সুনানুদ্দারিমী (উর্দু)

مسند الدارمي (سنن الدارمي)

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯২ টি

হাদীস নং: ১৩৭৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کسی بھی چیز کے آگے سے گزرنے سے نماز نہیں ٹوٹتی۔
حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں (میں اور میرا بھائی) فضل آئے راوی کہتے ہیں یعنی یہ دونوں صاحبان گدھی پر سوار تھے۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) منیٰ میں نماز ادا کر رہے تھے حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں میں ایک صف کے کچھ حصے کے آگے سے گزر گیا پھر اس سے اتر گیا میں نے اسے چرنے کے لیے چھوڑ دیا اور خود صف میں شامل ہوگیا۔
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ جِئْتُ أَنَا وَالْفَضْلُ يَعْنِي عَلَى أَتَانٍ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بِمِنًى أَوْ بِعَرَفَةَ فَمَرَرْتُ عَلَى بَعْضِ الصَّفِّ فَنَزَلْتُ عَنْهَا وَتَرَكْتُهَا تَرْعَى وَدَخَلْتُ فِي الصَّفِّ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৮০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نمازی کے آگے سے گزرنا مکروہ ہے۔
بسر بن سعید بیان کرتے ہیں حضرت ابوجہیم انصاری نے مجھے حضرت زید بن خالد جہنی کی خدمت میں بھیجا تاکہ میں ان سے اس حدیث کے بارے میں دریافت کروں جو نمازی کے آگے گزرنے کے بارے میں ہے۔ انھوں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زبانی سنی ہے تو حضرت زید بن خالد نے بتایا نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ایسے شخص کا چالیس تک ٹھہرے رہنا بہتر ہے بجائے اس کے کہ وہ نمازی کے آگے سے گزر جائے۔ راوی کہتے ہیں یہ مجھے پتا نہیں کہ چالیس سال مراد ہے، چالیس ماہ مراد ہیں یا چالیس دن۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ سَالِمٍ أَبِي النَّضْرِ عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ قَالَ أَرْسَلَنِي أَبُو جُهَيْمٍ الْأَنْصَارِيُّ إِلَى زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ أَسْأَلُهُ مَا سَمِعَ مِنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الَّذِي يَمُرُّ بَيْنَ يَدَيْ الْمُصَلِّي فَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَأَنْ يَقُومَ أَحَدُكُمْ أَرْبَعِينَ خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَمُرَّ بَيْنَ يَدَيْ الْمُصَلِّي قَالَ فَلَا أَدْرِي سَنَةً أَوْ شَهْرًا أَوْ يَوْمًا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৮১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نمازی کے آگے سے گزرنا مکروہ ہے۔
بسربن سعیدبیان کرتے ہیں حضرت زید بن خالد جہنی نے انھیں حضرت ابوجہیم کی خدمت میں بھیجا تاکہ وہ ان سے نمازی کے آگے سے گزرنے والی حدیث کے بارے میں دریافت کریں تو حضرت ابوجہیم نے بتایا نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے اگر نمازی کے آگے سے گزرنے والے شخص کو (اس عمل کے) گناہ کا پتہ چل جائے تو وہ اس کے آگے سے گزرنے کی بجائے چالیس تک رکنا اپنے لیے بہتر سمجھے گا۔ اس حدیث کے راوی (ابونضر فرماتے ہیں مجھے نہیں پتہ کہ اس سے مراد چالیس دن ہیں مہینے ہیں یا سال ہیں ؟ )
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ أَبِي النَّضْرِ مَوْلَى عُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْمَرٍ أَنَّ بُسْرَ بْنَ سَعِيدٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ زَيْدَ بْنَ خَالِدٍ الْجُهَنِيَّ أَرْسَلَهُ إِلَى أَبِي جُهَيْمٍ يَسْأَلُهُ مَاذَا سَمِعَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي الْمَارِّ بَيْنَ يَدَيْ الْمُصَلِّي فَقَالَ أَبُو جُهَيْمٍ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ يَعْلَمُ الْمَارُّ بَيْنَ يَدَيْ الْمُصَلِّي مَاذَا عَلَيْهِ فِي ذَلِكَ لَكَانَ أَنْ يَقِفَ أَرْبَعِينَ خَيْرًا لَهُ مِنْ أَنْ يَمُرَّ بَيْنَ يَدَيْهِ قَالَ أَبُو النَّضْرِ لَا أَدْرِي أَرْبَعِينَ يَوْمًا أَوْ شَهْرًا أَوْ سَنَةً
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৮২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مسجد میں نماز پڑھنے کی فضیلت
حضرت ابوہریرہ (رض) روایت کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میری اس مسجد میں ایک نماز ادا کرنا مسجد حرام کے علاوہ اور کسی بھی مسجد میں ایک ہزار (نمازیں ادا کرنے کی مانند ہے)
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ حَدَّثَنَا أَفْلَحُ هُوَ ابْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنِي سَلْمَانُ الْأَغَرُّ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةٌ فِي مَسْجِدِي هَذَا كَأَلْفِ صَلَاةٍ فِيمَا سِوَاهُ مِنْ الْمَسَاجِدِ إِلَّا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৮৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مسجد میں نماز پڑھنے کی فضیلت
حضرت ابن عمر (رض) روایت کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے میری اس مسجد میں ایک نماز ادا کرنا مسجد حرام کے علاوہ اور کسی بھی مسجد میں ایک ہزار نمازیں ادا کرنے سے افضل ہے (یا زیادہ فضیلت رکھتا ہے )
أَخْبَرَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةٌ فِي مَسْجِدِي هَذَا أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ صَلَاةٍ فِيمَا سِوَاهُ إِلَّا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৮৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مسجد میں نماز پڑھنے کی فضیلت
حضرت ابوہریرہ (رض) نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں۔ میری اس مسجد میں ایک نماز ادا کرنا مسجد حرام کے علاوہ اور کسی بھی مسجد میں ایک ہزار نمازیں ادا کرنے سے افضل ہے۔
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ صَلَاةٌ فِي مَسْجِدِي هَذَا أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ صَلَاةٍ فِيمَا سِوَاهُ إِلَّا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৮৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (زیادہ ثواب حصول کے لئے) صرف تین مساجد کی طرف سفر کیا جائے گا
حضرت ابوہریرہ (رض) روایت کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے ( نماز کے زیادہ ثواب حصول کے لئے) صرف تین مساجد کی طرف سفر کیا جائے گا خانہ کعبہ اور میری مسجد اور مسجد اقصی۔
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تُشَدُّ الرِّحَالُ إِلَّا إِلَى ثَلَاثَةِ مَسَاجِدَ الْكَعْبَةِ وَمَسْجِدِي هَذَا وَمَسْجِدِ الْأَقْصَى
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৮৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تاریکی میں مسجد کی طرف پیدل جانے کی فضیلت
حضرت ابودرداء نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں جو شخص تاریکی میں پیدل چل کر نماز (یعنی مسجد) کی طرف جائے گا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے نور عطا کرے گا۔
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ عَنْ جُنَادَةَ عَنْ مَكْحُولٍ عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ مَشَى فِي ظُلْمَةِ لَيْلٍ إِلَى صَلَاةٍ آتَاهُ اللَّهُ نُورًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৮৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے دوران ادھر ادھر دیکھنا مکروہ ہے
حضرت ابوذرغفاری (رض) روایت کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے جب تک بندہ ( نماز کے دوران) ادھرادھر نہیں دیکھتا اللہ تعالیٰ اس بندے کی طرف خاص رحمت نازل کرتا ہے لیکن بندہ جب منہ پھیر لیتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس سے (اپنی رحمت کو) موڑ لیتا ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ حَدَّثَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا الْأَحْوَصِ يُحَدِّثُ عَنْ ابْنِ الْمُسَيَّبِ أَنَّ أَبَا ذَرٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَزَالُ اللَّهُ مُقْبِلًا عَلَى الْعَبْدِ مَا لَمْ يَلْتَفِتْ فَإِذَا صَرَفَ وَجْهَهُ انْصَرَفَ عَنْهُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৮৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کون سی نماز افضل ہے
حضرت عبداللہ بن حبشی بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا گیا کون سے اعمال افضل ہیں ؟ آپ نے جواب دیا : ایسا ایمان جس میں کوئی شک نہ ہو۔ ایسا جہاد جس میں (مال غنیمت میں) کوئی خیانت کی گئی ہو اور ایسا حج جس میں کوئی بری بات نہ ہو۔ دریافت کیا گیا کون سی نماز افضل ہے ؟ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جواب دیا : طویل قیام والی عرض کی گئی کون سا صدقہ افضل ہے ؟ آپ نے فرمایا : تنگدستی کے عالم میں دیا جانے والا صدقہ عرض کی گئی کون سی ہجرت افضل ہے ؟ آپ نے جواب دیا : اللہ نے تمہارے لیے جو چیزیں حرام کردیں ہیں انھیں چھوڑ دینا۔ عرض کی گئی کون ساجہاد افضل ہے ؟ آپ نے فرمایا اس شخص کا جہاد جو مشرکین کے ساتھ اپنی جان اور مال کے ہمراہ جہاد کرے۔ عرض کی گئی کون سا مقتول افضل ہے ؟ آپ نے فرمایا جس کے گھوڑے کی ٹانگیں کاٹ دی جائیں اور اس شخص کو شہید کردیا جائے۔
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي عُثْمَانُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ عَنْ عَلِيٍّ الْأَزْدِيِّ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ اللَّيْثِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُبْشِيٍّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ أَيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ قَالَ إِيمَانٌ لَا شَكَّ فِيهِ وَجِهَادٌ لَا غُلُولَ فِيهِ وَحَجَّةٌ مَبْرُورَةٌ قِيلَ فَأَيُّ الصَّلَاةِ أَفْضَلُ قَالَ طُولُ الْقِيَامِ قِيلَ فَأَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ قَالَ جُهْدُ مُقِلٍّ قِيلَ فَأَيُّ الْهِجْرَةِ أَفْضَلُ قَالَ أَنْ تَهْجُرَ مَا حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْكَ قِيلَ فَأَيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ قَالَ مَنْ جَاهَدَ الْمُشْرِكِينَ بِمَالِهِ وَنَفْسِهِ قِيلَ فَأَيُّ الْقَتْلِ أَشْرَفُ قَالَ مَنْ عُقِرَ جَوَادُهُ وَأُهْرِيقَ دَمُهُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৮৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر اور عصر کی نماز کی فضیلت
ابوبکر بن ابی موسیٰ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جو شخص دو ٹھنڈی نمازیں ادا کرے گا وہ جنت میں داخل ہوگا۔ امام محمد عبداللہ سے دریافت کیا گیا ٹھنڈی نمازوں سے مرادلیا گیا ہے انھوں نے جواب دیا : فجر اور عصر کی نماز۔
حَدَّثَنَا عَفَّانُ أَخْبَرَنَا هَمَّامٌ عَنْ أَبِي جَمْرَةَ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي مُوسَى عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ صَلَّى الْبَرْدَيْنِ دَخَلَ الْجَنَّةَ قِيلَ لِأَبِي مُحَمَّدٍ مَا الْبَرْدَيْنِ قَالَ الْغَدَاةُ وَالْعَصْرُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৯০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر اور عصر کی نماز کی فضیلت
حضرت ابوہریرہ (رض) روایت کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا جو شخص صبح کی نماز ادا کرتا ہے وہ اللہ کی امان میں رہتا ہے تم اللہ کی امان کو خرب کرنے کی کوشش نہ کرو اور جو شخص عصر کی نماز ادا کرتا ہے وہ اللہ کی امان میں چلا جاتا ہے تم اللہ کی امان کو خراب کرنے کی کوشش نہ کرو۔ امام ابومحمد دارمی فرماتے ہیں اس کا مطلب یہ ہے جب وہ امان میں چلا گیا ہے اور اب (کسی سے کیا ہوا کوئی عہد) پورا نہیں کرتا تو وہ وعدے کی خلاف ورزی کرتا ہے اور بدعہدی کرتا ہے۔
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي أُسَيْدٍ عَنْ جَدِّهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ صَلَّى الصُّبْحَ فَهُوَ فِي جِوَارِ اللَّهِ فَلَا تُخْفِرُوا اللَّهَ فِي جَارِهِ وَمَنْ صَلَّى الْعَصْرَ فَهُوَ فِي جِوَارِ اللَّهِ فَلَا تُخْفِرُوا اللَّهَ فِي جَارِهِ قَالَ أَبُو مُحَمَّد إِذَا أُمِّنَ وَلَمْ يَفِ فَقَدْ غَدَرَ وَأَخْفَرَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৯১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پیشاب پاخانہ روک کر نماز پڑھنا منع ہے
حضرت عبداللہ بن ارقم نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں جب نماز کا وقت ہوجائے اور کسی کو قضائے حاجت کی ضروت ہو تو وہ پہلے قضائے حاجت کرلے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كُنَاسَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَرْقَمِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا حَضَرَتْ الصَّلَاةُ وَأَرَادَ الرَّجُلُ الْخَلَاءَ فَابْدَأْ بِالْخَلَاءِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৯২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے دوران کمر پر ہاتھ رکھنا منع ہے
حضرت ابوہریرہ (رض) روایت کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کمر پر ہاتھ رکھنے سے منع کیا ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُصَلِّيَ الرَّجُلُ مُخْتَصِرًا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৯৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عشاء کی نماز سے پہلے سو جانا یا عشاء کی نماز کے بعد گفتگو کرنا منع ہے
حضرت ابوبرزہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عشاء سے پہلے سوجانے اور اس کے بعد میں گفتگو کرنے سے منع کرتے تھے۔
أَخْبَرَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْحَوْضِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَيَّارٍ أَبِي الْمِنْهَالِ الرِّيَاحِيِّ عَنْ أَبِي بَرْزَةَ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَكْرَهُ النَّوْمَ قَبْلَ الْعِشَاءِ وَالْحَدِيثَ بَعْدَهَا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৯৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشرک کا مسجد حرام میں داخل ہونا منع ہے
حضرت ابوہریرہ (رض) روایت کرتے ہیں میں اس وقت حضرت علی بن ابوطالب (رض) کے ساتھ تھا جب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں بھیجا اور انھوں نے یہ اعلان کیا (اتنی زور سے اعلان کیا) کہ ان کی آواز بیٹھ گئی۔

" خبردارصرف مومن جنت میں داخل ہوگا اور اس سال کے بعد کوئی مشرک حج نہ کرسکے گا کوئی شخص برہنہ ہو کر بیت اللہ (خانہ کعبہ) کا طواف نہ کرسکے گا جس کا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کوئی معاہدہ ہے اس کی مدت چار ماہ ہے جب چار ماہ گزر جائیں گے تو اللہ اور اس کا نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مشرکین (کے ساتھ کئے ہوئے ہر معاہدے) سے بری ہوں گے۔
أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ ثَابِتٍ الْبَزَّارُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْمُغِيرَةِ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ الْمُحَرَّرِ بْنِ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ كُنْتُ مَعَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ لَمَّا بَعَثَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَادَى بِأَرْبَعٍ حَتَّى صَهَلَ صَوْتُهُ أَلَا إِنَّهُ لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ إِلَّا نَفْسٌ مُؤْمِنَةٌ وَلَا يَحُجَّنَّ بَعْدَ الْعَامِ مُشْرِكٌ وَلَا يَطُوفُ بِالْبَيْتِ عُرْيَانٌ وَمَنْ كَانَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَهْدٌ فَإِنَّ أَجَلَهُ إِلَى أَرْبَعَةِ أَشْهُرٍ فَإِذَا مَضَتْ الْأَرْبَعَةُ فَإِنَّ اللَّهَ بَرِيءٌ مِنْ الْمُشْرِكِينَ وَرَسُولُهُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৯৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بچے کو کب (کتنی عمر میں یعنی باقاعدگی کے ساتھ) نماز پڑھنے کا حکم دیا جائے
عبداللہ بن ربیع اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ارشاد فرمایا ہے سات سال کے بچے کو نماز پڑھنا سکھاؤ۔ دس برس کے بچے کو نماز (نہ پڑھنے) کی وجہ سے مارو۔
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ الْحُمَيْدِيُّ حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ بْنِ مَعْبَدٍ الْجُهَنِيُّ حَدَّثَنِي عَمِّي عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلِّمُوا الصَّبِيَّ الصَّلَاةَ ابْنَ سَبْعِ سِنِينَ وَاضْرِبُوهُ عَلَيْهَا ابْنَ عَشْرٍ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৯৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کن اوقات میں نماز پڑھنا مکروہ ہے
حضرت عقبہ بن عامر بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں تین اوقات میں نماز ادا کرنے اور مردوں کو دفن کرنے سے منع کیا ہے سورج طلوع ہوتے وقت اس کے اچھی طرح بلند ہوجانے تک زوال کے وقت سورج ڈھل جانے تک اور سورج غروب ہوتے وقت یہاں تک کہ پورا غروب ہوجائے۔
أَخْبَرَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عَلِيٍّ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي قَالَ سَمِعْتُ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ قَالَ ثَلَاثُ سَاعَاتٍ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَانَا أَنْ نُصَلِّيَ فِيهِنَّ أَوْ أَنْ نَقْبُرَ فِيهِنَّ مَوْتَانَا حِينَ تَطْلُعُ الشَّمْسُ بَازِغَةً حَتَّى تَرْتَفِعَ وَحِينَ يَقُومُ قَائِمُ الظَّهِيرَةِ حَتَّى تَمِيلَ الشَّمْسُ وَحِينَ تَضَيَّفُ الشَّمْسُ لِلْغُرُوبِ حَتَّى تَغْرُبَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৯৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کن اوقات میں نماز پڑھنا مکروہ ہے
حضرت ابن عباس (رض) روایت کرتے ہیں چند قابل اعتماد حضرات جن میں حضرت عمر بن خطاب بھی شامل ہیں جو میرے نزدیک پسندیدہ ترین شخصیت ہیں انھوں نے مجھے یہ حدیث سنائی ہے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے فجر کی نماز کے بعد سورج طلوع ہوجانے تک کوئی نماز نہیں پڑھی جاسکتی اور عصر کی نماز کے بعد سورج غروب ہوجانے تک کوئی نماز نہیں پڑھی جاسکتی۔
أَخْبَرَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ حَدَّثَنِي رِجَالٌ مَرْضِيُّونَ فِيهِمْ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ وَأَرْضَاهُمْ عِنْدِي عُمَرُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا صَلَاةَ بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ وَلَا صَلَاةَ بَعْدَ صَلَاةِ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৯৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عصر کی نماز کے بعد دو رکعت ادا کرنا
ابواسحق بیان کرتے ہیں : اسود بن یزید اور مسروق سیدہ عائشہ (رض) کے بارے میں یہ گواہی دیتے ہیں انھوں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں یہ گواہی دی کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سیدہ عائشہ (رض) کے ہاں کوئی دن ایسا نہیں گزاراجب آپ نے دو رکعت ادا نہ کی ہوں۔ امام ابومحمد دارمی فرماتے ہیں : یعنی عصر کے بعد والی دو رکعت
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ قَالَ سَمِعْتُ الْأَسْوَدَ بْنَ يَزِيدَ وَمَسْرُوقًا يَشْهَدَانِ عَلَى عَائِشَةَ أَنَّهَا شَهِدَتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ لَمْ يَكُنْ عِنْدَهَا يَوْمًا إِلَّا صَلَّى هَاتَيْنِ الرَّكْعَتَيْنِ قَالَ أَبُو مُحَمَّد تَعْنِي بَعْدَ الْعَصْرِ
tahqiq

তাহকীক: