সুনানুদ্দারিমী (উর্দু)

مسند الدارمي (سنن الدارمي)

اجازت لینے کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৭৫ টি

হাদীস নং: ২৫৭৫
اجازت لینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں داخل ہوتے وقت اور مسجد سے باہر نکلتے وقت کون سے دعا پڑھنی چاہیے۔
حضرت ابوحمید یا شاید اسید روایت کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا جب کوئی شخص مسجد میں جائے تو یہ دعا پڑھے۔ اے اللہ تو میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔ اور جب مسجد سے باہر آئے تو یہ دعا پڑھے اے اللہ میں تجھ سے تیرے فضل کا سوال کرتا ہوں۔
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ يَعْنِي ابْنَ بِلَالٍ عَنْ رَبِيعَةَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ أَوْ أَبِي أُسَيْدٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمْ الْمَسْجِدَ فَلْيَقُلْ اللَّهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ وَإِذَا خَرَجَ فَلْيَقُلْ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৭৬
اجازت لینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب انسان بازار میں داخل ہو تو کیا پڑھے۔
محمد بن واسع بیان کرتے ہیں میں مکہ آیا وہاں میری ملاقات میرے بھائی سالم بن عبداللہ سے ہوئی انھوں نے مجھے اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کے حوالے سے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان بتایا جو شخص بازار میں داخل ہو کر یہ پڑھے اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے وہی ایک معبود ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے اسی کی بادشاہی ہے اور حمد اس کے لیے مخصوص ہے وہ زندگی دیتا ہے اور موت دیتا ہے اور وہ خود زندہ ہے اسے کبھی موت نہیں آئے گی اسی کے دست قدرت میں بھلائی ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔ تو اللہ تعالیٰ اس شخص کے لیے دس لاکھ نیکیاں لکھ دے گا اور اس کے دس لاکھ گناہ معاف کردے گا اور اس کے دس لاکھ درجے بلند کرے گا۔ راوی بیان کرتے ہیں جب میں خراسان آیا اور میری ملاقات قتیبہ بن مسلم سے ہوئی تو میں نے کہا میں آپ کے پاس ایک تحفہ لے کر آیاہوں اسے میں نے یہ حدیث سنائی تو وہ اپنی سواری پر سوار ہو کر بازار میں آیا وہاں کھڑے ہو کر اس نے یہ دعا پڑھی اور واپس آیا۔
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا أَزْهَرُ بْنُ سِنَانٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ وَاسِعٍ قَالَ قَدِمْتُ مَكَّةَ فَلَقِيتُ بِهَا أَخِي سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ فَحَدَّثَنِي عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ دَخَلَ السُّوقَ فَقَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ يُحْيِي وَيُمِيتُ وَهُوَ حَيٌّ لَا يَمُوتُ بِيَدِهِ الْخَيْرُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ كَتَبَ اللَّهُ لَهُ أَلْفَ أَلْفِ حَسَنَةٍ وَمَحَا عَنْهُ أَلْفَ أَلْفِ سَيِّئَةٍ وَرَفَعَ لَهُ أَلْفَ أَلْفِ دَرَجَةٍ قَالَ فَقَدِمْتُ خُرَاسَانَ فَلَقِيتُ قُتَيْبَةَ بْنَ مُسْلِمٍ فَقُلْتُ إِنِّي أَتَيْتُكَ بِهَدِيَّةٍ فَحَدَّثْتُهُ فَكَانَ يَرْكَبُ فِي مَوْكِبِهِ فَيَأْتِي السُّوقَ فَيَقُومُ فَيَقُولُهَا ثُمَّ يَرْجِعُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৭৭
اجازت لینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان میرے نام کے مطابق نام رکھو لیکن میری کنیت اختیار نہ کرو۔
حضرت ابوہریرہ (رض) روایت کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا میرے نام کے مطابق نام رکھو لیکن میری کنیت اختیار نہ کرو۔
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَسَمَّوْا بِاسْمِي وَلَا تَكَنَّوْا بِكُنْيَتِي
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৭৮
اجازت لینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اچھے نام رکھنا۔
حضرت ابودرداء روایت کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا قیامت کے دن تم کو تمہارے ناموں اور تمہارے باپ دادا کے نام کے ذریعے بلایا جائے گا اس لیے تم اچھے نام رکھو۔
حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا دَاوُدُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي زَكَرِيَّا الْخُزَاعِيِّ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّكُمْ تُدْعَوْنَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِأَسْمَائِكُمْ وَأَسْمَاءِ آبَائِكُمْ فَأَحْسِنُوا أَسْمَاءَكُمْ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৭৯
اجازت لینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کون سا نام رکھنامستحب ہے۔
حضرت ابن عمر (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا اللہ کے نزدیک پسندیدہ ترین نام عبداللہ اور عبدالرحمن ہیں۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا عَبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحَبُّ الْأَسْمَاءِ إِلَى اللَّهِ عَبْدُ اللَّهِ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৮০
اجازت لینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کون سے نام رکھنا مکروہ ہیں۔
حضرت سمرہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس بات سے منع کیا ہے کہ ہم اپنے غلاموں کے چار طرح کے نام رکھیں افلح، نافع، رباح، یسار۔
أَخْبَرَنَا زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ عَنْ الرُّكَيْنِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ سَمُرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ نُسَمِّيَ أَرِقَّاءَنَا أَرْبَعَةَ أَسْمَاءٍ أَفْلَحُ وَنَافِعٌ وَرَبَاحٌ وَيَسَارٌ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৮১
اجازت لینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نام تبدیل کردینا۔
حضرت ابن عمر (رض) روایت کرتے ہیں کہ حضرت ام عاصم کا نام عاصیہ تھا نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کا نام جمیلہ رکھ دیا۔
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ هُوَ ابْنُ سَلَمَةَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ أُمَّ عَاصِمٍ كَانَ يُقَالُ لَهَا عَاصِيَةُ فَسَمَّاهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَمِيلَةَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৮২
اجازت لینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نام تبدیل کردینا۔
حضرت ابوہریرہ (رض) روایت کرتے ہیں سیدہ زینب کا نام برہ تھا نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کا نام زینب رکھ دیا۔
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا عَطَاءُ بْنُ أَبِي مَيْمُونَةَ عَنْ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ كَانَ اسْمُ زَيْنَبَ بَرَّةَ فَسَمَّاهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَيْنَبَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৮৩
اجازت لینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ کہنا منع ہے جو اللہ نے چاہا اور فلاں شخص نے چاہا۔
طفیل بیان کرتے ہیں مشرکین سے تعلق رکھنے والے ایک فرد نے ایک مسلمان سے یہ کہا تم اچھے لوگ ہو لیکن اگر تم یہ نہ کہو کہ اگر اللہ نے چاہا جو حضرت محمد نے چاہا نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات سنی تو ارشاد فرمایا تم یہ نہ کہو کہ جو اللہ نے چاہا جو حضرت محمد نے چاہا بلکہ یہ کہو کہ جو اللہ نے چاہا پھر جو حضرت محمد چاہیں۔
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ عَنْ الطُّفَيْلِ أَخِي عَائِشَةَ قَالَ قَالَ رَجُلٌ مِنْ الْمُشْرِكِينَ لِرَجُلٍ مِنْ الْمُسْلِمِينَ نِعْمَ الْقَوْمُ أَنْتُمْ لَوْلَا أَنَّكُمْ تَقُولُونَ مَا شَاءَ اللَّهُ وَشَاءَ مُحَمَّدٌ فَسَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَا تَقُولُوا مَا شَاءَ اللَّهُ وَشَاءَ مُحَمَّدٌ وَلَكِنْ قُولُوا مَا شَاءَ اللَّهُ ثُمَّ شَاءَ مُحَمَّدٌ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৮৪
اجازت لینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انگور کو کرم نہ کہا جائے۔
حضرت ابوہریرہ (رض) روایت کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا انگوروں کے باغ کو کرم نہ کہو کیونکہ کرم مسلمان آدمی ہے۔
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدٌ هُوَ ابْنُ إِسْحَقَ عَنْ صَالِحِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَقُولُوا لِحَائِطِ الْعِنَبِ الْكَرْمُ إِنَّمَا الْكَرْمُ الرَّجُلُ الْمُسْلِمُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৮৫
اجازت لینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مزاح کا بیان۔
حضرت انس بیان کرتے ہیں ایک لڑکا تھا جو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ازواج کے اونٹوں کو لے کر چلتا تھا نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اے انجشہ دھیان رکھنا تم شیشوں کو ساتھ لے کر جارہے ہو۔
حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كَانَ غُلَامٌ يَسُوقُ بِأَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا أَنْجَشَةُ رُوَيْدًا سَوْقَكَ بِالْقَوَارِيرِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৮৬
اجازت لینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص اس لیے جھوٹ بولے تاکہ اس کے ذریعے وہ لوگوں کو ہنسائے۔
بہز بن حکیم اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے اس شخص کے لیے بربادی ہے جو کوئی بات بیان کرتا ہے اور جھوٹی بات بیان کرتا ہے تاکہ اس کے ذریعے لوگوں کو ہنسائے اس شخص کے لیے بربادی ہے اس شخص کے لیے بربادی ہے۔
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا بَهْزُ بْنُ حَكِيمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ وَيْلٌ لِلَّذِي يُحَدِّثُ فَيَكْذِبُ لِيُضْحِكَ بِهِ الْقَوْمَ وَيْلٌ لَهُ وَيْلٌ لَهُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৮৭
اجازت لینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شعر کا بیان۔
حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے امیہ بن ابوصلت کے ان دواشعار کی تصدیق کی ہے۔

وثور تحت رجل یمینہ والنسر للاخری ولیث مرصد

" نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا اس نے سچ کہا ہے پھر اس نے یہ شعر سنایا۔

والشمس تطلع کل آخر لیلۃ حمراء یصبح لونھا یتورد نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا اس نے سچ کہا ہے پھر کسی شخص نے یہ شعر سنایا۔

تأبی فما تطلع لنا فی رسلھا الا معذبۃ والا تجلد

نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اس نے سچ کہا ہے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عُتْبَةَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ صَدَّقَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُمَيَّةَ بْنَ أَبِي الصَّلْتِ فِي بَيْتَيْنِ مِنْ الشِّعْرِ فَقَالَ رَجُلٌ وَثَوْرٌ تَحْتَ رِجْلِ يَمِينِهِ وَالنَّسْرُ لِلْأُخْرَى وَلَيْثٌ مُرْصَدُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَدَقَ قَالَ وَالشَّمْسُ تَطْلُعُ كُلَّ آخِرِ لَيْلَةٍ حَمْرَاءَ يُصْبِحُ لَوْنُهَا يَتَوَرَّدُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَدَقَ قَالَ تَأْبَى فَمَا تَطْلُعُ لَنَا فِي رِسْلِهَا إِلَّا مُعَذَّبَةً وَإِلَّا تُجْلَدُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَدَقَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৮৮
اجازت لینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بعض شعر حکمت سے بھرپور ہوتے ہیں۔
حضرت ابی بن کعب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں بعض شعروں میں حکمت ہوتی ہے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ زِيَادٍ هُوَ ابْنُ سَعْدٍ أَخْبَرَنِي أَنَّ ابْنَ شِهَابٍ أَخْبَرَهُ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هِشَامٍ عَنْ مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ بْنِ عَبْدِ يَغُوثَ عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ مِنْ الشِّعْرِ حِكْمَةً
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৮৯
اجازت لینے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کسی شخص کے پیٹ کا بھرجانا۔
حضرت ابن عمر (رض) روایت کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کسی شخص کے پیٹ میں پیپ یا خون کا بھرجانا اس کے لیے زیادہ بہتر ہے اس بات سے کہ اس میں شعر بھرجائیں۔
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا حَنْظَلَةُ عَنْ سَالِمٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَأَنْ يَمْتَلِئَ جَوْفُ أَحَدِكُمْ قَيْحًا أَوْ دَمًا خَيْرٌ مِنْ أَنْ يَمْتَلِئَ شِعْرًا
tahqiq

তাহকীক: