সুনানুদ্দারিমী (উর্দু)
مسند الدارمي (سنن الدارمي)
نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯২ টি
হাদীস নং: ১৩৩৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جائے نماز پر نماز پڑھنا۔
حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے چٹائی پر نماز ادا کی ہے۔
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ قَالَا حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ إِسْحَقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى عَلَى حَصِيرٍ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৪০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خواتین کے کپڑوں پر نماز پڑھنا۔
حضرت معاویہ بن ابوسفیان بیان کرتے ہیں انھوں نے اپنی بہن سیدہ ام حبیبہ سے دریافت کیا کیا نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس چادر پر نماز پڑھ لیتے تھے جس پر وہ آپ کے ساتھ بیٹھا کرتے تھے۔ انھوں نے جواب دیا جی ہاں اگر آپ کو اس پر کوئی ناپاکی نظر نہ آتی ہو۔
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حُدَيْجٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ أَنَّهُ سَأَلَ أُمَّ حَبِيبَةَ هَلْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي الثَّوْبِ الَّذِي يُضَاجِعُكِ فِيهِ قَالَتْ نَعَمْ إِذَا لَمْ يَرَ فِيهِ أَذًى
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৪১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خواتین کے کپڑوں پر نماز پڑھنا۔
حضرت معاویہ بن ابوسفیان بیان کرتے ہیں انھوں نے اپنی بہن اور نبی کی زوجہ محترمہ سیدہ ام حبیبہ سے دریافت کیا کیا آپ اس چادر پر نماز پڑھ لیتے تھے جس پر لیٹ کر آپ ان کے ساتھ صحبت کیا کرتے تھے تو انھوں نے جواب دیا ہاں اگر آپ کو اس میں کوئی ناپاکی نظر نہ آتی ہو۔
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ سُوَيْدِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حُدَيْجٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ أُخْتِهِ أُمِّ حَبِيبَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ سَأَلَهَا هَلْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي الثَّوْبِ الَّذِي يُجَامِعُهَا فِيهِ قَالَتْ نَعَمْ إِذَا لَمْ يَرَ فِيهِ أَذًى
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৪২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جوتے پہن کر نماز پڑھنا۔
سعید بن یزید ازری بیان کرتے ہیں میں نے حضرت انس بن مالک (رض) دریافت کیا کیا نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کبھی جوتے پہن کر نماز ادا کی ہے ؟ انھوں نے جواب دیا جی ہاں۔
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي مَسْلَمَةَ هُوَ سَعِيدُ بْنُ يَزِيدَ الْأَزْدِيُّ قَالَ سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ أَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي نَعْلَيْهِ قَالَ نَعَمْ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৪৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جوتے پہن کر نماز پڑھنا۔
حضرت ابوسعید (رض) بیان کرتے ہیں ایک مرتبہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے اصحاب کو نماز پڑھا رہے تھے تو اپنے جوتوں کو بائیں طرف رکھ دیا جب اصحاب نے دیکھا تو انھوں نے بھی اپنے جوتے اتار کر رکھ دیئے جب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز سے فارغ ہوئے تو آپ نے اصحاب سے پوچھا تم لوگوں نے اپنے جوتے کیوں اتار دیے۔ انھوں نے جواب دیا ہم نے آپ کو جوتے اتارتے ہوئے دیکھا تو ہم نے بھی جوتے اتاردیے۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جبرائیل میرے پاس آئے اور انھوں نے مجھ سے کہا آپ کے دونوں جوتوں پر گندگی لگی ہوئی ہے تم میں سے جب بھی مسجد میں کوئی شخص آئے تو اسے چاہیے کہ اپنے جوتے الٹا کر دیکھ لے اگر کوئی گندگی نظر آئے تو اسے صاف کردے اور پھر نماز ادا کرے۔
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ وَأَبُو النُّعْمَانِ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَبِي نَعَامَةَ السَّعْدِيِّ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بِأَصْحَابِهِ إِذْ خَلَعَ نَعْلَيْهِ فَوَضَعَهُمَا عَنْ يَسَارِهِ فَخَلَعُوا نِعَالَهُمْ فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ قَالَ مَا حَمَلَكُمْ عَلَى إِلْقَائِكُمْ نِعَالَكُمْ قَالُوا رَأَيْنَاكَ خَلَعْتَ فَخَلَعْنَا قَالَ إِنَّ جِبْرِيلَ أَتَانِي أَوْ آتٍ فَأَخْبَرَنِي أَنَّ فِيهِمَا أَذًى أَوْ قَذَرًا فَإِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ الْمَسْجِدَ فَلْيُقَلِّبْ نَعْلَيْهِ فَإِنْ رَأَى فِيهِمَا أَذًى فَلْيُمِطْ وَلْيُصَلِّ فِيهِمَا
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৪৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے دوران سدل منع ہے
حضرت ابوہریرہ (رض) کے بارے میں منقول ہے کہ وہ نماز کے دوران سدل کرنے کو مکروہ سمجھتے تھے اور یہ بات نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حوالے سے بیان کرتے تھے۔
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ عِسْلٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ كَرِهَ السَّدْلَ وَرَفَعَ ذَلِكَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৪৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کا بالوں کی چوٹی بنانا۔
حضرت ابورافع بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے دیکھا تھا میں اس وقت سجدے کی حالت میں تھا اور میں نے اپنے بالوں کی چوٹی کی ہوئی تھی میں نے انھیں باندھا ہوا تھا نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں کھول دیا۔
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ مِخْوَلٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ رَآنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا سَاجِدٌ وَقَدْ عَقَصْتُ شَعْرِي أَوْ قَالَ عَقَدْتُ فَأَطْلَقَهُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৪৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کا بالوں کی چوٹی بنانا۔
حضرت ابن عباس (رض) کے آزاد کردہ غلام کریب بیان کرتے ہیں ایک مرتبہ حضرت عباس نے عبداللہ بن حارث کو دیکھا کہ وہ نماز پڑھ رہے تھے انھوں نے اپنے بال پیچھے کو باندھے ہوئے تھے تو حضرت ابن عباس (رض) پیچھے کھڑے ہوئے اور انھیں کھولنا شروع کردیا۔ اور دوسری طرف کے ویسے ہی رہنے دیے۔ حضرت عبداللہ بن حارث نماز سے فارغ ہو کر حضرت ابن عباس (رض) کے پاس آئے اور کہا کہ آپ نے میرے بالوں کے ساتھ کیا کیا تو انھوں نے جواب دیا میں نے ایک مرتبہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ جو شخص ایسی حالت میں نماز پڑھ رہاہو تو اس کی نماز ایسی ہوگی جیسے کہ اس شخص کو باندھ دیا گیا ہو اور وہ شخص نماز پڑھ رہا ہو۔
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنِي بَكْرٌ هُوَ ابْنُ مُضَرَ عَنْ عَمْرٍو يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ عَنْ بُكَيْرٍ أَنَّ كُرَيْبًا مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ حَدَّثَهُ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ رَأَى عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الْحَارِثِ يُصَلِّي وَرَأْسُهُ مَعْقُوصٌ مِنْ وَرَائِهِ فَقَامَ وَرَاءَهُ فَجَعَلَ يَحُلُّهُ وَأَقَرَّ لَهُ الْآخَرُ ثُمَّ انْصَرَفَ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ فَقَالَ مَا لَكَ وَرَأْسِي قَالَ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّمَا مَثَلُ هَذَا كَمَثَلِ الَّذِي يُصَلِّي وَهُوَ مَكْتُوفٌ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৪৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے دوران جماہی لینا۔
عبدالرحمن بن ابوسعید (رض) اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں جب کسی شخص کو جمائی آجائے تو اپنا ہاتھ آگے رکھ لے کیونکہ شیطان اندرچلا جاتا ہے۔ امام محمد دارمی فرماتے ہیں یعنی اس شخص کے منہ کے اندر چلا جاتا ہے۔
أَخْبَرَنَا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ هُوَ ابْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ سُهَيْلٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا تَثَاءَبَ أَحَدُكُمْ فَلْيَشُدَّ يَدَهُ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَدْخُلُ قَالَ أَبُو مُحَمَّد يَعْنِي عَلَى فِيهِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৪৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اونگھنے والے شخص کے لیے نماز پڑھنا مکروہ ہے۔
حضرت عائشہ (رض) نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں جب کسی شخص کو نیند آرہی ہو اور وہ نماز پڑھنا چاہتا ہو تو اسے سوجانا چاہیے تاکہ اس کی نیند پوری ہوجائے کیونکہ ہوسکتا ہے کہ اونگھنے کی حالت میں نماز پڑھتے ہوئے وہ دعائے مغفرت کرنا چاہتا ہو اور بےخیالی میں اپنے آپ کو برا کہہ رہا ہو۔
أَخْبَرَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا وَجَدَ أَحَدُكُمْ النَّوْمَ وَهُوَ يُصَلِّي فَلْيَنَمْ حَتَّى يَذْهَبَ نَوْمُهُ فَإِنَّهُ عَسَى يُرِيدُ أَنْ يَسْتَغْفِرَ فَيَسُبَّ نَفْسَهُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৪৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیٹھ کر نماز پڑھنے کا ثواب کھڑے ہو کر پڑھنے سے نصف ہے
حضرت عبداللہ بن عمرو بیان کرتے ہیں مجھے پتہ چلا کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا آدمی بیٹھ کر نماز پڑھے تو اسے نصف ثواب ملتا ہے۔ ایک دن میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا تو رسول اللہ بیٹھ کر نماز پڑھ رہے تھے میں نے عرض کیا یا رسول اللہ مجھے پتا چلا ہے کہ آپ نے فرمایا آدمی کو بیٹھ کر نماز سے اسے نصف ثواب ملتا ہے۔ جب کہ آپ خود بیٹھ کر نماز پڑھ رہے ہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ایساہی ہے مگر میں تم لوگوں کی طرح نہیں ہوں۔
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ هُوَ ابْنُ الْحَارِثِ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ هِلَالٍ عَنْ أَبِي يَحْيَى عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ بَلَغَنِي أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ صَلَاةُ الرَّجُلِ جَالِسًا نِصْفُ الصَّلَاةِ قَالَ فَدَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُصَلِّي جَالِسًا فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُ بَلَغَنِي أَنَّكَ قُلْتَ صَلَاةُ الرَّجُلِ جَالِسًا نِصْفُ الصَّلَاةِ وَأَنْتَ تُصَلِّي جَالِسًا قَالَ أَجَلْ وَلَكِنِّي لَسْتُ كَأَحَدٍ مِنْكُمْ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৫০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نوافل بیٹھ کر ادا کرنا۔
نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زوجہ محترمہ سیدہ حفصہ بیان کرتی ہیں میں نے کبھی بھی رسول اللہ کو بیٹھ کر نماز ادا کرتے نہیں دیکھا یہاں تک کہ آپ کے وصال سے ایک سال پہلے یا شاید دو سال پہلے میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ بیٹھ کر نوافل ادا کررہے تھے اور آپ سورت اتنی آرام آرام سے پڑھ رہے تھے کہ وہ سورت اس سے زیادہ لمبی سورت بھی زیادہ لمبی سورت محسوس ہو رہی تھی۔
یہی روایت ایک اور سند کے ساتھ حضرت حفصہ سے منقول ہے۔
یہی روایت ایک اور سند کے ساتھ حضرت حفصہ سے منقول ہے۔
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ حَدَّثَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ حَدَّثَنِي السَّائِبُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ الْمُطَّلِبِ بْنِ أَبِي وَدَاعَةَ أَنَّ حَفْصَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ لَمْ أَرَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي سُبْحَتِهِ وَهُوَ جَالِسٌ حَتَّى كَانَ قَبْلَ أَنْ يُتَوَفَّى بِعَامٍ وَاحِدٍ أَوْ عَامَيْنِ فَرَأَيْتُهُ يُصَلِّي فِي سُبْحَتِهِ وَهُوَ جَالِسٌ فَيُرَتِّلُ السُّورَةَ حَتَّى تَكُونَ أَطْوَلَ مِنْ أَطْوَلَ مِنْهَا أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ الْمُطَّلِبِ بْنِ أَبِي وَدَاعَةَ عَنْ حَفْصَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا الْحَدِيثِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৫১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے دوران کنکریاں ہٹانا مکروہ ہے۔
حضرت معیقیب بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سجدے کی جگہ سے کنکریاں ہٹانے کا مسئلہ دریافت کیا گیا تو آپ نے فرمایا اگر یہ ضروری ہو تو صرف ایک مرتبہ کیا جائے۔ اس حدیث کے راوی ہشام کہتے ہیں میرا خیال ہے کہ امام دارمی فرماتے ہیں یعنی حدیث میں یہ الفاظ ہیں کنکریاں ہٹانا۔
حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ حَدَّثَنِي مُعَيْقِيبٌ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قِيلَ لَهُ فِي الْمَسْحِ فِي الْمَسْجِدِ قَالَ إِنْ كُنْتَ لَا بُدَّ فَاعِلًا فَوَاحِدَةً قَالَ هِشَامٌ أُرَاهُ قَالَ مَسْحِ الْحَصَا
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৫২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے دوران کنکریاں ہٹانا مکروہ ہے۔
حضرت ابوذرغفاری (رض) روایت کرتے ہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا جب کوئی شخص نماز پڑھنے کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو رحمت اس کے مد مقابل ہوتی ہے اس لیے اسے کنکریاں نہیں ہٹانی چاہیے۔ یعنی اپنی پوری توجہ نماز کی طرف رکھنی چاہیے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ أَحَدُكُمْ إِلَى الصَّلَاةِ فَإِنَّ الرَّحْمَةَ تُوَاجِهُهُ فَلَا يَمْسَحْ الْحَصَا
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৫৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قبر اور حمام کے علاوہ پوری روئے زمین پاک ہے۔
حضرت جابر بن عبداللہ بیان کرتے ہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا مجھے پانچ خصوصیات عطاکی گئی ہیں جو پہلے کسی نبی کو نہیں عطاکی گئی۔
1 ۔ میرے لیے مال غنیمت کو حلال قرار دیا گیا جو مجھ سے پہلے والوں کے لیے حرام تھا۔
2 ۔ میرے لیے تمام روئے زمین کو سجدہ گاہ اور تیمم کا ذریعہ بنایا گیا۔
3 ۔ میرے دشمنوں پر ایک ماہ کی مسافت سے میرا رعب قائم کیا گیا۔
4 ۔ اور مجھے شفاعت کا منصب عطا کیا گیا۔
5 ۔ مجھ سے پہلے ہر نبی کو کسی مخصوص قوم کی طرف مبعوث کیا گیا لیکن مجھے تمام بنی نوع انسان کی طرف بھیجا گیا ہے۔
1 ۔ میرے لیے مال غنیمت کو حلال قرار دیا گیا جو مجھ سے پہلے والوں کے لیے حرام تھا۔
2 ۔ میرے لیے تمام روئے زمین کو سجدہ گاہ اور تیمم کا ذریعہ بنایا گیا۔
3 ۔ میرے دشمنوں پر ایک ماہ کی مسافت سے میرا رعب قائم کیا گیا۔
4 ۔ اور مجھے شفاعت کا منصب عطا کیا گیا۔
5 ۔ مجھ سے پہلے ہر نبی کو کسی مخصوص قوم کی طرف مبعوث کیا گیا لیکن مجھے تمام بنی نوع انسان کی طرف بھیجا گیا ہے۔
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ حَدَّثَنَا سَيَّارٌ قَالَ سَمِعْتُ يَزِيدَ الْفَقِيرَ يَقُولُ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُعْطِيتُ خَمْسًا لَمْ يُعْطَهُنَّ نَبِيٌّ قَبْلِي كَانَ النَّبِيُّ يُبْعَثُ إِلَى قَوْمِهِ خَاصَّةً وَبُعِثْتُ إِلَى النَّاسِ كَافَّةً وَأُحِلَّتْ لِيَ الْمَغَانِمُ وَحُرِّمَتْ عَلَى مَنْ كَانَ قَبْلِي وَجُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضُ طَيِّبَةً مَسْجِدًا وَطَهُورًا وَيَرْعَبُ مِنَّا عَدُوُّنَا مَسِيرَةَ شَهْرٍ وَأُعْطِيتُ الشَّفَاعَةَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৫৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قبر اور حمام کے علاوہ پوری روئے زمین پاک ہے۔
حضرت ابوسعید (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا قبر اور حمام کے علاوہ تمام روئے زمین مسجد ہے۔ امام ابومحمد دارمی سے دریافت کیا گیا کیا قبرستان میں نماز پڑھنا جائز ہے۔ انھوں نے جواب دیا اگر قبر کے اوپر نہ پڑھی جائے تو جائز ہے امام ابومحمد دارمی نے یہ بھی بتایا کہ اکثر راویوں نے اسے حدیث مرسل روایت کیا ہے۔
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ أَنَا سَأَلْتُهُ عَنْهُ قَالَ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ يَحْيَى عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْأَرْضُ كُلُّهَا مَسْجِدٌ إِلَّا الْمَقْبَرَةَ وَالْحَمَّامَ قِيلَ لِأَبِي مُحَمَّدٍ تُجْزِئُ الصَّلَاةُ فِي الْمَقْبَرَةِ قَالَ إِذَا لَمْ تَكُنْ عَلَى الْقَبْرِ فَنَعَمْ وَقَالَ الْحَدِيثُ أَكْثَرُهُمْ أَرْسَلُوهُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৫৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بھیڑ بکریوں اور اونٹوں کے باڑے میں نماز پڑھنے کا حکم۔
حضرت ابوہریرہ (رض) روایت کرتے ہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا جب نماز کا وقت ہوجائے اور تمہارے پاس صرف بھیڑ بکریوں یا اونٹوں کے باڑے میں نماز پڑھنے کی گنجائش ہو تو بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھ لو اور اونٹوں کے باڑے میں نہ پڑھو۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا حَضَرَتْ الصَّلَاةُ فَلَمْ تَجِدُوا إِلَّا مَرَابِضَ الْغَنَمِ وَأَعْطَانَ الْإِبِلِ فَصَلُّوا فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ وَلَا تُصَلُّوا فِي أَعْطَانِ الْإِبِلِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৫৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کی رضا کے لیے مسجد تعمیر کرنا۔
محمود بن لبید بیان کرتے ہیں حضرت عثمان نے مسجد نبوی کی تعمیر کا ارادہ کیا تو لوگوں کو یہ بات اچھی نہ لگی حضرت عثمان نے بتایا کہ میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے جو شخص اللہ کی رضا کے لیے مسجد بناتا ہے تو اللہ اس کے لیے اس جیسا گھر جنت میں بنا دیتا ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ أَنَّ عُثْمَانَ لَمَّا أَرَادَ أَنْ يَبْنِيَ الْمَسْجِدَ كَرِهَ النَّاسُ ذَلِكَ فَقَالَ عُثْمَانُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا بَنَى اللَّهُ لَهُ فِي الْجَنَّةِ مِثْلَهُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৫৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں آنے کے بعد دو رکعات ادا کرنا۔
حضرت ابوقتادہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا جب کوئی شخص مسجد میں آئے تو اسے بیٹھنے سے پہلے دو رکعات ادا کرلینی چاہئیں۔
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ وَفُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمٍ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ الْمَسْجِدَ فَلْيَرْكَعْ رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ أَنْ يَجْلِسَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৫৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں داخل ہونے کی دعا۔
حضرت عبدالملک بن سعید بیان کرتے ہیں میں نے حضرت ابوحمید (راوی کو شک ہے (حضرت ابو اسید کو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہوئے سنا ہے کہ جب کوئی مسجد میں آئے تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر سلام بھیجے اور یہ دعا پڑھے۔ اللہ میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔ اور جب مسجد میں سے باہر نکلے تو یہ دعا پڑھے۔ اے اللہ میں تجھ سے تیرے فضل کا سوال کرتا ہوں۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ سُوَيْدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا حُمَيْدٍ أَوْ أَبَا أُسَيْدٍ الْأَنْصَارِيَّ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمْ الْمَسْجِدَ فَلْيُسَلِّمْ عَلَى النَّبِيِّ ثُمَّ لِيَقُلْ اللَّهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ وَإِذَا خَرَجَ فَلْيَقُلْ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ
তাহকীক: