সুনানুদ্দারিমী (উর্দু)
مسند الدارمي (سنن الدارمي)
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৫১১ টি
হাদীস নং: ৭৪৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کس چیز کے ذریعے پردہ کرنا مستحب ہے۔
عبداللہ بن جعفر بیان کرتے ہیں ایک دن نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے اپنے پیچھے سواری پر بٹھا لیا اور ایک راز کی بات بتائی جو میں کسی کو نہیں بتاسکتا، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قضائے حاجت کے وقت ٹیلے یا کھجور کی جھنڈ کی اوٹ میں ہو ناپسند کرتے تھے۔
أَخْبَرَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَعْقُوبَ عَنْ الْحَسَنِ بْنِ سَعْدٍ مَوْلَى الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ أَرْدَفَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ خَلْفَهُ فَأَسَرَّ إِلَيَّ حَدِيثًا لَا أُحَدِّثُ بِهِ أَحَدًا مِنْ النَّاسِ وَكَانَ أَحَبَّ مَا اسْتَتَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِحَاجَتِهِ هَدَفٌ أَوْ حَائِشُ نَخْلٍ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی جنبی سونا چاہے ۔
حضرت ابن عمر (رض) بیان کرتے ہیں حضرت عمر نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا رات کے وقت مجھے جنابت لاحق ہوجاتی ہے۔ تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں ہدایت کی کہ وہ اپنی شرمگاہ کو دھو کر وضو کر کے سو جایا کریں۔
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ سَأَلَ عُمَرُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ تُصِيبُنِي الْجَنَابَةُ مِنْ اللَّيْلِ فَأَمَرَهُ أَنْ يَغْسِلَ ذَكَرَهُ وَيَتَوَضَّأَ ثُمَّ يَرْقُدَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی جنبی سونا چاہے۔
عبدالرحمن اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں میں نے حضرت عائشہ (رض) سے دریافت کیا جب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جنابت کی حالت میں سونا ہوتا تھا تو آپ کیا کرتے تھے انھوں نے جواب دیا آپ نماز کے وضو کی طرح وضو کر کے سو جایا کرتے تھے۔
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَقَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَنَامَ وَهُوَ جُنُبٌ فَقَالَتْ كَانَ يَتَوَضَّأُ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ ثُمَّ يَنَامُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانی (منی کے خروج) کی وجہ سے پانی (غسل) واجب ہونا
حضرت ابوایوب انصاری نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں پانی (منی کے خروج) کی وجہ سے پانی (غسل) واجب ہوجاتا ہے۔
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سُعَادٍ وَكَانَ مَرْضِيًّا مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْمَاءُ مِنْ الْمَاءِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانی (منی کے خروج) کی وجہ سے پانی (غسل واجب ہونا)
حضرت سہل بن سعد جنہوں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا زمانہ پایا ہے اور نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے احادیث سنی ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وصال کے وقت ان کی عمر پندرہ برس تھی یہ بیان کرتے ہیں حضرت ابی بن کعب نے مجھ سے فرمایا لوگ جو فتوی دیتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اس فرمان میں رخصت موجود ہے کہ پانی (منی کے خروج) کی وجہ سے پانی غسل واجب ہوجاتا ہے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ رخصت اسلام کے ابتدائی زمانے میں عطاکی تھی اس کے بعد آپ نے غسل کرنے کا ہی حکم دیا۔
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ حَدَّثَنِي عُقَيْلٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ وَكَانَ قَدْ أَدْرَكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَسَمِعَ مِنْهُ وَهُوَ ابْنُ خَمْسَ عَشْرَةَ سَنَةً حِينَ تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَنِي أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ أَنَّ الْفُتْيَا الَّتِي كَانُوا يُفْتَوْنَ بِهَا فِي قَوْلِهِ الْمَاءُ مِنْ الْمَاءِ رُخْصَةٌ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ فِيهَا فِي أَوَّلِ الْإِسْلَامِ ثُمَّ أَمَرَ بِالِاغْتِسَالِ بَعْدُ قَالَ عَبْد اللَّهِ و قَالَ غَيْرُهُ قَالَ الزُّهْرِيُّ حَدَّثَنِي بَعْضُ مَنْ أَرْضَى عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانی (منی کے خروج) کی وجہ سے پانی (غسل واجب ہونا)
حضرت سہل بن سعد بیان کرتے ہیں حضرت ابی بن کعب نے مجھ سے فرمایا لوگ تو یہ فتوی دیتے ہیں کہ پانی (منی کے خروج) کی وجہ سے پانی (غسل واجب ہوتا ہے) ہی وہ رخصت تھی جو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسلام ( راوی کو شک ہے) یا شاید یہ الفاظ ہیں زمانے کے ابتدائی دور میں عطاکی تھی اس کے بعد آپ نے منی کے خروج کے بغیر ہی محض صحبت کرنے کی وجہ سے غسل کیا ہے اور اب بھی وہی حکم ہے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ مِهْرَانَ الْجَمَّالُ حَدَّثَنَا مُبَشِّرٌ الْحَلَبِيُّ عَنْ مُحَمَّدٍ أَبِي غَسَّانَ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنِي أُبَيٌّ أَنَّ الْفُتْيَا الَّتِي كَانُوا يُفْتَوْنَ بِهَا الْمَاءُ مِنْ الْمَاءِ كَانَتْ رُخْصَةً رَخَّصَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَوَّلِ الْإِسْلَامِ أَوْ الزَّمَانِ ثُمَّ اغْتَسَلَ بَعْدُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شرمگاہوں کے مل جانے کا حکم۔
حضرت ابوہریرہ (رض) نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں جب کوئی مرد کسی عورت کے ساتھ صحبت کرے تو غسل واجب ہوجاتا ہے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا جَلَسَ بَيْنَ شُعَبِهَا الْأَرْبَعِ ثُمَّ جَهَدَهَا فَقَدْ وَجَبَ الْغُسْلُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کا مردوں کی مانند خواب دیکھنا۔
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں میری خالہ خولہ بنت حکیم نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایسی خاتون کے بارے میں سوال کیا جسے احتلام ہوجاتا ہے تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں غسل کرنے کی ہدایت کی۔
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ يَقُولُ سَأَلَتْ خَالَتِي خَوْلَةُ بِنْتُ حَكِيمٍ الْسُلَمِيَّةُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْمَرْأَةِ تَحْتَلِمُ فَأَمَرَهَا أَنْ تَغْتَسِلَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کا مردوں کی مانند خواب دیکھنا۔
حضرت عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں ام سلیم جو حضرت ابوطلحہ کے بچوں کی والدہ ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کی یا رسول اللہ بیشک اللہ تعالیٰ حق بات سے حیاء نہیں کرتا اگر کوئی خاتون اسی طرح کا خواب دیکھ لے جو مرد دیکھتے ہیں تو کیا آپ کے خیال میں اسے غسل کرنا ہوگا۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جواب دیا ہاں۔ حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں میں نے کہا تم پر افسوس ہے کیا کوئی عورت ایسا خواب دیکھ سکتی ہے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عائشہ (رض) کی طرف رخ کر کے فرمایا تمہارے ہاتھ خاک آلود ہوں اگر ایسا نہ ہوتا تو بچے کی ماں کے ساتھ مشابہت کہاں سے آئے گی۔
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ حَدَّثَنِي عُقَيْلٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ حَدَّثَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهَا أَخْبَرَتْهُ أَنَّ أُمَّ سُلَيْمٍ أُمَّ بَنِي أَبِي طَلْحَةَ دَخَلَتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ لَا يَسْتَحْيِي مِنْ الْحَقِّ أَرَأَيْتَ الْمَرْأَةَ تَرَى فِي النَّوْمِ مَا يَرَى الرَّجُلُ أَتَغْتَسِلُ قَالَ نَعَمْ فَقَالَتْ عَائِشَةُ فَقُلْتُ أُفٍّ لَكِ أَتَرَى الْمَرْأَةُ ذَلِكَ فَالْتَفَتَ إِلَيْهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ تَرِبَتْ يَمِينُكِ فَمِنْ أَيْنَ يَكُونُ الشَّبَهُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کا مردوں کی مانند خواب دیکھنا۔
حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں سیدہ ام سلیم نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئیں اس وقت ام سلمہ بھی آپ کے پاس موجود تھیں ام سلیم نے عرض کیا یا رسول اللہ اگر کوئی عورت ویسا ہی خواب دیکھے جو مرد دیکھتے ہیں تو کیا حکم ہے ام سلمہ نے کہا تمہارا ستیا ناس ہو تم نے عورتوں کو شرمندہ کردیا ہے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ام سلیم کی حمایت کرتے ہوئے فرمایا بلکہ تمہارے ہاتھ خاک آلود ہوں سب سے بہتر عورت وہ ہے جو ضروری مسائل کے بارے میں دریافت کرے۔ پھر آپ نے ام سلیم سے فرمایا اگر عورت کو منی نظر آجائے تو اسے غسل کرلینا چاہیے سیدہ ام سلمہ نے عرض کی کیا خواتین کی بھی منی ہے ؟ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جواب دیا ورنہ بچہ ان سے مشابہہ کیسے ہوسکتا ہے وہ بھی اس بارے میں مردوں کے ساتھ شامل ہوتی ہیں۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ إِسْحَقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ دَخَلَتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُمُّ سُلَيْمٍ وَعِنْدَهُ أُمُّ سَلَمَةَ فَقَالَتْ الْمَرْأَةُ تَرَى فِي مَنَامِهَا مَا يَرَى الرَّجُلُ فَقَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ تَرِبَتْ يَدَاكِ يَا أُمَّ سُلَيْمٍ فَضَحْتِ النِّسَاءَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُنْتَصِرًا لِأُمِّ سُلَيْمٍ بَلْ أَنْتِ تَرِبَتْ يَدَاكِ إِنَّ خَيْرَكُنَّ الَّتِي تَسْأَلُ عَمَّا يَعْنِيهَا إِذَا رَأَتْ الْمَاءَ فَلْتَغْتَسِلْ قَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ وَلِلنِّسَاءِ مَاءٌ قَالَ نَعَمْ فَأَنَّى يُشْبِهُهُنَّ الْوَلَدُ إِنَّمَا هُنَّ شَقَائِقُ الرِّجَالِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص تری دیکھے اور اسے احتلام یاد نہ ہو۔
جو شخص بیدار ہونے کے بعد تری دیکھے اسے احتلام یاد نہ ہو اس کے بارے میں سیدہ عائشہ (رض) نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ بیان نقل کرتی ہیں اسے غسل کرنا چاہیے۔ لیکن اگر اسے خواب یاد ہے لیکن تری نظر نہیں آئی تو اس پر غسل لازم نہیں۔
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَوْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الرَّجُلِ يَسْتَيْقِظُ فَيَرَى بَلَلًا وَلَمْ يَذْكُرْ احْتِلَامًا قَالَ لِيَغْتَسِلْ فَإِنْ رَأَى احْتِلَامًا وَلَمْ يَرَ بَلَلًا فَلَا غُسْلَ عَلَيْهِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب کوئی شخص نیند سے بیدار ہو۔
حضرت ابوہریرہ (رض) روایت کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے جب کوئی شخص نیند سے بیدار ہو تو اسے اپنا ہاتھ پانی کے برتن میں ڈالنے سے پہلے تین مرتبہ دھو لینا چاہیے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اسْتَيْقَظَ أَحَدُكُمْ مِنْ نَوْمِهِ فَلَا يَغْمِسْ يَدَهُ فِي الْوَضُوءِ حَتَّى يَغْسِلَهَا ثَلَاثًا
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৬০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب کوئی شخص رفع حاجت کے بعد وضو کیے بغیر کچھ کھالے۔
حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں ہم نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس موجود تھے آپ قضائے حاجت کے لیے تشریف لے گئے تو آپ کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا (آپ وہ کھانے لگے) تو عرض کی گئی کیا آپ وضو نہیں کریں گے آپ نے ارشاد فرمایا میں کیا نماز پڑھنے لگاہوں جو وضو کروں۔
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَخَلَ الْغَائِطَ ثُمَّ خَرَجَ فَأُتِيَ بِطَعَامٍ فَقِيلَ أَلَا تَتَوَضَّأُ فَقَالَ أُصَلِّي فَأَتَوَضَّأُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৬১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ کے احکام۔
حضرت عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں ام حبیبہ بنت جحش استحاضہ کا شکار ہو کر رہ گئیں وہ حضرت عبدالرحمن بن عوف کی اہلیہ تھی وہ سات برس تک اس میں مبتلا رہیں انھوں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں شکایت کی تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا یہ حیض نہیں ہے بلکہ یہ کسی دوسری رگ کا خون ہے جب حیض آجائے تو نماز پڑھنا ترک کردو اور جب وہ ختم ہوجائے تو غسل کر کے نماز پڑھنا شروع کردو۔ سیدہ عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں وہ خاتون ہر نماز کے وقت غسل کر کے نماز پڑھتی وہ ایک بڑے ٹب میں بیٹھا کرتی تھیں جو ان کی بہن سیدہ زینب کا تھا ان کے خون کی سرخی پانی پر غالب آجاتی تھی۔
أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ وَعَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعْدِ بْنِ زُرَارَةَ عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ اسْتُحِيضَتْ أُمُّ حَبِيبَةَ بِنْتُ جَحْشٍ وَهِيَ تَحْتَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ سَبْعَ سِنِينَ فَشَكَتْ ذَلِكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ هَذِهِ لَيْسَتْ بِالْحَيْضَةِ وَإِنَّمَا هِيَ عِرْقٌ فَإِذَا أَقْبَلَتْ الْحَيْضَةُ فَدَعِي الصَّلَاةَ وَإِذَا أَدْبَرَتْ فَاغْتَسِلِي ثُمَّ صَلِّي قَالَتْ عَائِشَةُ فَكَانَتْ تَغْتَسِلُ لِكُلِّ صَلَاةٍ ثُمَّ تُصَلِّي وَكَانَتْ تَقْعُدُ فِي مِرْكَنٍ لِأُخْتِهَا زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ حَتَّى إِنَّ حُمْرَةَ الدَّمِ لَتَعْلُو الْمَاءَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৬২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ روزہ دار شخص کو مباشرت کی اجازت ہے۔
حضرت عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) روزے کی حالت میں مباشرت کرلیا کرتے تھے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ هِشَامٍ صَاحِبِ الدَّسْتَوَائِيِّ عَنْ حَمَّادٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُبَاشِرُ وَهُوَ صَائِمٌ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৬৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ روزہ دار شخص کو مباشرت کی اجازت ہے۔
حضرت عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) روزے کی حالت میں مباشرت کرلیا کرتے تھے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو حَاتِمٍ الْبَصْرِيُّ رَوْحُ بْنُ أَسْلَمَ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُبَاشِرُ وَهُوَ صَائِمٌ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৬৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حائضہ عورت کا جائے نماز پکڑنا۔
حضرت عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے فرمایا مجھے جائے نماز پکڑاؤ انھوں نے عرض کی میں حائضہ ہوں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا وہ تمہارے ہاتھ میں نہیں ہے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سُلَيْمَانُ أَخْبَرَنِي عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهَا نَاوِلِينِي الْخُمْرَةَ قَالَتْ إِنِّي حَائِضٌ قَالَ إِنَّهَا لَيْسَتْ فِي يَدِكِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৬৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حیض کے خون کا کپڑے پر لگ جانا۔
حضرت اسماء بنت ابوبکر بیان کرتی ہیں میں نے ایک خاتون کو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہ سوال کرتے ہوئے سنا حیض سے پاک ہوجانے کے بعد اپنے کپڑے کا کیا کرے ؟ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم اس میں خون لگا ہوا دیکھو تو اسے رگڑ کر اور انگلیوں کی مدد سے دھولو اور پھر باقی کپڑے پر پانی چھڑک کر اسی کپڑے میں نماز پڑھ لو۔
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَقَ عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ عَنْ جَدَّتِهَا أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ قَالَتْ سَمِعْتُ امْرَأَةً وَهِيَ تَسْأَلُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَيْفَ تَصْنَعُ بِثَوْبِهَا إِذَا طَهُرَتْ مِنْ مَحِيضِهَا قَالَ إِنْ رَأَيْتِ فِيهِ دَمًا فَحُكِّيهِ ثُمَّ اقْرُصِيهِ ثُمَّ انْضَحِي فِي سَائِرِ ثَوْبِكِ ثُمَّ صَلِّي فِيهِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৬৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ کا غسل کرنا۔
حضرت عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں ایک انصاری خاتون نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے حیض کے بارے میں سوال کیا تو آپ نے ارشاد فرمایا تم پانی اور بیری حاصل کرو پھر اسے دھو کر اچھی طرح صاف کرو پھر سر پر پانی بہاؤ یہاں تک کہ وہ بالوں کی جڑوں تک پہنچ جائے پھر خوشبو میں بسا ہوا کپڑے کا ٹکڑا استعمال کرو اس خاتون نے دریافت کیا یا رسول اللہ میں اس کے ذریعے کیا کروں ؟ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خاموش رہے اس خاتون نے پھر فرمایا یا رسول اللہ میں اس کا کیا کروں ؟ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خاموش رہے حضرت عائشہ (رض) نے فرمایا تم خوشبو میں بسا ہوا کپڑے کا ٹکڑا لے کر خون کے مخصوص مقام پر پھیرو۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات سنی اور آپ نے اس پر کوئی انکار نہیں کیا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ بْنِ عُثْمَانَ عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ قَالَتْ سَأَلَتْ امْرَأَةٌ مِنْ الْأَنْصَارِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْحَيْضِ قَالَ خُذِي مَاءَكِ وَسِدْرَكِ ثُمَّ اغْتَسِلِي وَأَنْقِي ثُمَّ صُبِّي عَلَى رَأْسِكِ حَتَّى تَبْلُغِي شُؤُونَ الرَّأْسِ ثُمَّ خُذِي فِرْصَةً مُمَسَّكَةً قَالَتْ كَيْفَ أَصْنَعُ بِهَا يَا رَسُولَ اللَّهِ فَسَكَتَ قَالَتْ فَكَيْفَ أَصْنَعُ بِهَا يَا رَسُولَ اللَّهِ فَسَكَتَ فَقَالَتْ عَائِشَةُ خُذِي فِرْصَةً مُمَسَّكَةً فَتَتَبَّعِي بِهَا آثَارَ الدَّمِ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْمَعُ فَمَا أَنْكَرَ عَلَيْهَا
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৬৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ کا غسل کرنا۔
حضرت عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں فاطمہ بنت ابوحبیش نامی خاتون نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا یا رسول اللہ میں استحاضہ کا شکار عورت ہوں اور پاک نہیں ہوتی کیا نماز پڑھنا چھوڑ دو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا یہ کسی دوسری رگ کا خون ہے جب حیض آئے تو تم نماز پڑھناچھوڑ دو اور جب وہ ختم ہوجائے تو خون دھو کر نماز پڑھنا شروع کردیا کرو۔
أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ جَاءَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي امْرَأَةٌ أُسْتَحَاضُ فَلَا أَطْهُرُ أَفَأَدَعُ الصَّلَاةَ قَالَ لَا إِنَّمَا ذَلِكِ عِرْقٌ فَإِذَا أَقْبَلَتْ الْحَيْضَةُ فَدَعِي الصَّلَاةَ وَإِذَا أَدْبَرَتْ فَاغْسِلِي عَنْكِ الدَّمَ وَصَلِّي
তাহকীক: