيْهِ بِسَاطَ الْكَلْبِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৮৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پاؤں بچھا کر بیٹھنے اور کوے کی طرح ٹھونگ مارنے کی ممانعت
حضرت عبدالرحمن بن شبل بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے درندوں کی طرح پاؤں بچھا کر بیٹھنے اور کوے کی طرح ٹھونگ مارنے سے منع کیا ہے اور اس بات سے بھی منع کیا ہے کہ انسان اپنی جگہ اس طرح بیٹھے جیسے اونٹ بیٹھتا ہے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ تَمِيمِ بْنِ مَحْمُودٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِبْلٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ افْتِرَاشِ السَّبُعِ وَنَقْرَةِ الْغُرَابِ وَأَنْ يُوطِنَ الرَّجُلُ الْمَكَانَ كَمَا يُوطِنُ الْبَعِيرُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৯০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو سجدوں کے درمیان کیا پڑھاجائے۔
حضرت حذیفہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دو سجدوں کے درمیان یہ دعا پڑھتے تھے۔ اے میرے پروردگار آپ میری مغفرت کردیجیے۔ امام ابومحمد عبداللہ دارمی سے سوال کیا گیا کیا آپ اس حدیث کے مطابق فتوی دیتے ہیں انھوں نے فرمایا یہ کبھی میں اس کو پڑھ لیتاہوں اور کبھی نہیں پڑھتا۔
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَزِيدَ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ رَبِّ اغْفِرْ لِي فَقِيلَ لِعَبْدِ اللَّهِ تَقُولُ هَذَا قَالَ رُبَّمَا قُلْتُ وَرُبَّمَا سَكَتُّ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৯১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رکوع و سجود میں قرأت کرنا منع ہے۔
حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم نے پردہ ہٹایا لوگ حضرت ابوبکر (رض) کی اقتداء میں صفیں قائم کرکے نماز ادا کررہے تھے آپ نے فرمایا اے لوگو۔ نبوت کی بشارت دینے والی چیزوں میں سچے خواب باقی رہ گئے ہیں جنہیں مسلمان دیکھتا ہے۔ راوی کو شک ہے وہ خواب جو اسے دکھائے جاتے ہیں یاد رکھنا مجھے رکوع و سجود میں قرأت کرنے سے منع کیا گیا ہے رکوع میں تم اپنے پروردگار کی عظمت کا ذکر کیا کرو اور سجدے میں بھرپور دعائیں کیا کرو۔ کیونکہ اس میں دعا قبول ہونے کا امکان زیادہ ہے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ سُحَيْمٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْبَدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كَشَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ السِّتَارَةَ وَالنَّاسُ صُفُوفٌ خَلْفَ أَبِي بَكْرٍ فَقَالَ يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّهُ لَمْ يَبْقَ مِنْ مُبَشِّرَاتِ النُّبُوَّةِ إِلَّا الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ يَرَاهَا الْمُسْلِمُ أَوْ تُرَى لَهُ أَلَا إِنِّي نُهِيتُ أَنْ أَقْرَأَ رَاكِعًا أَوْ سَاجِدًا فَأَمَّا الرُّكُوعُ فَعَظِّمُوا رَبَّكُمْ وَأَمَّا السُّجُودُ فَاجْتَهِدُوا فِي الدُّعَاءِ فَقَمِنٌ أَنْ يُسْتَجَابَ لَكُمْ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৯২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رکوع و سجود میں قرأت کرنا منع ہے۔
حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا مجھے رکوع و سجدے کی حالت میں قرأت سے منع کیا گیا ہے، رکوع میں اپنے پروردگار کی عظمت کا ذکر کرو اور سجدے میں بھرپور دعائیں مانگا کرو۔ کیونکہ اس میں دعائیں قبول ہونے کا امکان زیادہ ہے۔
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ وَإِسْمَعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ سُحَيْمٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْبَدِ بْنِ عَبَّاسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي نُهِيتُ أَنْ أَقْرَأَ وَأَنَا رَاكِعٌ أَوْ سَاجِدٌ فَأَمَّا الرُّكُوعُ فَعَظِّمُوا فِيهِ الرَّبَّ وَأَمَّا السُّجُودُ فَاجْتَهِدُوا فِي الدُّعَاءِ فَقَمِنٌ أَنْ يُسْتَجَابَ لَكُمْ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৯৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص رکوع و سجدہ مکمل ادا نہ کرے
حضرت ابومسعود بیان کرتے ہیں نبی اکرم نے ارشاد فرمایا کہ اس شخص کی نماز قبول نہیں ہوتی جس شخص کی کمر رکوع و سجدے بالکل درست حالت میں نہ ہو۔
أَخْبَرَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ عُمَارَةَ هُوَ ابْنُ عُمَيْرٍ عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تُجْزِئُ صَلَاةٌ لَا يُقِيمُ الرَّجُلُ فِيهَا صُلْبَهُ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৯৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص رکوع و سجدہ مکمل ادا نہ کرے
حضرت ابوقتادہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں لوگوں میں سب سے برا چور وہ ہے جو اپنی نماز میں چوری کرتا ہے لوگوں نے دریافت کیا نماز میں چوری کیسے کرے گا آپ نے فرمایا وہ جو اپنی نماز میں پوری طرح رکوع و سجدہ نہ کرے۔
أَخْبَرَنَا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَسْوَأُ النَّاسِ سَرِقَةً الَّذِي يَسْرِقُ صَلَاتَهُ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَكَيْفَ يَسْرِقُ صَلَاتَهُ قَالَ لَا يُتِمُّ رُكُوعَهَا وَلَا سُجُودَهَا
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৯৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص رکوع و سجدہ مکمل ادا نہ کرے
علی بن یحییٰ اپنے چچا حضرت رفاعہ بن رافع کا یہ بیان نقل کرتے ہیں حضرت رافع اور حضرت مالک دونوں حضرت رفاعہ کے صاحبزادے ہیں اور ان دونوں بھائیوں کو غزوہ بدر میں شرکت کا شرف حاصل ہے یہ بیان کرتے ہیں ہم نبی اکرم کے اردگرد بیٹھے ہوئے تھے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف فرما تھے کہ ایک شخص آیا اس نے قبلہ کی طرف منہ کر کے نماز پڑھی پھر آ کر نبی اور حاضرین کو سلام کیا تو نبی کریم نے فرمایا تم پر بھی سلام ہو تم واپس جا کر نماز ادا کرو اور نماز ادا کرنے کے بعد پھر آؤ کیونکہ تم لوگوں نے نماز نہیں پڑھی وہ شخص دوبارہ گیا اور نماز پڑھی ہم مسلسل اس کی غلطی کا جائزہ لیتے رہے لیکن ہمیں اس کی غلطی کا اندازہ نہ ہوا جب اس نے نماز مکمل کرلی تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور حاضرین کو سلام کیا تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا واپس جاؤ اور نماز ادا کرو کیونکہ تم نے نماز ادا نہیں کی۔ راوی کو شک ہے کہ ایک یا دو مرتبہ ایسا ہوا پھر اس شخص نے عرض کیا میں نے کیا غلطی کی کیونکہ مجھے اپنی غلطی کا اب تک اندازہ نہیں ہوسکا۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کسی بھی شخص کی نماز اس وقت تک مکمل نہیں ہوتی جب تک وہ وضو مکمل نہ کر جیسا کہ اللہ نے ارشاد فرمایا ہے یعنی کہ جیسا کہ اللہ نے حکم دیا ہے اپنے چہرے اور ہاتھوں کو کہنیوں تک دھوئے اپنے سر کا مسح کرے اور اپنے دونوں پاؤں ٹخنوں تک دھوئے پھر اللہ کی تکبیر بیان کرتے ہوئے رکوع میں جائے دونوں ہاتھوں کو ٹخنوں پر رکھے اس کا ہر جوڑ اپنی جگہ پر آجائے اور پرسکون ہوجائے پھر وہ سمع اللہ لمن حمدہ۔ کہتا ہوا سیدھا کھڑا ہوجائے یہاں تک کہ اس کی کمر سیدھی ہوجائے اور ہر ہڈی اپنی جگہ پر آجائے پھر وہ تکبیر کہتے ہوئے سجدے میں مل جائے اور اپنا چہرہ زمین پر رکھے یہاں تک کہ پرسکون ہوجائے پھر وہ تکبیر کہتے ہوئے سیدھا ہو کر بیٹھ جائے یہاں تک کہ اس کی کمر سیدھی ہوجائے۔ اس طرح نبی اکرم نے چاروں رکعات کا طریقہ بیان کیا ہے پھر فرمایا تم میں سے کسی کی نماز اس وقت مکمل نہیں ہوتی جب تک وہ ایسا نہ کرے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَحْيَى بْنِ خَلَّادٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَمِّهِ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ وَكَانَ رِفَاعَةُ وَمَالِكُ ابْنَيْ رَافِعٍ أَخَوَيْنِ مِنْ أَهْلِ بَدْرٍ قَالَ بَيْنَمَا نَحْنُ جُلُوسٌ حَوْلَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسٌ وَنَحْنُ حَوْلَهُ شَكَّ هَمَّامٌ إِذْ دَخَلَ رَجُلٌ فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ فَصَلَّى فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ جَاءَ فَسَلَّمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَى الْقَوْمِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْكَ ارْجِعْ فَصَلِّ فَإِنَّكَ لَمْ تُصَلِّ فَرَجَعَ الرَّجُلُ فَصَلَّى وَجَعَلْنَا نَرْمُقُ صَلَاتَهُ لَا نَدْرِي مَا يَعِيبُ مِنْهَا فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ جَاءَ فَسَلَّمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَى الْقَوْمِ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْكَ ارْجِعْ فَصَلِّ فَإِنَّكَ لَمْ تُصَلِّ قَالَ هَمَّامٌ فَلَا أَدْرِي أَمَرَهُ بِذَلِكَ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا قَالَ الرَّجُلُ مَا أَلَوْتُ فَلَا أَدْرِي مَا عِبْتَ عَلَيَّ مِنْ صَلَاتِي فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّهَا لَا تَتِمُّ صَلَاةُ أَحَدِكُمْ حَتَّى يُسْبِغَ الْوُضُوءَ كَمَا أَمَرَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ فَيَغْسِلُ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ وَيَمْسَحُ بِرَأْسِهِ وَرِجْلَيْهِ إِلَى الْكَعْبَيْنِ ثُمَّ يُكَبِّرُ اللَّهَ وَيَحْمَدُهُ ثُمَّ يَقْرَأُ مِنْ الْقُرْآنِ مَا أَذِنَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لَهُ فِيهِ ثُمَّ يُكَبِّرُ فَيَرْكَعُ فَيَضَعُ كَفَّيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ حَتَّى تَطْمَئِنَّ مَفَاصِلُهُ وَتَسْتَرْخِيَ وَيَقُولُ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ فَيَسْتَوِي قَائِمًا حَتَّى يُقِيمَ صُلْبَهُ فَيَأْخُذَ كُلُّ عَظْمٍ مَأْخَذَهُ ثُمَّ يُكَبِّرُ فَيَسْجُدُ فَيُمَكِّنُ وَجْهَهُ قَالَ هَمَّامٌ وَرُبَّمَا قَالَ جَبْهَتَهُ مِنْ الْأَرْضِ حَتَّى تَطْمَئِنَّ مَفَاصِلُهُ وَتَسْتَرْخِيَ ثُمَّ يُكَبِّرُ فَيَسْتَوِي قَاعِدًا عَلَى مَقْعَدِهِ وَيُقِيمُ صُلْبَهُ فَوَصَفَ الصَّلَاةَ هَكَذَا أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ حَتَّى فَرَغَ لَا تَتِمُّ صَلَاةُ أَحَدِكُمْ حَتَّى يَفْعَلَ ذَلِكَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৯৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدے کے دوران بازوؤں کو زانو سے الگ رکھنا۔
سیدہ میمونہ بنت حارث بیان کرتی ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سجدے میں جاتے تو بازوؤں کو اس قدر الگ رکھتے کہ آپ کے پیچھے بیٹھے ہوئے شخص کو آپ کی بغلوں کی سفیدی نظر آجاتی تھی۔
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ الْأَصَمِّ عَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَجَدَ جَافَى حَتَّى يَرَى مَنْ خَلْفَهُ وَضَحَ إِبِطَيْهِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৯৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدے کے دوران بازوؤں کو زانو سے الگ رکھنا۔
حضرت میمونہ بیان کرتی ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سجدے میں جاتے تو بازو اتنے کھلے رکھتے کہ کوئی بکری کا بچہ گزرنا چاہتا تو آپ کے نیچے سے گزرسکتا ہے۔
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ وَإِسْمَعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَصَمِّ عَنْ عَمِّهِ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ عَنْ مَيْمُونَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَجَدَ جَافَى حَتَّى لَوْ شَاءَتْ بَهْمَةٌ تَمُرُّ تَحْتَهُ لَمَرَّتْ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৯৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدے کے دوران بازوؤں کو زانو سے الگ رکھنا۔
نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زوجہ محترمہ میمونہ بیان کرتی ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سجدے میں جاتے تو اپنے دونوں بازو اتنے کھلے رکھتے تھے کہ آپ کے پیچھے موجود شخص آپ کی بغلوں کی سفیدی دیکھ سکتا تھا اور جب آپ بیٹھتے تو بائیں زانو کے سہارے بیٹھتے تھے۔
حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَصَمِّ عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ عَنْ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَجَدَ خَوَّى بِيَدَيْهِ يَعْنِي جَنَّحَ حَتَّى يُرَى وَضَحُ إِبْطَيْهِ مِنْ وَرَائِهِ وَإِذَا قَعَدَ اطْمَأَنَّ عَلَى فَخِذِهِ الْيُسْرَى
তাহকীক: