সুনানুদ্দারিমী (উর্দু)
مسند الدارمي (سنن الدارمي)
نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯২ টি
হাদীস নং: ১৩৫৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں تھوکنا مکروہ ہے۔
شعبہ بیان کرتے ہیں میں نے قتادہ سے دریافت کیا آپ نے حضرت انس (رض) کو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حوالے سے یہ حدیث نقل کرتے ہوئے سنا ہے مسجد میں تھوکنا گناہ ہے ؟ انھوں نے جواب دیا ہاں۔ اور حدیث کے یہ الفاظ بھی ہیں اس کا کفارہ اسے دفن کرنا ہے۔
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ قُلْتُ لِقَتَادَةَ أَسَمِعْتَ أَنَسًا يَقُولُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْبُزَاقُ فِي الْمَسْجِدِ خَطِيئَةٌ قَالَ نَعَمْ وَكَفَّارَتُهَا دَفْنُهَا
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں تھوکنا مکروہ ہے۔
حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جب بندہ نماز پڑھ رہا ہوتا ہے وہ اپنے پروردگار کی بارگاہ میں مناجات کررہا ہوتا ہے اس کا پروردگار اس کے اور قبلہ کے درمیان ہوتا ہے اس لیے نماز کے دوران اگر کسی شخص نے تھوکنا ہو تو اپنے بائیں طرف یا اپنے پاؤں کے نیچے تھوکے یا اس طرح کرے راوی کہتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے کپڑے میں تھوک کر اس کپڑے کو مل دیا۔
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا صَلَّى فَإِنَّمَا يُنَاجِي رَبَّهُ أَوْ رَبُّهُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ فَإِذَا بَزَقَ أَحَدُكُمْ فَلْيَبْصُقْ عَنْ يَسَارِهِ أَوْ تَحْتَ قَدَمِهِ أَوْ يَقُولُ هَكَذَا وَبَزَقَ فِي ثَوْبِهِ وَدَلَكَ بَعْضَهُ بِبَعْضٍ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں تھوکنا مکروہ ہے۔
حضرت ابن عمر (رض) بیان کرتے ہیں ایک مرتبہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خطبہ دے رہے تھے آپ نے قبلہ کی جانب مسجد کی دیوار پر تھوک لگا دیکھا تو حاضرین مسجد کے سامنے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ارشاد فرمایا بیشک جب کوئی شخص نماز پڑھ رہا ہوتا ہے تو اللہ اس کے سامنے ہوتا ہے تو کوئی بھی شخص ہرگز سامنے کی طرف نہ تھوکے (راوی کو شک ہے یہاں پر لفظ دوسرا منقول ہے) پھر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حکم کے تحت اس تھوک کو صاف کردیا گیا۔ اس حدیث کے راوی کہتے ہیں میرے علم کے مطابق میرے استاد نے یہ بات بیان کی تھی کہ اس تھوک کو زعفران کے ذریعے صاف کیا گیا۔
أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ بَيْنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ إِذْ رَأَى نُخَامَةً فِي قِبْلَةِ الْمَسْجِدِ فَتَغَيَّظَ عَلَى أَهْلِ الْمَسْجِدِ وَقَالَ إِنَّ اللَّهَ قِبَلَ أَحَدِكُمْ إِذَا كَانَ فِي صَلَاتِهِ فَلَا يَبْزُقَنَّ أَوْ قَالَ لَا يَتَنَخَّعَنَّ ثُمَّ أَمَرَ بِهَا فَحُكَّ مَكَانُهَا وَأَمَرَ بِهَا فَلُطِخَتْ قَالَ حَمَّادٌ لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا قَالَ بِزَعْفَرَانٍ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں تھوکنا مکروہ ہے۔
حمید بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں حضرت ابوہریرہ (رض) اور حضرت ابوسعید خدری (رض) نے انھیں بتایا کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مسجد کی دیوار پر تھوک لگا دیکھا تو ایک کنکری اٹھا کر اسے صاف کردیا اور ارشاد فرمایا اگر کسی شخص نے نماز کے دوران تھوکنا ہو تو سامنے کی طرف اور دائیں طرف نہ تھوکے بلکہ اپنے بائیں طرف اور پاؤں کے نیچے تھوکے۔
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ وَأَبَا هُرَيْرَةَ أَخْبَرَاهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى نُخَامَةً فِي جِدَارِ الْمَسْجِدِ فَتَنَاوَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَصَاةً وَحَتَّهَا ثُمَّ قَالَ إِذَا تَنَخَّمَ أَحَدُكُمْ فَلَا يَتَنَخَّمَنَّ قِبَلَ وَجْهِهِ وَلَا عَنْ يَمِينِهِ وَلْيَبْصُقْ عَنْ يَسَارِهِ أَوْ تَحْتَ قَدَمِهِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں سوجانا۔
حضرت ابوذر غفاری (رض) بیان کرتے ہیں رسول اللہ میرے پاس تشریف لائے میں اس وقت مسجد میں سو رہا تھا آپ نے اپنے پاؤں مبارک سے مجھے ہلایا اور فرمایا تم مجھے مسجد میں سوتے نظر آرہے ہو میں نے عرض کی اے اللہ کے نبی میری آنکھ لگ گئی تھی۔
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ الْمُغِيرَةِ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ عَنْ أَبِي حَرْبِ بْنِ أَبِي الْأَسْوَدِ الدِّيلِيِّ عَنْ عَمِّهِ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ أَتَانِي نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا نَائِمٌ فِي الْمَسْجِدِ فَضَرَبَنِي بِرِجْلِهِ قَالَ أَلَا أَرَاكَ نَائِمًا فِيهِ قُلْتُ يَا نَبِيَّ اللَّهِ غَلَبَتْنِي عَيْنِي
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں سوجانا۔
حضرت ابن عمر (رض) بیان کرتے ہیں میں رات میں مسجد میں سویا کرتا تھا میرا گھر بار نہیں تھا میں نے خواب دیکھا مجھے ایک کنویں کے پاس لے جایا گیا جس میں کچھ لوگ لٹکے ہوئے ہیں پھر کہا گیا اسے دائیں طرف لے چلو حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں میں نے اس خواب کا ذکر سیدہ حفصہ سے کیا اور کہا کہ آپ یہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے بیان کیجیے گا۔ سیدہ حفصہ نے یہ خواب رسول اللہ کو سنا اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یہ خواب کس نے دیکھا ہے سیدہ حفصہ نے عرض کی ابن عمر (رض) نے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا وہ اچھا انسان ہے۔ (راوی کو شک ہے) وہ اچھا آدمی ہے اگر وہ رات کے وقت نوافل ادا کیا کرتا تو یہ زیادہ بہتر ہے۔ حضرت ابن عمر (رض) بیان کرتے ہیں پہلے جب میں سویا کرتا تھا تو صبح ہونے سے پہلے بیدار نہیں ہوتا۔ (نافع بیان کرتے ہیں) حضرت ابن عمر (رض) رات بھر نوافل ادا کرتے رہتے تھے۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ خَالِدٍ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ الْفَزَارِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كُنْتُ أَبِيتُ فِي الْمَسْجِدِ وَلَمْ يَكُنْ لِي أَهْلٌ فَرَأَيْتُ فِي الْمَنَامِ كَأَنَّمَا انْطُلِقَ بِي إِلَى بِئْرٍ فِيهَا رِجَالٌ مُعَلَّقُونَ فَقِيلَ انْطَلِقُوا بِهِ إِلَى ذَاتِ الْيَمِينِ فَذَكَرْتُ الرُّؤْيَا لِحَفْصَةَ فَقُلْتُ قُصِّيهَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَصَّتْهَا عَلَيْهِ فَقَالَ مَنْ رَأَى هَذِهِ قَالَتْ ابْنُ عُمَرَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نِعْمَ الْفَتَى أَوْ قَالَ نِعْمَ الرَّجُلُ لَوْ كَانَ يُصَلِّي مِنْ اللَّيْلِ قَالَ وَكُنْتُ إِذَا نِمْتُ لَمْ أَقُمْ حَتَّى أُصْبِحَ قَالَ فَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يُصَلِّي اللَّيْلَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں گمی ہوئی چیز کا اعلان کرنا اور خرید وفروخت کرنا منع ہے۔
حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جب تم کسی شخص کو مسجد میں خریدو فروخت کرتے دیکھو تو یہ کہو اللہ تمہاری تجارت میں فائدہ نہ دے اور جب تم کسی کو مسجد میں گمشدہ چیز کا اعلان کرتے ہوئے دیکھو تو یہ کہو کہ اللہ تعالیٰ تمہیں وہ چیز واپس نہ دے۔
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي زَيْدٍ الْكُوفِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنِي يَزِيدُ بْنُ خُصَيْفَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا رَأَيْتُمْ مَنْ يَبِيعُ أَوْ يَبْتَاعُ فِي الْمَسْجِدِ فَقُولُوا لَا أَرْبَحَ اللَّهُ تِجَارَتَكَ وَإِذَا رَأَيْتُمْ مَنْ يَنْشُدُ فِيهِ الضَّالَّةَ فَقُولُوا لَا أَدَّى اللَّهُ عَلَيْكَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں اسلحہ لے کر آنا منع ہے۔
سفیان بن عیینہ بیان کرتے ہیں میں نے عمرو بن دینار سے دریافت کیا کہ آپ نے حضرت جابر بن عبداللہ کو یہ حدیث بیان کرتے ہوئے سنا کہ ایک شخص تیر اٹھا کر مسجد میں آیا تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اسے پھل کی جانب سے پکڑ تو عمرو بن دینار نے جواب دیا ہاں۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُبَارَكِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ قَالَ قُلْتُ لِعَمْرِو بْنِ دِينَارٍ أَسَمِعْتَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ مَرَّ رَجُلٌ فِي الْمَسْجِدِ يَحْمِلُ نَبْلًا فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمْسِكْ نُصُولَهَا قَالَ نَعَمْ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قبر کو مسجد بنانے کی ممانعت
حضرت ابن عباس (رض) اور سیدہ عائشہ (رض) روایت کرتے ہیں جب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) شدید بیمار ہوئے تو آپ اپنے اوپر چادر لے لیتے اور جب اس سے الجھن محسوس ہوتی تو اسے اپنے اوپر سے اٹھا لیتے تھے اسی دوران آپ نے یہ ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ یہود و نصاری پر لعنت کرے جنہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو مسجد بنا لیا تھا۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان لوگوں کو اس عمل سے بچنے کی تلقین کر رہے تھے۔
أَخْبَرَنَا الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ وَعَائِشَةَ قَالَا لَمَّا نُزِلَ بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَفِقَ يَطْرَحُ خَمِيصَةً لَهُ عَلَى وَجْهِهِ فَإِذَا اغْتَمَّ كَشَفَهَا عَنْ وَجْهِهِ فَقَالَ وَهُوَ كَذَلِكَ لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْيَهُودِ وَالنَّصَارَى اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ يُحَذِّرُ مِثْلَ مَا صَنَعُوا
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد کی طرف جاتے ہوئے انگلیوں میں انگلیاں ڈالنا یا انگلیاں چٹخانا منع ہے۔
ابوثمامہ بیان کرتے ہیں بلاط میں حضرت کعب بن عجرہ مجھ سے ملے میں نے اپنی انگلیاں ایک دوسرے میں پھ نسائی ہوئی تھیں تو حضرت کعب نے فرمایا نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا۔ جب کوئی وضو کرنے کے بعد مسجد کی طرف نماز کے لیے جانے لگے تو اپنی انگلیاں ایک دوسرے میں نہ پھنسائے۔
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ أَخْبَرَنَا دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ الْفَرَّاءُ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ أَبِي ثُمَامَةَ الْحَنَّاطِ قَالَ أَدْرَكَنِي كَعْبُ بْنُ عُجْرَةَ بِالْبَلَاطِ وَأَنَا مُشَبِّكٌ بَيْنَ أَصَابِعِي فَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا تَوَضَّأَ أَحَدُكُمْ ثُمَّ خَرَجَ عَامِدًا إِلَى الصَّلَاةِ فَلَا يُشَبِّكُ بَيْنَ أَصَابِعِهِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد کی طرف جاتے ہوئے انگلیوں میں انگلیاں ڈالنا یا انگلیاں چٹخانا منع ہے۔
حضرت کعب بن عجرہ بیان کرتے ہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جب تم وضو کرو اور مسجد میں جانے لگو تو اپنی انگلیاں ایک دوسرے میں نہ پھنساؤ کیونکہ تم گویا نماز کی حالت میں ہو۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ عَنْ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا تَوَضَّأْتَ فَعَمَدْتَ إِلَى الْمَسْجِدِ فَلَا تُشَبِّكَنَّ بَيْنَ أَصَابِعِكَ فَإِنَّكَ فِي صَلَاةٍ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৭০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد کی طرف جاتے ہوئے انگلیوں میں انگلیاں ڈالنا یا انگلیاں چٹخانا منع ہے۔
حضرت ابوہریرہ (رض) روایت کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جو شخص وضو کرے اور پھر نماز پڑھنے کے لیے جائے وہ نماز کی حالت میں شمار ہوتا ہے یہاں تک کہ وہ اپنے گھر واپس آجائے لہٰذا اس طرح نہ کیا جائے روای کہتے ہیں یعنی اپنی انگلیاں ایک دوسرے میں پھنسایا کرو۔
أَخْبَرَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ عَنْ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ تَوَضَّأَ ثُمَّ خَرَجَ يُرِيدُ الصَّلَاةَ فَهُوَ فِي صَلَاةٍ حَتَّى يَرْجِعَ إِلَى بَيْتِهِ فَلَا تَقُولُوا هَكَذَا يَعْنِي يُشَبِّكُ بَيْنَ أَصَابِعِهِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৭১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے انتظار میں مسجد میں بیٹھنے کی فضیلت
حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا انسان جس جگہ نماز پڑھتا ہے جب تک وہاں بیٹھا رہے اور جس وقت تک وہاں سے نہ اٹھے یا اس کا وضو نہ ٹوٹے تو فرشتے اس وقت اس کے لیے یہ دعا کرتے رہتے ہیں اے اللہ اس شخص کو بخش دے اور اے اللہ اس شخص پر رحم کر۔
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَزَالُ الْمَلَائِكَةُ تُصَلِّي عَلَى الْعَبْدِ مَا دَامَ فِي مُصَلَّاهُ الَّذِي يُصَلِّي فِيهِ مَا لَمْ يَقُمْ أَوْ يُحْدِثْ تَقُولُ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৭২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مساجد کی آرائش و زبیائش کرنا۔
حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا قیامت اس وقت تک قائم نہ ہوگی جب تک لوگ مساجد کی آرائش وزیبائش میں ایک دوسرے پر فخر نہ کرنے لگیں۔
أَخْبَرَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَتَبَاهَى النَّاسُ فِي الْمَسَاجِدِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৭৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سترہ کی طرف منہ کرکے نماز پڑھنا۔
حضرت ابوجحیفہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دوپہر کے وقت بطحا تشریف لائے وہاں آپ نے ظہر کی نماز دو رکعت ادا کیں اور عصر کی دو رکعت ادا کیں۔ آپ کے سامنے نیزہ موجود تھا اور اس کے دوسری طرف سے خواتین گزر رہی تھیں۔
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا جُحَيْفَةَ يَقُولُ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْبَطْحَاءِ بِالْهَاجِرَةِ فَصَلَّى الظُّهْرَ رَكْعَتَيْنِ وَالْعَصْرَ رَكْعَتَيْنِ وَبَيْنَ يَدَيْهِ عَنَزَةٌ وَإِنَّ الظُّعُنَ لَتَمُرُّ بَيْنَ يَدَيْهِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৭৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سترہ کی طرف منہ کرکے نماز پڑھنا۔
حضرت ابن عمر (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے نیزہ گاڑ دیا جاتا اور آپ اس کی طرف منہ کر کے نماز ادا کرلیتے تھے۔
أَخْبَرَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَتْ تُرْكَزُ لَهُ الْعَنَزَةُ يُصَلِّي إِلَيْهَا
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৭৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نمازی کا سترے کے قریب کھڑے ہونا۔
حضرت ابوسعید (رض) نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں جب کوئی شخص نماز پڑھنے کے لیے کھڑا ہو تو وہ کسی کو اپنے آگے سے نہ گزرنے دے اور اگر وہ شخص نہ مانے تو اس کے ساتھ جھگڑا کرے کیونکہ وہ شیطان ہوگا۔
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا كَانَ أَحَدُكُمْ يُصَلِّي فَلَا يَدَعْ أَحَدًا يَمُرُّ بَيْنَ يَدَيْهِ فَإِنْ أَبَى فَلْيُقَاتِلْهُ فَإِنَّمَا هُوَ شَيْطَانٌ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৭৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سواری کے جانور کی طرف منہ کرکے نماز پڑھنا۔
حضرت ابن عمر (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سواری کے جانور کی طرف منہ کر کے نماز پڑھ لیا کرتے تھے۔
أَخْبَرَنَا الْحَكَمُ بْنُ الْمُبَارَكِ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي خَالِدٍ الْأَحْمَرِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي إِلَى رَاحِلَتِهِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৭৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کا نمازی کے سامنے ہونا۔
عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں سیدہ عائشہ (رض) نے انھیں بتایا نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز پڑھ رہے ہوتے اور عائشہ (رض) آپ کے اور قبلہ کے درمیان بستر پر لیٹی ہوتی تھیں۔ جیسے امام کے سامنے جنازہ پڑا ہوتا ہے۔
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ حَدَّثَنِي عُقَيْلٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ حَدَّثَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّ عَائِشَةَ أَخْبَرَتْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي وَهِيَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ عَلَى فِرَاشِ أَهْلِهِ اعْتِرَاضَ الْجَنَازَةِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৭৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آگے سے گزرنے والی کون سی چیز نماز کو توڑتی ہے اور کون سی نہیں توڑتی۔
حضرت عبداللہ بن صامت بیان کرتے ہیں حضرت ابوذر (رض) نے بتایا اگر انسان کے نماز پڑھنے کے دوران اس کے آگے پالان کی پچھلی لکڑی جتنی کوئی رکاوٹ نہ ہو تو گدھا، کالا کتا، عورت کے آگے سے گزرنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے۔ عبداللہ بن صامت کہتے ہیں میں نے دریافت کیا کالا کتا ہی کیوں۔ سرخ یا زرد کیوں نہیں ؟ تو حضرت ابوذر (رض) نے جواب دیا جس طرح تم نے مجھ سے سوال کیا ہے اسی طرح میں نے بھی نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہ ہی سوال کیا تھا تو آپ نے فرمایا کالا کتا شیطان ہوتا ہے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ وَحَجَّاجٌ قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ أَخْبَرَنِي حُمَيْدُ بْنُ هِلَالٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الصَّامِتِ عَنْ أَبِي ذَرٍّ أَنَّهُ قَالَ يَقْطَعُ صَلَاةَ الرَّجُلِ إِذَا لَمْ يَكُنْ بَيْنَ يَدَيْهِ كَآخِرَةِ الرَّحْلِ الْحِمَارُ وَالْكَلْبُ الْأَسْوَدُ وَالْمَرْأَةُ قَالَ قُلْتُ فَمَا بَالُ الْأَسْوَدِ مِنْ الْأَحْمَرِ مِنْ الْأَصْفَرِ قَالَ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَمَا سَأَلْتَنِي فَقَالَ الْأَسْوَدُ شَيْطَانٌ
তাহকীক: