সুনানুদ্দারিমী (উর্দু)
مسند الدارمي (سنن الدارمي)
نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯২ টি
হাদীস নং: ১২৩৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امام کے قریب کون کھڑا ہو
حضرت عبداللہ بن مسعود روایت کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا تم میں سے سمجھ دار اور تجربہ کار لوگ میرے قریب کھڑے ہوں پھر وہ جو ان سے قریب کے مرتبے کے ہوں۔ اور پھر وہ جو ان کے قریب کے مرتبے ہوں اور کھڑے ہونے میں اختلاف نہ کرو ورنہ تمہارے دلوں میں اختلاف آجائے گا اور بازار کے فتنوں سے بچو۔
أَخْبَرَنَا زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ عَنْ خَالِدٍ عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيَلِيَنِّي مِنْكُمْ أُولُو الْأَحْلَامِ وَالنُّهَى ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ وَلَا تَخْتَلِفُوا فَتَخْتَلِفَ قُلُوبُكُمْ وَإِيَّاكُمْ وَهَوْشَاتِ الْأَسْوَاقِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৪০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خواتین کی کون سی صف افضل ہے۔
حضرت ابوہریرہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : مردوں کی سب سے بہتر صف سب سے پہلی صف ہے اور سب سے کم بہتر صف سب سے آخری صف ہے اور عورتوں کی سب سے بہتر صف سب سے آخری صف ہے اور سب سے کم بہتر صف سب سے پہلی صف ہے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ خَيْرُ صُفُوفِ الرِّجَالِ أَوَّلُهَا وَشَرُّهَا آخِرُهَا وَخَيْرُ صُفُوفِ النِّسَاءِ آخِرُهَا وَشَرُّهَا أَوَّلُهَا
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৪১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کون سی نماز منافقین کے لیے سب سے بھاری ہے
حضرت ابی بن کعب بیان کرتے ہیں ایک مرتبہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صبح کی نماز پڑھانے کے بعد ہماری طرح رخ کیا اور دریافت کیا فلاں شخص موجود ہے ؟ لوگوں نے عرض کی نہیں آپ نے دریافت کیا کیا فلاں شخص موجود ہے ؟ لوگوں نے عرض کی نہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے چند دوسرے منافقین کے بارے میں بھی دریافت کیا جو اس نماز میں حاضر نہیں تھے پھر آپ نے ارشاد فرمایا : یہ دونوں نمازیں (یعنی فجر اور عشاء) منافقین کے لیے سب سے بھاری ہیں۔
یہی روایت ایک ور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔
یہی روایت ایک ور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔
یہی روایت ایک ور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔
یہی روایت ایک ور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَصِيرٍ عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الصُّبْحِ ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ فَقَالَ أَشَاهِدٌ فُلَانٌ قَالُوا لَا فَقَالَ أَشَاهِدٌ فُلَانٌ فَقَالُوا لَا لِنَفَرٍ مِنْ الْمُنَافِقِينَ لَمْ يَشْهَدُوا الصَّلَاةَ فَقَالَ إِنَّ هَاتَيْنِ الصَّلَاتَيْنِ أَثْقَلُ الصَّلَاةِ عَلَى الْمُنَافِقِينَ وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِيهِمَا لَأَتَوْهُمَا وَلَوْ حَبْوًا قَالَ أَبُو مُحَمَّد عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَصِيرٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ أُبَيٍّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَسَمِعْتُهُ مِنْ أُبَيٍّ أَخْبَرَنَا أَبُو غَسَّانَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَصِيرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَ ذَلِكَ أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ خَالِدِ بْنِ مَيْمُونٍ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَصِيرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৪২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کون سی نماز منافقین کے لیے سب سے بھاری ہے
حضرت ابوہریرہ (رض) روایت کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا منافقین کے لیے عشاء اور فجر سے زیادہ اور کوئی نماز بھاری نہیں ہے اگر انھیں ان دونوں کے اجر وثواب کا پتہ ہوتا تو ان میں ضرور شریک ہوتے خواہ انھیں گھٹنوں کے بل چل کر آنا ہوتا۔
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ صَلَاةٍ أَثْقَلُ عَلَى الْمُنَافِقِينَ مِنْ صَلَاةِ الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ وَصَلَاةِ الْفَجْرِ وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِيهِمَا لَأَتَوْهُمَا وَلَوْ حَبْوًا
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৪৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز (باجماعت) میں شریک نہ ہونا
حضرت ابوہریرہ (رض) روایت کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے میں نے یہ ارادہ کیا کہ چند نوجوانوں کو حکم دوں وہ لکڑیاں اکٹھی کریں اور پھر کسی شخص کو ہدایت کروں کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائے اور میں ان لوگوں کی طرف جاؤں جو اس نماز میں شریک نہیں ہوئے ہیں اور ان سمیت ان لوگوں کے گھروں کو آگ لگادوں اگر کوئی پر گوشت ہڈی ہوتی یا دو پیالے شوربہ ملنا ہوتا تو یہ لوگ ضرور آتے اگر ان دونوں نمازوں کے اجر وثواب کا پتہ چل جاتا تو ان میں ضرور شریک ہوتے خواہ گھٹنوں کے بل چل کر آنا ہوتا۔
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ آمُرَ فِتْيَانِي فَيَجْمَعُوا حَطَبًا فَآمُرَ رَجُلًا يُصَلِّي بِالنَّاسِ ثُمَّ أُخَالِفَ إِلَى أَقْوَامٍ يَتَخَلَّفُونَ عَنْ هَذِهِ الصَّلَاةِ فَأُحَرِّقَ عَلَيْهِمْ بُيُوتَهُمْ لَوْ كَانَ عَرْقًا سَمِينًا أَوْ مُعَرَّقَتَيْنِ لَشَهِدُوهَا وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِيهِمَا لَأَتَوْهُمَا وَلَوْ حَبْوًا
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৪৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز (باجماعت) میں شریک نہ ہونا
نافع بیان کرتے ہیں ایک مرتبہ حضرت ابن عمر (رض) نے ایک شدید سرد رات میں " ضجنان " کے مقام پر پڑاؤ گیا تو انھوں نے موذن کو یہ ہدایت کی کہ وہ اعلان کرے " نماز اپنی قیام گاہ پر پڑھی جائے "۔
پھر حضرت ابن عمر (رض) نے یہ بتایا کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کبھی شدید سرد یا بارانی رات میں سفر کی حالت میں ہوتے تھے تو آپ موذن کو یہ ہدایت کرتے اور وہ اعلان کردیتا " نماز اپنی قیام گاہ پر پڑھی جائے "۔
پھر حضرت ابن عمر (رض) نے یہ بتایا کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کبھی شدید سرد یا بارانی رات میں سفر کی حالت میں ہوتے تھے تو آپ موذن کو یہ ہدایت کرتے اور وہ اعلان کردیتا " نماز اپنی قیام گاہ پر پڑھی جائے "۔
أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ نَزَلَ بِضَجْنَانَ فِي لَيْلَةٍ بَارِدَةٍ فَأَمَرَ مُنَادِيًا فَنَادَى الصَّلَاةُ فِي الرِّحَالِ ثُمَّ أَخْبَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا كَانَ فِي سَفَرٍ فِي لَيْلَةٍ بَارِدَةٍ أَوْ الْمَطَرِ أَمَرَ مُنَادِيًا فَنَادَى الصَّلَاةُ فِي الرِّحَالِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৪৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باجماعت نماز کی فضیلت
داؤد بیان کرتے ہیں میں نے سعید بن مسیب سے دریافت کیا ایک شخص اپنے گھر میں نماز پڑھ لیتا ہے پھر امام کو وہی نماز ادا کرتے ہوئے پاتا ہے ؟ تو وہ کیا امام کے ساتھ بھی نماز پڑھے گا سعید نے جواب دیا ! ہاں میں نے دریافت کیا ان دونوں میں سے کون سی نماز کو وہ شخص فرض قرار کرے گا ؟ انھوں نے جواب دیا اس نماز کو جو اس امام کے ہمراہ پڑھی ہے کیونکہ حضرت ابوہریرہ (رض) نے ہمیں یہ حدیث سنائی تھی نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ارشاد فرمایا ہے ایک شخص کا جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا اس کے تنہا نماز پڑھنے سے بیس اور چند مزید گنا زیادہ فضیلت رکھتا ہے۔
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ قَالَ قُلْتُ لِسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ رَجُلٌ صَلَّى فِي بَيْتِهِ ثُمَّ أَدْرَكَ الْإِمَامَ وَهُوَ يُصَلِّي أَيُصَلِّي مَعَهُ قَالَ نَعَمْ قُلْتُ بِأَيَّتِهِمَا يَحْتَسِبُ قَالَ بِالَّتِي صَلَّى مَعَ الْإِمَامِ فَإِنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ حَدَّثَنَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ صَلَاةُ الرَّجُلِ فِي الْجَمِيعِ تَزِيدُ عَلَى صَلَاتِهِ وَحْدَهُ بِضْعًا وَعِشْرِينَ جُزْءًا
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৪৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باجماعت نماز کی فضیلت
حضرت عبداللہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے۔ آدمی کا باجماعت نماز ادا کرنا اس کے تنہا نماز پڑھنے سے ستائیس درجے زیادہ فضیلت رکھتا ہے۔
أَخْبَرَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ حَدَّثَنِي نَافِعٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ صَلَاةُ الرَّجُلِ فِي جَمَاعَةٍ تَزِيدُ عَلَى صَلَاتِهِ وَحْدَهُ سَبْعًا وَعِشْرِينَ دَرَجَةً
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৪৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خواتین کو مسجد میں آنے سے روکنا اگر وہ نکلتی ہیں تو کیسے نکلیں ؟
حضرت ابن عمر (رض) روایت کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے جب کسی شخص کی بیوی اس سے مسجد میں جانے کی اجازت مانگے تو وہ اس کو منع نہ کرے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اسْتَأْذَنَتْ أَحَدَكُمْ زَوْجَتُهُ إِلَى الْمَسْجِدِ فَلَا يَمْنَعْهَا
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৪৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خواتین کو مسجد میں آنے سے روکنا اگر وہ نکلتی ہیں تو کیسے نکلیں ؟
حضرت ابوہریرہ (رض) روایت کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا اللہ کی کنیزوں کو اللہ کی مسجدوں میں آنے سے منع نہ کرو اور ان خواتین کو چاہیے کہ وہ خوشبو لگائے بغیر باہر نکلیں۔
سعید بن عامر بیان کرتے ہیں " تفلہ " اس خاتون کو کہتے ہیں جس نے خوشبو نہ لگائی ہو۔
سعید بن عامر بیان کرتے ہیں " تفلہ " اس خاتون کو کہتے ہیں جس نے خوشبو نہ لگائی ہو۔
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَمْنَعُوا إِمَاءَ اللَّهِ مَسَاجِدَ اللَّهِ وَلْيَخْرُجْنَ إِذَا خَرَجْنَ تَفِلَاتٍ أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو بِإِسْنَادِ هَذَا الْحَدِيثِ قَالَ قَالَ سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ التَّفِلَةُ الَّتِي لَا طِيبَ لَهَا
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৪৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب اقامت کہی جاچکی ہو اور کھانا بھی آجائے
سیدہ عائشہ (رض) روایت کرتی ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے۔ جب کھانا رکھ دیا جائے اور نماز کا وقت بھی ہوچکا ہو تو پہلے کھانا کھالو۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا وُضِعَ الْعَشَاءُ وَحَضَرَتْ الصَّلَاةُ فَابْدَءُوا بِالْعَشَاءِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৫০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب اقامت کہی جاچکی ہو اور کھانا بھی آجائے
حضرت انس بن مالک روایت بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے۔ جب کھانا آجائے اور نماز کا وقت بھی ہوچکا ہو تو پہلے کھانا کھالو۔
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ وَسُلَيْمَانُ بْنُ كَثِيرٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا حَضَرَ الْعَشَاءُ وَأُقِيمَتْ الصَّلَاةُ فَابْدَءُوا بِالْعَشَاءِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৫১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے لیے کیسے چل کر جایا جائے
حضرت ابوہریرہ (رض) نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں جب تم نماز کے لیے آؤ تو دوڑتے ہوئے نہ آؤ بلکہ چلتے ہوئے آؤ اور سکون اختیار کرو جو حصہ تمہیں ملے اسے ادا کرلو اور جو گزر چکا ہو اسے بعد میں مکمل کرلو۔
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا أَتَيْتُمْ الصَّلَاةَ فَلَا تَأْتُوهَا تَسْعَوْنَ وَأْتُوهَا تَمْشُونَ وَعَلَيْكُمْ السَّكِينَةُ فَمَا أَدْرَكْتُمْ فَصَلُّوا وَمَا فَاتَكُمْ فَأَتِمُّوا
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৫২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے لیے کیسے چل کر جایا جائے
عبداللہ بن ابوقتادہ اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں جب تم نماز کے لیے آؤ تو تمہارے اوپر سکون لازمی ہے جو حصہ تمہیں ملے اسے ادا کرلو اور جو گزر چکا ہو اسے (بعد میں) مکمل کرلو۔
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَتَيْتُمْ الصَّلَاةَ فَعَلَيْكُمْ بِالسَّكِينَةِ فَمَا أَدْرَكْتُمْ فَصَلُّوا وَمَا سُبِقْتُمْ فَأَتِمُّوا
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৫৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد کی طرف جانے والے قدموں کی فضیلت
حضرت ابی بن کعب بیان کرتے ہیں مدینے میں ایک شخص تھا قبلہ کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنے والوں میں سے، میں مدینہ منورہ میں کسی ایسے شخص سے واقف نہیں تھا جس کا گھر مسجد سے اس کے گھر سے زیادہ دور ہو وہ شخص تمام نمازوں میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ شریک ہوتا تھا اس سے کہا گیا اگر تم کوئی گدھا خرید لو تاکہ تم سردی اور تاریکی میں اس پر سوار ہو کر آجایا کرو تو یہ مناسب ہوگا اس نے جواب دیا اللہ کی قسم مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ میرا گھر مسجد کے بالکل ساتھ ہو اس بات کی اطلاع نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دی گئی تو آپ نے اس شخص سے اس بارے میں دریافت کیا تو اس نے عرض کی یا رسول اللہ اس کی وجہ یہ ہے کہ میں یہ چاہتا ہوں کہ میرے قدموں کے نشانات میرے قدموں، گھر واپس آنے جانے کو میرے نامہ اعمال میں لکھاجائے یا اس نے اس طرح کی کوئی بات کہی تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ یہ سب کچھ تمہیں عطا کرے گا اور جس ثواب کی تم نے نیت کی ہے وہ سب بھی تمہیں عطا کرے گا (راوی کہتے ہیں) یا اس کی مانند آپ نے کچھ الفاظ ادا کئے۔
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا التَّيْمِيُّ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ كَانَ رَجُلٌ بِالْمَدِينَةِ لَا أَعْلَمُ بِالْمَدِينَةِ مَنْ يُصَلِّي إِلَى الْقِبْلَةِ أَبْعَدَ مَنْزِلًا مِنْ الْمَسْجِدِ مِنْهُ وَكَانَ يَشْهَدُ الصَّلَوَاتِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقِيلَ لَهُ لَوْ ابْتَعْتَ حِمَارًا تَرْكَبُهُ فِي الرَّمْضَاءِ وَالظَّلْمَاءِ قَالَ وَاللَّهِ مَا يَسُرُّنِي أَنَّ مَنْزِلِي بِلِزْقِ الْمَسْجِدِ فَأُخْبِرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِذَلِكَ فَسَأَلَهُ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْمَا يُكْتَبَ أَثَرِي وَخُطَايَ وَرُجُوعِي إِلَى أَهْلِي وَإِقْبَالِي وَإِدْبَارِي أَوْ كَمَا قَالَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْطَاكَ اللَّهُ ذَلِكَ كُلَّهُ وَأَعْطَاكَ مَا احْتَسَبْتَ أَجْمَعَ أَوْ كَمَا قَالَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৫৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کسی شخص کا صف کے پیچھے تنہا کھڑے ہو کر نماز پڑھنا
ہلال بن یساف بیان کرتے ہیں زیاد نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے بنواسد سے تعلق رکھنے والے ایک بزرگ کے پاس کھڑا کردیا جن کا نام حضرت وابصہ بن معبد تھا زیاد نے بتایا کہ ان صاحب نے مجھے یہ حدیث سنائی ہے وہ صاحب یہ بات سن رہے تھے کہ انھوں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا ہے کہ ایک شخص نے آپ کی اقتداء میں تنہا کھڑا ہو کر نماز پڑھی وہ کسی صف میں شامل نہیں ہوا تھا تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے دوبارہ نماز پڑھنے کا حکم دیا۔ امام دارمی فرماتے ہیں امام احمد بن حنبل عمرو بن مرہ کی روایت کو درست قرار دیتے ہیں جبکہ میں یزید بن زیاد کی اس حدیث کے مطابق فتوی دیتا ہوں۔
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا أَبُو زُبَيْدٍ هُوَ عَبْثَرُ بْنُ الْقَاسِمِ عَنْ حُصَيْنٍ عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ قَالَ أَخَذَ بِيَدِي زِيَادُ بْنُ أَبِي الْجَعْدِ فَأَقَامَنِي عَلَى شَيْخٍ مِنْ بَنِي أَسَدٍ يُقَالُ لَهُ وَابِصَةُ بْنُ مَعْبَدٍ فَقَالَ حَدَّثَنِي هَذَا وَالرَّجُلُ يَسْمَعُ أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ صَلَّى خَلْفَهُ رَجُلٌ وَلَمْ يَتَّصِلْ بِالصُّفُوفِ فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُعِيدَ الصَّلَاةَ قَالَ أَبُو مُحَمَّد كَانَ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ يُثْبِتُ حَدِيثَ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ وَأَنَا أَذْهَبُ إِلَى حَدِيثِ يَزِيدَ بْنِ زِيَادِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৫৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کسی شخص کا صف کے پیچھے تنہا کھڑے ہو کر نماز پڑھنا
حضرت وابصہ بن معبد بیان کرتے ہیں ایک شخص نے صف کے پیچھے کھڑے ہو کر تنہا نماز پڑھی تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے دوبارہ نماز پڑھنے کا حکم دیا۔ امام ابومحمد دارمی فرماتے ہیں میں نے اس کے مطابق فتوی دیا۔
أَخْبَرَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زِيَادٍ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ زِيَادِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ وَابِصَةَ بْنِ مَعْبَدٍ أَنَّ رَجُلًا صَلَّى خَلْفَ الصُّفُوفِ وَحْدَهُ فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُعِيدَ قَالَ أَبُو مُحَمَّد أَقُولُ بِهَذَا
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৫৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کسی شخص کا صف کے پیچھے تنہا کھڑے ہو کر نماز پڑھنا
حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں ان کی دادی سیدہ ملیکہ نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے کھانا تیار کیا آپ نے اسے کھالیا تو پھر ارشاد فرمایا اٹھو میں تمہیں نماز پڑھاتا ہوں حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں میں ایک چٹائی کی طرف بڑھا جو طویل استعمال کی وجہ سے سیاہ ہوچکی تھی میں نے اسے پانی کے ذریعے دھویا نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس پر کھڑے ہوئے میں اور یتیم نے آپ کے پیچھے صف قائم کی جبکہ بزرگ خواتین ہمارے پیچھے کھڑی ہوئیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں دو رکعت پڑھانے کے بعد سلام پھیر دیا۔
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ إِسْحَقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ جَدَّتَهُ مُلَيْكَةَ دَعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِطَعَامٍ صَنَعَتْهُ فَأَكَلَ ثُمَّ قَالَ قُومُوا فَلِأُصَلِّيَ بِكُمْ قَالَ أَنَسٌ فَقُمْتُ إِلَى حَصِيرٍ لَنَا قَدْ اسْوَدَّ مِنْ طُولِ مَا لُبِسَ فَنَضَحْتُهُ بِمَاءٍ فَقَامَ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَصَفَفْتُ أَنَا وَالْيَتِيمُ وَرَاءَهُ وَالْعَجُوزُ وَرَاءَنَا فَصَلَّى لَنَا رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ انْصَرَفَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৫৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ظہر کی نماز میں قرأت کی مقدار
حضرت ابوسعید خدری روایت کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ظہر کی نماز کی ابتدائی دو رکعت میں تقریبا تیس کے قریب آیات تلاوت کیا کرتے تھے جب کہ آخری دو رکعت میں اس سے نصف تلاوت کرتے تھے جبکہ عصر کی نماز میں ظہر کی آخری دو رکعت جتنی قرأت کرتے تھے اور عصر کی آخری دو رکعت میں پہلی دو رکعت کے نصف جتنی قرأت کرتے تھے۔
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سورت الم تنزیل السجدہ کی مقدار جتنی تلاوت کرتے تھے۔
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سورت الم تنزیل السجدہ کی مقدار جتنی تلاوت کرتے تھے۔
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ عَنْ الْوَلِيدِ أَبِي بِشْرٍ عَنْ أَبِي الصِّدِّيقِ النَّاجِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُومُ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ مِنْ الظُّهْرِ قَدْرَ ثَلَاثِينَ آيَةً وَفِي الْأُخْرَيَيْنِ عَلَى قَدْرِ النِّصْفِ مِنْ ذَلِكَ وَفِي الْعَصْرِ عَلَى قَدْرِ الْأُخْرَيَيْنِ مِنْ الظُّهْرِ وَفِي الْأُخْرَيَيْنِ عَلَى قَدْرِ النِّصْفِ مِنْ ذَلِكَ أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ الْوَلِيدِ أَبِي بِشْرٍ عَنْ أَبِي الصِّدِّيقِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ بِنَحْوِهِ وَزَادَ قَدْرَ قِرَاءَةِ الم تَنْزِيلُ السَّجْدَةِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৫৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ظہر کی نماز میں قرأت کی مقدار
حضرت جابر بن سمرہ (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ظہر اور عصر کی نماز میں سورت طارق اور سورت بروج کی تلاوت کیا کرتے تھے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقْرَأُ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ بِالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوجِ
তাহকীক: